مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۲۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ایک اور بھی علاقہ ہے جہاں بہت جلد اور آسانی سے اسلام پھیل سکتا ہے اور وہ حیدرآباد
دکن کی ریاست ہے۔ وہاں ۹۰ فیصدی ہندوؤں کی آبادی ہے اور صرف ۱۰ فیصدی مسلمان
ہیں۔ آجکل کی پولیٹیکل ضروریات کو بھی مد نظر رکھنا ایک ضروری بات ہے۔ جب ہندوستان
کے لوگوں کو حکومت کے حقوق ملیں گے تو ریاستیں اس سے باہر نہیں رہیں گی اور حیدر آباد جو
اس وقت مسلمان ریاست ہے، آبادی کے لحاظ سے حقوق ملنے پر ہندو ریاست
ہو جائے گی ۔ وہاں کے لوگوں میں تبلیغ کرنے میں کچھ آسانیاں بھی ہیں ۔ جن کا اس وقت
بیان کرنا سیاسی حالات سے مناسب نہیں ہے۔ پچھلے دنوں دو تین ماہ میں کچھ گاؤں میں تبلیغ
کا کام کیا گیا تو دو اڑھائی سو لوگ مسلمان ہو گئے مگر بعض وجوہات سے روکیں پیدا ہو گئیں
لیکن اب کچھ اور حالات پیدا ہو ا ہو گئے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ اگر وہاں تبلیغ کی جائے تو لاکھوں
انسان مسلمان ہو جائیں ۔ اس طرح ایک طرف تو ریاست مضبوط ہو جائے اور دوسری
طرف ہندوؤں کو زک حاصل ہو۔ پس ہمیں تبلیغ کے سوال پر غور کرتے ہوئے حیدرآباد کو بھی
نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اور بنگال اور پنجاب کو مقدم رکھتے ہوئے یہ بھی ذہن میں رکھا
جائے کہ اگر کسی اور جگہ کام کرنا ضروری ہو تو وہاں بھی کام کیا جائے ۔
رکھنا
پنجاب میں اچھوت لوگوں میں تبلیغ کا کام شروع کرتے ہوئے ایک بات کو مد نظر
ہوگا ۔ جن حصوں میں اچھوت اقوام رہتی ہیں اُن میں سے بعض میں کام کرنے والوں کے
لئے مشکلات بھی ہیں ۔ گورداسپور کے ضلع میں اچھوت اقوام میں ہم نے چھ ہزار کے قریب
روپیہ خرچ کیا مگر کوئی معتد بہ فائدہ نہ ہوا۔ وجہ یہ ہے کہ ان اچھوت میں سے ۹۰ فی صدی
لوگ اپنا پہلا مذہب بدل چکے ہیں اور اب جو باقی ہیں وہ بھی اُسی طرف جاتے ہیں بوجہ اپنی
رشتہ داریوں اور تعلقات کے۔ اس وجہ سے ایسے علاقوں میں کام کرنا مشکل ہے۔ البتہ
ملتان ، منٹگمری ، شاہ پور وغیرہ اضلاع میں کام بخوبی ہو سکتا ہے۔ گورداسپور یا سیالکوٹ وغیرہ
میں مشکل ہے جہاں کے اچھوت کا بہت بڑا حصہ عیسائی ہو چکا ہے۔ ہم نے ان علاقوں میں
کوشش کر کے دیکھ لیا ہے۔ ہمارا خیال تھا کہ ہم مرکز کے زور سے قریب کے علاقہ میں
بآسانی کامیاب ہو سکیں گے مگر چونکہ یہ لوگ دلائل سے نہیں بلکہ تمدنی حالات سے کسی مذہب
میں داخل ہوتے ہیں اس لئے مشکلات پیش آئیں کیونکہ وہ تعلقات اور رشتہ داریوں کی وجہ
خطابات شوری جلد اول
۲۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
سے اُنہی لوگوں کی طرف زیادہ جھکے ہوئے تھے جو عیسائی ہو چکے ہیں ۔ اب کام کرنے کے
لئے دوسرے علاقے لینے چاہئیں جہاں کے تمدنی حالات پر ہم قبضہ کر سکیں ۔
منٹگمری کے علاقہ میں ایک قوم ہے جس کی تعداد کئی لاکھ ہے ۔ ان کے گرو نے قرآن
کا ترجمہ شعروں میں کر کے ایک کتاب بنائی ہے جسے وہ لوگ مقدس سمجھتے ہیں۔ ان میں
