مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۲۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
منعقدہ ۶ تا ۸ ر ا پریل ۱۹۲۸ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقد ہ ۶ تا ۸ ر ا پریل ۱۹۲۸ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں حضور
نے فرمایا :-
-
دعا " مجلس مشاورت کا کام شروع کرنے سے پہلے مناسب ہے سب دوست ما دوست مل کر دعا کر
لیں کہ اللہ تعالیٰ ان امور کے متعلق جن پر غور کرنے کے لئے ہم لوگ یہاں جمع
ہوئے ہیں، صحیح طور پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ ہمارے نفسوں سے نفسانیت نکال کر صرف
رضا اور اپنے ہی دین کے لئے ہمارے ارادوں اور مشوروں کو بنائے ۔ پھر ہم یہ بھی دعا
کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس بات کی توفیق عطا کرے کہ ہم جو ارادے اُس کے منشاء کے
مطابق کریں اُن کے مطابق زندگی بسر کرنے ، اُن پر خود کار بند ہونے اور دوسروں کو کار بند
کرنے کی توفیق بخشے ۔ بہت دفعہ لوگ نیک ارادے ہی نہیں کرتے اور صحیح راستہ پر چلنے کی
تدابیر ہی نہیں سوچتے۔ پھر بہت دفعہ نیک ارادے تو کرتے ہیں مگر اُن پر چلنے کی صحیح تدابیر
نہیں اختیار کرتے ، پھر بہت دفعہ صحیح مقاصد کے ساتھ صحیح تدابیر بھی سوچتے ہیں مگر اُن پر عمل
نہیں اختیار کرتے ۔ ہمیں ان تینوں باتوں کے لئے دُعا کرنی چاہئے کہ ہمیں خدا تعالیٰ صحیح کہ
ارادے کرنے ، ان کے متعلق صحیح تدابیر اختیار کرنے اور ان کے مطابق زندگی بسر کرنے ر اختیار کرنے اور ان کے مطابق زندگی بسر کر
اور دوسروں کو کرانے کی توفیق عطا کرے ۔“
افتتاحی تقریر
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:-

خطابات شوری جلد اول
۲۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
انجام بخیر دنیا میں سب سے بڑی چیز انسان کے لئے انجام بخیر ہونا ہے۔ درمیانی
ترقیاں اور کامیابیاں کوئی حقیقت نہیں رکھتیں ۔ بسا اوقات دیکھا جاتا ہے کہ
ایک انسان نیکی میں بہت ترقی کر جاتا ہے لیکن ایک وقت اُس پر ایسا آتا ہے کہ وہ نیکی سے
بالکل محروم ہو جاتا ہے جس طرح کہتے ہیں بال اگر چکنائی میں سے گزار کر نکال لیا جائے تو
چکنائی سے خالی نکل آتا ہے اسی طرح وہ تقویٰ اور نیکی سے بالکل خالی ہوتا ہے۔ اس کے
مقابلہ میں بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک انسان غلط راستہ پر چل رہا ہوتا ہے مگر اُس کے
لئے خدا تعالیٰ ایسا وقت لے آتا ہے کہ اسے ہدایت نصیب ہو جاتی ہے۔
خدا تعالی کی گرفت اور استغناء پس انسان کو ہر وقت اور ہر حالت میں خدا تعالیٰ
کی گرفت اور اُس کے استغناء سے ڈرتے رہنا
چاہئے مگر میں دیکھتا ہوں بہت لوگ جو بظاہر نیک اور متقی ہوتے ہیں، اپنی نیکی کے گھمنڈ میں
خدا تعالیٰ کے استغناء کو مد نظر نہیں رکھتے اس لئے کئی دفعہ سخت ٹھوکر کھا جاتے ہیں۔ وہ غلطی
میں مبتلا ہو کر اپنے آپ کو مامور سمجھنے لگ جاتے ہیں حالانکہ جتنا کوئی انسان خدا تعالیٰ کے
قریب ہو ا تنی ہی زیادہ اُس میں خشیت اللہ ہونی چاہئے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
جیسے انسان کو ہم دیکھتے ہیں ذرا با دل گر جتایا ذرا آندھی آتی تو آپ گھبرا جاتے ۔ ایک دفعہ
کسی نے آپ سے سوال کیا ، کیا بات ہے کہ آپ ایسے موقع پر گھبرا جاتے ہیں؟ آپ نے
فرمایا مجھے خیال آتا ، خیال آتا ہے کہ کئی ایسی قو میں گزری ہیں جن پر بظاہر بادل آئے مگر وہ ان کے
