مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۲۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
6
ہیں ۔ ” الفضل نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک خط شائع کیا ہے اُس میں
بھی ذکر ہے کہ تجارتی کاروبار کے لئے سود لیا جا سکتا ہے مگر اسے دینی کاموں کے لئے خرچ
کیا جائے اپنی ذات پر نہ کیا جائے۔ مجھے معلوم ہوا ہے حضرت خلیفہ اسیح ثانی ایدہ اللہ نے
بھی اس کی اجازت دی ہے کہ کو آپریٹو سوسائٹیوں سے قرض لیا جا سکتا ہے پس خالص احمدی
کو آپریٹو سوسائٹیاں بن جانی چاہئیں ۔“
66
حضور نے فرمایا: چونکہ شیخ صاحب نے ایک فتوے کا ذکر کیا ہے اس لئے میں یہ کہہ دینا
چاہتا ہوں کہ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر شخص کو کو آپریٹو سوسائٹیوں میں داخل ہو جانا چاہئے
اور سودی قرضہ لینا شروع کر دینا چاہئے بلکہ یہ ہے کہ جو شخص سود کے نیچے دبا ہوا ہو دوسری
جگہ بہت زیادہ سود دے رہا ہو وہ ایسی سوسائٹیوں میں شامل ہو جائے کیونکہ جو دوسری جگہ
۵ فیصدی سود دیتا ہے وہ اگر دوسری جگہ دو فیصدی سود دے کر روپیہ حاصل کر سکے تو اس کے
متعلق امید کی جاسکتی ہے کہ قرض کے بار کے نیچے سے نکل سکے ۔ ایسے لوگوں کو قرض لے
لینا چاہئے نہ یہ کہ جسے ضرورت پیش آئے وہ کو آپریٹو سوسائٹی میں جائے اور سود پر قرض
“لے لے۔
وو
خان بہادر ڈاکٹر عبدالعزیز صاحب : - نظارت تجارت کی تجویز میں یہ رکھا گیا ہے کہ جن
کو قرض دیا جائے گا اُن کی جائداد مکفول رکھی جائے گی مگر ہمیں ایسے لوگوں کی بھی مدد کرنا
ہے جو کسی وجہ سے گر گئے ہوں اُن کا سب کچھ تباہ ہو گیا ہو، کوئی جائداد نہ ہو مگر وہ روپیہ
مل جانے پر کام کر سکتے ہیں اور اپنی حالت کی اصلاح کر سکتے ہوں ایسے لوگوں کے لئے کیا
انتظام ہوگا ؟
میرے خیال میں ایسی کمیٹی کی ایک برانچ ہو جس کا کام یہ ہو کہ وہ ایسے لوگوں کو قرض
دے جنھیں قرض کی ضرورت ہو۔ ایسے لوگوں کے لئے ایک رقم مقرر کر دی جائے جو ماہوار
کی
دیتے جائیں خواہ قرض لینے کی ضرورت اُنھیں پیش آئے یا نہ آئے اور جن کو قرض دیا جائے
اُن سے ضامن لیا جائے جو صاحب جائداد ہو۔ اور پھر قرض کی قسط مقرر کی جائے جو مقروض
ماہواری مقررہ رقم کے ساتھ ادا کرتا جائے ۔“
حضور نے فرمایا: ”ڈاکٹر صاحب کی تجویز ایک علیحدہ تجویز ہے اس وقت ان تجاویز پر

خطابات شوری جلد اول
۲۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
گفتگو ہے جو ۱۹۲۴ء میں پیش کی گئی تھیں سب باتوں پر اس وقت گفتگو نہیں ہو سکتی ۔ ہو سکتا
ہے جو کمیٹی بنے وہ مختلف طریق امداد دینے کے اختیار کرے۔ اس وقت سوال یہ ہے کہ جو
لوگ امدادی سرمایہ میں حصہ ڈالیں وہی اس سے بطور قرض روپیہ حاصل کریں اور یہ اچھا
طریق ہے اسی کو مد نظر رکھ کر یہ تجویز پیش کی گئی ہے اب یہ طے کرنا ہے کہ نظارت تجارت کی
طرف سے کوئی ایسی انجمن بنائی جائے یا نہ ۔“
حضور کے اس وضاحتی ارشاد کے بعد جب دیگر ممبران اپنے خیالات کا اظہار کر چکے
تو آپ نے فرمایا :-
جن آدمیوں کو پہلے بولنے کی اجازت دی گئی تھی وہ تو بول چکے ہیں اور میں دیکھتا
ہوں احباب اس معاملہ کی اہمیت کو محسوس کر رہے ہیں مگر اس سے بھی زیادہ اس کی اہمیت
ہے جو اس وقت تک محسوس کی گئی ہے۔ اس بارے میں کوئی انتظام نہ ہونے کی وجہ سے
