مجلس مشاورت ۱۹۲۶ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۱۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
فرمایا :-
دعا
-
دو
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
منعقده ۳ ۴۰ را پریل ۱۹۲۶ء)
پہلا دن
۳ را پریل ۱۹۲۶ء کو قادیان میں مجلس مشاورت کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے
پیشتر اس کے کہ جلسہ کی کارروائی شروع ہو جیسا کہ ہمارا طریق ہے پہلے تمام
دوست مل کر اس بات کے لئے دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مجلس مشاورت
میں صحیح طریق اختیار کرنے کی توفیق بخشے ۔ ہمارے قلوب پر اپنی رضا نازل کرے اور ہم پر
ظاہر کرے اور جو اُس کا منشاء اور ارادہ ہے دین کی اور ہماری بہتری کے لئے اور وہ اس
کے فضل سے ہمارے قلوب پر جاری کیا گیا ہو اُس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا
فرمائے ۔ یہ دعا کرنے کے بعد مجلس کی کارروائی شروع ہوگی ۔“
66
افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے افتتاحی تقریر کرتے
ہوئے فرمایا :-
مومنوں کی خصوصیت قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مومنوں کی یہ خصوصیت بیان
فرمائی ہے کہ وہ تمام امور باہمی مشورہ سے طے کیا کرتے وہ
ہیں ۔ یہ تعلیم اور یہ ارشاد ان خصوصیات میں سے ہے جو اسلام کو دوسرے مذاہب سے ممتاز
کرتی ہیں۔ یہ بات کہ دنیا پر کوئی زمانہ بھی ایسا آیا ہوگا جب لوگ مشورہ سے کام نہیں لیتے کرتی ہیں۔ یہ بات کہ دین پر کوئی زمانہ
ہونگے یا مشورہ کرنا نا پسند کرتے ہونگے یہ انسانی وہم و گمان میں نہیں آ سکتا ۔ جب سے انسان نا لمان میں ہیں آسکتا ۔ جب سے انسان
پیدا ہو ا ہے لوگ مشورہ لیتے چلے آئے ہیں اور لیتے چلے جائیں گے لیکن اس امر کو دین اور

خطابات شوری جلد اول
۱۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ایمان کا جزو، اسلام کی علامتوں میں شامل کرنا اور مذہبی فرائض اور ذمہ داریوں میں داخل
کرنا یہ صرف قرآن کریم کے لئے مخصوص ہے۔ اس سے پہلی کسی کتاب میں خواہ وہ شام
کے انبیاء پر نازل ہوئی ہو یا ہندوستان کے انبیاء پر ، خواہ وہ ایران کے انبیاء پر اُتری ہو،
خواہ عرب کے انبیاء پر یا کسی اور ملک کے بزرگوں پر جن کی نبوت پر قرآن کریم نے نام
لیکر مہر نہیں کی بلکہ اجمالاً اُن کا ذکر کیا ہے اُن کی طرف جو کتابیں منسوب ہوتی ہیں ان میں
بھی نہیں ہے اور سب سے پہلی کتاب قرآن ہی ہے جس نے توجہ دلائی ہے کہ ایمان اور
اسلام کی شاخوں میں سے ایک شاخ مشورہ بھی ہے۔ جس کے دوسرے الفاظ میں یہ معنی
ہوئے کہ اس طرح اسلام نے دو مسائل کی طرف متوجہ کیا ہے۔ ایک یہ کہ خدا تعالیٰ کی رضا
اور اس کا ارادہ بسا اوقات جمہور کے قلوب پر نازل ہوتا ہے۔ جماعت کے قلوب اور اُن
کے دماغ اُس کا آئینہ ہوتے ہیں ۔ اور بسا اوقات خدا تعالیٰ خاص لفظی الہام اور وحی کی
بجائے اپنے ارادوں کو دوسروں کے ارادہ میں مخفی کر کے ظاہر کرتا ہے کیونکہ اگر یہ بات نہیں
ہے تو پھر مشورہ کرنا مومنوں کے ایمان کا جزو نہیں ہو سکتا ۔ اسلام کی شاخ تبھی ہو سکتا ہے جبکہ
یہ دین کا حصہ ہو اور وہ اس طرح ہے کہ لوگوں کی رائے خدا تعالیٰ کی رائے کے مطابق ہو۔
پس ہمیں ایک تو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے ارشاد کے ماتحت قرآن کریم کی رو
سے خدا کا منشاء اور ارادہ کبھی جماعت کے قلوب پر نازل ہوتا ہے جس طرح کبھی انبیاء کے
کانوں، انبیاء کی زبانوں اور انبیاء کے دلوں پر نازل ہوتا ہے اور ان الفاظ کا انکار کفر ہو
جاتا ہے۔ مگر دوسرے لوگوں کے دلوں پر جو نازل ہوتا ہے اُس کا ماننا ضروری ہوتا ہے مگر
اس کا انکار کفر تک نہیں :
پہنچا دیتا۔
