دوسرا دن ۔متفرق امور کے بارہ میں مبسوط تقریر
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
الله
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ہیں
کہ غلطی سے زیادہ محفوظ کون ہے؟ اجتہادی اور سیاسی غلطیاں تو رسول سے بھی ہو سکتی ہیں
پھر خلیفہ ایسی غلطیوں سے کس طرح بچ سکتا ہے۔ دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہو سکتا ہے کہ دو شخص میر ۔ میرے پاس لڑتے تے ہوئے آئیں ۔ اُن میں سے ایک لسان ہو اور
میں اُس کے حق میں فیصلہ کر دوں لیکن اگر فی الواقعہ اس کا حق نہیں تو وہ یہ نہ سمجھے کہ میرے
دلانے سے اس کے لئے جائز ہو گیا ایسی حالت میں اگر وہ لے گا تو آگ کا ٹکڑا لے گائے
اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اقرار کیا ہے کہ ممکن ہے آپ ایک فیصلہ کریں
اور وہ غلط ہو ۔ ایک شخص کو کچھ دلائیں مگر وہ اس کا حق نہ ہو لیکن باوجود اس کے قرآن کریم کہتا
ہے۔ فَلا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ
لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا
میری ہی ذات کی قسم ، ان میں سے کوئی مومن نہیں ہو سکتا جب تک اپنے تمام
جھگڑوں کا تجھ سے فیصلہ نہ کرائے اور پھر جو تو فیصلہ کرے گو یہ ممکن ہے کہ تو غلط کرے یا
درست کرے۔ مگر کچھ ہو ، انتظام کی درستی اور قیام امن کے لئے ضروری ہوگا کہ اس کے
متعلق دلوں میں تنگی نہ ہو اور پھر اس فیصلہ پر عمل بھی کریں۔ پر
یہ وہ معاملات ہیں جن میں نبوت کا تعلق نہیں ہے۔ اگر نبوت کا تعلق ہوتا تو پھر ان
میں بھی غلطی کا امکان نہ ہوتا۔
خلفاء اور نبی کی وراثت نبی اجتہاد کی غلطی کرتا ہے۔ بحیثیت فقیہ غلطی کر سکتا ہے۔
بحیثیت با دشاہ غلطی کر سکتا ہے لیکن بحیثیت نبی غلطی نہیں کر
سکتا اور وہ باتیں جو نبی سے بحیثیت فقیہہ اور بحیثیت حاکم تعلق رکھتی ہیں، خلفاء ان میں نبی
کے وارث ہوتے ہیں۔ خلفاء نبی کی ہر بات کے وارث ہوتے ہیں سوائے نبوت کے اور جو
احکام نبوت کے سوا نبی کے لئے جاری ہوتے ہیں وہی خلیفہ کے لئے جاری ہوتے ہیں۔
اگر نبی ان مسائل میں غلطی کر سکتا ہے تو خلیفہ بھی کر سکتا ہے۔ اور یہ آیت کہ فَلا وَرَبِّكَ
لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا نِي
انْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيما ۔ رسول کے لئے ہی
نہیں بلکہ ہر مسلمان حاکم اور گورنر کے لئے بھی ہے اور اس کے ماتحت عمل کئے بغیر دنیا کا کام
خطابات شوری جلد اول
۱۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
نہیں چل سکتا۔ کیا ہائی کورٹ اور پر یوی کونسل غلطی نہیں کر سکتی؟ کر سکتی ہے اور کرتی ہے مگر کیا
یہ ہو سکتا ہے کہ وہ کوئی فیصلہ کرے اور لوگ اُسے نہ مانیں؟ بات یہ ہے کہ انسان کا ہر کام
نا مکمل ہے مگر جب تک بعض نا مکمل باتیں تسلیم نہ کی جائیں دوسری مکمل نہیں ہو سکتیں ۔ اور
جب تک اس اس ۔ نامکمل بات کو تسلیم نہ کیا جائے کہ حاکم غلطی کر سکتے ہیں اُس وقت تک یہ بات
مکمل نہیں ہو سکتی اور کبھی فساد دور نہیں ہو سکتا۔ بے شک خلفاء غلطی کر سکتے ہیں مگر اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ اگر ان کے آگے سر تسلیم خم نہ کیا جائے تو کوئی جماعت جماعت نہیں رہ
سکتی ۔ پس خلیفہ بھی غلطی کر سکتا ہے اور تم بھی غلطی کر سکتے ہو مگر فرق یہی ہے کہ خلیفہ کی
خطرناک غلطی کی خدا تعالیٰ اصلاح کر دے گا مگر آپ لوگوں سے خدا کا یہ وعدہ نہیں ہے۔
ہر جماعت میں منا منافق ہوتے رہے اس کے بعد میں ایک اور نصیحت کرتا ہوں ۔ کوئی جماعت کسی بڑے آدمی کی خواہ وہ خلیفہ
۔
ہو یا نبی ، حتی کہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایسی نہیں گزری جس میں
