دوسرا دن ۔متفرق امور کے بارہ میں مبسوط تقریر

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد اول
۱۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
دوسری غلطی اس نے یہ کی کہ اپنا سرمایہ لگا کر ان اشتہارات کو کتاب کی شکل میں شائع کیا۔
آگے نظارت نے یہ غلطی کی کہ اُس نے اِن کتابوں کو خرید لیا ( اس جرم کی وجہ سے سب ناظر
خائن ہو گئے ) میں پوچھتا ہوں کہ یہ فی الواقعہ ایڈیٹر فاروق اور نظارت کا قصور تھا ؟ بجائے
اس کے کہ فاروق والے کو انعام دیا جاتا ، جماعت اُس کا شکریہ ادا کرتی کہ اس نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ کو جو موتیوں سے بھی زیادہ قیمتی ہیں ، محفوظ کرنے کی
کوشش کی اور اکیلے نے وہ کام کیا جو ساری جماعت نے نہ کیا۔ یا اس کے مقابلہ میں یہ کہ
اسے پیسا جاتا اور نظارت جسے کچھ اور کرنا چاہئے تھا اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے
کتابیں کیوں خرید لیں ۔ اور اگر خرید لیں تو دوسروں کی کتابیں بھی خریدنی چاہئیں تھیں ۔
-
میں کہتا ہوں تم احمدی کہلاتے ہوئے یہ سوال کس طرح کر سکتے ہو۔ مگر افسوس ہے
احمدی کہلاتے اور کہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابیں خریدی گئیں تو نور کی کیوں
نہ خریدیں۔ میں کہتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الفاظ کا مقابلہ کسی اور کی
تحریروں سے کرتا ہے اُس کے لئے حرام ہے کہ کسی قسم کا چندہ دے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جوتی کے ٹکڑے کی قدر مجھے تو اگر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی جوتی
کا ٹکڑا بھی ملے گا تو میں اُسے خرید لوں گا۔ اور میں اُنہی کا چندہ لوں گا جو میری طرح اسے
خریدنے کے خواہش مند ہوں گے دوسروں سے چندہ لینے کی مجھے ضرورت نہیں ہے۔ مجھے
انسانوں کی ضرورت اور احتیاج اُسی وقت تک ہے جب تک میرے خدا نے انہیں پیدا کیا
ہے۔ اگر یہ نہ رہیں گے تو خدا تعالیٰ مجھے زمین سے رزق دے گا اور آسمان سے میرے لئے
نازل کرے گا۔
عیسائیوں کو دیکھو دیکھو عیسائی جن کے عقائد کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے قریب ہے
کہ آسمان پھٹ پڑے اُنہیں پیٹر (St۔Peter) کا ایک مشکوک
خط ملتا ہے مگر وہ اُسے پچاس ہزار روپیہ پر خرید لیتے ہیں ۔ اسی طرح پطرس کا خط جو
حضرت مسیح کا حواری تھا ۷۵ ہزار پر خریدتے ہیں ۔ مگر تم احمدی کہلاتے ہوئے اس بات پر
اعتراض کرتے ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بہت سے اشتہار ایک ہزار کے قریب

خطابات شوری جلد اول
۱۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
رقم پر کیوں خریدے گئے ۔ کیا تمہارا یہ منشاء ہے کہ جس نے انہیں محنت سے جمع کیا ، چھپوایا،
اس پر اپنا سرمایہ لگایا، اُسی کے پاس وہ بند پڑے رہتے؟ احمدیوں نے تو اس سے نہ
خریدے، نظار ، نظارت نے خرید لئے جس سے وہ مجرم ہوگئی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قلم سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والا
والسلام
خدا تعالیٰ کی طرف سے آ سے آئے تھے اور
نکلے ہوئے ایک ایک لفظ کی قدر و قیمت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا بروز ہو کر آئے
تھے اس لئے آپ کے قلم سے نکلا ہوا
ایک ایک لفظ دنیا کی ساری کتابوں اور تحریروں سے بیش قیمت ہے اور اگر کبھی یہ سوال پیدا
ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر کی ہوئی ایک سطر محفوظ رکھی جائے یا سلسلہ
کے سارے مصنفین کی کتابیں ؟ تو میں کہوں گا آپ کی ایک سطر کے مقابلہ میں یہ ساری
کتابیں مٹی کا تیل ڈال کر جلا دینا گوارا کروں گا مگر اس سطر کو محفوظ رکھنے کے لئے اپنی انتہائی
کوشش صرف کر دوں گا ۔ ہماری کتابیں کیا ہیں؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
جو کچھ تحریر فرمایا ہے اس کی تشریحیں ہیں اور تشریحیں کرنے والے اور بھی پیدا ہو سکتے
ہیں مگر پھر نبی نہیں آ سکتا اور اس قوم میں سے ہرگز نہیں آ سکتا جس نے پہلے نبی کی یہ قدر کی
ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں نے اُن کی بے قدری کی تھی نتیجہ کیا ہوا؟ یہ کہ
خدا تعالیٰ نے فرما یا اب شریعت والا نبی تم میں سے نہ ہوگا ۔ پس تم بھی ان لوگوں کی طرح نہ
بنوتا خدا تعالیٰ کے فضل سے محروم نہ کئے جاؤ۔
ناظر تعلیم و تربیت کا سفر شملہ ایک اور سوال یہ کیا گیا ہے کہ ناظر تعلیم و تربیت نے
شملہ کا سفر سلسلہ کے اخراجات پر کیوں کیا ؟ کل اِس کا
مهده۔
کے
یہ جواب دیا گیا تھا کہ ناظر تعلیم و تربیت نے شملہ کا سفر نہیں کیا۔ یہ درست جواب تھا۔ بعض
نے کہا ٹلا واں جواب تھا۔ یہ بھی درست تھا ۔ ناظر تعلیم و تربیت تھا۔ کی علاوہ اپنے اس مہد
ایک اور بھی حیثیت ہے اور وہ ولی اللہ شاہ کی حیثیت ہے۔ اُنہوں نے ولی اللہ شاہ کی
حیثیت سے اپنے خرچ پر شملہ کا سفر کیا تھا اور اپنے بھائی کی ملازمت کے متعلق کیا تھا۔ کیا
سوال کرنے والے کا یہ مطلب ہے کہ جو شخص سلسلہ کا کوئی کام کرے اُسے اپنے بھائی کی کسی

خطابات شوری جلد اول
۱۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
قسم کی مدد نہ کرنی چاہئے؟ اگر یہ نہیں تو دفتر میں بل موجود ہیں ،خزانہ کے حساب کی کتب
موجود ہیں ۔ اُن میں دیکھ سکتے ہیں کہ کیا کوئی رقم اس سفر پر خرچ ہوئی ہے؟ اگر نہیں تو میں
نہیں سمجھتا یہ کونسا شریفانہ طریق ہے کہ اس طرح لوگوں کے پرائیویٹ معاملات کی جستجو کی
جائے ۔ یہ سچ ہے کہ کل جو جواب دیا گیا تھا ، وہ ٹلا واں جواب تھا مگر وہ درست بھی تھا کیونکہ
ناظر تعلیم و تربیت اس حیثیت سے نہیں گیا تھا بلکہ اپنی ذاتی حیثیت سے اپنے بھائی کی
ملازمت کے لئے گیا تھا اور ذوالفقار علی خان صاحب کو بھی ساتھ لے گیا تھا مگر اپنے خرچ
پر ۔ اور اس پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔
ناظر امور عامہ اور سٹور کا قرض ایک سوال یہ کیا گیا ہے کہ ناظر امور عامہ کے ذمہ
سٹور کا قرض ہے۔ اگر صرف اسی کے ذمہ قرض
ہوتا، کسی اور کی طرف نہ ہوتا تو بھی میرے نزدیک یہ کوئی اعتراض کے قابل بات نہ تھی۔
سٹور ایک دکان تھی اور دُکان سے لوگ قرض لیتے ہیں اور ناظر ہونے کی وجہ سے تمام انسانی
حقوق زائل نہیں ہو جاتے ۔ اگر اس کے پاس روپیہ نہ ہو، خرچ کی تنگی ہو تو کیا وہ اپنے بال
بچوں کو اس لئے بھوکا مار دے کہ وہ ناظر ہے اور قرض لے کر ان کے کھانے پینے کا انتظام نہ
کرے؟ پھر اور لوگوں نے بھی قرضہ لیا تو کیا اس لئے لیا کہ وہ بھی ناظر تھے؟ سٹور کے
بیسیوں حصہ دار ہیں اور اُن کو معلوم ہے کہ سٹور کے بہت سے قرض دار ہیں جو سب کے سب
انجمن یا ا نظارت کے ملازم نہیں اور نہ وہ کسی صیغہ کے ناظر ہیں ۔ اگر ان میں ناظر امور عامہ
کے ذمہ بھی کچھ رقم ہے اور وہ بھی بعد میں نکلی ہے تو کیا یہ کوئی بددیانتی کہلا سکتی ہے؟ اور کسی کو
کیا حق ہے کہ اس کے متعلق سوالات پوچھے ۔ یہ تینوں اشخاص جن کے میں نے نام لئے
