دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۳۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
دوسرا دن
نکاح فارم کی ضرورت مجلس مشاورت کے دوسرے روز ۳۰ مارچ ۱۹۲۹ء کو سب کمیٹی نظارت امور عامہ کی طرف سے نکاح فارم کے اجراء کی تجویز
پیش ہونے اور اس سے متعلق بعض احباب کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا :-
پہلا سوال یہ ہے کہ کس قسم کا فارم جاری کیا جائے یا نہ۔ فارم کی شکل کے متعلق نہ
گفتگو ر ہوئی ہوئی اور نہ اس پر رائے لی جائے گی ۔ جس امر کے متعلق رائے لی جائے گی وہ صرف
یہ ہے کہ جو ضرورت امور عامہ نے پیش کی ہے اُس کے لئے کوئی فارم ہونا چاہئے یا نہیں ۔
جیسا کہ بیان کیا گیا ہے یہ نہیں کہ ہر نکاح کے لئے ایسا فارم پُر کرنا ضروری ہوگا بلکہ
یہ صرف بعض موقعوں پر فتنوں سے بچنے کے لئے رکھا گیا ہے۔ نکاح پڑھانے والے اگر
ضرورت سمجھیں تو پُر کریں لیکن ایک موقع ایسا ہے جس پر امور عامہ نے اس فارم کا پُر کرنا
ضروری قرار دیا ہے اور وہ یہ کہ جب لڑکا اور لڑکی یہاں نہ آئیں یا دونوں میں سے کوئی ایک
نہ آئے اور اُن کے ورثاء یہاں نکاح پڑھوانا چاہیں ۔ جو دوست ایسی صورت میں استعمال
کرنے کے لئے فارم تجویز کرنا ضروری سمجھیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔،،
بہت بڑی کثرت ہونے کی وجہ سے آراء شمار نہ کی گئیں اور خلاف صرف ۴ رائیں
نکلیں ۔ اس پر فیصلہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
میں کثرت رائے سے اتفاق کرتا ہوں کہ فارم ہونا چاہئے ۔“
66
مہر معجل اور غیر معجل نکاح فارم میں مہر نکاح فارم میں مہر معجل اور غیر معجل وغیرہ الفاظ کے اندراج سے
مااااااااااااا
متعلق امور عامہ کی دو تر میموں کی بابت حضور نے فرمایا :-
امور عامہ نے یہ ترمیمیں تسلیم کر لی ہیں مگر میں نہیں سمجھتا پہلی ترمیم کو کیونکر تسلیم کیا
گیا ہے۔ اس لئے کہ مہر معجل اور غیر معجل کوئی شرعی اصطلاح ہی نہیں ہے۔ شریعت نے اس
بارے میں یہ فیصلہ کیا ہے کہ جب نکاح پڑھا جاتا ہے۔ لڑکی کا حق اُسی وقت سے قائم ہو ہے
جاتا ہے اور مہر کی ادائیگی کی اصل صورت یہی ہے کہ اُسی وقت اُسے دے دیا جائے۔
سوائے اس کے کہ لڑکی خود پیچھے ڈالنے پر رضا مند ہو۔ شرعی طریق رسول کریم صلی اللہ علیہ

خطابات شوری جلد اول
۳۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
وآلہ وسلم کے زمانہ میں یہی رائج تھا کہ جب نکاح پڑھا جاتا تو ساتھ ہی مہر دے دیا جاتا۔
چنانچه حدید حدیث میں آتا ہے کہ ایک شخص سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نکاح کے
وقت پوچھا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اُس نے کہا کچھ نہیں ۔ آپ نے فرمایا انگوٹھی بھی نہیں ۔
اس نے کہا نہیں ۔ آپ نے فرمایا سونے چاندی کی انگوٹھی نہ سہی لوہے کی بھی نہیں؟ اُس نے
کہا یہ بھی نہیں ، قرآن کی چند سورتیں یاد ہیں ۔ آپ نے فرمایا۔ اچھا وہی اپنی بیوی کو یاد کرا
دینا ۔ اگر مہر کو بعد پر رکھنا ہوتا تو آپ فرما سکتے تھے کہ اگر آج تمہارے پاس کچھ نہیں تو پھر کما
کر اُسے مہر دے دینا۔ اصل یہی ہے کہ جو حیثیت ہو اُس کے مطابق مہر کی رقم ادا کر دی
جائے ۔ عورت اسے اپنی بہتری کے لئے جس طرح چاہے خرچ کرے۔ ایسا مہر جو مرنے
کے بعد وصول ہو یا کبھی وصول ہی نہ ہو شرعی مہر نہیں ہے۔ میں نہیں سمجھتا معجل اور غیر معجل کی
تشریح نہ ہو تو مہر کے متعلق کوئی نقص باقی رہ جاتا ہے۔ جو شخص شریعت کی پابندی کا اقرار کرتا
ہے وہ یہی تسلیم کرتا ہے کہ عورت کا حق اُسی وقت قائم ہو جاتا ہے جبکہ نکاح ہوتا ہے ۔ نصف