لئے خدا کا عذاب تھا۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں ڈرتا ہوں کہ اس قسم کا بادل نہ ہو ۔
مگر غور کرو ہم میں سے کتنے ہیں جو ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر بڑی سے بڑی باتوں
سے یہ سبق حاصل کرتے ہیں۔ ذرا کسی کو اپنے متعلق نیکی اور تقویٰ حاصل ہونے کا خیال ہو
تو وہ سمجھنے لگتا ہے کہ میں مامور ہوں ۔ اگر ایسے لوگ خدا تعالیٰ کی کسی نعمت کو اپنے لئے نازل
ہوتا دیکھ کر سمجھتے کہ اس کی وجہ سے اُن کی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور وہ پہلے کی نسبت زیادہ
خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ بنائے گئے ہیں تو وہ کبھی ٹھو کر نہ کھاتے اور نہ گمراہی کے گڑھے
میں گرتے ۔ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ کوئی صحیح راستہ پر جا رہا ہو مگر خدا تعالیٰ اُسے سیدھے
رستہ سے ہٹا کر گمراہ کر دے تا وقتیکہ وہ خدا تعالیٰ کے استغناء کو بھلا کر اپنے لئے آپ گمراہی

خطابات شوری جلد اول
کے سامان نہ پیدا کر لے۔
۲۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
خدا کو چیلنج دینا جب کوئی شخص اپنے متعلق اس غلطی میں مبتلا ہوتا ہے کہ اب وہ ہر طرح مامون و محفوظ ہو گیا ہے اور اُس کے لئے کوئی ابتلا باقی نہیں ہے تو
گویا وہ خدا تعالیٰ کو یہ چیلنج دیتا ہے کو یہ پیج دیتا ہے کہ میں اپنے آپ اِس مقام پر پیچی پ اس مقام پر پہنچ گیا ہوں جہاں سے میں
اب ہلا یا نہیں جاسکتا ۔ اُس وقت خدا تعالیٰ اُس سے اپنی مدد اور نصرت کھینچ لیتا ہے ۔ اور
جب خدا تعالیٰ اپنا ہاتھ کھینچ لیتا ہے تو وہ تو خدا کے ہاتھ میں تلوار تھی جسے خدا تعالیٰ چلا رہا تھا ،
ور نہ وہ مردہ چیز تھی اس لئے گر جاتا ہے۔ پس انتقاء کا تقاضا یہ ہے کہ جب تک انسان
آخری سانس نہیں لے لیتا ، اُسے خدا تعالیٰ سے ڈرتے رہنا چاہئے ۔
کامل زندگی کب ملتی ہے۔ در حقیقت کامل زندگی انسان کو اسی وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ مر جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ نے انسان جیسی کمزور ہستی کا
ہمیشہ دکھ میں پڑے رہنا پسند نہیں کیا اور اس نے انسان کے لئے ہمیشہ دھڑکتے رہنا گوارا
نہیں کیا بلکہ اس کے لئے یہ رکھا ہے کہ جب موت آ جائے تب اُسے محفوظ کر دیا جائے ۔ پس
ہمیں دُعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
قوم کا گرنا بے شک افراد کا گرنا بھی بڑا خطرناک ہوتا۔ بے شک افراد کا گرنا بھی بڑا خطرناک ہوتا ہے مگر قوموں کا گرنا اور بھی زیادہ
خطرناک ہوتا ہے اور جس طرح افراد کے لئے ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ کے
استغناء کو یاد رکھیں اور اگر اسے بھلا دیں تو گمراہی کے گڑھے میں گر جاتے ہیں اسی طرح
قوموں کے لئے بھی ضرور ہے کہ خدا تعالیٰ کے استغناء سے ڈرتی رہیں ۔ کیونکہ قوموں پر بھی
ایسا وقت آ جاتا ہے کہ جب وہ اپنی طاقت کے گھمنڈ پر فخر کرتی اور کہتی ہیں کہ ہمیں جو
طاقت ، فوقیت اور عروج حاصل ہے یہ ہم نے خود حاصل کیا ہے۔ ہمیں دنیا کی قوموں سے
تعلق نہیں ، ہمیں انبیاء کی جماعتوں سے واسطہ ہے ان سب نے محض خدا تعالیٰ کے فضل سے
کامیابی حاصل کی ۔
ہر احمدی کی پہلی حالت تم اپنی حالتوں پر غور کرو۔ کچھ ہی لوگ ہوں گے اور بہت کم
ہوں گے سوائے پیدائشی احمدیوں کے اور شاید اس وقت تو !
