مجلس مشاورت ۱۹۲۶ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد اول
۱۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
چاہئے کہ ہم منشی فرزند علی صاحب سے پوچھیں کہ اُنہوں نے کتنی کتابیں تصنیف کی ہیں کیونکہ
جس طرح وہ کام کرتے ہیں اُسی طرح یہ لوگ بھی کام کرتے ہیں۔ سلسلہ کے کام کرنے کا
یہ مطلب نہیں کہ کام کرنے والے کا دماغ ہر وقت تازہ اور کام کے قابل رہتا ہے اور
انہیں آرام کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ جس طرح شملہ ، دہلی ، کلکتہ میں کام کرنے والے کا دماغ
پانچ چھ گھنٹے کام کرنے کے بعد کام کے قابل نہیں رہتا اسی طرح یہاں بھی ہوتا ہے اور وہ
لوگ جو ایک مستقل کام پر مقرر ہیں وہ کوئی دوسرا مستقل کام نہیں کر سکتے اور جو کچھ ان کو ملتا
ہے اس کے معاوضہ میں وہ ایسا ہی کام کرتے ہی کام کرتے ہیں جیسا آپ آپ لوگ کرتے ہیں ۔ اس کے بعد
کوئی حق نہیں رہتا کہ انہیں کہا جائے کہ اور وقت دو۔ ان پر اتنا ہی حق رہتا ہے جتنا اور
لوگوں سے کہیں کہ اپنا وقت دو۔ جتنا باہر کے لوگ کام کر سکتے ہیں اتنا ہی یہاں کے لوگ بھی
کر سکتے ہیں مگر یہ علاوہ اس کے بھی کام کرتے ہیں ۔
مثلاً میر محمد الحق صاحب کے سپرد ضیافت کا کام ہے۔ آپ لوگ جب یہاں آتے
ہیں تو دیکھتے ہیں کہ میر صاحب کس طرح کام کرتے ہیں۔ پھر وہ مدرسہ کے کارکن ہیں
جہاں سے انہیں وظیفہ ملتا ہے مگر اس کے ساتھ ہی وہ ضیافت کا کام کرتے ہیں اب ان کے
متعلق یہ کہنا کہ اگر اُنہوں نے کوئی تصنیف نہیں کی تو مجرم ہیں، یہ بہت بڑی زیادتی ہے۔
پھر اُ نہوں نے تصنیف کا کام بھی کیا ہے اور اِس طرح دُگنا کام کیا ہے۔
پھر مولوی سید سرور شاہ صاحب ہیں جو مدرسہ میں کارکن ہیں وہ صیغہ وصایا کے
انچارج بھی ہیں ، اِفتاء کا کام بھی کرتے ہیں ۔ اگر وہ مدرسہ میں پڑھانے کے بعد کہتے کہ
میرا دماغ تھک گیا ہے جس طرح باہر کے لوگ کہتے ہیں کہ ہم ملازمت کا کام کرنے کے
بعد تھک جاتے ہیں تو پھر نہ آپ کا اور نہ میرا حق ہے کہ انہیں کہیں اور کام کیوں نہیں
کرتے ۔ اگر وہ وصایا کا کام بھی کرتے ہیں جس سے چندہ میں اضافہ ہوتا ہے اور یہ
آنریری کام کرتے ہیں ۔
تیسرے حافظ روشن علی صاحب ہیں علاوہ اس کے کہ وہ مبلغین کلاس کے مدرس ہیں علی
اور کام بھی کرتے ہیں ۔ مدارس میں ایک مدرس نہیں ہوا کرتا بلکہ کئی ہوتے ہیں مگر ان ایک
کے سپرد ایک جماعت کی گئی ہے۔ اس کے بعد ہما راحق نہیں کہ ان سے پوچھیں اور کیا کام
خطابات شوری جلد اول
۱۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کرتے ہیں؟ لیکن علاوہ اس کے وہ سلسلہ کے مفتی بھی ہیں ۔ فتوے لکھتے ہیں، درس بھی
دیتے ہیں جب گلا کی خرابی اور بیماری کی وجہ سے میں درس نہیں دے سکتا ۔ آجکل رمضان
جو اعتراض آئیں
میں ایک پارہ رہ سے زیادہ روزا روزانہ درس دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ باہر سے جو اعترا
اُن کے جواب بھی لکھ دیتے ہیں۔ ان کے یہ کام بطور چندہ کے ہوتے ہیں ۔
پھر شیخ عبدالرحمن صاحب مصری ہیں وہ یہاں کے قاضی ہیں۔ مقدمات میں وقت
دیتے ہیں، پھر مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر ہیں۔ میرے نزدیک ہیڈ ماسٹری ایک ایسا ذمہ داری
کا کام ہے کہ اس کے ساتھ اور کوئی کام سپرد نہ کرنا چاہئے ۔ ہیڈ ماسٹر لڑکوں کی اخلاقی
حالت کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے اور اس کے لئے اُسے ہر وقت خیال رکھنا پڑتا ہے۔ اس کے
بعد ہما را حق نہیں کہ ان سے کسی اور کام کا مطالبہ کریں مگر وہ مقدمات کا کام بھی کرتے ہیں،
بعض سوالات کے جواب بھی لکھاتے ہیں ، خزانہ کے امین بھی ہیں ۔
پھر مولوی محمد اسمعیل صاحب ہیں جو علاوہ مدرسہ کے کئی کام کرتے ہیں، کئی لوگوں کو
پڑھاتے ہیں ، قرآن کریم کے ترجمہ میں میرے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں جس میں روزانہ