وہ اُسی وقت لینے کا حق رکھتی ہے اور نصف اُس وقت جب میاں بیوی مل جائیں ۔ اس کے
بعد اگر اُسے طلاق دی جائے تو وہ پورا مہر لے سکتی ہے۔ پس میں نہیں سمجھتا معجل اور غیر معجل
کی ترمیم کے ساتھ کیا منوانا چاہتے ہیں ۔
اب تجویز یہ ہے کہ نکاح کی شرائط کے لئے فارم میں خانہ بڑھا دیا جائے تا کہ اگر
ہوں تو وہاں لکھی جائیں ۔ مہر کا خانہ بھی رکھا جائے ۔ اس کی تشریح شرائط میں آ جائے گی۔
جو دوست اس کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔
كثير التعداد اصحاب نے کھڑے ہو کر اس کی تائید میں رائے دی ۔ فرمایا :-
دو
فیصلہ دوستوں کی کثیر تعداد فارم کی تائید میں ہے جن دوستوں کے دلوں میں اس کے
یصلہ متعلق شبہات ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہئے بیشک بعض جگہ دقتیں پیش آئیں گی اور
-
لڑکیوں کے لئے مشکل ہوگا کہ فارم پُر کریں ۔ مگر ان کے لئے یہ فارم نہ ہوگا ۔ دوستوں نے
کثرت رائے سے جو مشورہ دیا ہے میں اِسے پسند کرتا ہوں اور دفتر کو ہدایت کرتا ہوں کہ
اس پر عمل کیا جائے۔ مجھے خود ذاتی طور پر اس بارے میں تکلیفیں پیش آتی ہیں۔ میں نے
اعلان کیا ہوا ہے کہ جن سے مجھے ذاتی واقفیت ہوگی اُن کے نکاح کا اعلان کروں گا ۔ وجہ یہ

خطابات شوری جلد اول
۳۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کہ بعض لوگ یہاں آ کر نکاح کا اقرار کر جاتے ہیں لیکن رشتہ دار لڑکی پر زور ڈال کر انکار
کرا دیتے ہیں ۔ دوسروں میں تو یہ ہوتا ہے کہ برات جاتی ہے جو لوگ اس میں شامل ہوں
انہیں معلوم ہوتا ہے کہ فلاں لڑکے لڑکی کے نکاح کے لئے چلے ہیں اور انہیں یہ بات یاد رہتی
ہے۔ جب ان کی گواہی کی ضرورت ہو تو دے سکتے ہیں لیکن ہمارے ہاں مسجد میں کسی نماز
کے بعد اعلان ہوتا ہے کہ نکاح ہوگا جو لوگ وہاں موجود ہوتے ہیں اُنہیں عام طور پر معلوم
نہیں ہوتا کہ لڑکا کون ہے اور لڑکی کون اور مہر کتنا اور جب یہ باتیں سنائی جاتی ہیں تو وہ یاد
رکھنے کی ضرورت نہیں سمجھتے۔ پھر اگر کوئی معاملہ عدالت میں جائے تو کہہ دیتے ہیں ہمیں
یاد نہیں۔ پھر نماز کے لئے تو عموماً ایک ہی لوگ ہوتے ہیں اُنہیں اگر شہادت میں پیش کیا
جائے تو عدالت پر یہ اثر پڑتا ہے کہ یہ ٹھنی والے گواہ ہیں جو ہر مقدمہ میں پیش ہوتے ہیں۔
حالانکہ ہماری جماعت میں وہ بہت معزز ہوتے ہیں۔ ان مشکلات کی وجہ سے یہ فارم تجویز
کیا گیا ہے لیکن وہ دوست جولڑ کی لڑکے دونوں کو یہاں لے آئیں اُنہیں فارم پُر کرانے کی
ضرورت نہ ہوگی ۔ لڑکی سے پوچھ لیا جائے گا اگر وہ خاموش رہی تو بھی کافی ہوگا ۔ صرف اُن
دوستوں کو فارم پُر کرنا ہوگا جو نہ لڑکی کو لاسکیں نہ لڑکے کو۔ ان کے لئے ضروری ہوگا کہ فارم
پُر کریں یا پھر اپنی جگہ پر نکاح پڑھوائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوستوں کو اس فارم کی وجہ
سے کسی قسم کی تکلیف نہ ہو گی بلکہ ایک حد تک فائدہ ہی رہے گا ۔“
مقامی تنازعات کے رفع کرنے سب میں رفع کرنے سب کمیٹی امور عامہ کی تجویز کہ : - نے دو کسی خاص پنچایت کی جس کسی خاص پنچایت کی جس کے ممبر مخصوص اشخاص
- کیلئے محتسب مقرر کرنے کی تجویز ہوں ضرورت نہیں۔ البتہ مقامی تنازعات کے
لئے محتسب مقرر کئے جائیں جو خود یا دیگر با اثر
احباب کے ذریعہ فریقین میں سمجھوتہ کرا دیا کریں۔ اگر سمجھوتے کی کوئی صورت نہ رہے تو
معاملہ مقامی قاضی کی خدمت میں برائے فیصلہ پیش کیا جائے ۔ اگر مقامی قاضی مقرر نہ ہو تو
مرکزی قضاء سے فیصلہ کرا دیا جائے۔“ کی بابت بعض ممبران کے اظہار رائے و استفسار پر حضور
نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد اول