منافق نہ ہوں۔مسلمانوں نے یہ بات بھلائی اور آج وہ بھی اور ہم بھی اس کا خمیازہ بھگت یہ مجھے
رہے ہیں ۔ کیا اس قسم کی حدیثیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب کو ننگا دیکھا اور
اس پر عاشق ہو گئے مخلص صحابہؓ نے بیان کی ہیں؟ اگر نہیں تو کہاں سے آئیں؟ مسلمانوں
نے غلطی سے یہ سمجھ لیا کہ جس نے کہا میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مانا ہے، اُس نے جو
ر غلطی
بات کہی وہ درست ہے حالانکہ منافقوں کا ذکر قرآن کریم میں آتا ہے اور ان کی شرارتوں ت بھی وہ درست ہے حالا
اور فتنہ انگیزیوں کا بار بار ذکر ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں منافق جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبیاں بیان کی وسلم کی
ہوئی باقی رہ گئیں تو کیا منافق گونگے تھے کہ ان کے طعنے جو وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو دیتے تھے باقی نہ رہے ؟ باقی تو رہے مگر مسلمانوں نے غلطی سے ان کو صحیح مان لیا۔ صحیح ر ہے تو رہے نے کے
حدیثوں میں آتا ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ تک منافق رہے ۔ پھر کیا یہ بات تسلیم کی ہے زمانہ ۔ کی
جا سکتی ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں آپکی آنکھوں کے سامنے جو لوگ آپ کے کہ م صلی اللہ وسلمکی
کیریکٹر پر طعنہ زنی کرتے تھے، وہ بعد میں ایسے پارسا بن گئے کہ رہے تو وہ منافق ہی مگر
خطابات شوری جلد اول
۱۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف بُری باتیں نہ پھیلاتے تھے؟ کوئی عقل تسلیم نہیں کر
سکتی کہ انہوں نے اپنی اس روش کو چھوڑ دیا ہو ۔ صحیح بات یہی ہے کہ اُس وقت یہی منافق
تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف غلط باتیں مشہور کرتے تھے اور اس امر کو تسلیم
کرتے ہوئے ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ بعض لوگ اس بات سے ڈر کر کہ شیعہ کیا
کہیں گے، منافقوں کے پائے جانے سے انکار کر دیتے ہیں۔ حالانکہ شیعہ اُن لوگوں کو
منافق کہتے ہیں جو منافق نہ تھے۔ منافق اور تھے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
مقرب نہ تھے، انہوں نے دین کے لئے قربانیاں نہ کی تھیں ، اُنھوں نے جہاد نہ کیا تھا۔ انہیں
منافق کہنا حقیقت کا اظہار کرنا ہے۔ مگر جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقرب تھے،
جنہوں نے اپنی جان و مال خدا کی راہ میں لٹا دیا وہ منافق نہ تھے ۔ پس یہ کوئی ڈرنے کی
بات نہیں ہے۔ ان واقعات کو ہم کہاں لے جائیں کہ ایسے لوگ تھے جو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر طعنے کرتے تھے۔ میں نہیں سمجھ سکتا اس عقیدہ پر شیعہ کیا اعتراض کر سکتے ہیں ۔
مسیح۔
موعود علیہ السلام کے زمانہ میں منافق پس اگر منافق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھے اور آپ
کے بعد بھی رہے اور سب مسلمان اُن کو نہ پہچان سکتے تھے، بعض پہچانتے تھے تو کیونکر یہ تسلیم کر
لیا جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں جبکہ اتنی تکلیفیں نہیں جتنی اُس وقت تھیں
کہ کوئی منافق نہیں ہے۔ اگر منافق ہیں اور یقیناً ہیں تو کیا ان کا یہی کام نہیں ہوگا کہ خلیفہ پر اور
سلسلہ کے کام کرنے والوں پر طعنہ زنی کرتے رہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے ان کے فتنہ سے بچنے
کا یہ طریق ہے۔ وَإِذَا جَاءَهُمْ أَمْرٌ مِّنَ الامْنِ أَوِ الْخَوْفِ أَذَا عُوا بِهِ وَلَوْ رَدُّوهُ
إلى الرَّسُولِ وَإِلَى أُولِي الْأَمْرِ مِنْهُمْ لَعَلِمَهُ الَّذِينَ يَسْتَنْبِطُونَهُ مِنْهُمْ
