مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
الله
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
منعقدہ ۱۵ تا ۱۷ اپریل ۱۹۲۷ء )
پہلا دن
افتتاحی تقریر مجلس مشاورت منعقدہ ۱۵ تا ۷ارا پریل ۱۹۲۷ء کے افتتاح کے موقع پر
تلاوت قرآن کریم کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے مع حاضرین دعا
کی اور اس کے بعد تشہد ، تعوذ اور سورۃ انعام کی درج ذیل آیات تلاوت فرمائیں ۔
"قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ لَا شَرِيكَ
لَهُ وَبِذلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ قُلْ أَغَيْرًا لِلَّهِ ابْغِي رَبَّا وَهُوَ رَبُّ كُلِّ
شَيْءٍ، وَلا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ إِلَّا عَلَيْهَا وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ثُمَّ إِلَى
رَبِّكُمْ مَرْجِعُكُمْ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ فِيْهِ تَخْتَلِفُونَ وَهُوَ الَّذِي
جَعَلَكُمْ خَلَيْفٌ الْأَرْضِ وَ رَفَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَجَةٍ لِيَبْلُوَكُمْ
في ما النكُمْ إِنَّ رَبِّكَ سَرِيعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ رَّحِيمٌ »
اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
ا
ہمارا مقصد رضائے الہی ” میں نے اپنے احباب کو ہر مجلس مشاورت کے موقع پر
اس بات کی نصیحت کی ہے کہ ہمارے مشورے اور ہماری
مجلس اور ہمارے جلسے صرف ایک ہی مدعا اور ایک ہی مقصد کو دل میں رکھتے ہوئے ہونے
چاہئیں ۔ وہ مقصد اور مدعا اللہ تعالیٰ کی رضا ہے ۔ ہم میں سے ہر ایک نے اپنے رشتہ داروں

خطابات شوری جلد اول
۲۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کو، اپنے عزیزوں کو ، اپنی اُمنگوں کو ، اپنی آرزوؤں کو، اپنے خیالات کو اور اپنے ارادوں کو
تھوڑا یا بہت اس لئے قربان کیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رضا حاصل ہو۔ پس اگر باوجود اس کے
کہ ہم نے مختلف پہلوؤں سے خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے قربانیاں کیں، اپنی غفلت سے خدا
کی رضا کھو دیں اور دنیا کو ناراض کر کے اپنے مولا کو بھی راضی نہ کر سکیں تو ہم دونوں طرف
سے کھوئے گئے اور ہم سے زیادہ بد قسمت روئے زمین پر اور کوئی نہیں ہو سکتا۔ پس ہمارے
لئے نہایت ضروری ہے کہ ہم اپنے تمام کاموں میں خدا تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کو مد نظر
رکھیں اور اپنے نفس کو درمیان سے مٹا دیں ۔
بے نظیر قربانی کی ضرورت خدا تعالی کا ملنا معمولی بات نہیں ہے اس لئے ایسی قربانیوں کی ضرورت قربانیوں کی ضرورت ہے کہ جس کی نظیر اور قربانیوں
میں نہ ہو۔ دنیا میں بہت سی قربانیاں کی جاتی ہیں اور ایسی ایسی قربانیاں کی جاتی ہیں جن کی
تفصیلات معلوم کر کے ایک حساس دل کانپ جاتا ہے اور ایک شعور رکھنے والے انسان کے
جسم پر قَشْعَرِيرَہ آجاتا ہے اور اُس کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں ۔ وہ سب قربانیاں
اس لئے کی جاتی ہیں کہ نفس بڑائی اور عزت حاصل کرنا چاہتا ہے۔ اس قسم کی قربانیاں ہمیں
نفع نہیں دے سکتیں کیونکہ ان کی غرض یہ نہیں ہوتی کہ خدا مل جائے بلکہ یہ ہوتی ہے کہ نفس کو خداہل
عزت حاصل ہو جائے مگر ہم جس غرض کے لئے کھڑے ہوئے ہیں وہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ
کی رضا حاصل کریں ۔ اس لئے ہماری قربانی اُس چیز کی ہونی چاہئے جو دنیا نہیں کرتی
