مجلس مشاورت ۱۹۲۶ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۱۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کو ہدایت پہنچانے کے لئے ایک مختصر سا اخبار جاری کرنا ہے جو نوجوانانِ جماعت کے
شبہات کا ازالہ کر سکے اور ایسا طبقہ کہ جو لمبا لٹریچر نہیں پڑھ سکتا یا جسے اسلام سے اتنی محبت
نہیں ہے کہ اس کے لئے کچھ زیادہ خرچ کر سکے وہ آٹھ آ نہ یا ایک روپیہ سالانہ قیمت کا
اخبار خرید سکے طالبعلموں کے لئے اس سے بھی کم قیمت رکھی جاسکتی ہے۔
مساجد کی تعمیر ایک اور قابل غور سوال مساجد کی تعمیر ہے۔ مگر عجیب بات ہے یہ تجویز
بیت المال کے ماتحت ایجنڈا میں رکھی گئی ہے۔ حالانکہ مساجد کی تعمیر
تعلیم و تربیت کے ماتحت آسکتی ہے۔ شاید اس لئے بیت المال کے ماتحت رکھی گئی ہے کہ
مسجد بھی مال ہے مگر وہ خدا کا مال ہوتا ہے۔ تعمیر مساجد کا سوال ایسا اہم ہے کہ شہری جماعتوں
کو اپنی مساجد کے نہ ہونے کی وجہ سے اتنی تکلیف ہو رہی ہے جو بیان نہیں کی جاسکتی ۔ پھر
اخلاق پر بھی بہت بُرا اثر پڑ رہا ہے۔ مسجد ایک ایسی چیز ہے کہ سست کو بھی جگا لیتی ہے۔
بشرطیکہ اس میں ایمان ہو اور یہ اثر کسی مکان کا نہیں ہو سکتا جہاں نماز پڑھی جاتی ہو۔ آجکل
شہروں میں ہماری جماعت کے لوگ مکانوں میں نمازیں پڑھتے ہیں ۔ بعض دفعہ مکان
والے کے ساتھ کسی کی لڑائی ہو جاتی ہے تو وہ کہہ دیتا ہے کہ جس کی مرضی ہو ہمارے مکان پر
آئے جس کی نہ ہو نہ آئے ۔ کئی لوگ تو ایسے ہوتے ہیں جو اس تلخ گوئی کو نگل لیتے ہیں مگر کئی
اسے برداشت نہیں کر سکتے ۔ مالک مکان اُس وقت بھی اپنی حکومت جتاتا ہے اور یہ نہیں
خیال کرتا کہ میں نے تو اپنے مکان کو خدا کا گھر قرار دیا ہے جب اس میں نماز پڑھنے کا
انتظام کیا ہے ۔ مگر مساجد کے متعلق کوئی یہ نہیں کہہ سکتا ۔ پس مساجد نہ ہونے کی وجہ سے کئی قسم
کے نقائص پیدا ہو رہے ہیں ۔ نمازوں میں سستی کی جاتی ہے، لڑائیاں ہوتی اور فتنے پیدا
ہوتے ہیں ۔ اگر دس جماعتوں میں لڑائی ہوتی ہے تو ان میں سے آٹھ نو ایسی ہوتی ہیں جن
میں مسجد کے نہ ہونے کی وجہ سے لڑائی ہوتی ہے۔ میرے پاس چونکہ جھگڑے آتے ہیں اس
لئے مجھے یہ بات معلوم ہوتی رہتی ہے تو مساجد کا ہونا ضروری ہے۔ گاؤں والوں کے لئے تو
مساجد کا بنانا آسان ہے کیونکہ وہ اپنی زمین میں چند سو روپے خرچ کر کے نماز پڑھنے کے قابل
جگہ بنا سکتے ہیں مگر شہروں میں دقت ہے۔ وہاں جماعت کو وجاہت کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے
اور وہاں زمین اتنی قیمتی ہوتی ہے کہ مسجد کی لاگت سے زیادہ زمین کی قیمت دینی پڑتی ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۱۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ان کے لئے زمین کا اور پھر با موقع زمین کا خریدنا بھی آسان نہیں ہے۔ اس وجہ سے یہ
سوال بھی اہم ہے کیونکہ شہری جماعتوں کے لئے مساجد کا ہونا ضروری ہے اور انہی کے لئے
زیادہ مشکلات بھی ہیں۔ اس مشاورت میں اس بارے میں بعض تجاویز پر غور کیا جائے ۔ میں
نے اس مسئلہ کو تعلیم و تربیت کے ماتحت بیان کر دیا ہے اسی صیغہ کے ماتحت اس پر غور ہو۔
جماعت کی تعلیم و تربیت پھر کچھ باتیں جماعت کی تعلیم و تربیت کے متعلق ہیں۔
مثلاً یہ کہ کون سے ذرائع اختیار کئے جائیں کہ آئندہ اولاد
احمد یوں کی احمدی رہے اور غیروں کے ہاتھ میں پڑ کر ضائع نہ ہو جائے ۔ ہماری جماعت
کے ایک مخلص فوت ہو گئے ۔ ہم نے بڑی کوشش کی کہ اُن کی اولاد حاصل کر کے اُس کی
پرورش کر سکیں مگر گورنمنٹ نے ان کے غیر احمدی وارثوں کو ہی اُن کی اولاد دلا دی اور قرار
دیا کہ یہی اس کے وارث ہیں ۔ اس کے متعلق غور کرنا ہے کہ اگر وصیت کر کے احمدیوں کے
حوالہ اولاد ہو سکتی ہے یا کوئی اور طریق ہے کہ احمدیوں کی اولاد اُن کے فوت ہونے پر