ہیں ، سرکاری ملازم ہیں۔ میں پوچھتا ہوں کیا کوئی ان کے متعلق ان کے بالا افسروں کے
پاس یہ رپورٹ کر سکتا ہے کہ یہ لوگ فلاں دُکان سے کیوں سو دا خریدتے ہیں یا فلاں دُکان
سے کیوں ادھار لیتے ہیں؟
ناظر امور عامہ اور بورڈنگ کا بقایا ایک اور سوال یہ کیا گیا ہے کہ ناظر امور عامہ
کے ذمہ بورڈنگ ہائی سکول کا بقایا ہے۔ اس
کے متعلق اول تو میں کہتا ہوں کہ کوئی بقایا ہے نہیں ۔ نہ ناظر امور عامہ کے ذمہ اور نہ

خطابات شوری جلد اول
۱۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ذوالفقار علی خان کے ذمے۔ جتنا روپیہ ان کے ذمہ تھا وہ ادا کر چکے ہیں لیکن اگر ہوتا بھی تو
کیا یہ کوئی جرم ہے اور اسے خیانت قرار دیا جاسکتا ہے؟ جتنے ناظر ہیں ان کے ذمہ تو
بورڈنگ کا کوئی بقایا نہیں ۔ البتہ اور کم از کم تین سو ایسے احمدی ہیں جن کے ذمہ بقایا ہے۔
جن کی فہرست مفتی محمد صادق صاحب پڑھنے لگے تھے مگر انہیں روک دیا گیا ہے۔ میں پوچھتا
ہوں کیا ناظر امور عامہ کے لئے مالی تنگی نہیں ہو سکتی ؟ اگر ہو سکتی ہے اور ہوتی ہے تو پھر ان
کے ذمہ بقایا ہوتا تو کیا حرج ہوتا ۔ پھر کئی لڑکے بیت المال سے وظیفے لے کر پڑھتے ہیں۔
اگر سلسلہ کے وہ کارکن جن کی تنخواہیں تھوڑی ہیں ، اُن کے لڑکوں کی پڑھائی کے لئے کچھ
خرچ کرنا پڑے تو کیا حرج ہے۔
صرف زکوۃ کے متعلق فتنہ انگیز سوال ایک خطرناک سوال جو جماعت میں تفرقہ
پیدا کرنے والا ہے یہ کیا گیا ہے کہ کیا زکوۃ
کا روپیہ صرف قادیان کے غریبوں پر ہی خرچ ہوتا ہے یا جو احمدی غریب باہر رہتے ہیں اُن
کو بھی کچھ دیا جاتا ہے؟ میں پوچھتا ہوں کیا غرباء یہاں پیدا ہوتے ہیں یا باہر سے آتے
ہیں؟ کیا وہ افغان جن پر آجکل کابل میں ظلم وستم ہو رہے ہیں وہ قادیان میں پیدا ہوئے؟
کیا سماٹرا کے جو طالبعلم تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ یہاں کے ہیں؟ اگر باہر کے ہیں تو کیا
اس وجہ سے کہ نعوذ باللہ وہ اپنی بدقسمتی سے خدا تعالیٰ کی اس مقدس سر زمین میں آ گئے ۔
اُنہیں بھو کے مار دینا چاہئے؟ کیا بنگال ، مدراس اور پنجاب کے مختلف مقامات کے غریب
اور نادار لوگ جو یہاں آتے ہیں، اِس لئے زکوۃ سے کچھ لینے کے مستحق نہیں رہتے کہ وہ
یہاں آ جاتے ہیں؟ جن لوگوں پر اس قسم کے اخراجات کئے جاتے ہیں ان کی لسٹیں دفاتر
میں موجود ہیں ان کو پڑھو اور دیکھو کہ وہ یہاں کے باشندے ہیں یا باہر کے۔ کہا گیا ہے کہ
کیا باہر کی احمد یہ جماعتوں کے امیروں اور سیکرٹریوں کو کبھی لکھا گیا ہے کہ ایسے احمدیوں کی
فہرست بھیجو جو زکوة لینے کے مستحق ہوں؟ میں کہتا ہوں کیا یہ ہو سکتا ہے کہ قادیان کی گلیوں
میں تو غریب اور نادار احمدی بُھو کے مرتے رہیں اور خدا تعالیٰ کے مسیح کی دیواروں کے
ساتھ بیوائیں اور یتیم بھوک کے مارے سر ٹکراتے رہیں لیکن ہم چٹھیاں لاہور، فیروز پور اور
راولپنڈی لکھتے رہیں کہ وہاں کے غرباء کی فہرستیں بنا کر بھیجو۔ کیا یہ قادیان اور غیر قادیان کا

خطابات شوری جلد اول
۱۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
سوال پیدا کرنا فتنے کی کوشش نہیں؟ مگر میں نے بتایا ہے کہ یہ بالکل غلط اور جھوٹا سوال ہے۔
کوئی قادیان کا شخص اس فنڈ سے کچھ نہیں لے رہا۔ سب کے سب باہر کے ہیں۔ کوئی
سیالکوٹ کا ہے، کوئی لاہور کا ہے، کوئی بنگال کا ہے ، کوئی سندھ کا ہے، کوئی افغانستان کا ہے،
کوئی سماٹرا کا ہے، قادیان والوں کو کچھ نہیں دیا جاتا ۔ حالانکہ ان کا حق ہے کہ ہم سے اس کا
