مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۲۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
مانگتا ہوں تو ضرور پچاس فیصدی بلکہ سو فیصدی تک بھی جیسی حالت ہو دے دیتا ہوں اور
اوروں کے متعلق بھی جانتا ہوں جو سلسلہ کے کارکن ہیں کہ مقررہ شرح پر چندہ ادا کرتے
ہیں۔ ان کے متعلق یہ تو کوئی کہہ سکتا ہے کہ ان سے چندہ جبراً وصول کر لیا جاتا ہے کیونکہ ان
کی تنخواہ سے وضع کر لیا جاتا ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ دیتے نہیں، باقاعدہ دیتے ہیں پھر
ان کے متعلق اعتراض کس طرح کیا جا سکتا ہے۔
چندہ عام سے ہی بجٹ پورا ہو سکتا ہے میرا اپنا اندازہ ہے کہ اس سال جو بجٹ
اگر : کر ساری جماعت
۱۴۸۵۸۸
کے لوگ نہیں جن کی تعداد بہت زیادہ ہے بلکہ صرف وہی لوگ جن کے نام رجسٹروں میں
درج ہیں، ایک آنہ فی روپیہ چندہ بھی باقاعدہ دیں تو اسی سے بجٹ پورا ہو سکتا ہے اور کسی
خاص چندہ کی ضرورت نہیں رہتی ۔ مگر حالت یہ ہے کہ اگر اوسطاً اندازہ لگایا جائے تو معلوم
ہوتا ہے کہ ایسے سب لوگ دو پیسہ روپیہ بھی چندہ نہیں دیتے۔ اگر سارے دوست اور اِس
سے مراد صرف وہی لوگ ہیں جو رجسٹروں پر آئے ہوئے ہیں وہ نہیں جن کا ہمیں پتہ نہیں
اور جن کا ہمارے حساب کے رجسٹروں میں اندراج نہیں، ایک آنہ فی روپیہ ماہوار چندہ
دیں تو یقیناً چندہ ہماری موجودہ ضروریات سے بہت بڑھ کر ہو جائے ۔ مگر مشکل یہ ہے کہ
اس شرح پر بھی سارے چندہ ادا نہیں کرتے۔
ہماری قربانی دوسرے مسلمانوں میں پوچھتا ہوں اگر ہم باوجود اس کے کہ خدا تعالی فرماتا
ہے۔ قُل إن كانَ آبَاؤُكُمْ وَابْنَاؤُكُمْ
وَإِخْوَانُكُمْ وَازْوَاجُكُمْ وَعَشِيْرَ تُكُمْ وَأَمْوَالُ سے بڑھ کر ہونی چاہئے اقْتَرَ فَتُمُوهَا وَ رَجَارَةً تَخْشَوْنَ تَسَاءَهَا
وَمَسْكِنَ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُمْ مِّنَ اللهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادِ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا
حَتَّى يَأْتِيَ الله با مرہ کے اگر تم اپنے آباء ، اپنے بیٹوں، اپنے بھائیوں، اپنی بیویوں،
اپنی برادری، اپنے اموال جو تم نے کمائے اور اپنی تجارت میں گھاٹے سے ڈرتے ہو اور اپنے
گھروں کو اللہ اور رسول اور جہاد فی سبیل اللہ سے زیادہ پسند کرتے ہو تو یاد رکھو خدا سے تمہارا کواللہ اور جہاد فی اللہ سے زیادہ
کوئی تعلق نہیں ۔ تم اس وقت کا انتظار کرو جب تم پر خدا کا عذاب نازل ہوا اور تمہاری یہ سب
خطابات شوری جلد اول
چیزیں تباہ و برباد ہو جائیں ۔
۲۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
خدا تعالیٰ کے اس ارشاد کے ہوتے ہوئے اگر ہم وہ قربانی بھی نہ کریں جو عام لوگ
کر لیتے ہیں تو سمجھ لو ہمارا کہاں ٹھکانا ہوگا ۔ دیکھا گیا ہے کہ بعض حالتوں میں غیر احمدی بھی
بڑی بڑی قربانیاں کر لیتے ہیں حالانکہ وہ بہت پراگندہ طبع اور پراگندہ حال ہیں اور ہندو تو
بہت زیادہ قربانیاں کرتے ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ ہماری جماعت نہ کرے۔ ضروری ہے کہ ہم