وَلَوْلَا فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ لا تَبَعْتُمُ الشَّيْطَنَ إِلَّا قَلِيلًا کہ جب
امن یا خوف کی کوئی بات انہیں پہنچتی ہے تو اُسے جھٹ پھیلانا شروع کر دیتے ہیں حالانکہ
ان کا یہ کام تھا کہ اُسے رسول اور اولوالامر اور ان لوگوں کے پاس جو استنباط کرنے والے
ہوں لے جاتے ۔ اگر وہ اس طرح نہیں کریں گے تو نتیجہ یہ ہو گا کہ شیطان کے پیچھے چلیں گے۔
قادیان کی جماعت بھی ایسے لوگوں سے خالی نہیں اور کوئی بعید نہیں کہ اس ہال میں بھی ایسے
خطابات شوری جلد اول
۱۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
*
لوگ موجود ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں آپکی مسجد میں ایسے لوگ اکثر
کر بیٹھتے تا کہ لوگ سمجھیں کہ یہ بڑے مقرب ہیں مگر جاننے والے جانتے تھے کہ ابو بکرؓ کا
قرب اور تھا۔ ہم نے حضرت خلیفہ اول کو دیکھا ہے آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی
مجلس میں ہمیشہ پیچھے بیٹھے ہوتے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب آپ کو کہتے کہ
آگے آؤ تو دیکھنے والے جانتے ہیں آپ پسینہ پسینہ ہو جاتے ۔ مگر منافق طبع لوگوں کو دیکھا
ہے آدمیوں کی صفوں کو چیرتے ہوئے آتے اور سب سے آگے بڑھ کر بیٹھتے ۔ میں نے ان
پیغامیوں کو دیکھا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے لاتیں پھیلائی ہوئی یوں رانوں پر
ہاتھ مار رہے ہوتے جس طرح کوئی بے تکلف دوست سے گفتگو کرتے وقت مارتا ہو، تا جو
کوئی دیکھے اُنہیں بہت بڑا مقرب سمجھے ۔ یہ لوگ ایسے منافق نہ تھے جیسے مکہ والے مگر ان
میں کمزوریاں ضرور تھیں ۔ دراصل لوگوں کی مختلف ایمانی حالتیں ہوتی ہیں اور ان سے مختلف
قسم کا سلوک کیا جاتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ بڑے مقرب ہیں۔ کسی کا
اخلاص، ایثار اور قربانی سے ظاہر ہوتا ہے ۔
دشمن کی بات پر مت یقین کرو جب یہ حالت ہے تو جسے کوئی اس قسم کی بات معلوم ہو اُس کا فرض ہے کہ بات کرنے والے کا نام
ہے
بتائے ۔ ابھی میرے پاس رپورٹ پہنچی ہے کوئی کہہ رہا تھا خلیفہ بڑا بداخلاق ہے اور دلیل یہ
دے رہا تھا کہ سلسلے کا فلاں دشمن کہتا تھا کہ میں اُس سے ملنے کے لئے گیا تو مجھ سے یہ
سلوک کیا گیا۔ اگر دلیل کی بناء یہ ہو سکتی ہے کہ فلاں دشمن یوں کہتا تھا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام دوسرے سارے بزرگ اور میں سب مجرم ہیں ۔ اگر
ہمارے اعمال پر کھنے کے لئے دشمن کی زبان شاہد ہو سکتی ہے تو کوئی پاک نہیں ہو سکتا۔ پرکھنے شاہد ہے تو ہوسکتا۔
منافقوں کی علامتیں اگر ذرا بھی عقل و فکر سے کام لیا جائے تو میرے نزدیک
منافقوں کا پہچاننا مشکل بات نہیں۔ ان کے متعلق یہ باتیں یاد کا
رکھنی چاہئیں :۔
اول وہ دین میں عملی لحاظ سے کمزور ہوں گے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں اور قرآن میں بھی آیا ہے کہ وہ نمازوں میں سست ہوتے ہیں۔ اے
خطابات شوری جلد اول
۱۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
دوسری علامت جو قرآن کریم سے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے
یہ ہے کہ جھوٹ بولتے ہیں لے
تیسری علامت جو قرآن کریم اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتائی ہے وہ یہ
ہے کہ ان میں عیب جوئی کی عادت ہوتی ہے۔ مومن کی نظر تو اپنے دل پر ہوتی ہے کہ مجھ میں
کتنے عیب ہیں مگر منافق دوسروں کے عیب تلاش کرتا رہتا ہے۔ دیکھو حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے جس قدر قربانیاں کیں وہ ظاہر ہیں مگر مرتے وقت وہ کہتے تھے یا الہی ! میں آپ سے کچھ
نہیں مانگتا۔ میری صرف یہی خواہش ہے کہ میری کمزوریاں معاف کر دیجیو ۱۲ مگر منافق