کوئی ایک بھی نہ ہو جو یہ کہہ سکے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوی کیا،

خطابات شوری جلد اول
۲۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اُس نے فوراً قبول کر لیا تھا۔ تم میں سے ہر ایک ایسا ہو گا کہ اُس نے جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق بات سنی تو اس پر تعجب کیا ، یا بات سنی تو تکبر کا اظہار کیا، یا
بات سنی تو نفرت اور حقارت سے منہ پھیر لیا ۔ آپ لوگ جو یہاں جماعت کے نمائندے
بن کر آئے ہیں اور جو جماعت کے لئے فیصلوں کے متعلق مشورے دیں گے۔ آپ
میں سے کئی ایک ایسے ہوں گے کہ جب انھوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا
دعوئی سُنا تو کہا ہوگا ۔ ( نعوذ باللہ ) اس شخص کا سر پھر گیا ہے۔ یا دعوئی سُنا ہوگا تو کہا ہوگا اس
نے دُکان کھول لی ہے چند دن کے بعد خود بخود بند ہو جائے گی، یا جب دعوی سُنا ہوگا تو یہ
گیا
خیال کیا ہو گا جب ہم اور ہمارے علماء اس کے مقابلہ کے لئے اُٹھیں گے تو اسے کچل دیں
گے۔ اُس وقت یہ خیال بھی نہ آیا ہو گا کہ ایک دن ایسا آنے والا ہے جب ہم اس کی غلامی
کی رسی اپنے گلوں میں ڈال کر اس کے پاس پہنچیں گے اور اُسی کام کے لئے اپنے آپ کو
پیش کریں گے جس کے لئے اسے کھڑا کیا گیا ہے۔ ذرا غور تو کرو آپ لوگوں کو یہاں کون
کھینچ کر لایا ، یہ خدا ہی کا کام تھا۔ پہلے انبیاء کے واقعات تاریخی طور پر ملتے ہیں مگر ہمارے
لئے اُن پر غور کرنے کی چنداں ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری اپنی ذات ہی کافی ہے۔ جو
لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نہیں مانتے اُن کو کہنا پڑتا ہے دیکھو حضرت عیسیٰ علیہ
السلام اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے خدا تعالیٰ نے کیا کیا مگر ہمارے لئے
اپنی ذاتیں کافی ہیں ۔
-
ہماری قربانیاں اور ہماری کامیابیاں پُرانے زمانہ کے لحاظ سے تو کچھ کہا ہی نہیں
جا سکتا مگر موجودہ حالت کے لحاظ سے بھی
نہیں کہا جا سکتا کہ جو کامیابیاں ہمیں نصیب ہو رہی ہیں وہ ہماری قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔ اس
وقت دشمن جو کچھ ہمیں سمجھتا ہے ہم اُس کا ہزاروں حصہ بھی نہیں ہیں ۔ یہ محض رعب ہے جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں دیا گیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے
نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ اسی طرح ہمیں بھی رُعب دیا گیا ہے ۔
میں حیران ہوتا ہوں جب دیکھتا ہوں کہ ہمارے اخبار نا تجربہ کاری کی وجہ سے دشمن سے اخبار نا تجربہ کاری کی وجہ سے دشمن
ہماری جو تعریف کرتا ہے اُسے درج کرتے اور اُس کے متعلق لکھتے ہیں کہ دیکھو! دشمن اپنے

خطابات شوری جلد اول
۲۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
منہ سے ہماری تعریف کر رہا ہے گویا وہ ہماری تعریف کر کے ذلیل ہو گیا ۔ اب چاہئے تھا کہ
پھر وہ ہماری تعریف نہ کرتا مگر وہ پھر کرتا ہے اور خدا تعالیٰ انہیں مجبور کر رہا ہے کہ وہ اس
بات کا اعتراف کریں کہ اسلام کی خدمت کرنے والی اگر کوئی جماعت ہے تو وہ احمد یہ جماعت
ہی ہے۔
اپنے کام کا اندازہ ہمیں اپنے کام کا اندازہ خود ہی کر سکتے اور نہ کرنا چاہئے کیونکہ اپنے متعلق انسان اندازہ کرتے ہوئے غلطی کر جاتا ہے اس لئے
خدا تعالیٰ ہمارے کام کا اندازہ دشمن سے کراتا ہے اور یہ اُس کے فضل کا نتیجہ ہے ورنہ ہم کیا
اور ہمارا کام کیا۔
تکبر اور خودی سے بچو پس ہمیں خصوصیت سے یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ اپنے
او پر خدا تعالیٰ کی نعمتوں اور فضلوں کو دیکھ کر ہم میں تکبر اور