سب انسان یکساں ہیں دوسری بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ اسلام کی تعلیم یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کے نزدیک تمام بنی نوع انسان یکساں ہیں اور
جس قدر حقوق ہیں ان میں سب مشترک ہیں ۔ ہاں اگر کسی انتظام کے لئے کسی کو زیادہ
اختیار دیا جاتا ہے تو اس کا مطلب نظام کی درستی ہے نہ کہ ورثہ کے طور پر اُسے اختیارات
دیئے گئے ہیں یا کسی اور وجہ سے اُس نے حاصل کئے ہیں۔ وہ بحیثیت نمائندہ کے ہوتا ہے
اور ایک جماعت کی آواز کی بجائے اُس کی آواز سمجھی جاتی ہے۔ ورنہ ورثہ یا ذاتی حق کے طور

خطابات شوری جلد اول
۱۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
پر ان حقوق کا مالک نہیں ہوتا جو بنی نوع انسان کو خدا تعالیٰ نے دیئے ہیں ۔ اگر یہ بات نہ
ہوتی تو خدا تعالیٰ مشورہ کا حکم نہ دیتا۔
مشورہ کی تاکید رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورہ کی یہاں تک تاکید فرمائی ہے کہ جس امر میں مشورہ نہیں ہوتا اُس میں خدا تعالیٰ کی برکات نہیں
ہوتیں ۔ آپ نے فرمایا دیکھو خدا اور اس کا رسول تمہارے مشورہ کا محتاج نہیں ہے۔ خدا نے
مشورہ کو تمہارے لئے رحمت کے طور پر نازل کیا ہے۔ خدا تعالیٰ تو مشورہ کا محتاج نہیں، یہ
ظاہر ہی ہے۔ مشورہ کے معنی اچھی اور عمدہ بات بیان کرنے کے ہیں اور خدا تعالیٰ کو کون کوئی
بات بتا سکتا ہے۔ رسول اپنی ذات کے لحاظ سے تو محتاج ہے مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے
ہے۔
چونکہ اُس کے پاس سب کچھ ہوتا ہے اس لئے وہ بھی محتاج نہیں مگر فرمایا مشورہ رحمت
اس لئے کہ رسول لوگوں کے لئے نمونہ اور اُسوہ ہوتا ہے۔ اگر رسول مشورہ نہ کرتا تو جب
استبدادی زمانہ آتا ، لوگ کہتے رسول نے کبھی مشورہ نہیں لیا تھا، ہم اس سنت پر عمل
کریں گے ۔ معاً کہتے دیکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کی سنتیں پڑھیں تو وہ سنت
قرار پا گئی، جسم کا ایک حصہ کاٹنے کا حکم دیا تو اس کا نام سنت رکھا گیا، ڈاڑھی کے رکھنے کا
حکم دیا تو سنت بن گئی ، پھر کیا وجہ ہے کہ جب آپ نے مشورہ لیا تو اسے سنت نہ قرار دیا
جائے ۔ ہم اسی سنت پر عمل کریں گے ۔ اس وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مشورہ
لیتے رہے تا کہ مشورہ میں خدا تعالیٰ نے جو فوائد رکھے ہیں ان سے لوگ محروم نہ رہ جائیں ۔
دوسری وجہ یہ ہے ۔ پنجابی میں مثل ہے ۔ سو سیانے اگو مت“ ۔ یعنی سو دانا بھی اگر
مشورہ کریں گے تو جو بات ایک عقلمند کے دماغ میں آئے گی ، اگر وہ صحیح ہو گی تو سب کے
دماغ میں وہی آئے گی ۔ ممکن ہے رسول خدا تعالیٰ کے ارادہ کے ماتحت اور اُس کی ہدایت
کے ماتحت ایک بات کہے لیکن سننے والے اسے ماننے کے لئے تیار نہ ہوں ۔ دیکھو بعض
باتیں جن کا انحصار خدا تعالیٰ نے اپنے یا رسول کے حکم پر رکھا ہے اُن کو انسان اس رنگ میں
قبول کرتے ہیں جیسے ان کے دلی حالات ہوتے ہیں اور یہ فطری بات ہے۔ ایک انسان
جسے سخت صدمہ پہنچا ہو وہ سمجھتا ہے میرے لئے بہترین بات یہی ہے کہ میں کہیں تنہائی میں جا
بیٹھوں ۔ اُس وقت اگر اسے کوئی دوست بُلائے ، اُس کا ادب و احترام کر کے اپنے پاس

خطابات شوری جلد اول
۱۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
بٹھانا چاہے تو وہ اپنی جلتی حالت کے ماتحت کیا سمجھے گا ؟ اُس پر سخت ناراض ہوگا اور اُس کی
خاطر مدارات کو اپنے لئے وبالِ جان سمجھے گا حالانکہ اس نے اخلاص اور محبت سے بُلایا ہو گا
تو انسان کے دل کی جیسی حالت ہوتی ہے، اسی رنگ میں وہ بات قبول کرتا ہے۔ دیکھو خدا
کے رسول کیسے اخلاص اور محبت سے لوگوں کو ہدایت کی طرف بلاتے ہیں مگر وہ لوگ جن کے
