مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
الده
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ڈیوڑھی میں آنے سے روکا جاتا ہے مگر دربار میں وہ آجائے ۔ اس وقت مشورہ یہ دیا گیا ہے
کہ ایک مجرم کی وجہ سے معمولی حق سے روک دیا جائے مگر بڑا اور اہم حق دے دیا جائے مگر
یہ طریق پسندیدہ نہیں ہے۔ میرے نزدیک ابھی اس کمزوری کی وجہ سے کسی سزا کی بھی
ضرورت نہیں ہے۔ ہماری جماعت کے لوگوں میں خدا کے فضل سے اخلاص ہے۔ میری
ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر ان کو سمجھایا جائے اور بار بار سمجھایا جائے ۔ خطبوں میں داڑھی رکھنے
کی اہمیت بیان کی جائے ۔ مف مضامین میں لکھی جائے تو وہ خود بخود اس پر عمل کرنا شروع کر
دیں گے۔ اس وقت ایک دوست یہاں بیٹھے ہیں جنہوں نے بتایا کہ ان کے پاس الفضل
آتا ہے مگر وہ صرف میری خیر و عافیت کی خبر پڑھ لیتے ہیں اور کہتے ہیں باقی پڑھنے کی فرصت
نہیں ہوتی تو لوگوں کو نا واقفیت بھی ہے اس لئے کم از کم ایک شرط لگاتا ہوں ۔ دوستوں نے
اس وقت جو مشورہ دیا ہے اسے منظور تو کر لیا ہے کیونکہ میں داڑھی رکھنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
ہے۔
ظاہری باتوں کا اخلاق پر بڑا اثر پڑتا ہے۔ ایک شخص جو رات کو چھپ کر چوری کرتا ہے اس
کے اس فعل کا دوسرے پر اتنا برا اثر نہیں پڑتا جتنا ایک چھوٹی بُرائی کا جو علی الاعلان کی
جائے پڑتا ہے۔ تو میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں مگر اس کا نفاذ آج سے ایک سال کے بعد
ہونا چاہئے اور اس عرصہ میں لوگوں کو سمجھایا جائے کہ ظاہری باتوں کا کس قدر برا اثر پڑتا ہے
اور داڑھی رکھنا ظاہری باتوں میں سے ایک ضروری بات ہے۔ پس صیغہ تعلیم و تربیت دلائل
سے سمجھا کر لوگوں کو داڑھی رکھنے کا قائل کرے۔“
تیسرا دن
پنجاب اور بنگال کی اچھوت اقوام میں تبلیغ پنجاب اور بنگال کی انکھوت اقوام میں تبلیغ کے بارہ میں سب کمیٹی
نظارت دعوۃ و تبلیغ کی رپورٹ مجلس مشاورت میں پیش ہوئی ۔ اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے میں پیش ہوئی ۔ اس رپورٹ پر تبصرہ کرتے
ہوئے حضور نے فرمایا :-
اس کام پر اس وقت دو ہزار سے کم خرچ نہیں ہوگا۔ پانچ سو روپیہ بنگال کے لئے
رکھا جائے وہاں کم از کم دو آدمی بھیجنے ہوں گے اور ڈیڑھ ہزار پنجاب کے

خطابات شوری جلد اول
۲۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
موجودہ بجٹ میں دو ہزار کی زیادتی ہو گی مگر بجٹ ایسا ہے کہ باوجود بعض صیغوں کے اُڑانے
کے اگلے سال کی آمد کو مد نظر رکھتے ہوئے تمیں ہزار قرض ہو جائے گا۔ احباب اس بات کو
مد نظر رکھیں مگر اس کے ساتھ ہی یہ بھی مدنظر رہے کہ اس وقت حالت ایسی ہے کہ اگر
اچھوت اقوام میں تبلیغ نہ شروع کی گئی تو ہماری گزشتہ ۳۵ سال کی محنت اور کم از کم گزشتہ
پانچ سال کی شہرت جو ملکانوں میں تبلیغی کام کرنے کی وجہ سے ہماری جماعت کو حاصل ہو
چکی ہے، اُسے سخت نقصان پہنچے گا۔ پنجاب تو الگ رہا بنگال میں بھی بڑے بڑے آدمی سمجھتے
ہیں کہ اگر کوئی جماعت تبلیغ کا کام کر سکتی ہے تو احمدی جماعت ہی ہے۔ سب سے بڑی مذہبی
جنگ جو ہو رہی ہے وہ اِن دنوں ہو رہی ہے کہ سینکڑوں آدمی مذہب بدل رہے ہیں ۔ اس
جنگ میں لوگوں کے قلوب اس طرح ہل جائیں گے جس کا اندازہ نہیں ہو سکتا اس لئے اس
وقت اگر ہم بیٹھے رہے تو ہما را گزشتہ ۳۵ سالہ تبلیغ کا کام خاک میں مل جائے گا اور نہ صرف
ہندوستان کا بلکہ ہندوستان سے باہر کا بھی کوئی شریف آدمی ہماری شکل دیکھنے کا روادار نہ
ہوگا اگر ہم نے اس جنگ میں حصہ نہ لیا۔ ادھر تو یہ حالت ہے اور اُدھر بجٹ کو دیکھ لیا جائے
کہ اس میں پہلے ہی کس قدر کمی کی گئی ہے۔ یہ حالت جماعت کی سستی کی وجہ سے ہے۔ اگر