اس طرف خاص طور پر توجہ کریں اور دوسروں کو توجہ دلائیں ۔
لاہور کی احمد یہ جماعت اس بے توجہی کی وجہ سوائے روحانیت کی کمزوری کے
اور کوئی نہیں اور مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس
میں بڑی بڑی جماعتیں بھی شامل ہیں۔ ایک جماعت جو مجھے بہت پیاری ہے اس وجہ سے
میں اُس کا نام لئے دیتا ہوں وہ لاہور کی جماعت ہے اس کا امیر بھی ایک ایسا شخص ہے جس
سے مجھے تین وجہ سے محبت ہے۔ ایک تو ان کے والد کی وجہ سے جو نہایت مخلص احمدی تھے،
میں نے دیکھا ہے انہوں نے دین کی محبت میں اپنی نفسانیت اور ”میں“ کو بالکل ذبح کر
ڈالا تھا اور ان کا اپنا قطعاً کچھ نہ رہا تھا سوائے اس کے کہ خدا راضی ہو جائے ۔ ایسے مخلص
انسان کی اولاد سے مجھے خاص محبت ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ان میں ذاتی طور پر بھی
اخلاص ہے اور آثار و قرائن سے ظاہر ہے کہ وہ اپنے آپ کو دین کی خاطر ہر وقت قربانی
کے لئے تیار رکھتے ہیں۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے انہیں علم عقل اور ہوشیاری دی
ہے اور وہ اور زیادہ ترقی کرنے کی قابلیت رکھتے ہیں مگر افسوس ہے کہ انہوں نے نہ اپنی ذمہ
داری کو ادا کیا اور نہ اپنی جماعت سے ادا کرایا اور لاہور کی جماعت دن بدن گرتی چلی جا
رہی ہے ۔ اسی طرح اور بھی کئی جماعتیں ہیں ۔
نئی جماعتوں کا اخلاص ان ان کے مقابلہ میں ابلہ میں میں دیکھتا ہوں بعض نئی جماعتیں ہیں جو
بڑی سرعت سے آگے قدم بڑھا رہی ہیں ۔ جس سے پتہ لگتا
ہے کہ سستی اور کمزوری اس لئے نہیں کہ زمانہ کے حالات ایسے ہیں کیونکہ اگر یہ وجہ ہوتی تو ان
بہ
جماعتوں پر زیادہ اثر ہوتا جوئی ہیں مگر وہ بڑے اخلاص سے کام کر رہی ہیں اور اتنی قربانیاں کر
رہی ہیں جو مطالبہ سے بھی بڑھ کر ہوتی ہیں مگر بعض پرانی جماعتوں میں سستی بڑھ رہی ہے
خطابات شوری جلد اول
۲۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
اس لئے میں خاص طور پر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں جو جماعتوں کے قائم مقام ہو کر آئے
ہیں کہ اس نیت اور ارادہ سے مجلس میں کام کرو کہ اپنے اپنے مقام پر جاکر نہ سوؤ اور نہ
دوسروں کو سونے دو ۔ ہمارے لئے یہ وقت سونے کا نہیں بلکہ جاگنے اور بیدار رہنے کا ہے۔
جماعت کے مخلصین تیار رہیں ہمارے لئے کوئی چیز دین سے زیادہ مقدم نہیں
ہونی چاہئے ۔ اگر اب بھی ان لوگوں نے جوئست
ہیں اپنی سستی ترک نہ کی اور غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو میں جماعت کے مخلصین سے کہتا
ہوں کہ تیار رہو، تین ماہ تک انتظار کرنے کے بعد ان سے خاص قربانی کا مطالبہ کیا جائے گا
اور وہ یہ کہ ان کے کھانے پینے کی حد بندی کر دی جائے گی ، ان کے لباس کی حد بندی کر دی
جائے گی ، ان کے دوسرے اخراجات کی حد بندی کر دی جائے گی اور باقی سب کچھ دین
کے لئے طلب کر لیا جائے گا۔ میں تین ماہ تک سلسلہ کی مالی حالت کو دیکھوں گا ۔ اگر اس
عرصہ میں ترقی نہ ہوئی تو پھر جماعت کے مخلصوں کو بلاؤں گا کہ آؤ اور صرف اپنی زندگی کو