۳۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
دو
” میرے خیال میں تجویز کے مفہوم کو سمجھا نہیں گیا۔ وجہ یہ کہ اس میں اسلامی زمانہ
کے عہدے رکھے گئے ہیں جن کے نام اب رائج نہیں ہیں ۔ اس وجہ سے احباب ان کی
حقیقت سے واقف نہیں ۔ بات یہ ہے کہ محتسب کا عہدہ اسلامی زمانہ میں ہوتا تھا جس کا فرض
یہ ہوتا تھا کہ بد معاشوں اور اوباشوں پر نگاہ رکھے اور دیکھتا رہے وہ کیا شرارتیں اور فتنہ پردازیاں
کرتے ہیں۔ اگر کوئی ایسی بات معلوم ہو تو اُس کی اطلاع حکام کو دے۔ محتسب کا کام لڑائی
جھگڑا کرنے والوں میں صلح کرانا یا یہ کہ انہیں عدالت میں جانے پر مجبور کرنا نہ تھا اور نہ
احتساب میں یہ بات پائی جاتی ہے۔ قاضی کا کام یہ ہوتا تھا کہ اُس کے پاس جو کیس آئے
اُسے سنے جیسے آجکل مجسٹریٹوں کا کام ہے۔ ان کا یہ کام نہیں کہ لوگوں کو کیس لانے پر مجبور
کریں ۔ اس وقت سوال یہ ہے کہ جس قسم کے کام کے لئے پنچائت مقرر کرنے کی ضرورت
تھی ، کیا وہ محتسب کے سپرد کر دیا جائے؟ دیکھنا یہ ہے کہ محتسب کا عہدہ اور صلح کرانے والے
کا اجتماع ہو سکتا ہے یا نہیں؟ ضرورت ت جماعت جماعت کو کو یہ یہ ہے ہے کہ کہ قا قاضی مقرر ہیں ، محتسب محتسب ؟ بھی ہے۔
محتسب کا کام یہ ہے کہ دیکھے کوئی شرارت تو نہیں کر رہا یا کوئی آوارہ اور بدمعاش تو نہیں
آ گیا۔ اُس کا یہ کام نہیں کہ لوگوں کو مجبور کر کے قضاء میں لے جائے یا مقدمات کے فیصلے
کرائے گو یہاں ایسا بھی کر لیا جاتا ہے۔ مگر محتسب کا یہ اصل کام نہیں ہے۔ اس کا کام
تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنا ہے۔ اس وقت جو تکلیف ہے وہ یہ ہے کہ بعض دوست
آپس میں لڑ پڑتے ہیں مگر معاملہ قضاء میں نہیں لے جاتے ہیں ، خود جتھے بنانا شروع کر دیتے
ہیں اور اس طرح بات بہت بڑھ جاتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی ایسا انتظام ہو
جو لڑنے والوں سے کہے یا تو صلح کرو یا پھر معاملہ قضاء میں لے جاؤ۔ اس کے لئے
پنچائتوں کا سسٹم رکھا گیا تھا جو رائج تھا کہ صلح کرایا کرتے تھے یا فیصلہ کرتے تھے ۔ ہم نے
فیصلہ کو ان سے علیحدہ کر دیا اور یہ رکھا کہ اگر صلح نہ کر اسکیں تو معاملہ کو قضاء میں بھیج دیں۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ احتساب کے محکمہ کے سپرد یہ کام کرنا آئندہ یا اب خطرہ کا باعث تو نہ
ہوگا ؟ اگر نہ ہوگا تو آیا اب اس کی ضرورت ہے یا نہیں؟ باہر سے آنے والے اصحاب اِس
کے متعلق اپنی رائے سُنا سکیں تو سُنا دیں ۔“
ناظر صاحب امور عامہ کی طرف سے وضاحت کے بعد حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد اول
دو
۳۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
سب کمیٹی کی تجویز کی تشریح ناظر صاحب نے کر دی ہے۔ اگر اب دوست اس کے
متعلق کچھ کہنا چاہیں تو کہہ سکتے ہیں ورنہ رائے لی جائے ۔“
چند دوستوں کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا :-
ایک بات کے متعلق دوستوں کو غلط فہمی ہوئی ہے اور وہ اس وجہ سے کہ انہوں نے
قضاء اور پنچائت میں فرق نہیں سمجھا۔ قضاء کے لئے تو ایسے قاضی کی ضرورت ہوتی ہے جو
شریعت کا واقف ہو اور قانون بھی جانتا ہو مگر پنچائت میں ایسے آدمی کی ضرورت ہوتی ہے
جو بارسوخ ہو اور جس کی بات مانی جاتی ہو۔ یہ نا ممکن ہے کہ قاضی کسی ایسے شخص کو مقرر کیا
جائے جو شریعت سے پوری طرح واقف نہ ہو اور جس کا صرف سیاسی اور تمدنی اثر ہو ۔ قاضی
وہی مقرر ہو سکے گا جسے یہ معلوم ہوگا کہ مدعی کے کیا حقوق ہیں اور مدعا علیہ کے کیا۔ پنچائت
کے لئے یہ ضروری نہیں کیونکہ پنچائت کے ممبروں نے اپنے اثر ورسوخ سے کام لینا ہے۔
