دوسرا دن ۔متفرق امور کے بارہ میں مبسوط تقریر
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد اول
۱۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
میں جا کر اس کی طرف خاص توجہ کریں ۔ ہماری اُس وقت تک نہ مالی ترقی ہو سکتی ہے اور نہ
تمدنی جب تک دنیا میں ہماری کافی تعداد نہ ہو جائے ۔ تمدنی لحاظ سے اس طرح کہ جب تک
جماعتیں کی جماعتیں احمدیت میں داخل نہ ہوں اور ان میں سے کسی شخص کا علیحدہ ہونا اس
کے لئے موت کے برابر نہ ہو اس وقت تک ارتداد کا خطرہ لگا ہی رہے گا ۔ دیکھو دیکھو اب اب کا ایک
شخص کا چو ہڑوں سے کٹنا مشکل ہے کیونکہ اُسے اپنے رنگ کی سوسائٹی اور جگہ نہیں ملتی مگر
احمد یوں میں سے نکل کر کسی کا غیر احمدی ہو جانا بہت آسان ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
ہماری تعداد کم ہے۔ اگر ہر جگہ ہماری تعداد بھی زیادہ ہو تو کوئی احمدی بد عقیدہ یا کسی بات
سے ناراض ہو کر جماعت سے الگ نہ ہو۔ ایک چو ہڑا اگر مسلمان ہو کر سوسائٹی سے علیحدہ
ہو جانے کی وجہ سے پھر اُن میں جا ملتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک احمدی ایسا نہ کرے۔ اس
وقت جو مشکل ہے وہ سوسائٹی کی کمی کی وجہ سے قلتِ تعداد کے باعث ہے۔
شہری جماع جماعتوں کا فرض پس جماعت کی ترقی کی طرف خصوصیت سے توجہ کرنی چاہئے
اور خاص طور پر شہروں میں رہنے والے احمدیوں کو زیادہ توجہ
سے
کرنی چاہئے کیونکہ دیہات کی نسبت شہروں کی تعلیمی حالت بہت بڑھی ہوئی ہے اور تعلیم
یافتہ لوگ سلسلہ کے لئے زیادہ مفید اور کار آمد ہو سکتے ہیں ۔ دیکھو شہری جماعتوں کا چندہ
دیہاتی جماعتوں کی نسبت بہت بڑھا ہوا ہوتا ہے اور دیہا اور دیہاتی احمدی کبھی اس شوق
چندوں میں حصہ نہیں لیتے جس سے شہری لیتے ہیں۔ ان کا یہ شوق علمی قابلیت اور استعداد کی
وجہ سے ہوتا ہے ۔ بے شک گاؤں کے لوگ جلدی احمدیت میں داخل ہو جاتے ہیں مگر دس
گاؤں کے آدمی ایک شہری کے برابر ہو سکتے ہیں ۔ کیا بلحاظ مال اور کیا بلحاظ روحانیت ۔ پس
شہری جماعتوں کے لئے نہایت ضروری ہے کہ تبلیغ کی طرف خاص توجہ کریں کیونکہ وہ ریڑھ
کی ہڈی ہیں ۔ علم اور چندہ کے قائم رکھنے کے لئے ایک لمبے عرصہ کی تعلیم و تربیت کے بعد
گاؤں والی جماعتیں بھی اس قابل ہو جائیں گی مگر موجودہ لحاظ سے ضروری ہے کہ شہری
لوگوں کو سلسلہ میں بکثرت داخل کیا جائے ۔
ایک بنگالی نوجوان کا اخلاص چند ہی دن ہوئے بنگال سے ایک نوجوان کا خط آیا۔
وہ جب طالب علم تھا اُس وقت بھی بہت جوشیلا تھا
خطابات شوری جلد اول
۱۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اُس کا نام خلیل الرحمن ہے۔ طالب علمی کے بعد اُ سے نائب تحصیلدار مقرر ہوئے چھ ماہ بھی
نہیں ہوئے تھے کہ اس کے ذریعہ ایک گاؤں احمدی ہو گیا۔
معزز ملازمین توجہ کریں ہیں اگر کام کرنے والے ادھر توجہ کریں تو بہت کچھ کام ہو سکتا ہے۔ اگر ایک کالج سے نکل کر چھ ماہ میں عارضی ملازم
اس طرح تبلیغ میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ مجسٹریٹ اور دوسرے معزز
ملازمین کامیابی نہ حاصل کر سکیں۔ اگر مجسٹریٹ نئے وکیلوں سے تعلقات پیدا کریں تو وہ
شوق سے اُن کی باتیں سنیں گے اور جلدی احمدیت قبول کر لیں گے۔ پس اگر ہمارے تعلیم یافتہ