خودی نہ آئے ۔ بہت لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہم چندہ دیتے ہیں ، ہم یہ کام کرتے ہیں مگر
یہ کبر کی علامت ہے ۔ کون ہے جو چندہ دیتا ہے؟ کوئی نہیں دیتا اور کون ہے جو کچھ کام کرتا
ہے؟ کوئی نہیں کرتا ۔ ہم تو ایک نلکی ہیں جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ جو چاہتا ہے پھینکتا ہے۔ کیا
ہمارے جیسے اور لوگ نہیں ہیں؟ ہمارے جیسے کیا ایسے لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ہم سے
بہت زیادہ مال دیئے ہیں مگر وہ دین کے لئے کچھ نہیں دیتے ، ہم سے زیادہ علم دیتے ہیں مگر
وہ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت نہیں کرتے ، ہم سے بڑھ کر درجے دیتے ہیں مگر خدا کے
دین کو ان سے کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ مہر ہے جو اُن کے ہاتھوں پر لگی ہوئی ہے۔ اُن کے
پاس ہم سے زیادہ مال ہے، ہم سے زیادہ رسوخ ہے ، ہم سے زیادہ طاقت ہے، اگر وہ عقل
سے کام لے کر دیکھنا چاہیں کہ قربانیوں کا کیا نتیجہ ہوتا ہے تو وہ سمجھ سکتے ہیں مگر باوجود اس
کے اُن کو توفیق نہیں ملتی کہ قربانیاں کریں ۔ وجہ یہ کہ ان پر خدا تعالیٰ کا فضل نہیں ہے اور ہم
پر ہے۔
خدا کی نے مولانا روم نے اپنے متعلق لکھا ہے میں نے کی طرح ہوں ۔ بُلانے والا جو
کچھ بلاتا ہے وہ بولتا ہوں ۔ ہماری جماعت کو بھی کیا بلحاظ افراد اور کیا بلحاظ
جماعت سمجھ لینا چاہئے کہ ہم بھی خدا کی ئے ہیں ۔ خدا ہمیں بلاتا ہے اور ہم بولتے ہیں ۔ ہم

خطابات شوری جلد اول
۲۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
میں سے کوئی ایک شخص بھی ایسا نہیں ہے جو اپنے ایمان کے مطابق کہہ سکتا ہو کہ وہ اپنے ذاتی
علم کی وجہ سے کام کرتا ہے اور اپنے متعلق تو میں یہاں تک کہتا ہوں کہ جو کام خدا تعالیٰ مجھ
سے کراتا ہے اُس کے متعلق میں اپنے اندر ذرا بھی طاقت نہیں پاتا۔ میں نے مڈل کا امتحان
دیا تو اس میں فیل ہو گیا ۔ انٹرنس کا امتحان دیا تو اُس میں بھی فیل ہو گیا۔ بسا اوقات گھر کی
عورتیں تک کہہ دیتی تھیں کہ یہ کیا امتحان پاس کرے گا۔ ایک بھی سند نہیں دُنیا کے علم کی جو
پیش کر سکوں ۔
دنیا کو چیلنج مگر میں نے خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت بارہا چیلنج دیا ہے کہ کوئی شخص
دنیا میں ہو جو احمدی نہ ہو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے
فیض یافتہ نہ ہو، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو نہ ماننے والا یا آپ کا درجہ
گھٹانے والا ہو وہ آئے اور قرآن کریم کا کوئی رکوع قرعہ کے ذریعہ نکال کر اُس کی
تفسیر لکھے۔ اگر میں نئے معارف اور حقائق اُس سے بڑھ کر بیان نہ کروں تو مجھے جھوٹا
سمجھا جائے ، ورنہ وہ حق کو مان لے مگر دُنیوی علم کی کوئی سند میرے پاس نہیں ہے۔
مدرسوں کی شکایت جب میں پرائمری میں پڑھتا تھا تو مدرسوں نے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے میری شکایت کی کہ یہ کچھ نہیں پڑھ
پڑھتا۔
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا اس نے کیا نوکری کرنی ہے۔
حضرت میر صاحب ( نانا جان ) مرحوم نے خدا تعالیٰ بڑی بڑی رحمتیں اُن پر نازل کرے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ایک دفعہ آ کر کہا محمود نے تو ابھی تک کچھ سیکھا ہی
نہیں ، اسے کچھ آتا ہی نہیں ۔ اُن کی یہ باتیں میں بھی سُن رہا اور کانپ رہا تھا کہ نہ معلوم
اب کیا ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا مولوی صاحب ! (حضرت خلیفہ
اول) کو بُلاؤ۔ جب وہ آئے تو کہا میر صاحب یوں کہتے ہیں ۔ حضرت مولوی صاحب نے