قائم رکھنے اور اپنے ستر کو ڈھانکنے کے لئے کچھ رکھ کر باقی سب کچھ خدا تعالیٰ کے دین کے
لئے پیش کر دو۔ سنو! اگر ایک شخص اس لئے سالن نہیں کھا تا کہ اسے میسر نہیں تو کیا ہم اتنے
بے غیرت ہو گئے ہیں کہ دین کو اس وقت مال کی ضرورت ہو اور ہم سالن کھانا نہ چھوڑیں۔
تین ماہ تک انتظار کیا جائے گا پس اگر سب بھائی ایسے خطرہ اور ضرورت کے
وقت نہیں جاگتے تو نہ جاگیں ۔ میں تین ماہ تک ان
کا انتظار کرنے کے بعد مخلصوں کو بلاؤں گا جن کے لئے ایک معیار مقرر کر دیا جائے گا کہ
اس طرح زندگی بسر کریں اور باقی سب کچھ دین کے لئے خرچ کریں۔ ہم اس کے لئے
دوسروں کو مجبور نہ کریں گے مگر میں جانتا ہوں بہت ہوں گے جو آپ ہی آپ یہ طریق
اختیار کر لیں گے۔ میں نے جب یہ نیت کی اُس وقت اس کا ایسا اثر تھا کہ جب کھانے کے
وقت میرے سامنے سالن لایا گیا تو میں نے کہا دال لاؤ، میں سالن نہیں کھاؤں گا ۔ دال
لائی گئی اور میں نے اُس سے کھانا کھایا۔ اُس وقت میرا ایک چھوٹا بچہ بھی جس کی عمر پانچ چھ
سال ہو گی ، پاس تھا اُس نے بھی سالن کھانے سے انکار کر دیا اور دال کھائی ۔ اگر ایک چھوٹا
بچہ اس طرح کر سکتا ہے تو بڑے کیوں نہ کریں گے ۔ وہ جب دیکھیں گے کہ دین کی خاطر یہ
خطابات شوری جلد اول
۲۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
طریق اختیار کیا گیا ہے تو خود بخود اس پر عمل کرنے لگ جائیں گے۔
خاص لوگ خاص قربانی کے لئے تیار ہوں پس ہم اپنی زندگی میں اس کام کو
چلانے کے لئے ہر طرح تیار رہیں
جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے اور یہ کوئی بڑی قربانی نہ ہوگی بلکہ ادنی ایمان کی علامت
ہوگی ۔ یہ زمانہ ایسا ہے کہ قومی قربانی کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔ یعنی جب تک ساری
کی ساری قوم قربانی نہ کرے وہ ترقی نہیں کر سکتی اسی لئے سب کے لئے یکساں قربانی کا
موقع رکھا گیا ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا اور جماعت کے سارے لوگ قربانی کے لئے تیار
نہیں ہوتے تو پھر یہ سخت بے غیرتی ہے کہ خاص لوگ بھی خاص قربانی کے لئے تیار نہ ہوں
اور اس حد تک قربانی نہ کریں جو خود کشی کی حد نہ ہو اور خدا تعالیٰ نے جس حد سے روک دیا
ہے کہ اس سے آگے نہ بڑھو۔
پس آج ان باتوں پر غور کرو اور سستی کو دور کر دو، غفلت چھوڑ دو اور ایک آنہ فی روپیہ
ماہوار اور چالیس فیصدی سالانہ چندہ خاص ادا کرنے کے لئے ساری جماعت کو تیار کرو۔
اگر ساری جماعت اس کے لئے تیار نہیں ہوتی تو چھوڑ دو ایسے لوگوں کو اُن کی قسمت پر ۔ جو
اسلام کو خدا تعالیٰ کا سچا دین اور احمدیت کو سچا مذہب سمجھتا ہے وہ آگے بڑھے۔ ہم اپنے
کھانے اور لباس کی معینہ حالت مقرر کر دیں گے اور باقی سب کچھ دین کے لئے دے دیں
گے۔ جو لوگ دین کی ایسی حالت میں بھی اس قربانی کے لئے تیار نہ ہوں اُن میں ہم
کمزوری سمجھیں گے مگر بے ایمان نہ کہیں گے اور ان کے لئے دعا کریں گے کہ خدا تعالیٰ ان
کو بھی دین کے لئے قربانی کرنے کی توفیق دے۔ پس اب مخلصوں کو ایسے لوگوں کا زیادہ
