مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۳۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
جب اُسے موقع مل گیا تو اس نے اس خواہش کا اظہار کیا۔
تو یہ تبلیغ کے ذرائع ہوتے ہیں ۔ اگر چوہدری عصمت اللہ صاحب ٹی پارٹی دیں اور
اس میں وکلاء اور سرکاری عہدہ داروں کو بلائیں تو آجائیں گے اور اگر یوں وعظ سننے کے لئے
بلائیں تو نہ آئیں گے۔
پھر کہا گیا ہے کہ سادگی اختیار کرنی چاہئے مگر سادگی کی کوئی حد بھی ہونی چاہئے ۔ ایک
شخص نے مجھے لکھا کہ میری تبدیلی کا سوال در پیش ہے تم خود وہاں افسر کے پاس جا کر
سفارش کرو کہ تبدیلی روک دیں ۔ اس شخص کے نزدیک یہ بھی سادگی میں داخل تھا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سادگی کا ذکر کیا جاتا ہے مگر جب آپ نے
بادشاہوں کو خط لکھا اور آپ کو بتایا گیا کہ وہ مہر کے بغیر خط نہیں لیتے تو آپ نے فرمایا مہر
بنواؤ ۔ اس وقت آپ نے یہ نہ کہا کہ چلو سادگی سے کام لینا چاہئے ، مہر کی کیا ضرورت ہے۔
جماعت کے یہ معززین جو اس وقت یہاں بیٹھے ہوئے ہیں ان کی طرف میں جس قسم
کی توجہ کر سکتا ہوں کرتا ہوں مگر ان سے ادنی درجہ کے بھی غیر احمدی آتے اور ان سے انہی
کی طرح سلوک کروں تو کیا وہ خوش ہو جائیں گے؟ ان معززین کے اگر ماتحت غیر احمدی
بھی آتے تو مجھے ان سے زیادہ ان کی طرف توجہ کرنی پڑتی ۔ اس قسم کی باتیں تھیں جو اس
تجویز پر غور کرنے کے وقت پیش کرنی چاہئیں تھیں مگر تقریروں میں ایسی مضحکہ خیز صورت پیدا
ہو گئی کہ مجھے بھی اس پر ہنسی آنے لگی ۔“
66
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن ۸۔ اپریل ۱۹۲۸ء کو سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ
پیش ہوئی اور بجٹ غالب اکثریت کی طرف سے ہاں کہنے پر پاس ہوا۔ چند ایک نے نہ بھی
کہا۔ حضور نے اپنی تقریر کی ابتداء میں اس امر کی طرف اشارہ فرمایا کہ مکرم پیر اکبر علی
صاحب نے اپنی تقریر کے دوران میں کہا تھا کہ اعتراض کرنے والوں کو نقل مکان کر کے
لاہور جانا پڑا ۔ اس پر صدر مجلس چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔
حضور نے اس غلط فہمی کا ازالہ کرتے ہوئے صورت حال کی وضاحت بھی فرما دی۔ چنانچہ
خطابات شوری جلد اول
۳۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بجٹ کے بارہ میں آراء حاصل کرنے کے بعد حضور نے فرمایا :-
چونکہ سلسلہ کے اخراجات نہ کسی کی ہاں پر چلتے ہیں اور نہ ناں سے بند ہو سکتے ہیں،
اس لئے ان کی منظوری دیتا ہوں ۔ نہ کہنے والوں کی بھی آواز میں نے سُن لی ہے۔ مجھے ان
سے اتفاق نہیں ہے اس لئے بجٹ میں تخفیف کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ میں اس وقت جو تقریر
کرنا چاہتا ہوں، اِس میں بعض باتیں بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
اگر میرا خیال غلط نہیں اور پیرا کبر علی صاحب کے متعلق چودھری ظفر اللہ خان صاحب
نے اپنا جو تجربہ بیان کیا ہے وہ درست ہے تو کوئی وجہ معلوم نہیں ہوتی کہ چودھری صاحب
ان کے الفاظ کا وہ مفہوم سمجھیں جو اُنھوں نے بیان کیا ہے۔ میرا خیال ہے کہ ان کے الفاظ
کا وہ مفہوم نہیں جو چوہدری صاحب نے سمجھا ہے۔ ان کے الفاظ کا مجھ پر بھی اثر ہوا تھا مگر
میں نے ان کے وہ معنی نہیں لئے تھے جو چوہدری صاحب نے لئے ہیں۔ میں نے یہ سمجھا
تھا پیر صاحب یہ کہہ رہے ہیں کہ سوال کرنے کا ایک اعتراض کا رنگ ہوتا ہے جس سے
دیانت اور امانت پر حملہ کرنا مقصود ہوتا ہے اسے اختیار کرنے والا ایمان سے محروم ہو جاتا
ہے۔ میں اس رنگ میں کلام نہیں کر رہا۔ گو پیر صاحب کے الفاظ ایسے محتاط نہ ہوں کہ کسی کو