دوسروں کی بُرائیاں بیان کرتے ہیں ۔ یا یوں کہتے ہیں ہم تو گندے سہی مگر ہمارا کیا ہے،
فلاں فلاں آدمی میں یہ باتیں پائی جاتی ہیں مگر یہ بھی اپنی بریت کا ایک طریق ہے۔
چوتھی علامت یہ ہے اور یہ بھی قرآن کریم سے معلوم ہوتی ہے کہ منافق کے
معاملات خراب ہوتے ہیں ۔ اُس کے ذہن میں ایک ہی بات ہوتی ہے اور وہ یہ کہ لینا ہے
دینا کسی کو نہیں ۔
پانچویں علامت یہ ہے کہ منافق کو گالیوں کی عادت ہوتی ہے۔ فحش کلامی کرتے
رہتے ہیں۔
یہ بہت موٹی موٹی باتیں ہیں جنہیں ہر شخص سمجھ سکتا ہے۔ مجھ سے اگر کوئی کہے مولوی ثناء
اللہ صاحب میں کوئی خوبی نہیں تو میں کہوں گا یہ جھوٹ ہے۔ جس طرح ابو جہل میں بھی کچھ نہ کچھ
خوبی تھی ، اسی طرح ان میں بھی ہے۔ پھر کس طرح ہو سکتا ہے خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت میں
کوئی خوبی نہ ہو۔ مگر ان لوگوں کی مجلسوں میں جب سنو گے عیب جوئی ہی سنو گے۔
پھر ایک خاص بات جس سے منافق کا پتہ لگانا نہایت آسان ہے وہ یہ ہے کہ کوئی ان
کا ذاتی جھگڑا ہو گا جس پر ان کی بیان کردہ بُرائی کی بناء ہو گی ۔ اور ہم اُسے کہہ سکتے ہیں کیا
اس بُرائی کا تمہیں آج پتہ لگا ہے جب تمہارا کوئی ذاتی جھگڑا پیدا ہو گیا ؟ عجیب بات ہے آج
اگر کوئی سلسلہ سے علیحدہ ہوتا ہے تب اسے نقائص اور بُرائیوں کا پتہ لگتا ہے۔ کسی پر کوئی
مقدمہ ہوتا ہے اور اُس میں اُسے سزا دی جاتی ہے تو اُس دن اُسے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بہ
خرابی ہے پہلے نہیں پتہ لگتا ۔ ان باتوں سے معلوم ہو سکتا ہے کہ جس قدر اعتراض کئے جاتے
خطابات شوری جلد اول
ہیں وہ خود غرضیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔
۱۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
بد عمل لوگ دین کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے پھر میں یہ بات تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں اور نہ کو اور نہ کوئی اور عقل سلیم
تسلیم کرنے کے لئے تیار ہو سکتی ہے کہ دین کے سب سے بڑے خیر خواہ وہ لوگ ہو سکتے ہیں
جو سب سے زیادہ بد عمل اور احکام اسلامی کی پابندی میں سب سے زیادہ سُست ہوں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام مخالفین کے سامنے یہ بات پیش کیا کرتے تھے کہ کیا ہم جو دین
کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں کافر ہیں اور یہ مولوی جو دین کا کوئی کام نہیں کر رہے،
مسلمان ہیں۔ اسی طرح میں کہتا ہوں اگر وہ لوگ جو لین دین کے معاملات میں کچے ہیں،
جو نمازوں میں سست ہیں، جن میں پانچوں عیب شرعی موجود ہیں، وہ احمدیت کے متعلق
سب سے زیادہ زیادہ غیرت اور محبت رکھتے ہیں اس با اس بات کو تسلیم کرنے کے نے کے لئے میں تو تیار نہیں
ہوں ۔ ورنہ خدا تعالیٰ پر الزام آئے گا کہ اس نے بچے اور پکے مومنوں کو تو غیرت دینی سے
محروم کر دیا اور جو پورے مومن نہیں اُنہیں یہ شرف عطا کیا۔ لیکن میں نے جس خدا کو سُنا
نہیں بلکہ دیکھا ہے، اسے ایسا نہیں پایا۔ در حقیقت یہی وہ لوگ ہیں جو پہلے فسادی تھے اور
اب فساد ہوگا تو اسی قماش کے لوگوں سے ۔
جو نصیحت کی جائے اُسے یاد رکھو میں نے ۱۹۱۵ء میں ایک تقریر کی تھی جس میں
بتایا تھا کہ قادیان میں منافق بھی رہتے ہیں، ان
سے ہوشیار رہنا چاہئے مگر افسوس کہ میری اس نصیحت سے فائدہ نہ اُٹھایا گیا۔ میں کہتا ہوں
اگر جو کچھ میں کہوں اُسے یاد نہیں رکھنا تو کیا فائدہ ہے میرے بولنے کا۔ میرا حلق خراب ہے
اور تقریر کرنے سے بخار ہو جاتا ہے ۔ ایسی حالت میں میں تقریریں کرتا ہوں لیکن اگر ان
سے فائدہ نہیں اُٹھایا جاتا تو میرے لئے خاموشی بہتر ہے۔ میرے بولنے کی یہی غرض ہوتی
