تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۳۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
انگلستان میں تقریریں کرتا تو شکایت کرتا کہ ۱۸ سے زیادہ آدمی اس کے لیکچر میں نہ آتے
لیکن امریکہ جاتا ہے تو کہتا ہے کہ اس کثرت سے لوگ آتے کہ بیٹھنے کے لئے جگہ نہ ملتی۔
انگلستان میں مشہور شاعر ٹیگور کے لیکچروں کا انتظام کیا گیا جن میں زیادہ سے زیادہ ۰ ۷ آدمی
آئے۔ مگر پہلا لیکچر جو انہوں نے امریکہ میں دیا اس کے سننے کے لئے لوگ دروازے
توڑتے رہے۔ مجھے کہا گیا آپ امریکہ چلیں ، آپ کو ۱۳ ساتھیوں کا خرچ خود دیا جائے گا
اور باقی سارا خرچ بھی ۔ وہاں لوگ رقمیں دے دے کر لیکچر دینے کے لئے بلاتے ہیں۔
ماسٹر محمد دین صاحب کے زمانہ میں بھی لوگ بُلاتے رہے گو انہیں زیادہ ملنے کی عادت نہیں ۔
مفتی صاحب کو ۴۰٫۵۰ ڈالر ماہوار آ جاتے تھے۔۔۔۔
” میرے نزدیک مغرب سے سورج نکلنے میں امریکہ کا بہت تعلق ہے۔ چندہ کی کمی کی
ذمہ داری بہت حد تک بیت المال پر ہے۔ میں نے دفتری تحقیقات کے لئے جو کمیٹی بنائی
ہے اس کی تحقیقات سے معلوم ہو سکے گا کہ میری رائے صحیح ہے یا غلط ۔ ایک وجہ چندہ کی کمی
کی قحط بھی ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ ہر سال قحط ہو مگر میں پھر بھی کہوں گا کہ ریز روفنڈ ضرور
ہونا چاہئے ۔ باقی ہر سال تین مبلغ مقرر کرنے کے متعلق جو فیصلہ ہے ان کے نہ رکھنے کی
ایک سال کے لئے اجازت دے دیتا ہوں مگر آئندہ کے لئے کہتا ہوں کہ جس امر کا فیصلہ
مجلس شوری میں پیش ہو کر ہو چکا ہو اُس کے خلاف تجویز پیش کرنے کی اجازت مجھ سے لینی
چاہئے ۔ وہ میرا فیصلہ نہ ہوگا ۔ فیصلہ تو شوری میں اس معاملہ کو پیش کرنے کے بعد ہی کیا
جائے گا مگر اس امر کو پیش کرنے کے لئے مجھ سے اجازت لینی ضروری ہے۔“
تیسرا دن
المسیح کی طرف
رض
۱۹۲۹ء کی مجلس مشاورت میں حضرت خلیفہ ۳۱ مارچ ۱۹۲۹ء
ذیل تجویز اور اس کے بارہ میں سب کمیٹی تعلیم و تربیت کی رپورٹ پیش ہوئی ۔
سے درج
بعض سرکاری فوجی ملازمتوں میں ضروری قرار دیا گیا ہے کہ ملازم داڑھیاں
منڈوائیں جو مسلمانوں کے لئے مذھباً جائز نہیں ۔ لہذا اس کے متعلق غور کیا جائے کہ کیا
کارروائی کی جاسکتی ہے۔“ رپورٹ پیش ہونے پر حضور نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد اول
۳۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
دو
پیشتر اس کے کہ اس کے متعلق گفتگو ہو میں یہ بیان کر دینا چاہتا ہوں کہ سب کمیٹی کو
بعض غلطیاں لگ گئی ہیں ۔ سمجھا یہ گیا تھا کہ سب کمیٹی پچھلی تجاویز سے وہی نتیجہ نکالے گی جو
نکلتا ہے۔ پہلی ؟ پچھلی مجلس مشاورت میں کہا گیا تھا کہ داڑ تھا کہ داڑھی رکھنا اسلامی شعار ہے اس لئے ایسا
انتظام ہونا چاہئے کہ انجمنوں کے مہدے داڑھی منڈوں کو نہ دیئے جائیں ۔ اس میں یہ
اشارہ تھا کہ ایسے امور جو شعار اسلام ہوں اُن کا احترام کیا جائے اور انہیں قائم کیا جائے۔
مگر سوال یہ ہے کہ جن صورتوں میں کوئی مجبوری پیش آئے یعنی اپنی خواہش سے نہیں بلکہ کسی
مجبوری سے ایسا کیا جائے تو ایسے لوگوں سے کیا سلوک ہونا چاہئے یہی فیصلہ ان پر عائد ہو یا
نہیں؟ باقی یہ کہ ان کو اجازت دی جائے کہ ایسا کر لیں، اس کے لئے تو کوئی موقع اور محل
نہیں ۔ جس بات سے شریعت نے منع کیا ہے اس کی اجازت دینے کا کیا مطلب؟ ہاں یہ
سوال قابلِ غور ہو سکتا ہے کہ ایسے شخص پر تعزیر جاری کی جائے یا نہ کی جائے ۔ مضطر کے لئے
جائز ہے کہ سور کا گوشت کھائے لیکن اپنے اضطرار کا فیصلہ وہ خود کرے گا۔
مجلس شوری نے یہ مشورہ نہ دیا تھا جو لوگ داڑھی منڈائیں اُن سے تعلق نہ رکھا جائے
