دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۲۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
دیئے گئے ہوں ، اُسے اپنے خاص کام کے متعلق یہ نہیں لکھنا چاہئے کہ اسے خبر نہیں کیوں کمی
واقعہ ہو گئی۔ اسے خبر رکھنی چاہئے تھی کہ کہاں چندہ کم ہوا اور کیوں کم ہوا ہے مگر اس کی کوئی
کوشش نہیں کی جاتی ، چار پانچ ماہ کے بعد آنکھیں کھولتے ہیں اور صرف اتنا د یکھتے ہیں کہ کمی
ہو گئی ہے مگر پھر بھی یہ پتہ نہیں ہوتا کہ کہاں ہوئی اور کیوں ہوئی ہے حالانکہ ہر مہینہ اُس
جماعت کو گرفت کی جانی چاہئے جس کے چندہ میں کمی واقعہ ہو اور اس کی رپورٹ میرے
پاس آئے اور میں جانتا ہوں ایسی کوئی جماعت نہیں کہ جب میری طرف سے اس کے پاس
کمی چندہ کی اطلاع جائے تو وہ اسے پورا کرنے کی کوشش نہ کرے۔
تو یہ مرکزی دفتر کی بھی سستی ہے۔ بے شک اسے یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ کسی جماعت
میں چندہ کم ہونے کے کیا اسباب پیدا ہو گئے اگر چہ یہ بھی معلوم کئے جاسکتے ہیں مگر یہ تو
معلوم ہو سکتا ہے کہ فلاں جماعت نے اس مہینہ میں کم چندہ بھیجا ہے۔ ے۔ پس سب سے چندہ
وصول نہ ہونے کا باعث یا تو مرکزی دفتر ہی کی سستی ہے یا وہاں کے کارکنوں کی سستی ۔
ہاں کئی لوگ سست بھی ہیں مگر اُن کو ہوشیار کرنے کے سب ذرائع استعمال کرنے چاہئیں ۔
پھر بھی اگر کسی کی اصلاح نہ ہو تو سزا تجویز ہونی چاہئے مگر وہ بھی بہت سوچ سمجھ کر تین مہینہ
تک چندہ نہ دینے والوں کو جماعت سے نکال دینے کے متعلق حضرت خلیفہ اول کے زمانہ
میں بھی بحث ہوتی رہی ہے۔ میر حامد شاہ صاحب مرحوم اس پر بہت زور دیتے تھے اور اب
بھی یہ بات پیش کی جاتی ہے مگر اتنا تو خیال کرو کہ ایک شخص جو ہم سے تعلق نہیں رکھتا اور
ایک وہ جو جماعت سے نکال دیا جائے ان دونوں میں فرق ہے۔ پہلے کے متعلق تو یہ ہے کہ
اسے جیسا روحانی تعلق ہونا چاہئے ویسا نہیں ہے ورنہ بظاہر وہ اپنا تعلق سمجھتا ہے اور دوسرے
کے متعلق یہ کہ اُس کا جماعت کے ساتھ جو رسمی تعلق تھا اُسے بھی منقطع کر دیا جائے ۔ جو لوگ
اس پر زور دیتے ہیں وہ ذرا کشتی نوح کو کھول کر پڑھیں ان کو معلوم ہو جائے گا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں ہونے کے متعلق کتنی باتیں ہیں جو اُن میں بھی
نہ ہوں گی۔
اصل میں مرکزی دفتر اور کارکنوں کو کوشش کرنی چاہئے کہ جو سست ہیں اُن سے
چندہ وصول ہو ۔ مرکزی دفتر کا تو یہ فرض ہے کہ معلوم کرے کہاں سے چندہ کم آیا ہے اور اس

خطابات شوری جلد اول
۲۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
کی وجوہات دریافت کرے۔ جو سست ہوں اُن کو ہوشیار کیا جائے اور جو کم دے اُس سے
وجہ دریافت کی جائے اور اگر کسی جگہ سے چندہ زیادہ آجائے تو اس کی وجہ سے چندہ نہ دینے
والوں کی اطلاع مخفی نہ کی جائے ۔ مثلاً کسی جماعت کا ایک مخلص کسی تقریب پر اکٹھا چندہ دیتا