مطالبہ کریں ۔
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب کی ملازمت ایک اعتراض ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب کی ملازمت کے متعلق کیا
گیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب ۱۴ سال سے انجمن کا کام کر رہے ہیں۔ بے شک یہ بات صحیح ہے کہ
شفا خانہ کی طرف ان کی خدمات کو منتقل ہوئے سال سوا سال کا عرصہ ہوا ہے ۔ مگر ایک محکمہ
سے دوسرے محکمہ میں جانے سے ملازمت کا سلسلہ ٹوٹ نہیں جاتا۔ ہاں ان کے متعلق ایک
بات ہے جس کے متعلق مجھے بھی اختلاف تھا۔ جب یہاں کی رہائش کی وجہ سے ان کے
اخراجات نہ چلے اور وہ مقروض ہو گئے تو انہوں نے انجمن کے کام سے استعفاء دے دیا
تا کہ باہر جا کر کام کریں۔ اُس وقت میں نے انہیں سمجھایا کہ ایک کام جس کو چھوڑے دس
بارہ سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور پھر جب کہ پرائیویٹ پریکٹس شروع کرنی ہے تو ناممکن ہے
کہ کامیابی ہو سکے مگر اُس وقت ان کے بھی قرض کی وجہ سے حواس درست نہ تھے اُنہوں نے
رے مشورہ کو نہ مانا اور لاہور جا کر کام مانا اور لاہور جا کر کام شروع کر دیا۔ وہاں اُنہیں ماریشس کی احمد یہ جماعت
نے لکھا کہ یہاں ڈاکٹر کو معقول آمدنی ہو سکتی ہے یعنی ہزار پندرہ سو روپیہ ماہوار کے
قریب۔ چونکہ مسلمان ڈاکٹر کوئی نہیں اس لئے اگر آپ آجائیں تو کامیابی کی امید ہے۔
ڈاکٹر صاحب وہاں جانے کے لئے تیار ہو گئے ۔ میرے نزدیک وہاں ان کی پریکٹس چل
سکتی تھی ، اپنی جماعت مدد کے لئے تیار تھی اور دوسرے لوگوں کو بھی مسلمان ڈاکٹر کی
ضرورت تھی۔ جب وہ وہاں جانے کے لئے تیار ہو گئے تو یہاں ملنے کے لئے آئے ۔ اُس
وقت بعض دوستوں نے مجھے لکھا کہ ڈاکٹر صاحب کو جانے نہ دینا چاہئے ۔ یہ بوڑھے ہو چکے
ہیں اور مسیح موعود علیہ السلام کے پُرانے صحابہ میں سے ہیں لیکن میں ایسی باتوں میں خاص
طور پر احتیاط کیا کرتا ہوں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ منافق موجود ہیں۔ وہ یہ نہیں دیکھیں گے
میرے

خطابات شوری جلد اول
۱۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
کہ یہ اس وقت ایمان لائے تھے جب لوگ حضرت مسیح موعود کو کافر کہتے تھے بلکہ وہ
دیکھیں گے کہ ڈاکٹر صاحب کی لڑکی مجھ سے بیاہی ہوئی ہے۔ میں نے ان دوستوں سے کہا
میں اِس امر میں تمہارے ساتھ متفق نہیں ہوں مگر انہوں نے پھر زور دیا۔ اس پر میں نے کہا
سب اکٹھے مل کر حلفیہ یہ لکھ کر دو کہ اس بارے میں اشارتاً یا کنایتاً میں نے تم سے کچھ نہیں کہا
تا کہ میری عزت محفوظ ہو جائے ۔ چنانچہ اُنہوں نے حلفیہ یہ لکھ کر دیا کہ میں نے اُن سے
اشارتاً یا کنایتاً بھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا۔ اور ڈاکٹر صاحب کو یہاں رکھ لینے کی تجویز
ان کی اپنی ہی ہے اور ضرورت بھی فی الواقعہ ان کی ہے۔ صرف یہاں رکھنے کے لئے یہ کام
نہیں نکال لیا گیا۔ پھر میں نے پوچھا ڈاکٹر صاحب کام کیا کریں گے؟ کہا گیا سیکرٹری صدر
انجمن کا کام کریں جو پہلے بھی کرتے رہے ہیں۔ میں نے کہا میں انہیں اس قابل نہیں سمجھتا
کیونکہ یہ بہت بوڑھے ہو گئے ہیں ۔ تب انہوں نے کہا انہیں انچارج شفا خانہ مقرر کیا جائے
یہ ان کے رکھنے کا واقعہ ہے۔ میں سمجھتا ہوں شفا خانہ میں آدمی زیادہ ہیں مگر اس وجہ سے کہ
ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے اس کو بنایا ہے اور وہ گویا اس کے باپ ہیں ان کی ناقدری