بلکہ صرف یہ دیا تھا کہ ایسے لوگوں کو مہدے نہ دیئے جائیں مگر اس سے اشارہ اس طرف تھا
کہ اس شعار کی طرف زیادہ توجہ کی جائے ۔ اب بات یہ ہوئی کہ میرے ایک عزیز میرے
پاس آئے جنہوں نے کنگ کمیشن کے لئے نام پیش کیا تھا اور داڑھی منڈوائی ہوئی تھی۔ میں
نے اُن سے قطع تعلق کر لیا اس لئے کہ گو جماعت کا یہ مشورہ نہیں مگر میں اپنے عزیزوں سے
زیادہ امید رکھتا ہوں کہ شرعی شعار کی پابندی کریں ۔ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب نے ان
کے متعلق بیان کیا کہ اس میں ان کی غلطی نہیں انہیں فلاں فلاں شخص نے مشورہ دیا تھا اور کچھ
فوجی مشکلات بھی ہیں ان کے متعلق غور کر لیا جائے ۔ اسی سلسلہ میں اس عزیز کی چٹھی بھی
آگئی کہ اگر آپ کہیں تو ملازمت سے استعفیٰ دے دوں ، ورنہ اس ملازمت کے لئے داڑھی
منڈانا ضروری ہے۔ جب اس بات پر اس نے آمادگی ظاہر کی تو میں نے کہا اب ناراضگی
نہیں آپ مل سکتے ہیں۔ مگر میں اس معاملہ کو مجلس مشاورت میں پیش کروں گا مجھے اس کے
متعلق ریگولیشن تو یاد نہیں مگر بدرالدین صاحب جب کنگ کمیشن کے لئے گئے تو جو نوٹ ان
کے متعلق لکھا گیا اُس میں یہی بات بیان کی گئی تھی کہ انہوں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے۔ اسی
خطابات شوری جلد اول
۳۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
طرح ڈاکٹر شاہ نواز صاحب کے لئے بھی کہا گیا ۔ وہی عزیز جس کا میں نے ذکر کیا ہے، اس
کے لئے اعلیٰ ملازمت کے لئے نام بھیجنے کی ایک بڑے آدمی نے سفارش کی تھی مگر نام نہ بھیجا
گیا ۔ پوچھا گیا تو کہا گیا اس کا چہرہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ فوجی کام کے قابل نہیں حالانکہ داڑھی
کوئی ایسی نمایاں نہ تھی ۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ایسی تمام ملازمتیں چھوڑ دی
جائیں جن میں داڑھی منڈانی پڑتی ہے یا ملازمتوں کی اہمیت کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اور جب
تک اس بارے میں سہولت نہ پیدا ہو اس فیصلہ کے نفاذ کو جو داڑھی کے متعلق ہو چکا ہے ان
کے لئے ملتوی کر دیا جائے جو ایسی ملازمتیں اختیار کریں ۔ داڑھی کے جواز یا عدم جواز کا
تعلق ہم سے نہیں ہے، نہ مجھ سے نہ کہ نہ کسی اور سے، یہ شہ یہ شریعت کا کام ہے۔ ہم سے صرف اس
بات کا تعلق ہے کہ جو فیصلہ مشاورت کے مشورہ سے داڑھی منڈوانے والوں کے متعلق ہو چکا
ہے اُس کا نفاذ فلاں کے متعلق کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔
پس اس وقت یہ فیصلہ کرنا ہے کہ ایسی ملازمتوں کو چھوڑ دیں یا ان پر اس فیصلہ کا نفاذ
نہ کیا جائے جن کے متعلق اس بارے میں ملازمت کرنے کی صورت میں درشتی اور سختی کی
جاتی ہو۔“
اس تجویز کی بابت بعض ممبران کے اظہار خیال کرنے اور رائے شماری کے بعد حضور
نے فرمایا :-
میرے خیال خیال میں ایسے معاملات میں دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کون سے معاملات کا کس
حد تک انسان کے اعمال پر اثر پڑتا ہے۔ جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ ہمارے ملک میں ایسے
قوانین رائج ہیں جو اسلامی شریعت کے مطابق نہیں مگر اُن پر عمل کرنا پڑتا ہے ۔ حدیث میں
آتا ہے سُود لینے دینے والا اور اور شہادت شہادت در دینے والا سب پر خدا کی لعنت ہوئے باوجود اس ۔ کے
مجسٹریٹ موجود ہیں جو سودی لین دین کے فیصلے کرتے ہیں۔ مجسٹریٹ مجبوراً نہیں بنائے
جاتے مگر باوجود اس کے جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پوچھا گیا کہ اس حالت میں
کیا کرنا چاہئے تو آپ نے فرمایا ملکی قانون کے مطابق فیصلے کرو۔ داڑھی منڈانے والے