کیونکہ جو قربانیاں دُنیا کرتی ہے وہ ہم کو نفع نہیں دے سکتیں اور جس مقصد کے لئے ہم
کھڑے ہوئے ہیں وہ نہیں پاسکتے ۔ اگر جان کی قربانی سے خدا تعالی مل جاتا تو بہت لوگ
ہیں جو جان کی قربانی کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کو پانے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ اگر مال کی
قربانی سے خدا مل جاتا تو بہت سے لوگ ہیں جو مال کی قربانی کرتے ہیں مگر خدا کو پانے
سے محروم رہتے ہیں۔ اگر عزت کی قربانی سے خدا مل جاتا تو بہت سے لوگ ہیں جو عزت کی
قربانی کرتے ہیں مگر خدا کے پانے سے محروم رہتے ہیں۔ اگر جائداد کی قربانی سے خدا تعالیٰ
مل جاتا تو بہت ہیں جو جائدادوں کی قربانی کرتے ہیں مگر خدا سے اتنے ہی دُور ہوتے ہیں
جتنا ابلیس دُور ہے ۔ اگر وقت کی قربانی سے یا علم کی قربانی سے یا وطن کی قربانی سے خدامل

خطابات شوری جلد اول
۲۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
سکتا تو بہت ایسے ہیں جو یہ قربانیاں کرتے ہیں مگر خدا تعالی کی درگاہ سے دور رہتے ہیں۔
پس یقیناً یہ قربانیاں کافی نہیں ہیں، یہ ضمنی قربانیاں ہیں ۔
حقیقی قربانی کیا ہے؟ حقیقی قربانی اور چیز کی ہے اور وہ جان سے، وطن سے ، مال سے، خیالات ت سے، ارادوں سے،عزت سے، وقت سے،
سے ، علم
سے بھی زیادہ عزیز ہے وہ کیا ہے؟ وہ انسان کی انانیت ہے۔ وہ اس کا میں ہونے کا خیال
ہے کہ میں بھی کوئی ہستی ہوں ۔ وہ اپنے وجود کا احساس ہے جس کے لئے وہ اپنی جان، اپنے
مال، اپنی عزت، اپنے وطن، اپنے علم ، اپنے وقت غرض ہر چیز کو قربان کر دیتا ہے جس وقت وہ
یہ خیال کرتا ہے کہ میرے وجود کا احساس اور میری علیحدہ ہستی خطرہ میں ہے وہ اُس وقت کسی
چیز کی پروا نہیں کرتا ۔ قوم کی خاطر ، ملک کی خاطر ، عزت کی خاطر، آبرو کی خاطر، وطن کی
خاطر، قربانیاں کرنے والے بظاہر قوم و ملک ، عزت و آبرو، وطن کی خاطر قربانیاں کرتے نظر
آتے ہیں مگر دراصل جس چیز کے لئے قربانی کرتے ہیں وہ ان کا انانیت ، وہ ان کا میں ہوتا
ہے۔ وہ قربانیاں چونکہ اُن کی رائے اور اُن کی مرضی کے مطابق ہوتی ہیں اس لئے کرتے
ہیں ۔ وہ اس لئے قربانی کرتے ہیں کہ اُن کی مرضی قائم رہے مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ جس چیز
کی قربانی میرے حاصل کرنے کے لئے کرنی چاہئے وہ مرضی کی قربانی ہے۔
میں کی قربانی خدا کو پانے کے لئے مال کی ، جان کی ، ارادوں کی علم کی ، وقت کی
قربانی کافی نہیں ۔ خدا تعالیٰ اس احساس کی کہ میں ہوں قربانی چاہتا
و
ہے۔ جب تک کوئی انسان اس میں کو مٹا نہیں دیتا اس وقت تک خدا اسے قبول نہیں کرتا
کیونکہ وہ مشرک ہوتا ہے۔ ایسا انسان با وجود لا إِلهَ إِلَّا اللہ کا نعرہ لگانے کے اس میں شبہ
نہیں اپنے آپ کو ایک الگ وجود تصور کرتا ہے۔ جب وہ کہتا ہے میں لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا
قائل ہوں تو وہ خود اپنے اس دعوے کو رد کرتا ہے کیونکہ اگر میں ہے تو پھر وہ لَا إِلَهَ إِلَّا الله
نہیں کہہ سکتا۔ اگر اللہ تعالیٰ کسی چیز کی قربانی کا مطالبہ کرتا ہے تو میں کی قربانی کا مطالبہ کرتا
ہے۔ وہ کہتا ہے تم اپنے نفس کو مٹا دو۔ تمہاری مرضی نہ ہو بلکہ میری مرضی ہو۔ صرف میں
رہوں اور میرا کوئی شریک نہ ہوتی کہ تم بھی نہ ہو ۔ لوگ مال و جان قربان کرتے ہیں مگر اس
میں ان کی مرضی اور خواہش ساتھ ہوگی اور جب تک کوئی میں قربان نہیں کرتا اُس کی قربانی

خطابات شوری جلد اول