ہے تو اس کی وجہ سے یہ نہ کہنا چاہئے کہ فلاں جماعت نے اس دفعہ زیادہ چندہ دیا ہے بلکہ
سب جماعت کے لوگوں کے چندہ کی رفتار دیکھنی چاہئے ورنہ دھوکا لگ جاتا ہے۔ اسی طرح
مقامی جماعتیں بھی جب تک اس بات کا خیال نہ رکھیں گی کہ کون کون سست ہیں اور ان کی
اصلاح کی کوشش نہ کی جائے گی اُس وقت تک مالی مشکلات دور نہ ہوں گی ۔
فیصلہ اس طریق سے اس نقص کو دور کرنا چاہئے ۔ موجودہ ریزولیوشن اپنے نقائص کی وجہ
سے پیش نہیں ہو سکتا ۔
66
وصیت کے لئے جائداد کی تعریف مجلس مشاورت کے دوسرے دن کے دوسرے
اجلاس میں سب کمیٹی بہشتی مقبرہ کی طرف سے
رپورٹ پیش ہوئی کہ قرضہ جات، اخراجات تجہیز و تکفین اور اثاث البیت کے علاوہ جو کچھ بھی ہو
خواہ اُس کی تعداد کتنی ہی قلیل ہو جائداد تصور ہوگی اور اُس کی وصیت ہو سکتی ہے۔
بحث کے بعد جب رائے لی گئی تو ممبران کی اکثریت نے اس کی تائید کی ۔ اس موقع
پر حضور نے احباب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
میں اس امر کے متعلق یہ کہنا چاہتا ہوں کہ رائے دینے والوں نے اس امر پر اس
مسئلہ کی بنیاد رکھی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کی اصل بنیاد جائداد
پر رکھی ہے اس لئے ہمیں اس کی اتباع کرنی چاہئے لیکن میرے نزدیک یہ دیکھنا چاہئے کہ
وصیت کا نفس مضمون الہامی ہے یا الفاظ الہامی ہیں؟ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس بارے
میں آپ نے جو الفاظ لکھے ہیں وہ الہامی ہیں تو اس صورت میں ضروری ہے کہ ہر تشریح
الفاظ کے نیچے لائی جائے ۔ مثلاً اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وصیت کا جو حصہ مقرر کیا
ہے وہ الہامی ہے تو پھر ہمیں اس کے متعلق کسی تشریح کی اجازت نہیں ہے اور اگر وصیت کا
نفس مضمون الہامی ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ ایک مقبرہ بنایا جائے جس میں وہ لوگ دفن
ہوں جو مال خدا کی راہ میں قربان کرنے والے ہوں تو پھر اس کی تشریح ہو سکتی ہے کہ کس

خطابات شوری جلد اول
قدر مال کسی کو قربان کرنا چاہئے ۔
۲۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
اصل بات یہ ہے کہ وصیت کا مفہوم تو الہامی ہے لیکن آگے اس کی تشریح حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے کی ہے اور اب جس بارے میں آپ کی نص موجود نہیں
اُس کے متعلق ہمیں تشریح کی اجازت ہے اور کئی صورتیں ایسی پیدا ہوتی رہتی ہیں جن کے
متعلق تشریح کی ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ مثلاً حضرت صاحب کی زندگی میں ہی رسالہ
وصیت لکھے جانے کے بعد یہ صورت پیش آگئی تھی کہ جن کی کوئی جائداد نہ ہو وہ کیا کریں؟
وصیت کے دو سال بعد حضرت مسیح موعود فوت ہو گئے ۔ اُس وقت تک مقبرہ میں چھ سات
قبریں تھیں جن میں سے زیادہ اُنہی لوگوں کی تھیں جو مساکین تھے اور مخالفین کے ستائے
ہوئے اپنے گھروں سے نکل کر یہاں بیٹھے تھے۔ اُن کی جائداد اُن کی قربانی ہی تھی۔ پھر