احمدیوں کے ہی پاس رہے تو وہ کیا ہے۔
دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ قانوناً اور رواجاً محروم الأرث وارثوں کو شرعی حصہ دلانے کے
لئے سہل تجاویز اور اس بات پر غور کہ زمین کا حصہ لڑکیوں کو کس طریق پر دیا جائے ۔ ہماری
جماعت میں اس بات کا احساس تو ہے کہ لڑکیوں کو حصہ ملنا چاہئے مگر کوشش نہیں کی جاتی ۔
اور زمیندار طبقہ عام طور پر ابھی اس کے لئے تیار نہیں ۔ علاوہ ازیں حکومت کا قانون بھی
اس میں روک ہے۔ بعض لوگ کوئی نہ کوئی عذر بنا لیتے ہیں ۔ کئی لوگوں نے لکھا جنہیں
جواب دیا گیا وہ کہتے ہیں اگر لڑکیوں کو ورثہ دینا ضروری ہے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے لڑکیوں کو کیوں نہیں دیا۔ حالانکہ ہم نے جائداد کے متعلق سب سے پہلے جو کام کیا وہ
یہی تھا کہ شرع کے مطابق ورثہ تقسیم کیا۔ چنانچہ ہماری بہنوں کے نام اُن کے حصہ کی جائداد
درج ہے اور وہ اس پر قابض ہیں ۔ اور علاوہ اس جائداد کے ایک ایسا علاقہ ہے جیسے تعلقہ
ہوتا ہے یعنی دو گاؤں ایسے ہیں جہاں سے ہمارے لئے مالیہ وصول کیا جاتا ہے۔ تحصیلدار
نے اس کے متعلق کہا کہ ہم اس میں سے لڑکیوں کے نام کچھ نہیں لکھ سکتے ۔ میں نے کہا اگر
یہ بات ہے تو ہم بھی اس علاقہ کی آمدنی نہیں لیں گے۔ تو وراثت کے متعلق سب سے پہلی بات
خطابات شوری جلد اول
۱۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہم نے یہ کی کہ بہنوں کو اُن کا حصہ دیا۔ پس یہ غلط خیال ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی جائداد سے لڑکیوں کو حصہ نہیں دیا گیا۔ اور ایسے لوگوں کو یہ اعتراض پیدا ہوا ہے جو خود
حصہ نہیں دینا چاہتے ۔ ہم نے شریعت کے مطابق ورثہ تقسیم کیا ہے ۔ مکان کان کے کو اگر ابھی ابھی عملی
طور پر تقسیم نہیں کیا تو ذہنی طور پر تقسیم کیا ہوا ہے۔ تو ورثہ کا سوال بھی ایک اہم سوال ہے۔
زمیندار طبقہ اس کی طرف متوجہ نہیں ہے اور شاید تاجر وغیرہ بھی متوجہ نہ ہوں ۔ زمیندار تو اس
66
میں یہ دقت پیش کرتے ہیں کہ اس طرح زمین تقسیم ہو جاتی ہے اور دوسرے خاندان والے
ہماری زمینوں میں داخل ہو جاتے ہیں اور اس طرح تقسیم کرنے کی وجہ سے کھیتی نہیں ہو سکتی ۔“
اس موقع پر حضور کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ سب لوگوں تک آواز نہیں پہنچتی ۔ اس
پر سٹیج کو کسی قدر اونچا کیا گیا اور پھر حضور نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا:-
وراثت کے بارے میں میں گفتگو کر رہا تھا کہ شرعی قانون پر عمل کرنے میں دقتیں
ہیں۔ عام احساسات کے لحاظ سے بھی اور گورنمنٹ کے قانون کے لحاظ سے بھی ۔ اس لئے
اس امر پر غور کرنا ہے کہ وہ کیا طریق اختیار کیا جائے کہ وراثت کے متعلق شریعت کا قانون
بھی پورا ہو اور دقتیں بھی پیش نہ آئیں۔
سالانہ بجٹ بیت المال کے متعلق جو امور پیش ہونگے اُن میں سے ایک بجٹ ہے جو کہ
مئی ۱۹۲۶ء سے اپریل ۱۹۲۷ء تک کا ہے۔ ہمارے کاموں میں ایک بڑی
دقت بجٹ ہے۔ پچھلے سال کی مجلس مشاورت میں جو بجٹ پیش ہوا اور مجلس نے مشورہ کے
بعد جو بجٹ میرے سامنے پیش کیا تھا وہ ۲۴ لاکھ یا اس سے بھی زیادہ کا تھا لیکن سلسلہ کی
اصل آمد ایک لاکھ ۹۰ ہزار کے قریب ہے۔ اس لحاظ سے ساٹھ ہزار سے بھی اوپر بجٹ میں
کمی تھی۔ میں نے جو سب کمیٹی بجٹ کے متعلق بٹھائی تھی اُس کی رائے میں بجٹ اس سے کم
نہیں ہو سکتا تھا۔ اس ترقی کو مد نظر رکھتے ہوئے جو طبعی طور پر سلسلہ کے کاموں میں ہوتی
ہے نئے سال کا بجٹ گزشتہ سال کی نسبت بڑھانا پڑتا ہے کیونکہ وہ لوگ جنہیں ترقی کا حق
حاصل ہوتا ہے اُنہیں ترقی ملنی ہوتی ہے۔ اس طرح دو تین ہزار کی زیادتی ہونی چاہئے۔
لیکن پچھلے سال کے تجربہ سے معلوم کر کے کہ جماعت بجٹ پورا نہیں کر سکتی ۔ بجٹ میں میں سے کر بھی پورا ۔