انتظار نہ کرنا چاہئے جو بار بار توجہ دلانے پر بھی سستی ترک نہیں کرتے اور دین کے لئے
معمولی قربانی کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور مخلصین کو آگے آجانا چاہئے ۔ جب
خدا تعالی اسلام کو دنیا میں قائم کر دے گا تو وہ دن ہمارے لئے عید کا دن ہوگا اور جب تک
یہ نہ ہو اُس وقت تک ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے آپ کو قربان کر دیں ۔
اپنے آپ کو مٹائے بغیر کامیابی ممکن نہیں ہیں میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں که ان امور کو مد نظر رکھتے ہوئے کام
خطابات شوری جلد اول
۲۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کریں اور خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ اپنے آپ کو مٹانے کے بغیر کامیابی نہیں حاصل ہو
سکتی۔ پہلے تو ضروری ہے کہ جتنا عام مطالبہ کیا جاتا ہے اُسے پورا کریں۔ اسی سے نہ صرف
ہماری موجودہ ضرورتیں پوری ہو جائیں گی بلکہ ریز روفنڈ بھی قائم ہو سکتا ہے جو قحط کے ایام
میں یا دوسری مشکلات کے وقت کام آ سکتا ہے لیکن اگر ایسا نہ ہونا اگر ایسا نہ ہو تو جماعت کے مخلصوں کو کھڑا
ہو جانا چاہئے تا کہ دین کی ہر طرح خدمت کریں اور اس کے لئے ہر ممکن قربانی دیں ۔“
رپورٹوں پر ریمارکس حضور کی اس مفصل تقریر کے بعد نظارتوں کی سالانہ رپورٹیں سنائی گئیں ۔ رپورٹیں سننے کے بعد حضور نے فرمایا :-
گو اس موقع پر میرے لئے پروگرام میں کوئی وقت نہیں رکھا گیا مگر میں سمجھتا ہوں
جو رپورٹیں اس وقت پڑھی گئی ہیں ان کے متعلق کچھ بیان کرنا میرے لئے ضروری ہے۔
آپ لوگ جانتے ہیں کہ ہر سال شکایت کی جاتی تھی کہ رپورٹیں محنت سے تیار نہیں کی
جاتیں اور ناظر اپنے کام کو اس طرح پیش نہیں کرتے کہ لوگ ان کے کام کی اہمیت کا اندازہ
لگا سکیں لیکن نہایت خوشی کی بات ہے کہ اس سال کی رپورٹیں نہایت مکمل اور ایسی اعلیٰ لکھی
اور عمدہ پیرا یہ میں ترتیب دی گئی ہیں کہ کسی دُنیا کی بڑی سے بڑی گورنمنٹ کی طرف سے بھی
انہیں پیش کیا جاتا تو قابلِ تعریف سمجھی جاتیں ۔
ناظروں کے کام کی مشکلات رپورٹوں کو سن کر ناظروں کے کاموں کی مشکلات کے متعلق اگر درد نہ پیدا ہو اور ان کی مشکلات کے
دور کرنے کا خیال نہ آئے تو ایسے طبقہ سے مایوس ہو کر اسے عضو معطل قرار دے کر خدا کے
بھروسہ پر ناظروں کو کام کرنا چاہئے ۔
نظارت امور عامہ کی رپورٹ لیکن ایک ایسا شخص لیکن ایک ایسا شخص جو رپورٹ لکھنے اور لیکچر دینے
میں اعلیٰ پایہ رکھتا ہے اور وہ ناظر امور عامہ ہے
اُس کی رپورٹ ایسی نہ تھی ۔ مفتی صاحب تمام ناظروں میں سے اِس بات میں بہتر سمجھے
جاتے ہیں کہ وہ اس طرح لیکچر دیں کہ لوگوں کی توجہ اپنی طرف پھیر لیں لیکن ان کی رپورٹ کہ کی اپنی کی
میں ایسے اُمور نہ تھے جو توجہ کھینچ سکتے ۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر حصہ نے بے توجہی سے سُنی اور
خطابات شوری جلد اول
۲۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کوئی لذت محسوس نہ کی ۔ جن امور کا بیان کرنا ضروری تھا وہ نظر انداز کر دیئے گئے ۔ مثلاً