صرف وہ احمدی جو انجمنوں کے ممبر ہیں ایک آنہ فی روپیہ چندہ با قاعدہ دیتے تو موجودہ
بجٹ چالیس فیصدی چندہ خاص کے بغیر بھی چل سکتا تھا اور ہم ایسے طور پر کام کر سکتے تھے کہ
ساری دنیا کی نظریں صرف جماعت احمدیہ پر ہی آکر پڑتیں مگر کرنے اور کہنے میں بڑا فرق
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام بلی اور چوہوں کی ایک مثال بیان فرمایا کرتے
تھے۔ فرماتے ۔ چوہوں نے ایک دفعہ بلی سے تنگ آ کر اُس کے مارنے کا مشورہ کیا اور
تجویز یہ ہوئی کہ بہت سے چو ہے مل کر اس پر حملہ کریں کسی نے کہا میں اس کا ایک کان پکڑ
لوں گا ، کسی نے کہا میں اس کا دوسرا کان پکڑ لوں گا، کسی نے کہا میں اُس کی ایک ٹانگ پکڑ
لوں گا، کسی نے کہا میں اُس کی دم پکڑ لوں گا اس طرح ہر ایک نے ایک ایک حصہ جسم پکڑ
لینے پر آمادگی ظاہر کی ۔ یہ سب باتیں ایک بوڑھا چوہا خاموش بیٹھا سنتا رہا۔ جب سب
باتیں کر چکے تو اُس نے کہا ہر ایک نے بلی کا کوئی نہ کوئی حصہ پکڑ لینے کا اقرار کیا ہے مگر یہ تو
بتاؤ کہ اس کی میاؤں کون پکڑے گا۔ اتنے میں بلی آگئی اور اُس نے میاؤں کی جسے سن کر سب

خطابات شوری جلد اول
۲۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
چو ہے بھاگے اور اپنے بلوں میں جا گھسے ۔ اگر ہمارے ریزولیوشنز اور تجویزیں بھی اُن
چوہوں کی طرح ہوں تو کچھ نہیں ہو سکتا ۔ جب قربانی کا وقت آئے اور اس کے لئے مطالبہ
کیا جائے جسے پورا نہ کیا جائے تو کچھ نہیں ہو سکتا ۔ سُنا ہے ریاستوں میں تو سال سال دو دو
سال تنخواہ نہ ملے تو بھی کام چل جاتا ہے۔ مگر وہاں مجسٹریٹ رشوتیں لے لے کر گزارہ کر
لیتے ہیں اور سنا ہے ایسا بھی ہوتا ہے کہ سپاہی رات کو پہرہ دیتے ہیں اور دن کو بھیک مانگتے
ہیں۔ ہمارے حافظ روشن علی صاحب سناتے ہیں کہ ایک جگہ ایک شخص کو جو ریاست کا ملازم
تھا بھیک مانگتے دیکھا تو پوچھا تم ملازم ہو کر بھیک کیوں مانگتے ہو؟ اُس نے کہا تنخواہ نہیں ملتی
تو گزارہ کس طرح کریں۔ اسے کہا گیا پھر ملازمت چھوڑ کر کوئی اور کام کیوں نہیں کر لیتے ؟
کہنے لگا استعفا بھی تو منظور نہیں ہوتا ۔
ہماری جماعت میں سستی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جماعت کا بیشتر حصہ یہ خیال کرتا ہے
کہ خلیفہ کا خدا تعالیٰ سے تعلق ہے اور اگر کام نہ ہوا تو وہی پکڑا جائے گا ہم ذمہ دار نہیں ہیں
حالانکہ سلسلہ کا ہر فرد ذمہ دار ہے۔ جب خدا نخواستہ کام بگڑا تو ہر ایک پکڑا جائے گا اسی
طرح دنیا میں جو بدنامی ہوگی وہ بھی کسی خاص شخص کی نہیں ہوگی بلکہ ساری جماعت کی ہوگی
اور ساری جماعت کو کہا جائے گا کہ تمہارا ساری دنیا کو فتح کرنے کا دعوئی تو الگ رہا تم تو
اپنے گھر کو بھی نہ سنبھال سکے۔ اگر جماعت کا ہر ایک فرد سمجھ لے کہ سلسلہ کا کام کرنے کی
میری ذمہ داری ہے اور میں نے بہر حال کام کرنا ہے تو دقت بہت جلدی دور ہو جاتی ہے۔
اب جب کہا جاتا ہے کہ فلاں جماعت سست ہو گئی ہے تو کہتے ہیں فلاں سیکرٹری سُست
ہے اس لئے کام میں سُستی واقع ہو گئی ہے مگر جو لوگ سکرٹری کو سست کہتے ہیں وہ خود کام
کیوں نہیں کرتے اور وہ خود کیوں اپنے آپ کو کام کا ذمہ دار نہیں سمجھتے ۔ میں ذرا اُس شخص
کی شکل دیکھنا چاہتا ہوں جس کا بیٹا بیمار ہو اور وہ اس لئے بیٹھا رہے کہ اس کا علاج کرنے
کے لئے فلاں آدمی مقرر ہے مجھے کچھ کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اگر کوئی شخص اس بات
کے لئے تیار نہیں تو بتاؤ وہ دین جس کے لئے ہزار اکلوتے بیٹے قربان کرتے ہوئے بھی اتنی
پرواہ نہیں ہونی چاہئے جتنی جوتی کی میل کی ہو سکتی ہے، اُس کے لئے یہ جواب کہاں تک
جائز ہو سکتا ہے کہ فلاں کے ذمہ کام تھا اُس نے سُستی کی ہے ہم کیا کریں۔

خطابات شوری جلد اول