ایک راجہ بھی ہے ، کئی کروڑ پتی ہیں ۔ ان میں اگر تبلیغ شروع کی جائے اور بتایا جائے کہ
تمہارے گرو نے جو مقدس کتاب تمہیں دی ہے، وہ دراصل قرآن سے ہی لی گئی ہے اور
قرآن کو ماننا تمہارے لئے ضروری ہے تو امید ہے ان میں جلدی اور بآسانی کامیابی حاصل
ہو سکے۔
پس اس کام کے لئے پورے طور پر تیار ہو جانا چاہئے لیکن دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے
کہ اپنے آپ کو مٹا کر کام کرنا چاہیں گے تب کامیابی حاصل ہوگی ۔
66
جاپان میں تبلیغی مشن کھولنے کی تجویز جاپان میں تبلیغی مشن کھولنے کی تجویز کے بارہ میں حضور نے فرمایا :-
میں اس تجویز پر رائے لینے سے پہلے اپنی رائے بیان کرتا ہوں اس وقت
ہندوستان میں ایسی رو چلی ہوئی ہے کہ اگر ہم نے اپنی طاقت ہندوستان سے باہر خرچ
کی تو خطرہ ہے کہ ہندوستان میں ہمیں نقصان پہنچ جائے۔ جہاں نبی پیدا ہوتے ہیں
اُسی ملک سے خاص رو چلتی ہے اور اب وہ زمانہ آنے والا ہے کہ ہندوستان
اور ملکوں پر غلبہ حاصل کرے گا ۔ اس لئے ہمارے لئے سب سے ضروری بات یہ ہے
کہ ہندوستان میں اپنی طاقت مضبوط کریں۔ ہم نے باہر جو مشن قائم کئے ہوئے ہیں
اُن کا اثر سیاسی طور پر ہندوستان پر پڑتا ہے۔ پھر عیسائی ممالک میں ہمارے جو مشن ہیں
ان کی وجہ سے وہاں کے اخبارات میں یہ سوال اٹھتا رہتا ہے کہ پادری تو کہتے ہیں
ہندوستان کے لوگ وحشی اور تہذیب سے عاری ہیں اور ہم انہیں تہذیب سکھاتے ہیں مگر
وہ لوگ تو ہمیں تہذیب سکھانے آئے ہیں ۔ اس طرح پادریوں کے چندہ پر بھی اثر پڑ
رہا ہے۔ یہ تو ان ممالک کے مشنوں کا فائدہ ہے جو عیسائی ممالک میں ہیں اور جو اسلامی
خطابات شوری جلد اول
۲۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
ممالک میں ہیں ان کا اور رنگ میں فائدہ ہے۔ سماٹرا میں جو ہمارا مشن ہے اُس پر ۸۰
روپے ماہوار خرچ ہوتا ہے لیکن وہاں ایک غیر احمدی نے اپنے خرچ پر اس لئے اخبار جاری
کیا ہے کہ ہمارے مضامین اُس میں چھپیں اور اس شخص نے کئی ہزار روپیہ مشن کو دینے کا
وعدہ کیا ہے۔
اسی طرح اخبار سن رائز کا یہ منشاء ہے کہ اس کے ذریعہ ممالک غیر میں تبلیغ کی
جائے۔ اس کے لئے جاپان سے بھی پتے آچکے ہیں۔ اس کے لئے ضرورت ہے کہ
جماعت اس اخبار کے خریدار بڑھائے ۔ اس وقت تک اس کے متعلق جماعت بہت عمدہ
کام کر رہی ہے ۔ ۹۰۰ خریدار آچکے ہیں جو اخبار کے لحاظ سے غیر معمولی ہیں مگر کام کے لحاظ
سے کم ہیں۔ اگر اس اخبار کو کامیابی کے ساتھ چلایا جائے تو اس طرح تبلیغ کی جاسکتی ہے اور
اس میں جاپان کا حصہ بھی ہوگا اس لئے جاپان میں مشن قائم کرنے کی تجویز کو چھوڑ کر اس
سکیم پر عمل کیا جائے ۔“
اختتامی تقریر سب کمیٹی نظارت بیت المال اور سب کمیٹی نظارت ضیافت کی رپورٹیں
ہونے اور اس سلسلہ میں مجلس کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد
اختتامی تقریر میں حضور نے نمائندگان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:-