طبائع پر بہت بوجھ پڑ رہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ جلد سے جلد اس کے متعلق کام کیا
جائے ۔ کوئی نہ کوئی راہ ضرور نکالنی چاہئے ۔ خصوصاً تاجروں اور ایسے لوگوں کے لئے جن کی
جائدادیں ہیں مگر نقد سرمایہ اُن کے پاس نہیں ہے، جو صاحب جائداد نہیں اُن کے لئے تو
شریعت نے یہ راہ کھولی ہے کہ وہ زکوۃ سے روپیہ لے سکتا ہے مگر صاحب جائداد ایسا نہیں کر
سکتا اس لئے اس کے لئے زیادہ مشکلات ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئے کوئی راہ نکالنی
چاہئے ۔
۱۹۲۴ء کی مجلس مشاورت میں بھی یہ بات رکھی گئی تھی مگر اُس وقت اس پر غور کرنے کا
موقع نہ ملا۔ میں اس مجلس شوری کو کامیاب سمجھ لوں گا اگر اس سال صرف اسی امر کا فیصلہ کر
لیا جائے ۔ اسی طرح نہ صرف مالی لحاظ سے بلکہ سیاسی لحاظ سے بھی ہماری جماعت کی اہمیت
اور قدر بہت بڑھ جائے گی کہ ہم نے ایسے مشکلات کے حل کی راہ نکال لی ۔“
نظارت امور عامہ کی اس تجویز پر بحث مکمل ہونے کے بعد حضور نے فرمایا کہ:-
جو دوست اس تجویز کی تائید میں ہوں کہ کو آپر ٹیو طریق پر سوسائٹی بنائی جائے جو
حصہ داروں کو قرض دے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۱۴۵ ممبران کھڑے ہوئے صرف ایک رائے مخالف تھی ۔ چنانچہ حضور نے اس ۔

خطابات شوری جلد اول
۲۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
تجویز کو منظور کرتے ہوئے چند سر کردہ احباب پر مشتمل ایک سب کمیٹی بنا دی تا کہ وہ سکیم کی
تفاصیل طے کرے ۔ نیز فرمایا :-
دو
یہ ایک مفید بات ہے جس کی طرف عام طور پر ہماری جماعت کے لوگوں نے توجہ
نہیں کی۔ ہندوؤں نے اس پر عمل کر کے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بوہروں نے اس
سے بڑا فائدہ اُٹھایا ہے۔ ان میں جو شخص غریب ہو جاتا ہے اُسے سارے مل کر مالدار بنا
دیتے ہیں اور وہ اس طرح کہ کہہ دیتے ہیں فلاں چیز سوائے فلاں کے اور کوئی نہ بیچے۔ اس
طرح تھوڑے عرصہ میں ہی وہ مالدار بن جاتا ہے۔ اگر ہماری جماعت کے لوگ اس قسم کی
انجمن بنائیں اور وہ ایک دوسرے کی امداد کریں تو بہت مفید ہو سکتی ہے ۔“
66
بے کاروں کو کام مہیا کیا جائے مجلس مشاورت میں نظارت تجارت کی یہ تجویز کہ
دو
” بے کاروں کو کام مہیا کیا جائے برائے غور پیش
ہوئی۔ تو چند ممبران نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے اپنی آراء پیش کیں ۔ بعض نے ملازم
کرانے پر زور دیا اور بعض نے کارخانے کھولنے پر تاکہ بے کاروہاں کام کر سکیں۔ اس پر
حضور نے تجویز کے ایک نقص کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا :-
" اصل میں اس تجویز میں نقص معلوم ہوتا ہے اور وہ یہ ہے کہ تجویز ہے امور عامہ کے
متعلق اور پیش ہو رہی ہے نظارت تجارت کی طرف سے اس لئے متضاد نقطہ ہائے نگاہ ایک
دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں۔ تاجروں نے تو اس نقطہ نگاہ کے لحاظ سے اس پر غور کیا ہے کہ
تجارت میں ترقی ہو اور نام انھوں نے یہ رکھا ہے کہ اس طرح بیکاروں کو کام پر لگایا جائے۔
اور دوسروں کے سامنے لوگوں کی بیکاری ہے۔ یہ دو مختلف باتیں ہیں بیکاروں کو کام پر لگانا
اور بات ہے اور وہ یہ کہ زیادہ سے زیادہ آدمیوں کے لئے کام مہیا کیا جائے اور تجارت کو