وہ خیال نہ پیدا ہو سکے جو چوہدری صاحب کو ہوا ۔ یہ شبہ بھی پیدا ہو سکتا ہے مگر ان کے الفاظ
کے دو ہی معنے میں نے سمجھے ہیں ایک یہ کہ جب وہ تقریر کرنے لگے ہوں تو کسی نے کہہ دیا
ہو کہ پیغامیوں کی طرح آپ بھی اعتراض کرنے لگے ہیں اور دوسرے یہ کہ میں ایسے
اعتراض نہیں کرنے لگا جن سے کوئی ایمان سے خارج ہو جاتا ہے بلکہ سلسلہ کی بہتری کے
لئے کچھ کہنا چاہتا ہوں اور آگے چل کر جو باتیں اُنھوں نے پیش کیں وہ ساری کی ساری
ایسی ہیں جو کہ مفید اور سلسلہ کے لئے فائدہ مند ہیں نہ کہ نقصان دہ ۔ اور ناظروں کو ان کی
طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ اب جس طرح بجٹ بنتا ہے اس سے کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کے زمانہ میں بجٹ نہ بنتے تھے۔ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ
میں بننے لگے مگر آپ نے کبھی نہ دیکھے۔ میرے زمانہ کے ابتداء میں اسی طرح ہوتا رہا مگر
پھر میں نے بجٹ دیکھنے شروع کئے ۔ اُس وقت مجھے بھی کچھ سمجھ میں نہ آتا تھا جس طرح
آپ لوگوں کی سمجھ میں اب نہیں آتا اس لئے میں نے کہا بجٹ کی تشریح کیا کرو۔ اس کے
خطابات شوری جلد اول
۳۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بعد خانے بننے لگے ، فارم تیار ہوئے ۔ پھر مجھے خیال آیا کہ اور دوستوں کو بھی بجٹ کے متعلق
مشورہ میں شریک کرنا چاہئے ۔ یہاں کام کرنے والے دیانتدار ہیں مگر ممکن ہے کوئی ایسی
غلطی ہو جو میں معلوم نہ کر سکوں اس لئے بیرونی احباب کو بھی اس مشورہ میں شامل کرنا
چاہئے ۔ چنانچہ جب سے اس طریق پر عمل شروع کیا ہے کئی مفید باتیں حاصل ہوئی ہیں۔
اسی دفعہ بجٹ میں میعاد کے اضافہ کے متعلق جو بحث ہوئی ہے وہ بہت مفید ہے ۔
بیت المال والے وقت کا اضافہ کرا لیتے ۔ میں اس وقت اس کے متعلق رضا مند نہ
ہوتا مگر کہا جاتا کہ سرکاری صیغہ جات میں اسی طرح ہوتا ہے۔ اب معلوم ہوا کہ یہ طریق
رست نہیں ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ مہینہ کی ایک مقررہ تاریخ تک بجٹ کھلا رہے مگر یہ نہیں
ہو سکتا کہ کبھی سال ۱۲۔ ماہ کا ہو کبھی ۱۳۔ ماہ کا اور کبھی ۱۱۔ ماہ کا ۔ تو یہ باتیں بھی مفید ہیں کہ
بجٹ کی تفصیل دی جائے مگر اس میں مشکل یہ ہے کہ ایک ایک بات پر اتنی لمبی بحث ہوگی کہ
اور کام نہیں ہو سکے گا ۔ پارلیمینٹوں میں بھی کئی کئی دن بجٹ کے لئے رکھے جاتے ہیں مگر
یہاں اتنا وقت دوست نہیں دیتے اس لئے یہ تجویز ہوئی تھی کہ مختصر طور پر مدات درج کی
جائیں مگر ناظر صاحب بیت المال نے ایسا اختصار کیا ہے کہ واقعی بجٹ سمجھ میں نہیں آتا۔
چنانچہ بجٹ پیش ہونے سے پہلے میری ان سے جو آہستہ آہستہ باتیں ہو رہی تھیں وہ یہی
تھیں کہ میری سمجھ میں بجٹ نہ آتا تھا اور جب میں ان سے پوچھتا تو معلوم ہوتا کہ اس
اختصار میں بعض باتیں ان کی سمجھ میں بھی نہیں آتیں۔ پیر صاحب کی یہ بات معقول ہے کہ
بجٹ کی تفصیل ہونی چاہئے ۔ نیز صیغہ جات میں رقوم کے گھٹا نے بڑھانے کی وجہ بھی بتانی
چاہئے ۔ اسی طرح پیر صاحب کی یہ تجویز بھی عمدہ ہے کہ جو خرچ دکھایا جاتا ہے، اُس کی
تفصیل ہونی چاہئے ۔ ۱۳ ہزار مقبرہ بہشتی کا خرچ دکھایا گیا ہے، یہ حیرت میں ڈالنے والا
خرچ ہے اور واقعہ میں اتنا خرچ ہے بھی نہیں ۔ اس لئے یہ بتانا چاہئے تھا کہ یہ کس طرح
خرچ ہوگا ۔ اسی طرح نور ہاسپٹل کے متعلق جو تجویز انھوں نے بتائی ہے وہ بھی معقول ہے۔
گو یہاں کے ڈسٹرکٹ بورڈ اور ہماری کوششوں کا انھیں پتہ نہیں ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ
ممکن ہے اور کوشش کی جائے تو وہ بھی جاتا رہے جو کچھ ملتا ہے۔ بڑی کوشش سے اتنی ایڈ
منظور ہوئی ہے تاہم کوشش جاری رکھنی چاہئے۔ یہ بھی صحیح ہے کہ مد کا نام ناظر کی بجائے