انہوں نے فیصلہ شریعت کے مقررہ حقوق پر نہیں دینا بلکہ جھگڑے والوں کی مرضی پر دینا ہے
اور یہ کوشش کرنی ہے کہ انہیں راضی کیا جائے ۔ جیسے مثلاً پیچ سمجھ لیں کہ فلاں نے سو روپیہ دینا
ہے مگر جھگڑا مٹانے کے لئے وہ کہہ دیتے ہیں اچھا نوے (۹۰) روپیہ دے دو لیکن اگر قضاء
فیصلہ کرے گی تو وہ پورے روپے ادا کرنے کے متعلق کرے گی ۔ اب سوال یہ ہے علاوہ
قضاء کے اس قسم کا پنچائت کا انتظام ہونا چاہئے یا نہیں؟ جو سب کمیٹی نے تجویز کیا ہے۔“
اس کے بعد رائے شماری ہوئی کثرت نے تجویز کی تائید کی ۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
فیصلہ چونکہ دوستوں کی کثرت اس تجویز کی تائید میں ہے اور معاملہ ایسا اہم نہیں اور
۔
تجربہ سے اس کی حقیقت معلوم ہو گی اس لئے میں اسے منظور کرتا ہوں ۔“
اردو کے علاوہ دیگر زبانوں میں تقریر کرنے کا ذکر انگریزی یا پنجابی میں تقریر اردو کے علا و حضور زبانوں میں کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
بعض دوستوں نے لکھا ہے وہ پنجابی نہیں سمجھ سکتے اور وہ اردو میں تقریر نہیں کر سکتے ۔
وہ اگر چاہیں تو انگریزی میں تقریر کر لیں۔ انگریزی دان اصحاب اُن کی تقریر سمجھ لیں گے۔
اگر ضرورت ہوئی تو اُن کی تقریر کا دوسروں کو ترجمہ سُنا دیا جائے گا ۔ اسی طرح جو پنجابی میں

خطابات شوری جلد اول
۳۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
تقریر کر سکتے ہوں وہ پنجابی میں کر لیں ۔ چونکہ کثرت سمجھنے والوں کی ہے اس لئے ترجمہ نہیں
کیا جاتا اور ابھی ہماری مجلس مشاورت کے متعلق قواعد بھی ایسے نہیں ہیں کہ ضرور اسی طرح
ہو اس کے خلاف نہ ہو، بلکہ ہم تو فی الحال کام چلانا چاہتے ہیں۔ اس لئے نہ یہ ضروری ہے
کہ ہر تقریر کا ایک مقررہ زبان میں ترجمہ ہو اور نہ یہ کہ کسی تقریر کا ترجمہ نہ ہو۔ اگر دیکھا
جائے کہ کوئی پنجابی یا انگریزی کی تقریر بہت ضروری ہے اور اُس کا خاص اثر ہے تو اُس کا
ترجمہ کیا جا سکتا ہے ورنہ نہیں ۔“
صحت کے لئے ورزش کرنے کی ضرورت کچھ احباب نے تجویز پیش کی کہ
جلسہ سالانہ کے معا بعد ٹورنامنٹ
رکھا جائے تا کہ کھیلوں میں دلچسپی سے احباب کی صحت بہتر ہو سکے ۔ اس پر بہت سے احباب
نے مختلف تجاویز پیش کیں جن پر حضرت خلیفہ اسیح نے فرمایا :-
دو
معلوم ہوتا ہے سب دوستوں میں کچھ نہ کچھ کھیلنے کا جوش ہے اور کھیلیں اتنی ہیں کہ اگر
اُن سب کا اس وقت ذکر کیا گیا تو خود کا نفرنس کھیل بن جائے گی چونکہ یہ مذہبی معاملہ نہیں
غرض یہ ہے کہ لوگوں کو ورزش کرنے ، محنت اور مشقت برداشت کرنے ، قومی مضبوط کرنے
کا سامان کیا جائے اس لئے میں سمجھتا ہوں اگر اس بحث کو لمبا کیا گیا تو یہ معاملہ
شد پریشاں خواب من از کثرت تعبیر ہا
کا مصداق بن جائے گا اس لئے عام طریق کے برعکس کہ رائے لینے کے بعد فیصلہ دیا کرتا
ہوں پہلے ہی بیان کرتا ہوں اور وہ یہ کہ دوستوں کی اتنی رائے معلوم ہو گئی ہے کہ کسی نہ کسی
طرح کی ورزش جماعت میں ضرور ہونی چاہئے ۔ کسی ایک نے بھی یہ نہیں کہا کہ ورزش نہیں
ہونی چاہئے ۔ اس سے تو سب متفق ہیں یا بنظر احتیاط یہ کہا جا سکتا ہے کہ قریباً سب متفق
ہیں۔ یہ میں ان کی رائے سمجھ لیتا ہوں کہ ورزش کرنا سب ضروری سمجھتے ہیں ۔ باقی یہ کہ کوئی
خاص طریق ورزش کا کا سب کے لئے لازمی قرار دے دیا جائے یہ نا ممکن ہے۔ بیمار، کمزور،
معذور بھی ہوتے ہیں اس لئے جو فیصلہ ہم کر سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ جماعت کے احباب
ورزش ضرور کیا کریں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی رنگ میں ورزش ضرور اختیار

خطابات شوری جلد اول