نے خود تخفیف کی اور اس بجٹ میں تخفیف کی جس کے متعلق کمیٹی کی رائے تھی کہ اس سے کم
خطابات شوری جلد اول
۱۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
نہیں ہو سکتا اور مئی سے سال شروع کرنے کے لئے تا کہ مجلس مشاورت میں بجٹ پر غور ہو
سکے سات ماہ کا بجٹ ایک لاکھ ۲۴ ہزار کا بنایا ۔ مگر باوجود اس کے کہ اس میں ۱۵،۱۴ ہزار کی
کمی کی گئی تھی مگر پھر بھی ۲۱ ۲۲ ہزار کی کے ماہ میں کمی رہی اور پچھلا قرضہ جو ۶۰ ہزار کے قریب
تھا وہ اٹھاون ہزار کے قریب رہ گیا۔ اب اگر اسی طرح بجٹ کو چلایا جائے تو باوجود چندہ
خاص کرنے کے سات آٹھ سال میں جماعت قرضہ ادا کر سکے گی اس لئے ضروری سمجھا گیا
کہ اخراجات میں اور کمی کی جائے ۔ پچھلے دنوں پندرہ دن لگا کر جہاں تک کمی ہو سکتی تھی ،
پیسوں اور آنوں تک کی کمی کی گئی اور بعض صیغوں کے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ انہیں بالکل اُڑا
دیا جائے ۔ پھر سائر اخراجات میں اتنی کمی کی گئی کہ خطرہ ہے اس وجہ سے کام کو نقصان نہ
پہنچے۔ مثلاً دفتر ڈاک جس میں روزانہ سو کے قریب خطوط آتے اور اُن کے جواب دیئے
جاتے ہیں اور دفاتر کے ساتھ جو خط و کتابت کی جاتی ہے وہ علیحدہ ہے، اس کی سٹیشنری کا
سال کا خرچ اسی روپے رکھا گیا ۔ مگر باوجود اس قدر کمیوں کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار کا بجٹ
بنا اور اس طرح آمد کے مقابلہ میں اڑتالیس ہزار کا فرق پڑتا ہے۔ ابھی مجلس مشاورت
سے ایک ہی دن پہلے اٹھارہ ہزار کی اور کمی کرائی گئی ہے۔ جس میں سے پانچ ہزار کی کمی ایسی
ہے کہ پراویڈنٹ فنڈ جو اور جگہ دیا جاتا ہے، اُسے بند کر کے کی گئی ہے مگر یہ کمی در حقیقت کمی
نہیں ہے کیونکہ اسے ہم ہمیشہ کے لئے جاری نہیں رکھ سکتے ۔ جب کا رکن بوڑھے ہو جائیں
گے تو پھر ان کے گزارہ کی کیا صورت ہوگی ۔ اسی طرح بعض کارکنوں کو علیحدہ کر کے عملہ میں
تخفیف کی گئی ہے اور پہلے ہی جن لوگوں پر کام زیادہ تھا اُن پر اور کام ڈال دیا گیا ہے۔ مگر
آمد اور اس خرچ میں پھر بھی دو ہزار کا فرق رہ جاتا ہے۔ یہ فرق بھی تین چار سال کے بعد
جا کر پورا ہو سکتا ہے بشرطیکہ اخراجات میں زیادتی نہ ہو مگر یہ ممکن نہیں ہے کہ چار پانچ سال
میں کسی کا رکن کو ترقی نہ دی جائے ۔ یہی نہیں کہ کام کرنے والوں کا تجربہ بڑھتا اور وہ ترقی
کے مستحق ہوتے ہیں بلکہ ان کی اولاد بھی بڑھتی ہے اور یہ ممکن نہیں ہے جس میں پہلے کوئی
شخص گزارہ کرتا ہو دو تین بچے پیدا ہو جانے کے بعد بھی اُس میں گزارہ کر سکے۔
در اصل نقص یہ ہے کہ سب جماعت میں احساس نہیں ہے کہ اس بوجھ کو اُٹھائیں۔
مجھے بعض دفعہ ہنسی آتی ہے اور بعض دفعہ تعجب کہ بعض لوگ جو کبھی چندہ نہیں دیتے وہ کہتے
-
خطابات شوری جلد اول
۱۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہیں کہ اتنی بڑی رقم جو جمع ہوتی ہے ، جاتی کہاں ہے۔ حالانکہ خود انہوں نے کبھی اس میں
حصہ نہیں لیا ہوتا اور اگر لیا ہوتا ہے تو نہایت ہی قلیل ۔ حضرت خلیفہ اول ایک شخص کے متعلق
سنایا کرتے تھے کہ اس نے کہا مجھے بخاری لے دیں ۔ میں نے کہا کبھی لے دونگا، اِن دنوں تو
میں غریب ہوں ۔ کہنے لگا آپ کس طرح غریب ہو سکتے ہیں۔ اس وقت تین لاکھ کی
جماعت ہے اگر ایک ایک روپیہ بھی ہر شخص حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نذر دے تو چار
آنے آپ کو بھی دیتا ہوگا اور اس طرح کئی ہزار کی آپ کو آمدنی ہے۔ اُسے میں نے جواب
دیا تم ہی بتاؤ آج تک تم نے مجھے کتنی چونیاں دی ہیں؟ تو ایسے لوگ خیال کر لیتے ہیں کہ
لوگ جو دیتے ہیں ، ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہم بھی دیں حالانکہ جب تک ہر ایک شخص حصہ
نہ لے ہم سلسلہ کے کاموں کو اس حد تک نہیں پہنچا سکتے جو موجودہ حالت میں ضروری ہے۔