ہے اور اسی لئے میں تکلیف اُٹھاتا ہوں کہ آپ لوگ سُنیں اور فائدہ اُٹھا ئیں ۔ اگر میں کچھ
غلط کہتا ہوں تو مجھے بتائیں اور اگر صحیح کہتا ہوں تو اُس پر عمل کریں لیکن کیا بعض دوستوں نے
میری اس نصیحت پر عمل کیا ہے کہ منافقوں سے ہوشیار رہنا چاہئے؟ میں نے کئی خطبوں میں
بتایا ہے کہ جب کوئی شخص سلسلہ کے خلاف کوئی بات کہتا ہے اور کوئی نقص یا بُرائی بتا تا ہے تو
خطابات شوری جلد اول
۱۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اس بات کو تحقیقات کے لئے میرے پاس لانا چاہئے ۔
سب سے بڑا ا
مالی معاملات کے متعلق اعتراض اعتراض روپیہ کے متعلق کیا گیا
ہے کہ وہ اِس اِس طرح خرچ کیا گیا ہے۔
قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَ مِنْهُمْ مِّن يَلْمِزُكَ في الصدقت ۳ کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم پر بھی مال کے متعلق اعتراض کئے جاتے تھے۔ اب اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
پر بھی اعتراض کئے گئے تو ہم کہاں بچ سکتے ہیں ۔ اگر کہا جائے اعتراض تو نہیں کیا ہم تو
پوچھتے ہیں۔ تو میں کہتا ہوں اس قسم کے سوال کرنا ہی بتاتا ہے کہ تم نے ان باتوں کو اہمیت
دی ہے۔ اب ان کی صرف تصدیق کرنا باقی تھی جس کے لئے سوال کیا۔ پس اس قسم کا
سوال کرنا ہی دلالت کرتا ہے کہ اس بات کو درست تسلیم کیا گیا ہے۔ میں پوچھتا ہوں کیا تم
میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ دس ہیں آدمیوں کے سامنے اُس سے کہا جائے ، سُنا ہے
آپ نے فلاں شخص کا مال اُٹھایا ہے؟ اُس وقت کیا وہ یہی کہے گا کہ سائل نے سوال کیا ہے
جس کا مجھے جواب دینا چاہئے۔ نہیں میں تو ایسا نہ کروں مگر کوئی اور یہی کرے گا کہ پوچھنے
والے کے منہ پر تھپڑ مارے گا۔
دیکھو شریعت نے یہ قرار دیا ہے کہ جس پر زنا کا الزام لگایا جائے اُس کے متعلق چار
گواہ لاؤ، ورنہ الزام لگانے والے کو کوڑے لگیں گے ۔ اب اگر کوئی کسی سے پوچھے کیا آپ
نے زنا کیا ہے؟ تو اُس کا یہ سوال نیک نیتی سے ہوگا ؟ اس کا مطلب یہی ہوگا کہ اگر پورا
نہیں تو ایک حد تک الزام لگایا گیا ہے ۔
نیک ظنی کو ترک نہ کیا جائے میں کہتا ہوں سوال کرنے سے پہلے ایک اور درجہ ہے
جو خدا تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے اور جو یہ ہے۔ تو لا
إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُونَ وَالْمُؤْمِنتُ بِأَنْفُسِهِمْ خَيْرًا وَ قَالُوا
هذا انكَ مُبين " اگر کوئی بُری بات سُنی بھی جائے تو نیک ظنی کو ترک نہ کیا جائے
کیونکہ اگر وہ بُرائی ثابت ہو جائے تو نیک ظنی ترک کرنے میں کوئی بُرائی نہیں ۔ لیکن اگر
ثابت نہ ہو تو انسان دُہرا مجرم بنتا ہے۔ ایک تو یہ کہ اُس نے بدظنی کی اور دوسرے یہ کہ ایک
بے گناہ پر الزام لگا کر اُس کا دل دُکھانے کا جرم کیا ۔
خطابات شوری جلد اول
۱۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
پس مومن کا پہلا کام یہ ہے کہ جس کے متعلق کوئی بات سُنے اُسے کہے۔ پھر جو ذمہ وار
آدمی ہیں انہیں تحقیقات کے لئے کہے ۔ دیکھو شریعت نے یہ طریق رکھا ہے کہ جو شخص کوئی
الزام لگائے اُس کے متعلق بدظنی ہونی چاہئے اور جس پر الزام لگے اس کے لئے حُسنِ ظنی
یعنی شریعت کہتی ہے جو کسی کی بُرائی سُنائے اُسے کہو یہ غلط ہے، ہم نہیں اِسے مان سکتے جب
تک ثابت نہ ہو جائے ۔
مجرم کی تائید نہیں کرنی چاہئے میں نے گزشتہ سال ہی مشاورت کے موقع پر کہا تھا کہ بہت سے فساد اس بات سے بڑھتے ہیں کہ مجرم
کی تائید کی جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ معترضوں کی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر انہیں کچھ