کے متعلق لعنت کا لفظ نہیں بولا گیا لیکن سود میں کسی طرح حصہ لینے والے کے لئے لعنت کا لفظ
آیا ہے۔ شراب نا جائز ہے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے اس محکمہ میں ملازمت کرنے
خطابات شوری جلد اول
۳۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کے متعلق پوچھا گیا تو آپ نے اجازت دے دی۔ اسی طرح بنکوں کے سود کے کام کے
متعلق پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کرو۔ تو ایسے کام جن کا جاری کرنا ہمارے اختیار میں نہیں
ہے ان میں مجبوری ہے یہ نہیں کہ اس فوج کو چھوڑ کر جہاں داڑھی منڈانا ضروری ہے دوسری
میں داخل ہو جائیں ۔ پس جن کاموں کا نظام بنانا ہمارے اختیار میں ہو اور وہ جائز نہ ہوں
اُن میں حصہ لینا جائز نہیں لیکن جن کا نظام ہمارے اختیار میں نہیں ہے اُن میں حصہ لینا نا روا
نہیں ہے بلکہ ان میں اجازت ہے۔ ایسے محکموں میں جہاں ثابت ہو جائے کہ داڑھی کی وجہ
سے ملازمتوں میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جیسے فوجی ملازمتیں اور کمیشن کے مہدے وہاں کے
لئے یہ تجویز کی جائے یز کی جائے کہ حالات پیش کر کے اجازت اجازت حاصل کی جائے ۔ اس قسم کی مشکلات کو
دور کرنے کے لئے زور دیا جائے جتنا دیا جا سکے مگر جب تک اس میں کامیابی نہ ہو کوئی
انتظام ہونا ضروری ہے۔ ہماری ایک ٹیریٹوریل کمپنی ہے کوشش ہونی چاہئے کہ کم از کم ایک
اور کمپنی بن جائے اور میری تو خواہش ہے کہ اپنے لڑکے کو بھی اس میں بھرتی کرا دوں ۔“
66
اب ایسا وقت آ رہا ہے کہ جو لوگ فوج کا کام کرسکیں گے وہی کامیاب ہوں گے۔ اب
اس قسم کا فتوی کام نہ آئے گا جیسا کہ بخارا کے مولویوں نے دیا تھا کہ کافروں سے صلح نہ کرنی
چاہئے بلکہ جنگ کرنی چاہئے لیکن جب جنگ شروع ہوئی تو قرآن کی آیتیں پڑھ کر پھونکنی شروع
کر دیں۔ دشمن کی طرف سے جب توپ کے گولے پھٹنے لگے تو ساحر ساحر کہتے بھاگ گئے ۔
پس قوم کی ترقی کے لئے ہر قسم کی ترقیات کی ضرورت ہے۔ اگر مجھے مجلس شوری کے
مشورہ کا احترام نہ ہوتا تو میں اس عزیز کو معذور قرار دے دیتا مگر میں نے اس معاملہ کو مجلس
مشاورت میں رکھ دیا اور اب کثرت آراء نے جو تجویز پیش کی ہے اسے منظور کرتا ہوں ۔
اس کے لئے اعلان ہو جائے گا کہ فلاں فلاں صیغہ میں جو لوگ ملازم ہوں ان کے لئے یہ
معذوری ہے۔ نام بنام اشخاص کو اعلان کی ضرورت نہ ہوگی ۔“
رض
کیا قاعدہ نمبر ۱۸ نمبر ۱۸ منظور شده مشاورت حضرت شیخ یعقوب علی صاحب کے اس بیان کہ
قاعدہ کی رو سے حضور کو بھی حق نہیں کہ قاعدہ نمبر ۱۸
66
۱۹۲۴ء میں تبدیلی ہو سکتی ہے؟ کو بدلیں ۔ کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے حضور
نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد اول
۳۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
دو
شیخ یعقوب علی صاحب نے ایک سوال اُٹھایا تھا اس کا فیصلہ تو کر دیا گیا تھا مگر میں
اس کے متعلق کچھ اور بیان کرنا چاہتا ہوں ۔ شیخ صاحب کا جو اعتراض تھا وہ بالکل نرالا تھا۔
کانسٹی ٹیوشن جب بنائی جاتی ہے تو بنانے والا یہی لکھتا ہے کہ یہ نہیں بدلی جاسکتی۔ کوئی دستور اساسی
بنانے کا کام کسی کے سپرد کریں وہ جب تجویز کرے گا تو لازماً یہی لکھے گا کہ اس کی فلاں
فلاں دفعات بدلی نہیں جاسکتیں ۔ آگے جب مجلس کے سامنے پیش کرے تو وہ کہہ دے فلاں
فلاں بات کے متعلق تو لکھا ہے کہ بدلی نہیں جا سکتی ، پھر غور کیا کیا جائے؟ دراصل وہ تجویز
اور ڈھانچہ ہوتا ہے اور مراد یہ ہوتی ہے کہ اس کے متعلق جو تجویز پاس ہوگی وہ نہ بدلی جائے
گی ۔ عقلاً تو ان الفاظ کا جو شیخ صاحب نے ۱۹۲۴ء کی رپورٹ سے پیش کئے ہیں یہ مفہوم