ترقی دینے کا یہ مطلب ہے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ جمع کر لیں ۔ بے شک تجارت میں ترقی
کرنے کا لازمی نتیجہ یہ ہو گا کہ چند آدمیوں کو کام مل جائے گا مگر ہر ایک قسم کی تجارت سے
سب بیکاروں کا انتظام نہیں ہو سکتا ۔ غلطی یہ ہوئی کہ یہ تجویز امور عامہ کی طرف سے پیش
ہونی چاہئے تھی ۔ اس سے نظارت کو یہ مد نظر رہتا کہ بیکاروں کو کام پر لگانا ہے نہ یہ کہ

خطابات شوری جلد اول
۳۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
تجارت میں ترقی کرنے کی تجویز ہے۔ میرے نزدیک دونوں تجویز میں اہم ہیں مگر دونوں
کے مل جانے کی وجہ سے ان پر ن پر صحیح طور سے غور سے غور نہیں کیا جا سکتا ۔
بے کاری کو دور کرنے کے لئے ایک صورت یہ ہو سکتی ہے کہ ہر سال ایک چیز لے لی
جایا کرے۔ ایسی چیز جس کی عام طور پر گھروں میں ضرورت پیش آتی ہے اور اپنے لئے
فرض قرار دے دیا جائے کہ وہ چیز احمدی سے ہی خریدیں گے اور پھر احمد یوں سے ہی
خریدیں ۔ اس کے لئے یہ ہو سکتا ہے کہ زکوۃ میں سے غرباء کو مدد دے کر یا اور کسی طرح اس
کام پر لگا دیا جائے اور جو جو چیز وہ بیچیں اُس کے متعلق ہماری جماعت کا فرض ہو کہ احمد یوں
سے ہی خریدے۔
اس کے لئے ضرورت یہ ہے کہ غور کر کے ایسی چیزیں معلوم کی جائیں جو عام طور پر
استعمال ہوتی ہوں ۔ ان کے ماہر تلاش کئے جائیں ۔ اس بات پر اس مجلس میں بحث نہیں ہو
سکتی کیونکہ اس کے ایجنڈا میں شامل نہیں ہے ۔“
تجویز بابت جلسہ ہائے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ان جو ان کی بابر نے فرمایا :-
دو
ہر انجمن اس بات کی ذمہ دار قرار دی جائے کہ وہ اپنے علاقہ میں ۲۰ جون کو جلسہ
کرانے کی کوشش کرے گی اور ہر انجمن پر یہ لازم کر دیا جائے کہ اس جلسہ کے متعلق ایک
نقشہ تیار کر کے دفتر میں روانہ کرے۔ جس میں ان تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں کا نام
درج کیا جائے۔ جہاں جہاں اس انجمن کے ذریعہ سے جلسہ کا انتظام کیا گیا ہے اور اس
نقشہ میں اس جگہ کے مقررین کا نام بھی دیا جائے ۔“
اس کی بابت حضور نے فرمایا :-
دو
یہ تجویز اس رنگ میں ہے کہ میں نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ۲۰۔ جون کو ہر جگہ
جلسے کئے جائیں جن میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر لیکچر دیئے جائیں۔ میں
نے یہ حکم کے طور پر نہیں کہا تھا بلکہ تحریک کے طور پر کہا تھا چونکہ اس تحریک کو جاری کرنا
نظارت دعوت و تبلیغ کا کام ہے اس لئے وہ چاہتی ہے کہ جماعت اس کام کو کامیاب بنانے

خطابات شوری جلد اول
۳۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کے لئے بجائے اس کے کہ یہ تحریک رہے اسے فرض قرار دے دیا جائے ۔ یعنی ہر احمدی
انجمن کا فرض ہو کہ اسے کامیاب بنانے کی کوشش کرے۔ آپ لوگوں نے اس بات کے اس
پہلو پر غور کرنا ہے کہ اس ذمہ داری کو اُٹھاتے ہوئے انجمنوں کے لئے دقتیں ہو سکتی ہیں یا
نہیں اور وہ دقتیں کس طرح ڈور کی جاسکتی ہیں تا کہ یہ تحریک کامیاب ہو ۔“
چند ممبران کی آراء کے بعد رائے لی گئی ، فرمایا :-
جو دوست ہر احمدی انجمن کو حکما جلسہ کرنے کا پابند قرار دینا چاہتے ہیں وہ کھڑے ووٹ
ہو جائیں :۔
۱۲۲۔ رائیں
” جن کی یہ رائے ہو کہ حکماً پابند نہ کیا جائے ۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۵۹۔ رائیں