مل جائے تو راضی رہیں گے اور اگر نہ ملے تو اعتراض کریں گے ۔
حضرت عثمان پر اعتراض کر نیوالے دیکھو حضرت عثمان پر حملہ کرنے والے آپ
پر یہی الزام لگاتے تھے کہ آپ مال کھا گئے ۔
مگر انہیں شہید کرنے کے بعد سب سے پہلا کام جو وہ کرتے ہیں اور جس کے متعلق ساری
تاریخیں متفق ہیں وہ یہ ہے کہ وہ خزانہ کی طرف گئے ، محافظوں کو مارا اور سارا مال لوٹ لیا۔
دوسرا الزام وہ لوگ حضرت عثمان پر یہ لگاتے تھے کہ ان کے مقرر کردہ والیوں کے چلن ٹھیک
نہیں مگر خود انھوں نے کیا کیا ۔ حضرت عثمان کو شہید کیا اور جب وہ خون میں تڑپ رہے
تھے تو قاتل کہہ رہے تھے دیکھو تو ان کی بیوی کے سرین کتنے موٹے ہیں یا پھر اس سے بھی
بدتر کام اُنہوں نے کیا۔ مجھے خدا تعالیٰ نے بہت بڑا مرتبہ دیا ہے اور میں اس پر فخر کرتا ہوں
لیکن میرا دل چاہتا ہے کہ کاش ! میں اُس وقت ہوتا اور اب نہ ہوتا تو میں ان لوگوں کو ٹکڑے
ٹکڑے کر دیتا جنھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو بے پرد کیا۔ اور دیکھ کر کہا تھا یہ تو
نوجوان ہے کے یہ ان لوگوں کی حالت تھی جو کہتے تھے کہ حضرت عثمان بد چلن ہیں اور لوگوں
کے مال کھا جاتے ہیں ۔
حالت
اعتراض کر نیوالوں کی حالت دیکھو ہر زمانہ میں اعتراض کرنے والوں کی حال
ایسی ہی ہوتی ہے۔ تم لوگوں کو چاہئے کہ
اعتراض کرنے والے کے تقویٰ اور طہارت کو دیکھو اور پھر اس کی بات کا اندازہ لگاؤ۔ جن
خطابات شوری جلد اول
۱۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
لوگوں سے اس قسم کی باتیں سنو ان کے متعلق دیکھو کیا وہ متقی ہیں؟ شریعت کے ظاہری احکام
کے پابند ہیں؟ اگر نہیں تو ان کی باتوں پر کس طرح اعتبار کر سکتے ہو۔
جن پر اعتراض کیا جائے ان کی حالت دیکھو پھر یہ دیکھو جن کے متعلق اعتراض کئے جاتے ہیں وہ کیسے ہیں؟
ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بعض خراب بھی ہو جائیں مگر جہاں تک میرا خیال ہے وہ اچھے
ہیں ۔ جس طرح باہر کے لوگ چندے دیتے ہیں اسی طرح وہ بھی دیتے ہیں مگر ان میں سے
بہت سے ایسے ہیں جو باہر کی اعلیٰ نوکریاں چھوڑ کر یہاں کام کر رہے ہیں۔ باہر وہ بہت زیادہ
تنخواہ لے سکتے تھے اور لیتے رہے ہیں۔ مثلاً ذولفقار علی خان صاحب کی تنخواہ پانسو تھی اور
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی تنخواہ تین سو روپے تھی اور پریکٹس کی آمدنی اس سے علیحدہ
تھی ۔ چودھری فتح محمد صاحب کو دو سو پچاس روپے کی ملازمت اُس وقت ملتی تھی جب کالج
سے نکلے تھے۔ اگر اسے منظور کر لیتے تو آج سات آٹھ سو تنخواہ لے رہے ہوتے ۔ مولوی
عبدالرحیم صاحب درد جو ایم ۔ اے ہیں آج تک ہم انہیں نوے روپے دے رہے تھے ۔
اب ان کے والد صاحب کی فوتیدگی کی وجہ سے ان پر زیادہ بوجھ آ پڑا ہے۔ اس لئے سو
دیتے ہیں۔ میرے پرائیویٹ سیکرٹری جو گریجویٹ ہیں اُن کو تیس روپے دیئے جاتے ہیں۔
باہر اس تنخواہ پر کہاں کوئی گریجویٹ مل سکتا ہے۔ ان لوگوں کو آپ کون سی اعلیٰ ترقی اور اعلیٰ
معہدے دے سکتے ہیں۔ مولوی شیر علی صاحب کو جن کی ۲۵ سال کے قریب ملازمت ہے ایک
به تنخواہ لے
سو ستر مل رہے ہیں ۔ مفتی محمد صادق صاحب جو اس وقت تک چھ سات سو روپیہ کی
رہے ہوتے ، انہیں ہم کیا دے رہے ہیں۔ پھر دوسرے عملہ کو لے لو۔ مولوی سید سرور شاہ
صاحب ہیں ، حافظ روشن علی صاحب ہیں ، شیخ عبدالرحمن صاحب مصری ہیں، سید ولی اللہ شاہ
صاحب ہیں ۔ شاہ صاحب انگریزی اور عربی جانتے ہیں اور میرے نزدیک ہمارے سلسلہ
میں سب سے بہتر عربی لکھنے والے ہیں۔ وہ گورنمنٹ کی قید میں جس قدر خرچ کرتے تھے،
آپ لوگ آزادی میں اتنا بھی نہیں دے رہے۔ ایک سو پچاس روپے ان کی تنخواہ ہے جو
