دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۱۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۴ را پریل کو پہلے اجلاس کی کارروائی کا آغاز دُعا
سے کرنے کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
دوستوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جب کسی امر کے متعلق مشورہ طلب کیا جائے
تو تقریر کرتے ہوئے اختصار سے کام لیں ۔ ایک ہی بات کو دُہرائیں نہیں ۔ شاید اس ہال کا
ی نقص ہے کہ سب دوستوں تک آواز نہیں پہنچتی ۔ اس لئے وہ سمجھتے ہیں یہ بات کسی نے پیش
نہیں کی اور کر دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے ایک ہی بات کئی کئی بار دہرائی جاتی ہے اس طرح
کام بہت لمبا ہو جاتا اور وقت کے اندرختم نہیں ہو سکتا۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ پہلے کوئی
دوست جس دلیل کو پیش کر چکا ہو اُسی کو بار بار نہ پیش کیا جائے ۔ بولنا چونکہ ووٹ کے
مترادف نہیں اس لئے اگر نہ بولیں تو بھی کوئی حرج نہیں۔ بولنے کے متعلق قاعدہ یہی ہے
کہ جو شخص پہلے بولنے کے لئے کھڑا ہوا سے پہلے موقع دیا جائے اور جو بعد میں کھڑا ہوا سے
بعد میں ۔ اس بات کا فیصلہ چوہدری صاحب کریں۔ گے۔ اگر غلطی بھی لگ جائے تو کسی کو حق
نہیں ہوگا کہ کہے میں پہلے بولوں گا ۔ ان کا فیصلہ ماننا ہوگا۔ پھر اگر کسی موقع پر بات لمبی ہو
جائے تو دونوں طرف کے دلائل سننے کے بعد ہو سکتا ہے کہ گفتگو بند کر دی جائے اور رائے
لے لی جائے ۔
کل جو رپورٹیں پڑھی گئی تھیں یا جن سوالات کے جواب دیئے گئے تھے ان کے متعلق
اختصار کے ساتھ جو دوست سوال کرنا چاہیں کر سکتے ہیں ۔ اختصار اس لئے کہتا ہوں کہ ایسے
سوالات کا فوری جواب نہیں دیا جا سکتا۔ ایسے سوالات کا جواب آفیسر بھی مختصر ہی دے
سکیں گے ۔“
66
اس کے بعد سوال وجواب کا Session ہوا جس کے دوران حضور نے ایک اہم
امر کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :-
اور سوالات کے جواب تو ہو گئے ہیں ایک سوال جو نمائندہ کراچی کی طرف سے کیا
گیا ہے وہ چونکہ اساس کار کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہے اِس لئے اِس کا جواب میں خود دیتا

خطابات شوری جلد اول
۱۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہوں ۔ سیکرٹری مجلس مشاورت نے ایک جواب دیا ہے مگر وہ وقت کی ضرورت کو ٹلانے کے
لئے دل میں پیدا ہوا ہے اصل جواب نہیں ہے ۔ ہمارا اساس عمل یہ ہے کہ تمام کاموں کا
ذمہ دار خلیفہ ہوتا ہے۔ وہ آگے چند لوگوں کے سپرد کام کرتا ہے جسے نظارت کہنا چاہئے ۔
اب اس کا نام صدر انجمن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجلس شوری خلیفہ کا پرائیویٹ سیکرٹری طلب
کرتا ہے۔ صدر انجمن چونکہ خود کاموں کے متعلق جواب دہ ہے اس لئے یہ مناسب نہیں سمجھا
گیا کہ وہ اس مجلس مشاورت کو طلب کرے جس کا کام قانون وضع کرنے کے لئے مشورہ
دینا ہے۔ چونکہ شریعت اسلامیہ نے تسلیم کیا ہے کہ خلیفہ تمام کاموں کا ذمہ دار ہے اس لئے
مجلس مشاورت میں وہ امور ہوتے ہیں جن کو اس سال کے لئے خلیفہ ضروری سمجھتا ہے اور
چونکہ اس کام کے لئے صرف ایک دن ہوتا ہے اور ایک دن سب کمیٹیاں اپنا کام کرتی ہیں
اس لئے چھ سات سوال ہی لئے جاتے ہیں ۔ جو سوال آتے ہیں ان میں ضروری اور اہم
منتخب کر لئے جاتے ہیں۔ یہ انتخاب خلیفہ کی طرف سے ہوتا ہے اس میں کسی نظارت کا تعلق
نہیں ہوتا چونکہ دوستوں کو ابھی تجربہ نہیں اس لئے بعض سوال ایسے لکھ دیتے ہیں جن کا تعلق
صرف ناظروں سے ہوتا ہے مجلس شوری سے نہیں ہوتا اس لئے وہ ناظروں کے پاس بھیج
دیئے جاتے ہیں اور جو مجلس سے تعلق رکھتے ہیں ان کو مجلس کے لئے رکھ دیا جاتا ہے مگر یہ نہیں
