مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۲۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
مجلس مشاورت کی اہمیت میں دیکھتا ہوں مجلس مشاورت جماعت میں بہت اہمیت
اختیار کر رہی ہے اور ایسا ہی ہونا بھی چاہئے ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ لَا خِلَافَةَ إِلَّا بِمَشْوَرَةٍ کہ خلافت بغیر مشورہ کے
نہیں ۔ اور یہ آپ نے خدا تعالیٰ کے حکم سے فرمایا ۔ یہ میں اس لئے کہتا ہوں کہ خلافت کا
حکم قرآن میں ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق کوئی حد بندی اپنی
طرف سے نہ کر سکتے تھے۔ بات یہی ہے کہ خلافت کبھی مفید نہیں ہو سکتی جب تک اُس کے
ساتھ مشورہ نہ ہو۔ تو خدا تعالیٰ کے نزدیک تو مجلس شوری کو پہلے ہی اہمیت حاصل تھی مگر
جماعت کی اس طرف کم توجہ تھی ۔ اب جماعت بھی اسکی اہمیت محسوس کر رہی ہے اور اس
دفعہ دو تین جماعتوں کی طرف سے یہ سوال اُٹھایا گیا ہے کہ فلاں نمائندہ ہو فلاں نہ ہو۔ پہلے
یوں کہتے تھے کہ بھئی مجلس مشاورت میں جانے کے لئے کس کو فراغت ہے؟ اگر کوئی کہتا مجھے
ہے تو اُسے بھیج دیتے مگر اب کے جماعتوں نے نمائندوں کے انتخاب کئے ہیں اور اچھے
طریق پر کئے ہیں ۔ اس بات پر بحث ہوئی ہے کہ کون نمائندہ بن کر جائے ، یہ ایک اچھی
روح ہے۔
مجلس مشاورت کی ع
کی عزت ہماری جماعت کو سمجھنا چاہئے کہ ہماری مجلس شوری کی
عزت ان بنچوں اور کرسیوں کی وجہ سے نہیں ہے جو یہاں
بچھی ہیں بلکہ عزت اس مقام کی وجہ سے ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک اسے حاصل ہے۔
بھلا کوئی کہہ سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت اُس لباس کی وجہ سے تھی جو آپ
پہنتے تھے۔ آپ کی عزت اُس مرتبہ کی وجہ سے تھی جو خدا تعالیٰ نے آپ کو دیا تھا۔ اسی طرح
آج بے شک ہماری یہ مجلس شوری دنیا میں کوئی عزت نہیں رکھتی مگر وقت آئے گا اور
ضرور آئے گا جب دُنیا کی بڑی سے بڑی پارلیمنٹوں کے ممبروں کو وہ درجہ حاصل نہ ہوگا
جو اس کی ممبری کی ی وجہ سے حاصل ہوگا کیونکہ اس کے ماتحت ساری دُنیا کی پارلیمنٹیں و
آئیں گی ۔ پس اس مجلس کی ممبری بہت بڑی عزت ہے اور اتنی بڑی عزت ہے کہ اگر
بڑے سے بڑے بادشاہ کو ملتی تو وہ بھی اس پر فخر کرتا اور وہ وقت آئے گا جب بادشاہ
اس پر فخر کریں گے۔ پس ضرورت ہے کہ جماعت اس کی اہمیت کو اور زیادہ محسوس کرے
خطابات شوری جلد اول
۲۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اور ضرورت ہے کہ سال میں دو دفعہ ہوتا کہ زیادہ مسائل پر غور کیا جا سکے۔
اس کے بعد میں رپورٹ ہائے نظارت کے سُنانے کا موقع ناظروں کو دیتا ہوں ۔
ابھی پروگرام میں وقت تو میرے لئے ہے مگر میں اس بات کو دیکھ کر کہ پچھلے سال نظارتوں
کی رپورٹیں پوری سُنائی نہیں جا سکی تھیں اور وقت ختم ہو گیا تھا میں اپنے وقت میں سے بھی
کچھ وقت دیتا ہوں اور کچھ آپ لوگوں کو پروگرام میں تجویز کردہ وقت کے بعد بیٹھ کر دینا ہو
گا تا کہ رپورٹیں ختم ہو سکیں ۔ پس میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ماتحت اس کارروائی کو شروع
کرنے کی اجازت دیتا ہوں ۔ ناظر صاحب اعلیٰ اپنی رپورٹ پڑھیں ۔“
حضور کے ارشاد کے مطابق ناظر صاحبان نے اپنے اپنے صیغہ جات کی رپورٹیں
پڑھیں۔ اس کے بعد سوالات کی مطبوعہ کا پیاں نمائندگان میں تقسیم کی گئیں ۔ سوالات کے
بارہ میں حضور نے فرمایا :-
دو