ہے۔ دیکھو نہرورپورٹ جو تجویز ہوئی ہے اس کی بعض دفعات کے متعلق لکھا ہے کہ یہ نہ بدلی
جائیں گی مگر بڑی کمیٹی نے ان میں تغیر کر دیا۔ غرض جو دستور تجویز ہو اُس میں یہی لکھا جاتا
ہے لیکن اس کا مفہوم یہی ہوتا ہے کہ مشورہ اور غور کے بعد جو صورت تجویز ہو وہ نہ بدلی
جائے گی یہی مفہوم ان دفعات کا ہے جو شیخ صاحب نے پیش کی ہیں ۔ باقی عملی طور پر اس
مفہوم کا ثبوت اس سے مل سکتا ہے کہ اسی مجلس میں وہ ڈھانچہ بدلا گیا جو میں نے تجویز کیا تھا
اور میں نے خود بدلا چنانچہ اس دستور کی دفعہ ۱۶ یہ تجویز کی گئی تھی کہ
” کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے کسی قریبی رشتہ دار کو یعنی باپ یا بیٹے یا
بھائی یا بہنوئی یا داماد کو یا اپنے باپ یا بیٹوں یا بیٹیوں یا بھائیوں کے اوپر یا
نیچے کی طرف کے رشتہ داروں کو اپنا جانشین مقرر نہیں کر سکتا۔ نہ کسی خلیفہ کی
زندگی میں مجلس شوری اس کے کسی ایسے رشتے دار کو اُس کا جانشین منتخب کر سکتی
ہے۔ نہ کسی خلیفہ کے لئے جائز ہوگا کہ وہ وضاحتاً یا اشارتاً اپنے مذکورہ بالا
رشتے داروں میں سے کسی کی نسبت تحریک کرے کہ اس کو جانشین مقرر کیا
جائے ۔ اگر کوئی خلیفہ مذکورہ بالا اصول کے خلاف جانشین مقرر کرے تو وہ
جائز نہ سمجھا جائے گا اور مجلس شوری کا فرض ہو گا کہ خلیفہ کی وفات پر
آزادانہ طور سے ایک خلیفہ حسب قواعد تجویز کرے اور پہلا انتخاب یا
نامزدگی چونکہ نا جائز تھی وہ مستر دیکھی جائے گی۔
خطابات شوری جلد اول
۳۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
اور یہ دفعہ بھی انہی میں سے تھی جن کے متعلق لکھا ہو اتھا ۔
”کوئی جماعت ان قواعد میں تبدیلی کر کے مذکورہ بالا نظام کو نہیں
بدل سکتی اور نہ کوئی خلیفہ وقت ہی اس نظام کے قاعدہ اوّل، دوم، سوم،
چهارم، پنجم، نهم، دواز دهم، سینز دہم، چہارم دهم، شانز دہم، هفت دهم،
ہ شد ہم ، نوز دہم ، بست دہم ، کو بدل سکتا ہے۔
لیکن جب اس دفعہ کے متعلق گفتگو ہوئی تو مفتی محمد صادق صاحب
دو
صاحب نے اس کے متعلق
یہ ترمیم پیش کی کہ اس میں سے قریبی رشتہ دار کے الفاظ اُڑا دیئے جائیں چنانچہ ان کو اُڑا
کر اس طرح عبارت کر دی گئی ” کوئی خلیفہ اپنے بعد اپنے باپ یا بیٹے “ اسے میں نے
منظور کر لیا۔ (دیکھور پورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۴ ء صفحہ ۱۰۶)
اسی طرح میاں بشیر احمد صاحب نے یہ ترمیم پیش کی ہے کہ :-
یہ ضروری ہوگا کہ وہ خلیفہ وقت جس کو پہلے خلیفہ نے منصب خلافت
کے لئے نامزد کیا ہے، اپنے جانشین کو خود نامزد نہ کرے۔ نامز دشدہ خلیفہ کا
جانشین صرف مجلس شوری ہی منتخب کر سکتی ہے۔
اسے بھی میں نے منظور کر لیا۔ ( دیکھور پورٹ مذکورہ صفحہ ۱۰۷)
اس سے ظاہر ہے کہ دوسری دفعات میں بھی گفتگو کے بعد مناسب تغیر کیا جا سکتا تھا
اور ان میں تغیر نہ ہونے کی صورت وہ ہوتی جو مجلس مشاورت کے مشورہ کے بعد قرار پاتی ۔
اصل بات یہ ہے کہ جب ان معاملات پر بحث ہوئی تو مجلس نے کہا کہ ان امور کو اگر
ابھی پاس کر دیا گیا تو یہ ایسے قوانین قرار پا جائیں گے جو جماعت کے دستور العمل میں
شامل ہو جائیں گے۔ جب ان امور کو اتنی اہمیت حاصل ہوئی ہے تو ان پر غور کرنے کے
لئے بہت وقت ملنا چاہئے اور علماء نے کہا کہ سوائے شرعی امور کے دوسری باتوں کے لئے
پابندی عائد نہیں کرنی چاہئے ۔ اس دستور العمل میں فقہی امور کا بھی ذکر آتا ہے اور میں نے
لکھا ہے کہ فقہی امور میں ایک شخص خلیفہ سے اختلاف رکھ سکتا ہے۔ پس جب ایک شخص فقہی
امور میں خلیفہ سے اختلاف رکھ سکتا ہے تو دوسرا خلیفہ پہلے خلیفہ سے کیوں ایسے امور میں
اختلاف نہیں رکھ سکتا۔
خطابات شوری جلد اول