قلوب دنیا داری میں مشغول ہوتے ہیں وہ کان میں آواز پڑتے ہی کہہ اُٹھتے ہیں دُنیا
کمانے کا ڈھنگ نکالا گیا ہے اور کچھ نہیں ہے حالانکہ اس آواز کی ایک ایک لہر میں اخلاص
ہوتا ہے مگر سننے والے چونکہ ایسے حالات سے متاثر ہوتے ہیں کہ جو چاروں طرف دُنیا کی
صحبت سے لبریز ہوتے ہیں اس لئے اس آواز کا ترجمہ بھی اس رنگ میں کرتے ہیں ۔ تو
جس قسم کے انسان کے حالات ہوتے ہیں گردو پیش کے واقعات کو اُسی رنگ میں سمجھتا
ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ فرمایا ہے کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے ۔ لے اس
کا یہی مطلب ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے وہ ملکہ دیا ہے کہ میرے ارد گرداگر بد باتیں ہوں تو
بھی میں ان سے نیک نتیجہ نکال لیتا ہوں ۔
پس رسول خواہ وحی کی بات ہی بیان کرے اور کوئی اُسے رد نہ کر سکے لیکن اگر انسان
اس خیال میں بیٹھا ہو کہ اگر ہم سے پوچھتے تو ہم بھی کوئی بات بیان کرتے تو اُس وقت اس
طرح اُس پر غور نہ کرے گا جس طرح اسے کرنا چاہئے تھا بلکہ اس میں نئی نئی باتیں سوچے گا ۔
حالانکہ اگر پہلے اُس سے پوچھا جاتا تو وہ بھی وہی بتا تا لیکن چونکہ اُس سے پوچھا نہ گیا اس
لئے اس کے خلاف غلط خیال سوچے گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مشورہ کو اسی وجہ
سے رحمت کہا ہے کہ جب ایک بات کوئی شخص خود پیش کرے گا یا اُسے منظور کرے گا تو پھر
شوق سے اُس پر اب عمل بھی کرے گا اور گندے اور غلط خیالات جو اس کے دماغ میں اس
کے متعلق آ سکتے ۔ تھے ان سے محفوظ رہے گا۔
مجلس مشاورت کی اہمیت ان باتوں پر غور کرنے سے معلوم ہو سکتا ہے کہ ہماری یہ
مجلس مشاورت نظر انداز کرنے کے قابل نہیں ہے۔
ابھی اس کی پوری عظمت محسوس نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ ابھی بیچ کی طرح ہے اور بڑے سے
بڑا درخت بھی پہلے ایک بیج ہی ہوتا ہے۔ ابھی جو نمائندے اس مجلس کے لئے آتے ہیں ان

خطابات شوری جلد اول
۱۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
میں سے بعض نہایت چھوٹے قصبات سے آتے ہیں، بعض ایسے مقامات سے آتے ہیں
جہاں چار پانچ ہی احمدی ہوتے ہیں ۔ پھر یہ نمائندے زیادہ ہندوستان ہی کے مختلف علاقوں
کے ہیں اس لئے معلوم نہیں ہو سکتا اور خیال بھی نہیں آ سکتا کہ ہمارے مشوروں کا اثر ہماری
آئندہ ترقی پر ہو سکتا ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہئے ہمارے سامنے جو مستقبل ہے وہ اتنا محدود نہیں
ہے جتنا آج نظر آ رہا ہے بلکہ وہ بہت شاندار ہے اور اُس سے بھی زیادہ شاندار ہے جو آج
تک کسی فاتح قوم نے دیکھا ہے کیونکہ کبھی کسی قوم کے متعلق یہ وعدہ نہیں دیا گیا کہ ترقی
کرتے کرتے اُس مقام پر پہنچ جائے گی کہ دوسرے لوگ اس کے مقابلہ میں مٹ
جائیں گے اور ایسے کمزور ہو جائیں گے کہ ان کی مثال چوہڑے چماروں کی سی ہو جائے گی
مگر ہمارے مستقبل کے متعلق یہی خبر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ دی گئی
ہے اور بتایا گیا ہے کہ اسلام اور احمدیت ترقی کرتے کرتے اس حد تک پہنچ جائے گی کہ
دوسرے مذاہب والے اتنے قلیل رہ جائیں گے کہ ہم کہہ سکیں گے کہ اسلام ہی اسلام دُنیا
میں نظر آتا ہے۔ یہ مستقبل کسی اور قوم کا نہیں تھا۔ اس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمارے
مشوروں کا اثر جو دنیا پر پڑے گا اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ مگر میں کہتا ہوں ہمارے
مشوروں کا تعلق اسی مستقبل سے نہیں جب کہ ہماری جماعت کے نمائندے دُنیا کے
گوشہ گوشہ سے آئیں گے۔ جب کہ نمائندے چار یا پانچ یا چھ آدمیوں کی طرف سے نہیں
آئیں گے بلکہ چار، پانچ ، چھ کروڑ آدمیوں کے نمائندے بن کر آیا کریں گے۔ جب کہ