اور معزز دوست تبلیغ پر زور دیں تو تعلیم یافتہ طبقہ ہمارے قبضہ میں آسانی کے ساتھ آ سکتا
ہے۔ میں نئے تعلیم یافتہ اور خاص کر اُن کو جو کسی محکمہ میں افسر ہوں کہوں گا اور لوگ تو نا جائز
کاموں کے لئے اپنے رسوخ کو استعمال کرتے ہیں وہ جائز کام کے لئے اپنے رسوخ کو کام
میں لائیں تو بہت ترقی ہو سکتی ہے۔ میں اس بارے میں خصوصیت کے ساتھ لاہور کی جماعت
کا شاکی ہوں اور پھر خصوصاً چیئر مین صاحب کا ۔ آج تک مجھے معلوم نہیں کہ کوئی پڑھا لکھا
ان کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوا ہو۔ میں تمام دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر یہ سستی
کا زمانہ ہے تو پھر ترقی کا زمانہ کوئی نہیں ۔
تبلیغی وفد اس کے لئے ایک اور تجویز پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ک رتا ہوں اور وہ یہ کہ دوست وفد بنا کر معزز
اصحاب کے پاس جائیں اور انہیں الفضل اور ریویو کی خریداری کی تحریک
کریں ۔ اس طرح اُنہیں جماعت کے حالات اور کاروبار سے واقفیت حاصل ہوتی رہے گی
اور تبلیغ بھی ہوگی ۔
افسوس ہے عام طور پر دوست سمجھتے ہیں کہ احمدی ہو جانے کی وجہ سے دُنیا میں ہمارا
کوئی حق نہیں حالانکہ سب سے زیادہ ہمارا ہی حق ہے۔ اگر دوست معززین سے مل کر سلسلہ
کے اخبارات کی خریداری کی طرف توجہ دلائیں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ حیدر آباد کی
عورتوں نے غیر احمدی عورتوں میں تحریک کر کے ان سے چندہ وصول کرنے میں کامیابی
حاصل کی تھی اور سکندر آباد کے احمدیوں نے ریویو انگریزی کے لئے ۱۰۰ خریدار مہیا کر لئے
رمہیا لئے
تھے ۔ اگر وہ کوشش کر کے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں تو ہر جگہ کوشش کرنے سے کامیابی ہو سکتی
خطابات شوری جلد اول
۱۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ہے اور اس طرح مالی آمدنی بہت بڑھ سکتی ہے۔ اگر اس وقت ریویو انگریزی کے پانچ ہزار
خریدار ہو جائیں تو یورپ کے مشن کا خرچ اسی سے نکل سکتا ہے بلکہ موجودہ اخراجات کے
لحاظ سے کچھ بچت بھی ہو سکتی ہے۔
لٹریچر کی فروخت اسی طرح ایک یہ تجویز ہے کہ سلسلہ کا لٹریچر پوری کوشش اور سعی سے
فروخت کیا جائے ۔ اگر ہماری جماعت کے معزز اصحاب خود جا کر
سلسلہ کی کتب لوگوں کو دیں اور خریداری کی تحریک کریں تو بہت سے لوگ ضرور خرید لیں گے ۔
الفضل کی اشاعت بڑھاؤ اسی طرح احباب اگر الفضل کی خریداری بڑھائیں تو
ہمارا پریس بہت مضبوط ہو سکتا ہے۔ الفضل کو میں سلسلہ
کے لئے وقف کر چکا ہوں۔ اس کی آمد بھی اگر زیادہ ہو تو سلسلہ کے دوسرے کاموں میں
صرف ہو سکتی ہے۔
علاقہ سندھ میں تبلیغ ایک اور تجویز بھی ہے اور وہ میری ایک رویاء کے ماتحت ہے۔
اس رویاء کی میں تفصیل تو نہیں بتا سکتا ۔ صرف اتنا کہتا ہوں کہ میں
بہتا جا رہا ہوں اس حالت میں میں زمین پر پاؤں لگنے کے لئے دُعا کرتا ہوں مگر نہیں لگتے۔
پھر میں نے یہ دعا کی کہ سندھ میں میرے ے پاؤں لگیں جب میں وہاں پہنچا تو وہاں میرے
پاؤں لگ گئے ۔
پچھلے دنوں جب ہندوستان میں بہت سی مشکلات تبلیغ کے رستہ میں پیدا ہو گئیں تو میں
نے سندھ میں تبلیغ کرنے پر زور دیا اور میں نے دیکھا خدا کے فضل سے چند ماہ میں چند
گاؤں احمدی ہو گئے ۔ میرا خیال ہے اگر پورے طور پر زور دیا جائے تو بہت تھوڑے عرصہ