اب تک وصیت کے بارے میں نئے نئے جھگڑے پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔ وصیت کرنے
والے فوت ہو جاتے ہیں، پیچھے اُن کے رشتہ دار وصیت کا روپیہ نہیں دیتے۔ اس کے متعلق
سوال پیدا ہوا کہ کیا کیا جائے؟ تو تجارب سے اس قسم کی ضرورتیں پیش آتی رہتی ہیں کہ
تشریحات کی جائیں اور اس سے ہم یہ نتیجہ نکال سکتے ہیں کہ بعض شقیں ایسی ہو سکتی ہیں کہ
جو حضرت صاحب کی وفات کے بعد پیدا ہوں اور اُن پر غور کی ضرورت ہو۔ اس قسم کی
شقوں میں سے ایک شق یہ ہے کہ ایک شخص کی ۵۰۰ روپیہ ماہوار آمدنی ہے۔ اُس کی اگر اور
کوئی جائداد نہ ہو تو ٹرنک، بسترہ وغیرہ تو ہوگا ، گھر کا اسباب بھی ہو گا اور کفن دفن کے
اخراجات کے بعد کچھ نہ کچھ ان کے گھر ضرور بچ رہے گا ۔ ایسا کوئی شخص نہیں ہو سکتا جس کے
گھر کچھ بھی اسباب نہ ہو اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ حضرت صاحب کے سامنے جائداد نہ
ہونے کی جو صورت پیش کی گئی تھی اُس کا یہ مفہوم تھا کہ ایسا شخص لنگوٹی باندھ کر پھر تا ہوا اور
اُس کے ہاتھ پلے کچھ نہ ہو، ایسا تو کوئی نہیں ہو سکتا۔ اس کا مطلب یہی تھا کہ جائداد کا
مفہوم یہ سمجھا گیا کہ جس پر گزارہ ہو۔
اب دیکھو حضرت صاحب کے زمانہ میں آمد کے حصہ پر وصیت ہوئی ہے یا نہیں؟
۴۰ ، ۶۰،۵۰ روپیہ ماہوار تنخواہ والے لوگوں نے اپنی آمد کے حصہ کی وصیت کی ہے۔ کیا کوئی حصہ کی وصیت کی ہے ۔ کیا کوئی
تسلیم کر سکتا ہے کہ ان کی تجہیز و تکفین کے بعد اُن کے گھر میں کچھ بھی نہ بچتا۔ اگر نہیں تو پھر کس

خطابات شوری جلد اول
۲۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہونے والا
طرح کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا یہ منشاء تھا کہ اگر کسی کی ایک پیسہ کی جائداد ہو تو اُسی
کی وصیت کافی ہو سکتی ہے۔ ذرا اس بات پر غور کرو کہ کتنی اہم ذمہ واری اس مقبرہ بہشتی میں دفن
کرنے والے کے متعلق عائد ہوتی ہے۔ جس کے متعلق ہمارا ایمان ہے کہ اس میں داخل
والا جنتی ہے۔ میر میری ضمیر تو اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ایک شخص جس کی پانچ سو
روپیہ ماہوار آمدنی ہو وہ کہے کہ میرے پاس دس روپے بچتے ہیں جن میں سے دسویں حصہ یعنی
ایک روپیہ کی میں وصیت کرتا ہوں۔ میں تو اس بات کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہو سکتا ۔ اگر کوئی
یہ بات تسلیم کرتا ہے کہ ایسا کرنا بھی اخلاص کی علامت ہے تو میں اُسے بد دیانت نہ کہوں گا مگر
یہ ضرور کہوں گا کہ اُس نے اُس فیصلہ تک پہنچنے کی کوشش نہیں کی جس تک پہنچنا ضروری تھا۔
چونکہ رسالہ الوصیت سے جائداد کی کوئی تشریح نہیں نکلتی اس لئے اس حصہ میں قیاس سے
کام لینا ہمارا حق ہے اور اس بارے میں ایسا فیصلہ کرنے کا ہمیں اختیار ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کے منشاء کو پورا کرے۔ کہا جاتا ہے کہ ہمیں حُسنِ ظنی سے کام لینا