ہو سکتا کہ لوگوں سے کہا جائے کہ وہ سوالات پیش کریں ۔ میں اس کے خلاف ہوں۔ میں
گورنمنٹ سے بھی جب خط و کتابت کرتا ہوں تو اس پر زور دیتا ہوں کہ لوگوں میں خود
تقاضے پیدا کرنا اور کسی بات کے متعلق ایجی ایجی ٹیشن کا انتظار کرنا یہ درست نہیں ہے خود بخود جو
سوال پیدا ہوتے ہیں وہ یہاں آتے رہتے ہیں۔ اس سال ایک جگہ کے نمائندے نے
سوال بھیجے تھے کہ ایجنڈا میں شامل کئے جائیں مگر اکثر ان میں ایسے تھے جو ناظروں سے
تعلق رکھتے تھے اس لئے اُن کے دفاتر میں چلے گئے ۔ ایک اور دوست یعنی خان صاحب
فرزند علی صاحب نے ایک امر کے متعلق یاد دلایا اور وہ پیش ہے کہ احمدیوں کے پسماندگان
کا کوئی انتظام ہونا چاہئے تا کہ وہ آوارہ نہ ہوں ۔ پس اگر اساس کے متعلق کسی کے دل میں
کوئی تجویز پیدا ہو تو اسے خلیفہ کے سامنے پیش کرنا چاہئے ۔ خلیفہ اگر اسے اساس کے متعلق
سمجھے گا اور اس کے متعلق مشورہ کی ضرورت ہوگی تو شوری میں پیش کر دی جائے گی اور اگر

خطابات شوری جلد اول
۱۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ناظروں کے متعلق ہو گی تو انہیں ہدایت دے دی جائے گی ۔“
لمسیح
66
خليفة امسیح بڑے شہروں کا دورہ فرمائیں مجلس مشاورت کے دوسرے دن
۴۔ اپریل ۱۹۲۶ء کو پہلے ا
میں
اجلاس میں
سب کمیٹی صیغہ دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے یہ تجویز پیش ہوئی کہ حضرت خلیفہ المسیح کی خدمت
میں درخواست کی جائے کہ بڑے بڑے شہروں کا دورہ فرمائیں ۔
بحث کے دوران میں اس تجویز کے خلاف اور اس کے حق میں ممبران نے جوش و خروش
سے اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ طویل بحث کے بعد رائے شماری کروائی گئی۔ اس کے بعد
حضور نے دونوں گروہوں کے جذبات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایک دلنواز خطاب سے
احباب کو نوازا جو سب کے لئے تسکین اور ہدایت کا موجب ہوا ۔ حضور نے فرمایا:-
دو
یہ ریزولیوشن اپنی نوعیت اور تغیرات کے لحاظ سے جو مختلف لوگوں کے جذبات کے
ماتحت پیدا ہوتے رہے، نہایت عجیب ریزولیوشن ہے۔ اس وقت اس کی تائید میں ۱۰۵
رائیں ہیں اور مخالف ۷۵۔ جس وقت یہ ریزولیوشن پیش ہوا اور بعض دوستوں نے اس کے
خلاف تقریریں کیں تو یوں معلوم ہوتا تھا کہ ساری کی ساری مجلس اس کے خلاف بول اُٹھی
ہے۔ پھر جب بعض نے تائید میں تقریریں کیں تو یوں معلوم ہوا کہ سارے لوگ اس کی
تائید میں ہیں ۔ پھر ایسی کشمکش جاری رہی کہ صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا تھا کہ جذبات کہاں
لے جا رہے ہیں۔ میرے نزدیک بجائے اس کے کہ ٹھنڈے دل سے اس معاملہ پر غور کیا
جاتا، جذبات کو اتنا قابو پانے دیا گیا کہ تمام گفتگو جو ہوئی وہ عقل اور شعور پر مبنی ہونے کی
بجائے جذبات پر مبنی تھی ۔ چنانچہ وہ الفاظ ناپسندیدہ جو تقریروں میں استعمال کئے گئے
دلالت کر رہے تھے کہ دوست جذبات کے میدانوں میں چکر لگا رہے ہیں اور وہ ٹھنڈی
طبیعت جو مومن کے ساتھ لگی رہتی ہے تھوڑے عرصہ کے لئے ان سے جُدا ہو گئی ہے۔ میں
اُمید کرتا ہوں کہ آئندہ تقریروں میں جذبات کو قابو رکھا جائے گا اور ایسے الفاظ نہ استعمال
کئے جائیں گے جو نا پسندیدہ ہوں، دلوں کو دکھانے والے اور شقاق پیدا کرنے والے
ہوں ۔ اس کے بعد میں اصل مسئلہ کو لیتا ہوں ۔

خطابات شوری جلد اول
۱۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ابتداء سوال یہ ہوا تھا جو قانونی نقص کی وجہ سے پیش نہ ہوا مگر میں اس کی اصل حیثیت
سے بحث کروں گا۔ سوال یہ تھا کہ خلیفہ مختلف شہروں کے دورے کرے۔ چوہدری ظفر اللہ
صاحب نے کہا ا یہ ایسے الفاظ ہیں جن سے خالہ خلیفہ کی ہتک ہوتی ہے اور الفاظ پیش کرنے والوں
کے لئے نفرت کا ووٹ پاس کرنا چاہئے ۔ چوہدری صاحب کو یہ یاد رکھنا چاہئے تھا کہ تجویز پیش