رائے شماری کے بعد فرمایا :-
66
فیصلہ ”میرے خیال میں وہ وقت جو میں نے خود بیان کی ہے وہ لیکچراروں کی راروں کی ہے جلسہ کا
انتظام کیا جا سکتا ہے لیکن ہر جگہ لیکچر دینے والوں کا انتظام کرنا مشکل ہوتا ہے۔ گو
لیکچروں کے لئے نوٹ تیار کر دیئے گئے ہیں مگر ان میں بھی صرف اشارے ہیں اور حوالے
دیئے گئے ہیں کہ فلاں واقعہ فلاں کتاب سے لیا گیا ہے لیکن جسے معلوم ہی نہ ہو واقعہ کیا ہے
تو وہ کیا کرے گا۔ پھر جن کتابوں کا حوالہ دیا گیا ہے وہ ہر ایک کہاں خرید سکتا ہے یہ ایک
مشکل ہے مگر اکثر حصہ مجلس نے چونکہ خود اس ذمہ داری کو اُٹھایا ہے اس لئے میں اسے
منظور کرتا ہوں ۔“
سب کمیٹی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سب کمیٹی نظارت دعوت وتبلیغ کی رپورٹ سے تو کیا کیا سے ایک تجویز یہ پیش ہوئی کہ گورنمنٹ
کے معزز عہدیداروں اور امراء میں تبلیغ کے لئے ایک مبلغ مختص کیا جائے ۔ اس پر بحث ۔
کرتے ہوئے کئی احباب نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حضور پر حضور نے وضاحت
کرتے ہوئے فرمایا :-

خطابات شوری جلد اول
۳۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
دنیا میں آجکل ہر کام کو سپیشلسٹ یعنی اس کام کے ماہر کرتے ہیں ۔ تبلیغ کے معاملہ
میں ہمیں بھی اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ ہر طبقہ ، ہر خیال اور مذاق کے لوگوں کو
سمجھانے کے ذرائع مختلف ہوتے ہیں اور جب تک ہر طبقہ کے لوگوں کو سمجھانے والے
سپیشلسٹ نہ ہوں ، اُس طبقہ کے لوگوں کے جذبات کو اپیل نہیں کر سکتے ۔ روس کی حکومت
نے اس اصل کے ماتحت پراپیگنڈہ کیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ساری حکومتیں اس کے پراپیگنڈہ سے
کانپ رہی ہیں ۔ وجہ یہ کہ ان لوگوں نے ہر طبقہ کے لوگوں کے خیالات ، حالات اور ان کی
اُمنگوں کا مطالعہ کیا اور اس کام کے لئے ہر ملک میں الگ ماہر مقرر کئے ۔ ہندوستان کے
لئے انھوں نے الگ آدمی مقرر کئے ، ایران کے لئے الگ ، اسی طرح ہر ملک کے لئے الگ
الگ آدمی مقرر کئے جو وہاں پراپیگنڈہ کریں ۔ مالداروں میں پراپیگنڈہ کرنے کے لئے
الگ مقرر کئے ، مزدورں میں پراپیگنڈہ کرنے کے لئے الگ اور عوام میں پراپیگنڈہ کرنے
کے لئے الگ ۔ باوجود اس کے کہ اُن کا قانون یہ ہے کہ مالداروں کو تباہ کیا جائے مگر انھوں
نے مالداروں میں پراپیگنڈہ کرنے والے ایسے ماہر مقرر کئے کہ امراء اُن کے ساتھ مل گئے
اور اُن کو اپنا خیر خواہ سمجھنے لگ گئے تو ہر طبقہ میں کام کرنے والے الگ ہونے چاہئیں ۔ اس
بات کو مد نظر رکھ کر اور موجودہ حالات کو دیکھ کر ضروری ہے کہ امراء میں تبلیغ کرنے کے لئے
آدمی تیار کئے جائیں ۔ وہ ایسے رنگ میں سٹڈی کریں کہ امراء کے حالات، ان کے
احساسات اور ان کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان میں تبلیغ کر سکیں۔
یہ اصل سوال تھا اس پر یہ کہنا کہ ایسا خاص طبقہ ہو جائے گا ، یہ ہو جائے گا وہ ہو جائے
گا یہ ایسی ہی باتیں ہیں جیسے کوئی کہے کسی کو ڈاکٹر اور کسی کو ڈپٹی نہ بنایا جائے کیونکہ ڈاکٹر کے
دماغ میں یہ بات آئے گی کہ میں ڈاکٹر ہوں اور ڈپٹی سمجھے گا کہ میں ڈپٹی ہوں اور اس طرح
اختلاف پیدا ہو جائے گا ۔ کیا اس وجہ سے ڈاکٹر اور ڈپٹی نہ بنائے جائیں گے؟ ایک مبلغ جو
