دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
چندہ خاص کی رقم بجٹ میں بڑھائی جائے ۔“
66
۳۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ایک امر کی وضاحت بجٹ کے سلسلہ میں ایک امر کی وضاحت کرتے ہوئے حضور
نے فرمایا :-
اصل بات یہ ہے کہ جو بجٹ اس وقت پیش ہوا ہے یہ پاس شدہ نہیں بلکہ بجٹ کے
متعلق میں نے یہ قانون مقرر کیا ہے کہ بغیر شوری کے مشورے کے پاس نہ ہو۔ پہلے شوری
اس پر غور کرے پھر میں اُسے پاس کروں صدر انجمن کو اختیار نہیں کہ خود پاس کر دے یا اسے
بڑھا دے۔ صدر انجمن صرف بجٹ تجویز کرتی ہے اور اسے کوئی تجویز پیش کرنے سے روکنا
غلطی ہے۔ انجمن نے محض تجویز کی ہے کہ ناظر اعلیٰ کو ۲۰۰ روپے سالانہ ترقی دی جائے۔
شوری اس پر غور کر کے مشورہ دے کہ میں اسے منظور کروں یا نہ کروں ۔ یہ غلط فہمی ہے کہ
ناظر صاحب اعلیٰ کا اس تجویز میں کچھ دخل تھا وہ موجود نہ تھے، انہیں اُس وقت انجمن سے اُٹھا
دیا گیا تھا۔ دیکھنا یہ چاہئے کہ ایسی صورت میں کیا ہونا چاہئے ۔ ان کا گریڈ تو مقرر نہیں کہ
ترقی ہو، الاؤنس ہی زیادہ کیا جا سکتا ہے مگر یہ ترقی ایسی نہ ہوگی جو حق کے طور پر دی گئی ہو
بلکہ یہ ہو سکتا ہے کہ پہلے اتنا کام کیا جاتا تھا اس لئے اتنا الاؤنس تھا اب اتنا ہے اس لئے
الاؤنس بڑھانا چاہئے ۔ اب یہ غور ہونا چاہئے کہ ترقی کی جائے یا نہ کی جائے؟ صدر انجمن
نے تجویز کی ہے آگے شوری کا کام ہے اسے منظور کرے یا نہ کرے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہم جماعت کے کام کرنے والوں کے حالات مد نظر رکھتے ہیں
اور ان کی ضروریات دیکھتے ہیں ۔ میں نے اعلان کیا تھا کہ بعض دوست جو پنشن لے کر
دوسری جگہ کام کر سکتے ہوں وہ یہاں آ کر مفت کام کر سکیں تو کریں ورنہ کچھ گزارہ لے کر
کریں ۔ اس پر چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم اور ذوالفقار علی خان صاحب نے اپنے
آپ کو پیش کیا۔ چوہدری صاحب کی تو ایسی حالت تھی کہ اپنا گزارہ آپ کر سکتے تھے مگر
خان صاحب کی ایسی حالت نہ تھی ان سے ملازمت میں ایک غلطی ہو گئی اس وجہ سے جو پیشن
لے سکتے تھے وہ نہ لے سکے۔ پنشن کے بعد انہیں رامپور میں بھی ملازمت کے لئے کہا گیا
اور شاید کسی اور جگہ سے بھی انہیں جگہ مل جاتی مگر وہ یہاں آگئے ۔ چونکہ ۱۰۰ روپیہ پنشن میں
-
ان کا گزارہ نہ ہو سکتا تھا اس لئے تجویز کی گئی کہ ڈیڑھ سو روپیہ بطور الاؤنس دیا جائے ۔ اس
خطابات شوری جلد اول
۳۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
طرح ان کے گزارہ کے لئے رقم مقرر کر دی گئی ۔ میں اس کا نام نہیں جانتا اسے الاؤنس کہا
جائے یا کچھ اور لیکن یہ اس غرض سے مقرر کی گئی تھی کہ ۱۰۰ روپیہ پینشن میں ان کا گزارہ نہ ہو
سکتا تھا۔
امریکہ مشن ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے امریکن مشن کو بند کر ۔ بند کرنے کی تجویز پیش
ہوئی۔ بحث کے بعد رائے شماری کی گئی تو بھاری اکثریت امریکن مشن
جاری رکھنے کے حق میں تھی ۔ اس موقع پر حضور نے فرمایا :-
و
میں جہاں تک سمجھتا ہوں ناظر صاحب نے جس رنگ میں یہ معاملہ پیش کیا ہے اس
پر ضرور اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ ایسے امر کو مجلس شوری میں کیوں پیش کیا گیا جس کے متعلق
میں فیصلہ دے چکا ہوں ۔ مجھ سے اس کے متعلق اجازت لینی چاہئے تھی کہ اسے پیش کیا
جائے مگر وہ نہ لی گئی۔ تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اس پر کوئی اخلاقی یا مذہبی لحاظ سے اعتراض
پڑتا ہے۔ ناظر صاحب کا حق تھا کہ جس امر کو مفید نہ سمجھتے تھے اُسے پیش کرتے اور ایسی
صورت میں اگر پیش نہ کرتے تو یہ بد دیانتی ہوتی لیکن رائے کے لحاظ سے جس طرف کثرت
آراء ہیں اُدھر ہی میری رائے بھی ہے۔ میں نے جرمن مشن کو مجلس مشاورت کے مشورہ سے
بند کرنا منظور کر لیا تھا کیونکہ وہ ابھی باقاعدہ مشن نہ قائم ہو ا تھا، وہاں ابھی تیاریاں ہو رہی
تھیں کہ مسجد بنائی جائے مگر امریکہ میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے اور سینکڑوں نہیں ہزاروں
آدمی ہماری جماعت میں داخل ہو چکے ہیں ۔ بعض ان میں سے بہت اخلاص بھی رکھتے ہیں
خواہ وہ حبشی ہوں۔ چندے بھیجتے رہتے ہیں ، ان کی طرف سے خط آتا ہے تو کبھی پانچ کبھی
دس ڈالر کا نوٹ اس میں ہوتا ہے ۔ یہ ایسی بات ہے جو ابھی تک ہمیں انگلستان میں بھی میسر
نہیں آئی۔ انگلستان کے نومسلموں سے اب ایک سال سے چندہ لینے لگے ہیں مگر امریکہ
کے نو مسلم خود بھیج دیتے ہیں، وہ خود چندہ کرتے اور اپنا خرچ کر کے جلسہ کرتے ہیں ۔ اس
لحاظ سے وہ مستحق ہیں کہ ان کے پاس مبلغ ہو جو انہیں اسلام کی تعلیم سکھائے ۔ امریکہ کے
لوگ تقریریں سننے کے بہت شائق ہیں۔ چارلس ڈکنس (Charles Dickens) ایک مشہور
آدمی ہے جو ناول لکھتا ہے اور ان میں انسانی دماغ کی باریک باتیں بیان کرتا ہے۔ وہ