اب یا تو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ اخراجات کی مد میں ہی اُڑا دیں ۔ مگر کوئی ایسی مد نظر نہیں آتی جو
اُڑائی جا سکے۔ کیا تبلیغ کا کام بند کر دیا جائے یا لنگر خانہ بند کر دیا جائے؟ کوئی صیغہ بھی ایسا
نہیں کہ اُڑا دیا جائے اور پھر جماعت میں زندگی باقی رہ سکے ۔ مگر موجودہ حالات ایسے ہیں
کہ ہم ان صیغوں کو چلا بھی نہیں سکتے ۔ آخر سوچو تو یہ بوجھ کس نے اُٹھانے ہیں؟ بے شک
جماعت پر بار ہے مگر اس بار کے مقابلہ میں کچھ نہیں جو ہم پر یہاں پڑتا ہے۔ بسا اوقات
دیکھا ہے جب بجٹ زیر غور ہو تو میں ساری ساری رات نہیں سو سکتا۔ چار پائی پر لیٹے ہوئے
بھی یہی خیال آتا ہے کہ سب کاموں کا ذمہ دار اور خدا تعالیٰ کے حضور جواب دہ میں
ہوں ۔ اسی ادھیڑ بن میں رات گزر جاتی ہے۔ پرسوں ہی ایک دوست نے کہا آپ کے
بال سفید ہو گئے ہیں ۔ میں نے چاہا کہ کہوں آپ ہی کی خاطر سفید ہو گئے ہیں مگر پھر میں
نے اپنے آپ کو روک لیا۔ تو یہ ممکن ہی نہیں کہ سلسلہ کا کاروبار چلانے کے لئے ہم آدمی
رکھیں اور وہ اپنا خون خشک کئے بغیر کام چلا سکیں ۔ مگر یہ صورت دیر تک قائم نہیں رکھی
جاسکتی ۔ افسوس ہے کہ جماعت کے لوگ جو بجٹ خود پیش کر کے گئے تھے اور جس کے متعلق
ان کی رائے تھی کہ اس سے کم نہیں ہو سکتا ، میں نے اُس سے بھی کم کر دیا ، مگر پھر بھی اُنہوں
نے اس کو پورا کرنے کی کوشش نہ کی ۔ اور بیت المال کی ہفتہ وار رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے
کہ آمد میں دن بدن کمی ہو رہی ہے ۔ میں اس کمی کو جائز کمی نہیں سمجھتا۔
خطابات شوری جلد اول
۱۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
دیکھو اگر کسی کی بیوی یا بچہ بیمار ہو تو وہ ضرور کہیں سے اُدھار لے کر بھی ان کی دوائی کا
انتظام کرے گا ۔ میں ایسے شخص کو چندہ سے آزاد کر دونگا جو یہ کہے کہ میں خود یا میری بیوی
بچے اگر بیمار ہوں اور میرے پاس کچھ نہ ہو تو میں ان کا علاج نہ کراؤ نگا ۔ ایسے شخص کو عام
چندہ بھی معاف کر دیا جائے گا ۔ لیکن اگر کوئی شخص ایسا نہیں تو جو شخص واقعہ میں اس جماعت
کو خدا کی جماعت سمجھتا ہے وہ اگر کہے کہ مجھ پر بہت بوجھ ہے میں اس کی مدد میں حصہ نہیں
لے سکتا تو کیوں کر اس کی بات درست تسلیم کی جاسکتی ہے۔ دیکھو ہمارے بوجھ ابھی اُس حد
تک نہیں پہنچے جو ہم سے پہلی جماعتوں کے بوجھ تھے۔ ان کی قربانیاں ہمارے مقابلہ میں
بہت زیادہ تھیں ۔ اُنہوں نے ایک دم اپنے مال اپنے وطن اور اپنی جائدادیں چھوڑ دیں۔
حضرت مسیح کے حواریوں کو فقراء کہتے ہیں ۔ کیونکہ انہوں نے دین کی اشاعت میں اپنا سب
کچھ خرچ کر دیا تھا۔ تم لوگوں کو پہلوں کی قربانیوں کو مد نظر رکھنا چاہئے ۔ اگر تم انہی انعامات
کے وارث بننا چاہتے ہو جو پہلوں کو ملے تو ان کی طرح قربانیاں بھی کرو۔ آج اس مجلس
میں جو فیصلہ ہو اُس پر پختگی سے عمل کر کے دکھاؤ۔ بجٹ کے بارے میں سب کمیٹی غور کر کے
اگر کوئی رقم زائد قرار دے یا کوئی محکمہ زائد بتائے تو میں اُس کو اُڑانے کے لئے تیار ہوں ۔
مگر جس بجٹ کے پاس کرنے کی آپ لوگ رائے دیں اُس کا پورا کرنا آپ لوگوں کے
ذمہ ہوگا۔ یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک طرف تو آپ لوگ یہ کہیں کہ جماعت کے لئے یہ کام بھی
ضروری ہے اور وہ کام بھی ضروری ہے اور دوسری طرف کم از کم جو بجٹ مقرر کیا جائے
اُسے بھی پورا کرنے کے لئے تیار نہ ہوں ۔ اس کی مثال تو اُس عورت کی ہوگی جس نے
مجھے شکایت لکھی تھی کہ مجھے مجھے ۔ خاوند صرف دس روپے ماہوار خرچ کے لئے دیتا ہے اور پھر کہتا
ہے میرا اور اپنا خرچ اسی میں پورا کر ۔ ایک وقت کھانے پر کباب ضرور ہوں اور صبح کے
ناشتہ پر پراٹھے ہوں ۔ جب اس رقم میں اس طرح نہیں ہو سکتا تو مارتا ہے۔ آپ کوئی آدمی
بھیج کر معلوم کریں اس کی مار کے داغ میرے جسم پر موجود ہیں ۔ اب آپ بتائیں میں کیا
