مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۲۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
رپورٹ پیش کرے کہ دفاتر کا عملہ کم ہے اور کام زیادہ ہے یا عملہ زیادہ ہے اور کام کم ہے۔
نظارتوں کے فرائض پورے طور پر ادا ہوتے ہیں یا نہیں؟ اس کمیٹی میں ایسے آدمی ہوں جو
حکومت کرنے کا رنگ رکھتے ہوں تا کہ وہ ناظروں کے کام کو چیک کر سکیں ۔ پھر وہ حساب کتاب
سے بھی واقف ہوں ، دفتری حالات سے بھی واقفیت رکھتے ہوں اور وہ اس پائے کے ہوں
کہ ناظروں کے کام کی پڑتال کر سکیں۔ یہ بھی ایک طبعی امر ہوتا ہے کہ جس پایہ کے کام
کرنے والے ہوں اگر اُس پایہ کے معائنہ کرنے والے نہ ہوں تو نتائج خاطر خواہ نہیں
نکلتے ۔ پھر جن کے کام کا معائنہ کیا جائے اُنھیں بھی ناگوار گزرتا ہے۔ اس لئے احباب ان
سب باتوں کو مد نظر رکھ کر اس کمیٹی کے لئے نام پیش کریں ۔“
اس پر کچھ نام پیش :
منتخب کیا ۔
رم
ہوئے جن میں سے حسب ذیل تین اصحار تین اصحاب کو حضرت خلیفة المسیح نے
(۱) چوہدری نعمت اللہ خان صاحب سب حج دہلی ۔
(۲) پیرا کبر علی صاحب وکیل فیروز پور ۔
(۳) غلام حسین صاحب ڈسٹرکٹ انسپکٹر کرنال ۔
اور فرمایا :-
دو
یہ دوست معائنہ کرنے کے لئے اپنی فرصت اور سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے خود
تاریخ مقرر کر لیں اور اس کی اطلاع نظارتوں کو دے دیں ۔ چوہدری نعمت اللہ خاں صاحب
کو اس کمیٹی کا پریزیڈنٹ مقرر کیا جاتا ہے۔ وہ مناسب موقع پر دوسروں کو جمع کر لیں لیکن
جب کسی دفتر کا معائنہ کرنا ہوا سے لکھ دیں تا کہ وہ تیاری کرے۔“
دوسرا دن
مجلس مشاورت سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت کی رپورٹ ای میل کے دوسرے میانی - ۷۔ اپریل ۱۹۲۸ء کو سب ۷۔ ۱۹۲۸ء
تعلیم و تربیت کی رپورٹ پیش ہوئی۔ لڑکیوں کے بورڈنگ ہاؤس کی تجویز زیر بحث آئی تو
حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد اول
۲۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
دو
یہ رپورٹ جو ناظر صاحب تعلیم و تربیت نے سنائی ہے اس میں تین معاملے ہیں
جن پر اصحاب نے غور کرنا ہے۔ اب ان میں سے باری باری ایک ایک بات پیش کی
جائے گی لیکن ایک بات میں درمیان میں کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ مجلس شوری میں جو
غور اور مشورہ ہوتا ہے اس کے متعلق میں ایک بات پہلے کہہ چکا ہوں ۔ اُمید ہے کہ ناظر
صاحبان اور دوسرے احباب اسے مد نظر رکھیں گے وہ یہ ہے کہ اسلامی اصول شریعت کے
مطابق کسی امر کے فیصلہ کا حق خلیفہ کو ہی ہے دوسروں کا کام مشورہ دینا ہے۔ پس مجلس
مشاورت کوئی فیصلہ نہیں کرتی بلکہ مشورہ دیتی ہے۔ فیصلہ خلیفہ کرتا ہے۔ مجلس مشاورت میں
گفتگو کرتے وقت یا سب کمیٹی کی رپورٹوں میں کسی امر کا ذکر کرتے وقت یہ احتیاط ہونی
چاہئے کہ یہ نہ کہا یا لکھا جائے کہ مجلس نے یہ فیصلہ کیا بلکہ یہ کہا جائے کہ مجلس نے یہ مشورہ دیا یا
یہ کہ مجلس کے مشورہ دینے پر خلیفہ نے یہ فیصلہ کیا۔ گو احباب جانتے ہیں عموماً وہی فیصلہ ہوتا
ہے جو آپ لوگ مشورہ دیتے ہیں مگر شریعت کے احترام کے لئے ضروری ہے کہ ایسے الفاظ
استعمال کئے جائیں جو اُسی مفہوم کو ادا کریں جو شریعت کا منشاء ہے۔ بعض اوقات ایسا ہو سکتا
ہے کہ مشاورت کے فیصلہ کے یہی معنی سمجھے جائیں کہ جو خلیفہ نے فیصلہ کیا۔ جیسے انگلستان
میں جب یہ کہا جاتا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا تو اس سے مراد یہ ہوتی ہے کہ بادشاہ اور
پارلیمنٹ نے یہ فیصلہ کیا۔ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہمارے ہاں خلیفہ کے فیصلہ کو مجلس
مشاورت کے نام سے بیان کیا جائے اور اس سے مراد یہی ہو کہ وہ فیصلہ خلیفہ نے کیا لیکن