۳۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کریں گے۔ جس سے جسمانی صحت کو فائدہ پہنچے اور طاقت حاصل ہوتا کہ بوقتِ ضرورت
وہ ملک اور مذہب کے لئے تیار ہوسکیں ۔
اب کے جب میں لاہور گیا تو ایک جگہ موٹر خراب ہو گئی۔ وہاں قریب ہی کرکٹ کی
کھیل ہو رہی تھی ۔ کرکٹ کے ایک شوقین دوست ڈا ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب نے شوق ظاہر کیا
کہ کھیل دیکھ لیں میں بھی وہاں چلا گیا ۔ وہاں ہندوستان کے ایک مشہور لیڈر آگئے اور مجھے
دیکھ کر حیرانی سے کہنے لگے آپ بھی یہاں آگئے ۔ میں نے کہا یہاں آنے میں کیا حرج ہے؟
کہنے لگے یہاں کھیل ہو رہی ہے۔ میں نے کہا میں تو خود ٹورنامنٹ کراتا ہوں اور کھیلنے بھی
جاتا ہوں ۔ پہلے فٹ بال بھی کھیلا کرتا تھا مگر اب صحت اسے برداشت نہیں کرتی ۔ اُنہیں یہ
باتیں سن کر بہت تعجب ہوا۔ گویا پڑھے لکھے مسلمانوں کے دلوں میں یہ خیال ہے کہ دین اور
ورزش ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتے ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وسلم تلوار کی کھیل خود
کراتے ۔ حدیث میں آتا ہے ایک دفعہ تیر اندازی کے موقع پر خود بھی خواہش ظاہر کی کہ میں
بھی شامل ہوتا ہوں ۔ صحابہؓ نے کہا آپ جس فریق کے ساتھ شامل ہوں گے اُس کے خلاف کس
طرح کوئی مقابلہ کے لئے کھڑا ہو گا ۔ آپ حضرت عائشہ کے ساتھ مقابلہ دوڑے کے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام منگلیاں پھیرا کرتے تھے۔ ایک دوست کے پاس اب بھی موجود ہے
اور ایک ہمارے گھر میں ہے۔ میں نے خود بھی منگلیاں خریدیں۔ حضرت مسیح موعود کو پتہ لگا
تو آپ نے فرمایا مجھے دکھاؤ۔ پہلے تو میں ڈرا کہ شاید ناراض ہوں مگر جب لے کر گیا تو
دیکھ کر فرمانے لگے ہلکی ہیں میں یہ نہیں پھیر سکتا۔ تو دو نبیوں کے متعلق تو ہمیں معلوم ہے کہ
ورزش میں حصہ لیتے تھے۔ خود رویا میں مجھے بتایا گیا کہ ورزش نہ کرنا بعض حالات میں گناہ
ہوتا ہے کیونکہ پھر انسان دین کے کاموں میں حصہ نہیں لے سکتا ۔ پس میں دوستوں سے اُمید
کرتا ہوں کہ جو کسی رنگ میں معذور نہ ہوں ایسی ورزشیں اختیار کریں جو صحت کو عمدہ بنانے ،
تکالیف برداشت کرنے کے قابل بنانے ، بہادری اور جرات پیدا کرنے والی ہوں ۔
دوسری تجویز تلوار کی ۔ ہے، اس پر فی الحال سارے لوگ عمل نہیں کر سکتے مگر جماعت کو
منظم کرنے کے لئے ضروری ہے۔ ہر ایک کے لئے مشکل ہے لیکن نوجوانوں کے لئے جو
۲۰٫۲۵ سال کے ہوں ، فوجی ورزشیں سکھانی ضروری ہیں ۔ انہیں تلوار اور گتکہ کا کام بھی

خطابات شوری جلد اول
۳۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
سکھایا جائے اور ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ ہر ایک احمدی تلوار رکھے ۔
میں نے اس سال یہ تجویز کی ہے کہ انصار اللہ کے سب ممبر تلوار رکھیں اور انہیں تلوار
چلانا سکھایا جائے ۔ اسی طرح باہر بھی جو نوجوان ہیں وہ رکھیں ۔ بڑے بھی رکھیں مگر ان کے
لئے ضروری نہیں ۔ نوجوانوں کے لئے تلوار رکھنا لازمی قرار دیا جائے۔
پس اس وقت یہ دو تجویزیں منظور کرتا ہوں :-
ا۔ دوست حتی الامکان ایسی ورزشوں میں حصہ لیں جو جسموں میں مضبوطی ، دلیری اور جرات
پیدا کریں۔
۲۔ وہ نو جوان جن کی عمر ۲۵ سال سے کم ہو اُن کے لئے ایسے انتظام کی کوشش کی جائے کہ وہ
تلوار رکھنے اور تلوار چلانے ، فوجی ورزشیں کرنے کا کام سیکھیں۔ یہاں اس کام کے لئے
انسٹرکٹر رکھا جائے ۔ باہر جماعتیں اپنے ہاں کے ایک ایک دو دو نو جوانوں کو بھیج دیں جو
یہاں کام سیکھیں اور پھر دوسروں کو جا کر سکھائیں ۔ امور عامہ کے سپرد یہ کام ہو وہ اس