۲۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
دوسری چیز جس کا جماعت کو احساس نہیں اور دقتیں پیش آتی ہیں وہ یہ ہے کہ جماعت
کے لوگ اس بات کو سمجھتے نہیں کہ دین کے لئے مالی قربانی اسی صورت میں کی جاسکتی ہے کہ یا
تو ان کی اپنی آمدنی بڑھے یا وہ اپنے خرچ کم کر دیں ۔ اب ایسے لوگ ہیں جو چندہ تو دے
دیتے ہیں لیکن اپنے خرچ کم نہیں کرتے ، اس طرح قرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اگر ہر
شخص یہ سمجھے کہ میں جس قدر چندہ دیتا ہوں اُسی قدر اپنے لباس، اپنے کھانے اور دوسری
ضروریات میں خرچ بھی کم کروں گا تو اس طرح ایک تو اُس میں قربانی کرنے کا زیادہ مادہ
پیدا ہو اور دوسرے اپنے اخراجات میں اُسے تنگی نہ پیش آئے ۔ مگر وہ اس بات کو محسوس نہیں
کرتے اس لئے انہیں مشکلات پیش آتی ہیں اور آئندہ قربانی کرنے میں سست ہو جاتے
ہیں۔ میرے نزدیک اگر کام کرنا ہے اور اگر کے مخاطب صرف وہی لوگ ہیں جن کے دلوں
میں کمزوری اور سستی ہے ورنہ ایک مخلص مسلمان سے خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کے
متعلق یہ پوچھنا کہ وہ کام کرنا چاہتا ہے یا نہیں یہ اُس کی ہتک ہے۔ وہ یہ تو گوارا کر لے گا
کہ اُسے سر بازار پیٹا جائے مگر یہ برداشت نہیں کرے گا کہ اُسے کہا جائے کہ وہ دین کی
خدمت نہیں کرے گا ۔ پس اگر کام کرنا ہے اور اسلام کو اُس شان میں قائم کرنا ہے جس میں
وہ پہلے تھا بلکہ اس سے بڑھ کر تو ضروری ہے کہ ہر ایک احمدی محسوس کرے کہ وہ ذمہ دار ہے
اور اس کام کے لئے وہ حاضر ہے جو وکالتا نہیں بلکہ اصالتاً کرنی پڑتی ہے اور جس قدر کوئی
قربانی کرے اُسی کے مطابق اپنی زندگی بھی بدلتا جائے اس طرح اگر کام کیا جائے تو
جماعت کے رجسٹرڈ آدمی ہی نہ صرف بجٹ کو پورا کر سکتے ہیں بلکہ اور بھی بہت سی خدمات کر
سکتے ہیں ۔
میں اس موقع پر یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر مختلف مذاہب کے اخبارات کو پڑھا
جائے تو معلوم ہو جاتا ہے کہ آج سے دس سال کے اندر اندر ہندوستان میں اس بات کا
فیصلہ ہو جانے والا ہے کہ کون سی قوم زندہ رہے اور کس کا نام و نشان مٹ جائے ۔ حالات
اِس سُرعت اور تیزی کے ساتھ بدل رہے ہیں کہ جو قوم یہ سمجھے کہ آج سے ۲۰، ۲۵ سال بعد
کام کرنے کے لئے تیار ہوگی وہ زندہ نہیں رہ سکے گی اور جو قوم یہ خیال رکھتی ہے وہ اپنی قبر
آپ کھو دتی ہے۔ اگر دس سال کے اندر اندر ہماری جماعت نے فتح نہ پائی اور وہ تمام

خطابات شوری جلد اول
۲۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
را ہیں جو ارتداد کی ہیں بند کر کے وہ تمام دروازے جو اسلام قبول کرنے کے ہیں کھول نہ
دیئے تو ہماری جماعت کی زندگی کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ یاد رکھو کبھی کسی قوم کی مدت
خواہ وہ کتنے بڑے نبی سے وابستہ ہو غیر منتہی زمانہ تک نہیں چلتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے جو عملی قوت مسلمانوں میں پیدا کی وہ کچھ عرصہ تک چل کر رُک گئی ۔ یہی حال
ہمارا ہوگا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جو احساس اور درد گری ہوئی اور ظلمت
میں پڑی ہوئی دنیا کو اُٹھانے کے لئے ہم میں پیدا کیا ہے وہ ایک عرصہ کے بعد ٹھنڈا ہو
جائے گا ۔ جس طرح چھرے کا ایک چھوٹا سا دانہ جب گرم ہو تو اپنا اثر دکھاتا ہے مگر جب
ٹھنڈا ہو جائے تو اُس کی کچھ حقیقت نہیں رہتی اسی طرح ہماری حالت ہوگی ۔ جب تک ہم
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدا کردہ طاقت ہے اُس وقت تک اگر ہم نے
دنیا فتح نہ کی تو جب مُردہ ہو جائیں گے اُس وقت کیا کریں گے۔ اگر تم اُس فورس اور اُس
قوت اور اُس روح سے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے پیدا کی ہے کام نہ لو گے