فرمایا میں نے امتحان لیا تھا اتنا برا تو نہیں ۔
حضرت مسیح موعود کا امتحان لینا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے فرمایا اچھا
ہم خود امتحان لیتے ہیں۔ اس پر آپ نے ایک
فقرہ لکھ کر فرمایا یہ لکھو۔ میں نے وہ لکھ دیا۔ اُسے دیکھ کر فرمانے لگے یہ تو خوب لکھ سکتا ہے۔
۔

خطابات شوری جلد اول
۲۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اُس وقت میں ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتا تھا مگر آپ نے میرا یہ امتحان لیا کہ
ایک فقرہ نقل کرایا۔ تو اللہ تعالیٰ نے مجھے امتحانوں سے بھی بچایا۔ جن امتحانوں میں خود
پڑے اُن میں فیل ہوئے اور جن امتحانوں کے لئے آپ نہ گئے اُن کو خدا تعالیٰ نہ لایا۔ تو
اپنی ذات کے متعلق تو میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ہرگز اس کام کے قابل اپنے آپ کو نہیں پاتا
جس کے لئے خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا اور میں تو اس کام کے قابل بھی اپنے آپ کو نہیں پاتا جو
اپنے طور پر کرتا ہوں۔ ہاں میں یہ ضرور محسوس کرتا ہوں کہ میرے پیچھے ایک اور ہستی
ہے اور ایک بالا طاقت ہے۔ جب میرا قدم چلنے سے اور ہاتھ اُٹھنے سے رہ جاتے ہیں
تو وہ ہستی آپ اُٹھاتی ہے اور آسمان کی بلندیوں پر لے جاتی ہے۔ وہی طاقت ہر
احمدی کے پیچھے ہے جو اپنی ذات کے متعلق تکبر نہیں کرتا ، وہ اُسے اُٹھاتی ہے اور آئندہ
بھی اُٹھائے گی۔
معارف قرآن سمجھنے کیلئے مشورہ مجھ سے جب کوئی کہتا ہے کہ تبلیغ میں کامیابی
حاصل کرنے اور قرآن کریم کے معارف سمجھنے
کے لئے کوئی نصیحت کرو تو میں اُسے یہی مشورہ دیتا ہوں کہ اپنے دماغوں اور دلوں کو بالکل
خالی کر لو اور خدا تعالیٰ کے سامنے اپنے آپ کو بالکل جاہل بنالو۔ یہی اور صرف یہی ذریعہ
ہے روحانی علوم حاصل کرنے اور روحانی امور کے سمجھنے کا۔ خدا تعالیٰ کے آگے گر جاؤ وہ
خود تمھیں اُٹھائے گا ، اپنے آپ کو بے طاقت سمجھ لو وہ خود تمھیں طاقت عطا کرے گا۔
ایک لطیف مثال ایک بزرگ نے کیا ہی لطیف مثال دی ہے کہتے ہیں وہ دیکھو جب کسی
درندے کے آگے انسان لیٹ جائے تو وہ بھی اُسے زخمی نہیں کرتا۔
پھر تم خدا تعالیٰ کو کیوں ایسی ہستی نہیں یقین کرتے کہ جو اُس کے آگے گر جاتا ہے، اُسے وہ
ضائع نہیں کرتا۔
حقیقی کامیابی کا گر پس بھی اور حقیقی کامیابی کا گر یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کے آگے مگر جاؤ۔ اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا اُس کے سامنے اقرار کرو ورنہ
جو دل میں یہ سمجھتا ہے کہ میں بھی کچھ کر سکتا ہوں مگر لوگوں کے سامنے کہتا ہے میں کیا اور
میری طاقت کیا وہ منافق ہے، وہ جھوٹا ہے۔ منکسر المزاج وہ ہے جو دل میں بھی اقرار کرتا

خطابات شوری جلد اول
۲۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
ہے کہ وہ کچھ نہیں کرتا نہ کہ وہ جو صرف زبان سے کہتا ہے اور دل میں سمجھتا ہے میں یہ کر سکتا
ہوں، وہ کر سکتا ہوں ۔ جب ہم مخلی بالطبع ہو کر سوچیں کہ ہم میں کوئی لیاقت اور قابلیت ہے
یا نہیں اور اُس وقت دل میں کہے کہ کوئی نہیں ، تب وہ برکات حاصل ہوں گی جن کی وجہ سے
کامیابی حاصل ہوتی ہے۔
عظیم الشان نتائج تک پہنچنے کی توفیق پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں اس بات کے لئے دعا کرنے کی کہ اللہ تعالیٰ
ہمیں صحیح اور عالیشان نتائج پر پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے۔ دُعا کرنے سے پہلے میں نے یہ نہیں
کہا تھا مگر دُعا کرتے وقت اس بات کو دُعا میں شامل کر لیا تھا کہ خدا تعالیٰ ہمیں عظیم الشان