ابھی چونکہ یہ بات رائج نہیں ہے اور ہو سکتا ہے کہ کسی کو دھوکا لگ جائے اور غلط مفہوم پیدا ہو
جائے اس لئے یہی کہنا چاہئے کہ فلاں فیصلہ جو خلیفہ نے کیا یا یہ کہ فلاں وقت جو فیصلہ ہوا وہ
یہ ہے ۔ اس میں یہ مفہوم آ جاتا ہے کہ وہ فیصلہ جو خلیفہ نے کیا تھا۔ اور اگر نام لینا ہو تو یوں
کہا جائے کہ فلاں بات کا فلاں مجلس مشاورت میں خلیفہ نے جو فیصلہ کیا تھا وہ یہ ہے۔“
اس کے بعد سب کمیٹی تعلیم و تربیت کی پہلی تجویز پر جولڑکیوں کے بورڈنگ کے متعلق
تھی گفتگو شروع ہوئی ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
” یہ معاملہ جو اس وقت پیش ہے اس کا بہت بڑا تعلق عورتوں سے ہے اور میرے
نزدیک وہ مستحق ہیں کہ اُن کی رائے بھی ہم اس کے متعلق سُنیں اس لئے گو ہمارے

خطابات شوری جلد اول
۲۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
مدرسہ خواتین کے امتحان ایسے وقت میں رکھے گئے ہیں کہ لجنہ کی کارکن خواتین اس مجلس
میں آنے کے قابل نہیں ہیں۔ وہ آجکل کتاب کا کیڑا بنی ہوئی ہیں اور جو اس وقت مجلس
میں شریک ہیں ان میں سے بہتوں کو بولنے کی مشق نہ ہو گی مگر اس خیال سے کہ اُنہیں یہ
شکایت نہ ہو کہ انہیں بولنے کا موقع نہ دیا گیا، میں اُنہیں موقع دیتا ہوں ۔ اگر کوئی بولنا
چاہے تو بولے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجلس میں بیٹھے ہوئے عورتیں آ جاتیں
اور آکر کہتیں يَا رَسُولَ اللہ ! یہ بات ہے۔ اس لئے اگر کوئی عورت اس وقت بولے گی تو
یہ کوئی شرم کی بات نہ ہو گی۔ اگر اس وقت یہاں میری بیویاں ہوتیں اور وہ بولتیں تو میں
اس پر فخر محسوس کرتا نہ کہ کسی قسم کی شرم ۔ پس اگر کوئی عورت بول سکے تو میں موقع دیتا ہوں ۔
مستورات مشورہ کر لیں میں کچھ اور ضروری باتیں کہہ دیتا ہوں ۔
میرے نزدیک زنانہ ہوسٹل کے متعلق غور کرتے وقت بعض باتوں کو مد نظر رکھنا
چاہئے اور وہ یہ ہیں کہ ہوسٹل کی ضرورت کن لڑکیوں کے لئے ہے؟ آیا اُن کے لئے جن
کے ماں باپ قادیان میں رہتے ہیں یا اُن کے لئے جن کے والدین باہر ہیں یہ بات ظاہر
ہے کہ قادیان میں رہنے والے والدین کے لئے اس بات کی چنداں ضرورت نہیں ہے کہ وہ
اپنی لڑکیوں کو ہوسٹل میں داخل کرائیں ۔ ایسی ضرورت ان کو بھی پیش آ سکتی ہے مگر یہ ایک
فیصدی ہو گی ۔ اب سوال یہ ہے کہ قادیان میں ہوسٹل کھولنے کی غرض اگر یہ ہے کہ باہر سے
لڑکیاں آئیں جنھیں دینی تعلیم دی جائے اور اُن کی تربیت کی جائے تو اس کے لئے یہ بھی
مد نظر رکھنا چاہئے کہ اُن کی عمر ایسی ہو کہ وہ دینی تعلیم حاصل کر سکیں اور اگر عام تعلیم مد نظر ہو
تو وہ یہی ہو سکتی ہے کہ جو تعلیم لڑکیاں باہر نہیں پاسکتیں وہ یہاں پائیں اور باہر جو تعلیم حاصل
نہیں ہو سکتی وہ پرائمری کی تعلیم نہیں ہے۔ پرائمری سکول ہر جگہ گھلے ہیں اور یہ تعلیم باہر بھی
ہو
سکتی ہے پس جس تعلیم کی ضرورت ہے اور جس کی جماعت خواہش کرتی ہے وہ اعلیٰ تعلیم
ہے۔ چنانچہ میرے پاس خطوط آتے رہتے ہیں کہ لڑکی پرائمری یا مڈل پاس کر چکی ہے۔
اب اعلیٰ دینی اور دُنیوی تعلیم دلانا چاہتا ہوں اس کے لئے کیا کیا جائے۔ تو پرائمری زنانہ
سکول قریباً ہر جگہ میسر آگئے ہیں مگر دقت یہ ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے لئے سکول دُور دُور ہیں اور
دیہاتوں میں رہنے والے ماں باپ ان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے اور اس لئے بھی نہیں اُٹھا

خطابات شوری جلد اول
۲۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
سکتے کہ وہ سکول غیر اقوام کے ہیں۔ مسلمان لڑکیوں کے لئے جن باتوں کی ضرورت ہوتی
ہے وہ ان میں نہیں پائی جاتیں ۔ پس جو دقت پیش آ رہی ہے وہ اعلیٰ تعلیم کے متعلق ہے۔