کے سکھانے کا انتظام کریں ۔“
تحقیقاتی کمیٹی کا تقرر مجلس مشاورت کے دوسرے دن (۳۰) مارچ ۱۹۲۹ء کو)
حضور نے دفتری کام کی پڑتال کے لئے مقررہ تحقیقاتی کمیٹی کا
ذکر کرتے ہوئے فرمایا :-
میں نے گزشتہ سال چند دوستوں کی ایک کمیٹی مقرر کی تھی تا کہ وہ دیکھے آیا۔ صحیح طور پر
دفاتر میں کام ہوتا ہے یا نہیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ دوست مخلص ، معتبر اور
تجربہ کار تھے پھر بھی اُنہوں نے کام نہ کیا۔ میں نہیں سمجھتا ان سے بہتر اس کام کے لئے ہم
کہاں سے لاتے ۔
دفتری کا روبار کے متعلق مصیبت یہی ہے کہ کام وقت پر نہیں ہوتا تاکہ پوری نگرانی
کی جا سکے اور یہ بھی نہیں دیکھا جاتا کہ جو فیصلے ہوتے ہیں اُن کی پابندی ہوتی ہے یا نہیں۔
مجھے اپنے طور پر جب کوئی ضرورت پیش آئی ہے تو بعض ہدایات دے دی جاتی ہیں۔ میرا نہ
یہ کام ہے اور نہ اتنی فرصت کہ آڈیٹر کے طور پر دفاتر کو چیک کروں ۔

خطابات شوری جلد اول
۳۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
پڑتال میں نقص وہ لوگ جنہیں کاموں کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے اُن کے متعلق اعتبار
کرنا پڑتا ہے کہ وہ کام چیک کرتے ہوں گے مگر عمدگی سے یہ کام
نہیں کیا جاتا۔ مثلاً مالی مشکلات کو دیکھ کر میں نے کہا تھا کہ غیر معمولی طور پر جو آمدنی ہوا سے
ریز رو میں رکھا جائے تا کہ خاص حالات میں اس سے کام لیا جا سکے ۔ چنانچہ میں نے ہدایت
کی تھی کہ وصایا کے ذریعہ جو غیر معمولی آمدنی پانچ سو یا اس سے زیادہ ہو، اُسے امانت میں
رکھا جائے اور ایسے کام پر لگایا جائے جس سے آمد ہوتا کہ جب اخراجات کی تکلیف پیدا ہو تو
اس رقم سے لئے جائیں اور ایسا نہ ہو کہ تین تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہ ہوسکیں ۔ جسے کھانے
پینے کے لئے کچھ نہ ملے اُس نے کام کیا کرنا ہے۔ وہ جب کام کے لئے گھر سے نکلتا ہے تو
اُس کے کان میں آواز آتی ہے آٹا نہیں اور جب شام کو واپس جاتا ہے تو بچے بھوک سے
رور ہے ہوتے ہیں اس حالت میں کس طرح دلجمعی سے کام کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ نہ تو کوئی ریز روفنڈ ہے نہ کوئی اور ایسا ذریعہ کہ جس سے مصیبت کے وقت کام لے
سکیں ۔ گورنمنٹ یہی فنڈ رکھتی ہے حالانکہ وہ جبر سے بھی لوگوں سے روپیہ وصول کر سکتی ہے۔
کئی سال کے بعد مجھے معلوم ہوا کہ نظارت نے میری اس ہدایت پر عمل نہیں کیا۔ اگر کام کی
نگرانی ہوتی تو ایسا نہ کیا جاتا۔
پھر جماعت کی تسلی کے لئے بھی ضروری ہے کہ نظارتوں کے کام کی پڑتال ہوتی رہے
تا معلوم ہو ہدایات کے ماتحت کام ہوتا ہے یا نہیں ۔ ہمارے دوستوں نے جو عذر پیش کیا
اُسے میں منظور نہیں کرتا اور وہ سوال جو اس وقت پیش ہے اس کے متعلق کچھ کہنے سے پہلے
میں پھر کمیٹی مقرر کرتا ہوں اور اس کام کے لئے انہی دوستوں کو مقرر کرتا ہوں جنہیں گزشتہ
سال مقرر کیا گیا تھا تا کہ وہ اپنی کوتاہی کا کفارہ کر سکیں ۔
اس تحقیقاتی کمیٹی کا کام اس کمیٹی کا کام یہ ہو گا کہ نظارتوں کا معائنہ کرے اور پانچ باتیں دیکھے :۔
ا۔ ناظر مقررہ فرائض کو اُس رقم میں جو اُن کے لئے منظور کی جاتی ہے پوری طرح ادا کر سکتے مقبرہ فرائض کو رقم جو کے لیے ہے پوری ادا کر
ہیں یا نہیں ۔ گویا یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ عملہ اور رقم کے مطابق نظارتیں صحیح کام کرتی ہیں یا
نہیں ۔ اگر کام زیادہ ہو اور عملہ اور رقم کم ہو تو اس کے متعلق رپورٹ کی جائے کہ اس

خطابات شوری جلد اول
۳۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
میں اس قدر اضافہ اور ہونا چاہئے ۔ اور اگر کام کم ہو تو اس کے متعلق بھی رپورٹ کی