نتائج تک پہنچنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ پس ہمیں یہ دُعا کرنی چاہئے کہ ہماری نیتیں درست
ہوں ، ہم صحیح نتائج پر پہنچیں اور وہ عظیم الشان نتائج ہوں ۔ ہم اُن ہمتوں کو لے کر اُٹھیں جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے خاص طور پر ملتی ہیں ۔ پھر ان نتائج کے مطابق زندگی بسر کریں اور
لوگوں سے زندگی بسر کرائیں ۔
مگر یہ بات خوب اچھی طرح سمجھ لو کہ یہ دُعا ئیں تب قبول ہوں گی جب اللہ تعالیٰ
کے آگے عاجزی سے اپنے آپ کو ڈال دیں گے۔ جو یہ نہیں سمجھتا یا اپنے اعمال سے یہ ظاہر
نہیں کرتا کہ اُسے خدا تعالیٰ کی مدد کی ضرورت ہے، اُس کی دُعا قبول نہیں ہوتی جیسا کہ میں
نے آج کے خطبہ میں بتایا ہے۔
ہمارے اجتماع کی غرض ہمارا کام معمولی نہیں اور آج ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ
اُس مقصد کے قریب ہونے کی کوشش کریں جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ہمارا مقرر کیا ہے اور چونکہ ہم سب باتوں پر یک
لخت اور ایک وقت میں غور نہیں کر سکتے اس لئے یہ صورت اختیار کی گئی ہے کہ بعض چھوٹے
چھوٹے ٹکڑوں کو لے لیں اور سال بھر ان کے متعلق کام کریں ۔ پس ہمارے لئے نہایت
ضروری ہے کہ خشیت اللہ لے کر ان باتوں پر غور کریں اور نہایت ضروری ہے کہ ان
ارادوں اور تجویزوں کے مطابق زندگی بسر کریں ۔

خطابات شوری جلد اول
۲۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
مجلس مشاورت کے فیصلے مجھے افسوس ہے کہ یہاں کئی فیصلے کئے جاتے ہیں مگر گھر جا
کر احباب اُنھیں بھول جاتے ہیں ۔ آپ لوگوں میں
سے کئی ایک نمائندے ایسے ہیں جو اس سال پھر آئے ہیں۔ وہ اپنے دل سے پوچھیں کسی
اور کے متعلق نہیں اپنے نفس کے متعلق ہی سوال کریں ، کیا وہ کہہ سکتے ہیں کہ اُنھوں نے اُن
فیصلوں کے مطابق زندگی بسر کی جو گزشتہ سال مجلس مشاورت میں کئے گئے تھے؟ اور کیا
انھوں نے اپنے اپنے مقام اور اپنی اپنی جماعت میں ان فیصلوں کو جاری کرنے کی کوشش کی
اور اتنی کوشش کی جتنی کرنے کی ضرورت تھی ؟ اگر نہیں کی تو میں پوچھتا ہوں اس طرح جمع
ہونے سے کیا حاصل؟ یہ اجتماع ایسا ہی سمجھا جائے گا جیسے چوہوں نے جمع ہو کر تجویز کی تھی
کہ سب مل کر بلی کو پکڑ لیں گے لیکن جب بلی آئی تو سب بھاگ گئے ۔ اگر ہم یہاں مجلس
میں یہ کہہ جائیں کہ ہم یہ کریں گے وہ کریں گے لیکن جب گھر جائیں تو سب کچھ بھلا دیں تو
بتاؤ یہاں جمع ہونے کا کیا فائدہ؟
اب میں دوستوں سے کہوں گا جو کچھ پیچھے ہو چکا وہ تو ہو چکا، اُسے ہم واپس نہیں
لا سکتے مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے جب بھی تم تو بہ کرومیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اگر ہم
پہلے کوتاہی اور سستی ہوئی ہے تو آؤ آج سے سچے دل سے اقرار کریں کہ آئندہ ایسا
سے
نہیں ہوگا ۔
بے شک کا رکنوں کی بھی کوتاہی ہے کہ گزشتہ سال کی مجلس مشاورت کی رپورٹ آب
شائع کی ہے حالانکہ چاہئے تھا کہ مشاورت کے بعد پہلے مہینہ میں ہی شائع کر کے بھیج دیتے
تا کہ نمائندوں کو وہ اقرار یاد آ جاتے جو انھوں نے مجلس میں کئے تھے۔
مومن کی شان مگر مومن کو یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ دیکھو خدا تعالیٰ یہود کو کہتا
ہے۔ يُبَنِي إِسْرَاء يُلَ اذْكُرُ و انعمتي ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے کہتا ہے نذیر ہے تو مومنوں کے لئے یہ حکم ہے کہ دوسروں کو یاد دلائیں نہ
یہ کہ اُن کو کوئی یاد دلائے کیونکہ یہ ضرورت کمزور کے لئے ہوتی ہے کہ اسے کوئی یاد دلائے مگر
پھر بھی سب لوگ برابر نہیں ہوتے ۔ پھر بعض کے حافظوں میں بھی نقص ہوتا ہے اس لئے