۱۲ ماہ عام تبلیغ میں مصروف رہتا ہے وہ اس بات کے لئے سٹڈی نہیں کر سکتا کہ امراء میں تبلیغ
کرنے کا رستہ نکالے مگر جو اس کام کے لئے مقرر ہوگا وہ اس بات پر غور کرے گا کہ
احمدیوں کا جتھہ مع مضبوط نہ ہونے کی وجہ سے کس ط وجہ سے کس طرح نقصان ہو رہا ہے۔ اِس وجہ سے اس کا
نقطہ نگاہ ہی اور ہوگا ۔ وہ یہ سٹڈی نہیں کرے گا کہ کس حدیث میں آیا ہے کہ حضرت عیسی

خطابات شوری جلد اول
۳۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
فوت ہو گئے بلکہ وہ اس بات پر غور کرے گا کہ سیاسی لحاظ سے امراء میں تبلیغ کرنے کے کیا
فوائد ہیں۔ وہ ان علوم کو پڑھے گا جو امراء سے تعلق رکھتے ہیں مثلاً علم النفس کا مسئلہ ہے۔
اس کے ذریعہ جو اعتراض ہو سکتے ہیں ان کے جواب سوچے گا ۔ پھر ایسے مخصوص سوالات جو
اعلیٰ تعلیم یافته ۔ یافتہ طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کے متعلق سٹڈی کرے گا۔ اسٹڈی کرے گا۔ دوسرے مبلغ بھی ان
باتوں کے جواب دیتے ہیں اور معقول جواب دیتے ہیں مگر چونکہ ان اصطلاحوں میں نہیں
دیتے جو اُن باتوں کے لئے مقرر ہیں اس لئے ان کے جواب کی طرف توجہ نہیں کی جاتی۔
علم النفس کا ایک نقطہ جب کسی بچہ کے منہ سے نکلتا ہے تو وہ ایک عالم کے دماغ پر اثر نہیں
کرتا مگر جب اسی بات کو منطقی اصطلاحوں سے سجا کر کوئی بیان کرتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ کیا
اچھا کلام ہے۔ پس جب تک ایسے مبلغ تیار نہ کئے جائیں جو ایسی باتوں کی تیاری کریں اس
طبقہ کے لوگوں کو مائل نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ان کی زبان میں اور ان
کے مذاق کے مطابق مطابق گفتگ گفتگو کرنے والے ہوں تا کہ ان لوگوں پر ان باتوں کا اثر ہو۔
باقی رہی دعوتیں، ہر طبقہ تک پہنچنے کے لئے مختلف ذرائع ہوتے ہیں اور دعوت کرنا
کوئی بُری بات نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب ایک دفعہ لاہور تشریف لے
گئے تو امراء کو تبلیغ کرنے کے لئے آپ نے اُن کی دعوت کی ۔ یہ دعوت ایک غیر احمدی
شاہزادہ محمد ابراهیم صاحب کی طرف سے کی گئی اور روپیہ ہمارا اپنا خرچ ہوا۔ اس میں بہت
سے لوگ آ گئے جنھیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے باتیں سُنا ئیں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی ایک دفعہ اسی قسم کی دعوت کی جب لوگ کھانا کھا چکے تو آپ
وعظ کے لئے کھڑے ہوئے مگر لوگ چلے گئے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ اگر چہ اُس وقت بچے تھے
مگر انھوں نے کہا پہلے تبلیغ کی جائے اور پھر کھانا کھلایا جائے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اسی طرح کیا اور تبلیغ کی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب اس دعوت کے
موقع پر وعظ شروع کیا تو کسی نے کہا ہم تو کھانا کھانے کے لئے آئے تھے مگر یہ کیا ہونے لگا
ہے؟ اس پر ایک شخص نے جسے شرابی کہا جاتا تھا کہا کھانا تو ہم روز کھاتے ہی ہیں مگر یہ کھانا
کہاں نصیب ہوتا ہے۔ یہ بات تو اس نے بہت معقول کہی مگر وہ بھی کھانا کھانے کے لئے
ہی آیا تھا خود بخود نہ آیا تھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اُس میں پہلے حق کی خواہش نہ تھی مگر

آج 10 میں سے 10 باقی