اب میں دُعا کے بعد مجلس مشاورت کو ختم کرنا چاہتا ہوں اور احباب سے
درخواست کرتا ہوں کہ جو اثر ان پر مجلس میں شریک ہو کر قائم ہوا ہے، اُسے یہاں سے
جانے کے بعد بھی قائم رکھیں بلکہ اور زیادہ بڑھا ئیں کیونکہ مومن ہر لمحہ ترقی کرتا ہے۔ میں بعد
دیکھتا دیکھتا ہوں خدا تعالیٰ کے کے فضل وکرم سے سے جماعت جماعت میں میں ایسا اخلاص کے پیدا ہو رہا ہے جس کی نظیر
گزشتہ کچھ عرصہ میں نہیں ملتی ۔ اگر اسے قائم رکھا گیا اور جماعت کے ہر فرد میں ایسا ہی
اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو خدا تعالیٰ ہمیں ضرور کامیاب کرے گا ۔ سب احباب مل
کر دعا کریں کہ ہماری زندگی اس لئے ہو کہ خدا تعالیٰ کا دین ساری دنیا میں پھیلے ۔ اگر ہمیں
مال نہیں ملتا تو نہ سہی ، اگر پیٹوں پر پتھر باندھنے پڑیں تو کوئی حرج نہیں، اِس دنیا میں جس
طرح بھی گزارہ ہو سکے ہم کریں گے کیونکہ ہمیں اگلے جہان میں وہ کچھ ملے گا کہ یہ بڑی
خطابات شوری جلد اول
۲۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
بڑی توندوں والے وہاں ہماری جوتیاں اُٹھانے کی خدمت حاصل کرنا بھی فخر سمجھیں گے مگر
انہیں وہ بھی نہ ملے گی ۔ مگر یہ بھی ادنی نعمت سمجھتے ہیں ۔ اصل نعمت تو وہ ہوگی کہ وہ ہستی
جس کا سب مال اور جان ہے اُس کا قرب حاصل ہو جائے گا۔ یہ نعمت ہر وقت
ہمارے مدنظر رہنی چاہئے ۔ ہمیں زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے لیکن اگر کوئی ترقی دین کو چھوڑ کر حاصل ہوتی ہے تو ہمیں اس کی ضرورت نہیں۔
ہم دین کو دنیا پر مقدم کریں گے اور ہر حالت میں مقدم کریں گے۔ احباب یہ بھی دعا
کریں کہ اس وقت تک خدمت دین میں ہم سے جو کوتاہی ہوئی ہے اسے خدا تعالیٰ
معاف کر دے اور جو وعدے ہم نے خدمت دین کے لئے کئے ہیں اُنہیں پورا کرنے کی
توفیق دے۔
جو کام مسلمانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ہم شروع کرنے والے ہیں اس کے لئے
احباب کو ۲۵ لاکھ کا ریز رو فنڈ جمع کرنے کی پوری پوری کوشش کرنی چاہئے ۔ میں اس کے
متعلق بعض دوستوں کو خاص طور پر بھی توجہ دلاؤں گا ۔ اگر ہم مالی پہلو کی طرف سے مطمئن
ہو جائیں تو پھر کسی دشمن کی ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہو سکتی۔ کامیابی ہمارے ہی لئے ہے۔
ہمارے مد نظر یہ بات رہنی چاہئے کہ کچھ رہے یا نہ رہے مگر خدا کا نام ضرور رہے اس کے
لئے ۲۵ لاکھ جمع کرنا پہلا قدم ہے۔ اگر ہماری جماعت ہمت کرے تو کوئی بڑی بات نہیں ۔
دیکھو سر سید جب کھڑے ہوئے تو نہ دینی روح کو لے کر ہوئے نہ ایمانی روح لیکن
اُنہوں نے کالج قائم کر لیا جو اب یونیورسٹی ہے۔ پھر اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے خدام دین کی خاطر کھڑے ہوں گے تو انہیں کامیابی کیوں نہ ہوگی ۔ ہمارا مقصد دنیا
حاصل کرنا نہیں بلکہ ازلی ابدی خدا کی وحدانیت قائم کرنا ہے۔ دیکھو عارضی زندگی کی
بیماریوں کے لئے لاکھوں روپے خرچ کر کے ہسپتال بنائے جاتے ہیں ۔ پھر وہ ہاسپٹل جس کا