چاہئے تھا کہ جلد رپورٹ شائع کی جاتی ۔ پس دوستوں کو تو میں یہ کہوں گا کہ وہ اپنے آپ کو

خطابات شوری جلد اول
۲۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اس درجہ پر پہنچائیں کہ وہ کسی کے یاد دلانے کے محتاج نہ رہیں اور کارکنوں کو یہ نصیحت
کروں گا کہ وہ اپنے فرض کو پہچانیں اور جلد سے رپورٹ شائع کیا کریں ۔
گزشتہ سال کے متعلق دوستوں نے کچھ اقرار کئے تھے۔ ان میں سے ریز روفنڈ کا چندہ
ایک یہ بھی تھا کہ دین کی ضروریات کے لئے چندہ جمع کریں گے مگر
ان وعدوں کے مطابق شاید دس فیصدی نے بھی کوشش نہیں کی اور میں آما بِنِعْمَةِ رَبِّكَ
محدث کے طور پر کہہ سکتا ہوں کہ سوائے ہمارے خاندان کے کوئی ایسانہ ہوگا جس نے
سارے وعدے پورے کئے ہوں مگر اس میں اس تحریک کو چلانے والوں کی سستی کا بھی دخل
ہے۔ پھر جلسہ سالانہ پر جو وعدے کئے گوان میں بھی سستی اختیار کی گئی مگر اتنی نہیں جتنی مجلس
مشاورت کے وعدوں میں۔ تاہم اتنی چستی بھی نہیں دکھائی گئی جس کی ضرورت ہے۔ اس لئے
توجہ دلاتا ہوں کہ دوست مالی پہلو کے وعدوں کو یاد رکھیں ۔ جنھوں نے وعدے کئے ہوئے ہیں وہ
اُنھیں پورا کریں اور جنھوں نے نہیں کئے اُن سے کرائیں کیونکہ ہمارے تمام کام مال چاہتے ہیں
اسی لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد لیا ۔ پس ایک بات تو
یہ مد نظر ہو کہ جو وعدے کئے گئے ہیں انھیں پورا کیا جائے۔
ارادوں میں بلندی ہو
نہ ہو۔
پھر یہ مد نظر ہو کہ ہمارے ارادوں میں بلندی ہو، پستی :
ہمارے ارادوں کو خدا تعالیٰ نے پورا کرنا ہے ۔ اگر ہم یہ
ارادہ کر لیں کہ چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہم پیچھے قدم نہیں ہٹائیں گے تو ضرور
خدا تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔ ہم نے کئی نظارے خدا تعالیٰ کی تائید کے دیکھے ہیں۔ ایسی
حالت میں جب بظاہر کامیابی کی کوئی صورت نظر نہ آتی تھی خدا تعالیٰ نے کامیابی کے سامان
پیدا کر دیتے ہیں ۔ پس جب ہمارے ذاتی معاملات میں خدا تعالیٰ ایسے نشان دکھاتا ہے تو
پھر کیا وجہ ہے کہ اسلام کے لئے نہ دکھائے ۔
ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ میں تجویز ہوئی کہ چونکہ قحط ہے اس لئے سالانہ
جلسہ کے دن تین کی بجائے دو کر دیئے جائیں ۔ اُس وقت میں لنگر خانہ کا منتظم تھا۔ دنوں
میں کمی کرنا میرا کام نہ تھا یہ مجلس نے فیصلہ کیا تھا۔ مگر حضرت خلیفہ اول کا جس طرح طریق
تھا کہ جس کا قصور ہوتا اُسے مخاطب نہ کرتے دوسرے کو مخاطب کر کے وہ بات کہہ

خطابات شوری جلد اول
۲۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
دیتے ۔ آپ نے مجھے خط لکھا ۔ اُس میں عربی کا ایک مصرعہ لکھا جس کا مطلب یہ تھا کہ
خدا سے یہ خوف مت کرو کہ وہ عاملوں کے عمل کا اجر کم دے گا ۔ پس اگر خدا تعالیٰ پر یقین ہو
اور جو کچھ پاس ہوا سے قربان کر دیا جائے تو پھر جس قدر زائد کی ضرورت ہو وہ خود پوری کر
دے گا ۔ ہمیں دون ہمتی سے نہیں بلکہ علو ہمتی سے ان مسائل پر غور کرنا چاہئے جو ہمارے
سامنے پیش ہوں۔
محبت اور الفت کا رنگ پھر محبت اور الفت کے رنگ میں غور کرنا چاہئے ۔ بسا اوقات
ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص کوئی بات بیان کرتا ہے اور دوسرا
اُسے اپنے خلاف سمجھ لیتا ہے ۔ مشورہ میں تبھی فائدہ ہو سکتا ہے جب وسعت حوصلہ سے کام
لیا جائے اور ہر ایک کی بات کو ٹھنڈے دل سے سُنا جائے ۔ جب اسے چھوڑ دیا جائے تو
تفرقہ پیدا ہو جاتا ۔ ہو جاتا ہے۔ پس کبھی یہ مت سمجھو کہ ہماری بات غالب ہو کر رہے ات غالب ہو کر رہے بلکہ ہر وقت یہی