کا پر ؟ اس مجلس کا اثر چار، پانچ لاکھ انسانوں پر نہیں پڑے گا بلکہ اس کے مشوروں کے نتیجہ میں
مشرق سے مغرب اور شمال سے جنوب تک کی حالت بدل جائے گی ۔ صرف اُس وقت ہی
اس مجلس کے مشوروں کو اہمیت نہیں حاصل ہو گی بلکہ آج بھی ویسی ہی اہمیت حاصل ہے بلکہ
آج اُس وقت سے بھی زیادہ ہے کیونکہ وہ مستقبل آج سے ہی پیدا ہو گا ۔ آج ہم جو فیصلے
کریں گے آنے والے لوگ ان کے بدلنے کی آسانی سے کوشش نہیں کر سکیں گے۔ بعد میں
آنے والے لوگ پہلوں کا ادب و احترام کرتے ہیں۔ اور یہ بھی سنت ہے کہ نبی کے قریب
کے زمانہ کے فیصلوں کو اسلام اور دین بھی خاص وقعت دیتا ہے اور اس کا نام اجماع اور
سنت رکھا جاتا ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۱۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
اس وقت جو نمائندے آئے آئے ہیں وہ بعض مقامات کے لحاظ سے چار چار پانچ پانچ
آدمیوں کے نمائندے ہیں اور ایسے نمائندے نہیں ہیں جو ہزاروں اور لاکھوں کی طرف سے
ہوں مگر اس وجہ سے اس مجلس کی اہمیت کو گرانا نہیں چاہئے کیونکہ جو فیصلے ہم آج کریں گے
وہ ساری دنیا پر اثر ڈالیں گے بلکہ ساری دنیا پر بھی ایک زمانہ میں اثر نہیں ڈالیں گے بلکہ
سینکڑوں اور ہزاروں سال تک اثر کرنیوالے ہیں۔ جس طرح صحابہ کی محدود جماعت کے
فیصلے آج تک اثر ڈالتے ہیں اور وہ تو الگ رہے امام ابو حنیفہ، امام مالک، امام حنبل، امام
شافعی کے فیصلے بھی چلے آتے ہیں حتی کہ ان کو اس قدر وقعت دے دی گئی ہے کہ اس زمانہ
میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو نبی کھڑا ہوا اُس کے آگے بھی ان اماموں کی کتابیں لاکر
رکھیں حالانکہ خدا تعالیٰ سے وحی پانے والے کے مقابلہ میں انسانی آراء کیا وقعت رکھ سکتی
ہیں ۔ مگر بوجہ اس کے کہ وہ لوگ پہلوں میں سے تھے اُن کے فیصلوں اور تحریروں کو مقابلہ
میں پیش کیا گیا حالانکہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں وہ ہوتے تو
آپ کے آگے زانوئے شاگردی طے کرتے کیونکہ وہ خدا تعالیٰ سے الہام پا کر کھڑا ہوا تھا۔
جس مقام کو آج ہمارے مخالفین ذلت کی نظر سے دیکھتے ہیں ۔ حتی کہ جس فعل کی وجہ سے
ہمارا قتل جائز سمجھتے ہیں یعنی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت۔ اس وقت اگر وہ
ائمہ ہوتے جن کے فتوؤں کی بناء پر ہمیں واجب القتل ٹھم ٹھہرایا جاتا ہے تو سب سے بڑھ کر وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کرتے اور آپ کے ہاتھ میں ہاتھ دینا خدا
کے ہاتھ میں ہاتھ دینا سمجھتے کیونکہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں اُن کا ہاتھ خدا ہی کا
ہاتھ ہوتا ہے۔
پس ان پہلوں کو جو رتبہ اور احترام بعد میں آنے والے لوگوں میں حاصل ہوا یہی
آپ کا ہونے والا ہے۔ جس طرح مسلمان آج یہ نہیں کہہ سکتے کہ حضرت ابو ہریرہ نے
فلاں فعل غلط کیا یا حضرت ابوبکر یا حضرت عمر یا حضرت عثمان یا حضرت علیؓ نے فلاں بات
غلط کہی اور اگر اُن کی کوئی غلطی بتائی بھی جاتی ہے تو اس پر کئی طرح کے پردے ڈال کر۔ اسی
طرح اور بعینہ اسی طرح ایسا زمانہ آنے والا ہے جب کہ آپ میں سے بہتوں کا یہی ادب
اور یہی احترام کیا جائے گا۔ اُس وقت بڑے بڑے حاکموں کی قدر نہ ہوگی کہ یہ کہہ سکیں

خطابات شوری جلد اول
۱۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
پہلے لوگوں نے فلاں فعل غلط کیا اور اگر کوئی کہے گا تو ساری رعایا اُس کے خلاف کھڑی ہو
جائے گی کہ تم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے حواریوں یا اُن کے دیکھنے والوں کی
ہتک کرتے ہو! جسے ہم برداشت نہیں کر سکتے ۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی رائے صحیح ہو اور تمہاری