اور ساری دنیا کو ایک سرے سے لے کر دوسرے تک ہلا نہ دو گے تو یاد رکھو اس کے نکل
جانے کے بعد اُس کھاد کی طرح ہو جاؤ گے جو دوسروں کو تو فائدہ پہنچا سکتی ہے مگر خود اس
قدر ذلیل اور ناپاک ہو جاتی ہے کہ کوئی اپنے دامن پر اس کا دھبہ بھی گوارا نہیں کرتا۔
پس اگر آپ لوگ بغیر آمد کو زیادہ کرنے کی کوشش کے بجٹ میں زیادتی کریں گے تو
اپنے آپ کو تباہ کرو گے لیکن اگر اسلام کی خدمت اور اشاعت کے لئے بھی نہ کھڑے ہو گے
اور دنیا کو فتح کرنے کے لئے ابھی سے تیار نہ ہو جاؤ گے تو بھی اپنی موت کا آپ فتوی دو گے ۔
ان دونوں پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر مشورہ دو کہ اچھوت اقوام میں تبلیغ کا کام ہماری
جماعت کو جاری کرنا چاہئے یا نہیں؟“
جب بہت سے اصحاب اپنی اپنی رائیں ظاہر کر چکے۔ جن میں سے ہر ایک نے تبلیغ
کے کام کو شروع کرنے کی پُر زور تائید کی تو حضور نے فرمایا :-
اس وقت یہ تجویز پیش ہے کہ سب کمیٹی نے تحریک کی ہے کہ باوجود مالی تنگی کے
اچھوت اقوام میں تبلیغ کا کام شروع کیا جائے ۔ میں نے دونوں پہلوؤں کی ذمہ داریاں
آپ لوگوں پر ظاہر کر دی ہیں ۔ اب سوچ سمجھ کر رائے دو ۔ ایک طرف خدا تعالیٰ نے تم پر جو

خطابات شوری جلد اول
۲۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ذمہ داری عائد کی ہے اُسے مدنظر رکھو اور دوسری طرف نظام جماعت قائم رکھنے اور کمزور
بھائیوں کو اُبھارنے کی جو ذمہ داری آپ لوگوں پر بحیثیت نمائندہ کے عائد ہوتی ہے اُس کو
مد نظر رکھ کر ایسی رائے پیش کرو جس پر بغیر قدم کے لڑکھڑانے ، بغیر کسی قسم کی سستی آنے
اور بغیر عزیمت میں فرق آنے کے عمل کر سکو۔“
اس کے بعد جب سب کمیٹی کی تجویز کی تائید کرنے والوں کو ووٹ دینے کے لئے
حضور نے کھڑے ہونے کا ارشاد فرمایا اور اُن کو شمار کیا گیا تو ۲۰۸ را ئیں شمار ہوئیں ۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
۲۰۸ نمائندوں کی رائے ہے کہ اچھوت اقوام میں باوجود مالی تنگی کے تبلیغ کا کام
شروع کیا جائے ۔ جس کے قریباً قریباً یہ معنے ہیں کہ تمام نمائندگان کی رائے ہے۔ جو لوگ
کھڑے نہیں ہوئے وہ یہاں ۔
شاید ان کا رائے دینا مناسب نہ ہو۔“
کے صیغوں کے انچارج ہیں جو اس لئے کھڑے نہیں ہوئے کہ
اس کے بعد اس تجویز پر رائیں لی گئیں کہ پنجاب اور بنگال دونوں صوبوں کی
اچھوت اقوام میں تبلیغ شروع کی جائے یا کسی ایک صوبہ میں؟ تو ۱۸۳ آراء دونوں صوبوں
میں کام کرنے کے متعلق تھیں اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
۱۸۳ دوستوں کی یہ رائے ہے کہ دونوں صوبوں میں کام ہو ۔ پہلے ۲۰۸
دوستوں کی رائے تھی کہ باوجود مالی تنگی کے اچھوت اقوام میں تبلیغ کا کام شروع کیا جائے۔
میں ان دونوں تجویزوں کو پسند کرتا ہوا منظوری دیتا ہوں ۔ مگر چند امور پر غور کرنا ضروری
ہے۔ انہی کے نہ سمجھنے کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہماری جماعت کے
لوگ جب دین کے لئے خرچ کرنے کی ضرورت دیکھتے ہیں تو سچے مسلمانوں کے طور پر جو
بھی کھاتے کے حساب سے ناواقف ہوتے ہیں اور جو دنیا داروں کی طرح مال کی حفاظت
کرنے یا خرچ کرنے کے طریق سے واقف نہیں ہوتے، خرچ کا ایک اندازہ اور اپنی
جیبوں میں ہاتھ ڈال کر دیکھتے ہیں تو قربانی وایثار کے جوش میں کہتے ہیں فلاں کام بھی
جاری کر دیا جائے۔ مگر اُس وقت اُن کی نظر سے دو باتیں پوشیدہ ہوتی ہیں ۔ ایک تو یہ کہ وہ
سمجھتے ہیں اس سال کے آخر تک جس کے لئے خرچ دینے کے لئے تیار ہوئے ہیں یہ مہم ختم

خطابات شوری جلد اول
۲۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ہو جائے گی اور آئندہ سال اس کے لئے کچھ نہیں دینا پڑے گا۔ چنانچہ اس وقت
سیدھے سادے مسلمانوں کی طرح خیال کر لیا ہوگا کہ بنگال اور پنجاب میں اچھوت اقوام