اس سے مراد کالج کی تعلیم نہیں ہے۔ فی الحال عورتوں کے لئے مڈل اور انٹر سکول کی تعلیم ہی
اعلیٰ تعلیم ہے۔ لوگ چاہتے ہیں کہ اس کے متعلق اپنا انتظام ہو اس لئے یہ بات مد نظر رکھنی
چاہئے کہ اگر ہوسٹل مفید ہو سکتا ہے تو وہ چھ سے نو سال تک کی لڑکیوں کا نہ ہوگا بلکہ اس سے
اوپر کی عمر کی لڑکیوں کے لئے ہوگا۔ پس دیکھنا یہ چاہئے کہ کیسی تعلیم دلانے کے لئے ہوسٹل
کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ ایک اور نقطہ نگاہ بھی ہو سکتا ہے اور وہ یہ کہ بعض لوگ خیال کرتے ہیں
کہ لڑکیوں نے تعلیم پا کر نوکری تو کرنی نہیں ان کی تعلیم کا صرف یہ مقصد ہے کہ ان کو
اخلاق فاضلہ سکھائے جائیں ۔ ان میں دین کی محبت پیدا کی جائے ۔ گھر کی اچھی حفاظت کرنا
سکھایا جائے ۔ اچھی بیویاں ، اچھی مائیں ، اچھی ہمسایہ بنایا جائے اور یہ باتیں اردو کی تعلیم
سے بھی سکھائی جاسکتی ہے۔ اس لئے پرائمری سکول اس طرز کا کھولا جائے کہ اس میں سے
سرکاری نصاب اُڑا دیا جائے اور ایسی پڑھائی رکھی جائے جو دینی اور دنیوی معاملات کے
لئے ضروری ہو ۔ ایسی صورت میں چھوٹی لڑکیاں بھی لی جاسکتی ہیں۔
میں اس معاملہ کے متعلق اس وقت کوئی رائے نہیں دے رہا بلکہ یہ بتا رہا ہوں کہ یہ
مد نظر رہنا چاہئے کہ ہم چاہتے کیا ہیں اور ضرورت کس چیز کی ہے۔ کیا یہ کہ لڑکیاں اردو لکھ
پڑھ سکیں اور انھیں دینی تعلیم بھی حاصل ہو جائے اور دوسری تربیت بھی کی جائے؟ اس کے
لئے اپنے طرز کا پرائمری سکول کھولنا پڑے گا ۔ اور اگر یہ چاہتے ہیں کہ اعلیٰ تعلیم دلائی جائے
جو مڈل سے اوپر ہو اور اس کے ساتھ دینی تعلیم کا بھی انتظام ہو جس کے لئے ہوٹل ہو تو اس
بات کو مد نظر رکھا جائے ۔
ایک دوست نے بڑے جوش سے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ہم ایک پائی نہیں
خرچ کر رہے مگر یہ درست نہیں ہے۔ یہاں مدرسہ خواتین کھلا ہے، پرائمری اور مڈل تک کی
پڑھائی ہو رہی ہے، باہر بھی احمدی لڑکیوں کے پرائمری سکول ہیں اس لئے وہ بات نہ کہنی
چاہئے جس سے غلط نہی پیدا ہو اور یہ سمجھا جائے کہ ذمہ وار اصحاب اپنے فرائض ادا نہیں کر

خطابات شوری جلد اول
۲۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
رہے۔ وہ دوست اپنے ہموطن بابو روشن دین صاحب سے ہی پوچھ لیتے کہ سیالکوٹ میں
لڑکیوں کا کوئی ایسا سکول ہے یا نہیں جس پر پائی اور آ نہ خرچ ہو رہا ہے، تو اُنہیں معلوم ہو
جاتا کہ ہم خرچ کر رہے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں اُن کی رائے کے خلاف ہوں اور نہ یہ
کہتا ہوں کہ اس سے متفق ہوں مگر یہ کہتا ہوں کہ جوش میں ایسی بات نہ کہنی چاہئے جس سے
دھوکا لگ سکے ۔
میرے نزدیک عورتوں کی تعلیم ایسا اہم سوال ہے کہ کم از کم میں تو اس پر غور کرتے
وقت حیران رہ جایا کرتا ہوں ۔ ایک طرف اس بات کی اہمیت اتنی بڑھتی چلی جا رہی ہے کہ
دنیا میں جو تغیرات ہو رہے ہیں یا آئندہ ہوں گے جن کی قرآن سے خبر معلوم ہوتی ہے ان
کی وجہ سے وہ خیال مٹ رہا ہے جو عورت کے متعلق تھا کہ عورت شغل کے طور پر پیدا کی گئی
ہے یا یہ خیال جس کی بنیاد واضح لفظوں میں بائبل نے رکھی تھی ۔ *
☆
گویا عورت کو صرف مرد کی خوشی کے لئے پیدا کیا گیا ، اب یہ خیال مٹ رہا ہے لیکن
دوسری طرف اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عورت کا میدانِ عمل مرد کے میدانِ عمل
سے بالکل علیحدہ ہے۔ یہ غلط ہے کہ کبھی کسی عورت کو مرد کی طرح آزادانہ کام کرنے کا موقع
نہیں دیا گیا۔ جو لوگ تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ آج سے ہزاروں سال پہلے
ایسے زمانے گزرے ہیں کہ عورت کے لئے ایسا ہی موقع تھا جیسا کہ مرد کے لئے مگر عورت