۳۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
غرض اس موقع پر صرف خلیفہ کے انتخاب کے طریق پر گفتگو کی گئی اور اس کا فیصلہ کیا
گیا اور باقی امور کو کسی اور وقت کے لئے اُٹھا رکھا گیا۔ پس محض اس لئے کہ میں نے ان
امور کے متعلق جن کے بارے میں مشورہ لینا تھا یہ لکھا کہ فلاں فلاں میں تغیر نہ ہوگا ، انہیں
طے شدہ دستور العمل نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ یہ دستور العمل اُس وقت قرار پاتا جب اس میں
درج شدہ امور مجلس میں پیش ہوتے اور پھر میں ان کو پاس کر دیتا۔
رہی یہ بات کہ میں نے دفعہ ۱۸ کو ان امور میں داخل کیوں کیا جن میں تبدیلی نہیں
ہونی چاہئے تھی اس کے متعلق زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ میرے نزدیک یہ اہم
معاملہ تھا اس سے زیادہ کچھ نہیں ورنہ میں نے کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں کیا۔
پھر بالکل ممکن ہے کہ جب یہ نمبر لکھے گئے ہوں جن میں تغیر نہ کرنے کا ذکر ہے تو ان
میں شائز دہم غلطی سے لکھا گیا ہو۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اس وقت عورتوں کے حق
میں فیصلہ دے رہا ہوں بلکہ میں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میرے حافظہ میں یہ بات نہیں
آتی کہ کبھی میں نے عورتوں کے انتخاب کے متعلق یہ فیصلہ دیا ہو اور اسے ایسا قرار دیا ہو کہ
دوسرے خلیفہ کو بھی اس میں تغیر کرنے سے محروم کر دیا ہو۔
پس یہ مسودہ ہے دستور العمل نہیں۔ اگر اس وقت میرا حافظہ غلطی نہیں کرتا تو یہ نمبر
تبدیل نہ ہونے والے نمبروں میں غلطی سے لکھا گیا اور اگر غلطی کرتا ہے تو اُس وقت اگر میں
نے غلطی سے ایسا سمجھا تھا تو اب ایسا نہیں سمجھتا۔“
حضور کی طرف سے اس وضاحت کے بعد بعض ممبران مشاورت نے اس تجویز کے
حق میں اور بعض نے مخالفت میں تفصیلاً اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قرآن و حدیث سے
اپنے اپنے دلائل پیش کئے ۔ ازاں بعد حضور نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:-
” اس مقصد کے لئے جو میرے ذہن میں تھا اور جس کے لئے مشورہ سے پہلے کوشش
کرنی چاہئے تھی کی گئی ہے مگر اس میں ناکامی ہوئی ہے۔ میں حاضرین کو اس میں شامل
کرنے کے لئے بلند آواز سے کہتا ہوں کہ عورتوں نے تحریری طور پر یہ مطالبہ کیا تھا کہ مشورہ
میں ہمیں بھی رائے دینے کا موقع ملنا چاہئے ۔ میں نے اس کے متعلق کہا تھا اگر کوئی عورت
اس حق اور خواہش کے متعلق جو اسے مشورہ میں شمولیت کے لئے ہے کچھ کہنا چاہتی ہو یا اپنی
خطابات شوری جلد اول
۳۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ی اور
برادری کے اس حق کے متعلق کچھ کہنے کے لئے تیار ہو تو میں اُسے موقع دوں گا۔ اس کا
جواب آیا ہے کہ کوئی عورت کچھ کہنا نہیں چاہتی ۔ مگر میں زبانی طور پر پھر اس بات کو دہراتا
ہوں تا کہ دوسرے بھی اس امر کے شاہد ہو جائیں کہ کوئی عورت بولنا چاہے تو بول سکتی ہے۔
اگر ہمارے خاندان کی کوئی عورت عورت بولنا چاہے ہا ہے تو تو میں اُسے اجازت دیتا ہوں ۔ اگر ا کسی
خاندان کی ہو تو وہ اپنی بہتری اور بھلائی سوچ لے، شرعی طور پر مردوں کو مخاطب کر کے کچھ
کہنا منع نہیں ۔ حضرت عائشہ کھڑی ہو کر لیکچر دیتی تھیں ۔ جنگ صفین اور دوسرے مواقع پر
انہوں نے ایسا ہی کیا۔ اس وقت ایک رنگ میں عورت کی قسمت کا فیصلہ در پیش ہے۔ جو
چاہیں بول سکتی ہیں ۔ ورنہ ان کے نہ بولنے سے دونوں نتیجے نکل سکتے ہیں ۔ جو مجلس مشاورت
میں ان کے مشورہ دینے کے خلاف ہیں وہ کہہ سکتے ہیں جب عورتیں اپنے حق کے متعلق کچھ
نہیں بول سکتیں تو اور کسی معاملہ کے متعلق کیا بولیں گی ۔ اور جو دوسرے ہیں وہ کہہ سکتے