ہے یہ
میں تبلیغ کا کام دو ہزار کی رقم میں ایک سال کے اندر اندرختم ہو جائے گا حالانکہ ممکن ۔
کام دس سال میں یا بیس سال یا پچیس سال میں ختم ہو ۔ اور دو ہزار چھوڑ دو لاکھ اس میں
خرچ ہو جائے ۔ اس بات کو نظر انداز کر کے کام شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی جاتی ہے۔
پھر اس کے علاوہ اور کاموں میں جو ہر سال اضافہ ہوتا ہے اُس کو بھی مد نظر نہیں رکھا جاتا۔
دوسری بات جسے نظر انداز کر دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ دشمن کے متعلق یہ خیال کر لیتے
ہیں کہ جہاں ہم اُس پر حملہ کریں گے وہ وہاں ہی ٹھہرا رہے گا۔ یا یہ کہ جتنی طاقت ہم خرچ
کریں گے اُتنی ہی وہ ہمارے مقابلہ میں کرے گا ۔ مگر یہ صحیح نہیں ہے۔ یہ خیال کر لینا کہ
پانچ سو کی رقم میں ہم بنگال میں تبلیغ کا کام ختم کر لیں گے اور دشمن اس جگہ اتنی ہی طاقت
لگائے گا بے وقوفی ہے۔ دشمن جب یہ دیکھے گا کہ ہم نے اس علاقہ میں کام شروع کیا ہے تو
وہ ہوشیار جرنیل کی طرح اپنے کام کو وسیع کرتا جائے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہمارے پاس
اتنے ذرائع نہیں ہیں کہ ہر جگہ اُس کا مقابلہ کر سکیں ۔ اور کام کو اس قدر وسعت دے سکیں کہ
ہر جگہ اُسے ناکام رہنا پڑے پس تبلیغ کے کام میں ایک تو اس بات کو مدنظر رکھنا نہایت
ضروری ہے کہ ہمیں کام شروع کرنے کے بعد ایک عرصہ تک ہر سال اپنے اخراجات کو
بڑھانا پڑے گا ۔ دوسرے جب ہم نے اچھوت لوگوں کو مسلمان کر لیا تو اس کے بعد ہماری
ذمہ داری ختم نہ ہو جائے گی بلکہ یہ سوال سامنے آ جائے گا کہ ان کو تعلیم دو اور اسلامی رنگ
میں ان کی تربیت کرو۔ پھر یہ سوال اُنہی تک محدود نہیں رہے گا جو مسلمان ہوں گے بلکہ
آگے بڑھتا جائے گا۔ ایک جگہ کے جو لوگ مسلمان ہوں گے وہ کہیں گے ہمارے فلاں فلاں جگہ
رشتہ دار ہیں، اُن کو بھی مسلمان بناؤ۔ پھر ہمیں اُن کے لئے خرچ کرنا پڑے گا اور اس طرح خرچ
بڑھے گا۔ ان مشکلات کو کام شروع کرتے وقت مد نظر نہیں رکھا جاتا ۔ مگر یہ مشکلات کوئی نئی نہیں
ہیں ۔ صحابہ کو بھی پیش آئیں اور وہ ان پر غالب غال آئے تھے ۔ ہاں ان میں اور ہم میں یہ فرق
ہے کہ وہ سمجھتے تھے ہمارا ذرہ ذرہ بھی اسلام کی اشاعت کے لئے قربان ہو جائے تو ہمیں
اس سے دریغ نہ ہو گا مگر ہم میں یہ بات نہیں ہے ۔ اگر آپ لوگوں نے کام کرنا ہے اور کام
پر

خطابات شوری جلد اول
۲۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کر کے کامیاب ہونا ہے تو اُسی طرح کرو جس طرح صحابہ نے کیا کہ تم میں سے ہر فرد سمجھے کہ میں
اسلام کی خاطر قربان ہو جاؤں گا اور خواہ ایک بھی مسلمان نہ ہو مگر اپنے آپ کو اسلام کی تبلیغ میں
فنا کر دوں گا۔ کیونکہ عزت کی موت ہزار درجہ بہتر ہے ذلت کی زندگی سے۔ اگر تم یہ نہیں کر سکتے
تو پھر تمہارا دو ہزار یا چار ہزار یا لاکھ دولاکھ روپیہ لگانا بھی فضول ہے۔
پس میں احباب سے اب بھی کہتا ہوں یہ قدم اُٹھاتے ہوئے سوچ لیں کہ دو ہزار جو
اس وقت منظور ہوا ہے اس پر کفایت نہیں ہو سکے گی ۔ ممکن ہے اور ضرورت ہو اور بہت
زیادہ ضرورت ہو اُس وقت اس ضرورت کا پورا کرنا ہمارا فرض ہوگا ۔ ملکانوں میں جب
شدھی کا فتنہ شروع ہوا تو ابتداء میں اُس کے لئے چار مبلغ کافی قرار دیئے گئے تھے۔ مگر
جب کام شروع ہوا تو ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ۹۶ مبلغ ہمیں اُس علاقہ میں رکھنے پڑے
اور ہزار ہا روپیہ ہمارا صرف ہوا۔ پس ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ ہم دشمن کو جس کے پاس کافی
سامان ہے محدود نہیں کر سکتے ۔ دشمن کے ذرائع جتنے وسیع ہوں گے ہم بھی پھیلنے پر
مجبور ہوں گے۔
میں یہ کہہ کر دوستوں کو ڈرانا نہیں چاہتا۔ میں تو کتے کی موت سے بدتر سمجھتا ہوں کہ اپنے