خداوند خدا نے کہا کہ اچھا نہیں کہ آدم اکیلے رہے میں اس کے لئے ایک ساتھی اسی کی مانند
بناؤں گا اور خداوند خدا نے میدان کے ہر ایک جانور اور آسمان کے پرندوں کو زمین سے بنا کر
آدم کے پاس پہنچایا تا کہ دیکھے کہ وہ ان کے کیا نام رکھے۔ سو جو آدم نے ہر ایک جانور کو کہا
وہی اُس کا نام ٹھہرا اور آدم نے سب مویشیوں اور آسمان کے پرندوں اور ہر ایک جنگلی جانور کا
نام رکھا۔ پر آدم کو اُس کی مانند کوئی ساتھی نہ ملا اور خداوند خدا نے آدم پر بھاری نیند بھیجی کہ وہ
سو گیا اور اُس نے اُس کی پسلیوں میں سے ایک پہلی نکالی اور اُس کے بدلے گوشت بھر دیا اور
خداوند خدا اُس پہلی سے جو اُس آدم سے نکالی تھی ایک عورت بنا کے آدم کے پاس لایا۔
پیدائش باب ۲ آیت ۱۸ تا ۲۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لنڈن ۱۸۸۷ء)

خطابات شوری جلد اول
۲۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
پوری نہ اُتری اور جب تک عورت کے ذمہ بچوں کی پیدائش اور تربیت ہے اُس وقت تک
مرد و عورت کا میدانِ عمل ایک نہیں ہو سکتا اور بچہ پیدا ہونے کی فطرت کا بدلنا انسانی طاقت
سے بالا ہے۔ بچوں کی پیدائش کے متعلق یورپ میں کتابیں لکھی گئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے
کہ بہت سی بیماریاں عورتوں کو اس لئے ہوتی ہیں کہ ان کا فطرتی تقاضا بچہ پیدا ہونے کا روکا
جاتا ہے۔ عورتوں کا یہ فطری تقاضا ہے کہ اولاد ہو اور وہ اُس سے محبت کریں اُس کی تربیت
کریں ۔ جب تک یہ تقاضا باقی ہے اس وقت تک وہی میدانِ عمل عورت کے لئے تجویز کرنا
جو مرد کے لئے ہے بہت نقصان رسان ہے۔
پس ایک طرف عورتوں کی تعلیم کی اہمیت اور دوسری طرف یہ حالت کہ ان کا میدان عمل
جدا گانہ ہے، یہ ایسے امور ہیں جن پر غور کرتے ہوئے نہایت احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہمیں
خدا تعالیٰ نے دوسروں کا نقال نہیں بنایا بلکہ دنیا کے لئے راہ نما بنایا ہے۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے
اس لئے کھڑا کیا ہے کہ ہم دُنیا کی راہ نمائی کریں نہ یہ کہ دوسروں کی نقل کریں۔ اس لئے
ضروری ہے کہ ہم غور کریں کہ عورتوں کو کیسی تعلیم کی ضرورت ہے۔ ہمیں ہر قدم پر سوچنا اور
احتیاط سے کام لینا چاہئے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کچھ کرنا ہی نہیں چاہئے ۔ کرنا چاہئے
اور ضرور کرنا چاہئے مگر غور اور فکر سے کام کرنا چاہئے ۔ اب تک ہماری طرف سے سستی
ہوئی ہے۔ ہمیں اب سے بہت پہلے اس پہلو پر غور کرنا چاہئے تھا اور اس کے لئے پروگرام
تیار کرنا چاہئے تھا۔ گو وہ پروگرام مکمل نہ ہوتا اور ملک نہ ہوتا اور مکمل تو یک لخت قرآن شریف بھی نہ ہو گیا
تھا۔ پس یک لخت تو قدم او پر نہیں جا سکتا مگر قدم رکھنا ضرور چاہئے تھا۔
میں اس بات کی زیادہ ضرورت محسوس کرتا ہوں کہ پہلے اس بات پر غور ہونا چاہئے
کہ عورتوں کو تعلیم کیسی دینی چاہئے ۔ مختلف زبانیں سکھانا تو ضروری بات ہے۔ باقی امور
میں ضروری نہیں کہ عورتوں کو اس رستے پر لے جائیں جس پر دوسرے لوگ لے جا رہے
ہیں۔ اعلیٰ تعلیم وہی نہیں جو یورپ دے رہا ہے مسلمانوں میں بھی اعلیٰ تعلیم تھی، مسلمان
عورتیں بھی پڑھتی پڑھاتی تھیں ۔ پس ہمارے محکمہ تعلیم و تربیت کو اس بات پر خصوصیت سے
غور کرنا چاہئے اور اگلے سال مجلس کے سامنے پیش کرنا چاہئے کہ ہمیں عورتوں کے لئے کیسی
تعلیم کی ضرورت ہے۔ اگلے سال کی سکیم میں اس بات کو مد نظر رکھا جائے کہ عورتوں کی

خطابات شوری جلد اول
۲۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اعلیٰ تعلیم کے لئے کیا سکیم ہونی چاہئے ۔ پرائمری کی تعلیم کی بحث نہیں اس میں جو تعلیم ہے وہ
