مجلس مشاورت ۱۹۲۷۔ تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۳۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
ہمیں اپنے تمام کاموں میں استقلال دکھانا چاہئے ۔ عیسائیوں کے استقلال کو دیکھو بے شک
وہ کروڑوں میں سے چند ایک کو ایسے کام کے لئے چنتے ہیں جو تمیں تمہیں سال ایک کام میں
لگے رہتے ہیں مگر ان لوگوں کی یہ قربانی ہمارے لئے کوڑے کا کام دینے والی ہونی چاہئے ۔
عیسائیت میں ہے کیا ایک انسان کو خدا بنایا گیا ہے مگر چالیس لاکھ ہندوستان کے لوگ عیسائی
ہو چکے ہیں ۔ آج عیسائیت کو جو ہندوستان میں باہر سے آئی ہے حقوق حاصل ہیں ۔ مگر
احمدیت کو جو یہاں کی ہے وہ حقوق حاصل نہیں ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ عیسائیوں نے
بڑے استقلال سے کام کیا ہے۔ پس میں اپنی جماعت کے لوگوں سے کہتا ہوں اب بھی
بیدار ہوں اور پچھلی دفعہ جو عہد کیا گیا تھا اُسے پھر یاد دلاتا ہوں جو دوست پچھلے سال نہ
آئے تھے وہ آج سے عہد کریں کہ واپس جا کر اُن لوگوں کا اخلاص بڑھائیں گے جن میں
اخلاص ہے اور جن میں نہیں ان میں پیدا کریں گے ۔ اسلام کی محبت پھیلانے اور اسلام کی
اشاعت کرنے میں لگ جائیں اور قرآن کریم کی روشنی جومٹ رہی ہے اُسے قائم کریں ۔
اپنا محاسبہ کرتے رہو میں نے بتایا ہے دوستوں نے بتایا ہے دوستوں میں پہلے کی نسبت بہت تغیر ہے اور یہ
بہت خوشی کی بات ہے مگر ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنا محاسبہ کرتے
رہیں اور دیکھیں ہر روز ہمارا قدم آگے بڑھ رہا ہے یا نہیں؟ پس میں دوستوں سے ایک
بات تو یہ کہتا ہوں کہ ہر روز قدم آگے بڑھائیں ۔ اخلاص و محبت بڑھائیں اور دوسرے
بھائیوں میں بھی پیدا کریں ۔
عورتوں کے رائے دینے کا استحقاق اس کے بعد چونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے
احباب نے ابھی کھانا کھانا ہے اور تین بجنے
والے ہیں ۔ میرا انشا تو زیادہ تقریر کرنے کا تھا مگر میں اسے چھوڑتا ہوں اور صرف ایک بات
کہتا ہوں احباب اس کے متعلق سوچ لیں ۔ اگلے سال اس معاملہ کو مجلس مشاورت میں رکھا
جائے گا۔ کل کی بحث سے مجھے یہ خیال نہیں پیدا ہوا بلکہ پہلے سے میں نے لکھا ہوا تھا اور وہ
معاملہ عورتوں کی نمائندگی کا ہے۔ میں اس کے متعلق کوئی فیصلہ کرنے سے قبل دوستوں کی
رائے معلوم کرنا چاہتا ہوں ۔ سب دوستوں کو خصوصاً علماء کو اطلاع دیتا ہوں کہ وہ اس پر غور
کریں کہ مجلس مشاورت میں عورتوں کی نمائندگی ہونی چاہئے یا نہیں؟ اور اگر ہونی چاہئے تو

خطابات شوری جلد اول
۳۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
کس حد تک ۔ عورتوں کے متعلق یہ سوال ہر جگہ پیدا ہو رہا ہے اور ہمارے ہاں تو ضرور پیدا
ہونا چاہئے کہ جب اسلام نے بعض حقوق مردوں عورتوں کے مساوی رکھے ہیں تو کیوں
اہم معاملات کے متعلق ان سے مشورہ نہیں لیا جاتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے
بھی اپنے گھروں میں مشورہ لیا اس لئے کیوں نہ عورتوں کو یہ حق دیا جائے ۔ چاہئے کہ دلائل
کے ساتھ اس پر گفتگو کی جائے کہ عورتوں کو حقوق نمائندگی حاصل ہونے چاہئیں یا نہیں؟
بہر حال اس کے متعلق غور کرنا ہے ۔ اگلے سال اس معاملہ کو مجلس مشاورت میں رکھا جائے گا
تا کہ اس بارے میں قطعی طور پر فیصلہ کر دیا جائے ۔
دعا اس
اس کے بعد میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت ڈالے۔ میں نے
دیکھا ہے بعض لوگ ابھی تک نیکی اور اخلاص کی اُس حد کو نہیں پہنچے جو مومن میں ہونی
چاہئے ۔ مومن وہ ہوتا ہے جس میں ایسا ایمان گھر کر جاتا ہے کہ وہ صحیح رستہ سے نہیں ہٹ سکتا
مگر بعض لوگوں کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹھوکر لگ جاتی ہے اور معمولی باتوں پر طیش میں
آ جاتے ہیں۔ یہ بات کامل ایمان کے خلاف ہے۔ میں اللہ تعالیٰ سے دُعا کرتا ہوں اور
لوگوں سے بھی چاہتا ہوں کہ دُعا کریں ۔ ایسا کامل ایمان حاصل ہو کہ نفس مٹ جائے اور ہم
خدا تعالیٰ کے لئے ہو جائیں ۔ زندگی میں اُس کے لئے جئیں اور جب ایک نہ ایک دن مرنا
ہے تو کیوں نہ اس زندگی میں ہی اُس کے لئے مرجائیں تا کہ یہ زندگی بھی اُس کے لئے اُسی
طرح ہو جائے جس طرح مرنے کے بعد ہوگی ۔“
66
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء )
بخارى كتاب التفسير تفسير سورة الاحقاف باب قوله فَلَمَّا رَأَوُهُ
عارضًا (الخ)
بخاری کتاب الصلوة باب قول النبى صلى الله عليه وسلم جُعِلَتْ لِيَ
الْأَرْضُ مَسْجِدًا (الح)
البقره: ۴۸ الاعلى: ۱۰ ه الضحى : ۱۲
الاعراف: ۲۰۵
ے کنز العمال جلد ۵ صفحه ۶۴۸ مطبوعه حلب ۱۹۷۱ء

خطابات شوری جلد اول
۳۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۸ء
بخاری کتاب الدعوات باب استغفار النبي صلى الله عليه وسلم (الح)
و مسلم كتاب صفات المنافقين باب تحريش الشيطان (الخ)
ما البقره : ۱۰۵
ال الحجرات : ٣
تذکرہ صفحہ ۳۹۷۔ ایڈیشن چہارم

آج 10 میں سے 10 باقی