کرنے والے دوست مخلص تھے۔ ان کی غرض کبھی یہ نہ تھی کہ خلیفہ کی ہتک کریں اور چوہدری
صاحب کی بھی یہ منشاء نہ تھی کہ ان کی نیت ہتک کرنے کی تھی، اُنہوں نے صرف الفاظ کو
ناپسندیدہ قرار دیا تا ہم کہا گیا کہ ووٹ آف سنشوئر (VOTE OF CENSURE) پاس
کرنا چاہئے ۔ یہ چونکہ نیت کے متعلق ہوتا ہے اس کے ازالہ کے لئے اور اس کے اثر کو مٹانے
کے لئے میں کہتا ہوں کہ یہ ناپسندیدہ بات تھی اور چونکہ خود چوہدری صاحب نے اس کی تشریح
کر دی ہے اس لئے اسی تشریح کو یاد دلانے سے زیادہ میں کچھ نہیں کہنا چاہتا۔
میں چوہدری صاحب سے اس بات میں متفق ہوں کہ تجویز کے الفاظ موقع کے لحاظ
سے ہتک آمیز تھے کیونکہ ان کا مطلب یہ تھا کہ اس کمیٹی کے ممبروں نے یہ خواہش ظاہر کی
ہے کہ جماعت خلیفہ کے دروازہ پر جائے اور جا کر اور جا کر کہے کہ آپ تبلیغ کے کے لئے باہر نکلیں ۔ میں
ابھی اس مسئلہ پر آتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم تبلیغ کے لئے جاتے رہے اور خلیفہ کا
جانا کیسا ہے۔ پہلے میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نبی یا خلیفہ کا خود کہیں تبلیغ کے لئے جانا اور اسے
ماننے والوں کا کہنا کہ وہاں جا کر تبلیغ کرو، ان دونوں باتوں میں کتنا فرق ہے۔ میں کہتا
ہوں بادشاہ سے کہنا کہ کہیں جائے اور اُس کا خود کسی جگہ چلا جانا تمدن کے لحاظ سے فرق رکھتا
ہے یا نہیں؟ یا بادشاہ کا اپنے کسی ملازم کے گھر چلا جانا یا اسے یہ کہنا کہ فلاں کے گھر جائے
اس میں عقلی طور پر کوئی فرق ہے یا نہیں؟ ایک جگہ وہ اپنی مرضی اور خواہش سے جاتا ہے اور
ایک جگہ خواہش کی جاتی ہے کہ وہ جائے۔ میں سمجھتا ہوں دُنیا کے تمدن اور اصول کے لحاظ
سے ان دونوں باتوں میں بہت بڑا فرق ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
متعلق ہی موٹی مو مثال ہے۔ آپ دہلی ، ، لاہور، جالندھر، لدھیانہ، امرتسر، سیالکوٹ تشریف
لے گئے لیکن جب آپ کے سامنے یہ سوال پیش کیا گیا کہ فلاں راجہ آپ سے ملنا چاہتا ہے
تو اُس وقت آپ نے یہ نہ کہا کہ میں دہلی وغیرہ مقامات پر جو گیا تھا اُس کے پاس بھی جاتا

خطابات شوری جلد اول
۱۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہوں بلکہ یہ کہا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے کنواں پیاسے کے پاس نہیں جایا کرتا۔ یہ
بات بھی بتاتی ہے کہ دونوں میں فرق ہے۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
بعض مقامات پر دوسروں کی درخواست پر تشریف لے گئے مگر یہ جانا ایسا ہی ہے جیسے دعوت
پر کوئی بلائے ۔ اب مجھے غریب بھی اپنے ہاں دعوت پر بلاتے ہیں اور امیر بھی ۔ اگر مجھے فرصت
ہو، صحت ہو تو میں جاتا ہوں ۔ درا تا ہوں ۔ دراصل اس اس قسم کی دلیلیں نہیں ہو سکتیں ۔ کسی جگہ کے لوگوں کا
بلانا اور پھر اُس کے متعلق فیصلہ کرنا کہ جانا چاہئے یا نہیں اور بات ہے اور یہ کہنا کہ جانا
چاہئے اور بات ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کے متعلق جو کہا گیا ہے اس کی نسبت مولوی سید
سرور شاہ صاحب نے جو کچھ کہا ہے وہ مجھے بھی گراں گزرا۔ شاید اختصار کی وجہ سے وہ اپنا
مطلب پورا نہیں بیان کر سکے۔ یہ کہہ دینا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت حالات
اور تھے جو اب نہیں ہیں اس لئے ان باتوں پر عمل نہیں ہو سکتا یہ اُن لوگوں کے ہاتھوں میں
ہتھیار دینا ہے جو شرعی احکام پر عمل کرنا نہیں چاہتے ۔ مگر میرے نزدیک یہ بھی صحیح نہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اُسوہ کا یہ مطلب ہے کہ ہر عمل میں آپ کے نمونہ کی پابندی
لازمی ہے۔ مثلاً اس وقت ہمارا جو لباس ہے یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لباس نہ تھا پھر