زیادہ نہیں بلکہ میرے نزدیک کئی پہلوؤں سے کم ہے ہمیں غور اعلیٰ تعلیم کے متعلق کرنا ہے۔
اس وقت میں فیصلہ تو وہی کرتا ہوں جس کی تائید میں کثرت رائے ہے یعنی سب کمیٹی
کی تجویز منظور کرتا ہوں مگر یہ بھی کہتا ہوں کہ عورتوں کی تعلیم کا جس قدر جلد سے جلد مکمل
انتظام کیا جائے گا اتنا ہی مفید ہوگا ۔ مسلمانوں نے اس بات کو مد نظر نہیں رکھا اور بہت
نقصان اُٹھا رہے ہیں۔ عورتوں کی تعلیم کئی لحاظ ۔ ظ سے فائدہ پہنچاتی ہےا ہے اور اس کے نہ ہونے
کی وجہ سے مسلمانوں نے بڑا نقصان اُٹھایا ہے ۔ حضرت خلیفہ مسیح اوّل کے وقت یہاں
ایک شخص آیا اور خلیفہ اول سے کہنے لگا مجھے کسی کام پر لگا دیں ۔ اُنھوں نے فرمایا مولوی
محمد علی صاحب سے جا کر ملو ۔ اُس نے کہا آپ اُن کی طرف چٹھی لکھ دیں۔ حضرت خلیفہ اول
نے فرمایا یونہی جاؤ اس سے فائدہ ہوگا ۔ آخر اس نے چٹھی کے لئے زیادہ اصرار کیا تو
حضرت خلیفہ اول نے لکھ دی۔ اس کا جواب مولوی محمد علی صاحب نے یہ دیا کہ اس وقت
کوئی جگہ نہیں ہے، اگر فرمائیں تو اس کے لئے کوئی نئی جگہ نکال لی جائے ۔ حضرت خلیفہ اول
نے اُسے بتایا میں نے تو پہلے ہی کہا تھا ، چٹھی نہ لکھواؤ ۔ آخر اس شخص نے مولوی محمد علی
صاحب سے اپنے طور پر ملنا جلنا شروع کر دیا اور چند ہی دن کے بعد اُ سے انہوں نے ملازم
رکھ لیا۔ تو ملنا جلنا بڑا اثر رکھتا ہے۔
میں نے شملہ میں محسوس کیا کہ ہندوؤں کے اثر و رسوخ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ
انگریز عورتوں سے ہندو عورتوں کا تعلق ہے مگر مسلمان عورتوں کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ایک
زنانہ دعوت میں میری ایک بیوی شامل ہوئیں ۔ میں نے ان سے مسلمان عورتوں کے
حالات پوچھے وہ یہی کہتیں کہ ہر بات میں مسلمان عورتیں پیچھے ہی رہتی تھیں اور کسی کام میں
دخل نہ دیتی تھیں ۔ میری بیوی انگریزی میں گفتگو نہ کر سکتی تھیں ۔ ایک انگریز عورت نے اُن
سے گفتگو کرنے کی خواہش بھی کی مگر وہ نہ کر سکیں ۔ غرض مسلمانوں کا سوشل اثر اس لئے بہت
کم ہے کہ مسلمان عورتیں تعلیم یافتہ نہیں ہیں اور ان کے تعلقات بڑے سرکاری عہدیداروں
کی بیویوں سے نہیں ہیں اور یہ کہنا غلط ہے کہ حکومت میں عورتوں کا دخل نہیں ہے، بہت بڑا
دخل ہے اور جن عورتوں کا آپس میں تعلق ہو، اُن کے مردوں کا خود بخود ہو جاتا ہے۔ اس

خطابات شوری جلد اول
۲۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
طرح مسلمانوں کو بہت سا سیاسی نقصان پہنچ رہا ہے جس کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔
پھر تبلیغ کے لحاظ سے بھی عورتوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ ہندو اور عیسائی عورتیں
تعلیم میں بہت بڑھ رہی ہیں۔ ہماری عورتیں تعلیم حاصل کر کے نہ صرف ان کے حملوں سے
بچ سکتی ہیں بلکہ ان کو تبلیغ بھی کر سکتی ہیں ۔
مگر جہاں میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں وہاں اس بات کو قطعی طور پر رڈ کرتا ہوں
کہ حضرت اماں جان ) کی طرف سے اس چندہ کے لئے اپیل ہو اور عورتیں چندہ دیں۔
یہ اپیل میری طرف سے ہو اور مرد چندہ دیں۔ اگر یہ چندہ عورتوں پر رکھا گیا تو یہ بات
آئندہ ہماری ترقی میں حائل ہو جائے گی اور ہمارے گھروں کا امن برباد کر دے گی اور یہ
احساس پیدا ہوگا کہ مرد عورتوں کے لئے کچھ نہیں کر رہے اور نہ کرنا رہے اور نہ کرنا چاہتے ہیں ۔ پس اس
بات کو میں رڈ کرتا ہوں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم ہی اس کام کے لئے چندہ دیں اور عورتوں کو بتا
دیں کہ ہم اُن کی تعلیم و تربیت کے لئے انتہائی کوشش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمیں اس