کی خدا تعالیٰ کے نزدیک کوئی حقیقت نہیں ۔
۲۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
نا قابل قبول قربانیاں یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ بڑی بڑی قربانیاں کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے حضور قبول نہیں کی جاتیں کیونکہ انہوں نے اپنے
نفس کو مارا نہیں ہوتا ۔
حدیث میں آتا ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو جنگ کے موقع
پر دیکھا کہ وہ ایسے ایسے خطرناک موقع پر جاتا ہے کہ سب لوگ اُس کی طرف دیکھ کر واہ واہ
کہہ اُٹھتے ہیں لیکن آپ نے اللہ تعالیٰ سے علم پا کر فرمایا کہ اگر کسی نے دوزخی کو چلتے پھرتے
دیکھنا ہو تو اسے دیکھ لے سے صحابہ میں یہ سن کر ایک جنبش اور حرکت پیدا ہوئی ۔ وہ حیرت
سے ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے کہ وہ شخص جو سب سے زیادہ جنت کا مستحق ہونا چاہئے اُس کے
متعلق یہ کہا گیا ہے کہ وہ دوزخی ہے۔ بعض کے دل میں یہ خیال پیدا ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات یو نہی کہہ دی ہے اور بعض نے اس کا اظہار بھی کر دیا۔ اس پر ایک
صحابی جو بہت اخلاص رکھتے تھے اُنہوں نے کہا میں اس شخص کا پیچھا نہ چھوڑوں گا جب تک
اس کا انجام نہ دیکھ لوں ۔ چنانچہ وہ شخص اسی جنگ میں زخمی ہؤا ہوا اور جب اسے سخت تکلیف
ہوئی تو اُس نے نیزہ گاڑ کر اُس پر اپنے آپ کو گرایا اور اس طرح خود کشی کر لی ۔ اُس وقت
اس نے کہا میں ان لوگوں سے اسلام کے لئے نہ لڑا تھا بلکہ ان سے پرانی عداوت تھی اس
لئے لڑا تھا۔ چونکہ خودکشی کرنے والا خدا تعالیٰ پر بدظنی کرتا ہے اس لئے خدا کی رحمت سے
محروم ہو جاتا ہے۔ اس طرح معلوم ہو گیا کہ فی الواقعہ وہ شخص دوزخی تھا ۔ اُس کا انجام
دیکھ کر صحابی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور آ کر کہا يَا رَسُولَ الله ! آپ
خدا کے سچے رسول ہیں، میں نے اس شخص کا اس طرح انجام دیکھا۔ اس پر آپ نے فرمایا
میں خدا کا رسول ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ خدا ایک ہے۔
اب دیکھو ایک شخص با وجود مسلمانوں کے ساتھ مل کر دشمنوں سے لڑتا ہے اور ایسے
ایسے مقام پر حملہ کرتا ہے جہاں عام مسلمان بھی نہ کرتے مگر اُس کا انجام یہ ہوتا ہے کہ دوزخ
میں جاتا ہے اس لئے کہ اس نے جان کی قربانی تو کی لیکن ”میں“ کی قربانی نہ کی تھی ۔ اُس
نے جان کی قربانی اپنی انانیت کے لئے کی تھی ۔

خطابات شوری جلد اول
۲۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
نفس کو مٹانے والے کی قربانی اس کے مقابلہ میں ہم حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کو
دیکھتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے
ہیں ابوبکر کو اُس چیز کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے جو اس کے دل میں ہے اور میں دل میں
ہی ہوتی ہے۔ مطلب یہ کہ انہوں نے اپنے نفس کو مٹا دیا اور میں کو مار دیا اس لئے خدا کے
حضور قبول کئے گئے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قربانی اس وقت ہی دیکھ لو ایسے پیر موجود ہیں جو دن کو روزہ رکھتے اور رات کو جاگ کر
عبادت کرتے ہیں، چھ چھ ماہ روزے رکھتے ہیں ۔ صرف جو کے چند کچھ دانے اور چلو بھر
پانی پیتے ہیں ، دُنیا سے علیحدہ رہتے ہیں مگر باوجود اس کے وہ خدا کے حضور قبول نہ ہوئے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام قبول ہو گئے کیونکہ وہ پیر کو بظا ہر نفس کشی کر رہے ہوتے