کیا ہم اُسوہ حسنہ کی خلاف ورزی کرنے والے ہوئے؟ اس وجہ سے اسوہ حسنہ کی تشریح
کرنی پڑے گی اور پھر اس کی پابندی کرنی ہوگی ۔
یہ بھی بحث کی گئی ہے کہ اس مجلس میں تجویز پیش کرنے سے خلیفہ پر پابندی عا عائد ہوگی
اور اس کے جواب میں کہا گیا ہے یہ تو بطور مشورہ ہے ۔ میرے نزدیک یہ حیح بات ہے کہ
یہاں جو ریزولیوشن پیش ہوتا ہے مشورہ کے طور پر ہوتا ہے نہ کہ پاس قرار پاتا ہے اس لئے
یہ اعتراض درست نہیں ، اس سے خلیفہ پر پابندی نہیں ہوتی ۔ مگر ایک اور سوال پیدا ہوتا ہے
اور وہ یہ کہ کسی بات کے گردو پیش کے حالات اور روح کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کبھی ایسا
ہوتا ہے کہ درخواست میں ال التجاء ہوتی ہے مگر اُس میں مخفی فیصلہ بھی ہوتا ہے۔ اس کے متعلق
ہر شخص کو عموماً تجربہ ہو گا کہ بسا اوقات ایسی درخواستیں ہوتی ہیں جن کے الفاظ تو درخواست
کے ہوتے ہیں مگر مخفی طور پر اُن میں جبر پایا جاتا ہے کہ ہم یوں کرنے دیں گے اور یوں نہیں

خطابات شوری جلد اول
۱۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کرنے دیں گے۔ میرے نزدیک وہ امور جو خلیفہ کی ذات سے وابستہ ہیں اُن میں اس قسم
کی مداخلت بھی درست نہیں ہو سکتی ۔
در حقیقت سلسلہ کے سب امور کا ذمہ وار خلیفہ ہے۔ بعض کے متعلق یہ ہوتا ہے کہ خلیفہ
خود نہیں کرتا دوسروں سے کراتا ہے اور بعض خلیفہ کی ذات سے تعلق رکھتے ہیں اُن کا کرنا یا
نہ کرنا اوروں سے تعلق نہیں رکھتا ۔ اس مجلس میں کسی ایسے امر کو پیش کرنا گو یہ نہیں کہلاتا کہ
جبر اس میں پایا جاتا ہے لیکن اس سے یہ احتمال ضرور ہے کہ اس قسم کے ریزولیوشن سے
آہستہ آہستہ اس بات کی جرات پیدا ہو کہ خلیفہ کے اعمال کی حد بندی کرنے کے لئے لوگ
اُٹھ کھڑے ہوں کیونکہ یہ تجویز خلیفہ کے اعمال کے متعلق ہے۔ جو اساس عمل ہے اُس کے
خلاف ہے۔ بحث کسی کی ہتک کے طور پر نہیں کی گئی مگر اس کا نتیجہ تو یہ ہے کہ خلیفہ کے اعمال
پر بحث ہو۔ اور اگر اس طریق کو جاری رکھا گیا تو ہو سکتا ہے کہ کل یہ التجاء اور درخواست
پیش ہو کہ ہم تجویز کرتے ہیں فلاں فلاں قسم کے خطوط کا جواب خلیفہ خود دیا کرے۔ مطلب
یہ کہ وہ امور جن کا فیصلہ صرف خلیفہ کی رائے کر سکتی ہے اور اُس کی مرضی پر منحصر ہے کہ
مجلس مشاورت بلائے یا نہ بلائے وہی مجلس خلیفہ کے اعمال کی حد بندی کرتی ہے۔
میں یہ تو نہیں کہتا کہ یہ تجویز پیش کرنے والوں کی نیت یہی تھی مگر اس بات سے متفق
ہوں جو ذوالفقار علی خاں صاحب نے بیان کی ہے ۔ چنانچہ میں نے اس کے متعلق جو نوٹ
تقریر کرنے کے لئے لکھے تھے اُن میں یہ بات موجود ہے۔ تجویز کرنے والوں کا اخلاص
اس بات کو برداشت نہیں کرتا مگر اس ریزولیوشن کو اگر کوئی غیر دیکھے گا تو وہ یہی کہے گا کہ
اس میں کمزور طاقت نے زبردست حاکم کو توجہ دلائی ہے جسے اپنے فرائض کی طرف خیال نہ
تھا۔ پس یہاں اِس وقت یہ سوال در پیش ہے کہ دنیا اس ریزولیوشن سے کیا نتیجہ نکالے گی ۔
کسی کے اخلاص پر حملہ نہیں، کسی کی نیت پر حملہ نہیں ہے مگر جو بھی اس ریزولیوشن کو سُنے گا اُس
پر یہی اثر ہوگا کہ خلیفہ کی طرف سے غفلت ہو رہی تھی جس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔
پس یہ کہنا تو غلط ہے کہ ریزولیوشن پیش کرنے والوں نے ہتک کی جب تک ان کے
دوسرے اعمال سے یہ بات ظاہر نہ ہو اُن کی نسبت یہ نہیں کہا جا سکتا اور جب کہ ان کے
دوسرے اعمال سے اخلاص ظاہر ہوتا ہو تو پھر ہتک کا خیال بھی نہیں آسکتا۔ مگر اس میں بھی

خطابات شوری جلد اول
۱۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
شک نہیں کہ بعض اوقات انسان با وجود اخلاص اور محبت رکھنے کے ایسی بات کر جاتا ہے جو