انہوں نے بعض مثالیں اپنے کام کی ایسی بیان کیں کہ جن کے سننے سے جماعت کو تسلی نہیں
ہو سکتی ۔ چنانچہ یہ کہ فلاں جگہ سے رپورٹ آئی کہ کچھ تکلیف ہے، اُس کے لئے کچھ کر دیا
گیا۔ اس سے کسی کو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ کیا تکلیف تھی اور اُسے دُور کرنے کے لئے کیا کیا
گیا ۔ کوئی خاص مظلومیت کا واقعہ ہوتا جو بیان کیا جاتا اور اس کے لئے جو کوشش کی گئی اُس کا
ذکر ہوتا تو یہ دلچسپی سے سنا جاتا۔ بے تفصیل بیان کرنے سے بجائے اس کے کہ فائدہ ہو یہ
اثر ہو سکتا ہے کہ کوئی مظالم ہی نہیں ہو رہے۔ پھر بحیثیت ناظر امور عامہ اُنہیں چاہئے تھا کہ
ہماری جماعت میں جس قسم کے اختلاف ہوتے ہیں ان کے مجموعے پر نظر ڈال کر یہ معلوم
کرتے کہ کسی قسم کی تکالیف لوگوں کو پیش آ رہی ہیں اور ان سے یہ اندازہ لگاتے کہ جماعت
کا رحجان کدھر جا رہا ہے۔ پھر اس بات پر روشنی ڈالتے کہ اس کی وجہ کیا ہے؟ آیا تربیت
میں نقص ہے یا ایسے حصوں کے لوگ جماعت میں داخل ہوتے ہیں جن کی تمدنی اور معاشرتی
حالت کی وجہ سے ان میں نقائص پائے جاتے ہیں۔ پھر بتاتے کہ ان کی اصلاح میں کیا
مشکلات پیش آتی ہیں ۔ اس بارے میں جماعت کیا مدد کر سکتی ہے۔ اسی طرح بے کاروں
کے متعلق یہ روشنی ڈالتے کہ ہماری جماعت میں نسبتاً زیادہ ہیں یا کم ، آجکل تمام جماعتوں
میں بے کاری پھیلی ہوئی ہے اس لئے دیکھنا یہ ہے کہ ہماری جماعت میں نسبتاً کم ہے یا
زیادہ ۔ اگر کم ہے تو یہ خوشی کی بات ہے۔ اگر دوسروں جتنی ہی ہے تو نہ خوشی ہوسکتی ہے نہ غم ۔
اور اگر زیادہ ہے تو یہ غم اور فکر کا مقام ہے کہ ہم اس پہلو سے گر رہے ہیں ۔ پھر یہ دیکھنا
چاہئے کہ کون سے طبقہ میں بیکاری زیادہ ہے۔ اگر تعلیم یافتہ طبقہ میں پائی جاتی ہے تو بتایا جاتا کہ سے طبقہ ہے۔ اگر ہے
کہ جماعت کے لوگوں کو ضروری پیشوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ اگر پیشہ وروں میں
بے کاری زیادہ ہے تو معلوم ہوتا کہ دوسروں سے تعلقات میں جو کشیدگی ہے اس کی وجہ سے
پیشہ میں ترقی نہیں ہوتی ۔ اسی طرح یہ بتایا جاتا کہ پیشہ وروں کی جماعت کس طرح مدد کر سکتی
ہے اور بتایا جاتا کہ فلاں فلاں پیشہ ور اتنے بے کار ہیں۔ اگر اس قسم کی لسٹ سنائی جاتی تو
ممکن تھا کہ جماعتیں بتا سکتیں کہ ایک نجار یا ایک آہنگر یا ایک معمار کا کام ہمارے ہاں چل
سکتا ہے۔ اس طرح بے کاروں کی مدد ہو سکتی ۔
۔
خطابات شوری جلد اول
۲۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
اسی طرح یہ بتایا جاتا کہ رشتہ کی مشکلات کس علاقہ میں کس درجہ تک ہیں اور کس قوم
میں زیادہ ہیں ۔ پھر بتاتے کہ اگر قومیت کی وجہ سے ہیں تو یہ سوال پیش کیا جاتا کہ لڑکوں کی
کمی کی وجہ سے مشکلات نہیں بلکہ اس جاہلانہ رسم کی وجہ سے ہیں جسے لوگ چھوڑنا نہیں
چاہتے اور اگر تعلیم یافتہ طبقہ میں رشتوں کی مشکلات کا پتہ لگتا تو یہ سمجھا جاتا کہ لڑکے
غیر احمدیوں کے ہاں شادیاں کر رہے ہیں ۔ یہ وجہ بھی مشکلات کی ہے۔
میرے نزدیک مفتی صاحب جیسی قابلیت کے انسان کے لئے ضروری تھا کہ اپنی