غلط مگر باوجود اس کے کسی میں جرات نہ ہو گی کہ تمہاری رائے کورڈ کر سکے ۔ جب تمہارے
فیصلوں کا ایسا اثر پڑنے والا ہے کہ گویا آزادی کا بڑے سے بڑا دعویٰ کرنے والے، دُنیا کی
فتح کا ارادہ رکھنے والے بلکہ دنیا کو فتح کر کے دکھا دینے والے ایک طرف تو دُنیا کو فتح کر
رہے ہوں گے مگر دوسری طرف اُن میں اتنی ہمت نہ ہو گی کہ تم لوگ جو مر کر سینکڑوں من
مٹی کے نیچے دفن ہو گے تمہاری رائے کو رڈ کر سکیں۔ جب یہ حالت ہونی ہے تو سوچ لو کہ
تمہیں کس قدر خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کر کے رائے دینی چاہئے اور کس قدر غور و فکر
کے بعد کسی مسئلہ کے متعلق اپنا خیال ظاہر کرنا چاہئے ۔
نمائندے کیسے ہوں ے کیسے ہوں پس یہ ضروری ہے کہ اس مقام کی اہمیت کو سمجھنے والے
نمائندے ہونے چاہئیں اور احمدی جماعتوں کو ایسے لوگوں کو
اپنے نمائندے منتخب کرنے کی کوشش کرنی چاہئے جو واقعہ میں نمائندے کہلا سکیں۔ جو لوگ
اس وقت یہاں بیٹھے ہیں گو وہ خود نمائندے منتخب ہو کر آئے ہیں مگر جماعتوں میں جاکر
تحریک کریں کہ نمائندہ منتخب کرنے میں جماعتیں بہت احتیاط سے کام لیا کریں ۔ میں دیکھتا
ہوں کہ بعض جماعتوں میں سے ایک ایسے شخص کو نمائندہ منتخب کر کے بھیج دیا جاتا ہے جس کی
آواز جماعت میں کوئی اثر نہیں رکھتی ۔ اس کے متعلق محض یہ دیکھا جاتا ہے کہ اس وقت
فارغ کون ہے ۔ پھر خواہ روزانہ مشوروں میں کبھی اُس سے مشورہ نہ لیا جاتا ہو اور اس کی
رائے کو کچھ وقعت نہ دی جاتی ہو محض اس لئے کہ ہمیں اور کام ہیں اُسے مجلس مشاورت کے
لئے بھیج دیا جاتا ہے۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک جماعت کا امیر تو نہیں آتا اور کسی
دوسرے کو بھیج دیتا ہے۔ ایسے لوگ نہیں جانتے کہ اس طرح نہ صرف جماعت کے مشورہ
کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ خدا تعالیٰ نے جو نظام مقرر کیا ہے اُس کو بھی نقصان پہنچتا ہے اور
اس طرح وہ اپنے آپ کو نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ایک قوم نے اس طرح ناقدری کی تھی
جس کی اُسے ایسی سزا ملی کہ پھر وہ اسے مٹا نہ سکی ۔ وہ بنی اسرائیل کی قوم تھی ۔ خدا تعالیٰ نے

خطابات شوری جلد اول
۱۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
حضرت موسی علیہ السلام سے کہا اپنی قوم سے کہو وہ اپنے نمائندے بھیجے جنہیں میں اپنا کلام
سناؤں ۔ جب حضرت موسی علیہ السلام نے انہیں یہ کہا تو اُنہوں نے کہہ دیا موسی تو جاہم
نہیں جاتے ۔ اس پر خدا تعالیٰ نے کہا اب میں انہیں کلام نہیں سُناؤں گا اور ان کے بھائیوں
میں سے نبی بر پا کروں گا ۔ ایسے لوگ جو سلسلہ کے مقام کا ادب و احترام نہیں سمجھتے ، یہ نہیں
جانتے کہ یہ خدا تعالیٰ کا احسان ہے کہ کسی کو اس مجلس میں نمائندہ بنایا جاتا ہے جو تمام دنیا
کے حالات ڈھالنے والی ہے اور یہ خدا تعالیٰ کا انہیں عزت دینا ہے اور اتنی بڑی عزت دینا
ہے کہ اگر ہفت اقلیم کا بادشاہ بھی ہو تو وہ اس مجلس کی ممبری جسے آئندہ دنیا کو ڈھالنا ہے بہت
بڑی عزت سمجھے گا ۔
پس احمدی جماعتوں کو نمائندوں کے انتخاب میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور بہترین
آدمی کو منتخب کر کے بھیجنا چاہئے ۔ مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ جماعت میں مجلس مشاورت
کے متعلق احساس پیدا ہو رہا ہے اور بعض جماعتیں اس کی نمائندگی کے حق پر زور دیتی اور
بہترین آدمی چن کر لاتی ہیں مگر اکثر حصہ میں ابھی سستی اور لا پرواہی پائی جاتی ہے۔ اس
سال پہلے کی نسبت حاضری زیادہ ہے مگر اس کی وجہ یہ نہیں کہ جماعت کا احساس اس بارے
میں بڑھ گیا ہے بلکہ جب میں نے دیکھا کہ بہترین آدمی منتخب ہو کر نہیں آتے تو میں نے