نقصان رساں ہوتی ہے۔ دیکھو اُحد کے موقع پر صحابہؓ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا
دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے شہر سے باہر چلئے ورنہ دشمن کہے گا یہ لوگ مسلمان ہو کر بز دل
ہو گئے ہیں۔ کتنی نیک نیتی اور اخلاص سے یہ مشورہ دیا گیا وہ جانتے تھے کہ باہر جانے میں
ہماری جانوں کا زیادہ نقصان ہو گا ، زیادہ تکلیف برداشت کرنا پڑے گی مگر کہتے ہیں ہم
جانیں دے دیں گے لیکن اسلام پر حرف نہ آنے دیں گے۔ اس مشورہ میں بڑے بڑے
بزرگ صحابہ شامل تھے جن کی تعریف خود خدا تعالیٰ نے کی مگر اُس وقت ان کے اخلاص نے
ہی اُن کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اور وہ یہ نہ خیال کر سکے کہ ہمارا یہ مشورہ دینا رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کا رڈ ہے۔ اسی طرح ریزولیوشن پیش کرنے والوں نے دیکھا کہ
جہاں میں گیا خدا کے فضل سے سلسلہ کو فائدہ پہنچا تو یہ خواہش کی کہ امراء کو تبلیغ کرنے میں
بھی فائدہ ہوگا کیونکہ گو ہم غریب ہیں مگر کئی لاکھ کے امام کو ملنے سے بڑے سے بڑے امیر کو
بھی عار نہیں ہو سکتی اس لئے اُمراء کو اس طرح بہت فائدہ ہوگا اِس لئے اُنہوں نے یہ تجویز
پیش کی ۔
میرے نزدیک یہ سوال کہ اس بارے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ کیا تھا ؟
اس کا صحیح جواب دیا جا چکا ہے۔ آپ کا اُسوہ یہ تھا کہ جب کوئی اجتماع ہوتا اور آپ
ضرورت سمجھتے تو وہاں تشریف لے جاتے ۔ حج کے موقع پر جو لوگ آتے اُن کو آپ تبلیغ
کرتے ، ایک دفعہ طائف بھی تشریف لے گئے ۔ اب یہ طریق موجودہ حالت پر کہاں تک
چسپاں ہو سکتا ہے؟ یہ دیکھنے والی بات ہے۔ اگر کوئی بات رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ
کا
ثابت ہو جائے تو چاہے زمانہ بدل جائے ، ہم اس کو نہیں ترک کر سکتے کیونکہ ہم رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع ہیں نہ کہ زمانہ کے۔ اور ہم ان لوگوں میں سے نہیں جن کا عمل اس
کے مطابق ہوتا ہے ہے کہ کہ زمانہ زمانہ با باتو تو نہ نہ سازد تو با زمانہ بساز سے ہم نے محمد صلی اللہ علیہ علیہ وسلم کے
ہاتھ میں ہاتھ دیا ہے اگر آپ کا یہی اُسوہ ہے کہ تہہ بند گھٹنوں تک باندھا جائے یا صرف
لنگوٹ ہو تو چاہے زمانہ کچھ کہے ہم تو لنگوٹ ہی باندھیں گے مگر دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ آپ کا
اُسوہ تھا یا نہیں؟ اور ہر حالت میں تھا یا اگر حالات بدل جائیں تو وہ بات بھی بدلی جاتی تھی؟

خطابات شوری جلد اول
۱۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
حدیث میں آتا ہے ایک صحابی کدو بڑے مزے سے کھا رہا تھا۔ میزبان نے کہا کیا اور
لاؤں آپ کو کدو بہت پسند ہیں؟ صحابی نے کہا مجھے پسند نہیں میں تو اس لئے کھا رہا ہوں کہ
رسول کریم صلی اللہ وآلہ وسلم کو کدو بہت پسند تھا ۔ یہ اُس صحابی کا اخلاص تھا ، محبت تھی ، مگر
اسے رسول کریم صلی ا اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوہ پر عمل نہیں کہیں گے ۔ یہ کہیں گے کہ وہ صحابی
عشق میں مخمور تھا۔ اس واقعہ سے عشق کی روح کی طرف توجہ دلائی جائے گی مگر اسے اُسوہ
نہیں کہہ سکتے ۔ مگر میں اُن اصحاب سے متفق ہوں جو یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا تبلیغ کے لئے باہر تشریف لے جانا اُسوہ تھا کیونکہ یہ آپ کا اپنی ذات کے متعلق فعل نہ
تھا بلکہ تبلیغ تھی ۔ مگر اُسوہ کے لئے بھی حالات ہوتے ہیں اور ہر اُسوہ حالات کے ماتحت ہوتا
ہے اس لئے اُسوہ کی بھی حد بندی ضروری ہے۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ
اُسوہ تھا کہ نماز پڑھتے ہوئے اگر بچہ پاس کھڑا روتا ہو تو اُسے کندھے پر اٹھا لیا۔ اب اس