رپورٹ کو ایسا دلکش اور مفید بناتے کہ اس کے سننے سے جماعت کا وقت مفید طور پر خرچ
ہوتا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ اپنی رپورٹ کو مفید بنانے کی کوشش کریں گے اور
خدا تعالیٰ نے ان میں جو جو ہر رکھا ہے اُس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
نظارت تجارت کی رپورٹ اس کے بعد میں ناظر تجارت کے متعلق کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔ انہوں نے باوجود پہلے سال رپورٹ پیش کرنے
کے اس رنگ میں پیش کی ہے جو دلچسپی رکھتی ہے۔ اور معلوم ہوتا ہے کہ روپیہ کس کام میں لگا
ہوا ہے اور یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ روپیہ کی کس قدر دقت ہے ۔ مثلاً ولایت کی تجارت پر روپیہ
کم ہونے کی وجہ سے فائدہ نہیں ہوا کیونکہ لنڈن میں خرچ زیادہ ہوتا ہے اگر روپیہ زیادہ
ہوتا تو فائدہ اُٹھایا جا سکتا تھا۔ غرض انہوں نے بہت دلچسپ بیان کیا ہے مگر ان سے ایک
ہے
غلطی ہوئی ہے انہوں نے اپنی رپورٹ میں ایسی سکیم پیش کر دی ہے جو منظور شدہ نہیں
بلکہ صدر انجمن کی رائے کے خلاف ہے اور میری رائے کے بھی خلاف ہے۔ جب انہیں یہ
معلوم تھا تو رپورٹ میں اسے نہیں پیش کرنا چاہئے تھا۔ وہ سکیم یہ ہے کہ جماعت کا روپیہ لے
کر اوروں کو تجارت کے لئے دیا جائے ۔ سٹور کے متعلق میں نے صرف یہ لکھا تھا کہ سٹور
میں کام کرنے والے میرے نزدیک دیانتدار ہیں مگر صرف یہ لکھنے پر ابھی تک میرے نام
سٹور میں روپیہ داخل کرنے والوں کی چٹھیاں آ رہی ہیں ۔ کہ تم ہمارے روپے کے ذمہ وار
ہو۔ میں اب بھی زید اور بکر کو دیانتدار ہی سمجھتا ہوں مگر اس وجہ سے دنیا کے کسی قانون کے
رو سے روپیہ کی ذمہ داری مجھ پر عائد نہیں ہو سکتی ۔ ہو سکتا ہے کہ زید دیانت دار ہو مگر اسے
کام کا تجربہ نہ ہو اور اس وجہ سے فائدہ نہ ہو اور اگر تجربہ بھی ہو تو ایسی مشکلات پیش آ جائیں
خطابات شوری جلد اول
۲۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کہ کام نہ کر سکے مگر باوجود اس کے سارا الزام مجھ پر عائد کیا گیا اور اس وجہ سے بعض لوگ
مرتد ہو گئے ہیں ۔ جن لوگوں کی تربیت کا یہ حال ہو اُن سے روپیہ لے کر کسی تجارتی کام پر
لگانا کس قدر خطرناک نتائج پیدا کر سکتا ہے ۔ یہ کہنا کہ جن لوگوں کو روپیہ دیا جائے گا وہ
ہمارے مقرر کردہ رجسٹر پر حساب رکھیں گے، کچھ فائدہ نہیں دے سکتا۔ ٹیکس کے لئے رجسٹر
مقرر ہیں مگر خیانت کرنے والے خیانت کر ہی لیتے ہیں ۔ پھر دیانتداری ہر جگہ کامیاب نہیں
ہوا کرتی ، نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے۔ پس ہمارا دوسروں سے روپیہ لے کر تجارت کے لئے
دینے کا یہ مطلب ہوگا کہ اگر نقصان ہوا تو اعتراض کرنے والوں میں اضافہ ہو جائے گا اس
وجہ سے ہم اس کام کو ہاتھ میں نہیں لے سکتے ۔
اس کی بجائے اگر وہ یہ کرتے کہ بجائے روپیہ لے کر تجارت کے لئے دوسروں کو
دیں اور بعض خرابیوں کا ہتھیار بن جائیں ، وہ یہ کریں جو مہذب گورنمنٹیں کر رہی ہیں کہ
تجارت کے متعلق اطلاعات بہم پہنچائیں ۔ مثلاً یہ کہ کون کونسی تجارت کو فروغ ہو رہا ہے اور