ہیں لیکن دراصل ان کی ”میں موٹی ہو رہی ہے۔ ان کے دل میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہم
کچھ بن جائیں ، ان کی قربانیاں اپنے نفس کے لئے ہوتی ہیں اس لئے جتنی وہ کوشش کرتے
ہیں اُتنے ہی محروم رہتے ہیں ۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام با وجود اتنے روزے
نہ رکھنے اور نہ دُنیا سے علیحدہ رہنے کے قبول کر لئے گئے کیونکہ آپ نے ”میں“ کو قربان کر
ڈالا تھا۔
انانیت کی قربانی پس سب سے بڑی چیز جس کی قربانی ضروری ہے وہ انانیت ہے۔
انا نیت کو اس طرح مٹا ڈالنا چاہئے کہ کبھی آواز نہ اُٹھے کہ خدا کے
مقابلہ میں یہ بات میں ماننے کے لئے تیار نہیں ہوں میں فلاں بات اس لئے نہیں مانتا کہ
میری مرضی نہیں ۔ ورنہ خواہ کوئی کتنے سجدے کرے اور کس قدر ناک رگڑے اگر انا نیت کو
نہیں چھوڑتا تو خدا تعالیٰ کی درگاہ سے اُسی طرح دور پھینک دیا جاتا ہے جس طرح آبادی
سے دُور مُردہ گتا ۔
ہمارا نقطہ نظر پس احباب اپنے مشوروں میں یہ بات مد نظر رکھیں کہ میں اور انانیت کو
مٹا دینا ہے۔ ہمارا ایک ہی نقطہ نظر ہے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت
ہو اور ہمارا مدعا اور مقصد یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی توحید قائم ہو لیکن اگر ہمارے دل میں

خطابات شوری جلد اول
۲۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
انانیت اور میں کا بُت موجود ہو تو پھر ہم نے خدا تعالیٰ کی توحید کیا قائم کرنی ہے ۔ کیا کوئی
مندر کا پجاری توحید قائم کر سکتا ہے؟ اگر ہمارے نفسوں میں میں باقی ہے تو ہم بھی کچھ نہیں
کر سکیں گے۔
پس جب تک ہمارے دل کے مندر میں ”میں“ کا بت ہے ہم خدا تعالیٰ کی توحید نہیں
قائم کر سکتے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آپ لوگ کام کریں ۔
پیش نظر ایجنڈا آج ہمارے سامنے جو ایجنڈا ہے اس کے مختلف عنوان کر دیئے گئے
ہیں ۔ کوشش یہ کرنی چاہئے کہ اس ایجنڈا کو کانفرنس کے ایام میں ختم کر
دیں۔ پیچھے یہ دستور رہا ہے کہ جو ایجنڈا پیش ہوتا اُس کا اکثر حصہ باقی رہ جاتا اس کی وجہ یہ
ہوتی ہے کہ کئی دوست اس قسم کی مجالس کا تجربہ نہیں رکھتے ۔ وہ ایک معمولی سی بات پر بولتے
جاتے اور عموماً وہی کہتے ہیں جو اُن سے پہلے کہہ چکتے ہیں۔ بعض دفعہ دیکھا گیا ہے کہ
دوست ایک بات کو دس دس مرتبہ دُہراتے جاتے ہیں۔ چاہئے کہ ایسی باتوں میں وقت خرچ
نہ کیا جائے اور ایجنڈ اختم کرنے کی کوشش کی جائے۔
دو تجویزیں ان باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اب کے دو تجویزیں کی گئ کی گئی ہیں ۔ ایک تو یہ گئی ۔
کہ ہر سب کمیٹی کے لئے وقت مقرر کر دیا گیا ہے کہ اُس کے اندر اندر اس کا
کام کرنا ہوگا ۔ دوسری یہ کہ آج تک یہ طریق رہا ہے کہ جب کوئی بات پیش ہو تو
دوست فرداً فرداً بولنا شروع کر دیتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دوسروں کو بولتا دیکھ کر
خیال پیدا ہوتا ہے کہ ہم بھی اپنی رائے ظاہر کریں حالانکہ رائے اُس وقت ظاہر کرنی چاہئے
جب ووٹ لئے جائیں ۔ اب تجویز کی گئی ہے کہ جب کوئی بات پیش ہو تو پوچھ لیا جائے کہ
کون کون صاحب اس کے متعلق بولنا چاہتے ہیں۔ اس پر جو اصحاب اُٹھیں اُن کو بولنے کا
موقع دیا جائے اُن کے سوا کسی اور کو نہ دیا جائے کیونکہ بعض صرف دوسروں کو دیکھ کر اس
رو میں بہہ جاتے ہیں ۔ اگر اُنہیں بولنے کی حقیقی خواہش ہوگی تو عام طور پر اُس وقت