خطابات شوری جلد اول
۳۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
نظارت کا ہونا چاہئے تا یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ سارا خرچ ناظر کے لئے ہوتا ہے۔
میں نے پیر صاحب کے الفاظ کی جو تشریح کی ہے اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اُنھیں
الفاظ بولتے وقت احتیاط نہیں کرنی چاہئے ۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ صیح الفاظ کا بھی غلط
مفہوم سمجھا جاتا ہے مگر اپنی طرف سے احتیاط کرنی چاہئے تا کہ کسی کو کسی قسم کا شبہ پیدا نہ ہو۔
اُن کے کے ایمان پر تو حرف نہیں آتا لیکن یہ ہو سکتا ہے کہ کمزور ایمان والوں کو غلطی لگ جائے ۔
اسی طرح صیغہ تجارت کی آمد و خرچ کو بھی بجٹ میں شامل کر لینا چاہئے ۔
ماسٹر مبارک اسماعیل صاحب نے کہا ہے کہ بجٹ کی کاپی ابھی ملی ہے اور اس میں
تفصیل بھی نہیں ہے اس پر غور کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ پہلے فیصلہ ہوا تھا کہ بجٹ میں
تفصیل دی جائے مگر اب کے بھی تفصیل نہیں دی گئی۔ میرے نزدیک یہ بھی ضروری ہے کہ
بجٹ کی تفصیل دی جائے اور نمائندوں کو آتے ہی بجٹ مل جانا چاہئے تا کہ وہ اس پر غور کر
سکیں۔
پھر کہا گیا ہے بک ڈپو کی آمد سے سلسلہ کو حصہ ملنا چاہئے ۔ جب دوسرے حصہ داروں
کو منافع ملتا ہے تو کیا وجہ ہے سلسلہ جو اخراجات کرتا ہے اُن کی وجہ سے اسے نہ ملے۔ اگر
نہیں ملتا تو اس کی وجہ بتانی چاہئے تھی ۔
چودھری صادق علی صاحب نے بیان کیا ہے کہ بجٹ پر یہ نہیں لکھا ہوا کہ کب سے
کب تک کا ہے۔ بات تو معمولی ہے مگر اس سے یہ اثر ضرور پڑتا ہے کہ بے احتیاطی سے
کام لیا گیا ہے ۔ آئندہ پوری احتیاط کرنی چاہئے ۔ ۔
انسپکٹروں کے تقرر کے متعلق بعض کی رائے ہے کہ ان کو ہٹا دیا جائے اور بعض کہتے
ہیں ان کا تقرر مفید ہے۔ یہاں ناظروں کی بھی رائے یہی ہے کہ یہ طریق مفید نہیں ہے ۔
میں ابھی اس کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا ۔ تحقیق کر کے دیکھوں گا اگر نقص ہوگا تو ہٹا دیا جائے ہوگا تو ہے
گا یا اگر جماعت کہے کہ ہم کام کر رہے ہیں اس لئے انسپکٹروں کی ضرورت نہیں ہے اس پر
بھی ان کو ہٹا دیا جائے گا۔
یہ بھی ضروری بات ہے کہ قرضِ حسنہ کی صحیح تعداد دکھائی جائے ۔ دکھائی تو گئی ہے مگر جس ہے حسنہ کی ۔ تو
طرح سارے بجٹ کا خلاصہ کی وجہ سے حشر ہوا اسی طرح قرضِ حسنہ بھی خلاصہ کی نذر ہو گیا۔
خطابات شوری جلد اول
۳۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
خلیفہ کے اخراجات کے متعلق میں پہلے فیصلہ کر چکا ہوں کہ خلیفہ کے لئے رقم مقرر
کرنے میں خلیفہ کا دخل نہیں ہو گا مگر جب اخراجات مجلس مقرر کر دے تو پھر مجلس ان
اخراجات میں کمی کرنے کے متعلق کوئی بحث نہیں کر سکتی۔ یہ میں نے شریعت اسلامیہ کے
مطابق قرار دیا ہے۔ بے شک اخراجات کے مقرر کرنے کے وقت مجلس غور کرے آگے یہ
کہ میں خود وہ اخراجات لوں یا انجمن کو دے دوں یا کسی اور کو دوں اس کے متعلق اُس وقت
تک کہ اخراجات میں زیادتی کی ضرورت پائی جائے یا نئی خلافت کے وقت رقم کی تعیین کی
ضرورت ہو اور کوئی دخل نہیں دیا جا سکتا ۔
قرضہ کے ادا کرنے کے متعلق مرزا احمد بیگ صاحب نے جو شکایت کی ہے اس کے
متعلق ذاتی طور پر مجھے معلوم ہے کہ وہ غلط ہے۔ بات یہ ہے کہ جن کو سب سے بڑی شکایت
ہے وہ میرے پاس آئے اور قرضہ کے ادا کرنے کے متعلق ذکر کیا۔ میں نے کہا پچھلا قرضہ
میں ابھی ادا کرا سکتا ہوں لیکن لین دین کا تجارتی تعلق ایسا ہے کہ اس میں آگے پیچھے
ادائیگی ہو جاتی ہے۔ آئندہ اگر آپ لین دین کریں گے تو پھر میں دخل نہ دوں گا۔ میں نے