ایسے آدمی جو سلسلہ میں پُرانے ہیں یا بہترین کام کرنے والے ہیں یا ایسے نوجوان ہیں
جنہیں کام کرنے کے لئے شوق دلانا مدنظر ہے، اُنہیں چٹھی بھیج کر بلایا ہے۔ یہ لوگ
جماعت کے نمائندے نہیں ہیں بلکہ میرے ہی نمائندے ہیں کیونکہ جماعت نے ان کو منتخب
کر کے نہیں بھیجا اور نہ خود ان کے دل میں شوق اور ولولہ پیدا ہوا ہے کہ بہترین آدمی منتخب
کر کے بھیجے جائیں ۔ غرض ہمارے مشورے نہایت اہمیت رکھتے ہیں ۔ دوستوں کو چاہئے کہ
اپنی اپنی جماعتوں میں جا کر اِس اہمیت سے واقف کریں ۔
دیکھو ان نمائندوں پر یہی ذمہ داری کتنی بڑی ہے کہ آئندہ جب خلافت کے انتخاب
کا سوال در پیش ہوگا تو مجلس شوری کے ممبروں سے ہی اس کے متعلق رائے لی جائے گی ۔ یہ
کتنا اہم اور نازک سوال ہے۔ پھر کیوں بااثر لوگوں کو نمائندہ منتخب نہیں کیا جاتا۔ اگر
خدا تعالیٰ کی حفاظت نہ ہو تو کتنے خطرناک نتائج نکل سکتے ہیں۔ ایک شخص جو خود واقف نہ

خطابات شوری جلد اول
۱۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہو گا کسی شخص کی لستانی یا ظاہری حالت کو دیکھ کر کہہ سکتا ہے کہ یہی خلیفہ ہو حالانکہ خلافت کے
لئے جتنے اوصاف کی ضرورت ہے وہ اس قدر مختلف اور پیچ در پیچ ہیں کہ اگر اس بارے میں
ذرا بھی غفلت سے کام لیا جائے تو جماعت کی تباہی آسکتی ہے۔
اس کے بعد میں اُس کارروائی کے متعلق جو اس مجلس میں ہونے والی ہے جماعت
کے دوستوں سے کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔
امراء کے طبقہ میں تبلیغ اس سال بعض ایسے امور مشورہ کے لئے رکھے گئے ہیں جن
کی سخت ضرورت محسوس کی گئی ہے۔ سب سے پہلا ایجنڈا
نظارت دعوۃ و تبلیغ کا ہے جس میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ اُمراء کے طبقہ میں تبلیغ کس طرح
کی جائے۔ در حقیقت اُمراء اور غرباء ہر ایک قوم کے دو بازو ہوتے ہیں نہ کوئی قوم بغیر
کثرت افراد کے زندہ رہ سکتی ہے اور نہ بغیر اُمراء کے زندہ رہ سکتی ہے۔ جب تک جماعت
کی تعداد کثیر نہ ہو کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ اور جب تک اس میں ایسے لوگ نہ ہوں جو اثر
اور رسوخ رکھنے والے ہوں جنہیں دنیوی وجاہت حاصل ہو، اُس وقت تک بھی ترقی نہیں
ہو سکتی ۔ اس وقت تک جماعت نے طبقہ امراء کی طرف کم توجہ کی ہے اور اگر کوئی ایسے لوگ
سلسلہ میں داخل ہوئے ہیں تو یہی سمجھنا چاہئے کہ اتفاقیہ طور پر اُنہوں نے کتابیں پڑھیں اور
سلسلہ میں داخل ہو گئے ورنہ اُمراء میں سے کوئی ایسی نظیر نہیں نظر آتی کہ جماعت کی تبلیغ کے
نتیجہ میں داخل ہوئے ہوں اور نہ کوئی اُمراء کا طبقہ ایسا نظر آتا ہے کہ جو ہمارے قریب آ رہا
ہو بلکہ یہ دیکھا گیا ہے کہ اُمراء کا طبقہ دور جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ اس وقت تک
ان میں تبلیغ کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں اختیار کیا گیا۔ جو ذریعہ تبلیغ عوام کے لئے مفید ہو سکتا
ہے وہ امراء کے لئے مفید نہیں ہو سکتا کیونکہ اُمراء کی عادات اور قسم کی ہوتی ہیں۔ اُمراء کی
مثال بالکل پھوڑے کی سی ہوتی ہے۔ آپ لوگ تندرست حصہ جسم کو جس طرح ہاتھ لگائیں بعد جسم کو جس طرح ہاتھ لگا
کوئی تکلیف نہ ہو گی لیکن پھوڑے کے لئے ڈاکٹر کے ہاتھ کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ جس
حصہ جسم میں پھوڑا ہو اُس کی حسیں بہت بڑھی ہوتی ہیں ۔ وہ اُنگلی جو تندرست حصہ جسم کو لگ
جائے تو خیال بھی نہیں آئے گا کہ کیا ہوا ، اس سے بھی ہلکی اُنگلی اگر پھوڑے پر لگے تو انسان
شور مچا دیگا ۔ حالانکہ اُنگلی لگانے والے کو خیال بھی نہ ہوگا کہ ایسا ہوگا۔ تو اُمراء کی طبائع ایسی

خطابات شوری جلد اول