بولنے پر آمادگی ظاہر کریں گے جب معاملہ پیش ہوگا ۔ گو بعض اوقات بعد میں بھی بولنے کی
ضرورت پیش آ جاتی ہے۔ اس طرح میں سمجھتا ہوں وقت بہت کچھ بچ جائے گا اور وقت کے
اندر کام ختم ہو سکے گا۔

خطابات شوری جلد اول
۲۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
خلیفہ کے گزارہ کا سوال اس وقت جو تجاویز پیش ہیں ان میں سب سے پہلی تجویز
میری طرف سے ہے جو بعض دوستوں کی تحریک سے کی گئی
مسیح
بعد
ہے۔ مجھ سے پوچھا گیا کہ جب جماعت ایک خلیفہ کے ماتحت رہے گی اور اُمید ہے کہ یہ
سلسلہ ہمیشہ رہے گا تو اس لئے خلفاء کے گزارہ کے متعلق سوچنا ضروری سوال ہے۔ حضرت
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ تو خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ ہم تمہارے متکفل ہیں اور
ہم تمہیں اُسی طرح دیں گے جس طرح سلیمان کو دیتے تھے اس لئے خدا تعالیٰ لوگوں کو الہام
اور وحی کے ذریعہ تحریک کرتا اور وہ آپ کے لئے ہدایا لاتے جو نہ صرف آپ کے لئے کافی
ہوتے بلکہ لنگر خانہ پر بھی خرچ ہوتے اور اگر وہ ہدایا نہ ہوتے تو لنگر نہ چل سکتا تھا۔ آپ کے
حضرت خلیفہ اول ہوئے ۔ وہ بھی دعویٰ رکھتے تھے اور تجربہ سے ثابت ہے کہ خدا تعالیٰ کا
آپ سے وعدہ تھا کہ ہم تمہارے متکفل ہوں گے۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے بسا اوقات ایسا
ہوا کہ ایک شخص نے مجھ سے کسی رقم کا مطالبہ کیا اور خدا تعالیٰ نے اُتنی ہی رقم بھیج دی۔
فرماتے ایک دفعہ ایک شخص نے آ کر مطالبہ کیا۔ میں نے اُسے کہا کہ بیٹھ جاؤ ۔ وہ بیٹھ گیا مگر
میرے پاس کچھ نہ تھا۔ اتنے میں ایک ہندو مریض آیا جو مٹھائی لایا۔ میں نے اُسے نسخہ لکھ
دیا اور وہ چلا گیا ۔ مٹھائی جب دیکھی گئی تو اس میں کچھ روپے بھی تھے مگر جس قدر روپے کا
مطالبہ تھا اُس سے کم نکلے ۔ میں نے کہا پھر دیکھو۔ جب دوبارہ دیکھا گیا تو اُتنے ہی روپے
نکل آئے جتنے روپوؤں کی ضرورت تھی ۔
اسی طرح میرے ساتھ خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے اور اس کے فضل سے مجھے معقول رقم مل
جاتی ہے جو بہ جو بعض اوقاء اوقات عیسائیوں سے، ہندوؤں سے، غیر احمدیوں سے حتی کہا۔ سے حتی کہ ایسے لوگوں
سے جنہیں بہت بڑا دشمن سمجھا جاتا ہے اُن کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا کئے جن
کے بیان کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور روحانی طور پر ان کا بیان کرنا مناسب بھی نہیں
ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوا ہے کہ قرض لینا پڑا ہے مگر میری جائداد ہے، اِس سے قرض
ادا کیا جا سکتا ہے لیکن دوستوں نے کہا یہ طریق ہمیشہ کے لئے نہیں چل سکتا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت تو اس بارے میں کچھ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ حضرت خلیفہ اول کے
وقت ہو سکتا تھا مگر نہ کیا گیا۔ میرے وقت میں بھی ہو سکتا ہے۔ اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا اور

خطابات شوری جلد اول
۲۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
تیسرے خلیفہ کے وقت یہ سوال اُٹھایا گیا تو اس کی وجہ سے اُس خلیفہ کو حقیر سمجھا جائے گا اور
اس سوال کو بدعت قرار دیا جائے گا ۔ پہلے بھی بعض لوگوں نے مجھے کہا تھا کہ میں اپنا گزارہ
لوں مگر یہ میرے نزدیک مناسب نہ تھا مگر اب جس طرز پر انہوں نے بات پیش کی ہے بات
معقول معلوم ہوتی ہے اس لئے پہلا امر اس دفعہ یہ پیش ہے کہ خلیفہ کے اخراجات کے لئے