اثر ہمیشہ کی زندگی پر پڑتا ہے اُس کے لئے کیا کچھ نہیں کرنا چاہئے ۔ اس کے لئے جو کچھ کر
سکتے ہو کر و۔ اس طرح تم خدا تعالیٰ کا جلال اس دنیا میں بھی دیکھ لوگے اور اس دنیا سے نکل
کر دوسری دنیا میں تمہارا عرفان اور بھی زیادہ بڑھ جائے گا۔
یہ خوب اچھی طرح یاد رکھو جب تک خدا تعالیٰ کی میٹھی اور شیریں آواز کان
خطابات شوری جلد اول
۲۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
میں نہ پڑے اُس وقت تک کوئی زندگی زندگی نہیں ہے ۔ میں نے ابھی کسی اخبار میں
پڑھا ہے ، ولایت کے بڑے بڑے کروڑ پتیوں سے پوچھا گیا کیا تمہیں آرام اور
آسائش کی زندگی حاصل ہے؟ تو انہوں نے کہا جتنی زیادہ دولت جمع ہوتی جاتی ہے اُتنی
ہی بے چینی بڑھتی جاتی ہے مگر ہمیں دُھن ہے کہ دولت کمائیں اس لئے ہم اسے چھوڑ نہیں
سکتے ۔ تو اصل امن و راحت وہ چیز ہے جو بغیر خدا تعالیٰ سے تعلق کے حاصل نہیں ہو سکتی اور
تعلق بغیر نفس کو مٹانے کے قائم نہیں ہو سکتا۔ ایک فلاسفر اور ایک سائنس دان جن علوم کی
تحقیق میں اپنی زندگی خرچ کر دیتا ہے وہ محض ظنی ہے ۔ ایک بات کو آج ثابت شدہ قرار دیا
جاتا ہے، کل وہی باطل ہو جاتی ہے مگر خدا تعالیٰ سے تعلق ایک ایسی ثابت شدہ بات ہے کہ
جس میں کوئی شبہ ہی نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خدا تعالیٰ کو مخاطب کر کے
فرماتے ہیں۔ لوگ مجھ پر زور ڈالتے ہیں کہ میں خدا کو چھوڑ دوں ۔ اے خدا! میں تجھے کس طرح
چھوڑوں۔ جب ساری دنیا مجھے چھوڑ دیتی ہے تو تو میرا محافظ بنتا اور مجھے تسلی دیتا ہے۔ یہ وثوق
اور یہ یقین دنیا کی باتوں میں کہاں حاصل ہو سکتا ہے؟ یہ خدا تعالیٰ سے ہی تعلق
ہونے پر حاصل ہو سکتا ہے اور وہ ہے اور وہ تعلق ایک لمحہ میں حاصل ہو جاتا ہے۔ دنیا کے ہر کام میں
کچھ نہ کچھ وقت لگتا ہے مگر ایک سیکنڈ میں خدا ہاتھ میں آجاتا ہے۔ یہ یہ گستاخی کا کلام ہے
کہ خدا ہاتھ میں آجاتا ہے مگر یہ محبت کا بھی کلام ہے۔ بے شک خدا ہاتھ میں آجاتا ہے۔
وہ اپنے بندے کی ہر بات مانتا ہے۔ وہ بندے کا امتحان بھی لیتا ہے مگر اس کی ہر بات
میں محبت ہوتی ہے۔ پس آپ لوگ خدا تعالیٰ پر یہ یقین رکھتے ہوئے گھروں کو جائیں اور
یہ عہد کریں کہ ہم خود ہی زندہ نہ ہوں گے بلکہ سب بھائیوں کو زندہ کریں گے۔ ہم سستی
اور ناامیدی کو پاس نہ آنے دیں گے۔ اور ہر حالت میں خدا کے دین کی خدمت کے لئے
تیار ہوں گے۔ اگر یہ ارادہ اور یہ عزم کر لو گے تو یقیناً خدا تعالیٰ کی نصرت تمہارے لئے
نازل ہوگی اور کوئی طاقت تمہیں شکست نہ دے سکے گی ۔“
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء)
الانعام : ۱۶۳ تا ۱۶۶
قَشْعَرِيرَہ : ڈر سے رونگٹے کھڑے ہونا
ہے
خطابات شوری جلد اول
۲۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء
بخاری کتاب القدر باب العمل بالخواتيم
التوبة : ۲۴
ه۔ بخاری کتاب الاذان باب اذا قام الرَّجل عَنْ يَسَارِ الْإِمَامِ (الح)