کے لئے ایسے ہی حالات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ نماز پڑھ رہے
ہوں اور بچہ کہیں دور رو رہا ہو تو دوڑے دوڑے جائیں اور جا کر بچہ کو اُٹھا لیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ اُسوہ کہ آپ تبلیغ کے لئے باہر تشریف لے
جاتے اُس وقت کا ہے جب تبلیغ کا حلقہ بہت محدود تھا اور تبلیغ کے ذرائع بہت کم تھے ایسی
حالت میں جو ذرائع میسر ہوں اُنہی سے کام لیا جائے گا۔ آپ کو جب انذار کا حکم ملا تو
آپ کے ساتھ صرف چند آدمی تھے اُس وقت آپ مکہ والوں کے پاس گئے کہ اُن کو
سمجھا ئیں کیونکہ اُس وقت آپ کی ایسی پوزیشن نہ تھی کہ لوگ آپ کے پاس آئیں ۔ یہ مکی سمجھائیں کی
زندگی تھی جبکہ جماعت نہ تھی یا بہت کم تھی۔ مگر جب آپ مدینہ تشریف لے گئے جماعت
ساتھ ہو گئی تو پھر آپ انذار کے حکم پر لوگوں کے پاس نہیں جاتے کیونکہ اُس وقت لوگ
آپ کے پاس آ سکتے تھے۔ آپ کی وقعت اور عزت قائم ہو چکی تھی اس وجہ سے آپ کو خود
جانے میں وقت صرف کرنے کی ضرورت نہ تھی۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھو حضرت مسیح موعودا ابتداء میں کئی مقامات
پر تشریف لے گئے تاکہ تبلیغ کریں مگر پھر بعد میں جب تبلیغ کا کام وسیع ہو گیا اور اور ذرائع
پیدا ہو گئے تو لوگوں نے چاہا بھی مگر آپ تشریف نہ لے گئے ۔ کئی مقامات پر آپ بعد میں

خطابات شوری جلد اول
۲۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
سے
بھی تشریف لے گئے مگر اور ضروریات کی وجہ سے ۔ مثلاً دہلی والدہ صاحبہ کی صحت کے لئے
تشریف لے گئے ۔ سیالکوٹ والوں نے یہ درخواست کی کہ دعوٹی سے قبل آپ اس جگہ رہے
ہیں اب بھی چلئے ۔ اس غرض کو آپ نے منظور کر لیا اور جب آپ تشریف لے گئے تو پھر آپ
لیکچر کی درخواست کی گئی اور آپؐ نے لیکچر دیا۔ اسی طرح لاہور ایک دفعہ والدہ صاحبہ
کے علاج کے لئے تشریف لے گئے ۔ دوسری دفعہ بھی کوئی اسی قسم کی وجہ تھی اور اس طرح
تشریف لے جانے پر لیکچر بھی ہو گیا مگر خاص لیکچر دینے کے لئے آپ کہیں تشریف نہ لے
گئے ۔ تو بات کا موقع ہوتا ہے۔ ابتداء میں تو کپورتھلہ کے احمدیوں نے درخواست کی اور
آپ وہاں تشریف لے گئے اور بھی کئی جگہ گئے لیکن اِسی طرح اگر آپ آخری ایام میں
درخواستیں منظور کرتے تو ایک دن بھی قادیان میں نہ ٹھہر سکتے ۔ اسی وجہ سے میں نے فیصلہ کیا
ہے کہ کسی جماعت کی درخواست پر اُس کے ہاں نہ جاؤں گا ۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے اس
وقت ہماری کئی سو جماعتیں ہیں اور ہر جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے ہاں بُلائے ۔
اب میں کس کس کی درخواست منظور کروں اور کس کی رڈ کروں ۔ جب کسی کی درخواست
منظور ہو جائے اور کسی کی نہ ہو تو اس قسم کے سوال پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں کہ
امیروں کی درخواستیں منظور کی جاتی ہیں اور غریبوں کی نہیں حالانکہ میرے نزدیک سب
برابر ہیں ۔
میں نے اپنے ولیمہ کے متعلق تجربہ کیا ہے کہ کس طرح شکایات پیدا ہوتی ہیں ۔ میں
نے اپنے ذاتی اخراجات کے لحاظ سے چار سو ساڑھے چار سو روپیہ لگا کر دعوت کی اور دعوت
کھانے والوں میں ایسے لوگوں کو بھی بلایا گیا جو اپانچ تھے، روزانہ مانگ کر کھانا کھاتے ہیں
اور کئی ایسے تھے جن کی ایک پیسہ بھی آمدنی نہیں، بہت سے غرباء اور مساکین بلائے گئے مگر
باوجود اس کے میرے پاس کئی رقعے آئے کہ جن کو آپ دعوت پر مقرر کرتے ہیں وہ
امیروں کو چن لیتے ہیں اور ہم غریبوں کو نہیں پوچھتے ۔ یہ رقعے لکھنے والوں میں کوئی دُکاندار
تھا اور کوئی اور کام کرنے والا ۔ وہ محبت اور اخلاص سے لکھتے کہ ہمیں کھانے کا تو کوئی افسوس
نہیں اور یہ ٹھیک بھی تھا مگر وہ میری مجبوری نہ دیکھتے تھے ۔ میں زمین سے خزانہ نہیں کھو دتا