عورتیں مردوں کی انصاف پسندی کا امتحان لینا چاہتی ہیں اور وہ دیکھنا چاہتی ہیں کہ مرد
اپنے طور پر انہیں حقوق دیتے ہیں یا نہیں ۔
بہر حال اب میں چار منٹ تک انتظار کروں گا کہ کوئی عورت بولتی ہے یا نہیں اور پھر
اور بات شروع کروں گا۔“
اس پر ایک خاتون میمونہ بیگم صاحبہ نے حسب ذیل تقریر کی ۔
دو
سیدنا و امامنا ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
میں صرف اتنا پوچھنا چاہتی ہوں۔ جب ہمارے لئے درسگا ہیں اس لئے کھولی جا
رہی ہیں کہ ہم علم حاصل کر کے تبلیغ اسلام کریں تو کیا یہ بات ہمارے لئے سد راہ نہ ہوگی کہ
قوم ہمارے لئے فیصلہ کر دے کہ عورتوں کو مجلس مشاورت کی نمائندگی کا حق حاصل نہیں ۔
جب ہم عورتوں کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گی تو وہ یہ جواب دیں گی کہ تمہارے یہ
مذہب نے تو تمہارے لئے مشورہ کا حق بھی نہیں رکھا اس لئے تمہاری بات ہم نہیں سنتیں ۔“ ہم
اس کے بعد خاموشی ہو گئی تو حضرت خلیفہ اسیح نے فرمایا ۔
66
میں اس خاموشی سے قیاس کرتا ہوں کہ جن صاحبہ نے تقریر شروع کی تھی وہ اور کچھ
نہیں کہنا چاہتیں اور کوئی اور بھی بولنا نہیں چاہتی۔ اس کے بعد میں تمام احباب سے مشورہ
خطابات شوری جلد اول
۳۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
لینا چاہتا ہوں لیکن اس سے پہلے ایک نصیحت کرتا ہوں اور وہ یہ کہ مختلف تقریروں میں بعض
باتیں جذبات کو اُبھارنے والی کہی گئی ہیں ۔ بعض لطائف بیان کئے گئے ہیں جو حقیقت پر
روشنی نہیں ڈالتے۔
چونکہ جذباتی کلام اور لطائف بسا اوقات انسانوں کے قلوب کو اپنے ساتھ کھینچ لے
جاتے ہیں اور اُس میدان میں لا ڈالتے ہیں جو ہلاکت کا موجب ہوتا ہے اس لئے میں
دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ رائے دیتے وقت نہ تو ان لطائف کی طرف توجہ کریں جو
دونوں طرف سے بیان کئے گئے ہیں نہ ان جذبات کو اُبھارنے والی باتوں کی طرف توجہ
کریں جو پیش کی گئی ہیں بلکہ یہ بات مد نظر رکھیں کہ ان کے فیصلہ کا نتیجہ انہی کے آگے آئے
گا ۔ اگر عورتوں کو مجلس مشاورت میں رائے دینے کا حق دینا نقصان کا موجب ہوگا تو آنے
کی غلطی انہی کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے اور اگر حق نہ دینا اسلام کے لئے مشکلات پیدا
کرنے کا باعث ہوگا تو اس کا خمیازہ بھی انہی کو بھگتنا پڑے گا ۔ ان تمام امور کو مد نظر رکھ کر
رائے دینی چاہئے ۔ جلد بازی سے نہیں بلکہ اِن امور کو سوچ کر رائے دی جائے کہ :-
(۱) شریعت کو اس مسئلہ سے دخل ہے یا نہیں ؟
(۲) عقل انسانی اس بارے میں کیا کہتی ہے؟
بسا اوقات انسان جس بات کے حق میں ہوتا ہے شریعت کو اُدھر کھینچ کر لے جانے کی
کوشش کرتا ہے اور بسا اوقات عقل کے دروازے کو وہاں بند کر دیتا ہے جہاں عقل کے بغیر
راہ نمائی نہیں ہو سکتی ۔ سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ عورتوں کو مجلس مشاورت میں حق نمائندگی
ملنا چاہئے ۔ مولوی سید سرور شاہ صاحب نے اس میں یہ اصلاح کی ہے کہ حق کا لفظ تو نہیں
ہونا چاہئے مگر ان کو بھی کسی نہ کسی رنگ میں موقع ملنا چاہئے ۔ جو دوست اس بات کی تائید
میں ہوں کہ عورتوں کو حق نمائندگی کسی نہ کسی رنگ میں دیا جائے ، وہ کھڑے ہو جائیں ۔“ نہ
اس پر پر آراء ۱۸۴ آراء شارکی شمار کی گئیں ۔ پر پھر حضور حضورنے نے فرمایا۔
دو
66
جن کی رائے یہ ہو کہ عورتوں کو مجلس مشاورت میں نمائندگی کا موقع نہیں ملنا چاہئے وہ
کھڑے ہو جائیں۔“ ہو جائیں ہے ہو جا ہیں۔
اس پر ۲۹ آراء گنی گئیں ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا:-
خطابات شوری جلد اول