آپ کو اسلام کی ضرورت کے مقابلہ میں کسی شرط کا پابند کروں ۔ مگر میں آپ لوگوں سے پوچھتا
ہوں کہ کیا ان حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کام کو جاری کرنے کے لئے تیار ہو؟
تمام کے تمام نمائندوں نے متفقہ طور پر عرض کیا ہم اس کے لئے تیار ہیں۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
آج اس مقدس سرزمین میں جس کے لئے خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اس میں
و ہی برکات رکھی گئی ہیں جو کہ مکہ اور مدینہ کی پاک زمین میں ہیں، آج اس مقدس
جگہ میں جس کا خدا تعالیٰ نے مکہ اور مدینہ نام رکھا ہے، آج اس زمین میں جسے
خدا تعالیٰ نے ام القریٰ کا نام دیا ہے، آج اس زمین میں جس میں خدا تعالیٰ نے اُس
نبی کو مبعوث فرمایا ہے جس کی آمد کی سب انبیاء خبر دیتے رہے ہیں، آج اس مقدس
زمین میں اور اس مقدس جلسہ میں کھڑے ہو کر ہم لوگ اقرار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ہو کر
جسموں کا ذرّہ ذرّہ بھی اشاعت اسلام میں لگ جائے گا تو ہم اس کام کو بند نہ

خطابات شوری جلد اول
۲۵۳
کریں گے۔ خدا تعالیٰ ہمارے اس اقرار پر گواہ رہے۔ خدا تعالیٰ
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
وقفه
وہ لفظ میرے منہ سے نہیں نکلتے مگر یاد رکھو جو اس وعدہ کے بعد پیٹھ
دکھائے گا وہ خدا کے سخت غضب کا نشانہ بنے گا ۔ پس آج سے اس وعدہ کو یاد رکھو اور
دوسروں سے بھی وعدہ کراؤ۔ یہ نہیں کہ اُنہیں منہ سے کہہ دو بلکہ ہر دوست کو پکڑو اور
اُس کا ہاتھ پکڑ کر اُس سے اقرار لو کہ تم بھی اسی طرح خدمت دین کے لئے تیار ہو۔ ہر
احمدی مرد، عورت، جوان، بچہ بوڑھا اقرار کرے کہ اپنا ذرہ ذرہ مٹا دوں گا مگر اسلام
کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔ ہم نے آج خدا تعالیٰ سے بہت بڑا اقرار کیا ہے اور
میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اس کے پورا کرنے کی توفیق دے۔
اب میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت کامیابی کے سامان کس قدر موجود ہیں
اور اگر کوشش کی جائے گی اور سچے دل سے کی جائے گی تو بہت بڑی کامیابی حاصل ہوگی ۔
ابھی تھوڑا عرصہ ہوا لاہور کے ایک محلہ کے متعلق جہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے،
معلوم ہوا ہے کہ وہاں کے بہت سے چوہڑے مسلمان ہیں مگر خفیہ ۔ ہمارے ایک دوست
کے گھر میں اتفاقاً ان کی چوہڑی نے بتایا کہ وہ مسلمان ہے اور روزے رکھتی ہے، اُس کے
گھر کے لوگ بھی روزے رکھتے ہیں ۔ اس دوست کی رائے ہے کہ اگر ان لوگوں کو تحریک
کی جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ علی الاعلان مسلمان نہ ہو جائیں ۔ یہ اُسی رو کا اثر ہے جس
کے ذریعہ بہت بڑا انقلاب آنے والا ہے کہ ایک غیر احمدی کا مجھے خط ملا ہے جو ہندو سے
مسلمان ہوا ہے۔ اُس نے لکھا ہے میں کئی لوگوں کو مسلمان بنا چکا ہوں ۔ قلعی کرنے کا کام
کرتا ہوں ۔ اگر آپ اپنا کوئی آدمی بھیجیں جو میرے ساتھ مل کر تبلیغ کا کام کرے تو میں خود
بھی احمدی ہو جاؤں گا اور اور لوگوں کو بھی احمدی کراؤں گا۔
اسی قسم کے کئی خطوط آ رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے لوگوں کے دل ہل چکے ہیں۔ جس
طرح اس وقت دشمن نے اسلام پر سخت حملہ کیا ہے۔ اسی طرح خدا تعالیٰ نے بھی اپنی طرف
سے فوجیں نازل کر دی ہیں کہ لوگوں کے دلوں کو ہلا دیں۔ اب صرف عقدِ ہمت کی ضرورت
ہے۔ ایک دوست نے کہا ہے اگر ہم ہندوستان میں شکست کھا گئے تو پھر کسی جگہ فتح ۔ فتح پانا
نا ممکن ہوگا۔ مگر میں کہتا ہوں یہ ناممکن ہے کہ ہم اُس اسلام کو لے کر کھڑے ہوں جس کا

خطابات شوری جلد اول
۲۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