کٹ کٹا کر ایک سو پندرہ رہ جاتی ہے۔ مولوی سید سرور شاہ صاحب کو پہلے ستر ملتے تھے،
اب سو ملتے ہیں ۔ شیخ عبد الرحمن صاحب مصری جو مصر سے پڑھ کر آئے ہیں اور انگریزی بھی
خطابات شوری جلد اول
۱۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
جانتے ہیں کسی کالج میں پروفیسر ہو سکتے ہیں ، انہیں نوے ملتے ہیں ۔
اب بتاؤ یہ لوگ جو باہر کی بڑی بڑی تنخواہیں چھوڑ کر یہاں تھوڑی تھوڑی تنخواہیں لے
رہے ہیں تو کیا اس لئے کہ بد دیانتی کر کے کبھی سو دوسو روپے حاصل کر لیں۔
سائلوں سے سوال پس پہلے یہ دیکھنا چاہئے کہ ایسی باتیں بتانے والے کون لوگ ہیں
اور دوسرے یہ کہ کن کے متعلق بتاتے ہیں ۔ میں بتانے والوں کو تو
منافق کہتا ہوں مگر جو سائل ہیں ان سے کہوں گا پہلے ایسی قربانی کر کے دکھاؤ جیسی مرکز میں
کام کرنے والے دکھا رہے ہیں اور پھر اعتراض کرو اور ان سے بہتر کام کر کے دکھاؤ۔ ہمیں
کام کرنے والے آدمی چاہئیں اور جو بھی اچھا کام کرے اُسے ہم لینے کے لئے تیار ہیں۔
جن کے متعلق سوال کئے گئے ہیں اُن میں سے ایک بھی میرا ایسا رشتہ دار نہیں جو میرے زمانہ
خلافت میں نوکر ہوا ہو ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب میرے رشتہ دار ہیں یہ حضرت خلیفہ
اوّل کے زمانہ میں یہاں آئے اور جب آئے تو میں ان کے آنے کا سخت مخالف تھا۔
اُس وقت میں یہی کہتا تھا کہ چارسو کی بجائے ستر روپے ماہوار میں کس طرح گزارہ کر سکیں
گے۔ میرے دوسرے رشتہ دار سید ولی اللہ شاہ صاحب ہیں مگر جب وہ کام پر لگے اُس وقت
میرے رشتہ دار نہ تھے۔ سو مجھے ان لوگوں سے کیا ہمدردی اور ان کی کیا خاطر داری منظور ہو
سکتی ہے ۔ سوائے اس کے کہ میں انہیں زیادہ قربانی کرنے والا اور زیادہ مخلص دیکھتا ہوں ۔
-
آپ لوگ ان سے زیادہ قربانی کر ۔ نی کر کے دکھائیں ، میں تمہاری تمہاری بھی اُسی طرح قدر کروں گا
جس طرح ان کی کرتا ہوں لیکن میں باوجود ان کی قربانی اور اخلاص کے ساتھ کام کرنے
کے ان سے جتنا بھی سختی کا معاملہ کرتا ہوں ، اُسے خوشی سے برداشت کرتے ہیں ۔ ان
حالات میں ان لوگوں کا حق ہے کہ آپ لوگ ان کا ادب اور احترام کریں۔ تمہارے
مد نظر یہ بات ہونی چاہئے کہ ان لوگوں نے سلسلہ کے لئے قربانیاں کی ہیں اور وہ کام کر
رہے ہیں جس کا کرنا تمہارے لئے بھی اُسی طرح فرض ہے جس طرح ان کے لئے ہے۔
پس ان پر بلا وجہ اور بے محل اعتراض کرنا غلطی ہے۔ اعتراض کرنے کا حق آپ لوگوں کو
ہے مگر اعتراض اس رنگ میں کرو کہ سلسلہ کے کام میں ترقی کا باعث ہوں نہ کہ نقصان کا ۔
خطابات شوری جلد اول
الده
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
الزام لگانے والے خود مجرم ہوتے ہیں میں نے جہاں تک تحقیقات کی ہے میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ الزام لگانے
ہیں ۔ کیا
وجہ سے
والے خود کسی نہ کسی بات میں مجرم ہوتے ہیں اور وہ شرارت - اور وہ شرارت سے دوسروں پر الزام لگاتے
کیا ۔ کوئی خیال کر سکتا ہے کہ ایک افسر جو اپنے عُہدہ کی ذمہ داری کی وجہ - سے کسی شخص کو
پکڑتا اور مجرم قرار دے کر سزا دلاتا ہے اس پر سزا پانے والا خوش ہو سکتا ہے؟ وہ در پردہ
اُس افسر کے خلاف باتیں مشہور کرتا ہے۔ اب اگر اس مجرم کی باتوں کو صحیح تسلیم کر کے اس
سے ہمدردی کا اظہار کیا جائے گا اور افسر کے خلاف خیالات دل میں بٹھائے جائیں گے تو
کون شخص ہو گا جو اس صیغہ کا کام کرنے کے لئے تیار ہو گا ؟ اس صورت میں کوئی تیار نہ ہوگا ۔
پھر بہت سے کام ایسے ہیں جو کسی آدمی کے بطور خود کرنے کے نہیں بلکہ وہ کام ایک
کمیٹی میں پاس ہوتے ہیں جس کے میاں بشیر احمد صاحب، قاضی امیر حسین صاحب،مفتی