جائے اور ناظر کے فرائض مقرر کئے جائیں ۔
۲۔ یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا نظارت اُن قواعد کی جو پاس کرتی ہے اور اُن ہدایات کی جو اُسے
دی جاتی ہیں پابندی کرتی اور کراتی ہے یا نہیں ۔ بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ ریاستوں میں
جو قانون پاس ہوتا ہے اُس پر عمل نہیں کیا جاتا ، اس سے قانون توڑنے کی سپرٹ پیدا
ہوتی ہے۔ جب کا رکن یہ دیکھیں کہ نظارت خود خلیفہ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتی تو وہ بھی
اس کے قوانین کی پرواہ نہ کریں گے ۔
۔ تیسرا کام اس کمیٹی کا یہ ہوگا کہ وہ رپورٹ کرے کہ کیا مجلس شوریٰ میں جو فیصلے ہوتے
ہیں اُنہیں نظارت جاری کرنے کی کوشش کرتی ہے یا نہیں ۔
۴ ۔ یہ کہ کارکن اپنے اختیارات ایسے طور پر تو استعمال نہیں کرتے کہ لوگوں کے حقوق ضائع
ہوں ۔
۵۔ اخراجات میں کسی قسم کی زیادتی سے تو کام نہیں لیا جاتا۔ یہ بات دفتروں کا معائنہ کر کے
دیکھیں کہ کسی صیغہ میں اسراف سے کام لیا جاتا ہے اور کس قدر ۔
یہ پانچ امور ہیں جن کے متعلق امید ہے دوست تکلیف اُٹھا کر اور اپنے کام کا حرج
کر کے بھی ان کے متعلق تحقیقات کریں گے اور اس بارے میں رپورٹ مرتب کریں گے۔
چندہ خاص اب جو سوال اس وقت پیش ہے۔ اس کے متعلق میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
اس بارے میں فیصلہ ہوا تھا اور اعلان کیا گیا تھا کہ چندہ خاص اُس وقت
جاری رکھا جائے گا جب تک چندہ عام اخراجات کے لئے کافی نہ ہو۔ گو یہ کہا گیا تھا کہ جتنی
کم ضرورت ہوتی جائے اُتنی چندہ خاص میں بھی کمی کی جائے مگر باوجود اس کے اس سال
چندہ خاص اُڑا دیا گیا۔ میں نے یہ بھی کہا تھا بجٹ میں جو تغیرات ہوں اُن سے مجھے اطلاع
دی جائے مگر فیصلہ کر کے مجھے بھیج دیا گیا۔ اس وقت مجھے اتنی فرصت نہ تھی کہ سارے کو دیکھ
سکتا۔ انہیں اتنے اہم تغیر کے لئے ضروری تھا کہ مجھ سے اجازت حاصل کر لیتے ۔ اب میاں
معراج الدین صاحب کے بیان سے معلوم ہوا کہ چندہ خاص اُڑا دیا گیا ہے۔“
چند دوستوں کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا :-
66

خطابات شوری جلد اول
۳۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
میرے نزدیک آمد کے متعلق بہت گفتگو ہو چکی ہے اور اس سے بہت سے فوائد بھی
ہوئے ہیں۔ ایک تو یہی کہ چندہ خاص جو اس سال نہیں رکھا گیا تھا اس کا ذکر آ گیا اور یہ
فروگذاشت معلوم ہوگئی ۔ دوسرے وظائف کی واپسی کے متعلق نقص پکڑا گیا۔ میرے نزدیک
اس سال بجٹ میں کمی رہے گی جیسا کہ نظر آ رہا ہے۔ نظارت کے ذمے جو پچھلے قرضے ہیں
اُن کو بھی مدنظر نہیں رکھا گیا ۔ آمدنی میں سالانہ جلسہ کی آمد ۲۰۰۰۰ رکھی گئی ہے مگر مجھے جو
رپورٹ پہنچی ہے اُس سے معلوم ہوا ہے کہ یہ آمد زیادہ سے زیادہ ۱۴ ہزار تک ہوئی ہے، ۶ ہزار
کی اس میں بھی کمی ہو گئی ۔ ان حالات میں آمد کا بجٹ ایک خیالی اندازہ ہے۔ میں سب کمیٹی
بیت المال کے ممبروں کو خصوصاً اور باقی دوستوں کو بھی توجہ دلاتا ہوں کہ آمد کو پورا کرنے کی
کوشش کریں۔ ہمارے کارکن دوست مالی امور کے واقف نہیں ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں
واقف ہوں تاہم مجھے چونکہ فکر رہتی ہے اس لئے میں گورنمنٹ کی رپورٹیں دیکھتا ہوں ۔
ریز روفنڈ کی ضرورت ہمارے ہاں جو طریق اختیار کیا گیا ہے وہ وہ نہایت خطرناک
ہے۔ دنیا کی گورنمنٹوں میں سے کوئی گورنمنٹ ایسی نہ ہوگی جو
ایک خاص رقم محفوظ نہ رکھتی ہو جو مصیبت کے وقت کام آ سکے۔ جب حکومتوں کا یہ حال ہے تو