چاہئے ۔ممکن ہے جس کی ۵۰۰ روپیہ ماہوار آمدنی ہو اُس کے اخراجات زیادہ ہوں اور وہ
بہت کم بچا سکتا ہو۔ میں کہتا ہوں یہی چندہ عام کے بارے میں کیوں نہیں کہا جاتا اور چندہ
عام کو کیوں اخلاص پر نہیں چھوڑا جاتا۔ کیوں دو گھنٹہ اس بات پر بحث کی گئی ہے کہ جو شخص
پوری شرح سے چندہ عام نہ دے اُسے سزا دینی چاہئے ۔ کیوں یہ خیال نہ کر لیا جائے کہ وہ
زیادہ نہیں دے سکتا۔ اگر اس طرح حُسنِ ظنی جائز ہے تو کیوں چندہ عام کے متعلق نہیں کی
جاتی ۔ اصل بات یہ ہے کہ اخلاص کا معیار عمل ہے نہ کہ ترک عمل ۔ ایک شخص جس کی آمدنی
ایک ہزار روپیہ ماہوار ہو وہ کہہ سکتا ہے کہ میرا خرچ اس سے بھی زیادہ ہے میں کچھ نہیں دے
سکتا۔ پھر اسے مقبرہ میں کس اصل کے ماتحت دفن نہیں کیا جائے گا ۔ اس طرح تو ہر احمدی کو
دفن کرنا پڑے گا خواہ وہ چندہ عام بھی دیتا ہو یا نہ دیتا ہو۔ اُس کے متعلق بھی یہی حُسن ظنی
کرنی ہوگی کہ اُس کے خرچ آمد سے بڑھے ہوئے ہوں گے۔
کہا گیا ہے کہ چوہدری اللہ داد صاحب کو یونہی دفن کر دیا گیا تھا مگر واقعات کے معلوم نہ
ہونے سے ٹھوکر لگ جاتی ہے۔ چوہدری الہ داد صاحب دسویں حصہ سے زیادہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوة والسلام کے ہاتھ میں روپیہ دیا کرتے تھے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ

خطابات شوری جلد اول
۲۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
السلام نے ان کے متعلق خود یہ فرمایا وہ آپ دیتے ہوئے کہا کرتے تھے میں انجمن کو نہیں
دینا چاہتا آپ ہی کو دیتا ہوں ۔ اس طرح آپ سے ناز کر لیتے تھے۔ کئی اور بھی ایسے ہی
لوگ تھے ۔ منشی اروڑے خاں صاحب کو میں نے کئی بار مجبور کیا کہ وہ دفتر میں روپیہ دیا کریں
مگر وہ یہی کہتے ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جانتے تھے اور اب آپ کے اہلِ
بیت کو جانتے ہیں آپ یہ رقم مائی جی کو دے دیں ۔ آخر جب میں نے مجبور کیا تو کہنے لگے
دفتر میں دے دوں گا مگر یہ رقم میں بند نہیں کروں گا یہ اپنے خرچ سے دیتا رہوں گا اسی طرح
وہ دیتے رہے اور دسویں حصہ سے بہت زیادہ دیتے تھے۔ چوہدری رستم علی صاحب کو یک
لخت سو کے قریب ترقی ملی۔ وہ ہمیشہ یہ ساری رقم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیج
دیتے اور چندہ الگ دیتے ۔ ایسا شخص اگر وصیت کرنا بھول جائے تو کیا اُسے مقبرہ میں دفن
نہ کیا جائے گا ؟
اب یہ سمجھنا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جائداد کا لفظ لکھا ہے اور
جائداد ایک پیسہ بھی ہو تو اُس کی وصیت کر دینی چاہئے درست نہیں ۔ کیا جنت ٹونا ہے کہ جس
نے اُس کے لئے ایک پیسہ دے دیا وہ بھی داخل ہو گیا اور کوئی امتیاز حاصل کرنے کی
ضرورت نہیں ہے؟ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو ان لوگوں میں امتیاز قائم کرنا
چاہتے ہیں اور میں نہیں سمجھتا پانسو روپیہ ماہوار تنخواہ والا اگر اپنے پیچھے ایک روپیہ چھوڑتا ہے