رقم مقرر ہونی چاہئے۔ میں خود کچھ نہیں لیتا سوائے اس کے کہ قرضہ کے طور پر کچھ رقم ٹوں
اور کوشش کروں کہ خود ادا کر دوں اور اگر خود ادا نہ کر سکوں تو میں نے کہا ہوا ہے میری جو
جدی جائداد ہے، اُس سے جماعت وصول کر سکتی ہے۔
نظارت اعلیٰ کی
کی تجاویز پھر ناظر صاحب اعلی کی دو تجاویز ہیں۔ ایک یہ کہ مجلس مشاورت
کے لئے دو دن نا کافی ہیں ۔ ہم مشاورت میں جتنا وقت خرچ
کرتے ہیں دنیا کی کوئی پارلیمنٹ اتنا کم وقت صرف نہیں کرتی ۔ ہمارے مشورہ طلب
معاملات بہت اہم ہوتے ہیں مگر وقت بہت کم صرف کیا جاتا ہے اس لئے نظارت اعلیٰ نے
یہ تجویز پیش کی ہے کہ کیا مجلس کا انعقاد سال میں دو دفعہ ہوا کرے یا ایک ہی دفعہ ہو مگر دو
دن کی بجائے چار دن رکھے جائیں ۔
دوسری تجویز مجلس مشاورت میں شامل ہونے والے نمائندوں کے لباس کے متعلق
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش تھی کہ ہماری جماعت کا کوئی امتیازی
لباس ہو۔ اس سے نفسانیت بھی مرتی ہے کیونکہ جس قسم کے لباس کی عادت نہ ہو اُس کا پہننا
گراں ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کے متعلق کئی بار مشورہ لیا مگر
کوئی بات طے نہ ہوئی ۔ اب یہ تجویز ہے کہ کم از کم مجلس مشاورت کے مشیر کوئی خاص نشان
لگائیں پھر اسے آگے ترقی دی جائے ۔
نظارت دعوۃ و تبلیغ کی تجاویز پھر نظار نظارت دعوة وتبلیغ کی طرف سے اہم معاملات
پیش ہیں مثلاً اچھوت اقوام میں تبلیغ اسلام ۔ اس کے
متعلق یہ سوچنا ہے کہ یہ کام کس طرح شروع کیا جائے اور کس علاقہ میں کیا جائے ۔ ہو سکتا
ہے کہ نظارت کسی علاقہ میں کام شروع کرے اور وہاں کا میابی نہ ہو جیسا کہ پہلے کام شروع
کیا گیا تو جیسی کامیابی ہونی چاہئے تھی ویسی نہ ہوئی۔ ہزاروں آدمی اچھوت اقوام کے

خطابات شوری جلد اول
۲۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
داخل اسلام نہ ہوئے ، چالیس پچاس کے قریب تو ہو گئے جو بیج کے طور پر کام دے رہے
ہیں اور اوروں کو اسلام میں لاتے رہتے ہیں ۔ مگر جیسا کہ امید تھی کہ قوم کی قوم داخل اسلام
ہو جائے گی یہ بات پوری نہ ہوئی۔ اگر دوستوں کو معلوم ہو کہ کسی خاص علاقہ میں کام کرنے
سے کامیابی ہو سکتی ہے تو پیش کریں ۔
اسی طرح ایک دوست کی یہ تجویز ہے کہ جاپان میں تبلیغی مشن کھولا جائے ۔ احباب
اس کے متعلق بھی رائے دیں ۔
نظارت امور عامہ کی تجاویز پھر امور عامہ کی طرف سے تجاویز ہیں مثلاً یہ کہ لڑکیوں
کے رشتوں کے لئے مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ لڑکیوں
کے رشتے ہم غیر احمدیوں میں نہیں کر سکتے اور لڑکوں کے رشتے کر لیتے ہیں ۔ کیا لڑکوں کے
رشتے بھی غیر احمد یوں میں نہ کئے جائیں؟
دوسری تجویز یہ ہے کہ جو احمدی فوت ہو جاتے ہیں ان کے پس ماندگان کی امداد کی
کیا صورت ہونی چاہئے ۔ تیسری یہ کہ احمدیوں کے تنازعوں کو دور کرنے کیلئے پنچائتیں قائم
کی جائیں ۔
نظارت تجارت کی تجاویز پھر نظارت تجارت کی تجاویز ہیں۔
قائم کی جائے۔
(۱) ۔ یہ کہ احمدیوں کو بغیر سو دقرضہ دینے کے لئے انجمن
(۲) ۔ احمدی تاجروں اور اہل حرفہ کے باہمی تعارف کا انتظام کیا جائے۔
(۳)۔ بے کاروں کے لئے کوئی کام جاری کیا جائے ۔
یہ باتیں بھی ایسی ہیں کہ جن کے نہ ہونے کی وجہ سے جماعت کو بہت دقت پیش باتیں بھی ایسی ہیں کہ جن کے نہ ہونے کی و
آ رہی ہے۔ ان باتوں پر بھی جلد غور کرنے کی ضرورت ہے ورنہ یہ نتیجہ ہوگا کہ جماعت کے
مال کا بڑا حصہ ان بے کاروں کو سنبھالنے کے لئے خرچ کرنا پڑے گا۔