وہ جماعت جس نے تحریص اور تحریک سے ہی کام لینا ہو، اُس کے لئے تو اور بھی ضروری ہے
کہ ایک فنڈ محفوظ رکھے۔ بعض لوگ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کوئی
ایسی مد نہ تھی مگر یہ بات اس طرح حل ہو جاتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
وقت بیت المال نہ تھا، جب قائم ہوا تو اس کا بھی انتظام کیا گیا۔ پس اسی طرح اب بھی
ضروری ہے کہ ریز روفنڈ رہے جس سے ضرورت کے وقت کام لیا جا سکے ۔ گزشتہ سال قحط کا
سال تھا۔ اس سال زمیندارہ چندہ میں ۱۶ ہزار کی کمی رہی ۔ زمیندار اصحاب تو مجبور تھے مگر
شهری چندہ میں بھی کمی رہی کیونکہ قحط کی وجہ سے ان کے اخراجات بڑھ گئے ۔ جو لوگ مخلص
تھے انہوں نے گھروں میں فاقہ برداشت کیا مگر چندہ میں کمی نہ کی لیکن جو کمزور تھے ان کے
چندہ میں کمی آ گئی ۔ ان حالات میں اگر ریز روفنڈ ہوتا تو اس میں سے روپیہ لے لیتے اور
پھر کمی پوری کر دیتے ۔ پس ہمیں بجٹ بناتے وقت یہ بات ضرور مد نظر رکھنی چاہئے کہ
ریز روفنڈ قائم کیا جائے ۔ گزشتہ سال چو ہدری ظفر اللہ خان صاحب کے توجہ دلانے پر کہ

خطابات شوری جلد اول
۳۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
انجمن کی عمارتیں جو کئی لاکھ روپیہ کی ہیں جوں جوں عرصہ گزرے گا شکست و ریخت کی محتاج
ہوں گی مگر ان کی مرمت کا کوئی اندازہ نہیں رکھا گیا ۔ آج سے کچھ عرصہ کے بعد اگر
خدانخواستہ کوئی عمارت گر گئی تو اُس کے بنانے کے لئے کہاں سے روپیہ لائیں گے؟ کیوں نہ
ابھی سے اس کام کے لئے بھی روپیہ جمع ہوتا رہے۔ چوہدری صاحب نے تجویز پیش کی تھی
اس پر بحث بھی ہوئی تھی مگر پھر توجہ نہ کی گئی ۔ تجویز یہ تھی کہ عمارتوں کے کرائے لئے جائیں
اور یہ روپیہ جمع ہوتا رہے۔ جب مرمت کی ضرورت پیش آئے اس سے خرچ کیا جائے۔
اگر یہ تجویز مناسب نہیں تو کوئی اور کی جائے۔ بہرحال ایسا فنڈ ہونا ضروری ہے جس سے
ضرورت کے وقت کام لیا جا سکے ۔ اسی لئے میں نے کہا تھا وصیت کی جو رقم ۵۰۰ یا اس سے
زیادہ کی ہو اُسے ریز روفنڈ میں رکھا جائے اور آمدنی بڑھائی جائے مگر افسوس نظارت نے
اس پر عمل نہ کیا۔ وقتی ضرورتوں کو مد نظر رکھا گیا لیکن حقیقی ضرورتوں کو نظر انداز کر دیا گیا۔
فرانس کی ہی حکومت کو دیکھ لو اس وقت تک کھڑی نہ ہوسکی جب تک زور دیکر وہ اپنے خزانہ
کو اس حالت میں نہیں لے آئے کہ قرضہ ادا کر دیں ۔ میرے نزدیک یہ ضروری بات ہے
کہ چندہ خاص کو ابھی رہنے دینا چاہئے اور اس سال کے لئے تو ضروری اور لازمی ہے۔
۲۵ فیصدی چندہ خاص رکھتا ہوں ۔ اس سال اندازہ ہے کہ چندہ خاص کی آمد ۴۰ ہزار تک
ہوگی ۔ اس سے بجٹ پورا ہو جائے گا اور جو زائد بچے گا ریز روفنڈ میں جمع ہوگا۔
ایک اور نقص بھی بجٹ کے متعلق پایا جاتا ہے جسے سب
بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے کمیٹی کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے اور وہ یہ کہ جماعت
ہر
سال بڑھتی ہے، اس کی آمد میں اضافہ ہوتا ہے مگر اس بات کا لحاظ نہیں رکھا جاتا۔ اگر ان
سب کو مد نظر رکھا جائے جو جماعت میں داخل ہوئے ہیں اور اُن کی آمد ملائی جائے تو ہر
سال بجٹ میں چار پانچ ہزار کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ بشرطیکہ یہ دیکھا جائے کہ جو لوگ نئے
داخل ہوئے ہیں اُن سے چندہ کی وصولی کا انتظام ہے یا نہیں ۔
ایک نیا احمدی ہونا ہمارے لئے ایسا ہی ہے جیسے کسی حکومت کے لئے کوئی ملک فتح ہو،
معائنہ کرنے والے اس کا خیال رکھیں اور پھر آمدنی بڑھانے کے اور طریق سوچے جائیں تو نے ہوتے
ر
ہر سال بجٹ میں زیادتی ہو سکتی ہے ۔ پس میں اعلان کرتا ہوں ایک تو اس سال ۲۵ فیصد

آج 10 میں سے 10 باقی