اور وہ وصیت میں داخل کیا جاتا ہے تو اُسے کونسا امتیاز حاصل ہو گیا۔
میرے نزدیک یہ فیصلہ کرنے میں بالکل اس غور سے کام نہیں لیا گیا جو مناسب اور
ضروری تھا اور میں پیلاطوس کی طرح اس سے ہاتھ دھوتے ہوئے اسے منظور کرتا ہوں اور
خود بری الذمہ ہوتا ہوں ۔ مگر یہ کہتا ہوں یہ فیصلہ کرنے والوں نے ٹھوکر کھائی ہے۔ چونکہ یہ
ایسے مسائل سے نہیں ہے جو شریعت کے بنیادی مسائل ہیں اس لئے میں کثرتِ رائے کا
احترام کرتا ہوا اسے منظور کرتا ہوں ۔“
حضور کی اس تقریر کے بعد نمائندگان نے درخواست کی کہ ہمیں اپنی رائے بدلنے کی
اجازت دی جائے اس پر حضور نے فرمایا:۔
اگلے سال دیکھا جائے گا ۔ اب جو کچھ ہونا تھا ہو گیا ۔“

خطابات شوری جلد اول
۲۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
مکرر عرض کرنے پر حضور نے فرمایا:-
ایک صاحب نے لکھا ہے کہ رائے بدلنے کی اجازت دی جائے ورنہ ڈر ہے کہ
لوگ رائے دینا چھوڑ دیں گے ۔ میں کہتا ہوں یہ ایک گناہ کے نتیجہ میں دوسرا گناہ ہو گا ۔ مگر
سوال یہ ہے کہ اگر میں کثرت رائے کو رد کر دوں تو زیادہ خطرہ ہے کہ لوگ کہیں گے جو بات
اپنی رائے کے خلاف ہوتی ہے اُسے رڈ کر دیتے ہیں پھر رائے دینے کا کیا فائدہ۔ تو یہ
آئندہ مشورہ کو تباہ کرنے والی بات ہوگی ۔ چونکہ یہ شریعت کا مسئلہ نہیں ہے اس لئے اس
میں آزادی دیتا ہوں دوست اس لئے رائے بدلنا چاہتے ہیں کہ میں ناراض ہو گیا ہوں ، مگر
ایسا نہیں ہے اور اس طرح میں اُس آزادی کو قربان نہیں کرنا چاہتا جو خود پیدا کرنا چاہتا
ہوں ۔ سوائے اس کے کہ نص صریح کے خلاف ہو یا نقصانِ عظیم پہنچ سکتا ہو۔ یہاں استنباط کا
کام ہے اور آپ ہی آپ لوگوں نے اپنی ذمہ داری کا فیصلہ کرنا ہے۔ میں نے اظہار اس
لئے کیا ہے کہ دوست آئندہ ایسے آراء میں جلد بازی نہ کریں ۔ میں نے اپنے لئے تو یہ رکھا
ہے کہ گو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے لئے وصیت نہیں رکھی لیکن ہبہ
کرنے سے تو منع نہیں فرمایا اس لئے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد
کے احترام کے لئے وصیت تو نہ کروں گا مگر ہبہ ضرور کروں گا تا کہ ہم بھی اس مالی قربانی میں
شریک ہوسکیں ۔“
66
احباب نے جب پھر رائے بدلنے کی درخواست کی تو حضور نے فرمایا :-
میں دوبارہ اس معاملہ میں رائے لے لیتا ہوں لیکن اپنی جماعت کے لوگوں سے
اُمید کرتا ہوں کہ وہ آزاد نہ رائے دیں گے محض اس لئے رائے نہیں بدلیں گے کہ میری
رائے ان کے خلاف ہے۔ میں اپنی کہتا ہوں حضرت خلیفہ اول جب مجھے آزادی رائے
دیتے تو پھر میری جو رائے ہوتی خواہ وہ آپ کی رائے کے خلاف ہی ہوتی ، میں نہ بدلا کرتا
تھا۔ آپ لوگوں نے اگر آزادی سے زادی سے رائے بدل لی تو خیر ورنہ میں سمجھا کر خطبوں اور دلائل
کے ذریعہ قائل کرنے کی کوشش کروں گا اور پھر اگلے سال اس معاملہ کو پیش کیا جائے گا۔
ورنہ ہمارا مشوره ست بچوں کا سا ہوگا۔ میں جماعت میں آزادی کی روح پیدا کرنا چاہتا