اپنے پاس سے جو خدا نے دیا خرچ کرتا ہوں ۔ بعض دفعہ مجھ پر قرضہ ہو جاتا ہے مگر ان کو

خطابات شوری جلد اول
۲۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
دعوت کے منتظموں پر گِلہ ہی رہتا ہے حالانکہ دعوت کے موقع پر کئی باتوں کا خیال رکھا جاتا
ہے ۔ کبھی تو یہ کہ فلاں کو پہلے کسی موقع پر شامل کیا گیا تھا اب چھوڑ دیا جائے اور اس کی
بجائے دوسرے کو مدعو کیا جائے ۔ بعض دفعہ یہ کہ فلاں زیادہ کمزور ہے ٹھو کر نہ کھا جائے اس
خیال سے لے لیا جاتا ہے ۔
اب اگر میں ایک جماعت کی درخواست پر باہر جاؤں اور دوسری کی درخواست پر کسی
وجہ سے نہ جا سکوں تو لازماً شکایت پیدا ہو گی ۔ یہ تو خلافت کا زمانہ ہے۔ حضرت خلیفہ اول
نے مجھے ایک جگہ بھیجا ابھی میں وہاں سے واپس نہ آیا تھا کہ میرے متعلق دس درخواستیں
آپ کے پاس پہنچ گئیں ۔ جب میں واپس آیا تو فرمانے لگے میاں! میں تو ن تو تمہیں بھیج کر
بہت پچھتایا۔ اس قسم کی باتوں سے لازماً ایسے نتائج پیدا ہوتے ہیں اس لئے کسی درخواست
پر باہر جانا مناسب نہیں ہے۔
پھر بے شک میرے باہر جانے کے فوائد ہیں لیکن بعض نقصان بھی ہیں ۔ بسا اوقات
ایسا ہوتا ہے کہ ایک دوست سے بات ختم نہیں ہوتی کہ میں دوسروں کی تالیف قلب کے
لئے ان کو مخاطب کر لیتا ہوں ۔ مگر پھر بھی سب سے بول نہیں سکتا اور اس پر اُن کو شکایت پیدا
ہوتی ہے جن سے بات نہیں ہو سکتی اور عشق و محبت کی وجہ سے شکایت پیدا ہوتی ہے۔ اس
عشق و محبت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی یہ بات منظور کرنا کہ کسی درخواست کو منظور کروں ، یہ
نہیں ہو سکتا ۔ اب تو میں کہہ دیتا ہوں کہ کسی کی درخواست بھی منظور نہیں کرتا ۔ پھر میں نے تو
اپنے کسی سفر کا خرچ کبھی نہیں لیا اور نہ آئندہ لینے کے لئے تیار ہوں مگر میں جہاں جاؤں گا
وہاں ہزاروں احمدی پہنچیں گے اور اُن کا بہت خرچ ہوگا۔ میں جب ولایت گیا تو خیال تھا
کہ وہاں کون جائے گا ۔ مگر چوہدری محمد شریف صاحب وہاں کے لئے بھی ساتھ چل پڑے،
میاں علی محمد بھی ساتھ ہو لئے گو چونکہ وہ غریب آدمی تھا اور ساتھ کام کاج بھی کرتا رہا اس
لئے میں نے کہا اسے کرایہ دے دو۔ پھر حکیم فضل الرحمن صاحب افریقہ سے وہاں آگئے ،
ماسٹر محمد دین صاحب امریکہ سے آگئے تو میرے کہیں جانے پر کئی ساتھ جانے والے ہوتے
ہیں۔ میں ایک دفعہ بمبئی گیا ، اڑھائی ہزار خرچ کا اندازہ لگایا گیا تھا مگر ۵۰ - ۶۰ مہمان روز
ہوتے اس طرح چھ ہزار کے قریب خرچ ہو گیا اور میں کئی سال یہ قرض اُتارتا رہا۔ مگر اس

خطابات شوری جلد اول
۲۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
طرح تجویز پیش کر کے آپ لوگ خود مجبور کر رہے ہیں کہ خرچ کیا جائے ۔ ہاں اگر اتفاقی
موقع آ جائے تو اور بات ہے اُس پر عمل ہو سکتا ہے اور میری اپنی بھی خواہش ہے کہ بعض
علاقوں میں جاؤں ۔ مگر کسی جگہ بُلانے اور خاص انتظام کے ساتھ جانے سے اتنے اخراجات
بڑھ جائیں گے کہ موجودہ حالت تو الگ رہی اگر مالی حالت اچھی بھی ہوتی تو بھی برداشت
نہ کئے جا سکتے ۔ کیونکہ یہ تو نہیں ہو گا کہ میں ایک مبلغ کی طرح چلا جاؤں ۔ میرے ساتھ
ضروری سٹاف بھی ہوگا تاکہ شہروں کے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اُٹھا سکیں اور اگر یہ نہیں
ہو گا تو پھر ریزولیوشن کا مطلب یہ ہوا کہ خلیفہ فقیروں کی طرح پھرا کرے۔ میں سمجھتا ہوں
آپ لوگوں کے مدنظر یہ بات نہیں بلکہ یہ ہے کہ شور پڑ جائے اور اس کے لئے بیسیوں آدمی
ساتھ ہونے چاہئیں۔ مجھے بیماری کی وجہ سے جب لاہور جانا پڑتا ہے تو بیرونی جماعتوں کے
آ جانے کی وجہ سے کئی کئی ہزار روپیہ خرچ ہو جاتا ہے اور میں لاہور سے جلدی بھاگا کرتا