طور پر اس کام کو پیش کرنا چاہئے کہ صرف مردوں کے ہی چندہ سے یہ کام ہو اور یہ یادگار
رہے۔ ورنہ اگر عورتوں کے چندہ سے کام ہو تو یہ سخت خطرناک ہوگا ۔ اس وقت ہر قوم میں
ہ وہ عیسائی ہو یا ہندو یا مسلمان یہ احساس پیدا ہو رہا ہے کہ مرد عورتوں کی تعلیم کی طرف
توجہ نہیں کرتے۔ میں اس قسم کا احساس اپنی جماعت کی عورتوں میں پیدا کرنا پسند نہیں کرتا۔
ہم خود اپنے چندہ سے عورتوں کی تعلیم کا انتظام کریں گے اور اس کے لئے ایک پیسہ بھی
عورتوں سے نہ مانگیں گے۔ اس لئے میں خود اعلان کروں گا اور جو دوست حصہ لینا چاہیں
گے وہ لیں گے اور امید ۔ گے اور امید ہے کہ یہ کام جلد ہو جائے گا۔“
خواہ
انسپکٹر تعلیم و تربیت کا تقرر سب کمیٹی تعلیم و تربیت نے ایک انسپکر تعلیم و تربیت
مقرر کرنے کی تجویز پیش کی ۔ اس تجویز کے بارہ میں بعض
احباب کی بحث کے بعد حضور نے انسپکٹر کی ضرورت اور اہمیت واضح کرتے ہوئے فرمایا:- کے بعد نے انسپکٹر اور
اس تجویز کے متعلق میری رائے پہلے یہی تھی کہ انسپکٹر کی ضرورت نہیں ہے۔ مبلغ اور
محصل یہ کام کرتے ہیں اور کر سکتے ہیں۔ چنانچہ میں نے نوٹ اس تجویز کے متعلق جو لکھا وہ

خطابات شوری جلد اول
۲۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
یہ تھا کہ محصل بھی ایسے امور کے متعلق رپورٹ کرتے رہتے ہیں اور مبلغ بھی۔ میں ان کی
رپورٹوں کو دیکھتا ہوں اور ان میں خصوصیت سے ایسی باتوں کا ذکر ہوتا ہے لیکن جب خان
صاحب منشی فرزند علی صاحب نے اصل تجویز کی تشریح کی تو میری رائے بدل گئی ۔ ۔ اس اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ صرف ایسی لڑائیوں کے دور کرنے کے لئے انسپکٹر کی ضرورت نہیں ہے جو
دو چار آدمیوں میں ہوں ۔ ایسی لڑائیاں تو صحابہ میں بھی ہو جاتی تھیں اور بڑے بڑے صحابہ
میں ہو جاتی تھیں ۔ حضرت عمرؓ اور حضرت ابو بکر میں بھی ہو گئی تھی ۔ ایسی باتوں کے لئے انسپکٹر
کی ضرورت نہیں ہے۔ مگر خان صاحب نے جو تشریح کی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس
تجویز کی اصل غرض یہ ہے کہ بعض جماعتوں میں پارٹیاں اور جتھے بن گئے ہیں ، ان میں
صرف اختلاف ہی نہیں پایا جاتا بلکہ اختلاف کو قائم رکھنے کے لئے منصوبے اور کوششیں کی
جاتی ہیں اور یہ کوشش کی جاتی ہے کہ ایک پارٹی دوسری پارٹی کو گرا دے۔ گویا ایک رنگ
میں وہی شقاق پیدا ہو ہو گیا ہے جس کے مٹانے کے لئے سلسلہ احمد یہ قائم کیا گیا ہے۔ وہ
انفرادی اختلاف نہ تھا جس کے مٹانے کے لئے جماعت احمدیہ کو کھڑا کیا گیا۔ انفرادی
اختلاف نہ کبھی مٹا ہے اور نہ مٹ سکتا ہے۔ جب حضرت ابوبکرؓ اور رت ابوبکر اور حضرت عمر میں بھی ایسی
لڑائی ہو سکتی ہے تو اوروں کی لڑائی کا کیا ہے۔ ایسی باتیں تو ہوتی ہی رہیں گی اور معمولی
ہوتی ہیں مگر ایک وہ شقاق ہوتا ہے جسے انبیاء مٹانے کے لئے آتے ہیں اور قرآن کہتا ہے
کہ ایسا اختلاف اور انشقاق رکھنے والے آگ کے کنارے کھڑے تھے۔ وہ انشقاق یہ
ہوتا ہے کہ انسان سمجھتا ہے میں جُدا ہستی ہوں اور جدا رہنا چاہتا ہوں ۔ یہ اختلاف حرام
ہے اور سخت منع ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ بعض اوقات ایسا اختلاف پیدا ہو جاتا ہے اور پیدا
ہو رہا ہے ۔ دو تین جماعتیں ایسی ہیں جہاں ایسا ہی اختلاف ہے۔ ایسے مقامات کی اصلاح
انسپکٹر ہی کر سکتا ہے۔
اس تشریح کے مطابق ایک با علم اور با حیثیت انسپکٹر کی ضرورت ہے۔ مبلغ نہ صرف یہ
کہ اس کام کو کر نہیں سکتے بلکہ میرے نزدیک یہ مد نظر رہنا چاہئے کہ ایسا شخص ہرگز مبلغ کا کام یہ مد کا
نہ کرے اس میں خطر ناک نقص پایا جاتا ہے۔ جب کسی مبلغ کو کسی جگہ بھیجا جاتا ہے اور وہ