میں وہاں کئی لاکھ احمدی ہو سکتے ہیں ۔ مجھے معلوم ہوا ہے اِس علاقہ میں ساری کی ساری
تجارت ہندوؤں کے قبضہ میں ہے۔ اگر ہماری جماعت کے تاجر لوگ اس علاقہ میں جا کر
دوکانیں کھولیں اور ساتھ ہی تبلیغ کا فرض ادا کریں تو بہت کامیابی ہو سکتی ہے۔ میں نے ایک
دوست کو وہاں جانے کی تحریک کی بھی ہے اور ارادہ ہے کہ یہ تحریک جاری رہے ۔ اسی طرح
کراچی اور کلکتہ میں تبلیغی مشن قائم کئے جائیں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے ۔ کراچی کے دوست
اس کے لئے آمادہ ہیں اور کلکتہ کے دوست بھی خواہش مند ہیں۔ ان مقامات میں اگرچہ
خطابات شوری جلد اول
۱۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
قلیل جماعتیں ہیں لیکن بہت بوجھ اُٹھانے کے لئے تیار ہیں۔ اس طرح جماعت کی ترقی
بھی ہو سکتی ہے اور مالی لحاظ سے بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
اب بعض باتیں میں اس بارے میں بیان کرتا ہوں کہ مالی مشکلات کس طرح دور ہو
سکتی ہے۔
چندہ عام میں اضافہ کی ضرورت آپ لوگوں کو یہ تو معلوم ہو گیا ہے کہ کس طرح بجٹ ہر سال بڑھ رہا ہے۔ اس کے لئے ایک تو
یہ ضروری ہے کہ چندہ عام کو بڑھایا جائے ورنہ اگر یہ چندہ نہ بڑھایا گیا تو ہر سال یا ہر
دوسرے سال ایک ایک ماہ کی آمدنی چندہ خاص کے طور پر لینے کی ضرورت پیش آتی رہے گی
اور اس کے بغیر خرچ نہیں چل سکے گا۔
محصلین چندہ دوسری تجویز یہ ہے کہ محصلین چندہ کو زیادہ کیا جائے تا کہ زیادہ با قاعدگی
اور انتظام کے ساتھ چندہ وصول ہو سکے ۔
بیرونی مشنوں کے اخراجات اس طرح بیرونی مشنوں کے ذمہ یہ بات لگائی جائے
کہ چند سال کے اندر اندر اپنا خرچ آپ برداشت
کریں ۔ شام کے مشن کو میں نے اس قابل بننے کے لئے ایک سال کا موقع دیا ہے ۔ اسی طرح
افریقہ والوں کو لکھا گیا ہے کہ اس عرصہ میں اپنے اخراجات آپ پورے کرنے ہوں گے ۔
اسی طرح ہماری جماعت کے لوگوں کو صنعت و حرفت کی طرف توجہ کرنی صنعت و حرفت
چاہئے۔ اس امر کی سخت ضرورت ہے کہ ایک خاص سکیم بے کاروں
کے انتظام کے متعلق تیار کی جائے ۔ اگر جماعت اس طرف توجہ کرے تو بہت کچھ کام ہو سکتا
ہے اور بے کاروں کے نوکر ہو جانے یا کاروبار کرنے کی صورت میں سلسلہ کو کئی ہزار کی مزید
آمدنی ہو سکتی ہے۔
ایک خاص سکیم میں اس کے لئے بھی حکیم تیار کر رہا ہوں کہ کس طرح سلسلہ کے لئے ہم
زیادہ سے زیادہ روپیہ خرچ کرنے کے لئے جمع کر سکتے ہیں مگر فی الحال
اظہار نہیں کرنا چاہتا۔ میں تو اپنی جماعت سے بہت سے مردوں اور عورتوں میں یہ احساس پیدا
کرنا چاہتا ہوں کہ اگر ہندو اور مسلمان سوراج کے لئے کھڈر پہن سکتے ہیں تو ہماری جماعت کو
خطابات شوری جلد اول
۱۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
تیار رہنا چاہئے کہ اگر ہمیں اسلام کے لئے کھدر پہننا پڑے تو عورتیں اسے تیار کریں اور مرد
پہنیں اور خالی روٹی یا معمولی روٹی کھا کر اُس وقت تک اس طرح گزارہ کریں جب تک کہ کافی
جماعت نہ ہو جائے ۔
قربانیوں کیلئے تیار رہو اس وقت ہمارے پاس اتنے مبلغ نہیں کہ تبلیغ کو پورے زور
کے ساتھ جاری کر سکیں۔ اس کے لئے ہمیں خرچ بڑھانا
پڑے گا اور یہ خرچ اسی طرح مہیا ہو سکتا ہے کہ ہم آئندہ کے لئے اپنا سب کچھ دے دینے