ہوں کہ وہاں کی جماعت کا اخراجات کی وجہ سے دیوالا نہ نکل جائے ۔
پس اس کو اگر صحیح بھی سمجھا جائے تو بھی اس میں بہت سی دقتیں ہیں ۔ مالی مشکلات کی
وجہ سے جو کمزور لوگ ہیں وہ گھبرا جائیں گے ۔ وہ یہ نہ دیکھیں گے کہ یہ تجویز کثرت نے پیش
کی تھی بلکہ مجھ پر اعتراض کریں گے اور کہیں گے اگر بچہ نادان تھا تو ماں کا فرض تھا کہ اسے
روکتی ، اس نے کیوں ایسے کام کی اجازت دی۔ چند ہی دن ہوئے ایک دوست کا خط آیا،
ایک بات کے متعلق میں نے بار بار ا نہیں منع کیا تھا مگر نہ مانا ۔ اب لکھا ہے میں مانتا ہوں کہ
آپ نے اس بات سے منع کیا تھا مگر میں بچہ تھا آپ نے مجھے کیوں سختی سے نہ روک دیا۔ تو
پیچھے بھی کہہ دیا جاتا ہے کہ ہم سے غلطی ہو گئی تھی آپ نے کیوں نہ روک دیا۔
اب چونکہ دوستوں کے جوش ٹھنڈے ہو گئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنے اپنے
خیالات کا اظہار کر لیا ہے اور دونوں طرف کے اصحاب نے اپنے اپنے اخلاص کا ثبوت دیا
ہے۔ یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ جو لوگ یہ حُسن ظنی رکھتے ہیں کہ خلیفہ کے جانے سے
ہزاروں آدمی مان جائیں گے وہ مخلص نہیں یا اُن کی نیت خلیفہ کی ہتک کرنا ہے یہ تو ان کے
حد درجہ کے اخلاص کا ثبوت ہے اور پھر جو کہتے ہیں نہیں جانا چاہئے یہ شان کے خلاف ہے
وہ بھی مخلص ہیں چونکہ سب نے اپنا جوش نکال لیا ہے اور میں نے بھی نکال لیا ہے اس لئے

خطابات شوری جلد اول
اب اس مسئلہ کو چھوڑتے ہیں ۔“
۲۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
چندہ کی ادائیگی میں سستی کرنیوالوں کے متعلق سب کمیٹی بیت المال کی ایک تجویز کہ جو لوگ چندہ نہیں
دیتے یا مقررہ شرح کے ساتھ نہیں دیتے ان کے لئے کوئی نہ کوئی تعزیر ضرور ہونی
چاہئے ، کے ضمن میں حضور نے فرمایا :-
دو
*
ایجنڈا میں دریافت یہ کیا گیا تھا کہ کونسا تعزیری طریق چندہ نہ دینے والوں کے
متعلق اختیار کیا جائے مگر تجویز میں یہ نہیں بتایا گیا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ فلاں یا فلاں یا فلاں
سزا تجویز کی جائے حالانکہ بتانا یہ چاہئے تھا کہ پہلے یہ سزادی جائے اگر اس کا اثر نہ ہو تو پھر
یہ اور پھر یہ۔ مگر ایسا نہیں کیا گیا اور جو صورت پیش کی گئی ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے اس
لئے پہلے ایک سب کمیٹی کی ایک تجویز کے متعلق جو حربہ استعمال کیا گیا ہے وہ اس کے متعلق
بھی ہونا چاہئے یعنی یہ خلاف قاعدہ قرار دی جائے ۔
اس قسم کی باتوں کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے جن پر عمل نہ کیا جا سکے ۔ دراصل چندہ وصول
نہ ہونے میں مرکزی دفتر اور مقامی انجمنوں کا بھی قصور ہے۔ بعض انجمنیں بے شک یہ
کوشش کرتی ہیں کہ اپنا سالا نہ چندہ جو اُن کے ذمہ لگایا جائے پورا کریں۔ اس طرح وہ مالی
لحاظ سے تو اپنے فرض سے سبکدوش ہو جاتی ہیں مگر جو لوگ چندہ دینے میں سُست ہوتے
ہیں اُن سے چندہ نہیں لیا جاتا اور وہ اور زیادہ سست ہو جاتے ہیں ۔ مقامی جماعتوں کا
فرض ہونا چاہئے کہ نہ صرف اپنے مقررہ بجٹ کو پورا کریں بلکہ سب سے چندہ وصول
کریں۔ بے شک وہ چند آدمیوں سے زیادہ چندہ وصول کر کے بجٹ پورا کر دینے پر
انسانوں کے سامنے فرض سے سبکدوش ہو سکتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے آگے نہیں ہو سکتے
کیونکہ ان کا یہ بھی فرض ہے کہ سستوں کو بھی اُٹھائیں ۔
پھر چندہ کی وصولی نہ ہونے میں مرکزی دفتر بھی ذمہ دار ہے۔ میں ہفتہ وار ناظروں
سے رپورٹ لیتا ہوں ۔ بیت المال کی رپورٹ میں چار پانچ ماہ کے بعد یہ لکھا ہوا نظر آتا
ہے کہ معلوم نہیں چندہ میں کیوں سستی ہو گئی ہے۔ میں کہتا ہوں جس افسر کو عملہ ، دفتر اور کلرک

آج 10 میں سے 10 باقی