اچھی طرح کام کرتا ہے تو پھر وہ جماعت اس مبلغ کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوتی ۔ انسپکٹر لئے تیارنہیں ہوتی۔ اسپکٹر
او

خطابات شوری جلد اول
۲۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بھی اگر مبلغ ہوا تو اس کے لئے یہی وقت پیش آئے گی ۔ ایسا آدمی ہونا چاہئے جس میں
لڑائی جھگڑنے کو مٹانے اور بات کی تہہ تک پہنچنے کی قابلیت ہو، یہ نہیں کہ وہ مبلغ ہو۔ ابھی
پچھلے سال کشمیر میں کچھ جھگڑے تھے اُن کے لئے ایک آدمی کو بھیجا گیا جو تبلیغ بھی کرتا رہا۔
اب گرمیاں شروع نہیں ہوئیں کہ ابھی سے خط آ رہے ہیں کہ اگر کوئی مبلغ نہ آیا تو لوگ مرتد
ہو جائیں گے۔ تو مبلغ کا قیام گویا منہ کو لہو لگ جاتا ہے جو پھر چھوڑا نہیں جا سکتا ۔ پس ایسا
آدمی مبلغ نہیں ہونا چاہئے ۔
مگر باوجود اس کے ایک اور بات ہے اور وہ یہ کہ جماعت کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس
نے بہت کام کرنا ہے اور مالی مشکلات درپیش ہیں اور یہ اور خرچ بڑھے گا ۔ خدا کے فضل
سے ہماری جماعت میں ہر طبقہ کے لوگ ہیں اور ہر عمر کے ہیں اگر وہ اتنی بھی ہمت نہیں کر
سکتے کہ اپنے کام سے فار سے فارغ ہو کر دین کی خدمت کے لئے ا خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیں تو بہت
افسوس کی بات ہے۔ اگر ہماری جماعت ایسے آدمی پیدا نہیں کر سکتی تو یہ بہت بڑا اعتراض
ہے۔ اس کام کے لئے کسی ایسے ہی آدمی کو جو پنشن وغیرہ لے کر اپنے کام سے ریٹائر ہو چکا
ہو کام کرنے کے لئے پیش ہونا چاہئے ۔ اُس کے عام اخراجات کے لئے ۶۰۰ سالانہ خرچ
کی منظوری دی جاتی ہے۔ ایسے آدمی جو پنشن لے رہے ہوں اور کام کر سکتے ہوں ، معاملہ فہم
ہوں ، وہ اپنے آپ کو پیش کریں ۔ تین سو روپیہ مکان کے کرایہ وغیرہ کے لئے اور تین سو
سفر خرچ وغیرہ کے لئے دیا جائے گا ۔ ہماری جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو اپنے آپ کو اس
کام کے لئے پیش کر سکتے ہیں اور میں امید رکھتا ہوں وہ پیش کریں گے ۔“
66
رپورٹ سب کمیٹی تجارت سب کمیٹی تجارت کی رپورٹ پیش ہونے پر سرمایہ جمع کرنے کے سلسلہ میں سب کمیٹی تجارت کی تجاویز کا ذکر
کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
میں ان تجاویز کے متعلق رائے لینے سے پہلے یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کئی قسم کی
ضرورتیں پیش آ رہی ہیں۔ ایک اہم ضرورت تو یہ ہے کہ عام طور پر غرباء کوئی ایسی جائداد
نہیں چھوڑتے کہ ان کے مرنے کے بعد ان کی اولاد کے کام آ سکے۔ اگر ایسے بچوں کا بوجھ

خطابات شوری جلد اول
۲۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
سلسلہ اُٹھائے تو یہ بہت مشکل بات ہے اور اگر نہ اُٹھائے تو احمدیوں کی اولاد خراب ہوتی
ہے اور پھر دوسرے لوگوں میں یہ خیال پیدا ہو کر بد دلی کا باعث بنتا ہے کہ جس طرح
اوروں کی اولا د خراب ہو رہی ہے اُسی طرح جب ہم مر گئے تو ہماری اولا د بھی خراب ہوگی ،
یہ ایک وقت ہے۔
دوسری دقت یہ ہے کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو عارضی ضرورتوں کے لئے روپیہ کی
ضرورت ہوتی ہے ۔ چونکہ وہ سود نہیں دینا چاہتے اس لئے اُنھیں بنک وغیرہ سے قرض نہیں
مل سکتا اور دقت پیش آتی ہے۔ پھر جماعت کے لوگوں کے پاس اتنا روپیہ نہیں ہے کہ اس
طرح ایک دوسرے کو قرض دے سکیں اور اگر روپیہ ہو بھی تو پھر ایسے قرضہ کے وصول کرنے
میں دقت پیش آتی ہے۔ پس یہ بھی ایک ضرورت ہے کہ ہماری جماعت کے لوگوں کو جائز
ضرورت کے وقت کس طرح قرضہ مل سکے ۔
تیسری ضرورت یہ ہے کہ بعض لوگوں میں قابلیت ہے کہ کوئی کام کر سکیں ۔ اُنھیں
عارضی قرضہ کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ مستقل ضرورت ہوتی ہے کہ کچھ سال کے لئے قرضہ