کس کو تنزل ۔ یہ باتیں مختلف ذرائع سے معلوم ہو سکتی ہیں۔ اگر ہمارا محکمہ تجارت اس طرح
کرے یعنی تجارتی معلومات بہم پہنچائے اور پھر لوگوں سے کہے اطلاعات ہم بہم پہنچاتے
ہیں تم تحقیقات کر کے روپیہ لگاؤ جس کے ذمہ دار تم خود ہو گے تو اس سے بہت فائدہ ہو سکتا
ہے۔ مثلاً بنگال میں بٹن اور سیاہی ، دیا سلائی اور صابن کی تجارت بہت ترقی کر رہی ہے
اور باہر کی ان چیزوں کی تجارت ٹوٹ رہی ہے۔ یہاں سیاہی ایسی بنتی ہے کہ باہر سے کم
آتی ہے۔ اسی طرح بٹن اتنے سستے بنتے ہیں کہ بیرونجات کی یہ تجارت ٹوٹ رہی ہے۔
صابن کی ۶۰ فیصدی تجارت بیرونی چھین لی گئی ہے۔ دیا سلائی کی بیرونی تجارت بھی ٹوٹ
رہی ہے۔ اب ان کے متعلق معلومات بہم پہنچائی جائیں۔ پھر یہ بتانا چاہئے کہ کوئی کام
ناواقفیت کی حالت میں نہیں کرنا چاہئے فلاں فلاں کارخانے سے یہ کام سیکھے جا سکتے ہیں۔
ان سے کام سیکھ کر کیا جائے یا خود لوگوں کو بھیج کر کام سکھلائیں ۔ یہ ایسا کام ہے کہ اس
طرح تھوڑے عرصہ میں جماعت میں تجارتی روح پیدا کر سکتے ہیں ۔
اسی طرح تجارتی تعلیم اور تجارتی اصول سے جماعت کو واقف کرنے کی کوشش کی
جائے ۔ اسی طرح جو تجارتیں فروغ حاصل کر رہی ہیں اُن کے کارخانوں میں کام کرنے
خطابات شوری جلد اول
۲۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
سے بہت فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ جماعت کے اکثر لوگ چونکہ تجارت سے نا واقف ہیں
اس لئے وہ نہیں سمجھتے کہ تجارت کس طرح کرنی چاہئے۔ وہ کہتے ہیں جو دیانت دار ہے
ضرور ہے کہ نفع بھی حاصل کرے مگر ہم جو کچھ کہہ سکتے ہیں وہ یہی ہے کہ فلاں دیانتدار
ہے۔ آگے ممکن ہے ہمارے اندازہ میں بھی ۶۰ فیصدی ) ۶۰ فیصدی درست ہو اور ۴۰ فیصدی غلط ۔
میرے نزدیک محکمہ تجارت کو ان امور کی طرف متوجہ ہونا چاہئے تا کہ عزت بھی محفوظ
رہے اور جماعت میں تجارت کی طرف توجہ اور ہیجان زیادہ پیدا ہو۔“
حصہ
اس
66
سوالات و جوابات کے متعلق تقریر کرنے کا موقع دیا گیا۔ جن سے متعلقہ ناظر
صاحبان نے جواب دیئے ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
ایک دوست نے اس وقت کچھ سوالات لکھ کر دیتے ہیں لیکن سوالات کے متعلق
قاعدہ یہ ہے کہ قبل از وقت دفتر میں پہنچ جانے چاہئیں کیونکہ ناظروں کو اپنے دفتر کے ریکارڈ
کا ہر حرف یاد نہیں ہوتا۔ تمام گورنمنٹوں اور مجالس میں یہی قاعدہ ہے کہ جو سوال پیش کرنا ہو
اُسے دفتر میں بھیجوا دیتے ہیں تا کہ متعلقہ صیغہ رجسٹروں کو دیکھ کر جواب تیار کرے۔ اس دفعہ
ایک سے زیادہ بار اعلان کیا گیا تھا کہ جس نے کوئی سوال پوچھنا ہو وہ اطلاع دیں اس پر دو
ہی اصحاب کی طرف سے اطلاع آئی۔ اب اِس وقت نئے سوال نہیں پیش ہو سکتے کیونکہ ممکن
ہے ان کے جواب کے لئے ریکارڈ دیکھنے کی ضرورت ہو۔ اگر کوئی صاحب سوال پوچھنا
چاہیں تو اگلی مجلس میں قبل از وقت اطلاع دینے پر جواب دیئے جا سکتے ہیں ۔
تیار
میں اس وقت آخری سوال کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو شیخ یعقوب علی صاحب