نہیں کی جاسکتی اور ڈاکٹر عبداللہ صاحب بھی بہت پرانے کام کرنے والے ہیں۔
یہ وہ حالات ہیں جو ڈاکٹر صاحب کے رکھنے کے متعلق ہیں۔ میں سائل کی اس بات
سے متفق ہوں کہ کم آدمی بھی شفا خانہ میں کام کر سکتے ہیں لیکن اگر زیادہ کام کرنے والے ہوں
تو ارد گرد کے علاقہ پر ہم بہ آسانی قبضہ کر سکتے ہیں اور شفاخانہ اور مدرسہ جس قدر مضافات
کے متعلق سیاسی کام کر رہا ہے، وہ بہت بڑا ہے ۔ ڈاکٹر صاحب سابقون میں سے ہیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سابقون رشتہ دار تھے اور آپ اُن کی خاص طور پر قدر
کرتے تھے۔ ایک دفعہ حضرت ابوبکر سے کسی کی لڑائی ہوئی تو آپ نے فرمایا کیا تم لوگ مجھے
اور ابوبکر کو نہیں چھوڑتے۔ اس نے مجھے اُس وقت مانا جب تم کافر کہتے تھے۔ ڈاکٹر صاحب
بانیوں
پرانے آدمیوں میں سے ہیں، ان کے والد مشہور آدمی تھے جو اسلامیہ کالج لاہور کے
میں سے تھے۔ ڈاکٹر صاحب نے طالب علمی کے زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بیعت کی اور پھر سلسلہ کی مالی خدمت اس قدر کی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
آپ کو لکھا اب آپ کو اور دینے کی ضرورت نہیں ۔

خطابات شوری جلد اول
۱۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شاہ نواز صاحب نے ان کی بجائے کم تنخواہ پر اپنے آپ کو پیش
کیا تھا۔ ڈاکٹر شاہ نواز مخلص نوجوان ہیں اور میں سمجھتا ہوں ایسے موقع پر وہ اپنے آپ کو
پیش کرنے کے لئے تیار نہ ہوں گے اور سمجھیں گے کہ جس نے اس موقع پر ان کا نام لیا ہے
وہ ان کا دوست نہیں ۔
ناظر امور عامہ کا سفر خرچ ایک سوال ناظر امور عامہ کے سفر خرچ کے متعلق کیا گیا
ہے۔ اگر لمبا سفر ہو تو زیادہ خرچ ہو سکتا ہے۔ اس میں
اعتراض کی کون سی بات ہے۔ ناظر امور عامہ کے گھٹنے میں درد رہتا ہے اور وہ کوشش کرتے
ہیں کہ کہ سفر میں نہ جانا پڑے اور یہ ہمیں ان سے شکوہ رہتا ہے کہ وہ سفر سے بچنا چاہتے ہیں۔
پچھلے سال انہیں سفر یورپ کے متعلق سہولتیں پیدا کرنے اور دوسرے ضروری کاموں کے
لئے سفر کرنے پڑے۔ جن میں ۲۳۵ روپے ۲ آ نے خرچ ہوا۔ اس میں ولایت جانے
والے وفد کے پاسپورٹوں کا خرچ اور ان لوگوں کے گورداسپور آنے جانے کا خرچ بھی
شامل ہے ۔ کیا یہ نا جائز سفر تھے؟ کیا سفر ولایت کو مفید بنانے یا اور ضروری کاموں کے لئے
سفر نہ کئے جاتے ؟
یورپین نرس کے متعلق سوال ایک سوال نرس کے متعلق کیا گیا ہے۔ وہ یورپین
عورت ہے جو مسلمان ہو چکی ہے اور اسلامی شعار کی
پابندی کرنے کی کوشش کرتی ہے برقعہ پہنتی ہے۔ ایک دن وہ میرے پاس آ کر رو پڑی کہ
مجھ سے برقعہ نہیں پہنا جاتا کیونکہ یہ اس کے لئے ایک سخت پابندی ہے مگر پھر بھی وہ پہنتی
ہے۔ ایسی عورت کی جو یورپین عورتوں کے لئے بطور نمونہ ہو سکتی ہے مؤلّفةُ القُلوب کے
طور پر امداد کرنا ضروری ہے اس پر اعتراض کیا ہو سکتا ہے۔ وہ یورپ کی قوموں سے تعلق
رکھنے والی ہے جو پردہ کی سخت دشمن ہیں۔ اس سے ہم شفا خانہ میں کام کراتے اور تنخواہ
دیتے ہیں۔ اگر یہ بد دیانتی ہے تو کیا دیانتداری یہ ہوتی کہ اسے فاقے مارتے اور کوئی امداد
نہ کرتے؟ میں کہتا ہوں اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مؤلفۃ القلوب کے طور پر مکہ کے
لوگوں کو جانوروں کے گلے ( ریوڑ ) دیگر مجرم نہیں ہوئے تھے تو ہم ایک یورپین عورت سے
جو اسلامی شعار کی پابند ہے، کام کرا کر ساٹھ روپے تنخواہ دینے سے کیونکر مجرم ہو گئے !!