سمجھو کہ خدا کی بات غالب رہے۔
وقت ضائع نہ ہو پھر دوست اس بات کو بھی مد نظر رکھیں کہ وقت ضائع نہ ہو۔ بعض کو
اوقات ایک ہی بات ہوتی ہے جسے دوست دُہراتے جاتے ہیں ۔
اگر اس بات کی تائید کرنی ہو جو پیش ہو تو یہ ووٹ طلب کرنے کے وقت کی جاسکتی ہے۔
ہاں اگر کوئی نئی دلیل پیش کرنی ہو یا کوئی بات رہ گئی ہو وہ بیان کرنی ہو تو بیان کی جاسکتی ہے۔
ورنہ پہلی بات کو دہرانا وقت ضائع کرنا ہے۔ پس اس بات کو دوست یا د رکھیں کہ جب نئی بات
پیش کرنی ہو تب کھڑے ہوں پہلی بات کو دُہرانے کے لئے کھڑے نہ ہوں ۔
باتیں غور سے سنو پھر ایک دوسرے کی باتوں کو غور اور توجہ سے سننا چاہئے ۔ دیکھا گیا
ہے کہ بعض دوست دوران مشاورت سو بھی جاتے ہیں یا ایک
دوسرے سے باتیں کرتے رہتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اور اس پارلیمنٹ میں جو صدر پارلیمنٹ
کہلاتی ہے دیکھا گیا ہے کہ ممبر تالیاں بجاتے ، دانت نکالتے اور منہ چڑاتے ہیں۔ مگر وہ دنیا کی
پارلیمنٹوں کی ماں ہے۔ آپ کی مجلس دینی مجلسوں کی ماں ہے اور ایسی مجلس میں شامل ہونے
والوں کے لئے حکم ہے فَاسْتَمِعُوا له ، کہ سنو ۔ پس سوائے ایسی بات کے کہ مثلاً کوئی
باہر سے آئے اور پوچھ لے کہ کیا بات ہو رہی ہے یا کسی کو کوئی ہدایت دینے کے لئے بات کی

خطابات شوری جلد اول
۲۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
جا سکتی ہے مگر یوں ہی باتیں کرنا یا آپس میں باتیں کرنا یہ درست نہیں ، اس سے بچنا چاہئے ۔
مومن کی رائے پھر یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ کسی کی خاطر کوئی را۔ رائے نہ دی جائے۔
مومن کا قول بازار کا سودا نہیں جو لحاظ سے یا روپیہ سے خریدا جا سکے۔
یا مومن بازاری عورت نہیں جسے ہر ایک خرید سکے بلکہ وہ خدا کے لئے رائے قائم کرتا اور
اُس کے لئے رائے دیتا ہے، وہ کسی عزیز سے عزیز کے لئے رائے نہیں دیتا۔ وہ نہ کسی کی
محبت کی وجہ سے اپنی رائے دیتا ہے اور نہ کسی بڑے کی بڑائی سے ڈرتا ہے وہ جو بات حق
سمجھتا ہے وہی بیان کرتا ہے۔ ہاں یہ احساس ضرور ہو کہ کسی دوسرے پر حملہ نہ ہو، کسی کی
دل شکنی نہ ہو، کسی بات پر ضد نہ ہو کہ اپنی ہی بات پر زور دیتا رہے۔ اوّل تو یہ سمجھنا چاہئے
کہ دوسروں کی رائے بھی درست ہو سکتی ہے لیکن اپنی رائے کو درست سمجھے تو اس کے ساتھ
ہی یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ اگر اُس کی رائے نہ تسلیم کی گئی تو دُنیا تباہ نہ ہو جائے گی اور اگر اس
کی رائے کے خلاف کرنے سے دُنیا تباہ بھی ہو سکتی ہو تو پھر خدا تعالیٰ اس کی اصلاح کر دے
گا اور اس بگڑی کو بنا دے گا۔ بنا
مشاورت میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیا جائے پھر یہ بات بھی مد نظر رہے کہ
زیادہ سے زیادہ ، زیادہ مجلس شوری میں
میں حصہ لیا جائے ۔ ہمارا کام اتنا لمبا ہوتا ہے کہ سارے آدمی اتنے عرصہ تک نہیں بیٹھ سکتے ۔
سوائے میرے کہ مجھے بیٹھنا پڑتا ہے۔ بعض کمزور اور بوڑھے بھی ہوتے ہیں ، بعض کو کھانے
کی ضرورت پیش آتی ہے، بعض کو کوئی اور حاجت لاحق ہو جاتی ہے مگر باوجود اس کے
دوستوں کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے ۔ اگر کسی ضرورت کے لئے جانا پڑے تو اس کے
لئے بہت کم وقت خرچ کرنا چاہئے اور پھر جلد واپس آ جانا چاہئے ۔ پارلیمنٹ میں تو اس
طرح ہوتا ہے کہ جب تک دلچسپی ہو ممبر بیٹھے رہتے ہیں اور جب کوئی ایسا کام ہو جس سے
دلچسپی نہ ہو اُٹھ کر چلے جاتے ہیں مگر ہمیں پورا وقت دینا چاہئے کیونکہ ہماری کوئی بڑی سے
بڑی ضرورت دین کی چھوٹی سے چھوٹی ضرورت کے مقابلہ میں بھی کوئی حقیقت نہیں رکھتی ۔

آج 10 میں سے 10 باقی