کروں؟ پس اگر تمام صیغے بھی اسی طرح رہیں اور تمام کام جاری رہیں تو خرچ کے بغیر کس
طرح جاری رہ سکتے ہیں۔ اور یوں بند کرنے کو تو سارے صیغے بند کئے جا سکتے ہیں مگر پھر اس طرح جاری رہی سکتے ہیں
کی مثال اُس شخص کی سی ہوگی جو اپنے بازو پر شیر کی تصویر گدوانے لگا تھا۔ بہر حال جو صیغے
خطابات شوری جلد اول
۱۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
سنبھالے نہ جائیں وہ اُڑائے جا سکتے ہیں مگر پھر اس قسم کے مطالبات نہ ہوں جو یہ صیغے
پورے کرتے ہیں ۔ مثلاً مدرسہ احمد یہ اُڑا دیں جس پر بائیس ہزار کے قریب سالانہ خرچ ہوتا
ہے مگر پھر کوئی مبلغ نہیں مانگنا چاہئے ۔ یا یا ہائی سکول کو اُڑا دو لیکن اس کے بعد یہ شہ ادو شکایت نہ ہونی یہ
چاہئے کہ جماعت کے بچوں کی اخلاقی حالت درست رکھنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ یا تبلیغ کا
صیغہ اُڑا دو مگر پھر یہ نہ کہنا کہ ہمارے ہاں واعظ آئیں اور آکر تبلیغ کریں۔ یا تعلیم و تربیت
کے صیغہ کو اُڑا دو تو پھر تعلیم و تربیت کے متعلق کوئی مطالبہ نہ ہونا چاہئے ۔ اسی طرح امور عامہ کو
اُڑا دو مگر پھر یہ شکایت نہ کرنا کہ حکام کی طرف سے جو مشکلات پیش آ رہی ہیں یا رشتہ ناطوں
کے متعلق جو دقتنا دقتیں ہیں، ان کا انتظام کیا جائے ۔ اس قسم کی ضروریات کے متعلق پھر مرکز کو
تکلیف نہ دینا۔ لیکن اگر ان صیغوں کو نہ اُڑایا جا سکتا ہو تو جو کمیٹی بجٹ کے متعلق غور کرنے
کے لئے بیٹھے وہ ایسی ذمہ دار ہونی چاہئے جو غور کرنے کی اہل ہو اور بجٹ کے متعلق سوچ سمجھ
کر رائے دے کیونکہ جو بات طے ہوگی اُس کی ذمہ داری اُس پر ہوگی اور ان لوگوں کا کام
ہوگا کہ اس بجٹ کو پورا کریں۔ اور اگر یہ لوگ بعض محکموں کو اڑا کر آمدنی کے اندر اخراجات
کو لانا چاہیں تو پھر ان محکموں سے تعلق رکھنے والے جو مطالبات جماعت کی طرف سے آئیں
گے وہ ان کے پاس بھیجے جائیں گے کہ پورے کریں ۔ پس اس معاملہ پر نہایت غور و فکر سے
کام لیا جائے اور پیش آمدہ مشکلات کو حل کیا جائے ۔ میں اپنے کاموں کو اخراجات کی
تشویش اور فکر میں ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
جلسوں کا خرچ دعوۃ و تبلیغ کا ایک سوال جو چھوٹا سا ہے ایجنڈا میں نہیں آیا یہ ہے کہ
گزشتہ سال کی مجلس مشاورت میں طے ہوا تھا کہ جماعتیں جلسوں کا
خرچ دیا کریں ۔ یہ شوری کی سب کمیٹی نے تجویز کی تھی اور پھر شوری میں اس پر اتفاق ہوا تھا
اس کے بعد میں نے اس کی منظوری دی تھی ۔ مگر ۱۲ ، ۱۵ جماعتوں کی طرف سے شکایت آئی
ہے کہ مبلغوں کی آمد و رفت کا خرچ جب جلسے کرانے والی جماعتیں دیتی ہیں تو پھر مرکز میں
جو روپیہ آتا ہے وہ کہاں جاتا ہے حالانکہ خرچ دینے کا فیصلہ خود انہی لوگوں نے کیا تھا۔
چونکہ اس امر کا تعلق عوام سے ہے اور اس کا بُرا اثر پڑ رہا ہے، چندہ میں سستی ہو گئی ہے اور
خاص کر زمینداروں میں اس لئے اس پر بھی غور کر لیا جائے کہ کیا اس طریق کو مٹا دیا جائے یا
خطابات شوری جلد اول
جاری رکھا جائے؟
۱۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
پس ماندگان کی امداد نظارت امور عامہ کی نظارت امور عامہ کی طرف سے یہ سوال ہے کہ چونکہ اس وقت
احمدی جماعت کے پس ماندگان کی امداد کا کوئی انتظام نہیں اس
لئے ضروری ہے کہ ایک انجمن بنائی جائے جس کی غرض یہ ہو کہ نادار پس ماندگان کو ان کے سر پرستوں
کی وفات پر خراب و خستہ ہونے سے بچایا جائے۔ اور ان کو تعلیم و تربیت کے لئے کوئی ایسا
سرمایہ بہم پہنچ سکے جو ایسے نادار پس ماندگان کو ضائع ہونے سے محفوظ رکھنے کے لئے محمد ہو سکے۔
اس وقت یہ حالت ہے کہ جب کوئی ایسا شخص فوت ہو جاتا ہے جس پر خاندان کے
گزارہ کا انحصار ہوتا ہے تو پس ماندگان کو بہت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ یا تو لوٹ پوٹ