خطابات شوری جلد اول
اولد
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
ایک سوال اس کی لڑکی کے متعلق کیا گیا ہے کہ کیا اُس کو بھی ہسپتال سے تنخواہ دی جاتی
ہے مگر اس کی لڑکی کو کوئی تنخواہ نہیں دی جاتی ۔ وہ لڑکی یہاں آنے سے قبل مری میں پڑھتی تھی
اُس کی تعلیم کے لئے میں نے زکوۃ کی مد سے ہیں روپے وظیفہ مقرر کیا تھا اور زکوۃ کی مد وہ
ہے کہ اگر اس مد کا بیس پچیس ہزار روپیہ بھی میرے پاس ہو اور میں ایک شخص کو بُلا کر کہوں
کہ یہ سارے کا سارا لے جاؤ تو کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ روک سکے کیونکہ یہ مد میری ذات
سے تعلق رکھتی ہے اور میری اور صرف میری ہی ذات اس کے خرچ کرنے سے تعلق رکھتی
ہے۔ وہ روپیہ اس شرط کے ساتھ کہ میں اُسے اپنی ذات پر خرچ نہ کروں ، میرا ہی ہے اور
مجھے اختیار ہے کہ میں اس میں سے اُن لوگوں کو جنہیں دینے کی قرآن کریم نے اجازت دی
ہے جتنا چاہوں دوں ، کسی کو اس کے متعلق کچھ کہنے کا حق نہیں ہے۔ میں نے اس روپیہ میں
سے ہیں روپے اس کے لئے مقرر کئے تا کہ وہ تعلیم جاری رکھ سکے ۔ ڈاکٹر شاہ نواز صاحب
اُن دنوں نور ہسپتال میں کام کرتے تھے انہوں نے نرس کو سمجھایا کہ وہ مری میں عیسائیوں
کے سکول میں اپنی لڑکی کو پڑھنے کے لئے نہ بھیجے تا کہ لڑکی کے متعلق مشکلات نہ پیدا ہوں ۔
اِس پر اُس نے مجھے بھی لکھی کہ میں اب وہاں نہیں بھیجنا چاہتی وہ یہاں ہی پڑھے۔ چونکہ
وہ وظیفہ جاری کیا جا چکا تھا اور وہ لڑکی یہاں پڑھ رہی ہے سات سپارے پڑھ چکی ہے اس
لئے میں نے اسے جاری رکھا ۔ اگر یہ جائز نہیں تو میں اس کے متعلق خدا تعالیٰ کے حضور
جواب دہ ہوں ۔ کسی کو اس پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہے۔
کہا گیا ہے کیا نرس کو زیور بنوا کر دیئے گئے ہیں؟ یہ بالکل جھوٹ اور بہتان ہے۔
اب تحقیقات ہو گی اگر ایک پیسہ کا زیور بھی ثابت ہو گیا تو ہم بنوا کر دینے والے کو
پکڑیں گے اور اگر نہ ثابت ہوا تو اعتراض کرنے والے جواب دہ ہوں گے۔ گو میں سمجھتا ہوں
اگر تألیف قلوب کے طور پر ایک مرد کو کپڑے بنوا کر دیئے جا سکتے ہیں تو کسی عورت کو زیور بھی
دیئے جا سکتے ہیں مگر آج تک کسی کو دیئے نہیں گئے ۔ آئندہ اس کے متعلق بھی خیال رکھیں گے
تا کہ لوگوں کو معلوم ہو سکے ۔ اس کے متعلق بھی ہم کو اختیار ہے۔
اسی سلسلہ سوالات میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کیا ڈاکٹر عبداللہ صاحب کی بیوی اس
انگلش نرس سے زیادہ مڈوائفری کا کام جانتی ہے اور اسے انگلش نرس سے کم تنخواہ پر ہسپتال

خطابات شوری جلد اول
۱۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
رکھا گیا یا زیادہ پر؟ مجھے جہاں تک علم ہے ڈاکٹر عبداللہ صاحب کی بیوی نہ مڈوائفری کا کام
جانتی ہیں اور نہ وہ کبھی ہسپتال میں نوکر ہوئیں۔ میں پوچھتا ہوں کسی کی بیوی کے متعلق اس
قسم کے سوالات کرنا کیا اُس کی ہتک نہیں؟ ڈاکٹر عبداللہ صاحب کی بیوی نے کبھی ایک گھنٹہ
بھی ہسپتال میں کام نہیں کیا مگر بلا وجہ بیویوں تک سوال کئے جا رہے ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم
انہیں کام آتا بھی ہے یا نہیں ۔ ممکن ہے ڈاکٹر صاحب نے سکھا دیا ہو مگر یہ مجھے معلوم ہے کہ
کبھی ایک گھنٹہ کے لئے بھی اُنہوں نے ہسپتال میں کام نہیں کیا۔ اس کے لئے مجلس شوری
میں یہ سوال کرنا کہ بتایا جائے کہ وہ کس قدر لیاقت رکھتی ہیں، اُن کو کیا تنخواہ دی گئی ہے
بہت نا مناسب ہے۔
سوالات کے متعلق افسوس میں نہایت افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ اس قسم کے
سوالات کرنے کا یہ موقع نہیں تھا۔ اور اس سے بھی زیادہ
افسوس مجھے اس بات کا ہے کہ جن کے متعلق سوالات کئے گئے ہیں انہیں خواہ مخواہ تکلیف پہنچ