سوالات کے متعلق بعض اُصولی غلطیاں ہوئی ہیں، ان کا ذکر کر دینا ضروری سمجھتا
ہوں ۔ ایک تو یہ کہ سارے کے سارے سوالات ایسے ہیں جو نمائندوں کی طرف سے نہیں
حالانکہ سوال کرنے کا حق نمائندوں کے لئے ہے ورنہ مجلس میں سوال کون کرے اور جواب
کیسے دیا جائے۔
پھر سوالات جن نمائندوں کی طرف سے ہوں اُن کے نام درج ہونے
چاہئیں ۔ آئندہ کے لئے اعلان کرتا ہوں کہ صرف نمائندوں کی طرف سے سوالات بھیجے جا
سکتے ہیں اور نمائندے تبھی سوال بھیج سکتے ہیں جب کہ جنوری کے پہلے ہفتہ میں وہ منتخب ہو
جائیں ۔ یکم مارچ تک سوالات یہاں آجانے چاہئیں تاکہ ناظروں کو اُن کے جواب کی عظیم
تیاری کا موقع مل جائے ۔
چونکہ سوالات شائع ہو چکے ہیں اس لئے ناظروں سے کہتا ہوں جس کے متعلق جو
سوال ہو، وہ باری باری اُس کا جواب دیں ۔
حضور کی اس اُصولی ہدایت کے بعد ناظر صاحبان نے موصولہ سوالات کے جواب
دیئے ۔ بعد ازاں حضرت خلیفہ اسی نے سوالات اور نظارتوں کی رپورٹوں پر بصیرت
افروز تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا :-
خطابات شوری جلد اول
۲۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اب سوالات کے جواب ہو چکے ہیں اور ہمارے سامنے جو کام ہے وہ یہ ہے کہ
مختلف صیغوں کے لئے جو امور ایجنڈا میں درج ہیں اُن پر غور کرنے کے لئے سب کمیٹیاں
بنائی جائیں مگر اس سے پہلے ایک بات سوالات کے متعلق میں کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے ۔
سوالات کے متعلق ے متعلق ایک شرط ایک دوست نے اس دفعہ کچھ سوالات بھیجے تھے جن
کے ساتھ یہ شرط لکھی تھی کہ اس صورت میں ان
سوالات کو پیش کیا جائے جب کہ ان کے جوابات دینے کے بعد ان پر گفتگو کرنے کی بھی
اجازت ہو، ورنہ نہ پیش کئے جائیں ۔
یہ درخواست اصولاً بھی غلط ہے اور ایک اور لحاظ سے بھی غلط ہے جسے میں ابھی بیان
کروں گا ۔ اصولاً تو اس لئے غلط ہے کہ ایسے موقع پر کہیں بھی سوالات کے بعد گفتگو کا موقع
نہیں دیا جاتا کیونکہ کلام در کلام کا سلسلہ اس قدر وسیع ہے کہ کوئی اور سلسلہ اتنا وسیع نہیں
ہے۔ اس سلسلہ کو اتنا بڑھایا جا سکتا ہے کہ دُنیا تو ختم ہو جائے مگر یہ وختم۔ یہ سلسلہ ختم نہ ہو ۔ اس لئے
عام طور پر یہی ہوتا ہے کہ جو سوال پوچھا جائے اُس کا جواب دے دیا جاتا ہے ۔ اگر کوئی
بات رہ گئی ہو تو وہ پوچھ لی جاتی ہے مگر یہ نہیں کہ سوال و جواب کا سلسلہ شروع کر دیا جائے۔
پس جو شرط لگائی گئی تھی وہ دنیا کے مروجہ اصول کے خلاف تھی ۔
سوال کرنے کی اجازت دینا خلیفہ کا کام ہے دوسرے سوال کے متعلق بولنا اور سوال کرنے کرنے کی اجازت
دینا چونکہ خلیفہ کا کام ہے اس لئے اس قسم کی سٹرائیک نہیں کرنی چاہئے کہ اگر جواب دینے
کے بعد پھر بولنے کی اجازت نہ ہو تو پھر سوال پیش ہی نہ کئے جائیں ۔ :
ان کو سوالات پیش کرنے چاہیئے تھے اور پھر ان کے متعلق مزید گفتگو کرنے کے لئے
درخواست کرنی چاہئے تھی کہ اجازت دی جائے ۔ اگر مناسب ہوتا تو میں اجازت دے دیتا
اور مناسب نہ ہوتا تو نہ دیتا۔ اس طرح وہ بھی خوش ہو جاتے اور سوالات سے جو بہت سے
فائدے حاصل ہو جاتے ہیں وہ بھی حاصل ہو سکتے ۔ پس یہ کہنا کہ اگر لمبی گفتگو کی اجازت نہ
ہو تو سوالات بھی پیش نہ کئے جائیں یہ درست نہیں تھا۔ ابھی دیکھئے سوالات میں ایک مفید
مانہ یہ نہیں سوالات ایک
بات کا ذکر آ گیا (یعنی مالی سال کو ختم کرنے کے متعلق ) جس کے متعلق غلط طریق پر عمل ہوتا