۱۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
حساس ہوتی ہیں جیسے ماؤف حصہ جسم ۔ امراء ان باتوں کو برداشت نہیں کر سکتے جن کی
دوسروں کو پرواہ بھی نہیں ہوتی اس وجہ سے ان کو تبلیغ کرنے کا کوئی اور ذریعہ ہونا ضروری
ہے مگر جماعت نے اس کی طرف توجہ نہیں کی ۔ اس وجہ سے ہماری تبلیغ محدود ہو گئی ہے اور
ایسے طبقہ تک محدود ہو گئی ہے کہ اس سے جماعت کی کثرت تو ہو سکتی ہے مگر شوکت اور قوت
بڑھانے کے لئے کافی نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری جماعت کا اثر اتنا نہیں جتنا ہونا چاہئے ۔
اس بات پر آپ لوگوں نے غور کرنا اور مشورہ دینا ہے کہ کس طرح اُمراء کے طبقہ میں تبلیغ
کی جائے۔
بک ڈپو کی شاخیں دوسرا سوال یہ ہے کہ بک ڈپو کی شاخیں بیرون جات میں کھولی
جائیں ۔ میرے نزدیک اس سوال پر بار ہا غور ہوا ہے مگر پھر شوری
میں رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ جماعت نے ابھی تک اس کے متعلق کوئی عملی کا رروائی نہیں کی ۔
میں نے دیکھا ہے لوگ اپنے اشد ترین دشمنوں کی کتابیں خریدتے اور پڑھتے ہیں مگر ہماری
کتا بیں نہیں خریدتے ۔ پچھلے دنوں تجربہ کے لئے ایک صاحب کو مقرر کیا گیا تھا کہ کتابیں
فروخت کریں ۔ وہ ہندوستان کے ایک مشہور لیڈر اور سر سے ملے۔ باتیں سننے کے بعد
اُنہوں نے کہا آپ کتابیں مفت دے جائیں تو پڑھنے کی کوشش کروں گا مگر خرید نہیں سکتا۔
مگر اس کے مقابلہ میں بہت سے ہندوؤں اور عیسائیوں نے ہماری کتابیں خریدیں جو دنیوی
لحاظ سے انہی کے پایہ کے تھے۔ وہ سر تھے یا حج تھے یا اور کوئی اعلیٰ مہدہ رکھتے تھے۔ اس کا
یہ مطلب نہیں کہ مسلمان امراء ہمارا لٹریچر پڑھنے کے لئے تیار نہیں یا انہیں مذہب سے تعلق
نہیں یا ان میں مذہبی جس نہیں ۔ انہی میں سے ایک نے ایک ہزار روپیہ ایک مذہبی کام
میں دیا۔ بلکہ وجہ یہ ہے کہ اُن کو جماعت سے اُنس نہیں پیدا کرایا گیا۔ ان دلوں میں
ہمارے متعلق مخفی بغض ہے۔ وہ ہمارے سلسلہ کی کتابوں ابوں پر روپیہ صرف کرنا روپیہ کا ضائع
کرنا سمجھتے ہیں ۔ مگر جن کو سلسلہ کی اہمیت کی طرف اور سلسلہ کی خدمات دینیہ کی طرف توجہ
دلائی گئی اُنہوں نے کتابیں خریدیں ۔ اس سے ہمیں دو باتیں معلوم ہوئیں ایک تو یہ کہ امراء
میں ہمارے متعلق مخفی بغض پایا جاتا ہے اور دوسری یہ کہ اگر کوشش کی جائے تو اُمراء کا ایک
حصہ ایسا ہے کہ سلسلہ کی طرف توجہ کر سکتا ہے ۔ لاہور شہر میں یہ تجربہ کیا گیا اور تھوڑے سے

خطابات شوری جلد اول
۱۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
عرصہ میں کئی سو کی کتابیں فروخت ہو گئیں ۔ اس کے علاوہ کتابیں خریدنے والوں کے
ساتھ تبادلۂ خیالات کا موقع مل گیا اور اس طرح کئی ایسی باتیں معلوم ہو ہو گئیں گئیں جو پہلے معلوم
نہ تھیں کہ کس طرح ان لوگوں کے دلوں میں ہمارے سلسلہ کی نسبت بغض پیدا کیا گیا۔ تو
لٹریچر کی اشاعت کا ایک نتیجہ یہ یہ بھی بھی نہ نکل سکتا ہے کہ اُمراء میں تبلیغ کا ایک راستہ راستہ کھ کھل سکتا ہے
اور ان کے دلوں میں جو بغض ہے وہ دُور ہو سکتا ہے۔ پس یہ غلط خیال ہے کہ اس کام میں
کامیابی نہ ہوگی ۔ گو ہمیں اس بارے میں تلخ تجربہ بھی ہوا ہے کہ جن کے متعلق خیال بھی نہیں
کیا جا سکتا تھا کہ اتنے بڑے آدمی مفت کتابیں مانگیں گے انہوں نے مفت مانگیں ۔ مگر
ایسوں نے کتابیں خریدیں بھی کہ جن کے متعلق خریدنے کی کوئی امید نہ تھی ۔ اس سے معلوم
ہوا کہ کامیابی ہو سکتی ہے اور جو لوگ کتابیں خریدیں گے وہ پڑھیں گے بھی ۔ اور جب
پڑھیں گے تو فائدہ بھی اُٹھائیں گے ۔ میرے نزدیک مفت کتاب دینا پھینک دینا ہے۔
مفت دینے کا ایک مصرف ہے اور وہ یہ ہے کہ دوست اپنے افسروں کو ہدیے کے طور پر