محمد صادق صاحب، مولوی شیر علی صاحب، خلیفه رشید الدین صاحب، ذوالفقار علی خان
صاحب، چودھری فتح محمد صاحب، چودھری نصر اللہ خان صاحب، میر محمد اسحاق صاحب،
مولوی سید سرور شاہ صاحب، میر محمد اسمعیل صاحب ، سید عبدالستار شاہ صاحب، ڈاکٹر کرم الہی
صاحب ممبر ہیں ۔ کیا یہ سب آدمی مل کر کوئی بد دیانتی کریں گے؟ میری عقل تو اس بات کو
نہیں مان سکتی ۔ چودھری نصر اللہ خان صاحب سلسلہ کی خدمت کے لئے کام چھوڑ کر یہاں
آگئے ہیں۔ کوئی تنخواہ نہیں لیتے بلکہ سال میں چار پانچ سو روپیہ چندہ دیتے ہیں۔ کیا وہ
یہاں خائنوں کے ساتھ مل کر اپنا ایمان تباہ کرنے کے لئے رہتے ہیں؟ ان حالات کو مد نظر
رکھ کر سوالات کو دیکھو ۔ گویا یہ مل کر فیصلہ کرتے ہیں کہ فلاں نرس جو آئی ہے اُسے زیور بنا دیا
جائے ۔ اگر کوئی یہ خیال کر سکتا ہے کہ یہ عیاش اور اوباش ہیں تب تو اس قسم کا فیصلہ کر سکتے ہیں
ور نہ ان کے متعلق کس طرح یہ سوال ہو سکتا ہے۔ پس اگر اس رنگ میں اعتراض ہوں گے تو
کوئی کام نہیں کر سکتا۔
اعتراض کر نیوالوں کی سب کمیٹی میں نے باوجود ان سوالات کے مجلس مشاورت کے خلاف ہونے کے جوابات دینے کا موقع دیا
کا
تا کوئی یہ نہ کہے کہ کوئی بات تھی اسی لئے جواب نہیں دیا گیا اور میں اسی پر بس نہ کروں گا بلکہ
خطابات شوری جلد اول
۱۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
جنہوں نے اعتراض کئے ہیں اُن کی سب کمیٹی بناؤں گا ۔ اور دفاتر کا سارا ریکارڈ اُن کو
دوں گا تا کہ وہ تحقیقات کریں۔ پھر اگر ان کے اعتراضات صحیح ثابت نہ ہوئے تو جنہوں نے
سوال کئے ہیں وہ بھی قصور وار ہوں گے ۔ مگر جس کسی نے ان کو بتائے اُن کو جماعت سے
خارج کر دوں گا اور اگر سچے ثابت ہوئے تو جس ناظر کے متعلق ثابت ہوں گے وہ یہاں
نہیں رہ سکے گا۔ منشی فرزند علی صاحب شیخ محمد حسین صاحب سب حج اور ملک عزیز احمد
صاحب کی میں کمیٹی بناتا ہوں ۔ اگر ان کے بیان کردہ الزام غلط ثابت ہوئے تو وہ مجرم
ہوں گے اور اُنہیں جواب دہی کرنی ہوگی اور جنہوں نے ان کے دل میں یہ سوال ڈالے
اُنہیں جماعت سے خارج کر دوں گا ۔ گویا اس معاملہ میں خود مدعی حج ہو گا وہ اپنے دعوئی کا
خود فیصلہ کرے گا۔ اس سے بڑھ کر اور کیا کیا جا سکتا ہے۔
خرید کتب کے متعلق سوال اب میں سوالات کی طرف آتا ہوں ۔ ایک سوال یہ کیا
گیا ہے کہ ایڈیٹر نور اور ایڈیٹر فاروق سے جو کتابیں
خریدی گئی ہیں وہ کیوں خریدی گئی ہیں اور کتنی کتنی قیمت کی خریدی گئی ہیں؟ مجھے تعجب ہے کہ
یہ سوال کس بناء پر کیا گیا ہے ۔ پوچھا گیا ہے ریویو کے دفتر سے کیوں کتابیں خریدی گئیں اور
نور سے کیوں نہ خریدی گئیں؟ میں پوچھتا ہوں کیا ریویو میرا ہے؟ اگر میرا ذاتی نہیں بلکہ
جماعت کا ہی ہے تو پھر دو بک ڈپوز کو ملانے کے لئے اگر ایک کی کتابیں خریدی گئیں تو کیا
حرج ہوا۔ اور کیا اس وجہ سے ضروری ہو گیا کہ ایک دفتر سے خریدی ہیں تو دوسرے سے بھی
ضرور خریدیں۔ دیکھو اگر یہ میز جو صدر انجمن کی ہے، پچاس ہزار روپیہ پر بھی نظارت خرید
لے تو اسے بد دیانتی نہیں کہا جائے گا۔ یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اس قدر رقم یوں ہی دے دی
جاتی میز کا نام رکھ کر دینے کی کیا ضرورت تھی ۔ مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ بددیانتی ہے۔
اسی سلسلہ میں دوسرا سوال اس مطلب کا کیا گیا ہے کہ فاروق سے کتنے کی کتابیں
خریدی گئیں اور نور سے کیوں نہ خریدی گئیں؟
اشتہارات مسیح موعود کی اشاعت ایڈیٹر فاروق سے قصور ہوا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کے اشتہارات جو ملتے نہ تھے اس
نے اکٹھے کئے ۔ گویا اس نے یہ غلطی کی کہ کئی سال کی محنت سے ان اشتہارات کو جمع کیا۔