کے متعلق ہے۔ اس کا جو جواب دیا گیا ہے وہ گورنمنٹوں کے جواب کی طرح ہے جس سے
شیخ صاحب پر بھی اعتراض پڑتا ہے۔ ہے کسی ۔ شخص کو کو اس اس کام کام ۔ کے لئے لے لے جانا کہ وہ ریکارڈ
کرے اور اس کے لئے یہ خیال کر لینا کہ اس کے کھانے کی وجہ سے جو اُسے دورانِ سفر میں
کھلایا گیا یا اس کرایہ کے بدلے جو ہم نے اپنے کام کے لئے اُسے دیا وہ چھ ماہ تک بیٹھا
کام کرتا رہے درست نہیں ہے۔ جب تک ولایت سے واپس آنے کے بعد ان کا کچھ
خطابات شوری جلد اول
۲۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
مشاہرہ مقرر نہ کیا جاتا وہ کس طرح وقت دے سکتے تھے ۔ اگر سو روپیہ ماہوار اس لئے دیتے
کہ وہ سفرنامہ تیار کریں اور پھر وہ نہ کرتے تو قابلِ مواخذہ تھے۔ جب تک ان کا مشاہرہ
نہیں مقرر کیا گیا وہ قابلِ مؤاخذہ نہیں ہیں کیونکہ صدر انجمن نے اُنہیں اِس کام کے لئے
مقرر نہیں کیا ۔ اگر صدرانجمن مقرر کرتی اور پھر وہ نہ لکھتے تو زیر الزام تھے اور ان کے متعلق
کارروائی کی جاسکتی تھی اس لئے یہ کہنا کہ جب وہ واپس آئیں گے تو کارروائی کی جائے گی
یہ درست نہیں ہے۔ وہ صدر انجمن کے ملازم نہیں ہیں وہ اپنا کام کر کے روٹی پیدا کرتے
ہیں۔ اس کام سے ہٹا کر ہم اُنہیں ساتھ لے گئے تھے اس کی اُن کو کوئی تنخواہ نہیں دی گئی۔
پھر یہ امید رکھنا کہ مفت کام کریں ، یہ ایسا مطالبہ ہے جو عقلاً نہیں کیا جا سکتا اس لئے اس کام
کے نہ ہونے کی ذمہ داری صدرانجمن پر ہے۔ اور سوال یوں کرنا چاہئے تھا کہ صدر انجمن
جس نے پانچ چھ ہزار روپیہ ان کے بھیجنے پر صرف کیا تھا اُس نے پانچ چھ سو دے کر کیوں نہ
اس کام کو مکمل کرا لیا۔ چونکہ شیخ صاحب موجود نہیں ہیں اور ان کے متعلق غلط شبہ پیدا ہو سکتا
تھا اس لئے میں اسے دور کرنا چاہتا ہوں ۔
اِس سوال کا مجزو " ج" بھی جماعت کی کانسٹی ٹیوشن کے خلاف ہے۔ جماعت کے
روپیہ کی آخری ذمہ داری خلیفہ پر پڑتی ہے اور وہی خدا کے آگے اس کا جواب دہ ہے اس
لئے یہ کہنا کہ جماعت اس خرچ کو کیوں برداشت کرے، یہ غلط ہے ۔ جماعت کا صرف اتنا
کام ہے کہ دیکھے کوئی کام خراب تو نہیں ہو رہا۔ اگر کوئی خرابی ہو تو اس کے متعلق خلیفہ کو توجہ
دلائے کہ آپ اس کے متعلق کا رکنوں سے جواب طلب کریں ۔ ایک تو اس سوال میں یہ
غلطی ہے ۔ دوسرے اس میں یہ مد نظر نہیں رکھا گیا کہ کام سپرد کرتے وقت یہ مد نظر ہو سکتا
تھا کہ کام ہوگا یا نہیں ۔ اُس وقت یہی سمجھا گیا ہوگا کہ آگے حالات کی وجہ سے نہ ہونے پر
کام سپرد کرنے والے ذمہ دار نہیں ہو سکتے ۔ مثلاً کسی کو کسی چیز کا اہل سمجھ کر وہ چیز اُسے دی
جائے اور آگے اُس سے ٹوٹ جائے تو کیا ٹوٹنے کا ذمہ دار دینے والا بھی ہوگا ؟ ہر گز نہیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ جو روپیہ ولایت کا سفر نامہ مرتب کرنے پر خرچ ہوا وہ کسی کو یوں ہی دے
دیا گیا ہے یا کوئی اُٹھا کر لے گیا ہے۔ اگر ایسا ہوا ہے تو سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ جنہوں نے
دیا ہے اُن سے لینا چاہئے لیکن اگر نیک نیتی سے ایک کام پر لگایا گیا ہے اور آگے نتیجہ