مل جائے تا کہ وہ کوئی کام چلا سکیں ۔
چوتھی ضرورت یہ ہے اور یہ تاجروں کو زیادہ محسوس ہوتی ہے گو تاجروں کا ذہن اس
طرف گیا نہیں حالانکہ میں نے اس سب کمیٹی میں اسی لئے تاجروں کو رکھا تھا ان کو
بسا اوقات ایک دو ماہ کے لئے قرض کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تاجر منڈی کی حالت کو
دیکھ کر اندازہ لگاتا ہے کہ اگر میں آج یہ مال خرید لوں تو ایک دو ماہ کے بعد دو گنا نفع حاصل
ہو جائے گا۔ ایسے موقع پر سود دینے والا تو بینک میں جائے گا اور روپیہ لے آئے گا۔ وہ خود
بھی فائدہ اُٹھائے گا اور بینک کو بھی اصل معہ سود واپس کر دے گا مگر سود نہ دینے والوں کے
لئے قرض حاصل کرنے کی کوئی صورت نہیں ہے۔ قادیان میں ہم نے ہندوؤں سے تجارت
میں مقابلہ شروع کیا اور خیال تھا کہ ساری تجارت احمد یوں کے ہاتھ میں آجائے گی ۔ مگر
ہمیشہ یہ سوال اُٹھتا تھا کہ احمدی ہندوؤں کی نسبت گراں بیچتے ہیں ۔ ہم لوگوں کو حکم دیتے کہ
احمد یوں ہی سے خرید و مگر بعض ایسے بھی تھے جو دوسری جگہ فائدہ دیکھ کر وہاں سے خرید
لیتے ۔ ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت حد تک کامیاب ہو گئے ہیں مگر بڑی مجبوریوں اور

خطابات شوری جلد اول
۲۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
مشکلات میں سے گزرتے ہوئے اور بڑی محنتوں اور کوششوں کے بعد ۔ ایک طرف ہم
ہندوؤں کا بائیکاٹ نہ کر سکتے تھے کیونکہ یہ شرعاً اور قانوناً ناجائز ہے دوسری طرف احمدی
دُکانداروں کے متعلق گراں فروشی کا اعتراض ہوتا جس کی وجہ یہ تھی کہ ہندو روپیہ ہاتھ میں
ہونے یا سود پر قرض لے لینے کی وجہ سے زیادہ مقدار میں سستا مال خرید تے پھر سستا بیچتے
اور نفع اٹھاتے ۔ مگر مسلمان زیادہ مال نہ خرید سکتے ۔ پھر ہندو ادھار دے کر اس پر سو د لگا لیتا
ہے مگر مسلمان اس طرح نہیں کر سکتا ۔ تو تاجروں کی طرف سے اس قسم کی شکائتیں آتی ہیں اور
وہ لکھتے ہیں کہ اگر وقت پر روپیہ مل جائے تو ہم فوری طور پر دو گنا نفع کما سکتے ہیں مگر بغیر سُود
کے کسی جگہ سے روپیہ ملتا نہیں ۔
ان حالات میں سوال یہ ہے کہ کوئی ایسی تجویز کی جائے کہ قرضہ کی جو ضرورت پیش
آتی ہے وہ پوری ہو سکے ۔ ایک مومن کی شان یہ بھی برداشت نہیں کرتی کہ وہ یوں کسی سے
روپیہ لے وہ چاہتا ہے کہ قرض مل جائے جسے وقت پر ادا کر دے مگر قرض ملتا نہیں۔ ان
ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ تجاویز پیش ہوئی ہیں ۔
تاجروں کی ضروریات پورا کرنے اور پسماندگان کی امداد کے لئے علیحدہ علیحدہ
کمیٹیاں بنانی پڑیں گی کیونکہ ایک کمیٹی دونوں کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتی مگر ان کمیٹیوں
کے اصول کے ہو جانے چاہئیں ۔ اب جو دوست بولنا چاہیں وہ بولیں ۔“
شيخ يعقوب علی صاحب: میں ناظر صاحب امور عامہ کی تجویز کے متعلق کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔
66
”آج سے آٹھ سال پہلے بھی حضرت خلیفہ المسیح ثانی ایدہ اللہ تعالی کو اس کا خیال
تھا۔ اس بات کا فیصلہ نہایت آسانی کے ساتھ ہو جاتا اگر ہمارے علماء نے اس طرف توجہ کی
ہوتی ۔ حضرت خلیفہ اسیح نے بیمہ کے متعلق علماء کو توجہ دلائی تھی۔ میں دو سال قادیان سے
باہر رہ کر آیا ہوں معلوم نہیں علماء نے کوئی صورت پیش کی ہے یا نہیں۔ میرے خیال میں بیمہ
کی ایسی کمپنیاں ہیں جو اس قسم کی امداد کا انتظام کرتی ہیں اگر بیمہ کے جواز کی صورت ہو تو
اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ورنہ امور عامہ نے جو تجویز پیش کی ہے وہ نہایت مفید ہے ۔
دوسرے اگر کو آپریٹو سوسائٹیوں کے طور پر کام کیا جائے تو بھی مشکلات حل ہو سکتی

آج 10 میں سے 10 باقی