کر کسی طرح گزارہ کرتے ہیں یا جن کو جماعت میں کسی لحاظ سے اہمیت حاصل ہوتی ہے اُن
کے پس ماندگان کو وظیفے دیئے جاتے ہیں، اس کے سوا اور کوئی انتظام نہیں ہے۔ بعض لوگ
اس کے لئے تیار ہیں کہ اس غرض کے لئے ماہوار کچھ چندہ دیتے رہیں۔ اگر اس بارے
میں کوئی معقول انتظام ہو جائے تو اس کے متعلق سکیم پیش ہوگی کہ ایک ایسی انجمن بنائی
جائے جو نادار پس ماندگان کو بچانے کا انتظام کرے۔ اس کے لئے کچھ قواعد بنائے گئے
ہیں ، ان پر سب کمیٹی غور کرے۔
قرضہ کا انتظام ایک اور سوال امور عامہ کی طرف سے یہ ہے کہ احمد بہ ہے کہ احمدیوں کو بغیر سود قرض
دینے اور سود سے بچانے کا انتظام کیا جائے ۔ اب وقت یہ ہے کہ
جماعت کو ہم روکتے ہیں کہ سود پر قرض نہ لو۔ مگر کہیں سے بغیر سود کے ملتا بھی نہیں اس لئے
بسا اوقات سودی قرضہ لینے کے بعض لوگ مرتکب ہو جاتے ہیں۔ یا پھر ان کے ضروری کاموں
میں نقصان ہو جاتا ہے جس کا بوجھ اُن کے دل پر پڑتا ہے اور جب ایمان مضبوط نہ ہو تو اس کا
اثر دین پر بھی پڑتا ہے۔ اس لئے کوئی ایسی صورت نکالی جائے کہ بغیر سود دینے کے حاجتمندوں
کو قرضہ مل سکے۔ اس کے لئے رجسٹر ڈانجمن یا جو صورت مناسب ہو اُس پر غور کیا جائے۔
پنچایتیں تیرا سوال پنچائتیں قائم کر کے متعلق ہے۔ میں نے ایک خطبہ جمعہ میں اعلان
کیا تھا جس کے متعلق لوگوں کو غلطی لگی ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ ایسے لوگ ہوں
جو خیال رکھیں کہ کوئی ایسے لوگ تو نہیں ہیں جن میں تفرقہ اور لڑائی جھگڑا ہو۔ ہر جگہ
خطابات شوری جلد اول
۱۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
امیر مقرر نہیں ہیں اور جہاں ہیں بھی وہاں وہ ہر بات کے ذمہ دار نہیں ہو سکتے لیکن اگر ہر محلہ
میں پہنچ ہو تو یہ دیکھے کہ کوئی فساد تو نہیں؟ اور اگر ہو تو ان لوگوں کو مجبور کرے کہ اس کا فیصلہ
کراؤ۔ فیصلہ کے لئے قاضی مقرر ہوتے ہیں ۔ مگر وہ لوگوں کے گھروں پر جا کر نہیں کہا کرتے
کہ ہم سے اپنے جھگڑوں کا فیصلہ کرالو۔ یہ پیچ کا کام ہے کہ جن میں جھگڑا ہو اُن کو قاضی کے
پاس لے جائے ۔ یا اگر معمولی بات ہو تو خود سمجھائے اور فیصلہ کرنے کی کوشش کرے پس
پنچائیت کا یہ کام ہو گا کہ ناا ہو گا کہ نا اتفاقی کو دور کرے اور اگر نہ دور کر سکے تو قاضی کے پاس جانے
کے لئے اُن کو مجبور کرے تا کوئی زمانہ ایسا نہ آئے کہ کوئی جھگڑا درمیان میں ہی لٹک رہا ہو۔
اگر مقامی طور پر فیصلہ نہ ہو تو مرکز میں اطلاع دیں کہ ہم نے یہ کوشش کی تھی مگر فیصلہ نہیں ہوا
اب آپ فیصلہ کریں۔ یہ اطلاع جلد سے جلد ہونی چاہئے ۔ پس پنچائیتیں نہ محکمہ قضا کے
خلاف ہیں نہ امارت کے خلاف بلکہ وہ انکے درمیان آلہ ہیں ۔
تاجروں اور اہل حرفہ کی انجمن چوتھا سوال یہ ہے کہ احمدی نجار واہل حرفہ کے باہمی تعارف کے لئے ایک انجمن بنائی جائے ۔
ہماری جماعت میں بعض اہلِ حرفہ لوگ ہیں مگر ان کی تجارت کا دوسرے احمدیوں کو پتہ
نہیں اس لئے احمدی وہی چیزیں جو اپنے اس بھائی سے خرید سکتے ہیں، دوسروں
خریدتے ہیں۔ یہ بھی ضروری امر ہے، اس پر بھی غور ہونا چاہئے ۔
سے
بہشتی مقبرہ کے متعلق یہ سوال ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے رسالہ وصیت
الوصیت کے ماتحت کس قدر آمد یا جائداد والا شخص وصیت کر سکتا ہے ؟
حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسّلام نے وصایا کے متعلق لکھا ہے۔ اسوقت کے امتحان
سے بھی اعلیٰ درجہ کے مخلص جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کیا ہے دوسرے لوگوں
سے ممتاز ہو جائیں گے اور ثابت ہو جا ویگا کہ بیعت کا اقرار انہوں نے سچا کر کے دکھلا دیا
ہے اور اپنا صدق ظاہر کر دیا ہے۔
مگر میں نے غور کیا ہے موجودہ صورت میں منشاء وصیت پورا نہیں ہورہا۔ مثلاً عورتیں