کے لئے تیار رہیں۔ اگر لوگ نام کی خلافت اور سو راجیہ کے لئے قربانیاں کر سکتے ہیں تو ہم
خدا کے دین کی اشاعت کے لئے کیوں ان سے بڑھ کر نہیں کر سکتے ۔ اگر چہ ابھی اس کی
ضرورت نہیں مگر ہماری جماعت کی عورتوں اور مردوں کو تیار رہنا چاہئے کہ اگر ضرورت
پڑے تو ادنیٰ سے ادنی کپڑا پہنیں اور معمولی سے معمولی کھانا کھائیں ، باقی سب کچھ خدا کے
لئے خرچ کر دیں اور اس قسم کے ایک یا دو آدمی نہیں ہونے چاہئے بلکہ ساری کی ساری
جماعت ہی ایسی ہو۔
اگر تبلیغ کے متعلق یہی حالت رہی جو اس وقت ہے تو میں اعلان کر دوں گا کہ کسی
احمدی کی کوئی اپنی جائداد نہ ہو سب کچھ ایک جگہ جمع کر دیا جائے اور سب کو معمولی کھانا اور
کپڑا دیا جائے ۔ اور کسی کام کے لئے کوئی کچھ تنخواہ نہ لے۔ مجھے امید ہے ہماری جماعت
جس نے آج تک بڑی بڑی مالی اور جانی قربانیاں کی ہیں اس میں سے کوئی ضرورت کے
وقت پیچھے نہ رہے گا۔
خاتمہ اور دعا اب میں اس جلسہ کو ختم کرتا ہوں اور دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہماری
جماعت کو توفیق دے کہ دین حق کی اشاعت کے لئے اپنا وقت ، اپنا مال
اور اپنی جان دے سکے ۔ چونکہ اب وقت بہت تنگ ہے اِس لئے دُعا نہیں کی جاسکتی مگر
کا نفرنس کے دوران میں دعا ہی کرتا رہا ہوں ۔
میں سوال کرنے والوں سے ناراض نہیں میں اس وقت یہ بھی کہہ دینا چاہتا
ہوں کہ بعض لوگوں کو غلط فہمی ہوئی
خطابات شوری جلد اول
۱۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ہے کہ میں ان دوستوں سے ناراض ہوں جنہوں نے سوالات کئے ۔ میری یہ عادت نہیں۔
بیشک میں نے بعض کے فعل کو نا پسند کیا اور بعض کے متعلق یہ شکایت ہے کہ اُنہوں نے ذمہ دار
ہو کر روکا نہیں لیکن اس وقت تک میں ان کے لئے تین دفعہ دعا کر چکا ہوں ۔ اِس سے
معلوم ہو سکتا ہے کہ میں ان سے ناراض نہیں ہوں ۔ مجھے صرف افسوس یہ ہے کہ منافقوں
نے انہیں دھوکا دیا اور وہ دھوکا میں آگئے ، ورنہ وہ خود مخلص ہیں ۔ میں ان سے ناراض نہیں
ہوں اور منافقوں سے بھی ناراض نہیں ہوں ۔ ہمارا کام اصلاح ہے ۔ اگر ناراض ہوں تو
(مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء )
اصلاح کیونکر کریں ۔“
ل الجامع الصغير للسيوطى الجزء الاول صفحه ۴۰ مطبوعه مطبع میمنه مصر ۱۳۲۱ھ
پیدائش باب ۱ آیت ۲۷ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن ۱۸۸۷ء
ملفوظات جلد ا صفحه ۵۵۷
ملفوظات جلد اصفحہ ۳۱۱ ، مفہوماً
ه لوقا باب ۶ آیت ۴۱ ۴۲۰ پاکستان بائبل سوسائٹی ۲۰۰۶ء
کے آمدی و کے پیر شدی: فارسی کہاوت ۔ اُس آدمی کی نسبت مستعمل ہوتی ہے جو تھوڑے
سے تجربہ پر نازاں ہو۔
کے ابو داؤد كتاب القضاء باب في قضاء القاضي إذا أَخْطَاً ۔
النساء : ٦٦
النساء : ۸۴
وَ إِذَا قَامُوا إِلَى الصَّلوةِ قَامُوا كُسَالَى (النساء:۱۴۳)
ا وَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ (البقرة: 11)
۱۲ اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۷۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
التوبة : ۵۸
النور : ١٣
۱۵ تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۱۷۸ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء
تاریخ ابن اثیر جلد ۳ صفحه ۲۵۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۶۵ء