پتہ ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ہے اور پھر شکست کھا جائیں!! یہ
تو ممکن ہے کہ سورج چڑھے یا نہ چڑھے، یہ بھی ممکن ہے ہمارا وجود ہو یا نہ ہو مگر یہ واقعی
نا ممکن ہے کہ ہم دشمنوں سے شکست کھا جائیں ۔ خدا تعالیٰ نے ہمارے مخالفین کے لئے
ذلت اور منکبت مقرر کر دی ہے جسے کوئی ان سے ٹال نہیں سکتا اور ہمارے لئے
خدا تعالیٰ نے کامیابی اور ترقی مقدر کر دی ہے۔ اسے بھی کوئی ٹال نہیں سکتا۔ ہاں
ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے قلوب بدل لیں، سُستی کو پستی سے بدل دیں، دین
کے لئے قربانی کرنے کے لئے حدیں نہ لگائیں کہ اس قدر قربانی کریں گے اس سے آگے
نہیں ۔ جب ہم اس نیت اور اس ارادہ کو لے کر کھڑے ہوں گے تو دشمن ہر جگہ ہمارے
مقابلہ سے پسپا ہونا شروع ہو جائے گا ۔ ایک مومن کا دل کس چیز سے ڈر سکتا ہے؟ کیا اس
سے کہ اس کے مقابلہ میں دشمنوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور ان کے پاس سامان کثرت
سے ہے؟ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اکیلے کھڑے ہو کر ساری دنیا کا مقابلہ نہیں
کیا تھا؟ کون سے آدمی تھے جن پر آپ نے اپنی کامیابی کا انحصار رکھا تھا؟ کونسی انجمن تھی جو
آپ کو مدد دیتی تھی ؟ کونسا بیت المال تھا جس سے ضروریات پوری کرتے تھے؟ کچھ بھی نہ تھا
مگر خدا تعالیٰ نے آپ ہی کو کامیاب کیا اور آپ کے مقابلہ میں ساری دنیا کو شکست فاش دی۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اگر مجھے چالیس مومن مل جائیں
تو ساری دنیا کو فتح کر سکتا ہوں ۔ کیا ہم میں آج تک چالیس مومن بھی پیدا نہیں ہوئے؟
اگر ساری جماعت غرباء کی جماعت ہے جو دین کی اشاعت کے لئے روپیہ نہیں دے سکتی تو
نہ دے کم از کم چالیس مومن ہی کھڑے ہو جائیں گے جو گلے میں جھولیاں ڈال لیں گے اور
بھیک مانگ کر پیٹ بھرتے ہوئے دین کی خدمت کرتے رہیں گے۔
میں تو اسلام کے لئے بھیک مانگنے سے بھی نہیں ڈرتا اور میں اسلام کے لئے جھولی
ڈالنے کے لئے تیار ہوں اور اگر میری اولاد میں سے کوئی ایسا ہو جو اسلام کے لئے بھیک
مانگنا پسند نہ کرتا ہو تو میں اُس کی شکل تک دیکھنے کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ اگر میرے ساتھ
دس آدمی بھی اپنے آپ کو اسلام کے لئے قربان کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے تو ہمیں
کسی قسم کی مایوسی نہ ہوگی ۔ ایمان کی طاقت کے مقابلہ میں کسی اور کی طاقت ہی کیا ہے جو

خطابات شوری جلد اول
۲۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ٹھہر سکے ۔ یہ جو انتظام نظر آتے ہیں ، صیغے بنے ہوئے ہیں ، کارکن مقرر ہیں، یہ تو محض اس
لئے ہیں کہ وسیع طور پر کام کیا جا سکے لیکن اگر اصل کام ہی رُک جائے اور اُس میں ضعف
شروع ہو جائے تو پھر ہمیں کوئی ضرورت نہیں مدرسوں کی کوئی ضرورت نہیں صیغوں کی کوئی
ضرورت نہیں دفتروں کی ، ہم ان سب کو توڑ دیں گے اور خود دنیا میں نکل جائیں گے تا کہ
دین کی خدمت کر سکیں ۔ ان مٹی کی عمارتوں کو ہمیں کیا کرنا ہے۔ یہ اُس وقت ہمارے پاس
کہاں تھیں جب مسیح موعود آیا۔ اگر ہم ان عمارتوں کے ملبے بیچ کر اور سب کچھ لٹا کر بھی
کامیاب ہو گئے تو سمجھیں گے کچھ نہیں کھویا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا
ہے ہمیں دلوں کی عمارتیں بنانے کے لئے خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے۔ ہمیں اینٹ پتھر کی
عمارتوں سے کیا غرض ۔ آپ نے یہ بھی فرمایا آئندہ لوگ آئیں گے جو سنگ مرمر کی عمارتیں
بنائیں گے۔ ان پر سونے کا کام کریں گے یہ کام اُن کے لئے رہنے دو۔ آؤ ہم دلوں کی
عمارتیں بنائیں۔ پس اگر ہمیں ان عمارتوں کو فروخت کرنا پڑے، ان زمینوں کو بیچ ڈالنا