ہوں ۔ جب میں کوئی بات کہوں کہ یوں ہونی چاہئے تو جب تک نص کے خلاف نہ ہو کر و اور

خطابات شوری جلد اول
۲۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
جو نہ کرے وہ احمدی نہیں ہو سکتا ۔ مگر کوئی اس بات کے لئے مجبور نہیں کہ اپنی رائے بھی دل
سے نکال دے۔ اس وقت جن دوستوں نے رائے بدلنی ہو وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پرے کے دوست کھڑے ہوئے اور حضور نے فرمایا :-
دو
یہ دوست کہتے ہیں اب : اب ہم اس رائے کے قائل نہیں رہے کہ ایک پیسہ بھی اگر کسی
کی تجہیز و تکفین کے بعد بچے تو اُسے جائداد سمجھا جائے چونکہ یہ کافی تعداد ہے اس لئے میں
اس تجویز کو مستر د کرتا ہوں ۔ باقی اس وقت یہ فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ کیسی جائداد کی وصیت ہونی
چاہئے ۔ اس کے لئے ایک کمیٹی بنا کر غور کرایا جائے گا۔ عورتوں کی وصیت کے متعلق بھی
اُسی وقت فیصلہ ہوگا ۔
اختتامی کلمات یہ اچھی بات ہے کہ اس دفعہ معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ہے مگر ساتھ ہی
میں یہ کہتا ہوں احباب کو کم از کم پانچ پانچ چھٹیاں لے کر آنا چاہئے تا کہ
سب معاملات طے ہو سکیں یا اس بات پر غور کرنا چاہئے کہ مجلس شوری سال میں دو دفعہ منعقد
کی جائے کیونکہ دن تھوڑے ہوتے ہیں اور معاملات بہت زیادہ۔
اب میں دُعا پر اس مجلس کو ختم کرتا ہوں آپ لوگ بھی اسلام کی ترقی کے لئے ، اپنے
اتحاد و اتفاق کے لئے ، سلسلہ کی مشکلات دور ہونے کے لئے دُعا کریں۔ میں نے اخیر میں
اپنی ایک تقریر رکھی تھی مگر وقت نہیں اس لئے صرف اتنی نصیحت کرتا ہوں کہ چندہ عام میں
بہت کمی واقعہ ہو گئی ہے۔ آپ لوگ واپس جا کر بقائے صاف کرنے کی کوشش کریں ۔ بجٹ
پورا کریں تا اس قدر آمد بڑھ جائے کہ جو بوجھ بڑھ رہا ہے وہ اُتر جائے ۔ بعض مقامات
کے دوست ناراض ہو جاتے ہیں کہ ان کے ہاں مبلغ نہیں بھیجے جاتے مگر یہاں بعض اوقات
ایسی صورت ہوتی ہے کہ ۱۵، ۱۵ دن مبلغ کرایہ کے لئے بیٹھے رہتے ہیں ، کرایہ نہیں ہوتا کہ
ان کو باہر بھیجا جائے۔ پھر طبعی ترقی کے لحاظ سے آمد میں اضافہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوست یہاں سے جا کر ایسی روح پیدا کریں کہ غفلت دور ہو۔
مبلغین کا کرایہ اس کے بعد دُعا پر جلسہ ختم کرتا ہوں کیونکہ ابھی دوستوں کو کھانا کھانا
ہے اور بہت سے دوستوں کو جلد جانا بھی ہے۔ ہاں ایک امر کے متعلق

خطابات شوری جلد اول
۲۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
میں مشورہ لینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ مبلغین کا کرایہ ہے۔ اگر دوست سمجھیں کہ جو لوگ
مبلغین بلائیں ۔ اُن کا کرایہ ادا کرنا مناسب ہے تو اس طریق کو جاری رکھا جائے اور اگر اس
کا کوئی برا اثر پڑتا ہو تو اسے چھوڑ دیا جائے ۔ کوئی جماعت خود دے دے تو اور بات ہے بل
بنا کر اُس سے مطالبہ نہ کیا جائے ۔“