بذریعہ تار ولایت سے روپیہ منگا کر انھیں دلایا مگر پھر انھوں نے لین دین کیا اور اب پھر
شکایت کرتے ہیں ۔ میں اگر اس طرح تجارت کے معاملہ میں بار بار دخل دوں تو وہ تباہ ہو
جائے گی ۔ تاجر آپس میں لین دین کرتے ہیں اگر کسی وقت کوئی رقم ادا کرنے میں دیر ہو
جائے تو یہ ایسی بات نہیں جو ذلت کا موجب ہو۔ کتنے لوگ ہیں جو کہہ سکتے ہیں کہ ان کا
قرض ہمیشہ وقت پر ادا ہو جاتا ہے ۔ کوئی تاجر ایسا نہیں جس نے قرض لیا ہو اور وقت پر ادانہ
کرنے پر کبھی مجبور نہ ہوا ہو۔ قابلِ اعتراض بات یہ ہے کہ وہ رو پید ادا کرنے سے انکار کر
دے یا اور جگہ تو دے مگر اس جگہ نہ دے ۔ یہ بد دیانتی ہے مگر اسے بد دیانتی نہیں کہا جا سکتا
کہ کوئی مشکل پیش آگئی اور اس وجہ سے رو پید ادا نہ کیا جا سکا۔ میں نے روپیہ لے کر انھیں
دے دیا تا کہ وہ مشکلات سے بچیں اور کہہ دیا آئندہ آپ معاملہ کرنے میں خود ذمہ دار
ہوں گے ۔ چونکہ اس میں ان کا اپنا فائدہ تھا اس لئے انہوں نے میرے کہنے کے خلاف لین
دین کیا اور پھر مجھ سے شکایت کی اب انھیں چاہئے ۔ اس معاملہ کو دفتر قضاء میں پیش
کریں ۔
66
خطابات شوری جلد اول
۳۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اختتامی تقریر میں
حضور نے احباب کو نصائح کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
چونکہ احباب نے آج واپس جانا ہے اور وقت تنگ ہو رہا ہے اس لئے باقی ایجنڈا
رہنے دیتے ہیں۔ تاکید کرتا ہوں کہ آئندہ ایجنڈا اس طرح سے تیار کیا جائے کہ مقررہ
اوقات میں ختم ہو سکے اور ایسی حالت نہ ہو کہ چلتی دفعہ دوستوں کو رخصت کرنے کا بھی وقت
نہ ملے اور بالکل آخری وقت میں اُن کو فارغ کیا جا سکے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا طریق تھا کہ جب
آپ مجلس میں بیٹھتے تو استغفار پڑھا کرتے تھے اور
استغفار کیوں پڑھتے تھے حدیث میں آتا ہے۔ یہ دفعہ استغفار پڑھتے تھے کے اس کی غرض وہ نہ ہوتی تھی جو سُوءِ ادبی سے لوگ بیان
کرتے ہیں کہ آپ کے دل پر مجلس میں بیٹھنے سے زنگ لگتا تھا اسے دور کرنے کے لئے
استغفار پڑھتے تھے۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میرا شیطان
مسلمان ہو گیا ہے ؟ تو پھر آپ کے دل پر زنگ لگانے والا کون ہو سکتا تھا۔ لیکن یہ صحیح ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے زنگ کا ذکر فرمایا ہے مگر یہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے دل پر زنگ لگتا تھا بلکہ اس لئے پڑھتے تھے کہ دوسروں کے دلوں پر زنگ
نہ لگے اور خدا تعالیٰ انھیں اس سے بچالے اور دوسرے لوگ اس لئے پڑھتے تھے کہ وہ اس
زنگ سے بچ جائیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجلس میں بیٹھنے اور زنگ کا کیا تعلق ہے ۔ اس
موقع پر یا اُس موقع پر جب خلفاء بیٹھے ہوں کئی باتیں ایسی پیدا ہو سکتی ہیں کہ لوگوں کے دلوں
پر زنگ لگا دیں ۔ قرآن کریم میں حکم ہے کہ ایسی آواز سے نہ بولو کہ رسول سے سُوءِ ادبی ہو۔
اور وہ بات جو رسول کے لئے ہو خلفاء بھی اس کے حصہ دار ہیں ۔ اب اگر کوئی کسی اور مجلس
میں بے جا زور اور مندی سے بولتا ہے تو اس کے متعلق کہیں گے، بے ادب ہے۔ لیکن اگر
رسول یا خلیفہ کی مجلس میں اس طرح کلام کرتا ہے تو نہ صرف آداب مجلس کے خلاف کرتا ہے
بلکہ گناہ کا بھی مرتکب ہوتا ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۳۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
مجلس مشاورت کا وقار پس احباب کو اس بات کی عادت ڈالنی چاہیئے کہ اس مجلس مشاورت
میں زیادہ وقار اور خشیت اللہ سے بات کریں مگر دیکھا گیا ہے
بعض لوگوں نے یہ مد نظر نہیں رکھا کہ میں فیصلہ کر چکا ہوں اور کئی نے کہا ہے کہ فلاں فیصلہ
میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ یہ تو دنیوی حکومتوں میں بھی ہوتا ہے کہ جو فیصلہ پریذیڈنٹ کر
دے پھر اُس کے خلاف نہیں کہا جاتا حالانکہ اُن لوگوں کو پریذیڈنٹ سے کوئی اخلاص نہیں
ہوتا، کوئی مذہبی تعلق نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات دل میں اُسے پاجی کہہ رہے ہوتے ہیں مگر
اُس کے فیصلہ کا لحاظ رکھتے ہیں ۔ ہماری جماعت کے لوگ اخلاص رکھتے ہیں مگر آداب مجلس
سے واقف نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کی باتیں ان سے سرزد ہو جاتی ہیں ۔
پچھلی دفعہ کی مجلس مشاورت میں ایسا نہیں ہو اگر اب کے محسوس کیا گیا ہے کہ بعض
نے مجھے بھی ناظروں میں سے ایک ناظر سمجھا ہے حالانکہ خلیفہ کسی پارٹی کا نہیں ہوتا بلکہ سب
کا ہوتا ہے اور سب سے اُس کا یکساں تعلق ہوتا ہے ۔ اسے کسی محکمہ سے تعلق نہیں ہوتا بلکہ
سب سے اور سب افراد سے تعلق ہوتا ہے اس لئے ان باتوں میں شریعت کے آداب کو
مد نظر رکھنا چاہئے ۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عورتوں میں وعظ کا سلسلہ شروع
کیا مگر ان کی مجلس میں شور ہوا تو آپ نے فرمایا اب ہم وعظ نہیں کریں گے کیونکہ عورتوں
نے ادب ملحوظ نہیں رکھا ۔ پس خلافت کے آداب اور مجلس کے آداب مد نظر رکھنے چاہئیں ۔
اسلامی مساوات کیا ہے؟ یہ اسلامی مساوات نہیں کہ آداب ملحوظ نہ رکھے جائیں۔
اسلام نے جہاں مساوات رکھی ہے وہاں یہ بھی حکم دیا ہے ۔
ہے۔
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقُولُوا رَاعِنَا وَقُولُوا انْظُرْنَا وَاسْمَعُوان اور پھر فرمایا:
يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لا تَرْفَعُوا أَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِيِّ وَلَا
تَجْهَرُوا لَهُ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ أَن تَحْبَطَ أَعْمَالُكُمْ وَأَنْتُمْ لَا
تشْعُرُونَ الے یہ مساوات کے خلاف احکام نہیں ۔ اسلام جہاں مساوات سکھاتا ہے وہاں
تقوی سے باہر نہیں نکالتا۔ پس ان باتوں کو مد نظر رکھنا چاہئے اور آداب مجلس کے خلاف کوئی
بات نہ کرنی چاہئے ۔ دیکھو اگر ایک شخص بول رہا ہو اور دوسرا بھی بولنا شروع کر دے اور
کہے یہ مساوات ہے جس پر عمل کر رہا ہوں اور اگر مجلس کے سارے لوگ اسی مساوات پر عمل
خطابات شوری جلد اول
کرنا شروع کر دیں تو کیا حال ہو۔
۳۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کثرت رائے کا احترام پس اگر کوئی صاحب دیکھیں کہ باقی لوگ ایک بات کو
قبول کر رہے ہیں تو کوئی حرج نہیں ، اُسے اُس بات سے
اتفاق نہ ہو تو بھی خاموش رہے۔ اُس کی رائے کے خلاف ہونے سے آسمان نہیں ٹوٹ
پڑے گا ۔ مجھے اس دفعہ کی مجلس مشاورت کی چار پانچ باتوں سے اختلاف تھا مگر میں نے
سوائے ایک آدھ کے باقیوں کو اس لئے بدلا نہیں کہ معمولی باتیں ہیں، اِن سے کسی خاص
نقصان کا خطرہ نہیں ہے اور کثرتِ رائے نے جو مشورہ دیا اُسی کو منظور کر لیا۔ اگر یہ سمجھ لیا
جائے کہ ضروری نہیں ہماری رائے ہی صحیح ہو یہ امکان بھی ہے کہ کثرت رائے صحیح ہو اور
بالعموم ہم دیکھتے ہیں مومنوں کی کثرت رائے صحیح ہوتی ہے۔ اس لئے اگر دوسری رائے کی
کثرت ہو تو یہ ضروری نہیں کہ اپنی رائے پر ہی زور دیا جائے ۔ کثرتِ رائے کا احترام کرنا
چاہئے ۔
مشاورت کے فیصلوں پر عمل اس کے بعد میں احباب کو اس طرف توجہ دلاتا دلاتا ہوں
کہ میں نے سوائے ایک آدھ تبدیلی کے کثرت رائے
کا احترام کیا ہے ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے حق دیا ہے کہ میں کثرتِ رائے کے خلاف فیصلہ دے
سکوں مگر میں نے اس حق کو کثرتِ رائے کے احترام کے لئے چھوڑ دیا۔ گویا میں نے اپنے