گئی ہے، ذلیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ان پر بہت ظلم کیا گیا ہے اس لئے میں منشی
فرزند علی صاحب، شیخ محمد حسین صاحب اور ملک عزیز احمد صاحب کی سب کمیٹی مقرر کرتا
ہوں ۔ شیخ صاحب یہاں نہیں آئے اگر وہ آسکیں تو اُن کا انتظار کر لیا جائے ورنہ کام شروع
کر دیا جائے ۔ ناظر صاحبان وہ تمام کا غذات انہیں مہیا کریں جن کی تحقیقات کے لئے ان
کو ضرورت ہو۔ وہ تحقیقات کر کے اس کے نتیجہ سے مجھے اطلاع دیں اور ساتھ ہی اُن
ناموں کی فہرست بھی دیں جنہوں نے اس قسم کی باتیں بنائی ہیں تاکہ ان کے متعلق بھی
تحقیقات کی جا سکے ۔“
66
حضور کی اس تقریر کے بعد ڈاکٹر شاہ نواز صاحب نے اعلان کیا کہ میں نے کبھی اپنی
خدمات کو ڈاکٹر رشید الدین صاحب کے مقابلہ میں نور ہسپتال کے لئے پیش نہیں کیا۔
میر محمد اسحق صاحب نے حضرت خلیفہ اسیح کے حضور عرض کیا۔ میں نے منشی فرزند علی یا۔ میں نے
صاحب کے سوالات پڑھے ہیں ان میں اعداد و شمار کا ذکر ہے اور کوئی ایسی بات نہیں جس
میں کسی پر اعتراض کیا گیا ہو اس لئے میری یہ گزارش ہے کہ ان کا نام حضور اس سب کمیٹی
میں نہ رکھیں ۔

خطابات شوری جلد اول
حضور نے فرمایا :-
۱۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
چونکہ دوسرے سوالات ان کی معرفت آئے ہیں اس لئے اس کمیٹی میں ان کا ہونا
ضروری ہے۔“
66
منشی فرزند علی صاحب نے با چشم تر اور بھرائی ہوئی آواز میں عرض کیا۔ میں نے حج
صاحب کے سوال اُن کے اصرار پر بھیجے تھے ۔ ملک عزیز احمد صاحب کے میں نے نہیں بھیجے
تھے مجھے ذاتی طور پر نہ کوئی پہلے اعتراض تھا اور نہ اب ہے۔ مجھے حضور اس کمیٹی سے نکال
دیں۔ ( خان صاحب رقت کی وجہ سے اس سے زیادہ نہ کہہ سکے۔ ان کی آواز بند ہوگئی اور
وہ بیٹھ گئے ۔ )
حضور نے فرمایا :-
دو
اس لحاظ سے آپ کو شامل نہیں کیا جاتا ہے کہ آپ نے اعتراضات کئے ہیں بلکہ
سیاسی لحاظ سے آپ کا شامل ہونا ضروری ہے کیونکہ یہ سوال راولپنڈی سے آئے ہیں اور
آپ وہاں کی جماعت کے امیر ہیں ۔
سوالات کرنے والوں سے کوئی ناراض نہیں بعض لوگوں کو یہ غلط نہی ہوئی ہے
کہ میں ان دوستوں سے ناراض
ہوں جنہوں نے سوالات کئے ہیں مگر میری یہ عادت نہیں ہے۔ بے شک میں نے بعض کے
اس فعل کو نا پسند کیا ہے اور بعض کے متعلق اس لئے شکایت ہے کہ وہ ذمہ وار تھے مگر انہوں
نے ایسے سوالات کو روکا نہیں ورنہ مجھے کسی سے ناراضگی نہیں ۔ میں اس وقت تک ان کے
لئے تین دفعہ دعا کر چکا ہوں ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ میں ان سے ناراض نہیں ہوں ۔
اب بھی میں ان کے لئے دعا کروں گا۔ مجھے افسوس یہ ہے کہ منافقوں نے انہیں دھوکا دیا
اور وہ ان کے دھوکا میں آ گئے ورنہ وہ مخلص ہیں ۔ میں ان سے ناراض نہیں ہوں اور
منافقوں سے بھی ناراض نہیں ہوں کیونکہ ہمارا کام اصلاح کرنا ہے۔ اگر ناراض ہوں تو پھر
اصلاح کس طرح کریں ۔

خطابات شوری جلد اول
۱۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے احباب جماعت کو
اپنے اختتامی خطاب سے نوازا۔ جماعت کی ترقی کے سلسلہ میں بعض اہم
امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
ارتوں کی اہمیت ہمارے دوستوں نے ناظروں کی رپورٹیں سنی ہیں جن کے سُننے
کے بعد اتنا مصالحہ ان کے ہاتھ آ گیا ہے کہ وہ سمجھ سکتے ہیں نظارتوں
کا کتنا اہم کام ہے اور کس طرح بڑھ رہا ہے۔ پھر نظارتیں بیرونی جماعتوں سے جو خط و کتابت
کرتی ہیں اُس سے بھی احباب سمجھ سکتے ہیں کہ نظارتوں کی کس قدر ضرورت ہے ۔ ہم پر اُس
وقت اعتراض کیا گیا تھا جب میں نے نظارتیں قائم کی تھیں کہ اس طرح خرچ بہت بڑھ گیا
ہے مگر میں نے اُس وقت دیکھ لیا تھا کہ جماعت کی حالت تربیت وغیرہ کے لحاظ سے گر رہی
ہے اور اگر نظارتیں نہ قائم ہوتیں تو بالکل گر جاتی ۔ موجودہ حالت میں نظارتوں پر جو خرچ ہو