۳۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
اس بارے میں میری کیا رائے ہے اور میں اس معاملہ میں کس پہلو کو ترجیح دیتا ہوں ۔
اس کا فیصلہ کرنے سے پہلے میں بعض امور بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
فیصلہ وقتی ہے یا اُصولی میرے نزدیک ہمیں عورتوں کے حق نمائندگی کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کو دیکھنا چاہئے کہ ہمارا فیصلہ وقتی ہے یا
اصولی بعض فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کئے جاتے ہیں
جیسا کہ شیخ یعقوب علی صاحب نے بھی ایک مثال دی ہے۔ نہرو رپورٹ میں عورتوں کو
ووٹ دینے کی جو تجویز کی گئی ہے اُسے ہم نہیں مانتے ۔ اس کے خلاف دلیل دی گئی ہے کہ
مسلمان عورتیں ابھی اپنے گھروں سے باہر نکل کر ایسے کاموں میں حصہ لینے کے لئے تیار
نہیں ہیں لیکن ہندو عورتیں تیار ہیں اس وجہ سے ہندو مسلمانوں سے بڑھ جائیں گے۔ یہ وقتی
فیصلہ ہے۔ پس ہو سکتا ہے کہ ایک وقت تک ہم کوئی فیصلہ دیں جو دائمی نہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ
ہم ایک بات کو دائمی طور پر پسند کریں مگر ایک وقت تک اس کا جاری کرنا پسند نہ کریں۔
میں جہاں تک سمجھتا ہوں اس وقت تک مسلمان عورتوں کی زبان نہیں، وہ خاموش
گھروں میں بیٹھی ہیں مگر اس میں بھی شک نہیں کہ وہ خاموش گھر اور تاریک گھر اور ان میں
رہنے والا بے زبان حصہ انسانی بہت سے تغیرات میں بہت سے تغیرات میں مبتلا ہے۔ ان تاریک کونوں میں علم کا
نور پہنچ رہا ہے، ان بند گھروں کے دروازے کھل رہے ہیں، بے زبان عورتیں زبان حاصل
کر رہی ہیں اگر چہ ابھی بہت کمزور حالت ہے بہت چھوٹی سی تحریک ہے، بہت معمولی سی رو
ہے مگر حالات بتاتے ہیں کہ یہ رو بڑھ کر رہے گی ، اور طاقتور ہو کر سامنے آ جائے گی ۔
اسلام کیا کہتا ہے پس ہمیں کوئی فیصلہ کرنے سے قبل یہ سوچ لینا چاہئے یہ سوچ لینا چاہئے کہ اگر اسلام
صریح طور پر کہتا ہے کہ عورت کو مجلس شوری میں مشورہ دینے کا حق
نہیں تو ہم اس بات کے لئے آمادہ اور تیار ہیں کہ عورتوں کی ترقی کے تمام ذرائع استعمال
کریں مگر انہیں مجلس میں مشورہ دینے سے روکے رہیں گے لیکن اگر اس بارے میں شک ہو،
ہمارے نفوس ہمیں علیحدگی میں کہیں کہ عورتوں کو یہ حق نہ دینے کی نص تو نہیں اور باوجود اس
کے گھروں میں امن اور سوسائٹی کے تعلقات کو تباہ کرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو اُس دن
سے ڈرنا چاہئے جب کہ یہ رو جو دوسروں میں چل رہی ہے، ہماری جماعت اور ہمارے
خطابات شوری جلد اول
۳۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
گھروں میں بھی چلنے لگے اور ہمارے نصف حصہ کو یہ کہنے پر مجبور کر دے کہ ہم اِس مذہب
سے تعلق نہیں رکھنا چاہتیں جو عقل تو دیتا ہے لیکن رائے دینے کا حق نہیں دیتا ۔ آج نہیں تو
کل کل نہیں تو پرسوں، پرسوں نہیں تو ترسوں یہ سوال اُٹھے گا اور اس زور سے اُٹھے گا کہ
کوئی اسے دبا نہیں سکے گا۔
موجودہ تغیرات کے آئندہ نتائج پس آج کے تغیرات پر نظر نہیں کرنی چاہئے بلکہ
ان کے آئندہ کے اثرات کو دیکھنا چاہئے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دعوی کیا تو دُنیاوی لحاظ سے کون سی دلیل تھی
جس کے رُو سے کہا جا سکتا تھا کہ آپ دنیا پر غالب آجائیں گے۔ اگر چہ دنیا پر پورا غلبہ ابھی
حاصل نہیں ہو الیکن کیا دُنیا تسلیم نہیں کر رہی کہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں مشہور ہو گئی ہے
اور ہر جگہ پھیل رہی ہے۔
اگر مذہب واقعہ میں عورتوں کو مجلس مشاورت میں شریک ہونے کا حق نہیں دیتا تو خواہ
عورتیں یہ کہہ دیں کہ ہم ایسے مردوں سے شادی نہیں کریں گی جو ہمیں یہ حق نہیں دیتے تو ہم