بجٹ
پھر نظارت بیت المال کا بجٹ ہے ۔ یہ بھی بہت اہم ہے۔ اس وقت خرچ آمد سے
زیادہ ہے۔ باوجود اس کے کہ ہر سال خرچ میں تخفیف کی جاتی ہے پھر بھی بجٹ کی
آمد اخراجات کو پورا نہیں کر سکتی۔ اس وجہ سے اس کے متعلق گہرے غور وفکر کی ضرورت ہے

خطابات شوری جلد اول
۲۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کہ آمد بڑھائی جائے یا کام بند کر دیئے جائیں ۔ کئی کئی مہینوں کی کارکنوں کو تنخواہیں نہیں
ملتیں۔ ٹکٹوں تک کیلئے روپے نہیں ہوتے ۔ مبلغ واپسی کے لئے اس لئے بیٹھے رہتے ہیں کہ
روپیہ نہیں ہوتا۔
زکوۃ کی وصولی پھر زکوۃ کی وصولی کا اہم سوال ہے۔ جن پر زکوۃ فرض ہے اگر وہ ادا
نہ کریں تو یہی نہیں کہ اُن کا ایمان کامل نہیں ہوتا بلکہ نہ دینے والے
مسلمان ہی نہیں رہتے ۔
نظارت خارجہ کی تجاویز پھر نظارت خارجہ کی تجاویز ہیں۔ ایک یہ ہے کہ ٹیریٹوریل کمپنی احمدیوں کی قائم کی گئی تھی تا کہ لوگوں میں جرات اور
کام سے واقفیت پیدا ہو مگر اس کے متعلق بھی اخراجات کا سوال ہے۔ اسی طرح الیکشن کا
معاملہ ہے کہ کسی امید وار ممبری کو رائے دینے کے لئے کیا کرنا چاہئے؟ ہر جگہ کے لوگ اپنے
علاقہ کے جس شخص کو چاہیں ووٹ دیں یا کس طرح ؟
نظارت ضیافت کی تجاویز نظارت ضیافت کی طرف سے ایک تجویز ہے جو علی گڑھ کی جماعت کی تحریک پر پیش کی گئی ہے کہ جلسہ سالانہ کے
موقع پر خاص کھانے کی ایک دکان ہو جو صاحب کھانا چاہیں خود خرید کر کھائیں جماعت کی
طرف سے کسی کے لئے خاص کھانے کا انتظام نہ ہو۔
نظارت تعلیم و تربیت کی تجاویز نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے بھی اہم سوال پیش ہیں ۔
(۱)۔ ایسے احمدیوں کی اولاد کے متعلق جو فوت ہو جائیں اور جن کے رشتہ دار غیر احمدی
ہوں کیا انتظام ہونا چاہئے کہ ان کی اولا د ضائع نہ ہو۔
(۲)۔ احمدیوں میں سے جو لوگ ظاہری شعار شریعت کی پابندی نہیں کرتے اُن کے متعلق کیا
کرنا چاہئے ۔
(۳)۔ بورڈنگ ہائی سکول و مدرسہ احمدیہ اور احمد یہ ہوسٹل میں جن لڑکوں کی طرف بقایا ہو
اور ادا نہ کریں ، اُن سے کیا سلوک کرنا چاہئے ۔ اس میں بڑی دقتیں ہیں ۔ اگر بقایا دار
لڑکوں کو نکال دیا جائے تو اُن کے والدین ناراض ہوتے ہیں کہ ہم نے لڑکا پڑھنے کے

خطابات شوری جلد اول
۲۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
لئے بھیجا تھا اُسے نکال دیا گیا اور اگر رکھا جائے تو اس کے اخراجات کا کون ذمہ دار ہو۔
اس کے متعلق جماعت ہی مشورہ دے کہ کیا کرنا چاہئے ۔
(۴) تعلیمی کمی کو دور کرنے کے لئے تجویز ہے کہ کیا پرائمری تک جبری تعلیم ہو۔
۔
(۵)۔ وظائف کی تقسیم کے متعلق سوال ہے کہ کس طرح تقسیہ طرح تقسیم ہوا کریں ۔ یں۔ یہ امر خاص طور پر
میرے لئے مشکل ہے۔ دق دقت یہ پیش آتی ہے کہ وظائف کسی اصل پر تقسیم نہیں کئے
جاتے ۔ اس کے لئے اصول تجویز ہونے چاہئیں مثلاً یہ کہ کچھ وظائف جماعتوں کے
لئے رکھے جائیں جس کے متعلق وہ سفارش کریں اُسے وظیفہ دیا جائے ۔ خاص وظائف
ان طلباء کے لئے رکھے جائیں جو ہندوستان سے باہر سے آئیں ۔ اب ۲۴، ۲۵ ہزار
روپیہ تعلیمی وظائف پر خرچ ہوتا ہے اور پھر بھی شکایت ہی رہتی ہے۔ اگر وظائف کی تقسیم
ہو جائے تو جماعت کو اطمینان ہو جائے گا۔
(۶) اسی طرح یہ بھی اہم سوال ہے کہ دینیات میں فیل ہونے والے ہائی سکول کے طلباء کو
ترقی نہ دی جائے ۔ اس کے متعلق پہلے بھی تجویز ہوئی تھی مگر کہا گیا تھا کہ ایسا نہیں کیا جا سکتا