تین چار گھنٹے ان کے صرف ہوتے ہیں۔
ان کے سوا اور کوئی عالم نہیں جو مشہور ہو اور جس کے متعلق سوال ہو سکے کہ وہ کیا کرتا
ہے۔ باہر سے جب لوگ حافظ صاحب یا ان علماء میں سے کسی کو بُلاتے ہیں اور یہاں سے
لکھا جاتا ہے وہ فارغ نہیں ، تو سمجھتے ہیں کوئی بڑی کتاب لکھ رہے ہوں گے لیکن کچھ عرصہ
کے بعد جب کوئی کتاب نہیں نکلتی تو کہتے ہیں کیا کرتے رہتے ہیں؟ باہر آتے نہیں اور کوئی
کتاب لکھتے نہیں ، حالانکہ ان کے سپرد اور کام ہوتے ہیں ۔
پس اس قسم کی باتوں کی وجہ سے باہر کے لوگ خیال کرتے ہیں کہ علماء چادر تان کر
سوئے رہتے ہیں ۔ چونکہ یہ سوال ایک اہم سوال تھا کیونکہ سلسلہ کا انحصار علماء پر ہوتا ہے اور
یہ ان کے متعلق بدظنی تھی اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس کا جواب خود بیان کروں ۔
اس کے بعد میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ابھی بخارا سے محمد امین صاحب کی
رجسٹری آئی ہے جس سے گم شدہ بھائی کے متعلق تشویشناک باتیں ظاہر ہوتی ہیں ۔ میں ابھی
ان کا اظہار نہیں کرنا چاہتا مگر دُعا کے لئے کہتا ہوں ۔ احباب دُعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمارے ہوں۔ام
خطابات شوری جلد اول
۱۹۱
بھائی کا کھوج معلوم کرادے اور اسے صحیح و سلامت ہم سے ملائے ۔
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
اس دفعہ میں نے مشاورت کے موقع پر ایک مختصر سی نمائش کا بھی انتظام کیا ہے۔ اس
میں مبلغین کے تازہ خطوط اور رپورٹیں بھی رکھی گئی ہیں۔ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ باہر کس
طرح کام ہو رہا ہے۔ مثلاً میں بڑ کی تازہ رپورٹ ہے کہ کس طرح وہ با قاعدہ چندہ دیتی
ہیں اور آمد و خرچ کا گوشوارہ تیار کرتی ہیں۔ اسی طرح دوسرے مبلغین کی بھی رپورٹیں
ہیں ۔ خصوصاً فیروز پور کے تبلیغی سیکرٹری صاحب کی رپورٹ بہت مکمل اور اعلیٰ ہے جو بطور
نمونہ رکھی گئی ہے۔ مسجد لنڈن کا فوٹو بھی ہے۔ اسی طرح میں قرآن کریم کا جو ترجمہ کر رہا
ہوں اُس کا ایک حصہ بھی رکھوایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شاہ رفیع الدین صاحب، مولوی
اشرف علی صاحب تھانوی ، مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی، فتح محمد صاحب جالندھری،
مرزا حیرت صاحب دہلوی اور مولوی محمد علی صاحب کے ترجمے بھی رکھ دیئے گئے ہیں۔ جلسہ کے
بعد ۱۵ دن تک ترجمہ کا کام مجھ سے نہ ہو سکا کیونکہ لوگ ملنے کے لئے آتے رہے۔ پھر ۱۵ دن
کے قریب میں بیمار رہا، اس لئے ڈیڑھ ماہ کے قریب کام ہوا اور اب تک سورۃ آل عمران ختم
ہو چکی ہے اور سورہ نساء شروع ہونے والی ہے۔ باقی نوٹ تو تیار شدہ ہیں ۔ ترجمہ میں بہت
مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس میں میں نے دو باتوں کو مد نظر رکھا ہے۔ ایک تو یہ کہ ترجمہ
با محاورہ ہو تا کہ لوگ مطلب سمجھ سکیں ۔ دوسرے یہ کہ قرآن کے الفاظ نہ چھوڑ دیئے جائیں
مثلا انقَلَبْتُمْ عَلَى اعقابکم کا الفاظ کے لحاظ سے یہ ترجمہ ہو گا کہ ایڑیوں کے بل پھر
گئے مگر اُردو کا یہ کوئی محاورہ نہیں ۔ ایسے موقع پر اسی کو اختیار کر لیا گیا ہے کیونکہ قرآن کریم
کے محاورہ کا زیادہ احترام کیا گیا ہے اور لوگ اسے سمجھنے لگ گئے ہیں ۔ اسی طرح قرآن میں
جہاں مصدر استعمال ہوئی ہے کوشش کی گئی ہے کہ ترجمہ میں مصدر ہی استعمال ہو اور مفرد کا
ترجمہ مفرد لفظ میں ہو ۔ اگر کوئی ان باتوں کو مد نظر رکھ کر دیکھے اور ترجمہ کی مشکلات سے
نا واقف نہ ہو تو پچھلے تراجم اِس ترجمہ کے مقابلہ میں جو میں کر رہا ہوں ۔ غلط معلوم ہوں گے
میں نے دوسرے تراجم مقابلہ کرنے کے لئے بھی رکھوا دیئے ہیں ۔
پھر احباب مشورہ دیں کہ ترجمہ کسی رنگ میں چھپے۔ نوٹ حاشیہ پر ہوں یا نیچے یا
دوسرے صفحہ پر، اس کے متعلق کیا طریق اختیار کیا جائے؟“