اس قسم کی وصیت کرتی ہیں کہ میری دس (۱۰) روپے کی بالیاں ہیں اس کا دسواں حصہ ایک
روپیہ میں وصیت میں دیتی ہوں ۔ یہ کوئی ایسی قربانی نہیں ہے کہ جسے آئندہ نسلیں یاد
خطابات شوری جلد اول
۱۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کریں ۔ ایسی عورت نادار کہلائے گی اور ناداروں کے لئے جو شرط حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام نے رکھی ہے اُس کے رُو سے مقبرہ میں داخل ہو سکے گی یعنی دین کی خدمت
کر کے لیکن مالی قربانی کے لحاظ سے اس کی وصیت وصیت نہ ہوگی ۔ اسی طرح ایک آدمی
ہے جو مثلاً دوسو روپیہ ماہوار تنخواہ پاتا ہے، اس کا باپ غریب آدمی تھا، اِس وجہ سے اُس کا
مکان فرض کر لو پانچ سو روپیہ قیمت کا ہے اب وہ مکان کی وصیت کر دیتا ہے مگر آمدنی میں
سے کچھ نہیں دیتا۔ بتاؤ یہ اُس کی ایسی قربانی ہے کہ اگلی نسلیں اسکی وجہ سے اس کے لئے دُعا
کریں اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قرب میں دفن کیا جائے؟ دراصل وصیت کے
لئے ایسا مال ہونا چاہئے جس کے متعلق خیال ہو کہ آئندہ نسل کے کام آنا ہے۔ اسی احساس
کی قربانی جنت کے قابل بناتی ہے ۔ مگر جو عورت دس روپیہ میں سے ایک روپیہ دیتی ہے وہ
کو نسے احساسات کی قربانی کرتی ہے۔ یا جو دو سو یا چار سو ماہوار کما رہا ہے وہ اپنے معمولی
سے مکان کے دسویں حصّہ کی وصیت کر کے کونسے احساسات کی قربانی کرتا ہے۔ میرے
نزدیک اس قسم کی وصیتیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کو پورا نہیں کرتیں اور ایسے
لوگ مقبرہ میں داخل ہو جائیں گے جو دراصل داخل ہو نے کے قابل قربانی نہ رکھتے
ہوں گے ۔ خدا تعالیٰ تو ان کو بھی بخش دے گا کیونکہ یہ اس کا وعدہ ہے مگر ہماری بخشش مشکل
ہو جائے گی کہ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کو پورا نہ کیا۔ اس کے لئے
ضروری ہے جو سوال پیش کیا گیا ہے اُس پر غور کیا جائے کہ وصایا کے لئے کیا شرائط ہوں
اور کس حد تک کی رقم قربانی کہلا سکتی ہے؟
ان سب امور پر غور کرنے کے لئے سب کمیٹیاں بنائی جائیں گی ۔ آپ لوگوں نے
اس روح سے جس کا ذکر میں نے تقریر میں کیا ہے ان امور پر غور کرنا ہے۔
سب کمیٹیوں کو میں یہ نصیحت کرتا ہوں کہ سلسلہ کے وقار اور بوجھوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صحیح
مشورہ دیں کہ کس طرح کام چلائے جائیں ۔“
66
سوالات اور جوابات کے بارہ میں حضور کی وضاحت
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء میں حضور کی افتتاحی تقریر کے بعد سلسلہ کے مرکزی کاموں
خطابات شوری جلد اول
۱۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کے بارہ میں بعض سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔ اس کے بعد احباب سے خطاب کرتے
ہوئے حضور نے فرمایا:
پوچھا گیا ہے کہ سوالات کے جو جواب دیئے گئے ہیں ان کے متعلق پوچھنے کا بھی حق
ہے یا نہیں؟ میرے نزدیک ضرور حق ہے لیکن اس کے لئے کل موقع دیا جائے گا۔ ایک
صاحب نے رقعہ دیا ہے کہ سالانہ رپورٹوں میں ایجنسی کی رپورٹ نہیں پڑھی گئی۔ منتظمین کو
چاہئے آئندہ اس کے متعلق خیال رکھیں ۔ اس وقت سب سے بڑی غلطی پرائیویٹ سیکرٹری
صاحب سے ہوئی ہے۔ نظارتوں کی رپورٹوں کے لئے ایک سو چالیس منٹ رکھے گئے تھے مگر
نظارتوں کی جولسٹ بنا کر اُنہوں نے مجھے دی اُس میں کام کیلئے ایک سو ساٹھ منٹ رکھے اور
پھر ایک نظارت کا نام لکھنا ہی بھول گئے ۔ اس طرح ایک سو اسی منٹ میں کام ختم ہوا۔ اس
قسم کی غلطیاں افسوسناک ہیں آئندہ احتیاط ہونی چاہئے ۔ بعض نے شکایت کی ہے کہ بعض
سوالات کے جواب جب پہلے سے شائع شدہ ہیں تو پھر اس قسم کے سوالات کو اس موقع کے
لئے کیوں رکھا گیا ؟ بات یہ ہے کہ بعض سوال چکر لگانے لگ جاتے ہیں ۔ اس وجہ سے ان
کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ بیشک بعض سوالات ایسے ہیں جو گزشتہ سال کی مجلس
مشاورت میں پیش ہوئے اور نمائندوں نے ان کے متعلق مشورہ دیا اور فیصلہ کیا مگر میں نے
دو باتیں بتانے کے لئے ان کو پھر پیش کرنے کا موقع دیدیا ۔ ایک تو یہ کہ معلوم ہو جائے لوگ
کیسے نا واجب سوال کرتے ہیں۔ مجلس میں ایک بات پیش کی جاتی ہے، کثرت رائے اُس کی
تائید کرتی ہے اور میں کثرتِ رائے کو منظور کر کے اس کے متعلق فیصلہ کرتا ہوں مگر پھر اُسی
کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اندھیر ہو گیا ایسا کیوں کیا گیا ؟ حالانکہ اُس کے متعلق ایک سو پچھیں
نمائندوں میں سے ایک سو چودہ نے تائید کی تھی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یا تو ان کے نزدیک
سلسلہ کی باگ اُن کے ہاتھ میں ہے جو یہاں نمائندے بن کر نہ آئے تھے۔ یا پھر یہ ہے کہ
نمائندے جو رائے دے کر جاتے ہیں وہ جب چھپ کر ان کے پاس پہنچتی ہے تو وہ بھی
انہیں یاد نہیں رہتی کہ اپنی مجالس میں جواب دے سکیں اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اس
امر کے متعلق مجلس میں کیا فیصلہ ہوا اور جب فیصلہ چھپا ہوا جاتا ہے تو اُس کو پڑھتے بھی نہیں
کیونکہ وہ فیصلہ جو مجلس نے پیش کیا خود نمائندوں نے اُس کی تائید میں رائے دی ۔ خلیفہ نے
خطابات شوری جلد اول
۱۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
وہ اپنی طرف سے پیش نہ کیا تھا۔ وہ جب خلیفہ کی طرف منسوب کر کے اُس پر اعتراض کئے
جاتے ہیں تو ان کے جواب نہیں دیتے ۔ اس لئے جو دو باتیں میں نے بیان کی ہیں ان میں
سے ایک ضرور ہے۔ اور خواہ کوئی ہو افسوس ناک ہے ۔
پھر پوچھا گیا ہے کہ کس قسم کے سوالات اس موقع پر کئے جاسکتے ہیں اور کس قسم کے
سوالات کی اس دفعہ اجازت دی دفعہ اجازت دی گئی ہے؟ اس کا جواب ، ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جس قسم کے حالات ہم نے
سنے اُن کو سوال کے طور پر درج کر دیا۔ ان کے تجویز کرنے کی ذمہ داری کسی خاص آدمی پر
نہیں پڑتی بلکہ اُن پر پڑتی ہے جنہوں نے اس قسم کے سوالات کا ازالہ نہیں کیا ۔ اب بتاؤ کیا
صورت اختیار کی جا سکتی ہے کہ مشاورت کثرت رائے سے ایک فیصلہ کرتی ہے اور میں
اُسے منظور کرتا ہوں ۔ پھر اگر اُس ۔ پر اعتراض ہوں تو اُن کی صورت کیا رہ جاتی ہے۔ مثلاً یہ
سوال کیا گیا ہے کہ برلن مشن کیوں بند کیا گیا ؟ حالانکہ اسی جگہ کثرت رائے نے یہ تجویز
پیش کی تھی اور پھر اسے میں نے منظور کیا تھا۔ بتاؤ اگر دوستوں نے کسی امر کے متعلق مشورہ
دے کر اسی طرح بھول جانا ہے اور جب کوئی اعتراض کرے تو ہم سے کہنا ہے کہ جواب دو
تو پھر یہاں مجلس مشاورت میں ان کے آنے کا کیا فائدہ؟ ضروری ہے کہ وہ ان فیصلوں کو
یا درکھیں جو یہاں ہوں اور ان کے متعلق اگر کوئی سوال کرے تو اسے جواب دیں ۔
اس قسم کے سوالات کے علاوہ باقی سوال جو تھے ان کے جواب ضروری تھے کیونکہ
جب تک کسی بات کا علم نہ ہو انسان اُس کی اہمیت نہیں سمجھ سکتا۔
ان سوالات میں سے بعض ایسے تھے جن کے جواب پورے نہیں دیئے گئے ۔ اس
صیغہ کے ناظر صاحب نے نہ تو ان کی اہمیت کو سمجھا اور نہ پورا جواب دیا۔ مثلاً یہ سوال کرنے
والوں کا کہ مخالفین کی فلاں کتاب کا کیوں جواب نہیں دیا گیا اور فلاں کا کیوں نہیں؟ منشاء
یہ تھا کہ ان کے سامنے جو چند مولوی ہیں سید سرور شاہ صاحب، شیخ عبدالرحمن صاحب
مصری ، مولوی فضل الدین صاحب وہ کیا کر رہے ہیں؟ اس کا جواب یہ دینا چاہئے تھا کہ یہ
اور کاموں پر ملازم ہیں تصنیف و تالیف کے کام پر نہیں ۔ سوائے مولوی فضل الدین صاحب
کے جس طرح اور ملازم ۵-۶ گھنٹے روزانہ کام کرتے ہیں اسی طرح یہ بھی پڑھاتے ہیں۔
اگر ان سے یہ سوال کرنے کا حق ہے کہ اُنہوں نے کتنی کتابیں تصنیف کی ہیں تو یہ بھی حق ہونا