پڑے تو کوئی پرواہ نہیں ۔ یہ سارا نظام اُسی وقت تک ہے جب تک ہم اصل فرض اور مقصد کو
پورا کر سکتے ہیں ۔ جب ہم سمجھیں گے کہ اسلام کی عزت اس کی محتاج ہے تو ہمیں ان کے بیچ
ڈالنے میں ایک منٹ کے لئے بھی دریغ نہ ہوگا مگر کوئی غیرت مند احمدی پسند نہ کرے گا کہ
اُس کا مکان تو باقی رہے اور قوم کی عمارتیں پک جائیں ۔ اُس کی زمین تو باقی رہے لیکن
اسلام کی زمین فروخت ہو جائے۔ جب تک ایسے مخلصوں کی جماعت ہم میں موجود ہے اُس
وقت تک یہ وقت نہیں آ سکتا کہ ہمارا ایک ایک حبہ نہ صرف ہو جائے اور ہماری ایک ایک
دیجی نہ بک جائے ، قومی عمارتیں فروخت کی جائیں ۔
اس وقت ہمیں اُس عزیمت اور اُس ارادہ کی ضرورت ہے جو نبی کے پیرو دکھاتے
آئے ہیں۔ نہ مال و دولت کی ضرورت ہے نہ جائداد کی ضرورت ہے۔ پس ایسی عزیمت
پیدا کرو۔ اگر صرف آپ لوگ جنہوں نے آج اقرار کیا ہے دین کی خدمت کے لئے
کھڑے ہو جائیں تو میں سمجھوں گا اسلام کی فتح کا زمانہ آ گیا اور میں دشمن پر فتح پا گیا ۔ مگر جو
انتظام اس وقت ہے اس کا چلانا ضروری ہے ۔ اس وقت مدرسوں، اخباروں ، لنگر خانہ،
مبلغین وغیرہ کا انتظام ہماری توجہ کو مشوش کرتا رہتا ہے۔ ضرورت ہے کہ ایسا ریز روفنڈ قائم

خطابات شوری جلد اول
۲۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
کیا جائے کہ یہ روز روز کی تشویش دور ہو جائے ۔ اگر ہم ایسا فنڈ قائم کر لیں تو دنیوی لحاظ
سے ہمیں جو تکلیف اور گھبراہٹ ہوتی ہے وہ بھی نہیں ہوگی ۔ اگر ۲۵ لاکھ کا ریز روفنڈ قائم کر
لیا جائے تو پچاس ہزار سالانہ ہم اس فنڈ کے منافع سے تبلیغ پر صرف کر سکتے ہیں اور پھر کوئی
قوم دنیاوی سامانوں کے لحاظ سے بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ بے شک تبلیغ کرنا ہمارا کام
ہے مگر بعض جگہ ہم صرف اس لئے کام کرتے ہیں کہ باقی مسلمان مرتد نہ ہو جائیں ۔ اسلام
کی شان میں جس میں تمام مسلمان ایک جیسے شریک ہیں بٹہ نہ لگے اور اس کی شہرت وعزت
میں فرق نہ آئے اس لئے یہ دوسرے مسلمانوں کا بھی کام ہے۔ اس وجہ سے اگر ہم اُن
سے بھی اخراجات کا مطالبہ کریں تو یہ ہمارا حق ہوگا کیونکہ یہ دراصل اُن کا کام ہے جو ہم
کرتے ہیں ۔ اس میں ہمارا ذاتی فائدہ نہیں یعنی ہمارے سلسلہ کو اس سے براہ راست کوئی
فائدہ نہیں پہنچتا۔ ہمارا فائدہ تو متمدن قوموں میں تبلیغ کرنے سے ہے کیونکہ اُن میں سے جو
احمدی ہوتا ہے وہ ہمارا باز و بنتا ہے، ہمارا ہاتھ بٹاتا ہے اور جو کام ہم کر رہے ہیں اُس میں
شریک ہوتا ہے لیکن جب ہم گری ہوئی قوموں میں اسلام کی اشاعت کرتے اور مرتد ہونے
والے مسلمانوں کو اسلام سے جدا نہیں ہونے دیتے تو کوئی وجہ نہیں کہ سب مسلمانوں سے
اس کام کے لئے امداد نہ لیں۔ یہ تو اُن پر ہمارا احسان ہے کہ ہم اپنے آدمی ان کا فرض ادا
کرنے کے لئے دیتے ہیں۔ پس اس کام کے لئے اگر احباب دوسرے مسلمانوں سے کہیں
کہ تم بھی روپیہ دو اور ہر طرح ہماری مدد کرو تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام مدرسہ کے لئے دوسروں سے چندہ لے لیتے اور فرماتے اِس میں دوسروں کے
بچے بھی پڑھتے ہیں اس لئے کوئی حرج نہیں ۔ اسی طرح جب ہسپتال بنایا گیا تو اس کے لئے
چو ہڑوں تک سے چندہ لیا گیا ۔ پس جو کام ہم دوسرے مسلمانوں کے فائدہ اور ان کے لئے
کرتے ہیں ضروری ہے کہ اُس کے لئے اُن سے چندہ بھی لیں اور چونکہ ادنی اقوام کے
مسلمان ہونے کا فائدہ اور مسلمانوں کے مرتد ہونے کا نقصان ان کا ہی ہوتا ہے اس لئے
اگر غیر مسلموں کو مسلمان بنانے اور مسلمان کہلانے والوں کو ارتداد سے بچانے کے لئے یہ
۲۵ لاکھ کی رقم دوسرے مسلمانوں سے ہی وصول کی جائے تو ضروری ہے۔
جن صوبوں میں اچھوت اقوام میں تبلیغ اسلام کرنے کا ذکر کیا گیا ہے ان کے علاوہ

آج 10 میں سے 10 باقی