اس پر ۸۴ رائیں اس طریق کو ترک کر دینے کے متعلق اور ۵۱ جاری رکھنے کے متعلق
ہوئیں اور حضور نے فرمایا :-
دو
چونکہ یہ چند روپیوں کا معاملہ ہے اور اس سے بعض قسم کے نقصانات کا بھی خطرہ
ہے اس لئے اس طریق کو جانے ہی دینا چاہئے ۔ باقی جو خود دینا چاہے وہ دے دے اس
کے لئے کوئی روک نہیں ہے ۔
دعا
-
میں نے سب دوستوں کے لئے جو باہر سے آئے ہیں یا جو یہاں کے ہیں ان کے
لئے بھی اور جو نہیں آئے اُن کے لئے بھی دُعا کر دی ہے اور خدا تعالیٰ سے چاہا ہے
کہ سب کو علمی ، روحانی، اخلاقی ترقی عطا فرمائے ۔
اس دفعہ کی مجلس کے متعلق یہ خوشی کی بات تھی کہ دوست پہلے سے زیادہ آئے اور
اُمید ہے کہ آئندہ اس سے بھی زیادہ آئیں گے۔ میں نے بعض معاملات پر اظہار نا راضگی
کیا تو احباب معافی مانگنے لگ جاتے ہیں۔ مجھے یہ بہت ناپسند ہے۔ وہ فعل اتنا بُرا نہیں جتنا
معافی مانگ کر برا بنا دیا جاتا ہے ۔ گویا اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ اُن کے خیال میں میں
اپنے دل میں گرہ ڈال دیتا ہوں اور ہمیشہ کے لئے ان سے ناراض ہو جاتا ہوں میں اس
طرح ناراض نہیں ہوا کرتا ہوں کہ ناراض ہوں اور کہوں نہیں اور جب کہوں نہیں تو اس کا یہ
مطلب ہوتا ہے کہ اس فعل کو ناپسند کرتا ہوں مگر ناراض نہیں ہوں اس لئے دوستوں کو یہ
خیال نہیں ہونا چاہئے کہ اگر کسی بات کو میں ناپسند کروں اور اُس کے خلاف اپنی رائے ظاہر
کروں تو میں ناراض ہو جاتا ہوں ۔ میں تو جس کے متعلق ایسی بات ہو اُس کے لئے دُعا
کرتا ہوں کہ اس کی اصلاح ہو۔
اس دفعہ مجلس میں اظہارِ رائے کرنے میں بہت سے دوستوں نے حصہ لیا ہے مگر
افسوس ہے کہ زمیندار بھائی کھڑے نہیں ہوئے ۔ حالانکہ وہ بہت اچھی اچھی رائے دے سکتے

خطابات شوری جلد اول
۲۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء
ہیں خواہ زبان اُن کی کیسی ہو مگر اپنا مطلب ادا کر لیتے ہیں جیسے بنگالی بھائی جو اُردو نہ جانتے
تھے مگر رائے اچھی بیان کرتے رہے۔ تو خواہ اُن کی تقریر اچھی نہ ہوا نہیں شرمانا نہیں چاہئے
جو اُن کی رائے ہو بیان کیا کریں ہاں تکرار نہ ہو۔
تو اس دفعہ زیادہ تعداد میں نمائندے آئے ہیں لیکن اس سے بھی زیادہ آنے چاہئیں
اور نمائندے کہلانے کے جو مستحق ہیں اُنہیں آنا چاہئے اور مجلس کے کاموں میں شوق سے
حصہ لینا چاہئے ۔ اُمید ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس مجلس مشاورت کو زیادہ سے زیادہ کامیاب
کرے گا۔ اور ہم آہستہ آہستہ اُس مقصد کو سمجھ سکیں گے جس کے لئے مہمان جمع ہوئے
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۶ء)
ہیں ۔“
مسلم کتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان (الخ)
۲ ال عمران: ۱۴۵
زمانه با تو نه ساز و تو با زمانه ساز : فارسی کہاوت جو اردو میں مستعمل ہے جس کا مطلب یہ
ہے کہ اگر زمانہ تمہارے ساتھ نہیں چلتا تو تم زمانہ کے ساتھ چلو۔

آج 10 میں سے 10 باقی