حق کو چھوڑ دیا مگر آپ میں سے تو کسی کو یہ حق نہیں کہ کثرت رائے کو رڈ کر دے اس لئے
جو فیصلے یہاں ہوئے ہیں اگر ان پر کوئی عمل نہیں کرے گا تو گویا وہ حق ادا نہیں کرے گا ۔ اس
لئے ان پر پورا پورا عمل کرنا چاہئے ۔
م کی موجودہ مشکلات اس وقت اسلام ایسی مشکلات میں گھرا ہوا ہے کہ ہم ان اسلام کی موجودہ کی
مشکلات
ات کا اندازہ نہیں کر سکتے اور جب جُزوی طور پر
اندازہ کرتے ہیں تو اس کا ایسا اثر دماغ پر پڑتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ کا فضل شامل حال نہ ہو
تو جنون ہو جائے ۔ اس حالت میں صرف اِس بات سے آرام حاصل ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کا
کلام کہتا ہے کہ ان مشکلات کا انجام برا نہیں ہوگا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ یہ ایک سہارا
ہے ورنہ اس کے بغیر کوئی پتھر نہیں جس پر پاؤں رکھیں ۔ جس طرح رسہ کشی کرنے والے
خطابات شوری جلد اول
۳۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
پھسلتے جاتے ہیں کیونکہ ان کے لئے کوئی سہارا نہیں ہوتا یا اونچی پہاڑی سے پھسلنے والے
کے لئے کوئی روک نہیں ہوتی ، وہی حالت اس وقت مسلمانوں کی ہے۔ اس وقت جو چیز
یقین دلاتی ہے کہ ہم کامیاب ہوں گے وہ خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں ، سوائے اس کے کوئی
سہارا نہیں۔ نہ ہمارے پاس مال ہے، نہ تربیت ہے، نہ تعداد کے لحاظ سے دنیا کا مقابلہ
کر سکتے ہیں۔ جب یہ حالت ہے تو سوچ لوکس قدر خشیت اور ڈرنے کا مقام ہے اور پھر کس
قدر کوشش ، کتنے ایثار اور کیسے تو کل کی ضرورت ہے ۔
خطرناک دن میں نے اسی جگہ پچھلے سال بیان کیا تھا کہ اسلام کے لئے نہایت
خطرناک دن ہیں ۔ قریب ہے کہ چند سال کے اندر اندر قو میں فیصلہ کر
لیں کہ کون زندہ رہنے کے قابل ہے اور کسے برباد ہو جانا چاہئے ۔ میرے یہ الفاظ اُس
وقت چیستان نظر آتے تھے مگر خدا تعالیٰ نے دو ماہ کے اندر اندر ملک میں ایسا تغیر کر دیا کہ
بہت لوگ انھیں سمجھ گئے ۔ اپریل میں میں نے یہ بیان کیا تھا اس کے بعد مئی ، جون، جولائی
میں جو جوش ہندوستان میں پیدا ہوا اُس سے معلوم ہو گیا کہ ہندو کیسے خیالات رکھتے ہیں ۔
مسلمانوں کی دلآزاری آپ لوگوں نے دیکھا کس طرح مسلمانوں کی دل آزادی
کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دی گئیں
-
اور آپ کی ہتک کی گئی۔ پھر آپ لوگوں نے یہ بھی دیکھا کہ مسلمانوں کے پاس اس کے
علاج کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔ ہندو اس قسم کی دل دوز اور دل آزار حرکات کرنے میں آزاد
تھے ۔ حکومت کا رُعب بھی ان کو نہ ڈرا سکا۔ حکومت نے بعض کو قید بھی کر دیا مگر چونکہ اُن کے
پاس مال تھا، دولت تھی، اثر تھا، رسوخ تھا، اس لئے وہ کہتے تھے اس روش کو نہ چھوڑیں گے۔
غرض مسلمانوں کو ستانے اور دکھ دینے کے لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پے بہ پے
گالیاں دی گئیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر کیا گیا ۔ گالیوں سے اتنا جوش نہیں پیدا ہوتا جتنا
قوت واہمہ کے ذریعہ نقلیں اُتارنے سے ہوتا ہے۔ کئی عورتیں جب لڑتی ہیں تو یہی گالی نہیں
دیتیں کہ تیرا بچہ مر جائے بلکہ مردہ بچے کی شکل بناتی ہیں اور بین کرتی ہیں تا کہ اس طرح
زیادہ دل آزاری ہو۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں ہی نہیں دی کو
گئیں بلکہ بحیثیت قوم گالیاں دی گئیں اور وہ بند نہیں ہوئیں بلکہ ابھی تک جاری ہیں ۔ پھر
خطابات شوری جلد اول
۳۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