رہا ہے وہ بیرونی معاملات کے اخراجات کی نسبت زیادہ ہے لیکن ابتداء میں ہمیشہ مرکزی
امور پر زیادہ خرچ ہوا کرتا ہے۔ اس وقت ہم یہ تو کر سکتے ہیں کہ اعضاء کو زیادہ نہ بڑھنے
دیں اگر روپیہ نہ ہو لیکن یہ نہیں کر سکتے کہ مرکز کو مضبوط نہ کریں کیونکہ مرکز بطور دماغ کے ہوتا
ہے اور اگر دماغ کی حفاظت نہ کی جائے تو سارا جسم خراب ہو جاتا ہے۔ دیکھو اگر چھوٹے
بچہ کو دیکھا جائے تو اس کے سر کا وزن بہ نسبت اُس کے سارے جسم کے زیادہ ہوتا ہے لیکن
ایک جوان کے سر کو اس کے جسم سے کوئی نسبت نہیں ہوتی ۔ وجہ یہ کہ بچپن میں دماغ کی
حفاظت کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لیکن جب جسم بڑھتا گیا تو دماغ اصلی حالت پر آ گیا۔
اسی طرح ہماری حالت ہے۔ وہ وقت آئے گا جب باہر مبلغ بہت زیادہ ہوں گے، بڑے
بڑے دفاتر ہوں گے، دوسرے انتظامات ہوں گے اُس وقت نظارتوں پر خرچ کم ہوگا اور
بیرونی کاموں پر زیادہ ہو گا لیکن موجودہ صورت میں دماغ یعنی مرکز کو مضبوط کرنا زیادہ
ضروری ہے اس لئے اس پر خرچ زیادہ ہو رہا ہے۔ ایک تو یہ بات ہے جس کی طرف توجہ
دلانا چاہتا ہوں
مستورات کی تعلیم و تربیت دوسری بات عورتوں کی تعلیم کا سوال ہے۔ مرکز میں
مستورات کی اعلیٰ تعلیم کے لئے الگ مدرسہ جاری کیا

خطابات شوری جلد اول
۱۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۵ء
گیا ہے جو اچھی ترقی کر رہا ہے۔ اس میں ایک مضمون میں بھی پڑھاتا ہوں ۔ اس مضمون کا
نام تو جغرافیہ ہے مگر دراصل وہ ایک علمی لیکچر ہوتا ہے۔ علم الارض ۔ علم الحیات کے مسائل
اس میں بتائے جاتے ہیں۔ اسی طرح قدیم تاریخی اور اسلامی تاریخ پڑھائی جاتی ہے۔
اس وقت تک انتیس طالبات ہیں جنہیں چکیں ڈال کر مرد پڑھاتے ہیں ۔ اس کام میں جو
کامیابی ہو رہی ہے اس سے امید ہو سکتی ہے کہ انشاء اللہ اچھے نتائج نکلیں گے۔ بیرونجات
میں بھی احباب کو اس طرف توجہ کرنی چاہئے کیونکہ عورتوں کی تعلیم کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی ۔
ایک دفعہ یہاں ڈپٹی کمشنر صاحب آئے اُن کے ساتھ اُن کی بیوی بھی تھی۔ انہوں نے کہا
میری بیوی یہاں کی عورتوں سے ملنا چاہتی ہے۔ ناظر صاحب امور عامہ نے کہہ تو دیا کہ
انتظام کرتا ہوں مگر ان کی کوشش یہی تھی کہ کسی طرح یہ بات ٹل جائے کیونکہ ہماری
مستورات کو ابھی ملنے کا طریق نہیں آتا۔ آخر انہوں نے یہ بات پیش کی کہ گرلز سکول کا
معائنہ کیا جائے اس طرح بات ٹل گئی۔ تو آداب مجالس دوسروں کے ساتھ ملنے سے آتے
ہیں مگر یہاں یہ مشکل ہے کہ دیگر عورتوں سے ملنے کا موقع نہیں ملتا اس لئے اس بارے میں
عورتوں کی حالت بہت کمزور ہے۔ پس عورتوں کی تعلیم کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی
چاہئے ۔
۔ میں نے دیکھا
تبلیغ احمدیت اب میں تبلیغ اور چندہ دونوں سوالوں کو اکٹھا لیتا ہوں۔ میں
یت ہے موجودہ تبلیغی حالت بہت کمزور ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پچھلے چند
سالوں میں جماعت کی توجہ چند اور اُمور نے اپنی طرف کھینچے رکھی ہے۔ مثلاً ملکانوں کا ہے۔ مثلاً
ارتداد، یورپ کی تبلیغ وغیرہ ۔ پھر جماعت کے متعلق سٹڈی بھی کی جاتی رہی ہے۔ اس کا :۔ کے
نتیجہ یہ ہوا کہ پچھلی کھاد جو ڈالی گئی تھی وہ ختم ہو گئی اور آئندہ کے لئے پیداوار بند ہوگئی اور
اب سالانہ بیعت کرنے والوں میں بہت کمی ہو گئی ہے۔ دو تین ہزار کے درمیان سال میں
بیعت کرتے ہیں۔ اگر یہی رفتار رہی تو سمجھ لو کہ کتنے عرصہ میں احمدیت دنیا میں پھیل
سکے گی ۔ عام انبیاء کی جماعتوں کی جوانی کی عمر سو ڈیڑھ سو سال تک ہوتی ہے پھر بڑھاپا
شروع ہو جاتا ہے اس لئے ہمیں ایسے رنگ میں تبلیغ کو جاری رکھنا چاہئے کہ جلد خاطر خواہ
نتیجہ نکل سکے ۔ میں نے اس صیغہ کو اس طرف متوجہ کیا ہے ۔ احباب کو بھی چاہئے کہ گھروں

·

آج 10 میں سے 10 باقی