کیونکہ محکمہ تعلیم اسے منظور نہیں کرتا۔ مگر بعد میں معلوم ہوا کہ جرمنی میں جو طالب علم دینیات
میں فیل ہو اُسے ترقی نہیں دی جاتی ۔ اسی طرح علیگڑھ کالج میں بھی دینیات میں فیل ہونے
والے کو ترقی نہیں دی جاتی ۔ میں نے اُس وقت بھی اس امر پر اظہار پسندیدگی نہ کیا تھا مگر
اسے رد بھی نہ کیا تھا۔ اب اس معاملہ کو پھر پیش کیا جاتا ہے۔ احباب غور کر کے رائے دیں
کہ جب وہ لوگ جن کا مقصد دین نہیں، ترقی نہیں دیتے تو ہم کیوں دیں۔ علیگڑھ میں
ہمارے لڑکے ایف۔ اے کے امتحان میں دینیات میں فیل ہو گئے تو بی ۔اے میں داخل نہ
کیا گیا۔ گو یہ شرم کی بات تھی کہ احمدی دینیات میں فیل ہو۔ پس احباب غور کر کے اس کے
متعلق رائے دیں ۔
سب سے اہم اور ضروری امر
یہ سب ضروری مسائل ہیں مگر سب امر سب سے زیادہ اہم
اور ضروری امر بیت المال کا ہے۔ اس وقت حالت
یہ ہے کہ یا تو جماعت پہلے کی نسبت آمد کو زیادہ کرے یا پھر جو کاروبار جاری ہے اُسے بند کر و زیادہ کرے یا پھر جو کاروبار جاری ہے اُسے بند کر
دیا جائے ۔ اس وقت میں نے جو آیات پڑھی ہیں ان میں دین کے لئے ہر قسم کی قربانی

خطابات شوری جلد اول
۲۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کرنے کا ذکر ہے۔ اس وقت ہمارے لئے قابلِ غور امر یہ ہے کہ جب جماعت خدا تعالیٰ
کے فضل و کرم سے بڑھ رہی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ آمد میں ترقی نہیں ہوتی ۔ یہ تو یقینی بات
ہے کہ جماعت بڑھ رہی ہے مگر یہ بھی یقینی بات ہے کہ ساری جماعت اپنے فرض کو اُس طرح
پورا نہیں کر رہی جس طرح اُسے کرنا چاہئے ۔
اہلِ قادیان کی مالی قربانی میں نے سنا ہے کہا جاتا ہے باقی جماعت کو تو قربانی کے لئے کہا جاتا ہے اور بار بار اس پر زور دیا جاتا ہے لیکن
قادیان میں رہنے والے قربانی نہیں کرتے ۔ یہ کہنے والوں کو سوچنا چاہئے کہ جب قربانی
کرنے کیلئے کہا جاتا ہے تو کیا اس کا یہ مطلب ہوتا ہے کہ صرف لنگوٹ باندھ کر کھڑے ہو
جاؤ اور باقی سب کچھ دے دو۔ اگر قربانی کرنے کے لئے کہنے کا یہ مطلب ہو اور قادیان
میں رہنے والے ایسا نہ کریں تو ان کے متعلق شکایت کی جاسکتی ہے لیکن جس قدر مطالبہ کیا
جاتا ہے اُسے قادیان میں رہنے والے سب سے زیادہ پورا کرتے ہیں اور جس قدر دینے
کے لئے کہا جاتا ہے وہ قادیان میں رہنے والے سب سے زیادہ ادا کرتے ہیں تو پھر کسی کو
ان کے متعلق شکایت کرنے کا حق نہیں ہو سکتا۔ ایک آنہ فی روپیہ چندہ عام ہے۔ یا ۴۰
فیصدی چندہ خاص ۔ میں خود ہمیشہ اس اندازہ سے بہت زیادہ چندہ دیتا ہوں اور قادیان
میں رہنے والے جو غریب ہیں اور جن میں سے اکثر کی آمدنیاں بہت معمولی ہیں وہ مقررہ
چندہ تو سارے کے سارے ادا کرتے ہیں مگر ان میں سے ایسے بھی ہیں جو دو گنا ، تین گنا
چندہ دیتے ہیں۔ پس اس وقت تک جس قربانی کا مطالبہ کیا گیا ہے اس کا یہ مفہوم نہیں ہے
کہ سب کچھ بیچ کر دے دو۔ جب یہ مفہوم ہوگا تو انشاء اللہ سب سے پہلے ہم خود لنگوٹی
گیں گے اور پھر آپ لوگوں سے کہیں گے۔
موجودہ قربانی کا مفہوم اس وقت یہ دیکھنا چاہئے کہ جس قربانی کا مطالبہ کیا جاتا ہے
اس کا مفہوم کیا ہے۔ اگر اس کا یہ مفہوم ہے کہ چالیس یا پچاس
فیصدی ماہوار آمدنی کا چندہ خاص میں ادا کیا جائے ۔ یا یہ کہ آنہ فی روپیہ ماہوار آمد پر
ماہوار دیا جائے اور یہ قادیان میں رہنے والا کوئی ادا نہ کرے تو اعتراض کیا جا سکتا ہے۔ میں
نے اپنے متعلق تو بتایا ہے اور ریکارڈ موجود ہے کہ جب میں دوسروں سے چالیس فیصدی

آج 10 میں سے 10 باقی