ایسے نقشے کھینچے گئے جو نہایت ہی تکلیف دہ تھے مثلاً یہ بھیا نک نظارہ بنایا گیا کہ دوزخ میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑے دکھ اور تکلیفیں اُٹھا رہے ہیں ۔ یہ ایک ایسے مسلمان
کے لئے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ادب و احترام کرتا ہے نہایت ہی تکلیف دہ
باتیں تھیں ۔
وسعت حوصلہ کی حد وسعت حوصلہ ایک چیز ہے مگر اس کی بھی ایک حد ہے۔ سب سے
بڑھ کر وسعت حوصلہ دکھانے والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
تھے۔ آپ ایک دفعہ بازار میں جارہے تھے کہ ایک شخص نے آپ کو دھکا دے کر گرا دینا
چاہا بعض دوست اُس شخص کو مارنے لگے مگر آپ نے فرمایا جانے دو اور آپ نے چھڑا دیا۔
حضرت مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم کی روایت ہے کہ ایک دفعہ سخت طاعون پڑی
اور بہت سے لوگ مرنے لگے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نہایت درد سے یہ دعا کرتے کہ
الہی ! اگر سارے لوگ مر گئے تو ہدایت کون پائے گا یعنی جس کی تائید کے لئے خدا تعالیٰ نے
طاعون کا عذاب نازل کیا وہی خدا تعالیٰ کے حضور کہتا ہے اگر یہ لوگ ہلاک ہو گئے تو پھر
ہدایت کون پائے گا ۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وسعت حوصلہ کا ایک
طرف تو یہ حال تھا مگر دوسری طرف لاہور اسٹیشن پر جب ایک ایسے شخص نے آ کر آپ کو
سلام کیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو گالیاں دیتا تھا تو آپ نے اُس کی طرف توجہ
بھی نہ کی اور اُس سے منہ پھیر لیا۔ وہ دوسری طرف پھرا اور پھر اُس نے سلام کیا مگر آپ
نے پھر بھی توجہ نہ کی ۔ تب بعض احمد یوں نے توجہ دلائی کہ حضور لیکھر ام سلام کر رہا ہے۔
آپ نے فرمایا میں اس کے سلام کا کیا جواب دوں، یہ میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور میں
جو اُس کا غلام ہوں ، مجھے سلام کرتا ہے !! جس کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کی محبت ہو اور وہ آپ کے متعلق غیرت رکھتا ہو وہ آپ کے متعلق بد زبانی سُن کر بے تاب
ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
اگر ہمیں واقعہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت ہے اور ہم ہر روز جو
آپ پر درود پڑھتے ہیں اگر اس میں ایک شمہ بھر بھی صداقت ہے تو ہم اُس وقت تک صبر نہیں
کر سکتے جب تک قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت دُنیا میں قائم نہ
خطابات شوری جلد اول
۳۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کر لیں ۔ ہم ہر روز مسجدوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں اور جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نام زبان پر آتا ہے تو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہتے ہیں مگر
آپ کی عزب عزت اور عظمت قائم کرنے کے لئے اپنے آپ کو مٹا دینے کی تڑپ نہیں پیدا ہوتی تو
کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی محبت ہے۔
وہ مصائب جو اس زمانہ میں اسلام پر آرہے ہیں مصائب اسلام کا صحیح نقشہ
کا
ت
موعود
ة وال
صحیح نقشہ کھینچا ہے۔ یہ جانتے ہوئے کہ کربلا کے واقعہ کے بیان کرنے میں بہت کچھ مبالغہ
سے کام لیا لیا جاتا جاتا ہے۔ جب جب یہ یہ نقشہ نقا سامنے آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وہ
نواسہ جسے آپ پیار کرتے تھے اور لوگوں سے کراتے تھے دریا سے پانی لینے سے روکا گیا اور
وہ پیاسا تڑپتا رہا تو دل کا چنے لگتا ہے مگر قرآن اور رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی
حالت اس زمانہ میں اُس سے بھی بڑھ کر ہے۔ کربلا کے واقعہ کو ایک دردمند جماعت نے