کتاب دیں۔ اس کو میں اِس لئے ضائع نہیں کہتا کہ اگر کوئی چیز ہدیہ دی جاتی تو وہ بھی
ضائع ہی جانی تھی ۔ مگر کتاب خرید کر دینے پر ایک تو ان کا روپیہ دین کے کام میں صرف ہوا
جو دوسری صورت میں کسی بقال کے پاس جاتا۔ پھر مفت دینے کو اس لئے ضائع ہونا کہتے
ہیں کہ کوئی سو میں سے ایک ہی پڑھتا ہو گا لیکن تحفہ لینے والوں میں سے ایک ہی پڑھ لے گا
تو بھی فائدہ ہوگا ۔ پھر اس کی نسل اس سے فائدہ اٹھائے گی ۔ پھر اس طرح دوست دوست
کو کتابیں دیتے یا ایسے افسروں کو جن سے روزانہ ان کی ملاقات ہوتی ہے اور وہ بار بار کہہ
کر ان سے پڑھوا لیتے ہیں ۔ تو آپ لوگوں نے اس بات پر غور کرنا ہے کہ کس طرح کتابوں
کی اشاعت کا کام کیا جائے ۔
انگریزی اخبار کی ضرورت ایک اور سوال یہ ہے کہ مسلمانوں کا انگریزی خوان طبقہ جو
دین سے بے بہرہ ہے اُس کے لئے ایک انگریزی اخبار کی
ضرورت ہے۔ اس امر پر غور کیا جائے کہ اخبار جاری کیا جائے یا نہ؟ یہ ایک ایسی ضرورت
ہے جس کی طرف بار بار توجہ دلائی گئی ہے۔ اس وقت تک عیسائیوں اور آریوں کی طرف
سے ایسا لٹریچر بہم پہنچایا جاتا ہے جو ستا ہوتا ہے اور مختصر ہونے کی وجہ سے چند منٹ میں

خطابات شوری جلد اول
۱۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
پڑھا جاتا ہے۔ اس میں اسلام کے خلاف جو کچھ لکھا جاتا ہے چونکہ مسلمانوں کی طرف سے
اُس کا ازالہ نہیں ہوتا اس لئے انگریزی خوان طبقہ اس سے متاثر ہوتا جاتا ہے اور اس کا
متاثر ہونا ہمارے لئے مضر ہے کیونکہ وہ لوگ جس قدر اسلام سے دور ہوتے جائیں گے
ہمارے لئے اُن کی اصلاح کا کام اتنا ہی مشکل ہوتا جائے گا، مثلاً عیسائیوں کا ایک اخبار ہے
م یہی فینی“ یہ چند صفحوں کا اخبار ہے جس میں چھوٹے چھوٹے سوال درج ہوتے ہیں اور
اس طرح مسلمانوں میں زہر پھیلایا جاتا ہے۔ ہمارے موجودہ اخبار ایسے طرز پر ایڈٹ
ہوتے ہیں کہ جن جن میں جماعت کی ترقی اور تنظیم کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اس لئے ان میں
ایسے مضامین ہوتے ہیں جن سے عام لوگ فائدہ نہیں اُٹھا سکتے اس لئے وہ ان کو نہیں
پڑھتے ۔ اور دوسرے لوگوں کے اخبارات پڑھتے ہیں جن سے ان کو ہمدردی پیدا ہو جاتی
ہے۔ اس لئے وہ طبقہ کہ جس میں ہم تبلیغ کر سکیں محدود ہوتا جاتا ہے۔ ایسے لوگ ایک دن
میں تیار نہیں ہو سکتے بلکہ مہینوں کی محنت کا نتیجہ ہوتے ہیں مگر ہمارے پاس اس کے لئے کوئی
ذریعہ نہیں ہے ۔ ہماری جماعت کے لوگ ہر شخص سے مل نہیں سکتے یا ابھی ان میں دوسروں
سے ملنے کی اہلیت نہیں پیدا ہوئی اس لئے تجویز ہے کہ ایسا اخبار جاری کیا جائے جو چار صفحہ کا
ہو اور پندرہ روزہ ہو۔ اس میں ایسے امور پر بحث کی جائے جو لوگوں کے دلوں میں پیدا
ہوتے ہیں اور اس طرح عیسائیوں اور آریوں کے اثر سے ان کو نکالا جائے اور ان کے اثر
سے نکال کر اپنا لٹریچر انہیں دیا جائے ۔ اسکی زیادہ ضرورت ہندوستان کے لئے ہے یا باہر
کے ایسے علاقوں میں جہاں مسلمان پائے جاتے ہیں اور جن پر غیر مذاہب کا اثر ہو رہا ہے۔
عیسائی ممالک میں جہاں ابھی اسلام پھیلانے کی ضرورت ہے وہاں کے لئے ریویو انگریزی
کافی ہے۔ ان ممالک میں یہی بہترین تبلیغ ہے کہ وہ تعلیم پیش کی جائے جس سے اسلام کی
تازہ روح کا ثبوت ملے یعنی سلسلہ احمدیہ ۔ لیکن وہ لوگ جو اسلام کی طرف منسوب ہوتے
ہیں مگر انہیں اسلام کی خوبیاں معلوم نہیں اُن کے لئے ایسے اخبار کی ضرورت ہے جو
غیر مذاہب کے مقابلہ میں اسلام کی برتری ثابت کرے۔ اس تجویز پر ان امور کو مد نظر رکھ کر
غور کیا جائے کہ اسلام پر غیر مذاہب کی طرف سے اعتراضات ہو رہے ہیں اور ان
اعتراضات سے متاثر ہو کر مسلمان کہلانے والے اسلام سے دور ہو رہے ہیں ۔ ایسے لوگوں

آج 10 میں سے 10 باقی