نمایاں کر کر کے ایسا بنا دیا ہے کہ ہر شخص جو سنتا ہے اُس کے دل میں درد پیدا ہو جاتا ہے اس
کا حوالہ دیتے ہوئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں :۔
ہر طرف گفر است جو شاں ہمچو افواج یزید دین حق بیمار و بیکس ہمچو زین العابدین
کہ جس طرح زین العابدین کی کیفیت ہو گئی تھی کہ اُس کے سارے عزیز واقارب مارے گئے
تھے، وہی حالت آج اسلام کی ہے۔ یہ نقشہ نہایت سچائی پر مبنی ہے بلکہ اپنی مثال سے بھی بڑھ
کر ہے۔ کوئی اور مثال نہ تھی اس لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اسلام کی حالت کے
متعلق یہ دی ہے۔ مسلمان کہلانے والے اسلام کو چھوڑ چکے ہیں، ترک اسلام سے بہت دور
ہو چکے ہیں، افغان یا تو دیوانہ ملا ہیں یا اسلام سے دور ہیں ، ایران میں یہ اسلام نہایت بے
کس و بے بس ہے، مصر وغیرہ ممالک میں بھی بہت بے کسی کی حالت میں ہے۔
صرف ہندوستان میں اسلام کے متعلق اگر کسی کو اسلام کے لئے جوش اور تڑپ جوش اور ریپ کا دعوی ہے تو وہ ہماری جماعت ہے ۔
ایسی خطرناک حالت میں اگر ہماری جماعت کی سی کمزور جماعت بھی پوری توجہ اسلام کی
حفاظت کے لئے نہ کرے تو بتاؤ پھر اسلام کی حفاظت کا اور کیا ذریعہ ہے ۔ اس میں شبہ نہیں
خطابات شوری جلد اول
۳۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کہ ہدایت خدا تعالیٰ ہی پھیلاتا ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ ہدایت پھیلانے کے لئے
آسمان سے فرشتے نہیں آیا کرتے ، انسان ہی یہ کام کیا کرتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ بدر کی
جنگ کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ دُعا کی تھی کہ مسلمان مٹھی بھر ہیں
اگر یہ تباہ ہو گئے تو پھر اسلام کا کیا بنے گا۔ پس اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری کوئی طاقت
نہیں ہے مگر خدا تعالیٰ انسانوں سے ہی اپنے دین کی اشاعت کراتا ہے۔ اگر ہم بھی توجہ نہ
کریں تو پھر اسلام کی خدمت کرنے والا کوئی نہ ہوگا ۔ جہاں کوئی اور بھی کام کرنے والا ہو
وہاں کوئی سستی بھی کر سکتا ہے لیکن جہاں ایک ہی کام کرنے والا ہو، اُس کی سُستی کا نتیجہ
سوائے تباہی کے کچھ نہیں ہوتا ۔ اس وقت یہ موقع نہیں ہے کہ مختلف جماعتیں اسلام کا کام کر
رہی ہیں ۔ اسلام کی ترقی کا انحصار صرف احمد یہ جماعت پر ہے اور حالات نازک سے نازک
تر ہوتے جا رہے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک
الہام ہے ۔ ”آگ ہماری غلام بلکہ
ہمارے غلاموں کی غلام ہے ، ایک معنی اس کے یہ ہیں کہ مصائب اور آفات آپ کی
جماعت کو تباہ نہ کریں گے ۔ مگر اس کے ایک اور معنی بھی ہیں ۔ آگ کا لفظ مختلف معنی رکھتا
ہے۔ آگ مصائب کے معنوں میں استعمال ہوتی ہے اور محبت کے معنوں میں بھی۔ پس
اس الہام میں یہ بتایا گیا ہے کہ دنیا کے مصائب ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے آگ ہمارا کام کر
رہی ہے۔ یعنی عشق الہی کی آگ ہماری کمزوریوں کو جلا رہی ہے اور جب دل میں عشق الہی
کی آگ جل جاتی ہے تو پھر اس کی علامات مونہوں سے بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں۔
پس ہماری جماعت کے ہر فرد کے دل میں محبت الہی کا ایسا شعلہ ہو کہ منہ سے بھی نکلتا
ہو اور ہر احمدی اس آگ کو اس طرح بھڑکائے کہ اس کا چہرہ دیکھ کر لوگ سمجھ جائیں یہ
اسلام کا سچا عاشق ہے جو اسلام کے لئے جان بھی دے دے گا مگر قدم پیچھے نہ ہٹائے گا۔
ہر رنگ میں ترقی میں نے دیکھا ہے پچھلی مجلس مشاورت سے احباب نے ہر رنگ میں
ترقی کی ہے اور مالی اور دوسری مشکلات کے متعلق کسی قدر تسلی ہوئی
ہے اور اس وجہ سے چند راتیں میں نے بھی آرام کی بسر کی ہیں۔ مگر اتنی ترقی کافی نہیں ہے،