کہیں گے جب ہمارا خدا اور رسول تمہیں حق نہیں دیتا تو جاؤ ہمیں تمہاری کوئی پرواہ نہیں اور
ہم تم سے شادی نہ کریں گے ۔ اسی طرح مائیں کہیں گی ہم بچوں کی پرورش نہیں کرتیں تو ہم
کہیں گے بے شک نہ کرو اور بچوں کو مر جانے دو مگر ہم تمہیں قطعاً وہ حق نہ دیں گے جس کا
اہلِ اسلام نے تمہیں حصہ دار قرار نہیں دیا لیکن اگر ایسا نہیں تو پھر ہم خدا تعالیٰ کے قول کی
وجہ سے نہیں بلکہ اپنے فعل کی وجہ سے مسلمانوں کے نصف حصہ کو تباہ کر دیں گے۔ پس اُس
دن سے ہمیں ڈرنا چاہئے جب کوئی اس قسم کا قدم اُٹھا ئیں ۔
میرے نزدیک اس گفتگو میں یہ غلطی ہوئی ہے کہ اس مسئلہ کو شرعی یہ مسئلہ شرعی نہیں پیر کیا ہے بتایا گیا ہے۔ کیا بلحاظ اس کی مخالفت کے اور کیا بلحاظ اس کی تائید
کے ہم نے دونوں طرف کے دلائل سنے ہیں اور خود بھی خدا تعالیٰ نے جو علم دیا ہے اس کے
مطابق غور کیا ہے۔ میں اپنے دل کے کسی گوشہ میں بھی یہ محسوس نہیں کرتا کہ شریعت نے اس
بارے میں کوئی قطعی حکم تائید کا یا مخالفت کا دیا ہو ، ہاں استدلال کر کے نتائج نکال سکتے ہیں ۔ میں
کوئی نص صریح اس بارے میں نہیں ہے۔ پس ایسے مسئلہ میں ایسا قدم اُٹھانا جو مسلمانوں
خطابات شوری جلد اول
۳۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
میں پرا گندگی پیدا کرنے والا ہو بہت خطرناک قدم ہے ۔
شَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ کا مطلب مثلا یہ کہا گیا ہے کہ شَاوِرُهُمْ في الأمري میں عام حکم دیا گیا ہے۔ جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے
کہ عورتوں کو بھی مشاورت میں شریک کرنا ضروری ہے۔ ہے۔ میں کہتا ہوں اگر یہ عام حکم ہے تو
پھر اس کے یہ معنے ہوں ۔ ہوں گے کہ ہر مسلمان مرد، ہر عورت اور ہر بچہ سے ہ سے مشورہ لیا جائے ۔ ورنہ
کونسا لفظ ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ فلاں مرد یا عورت سے مشورہ لو۔ اگر یہ عام حکم ہے تو
یہ معنے ہوں گے کہ ہر مرد، ہر عورت اور ہر بچہ سے مشورہ لولیکن کیا یہ ہو سکتا ہے؟
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا عمل اسی طرح جنھوں نے یہ کہا ہے کہ شاورهم
في الأمر کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا عمل دیکھیں گے کہ آپ نے اس کے متعلق کیا کیا اور وہ یہ ہے کہ آپ نے صرف مردوں
سے مشورہ لیا اس لئے اب بھی صرف مردوں سے مشورہ لینا چاہئے ۔ میرے نزدیک یہ نتیجہ
بھی صحیح نہیں ہے اس لئے کہ شاور ھم اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ ان لوگوں سے
مشورہ لو جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں موجود تھے اور مشورہ لینے کا ارشاد
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہے مگر کوئی یہ نہ کہے گا کہ یہ صرف رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہے۔ پس اگر جن سے مشورہ لیا گیا اُن کی تخصیص کی جائے گی تو پھر
مشورہ لینے والے کی بھی تخصیص کرنی پڑے گی ۔
ہمیں اس بارے میں جو کچھ دیکھنا چاہئے وہ یہ ہے کہ نص صریح ہمیں عورتوں سے
مشورہ لینے سے روکتی ہے یا اس کا حکم دیتی ہے؟ اگر حکم دیتی ہے تو ہم کہیں گے آؤ ہمارے
سر آنکھوں پر بیٹھو اور ہم ان سے ضرور مشورہ لیں گے لیکن اگر نص صریح روکتی ہے تو کہیں گے
جاؤ جو چاہو کر لو ہم تمہیں مشورہ میں شریک نہیں کر سکتے لیکن اگر یہ نہیں تو پھر استنباط سے کام
لیں گے اور اسے نص صریح قرار نہیں دیں گے۔ یہ استنباط غلط بھی ہو سکتا ہے اور درست بھی۔
یہ نص صریح نہیں کہا گیا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں کو
شَاوِرُهُمْ فِي الأَمْرِ میں شریک نہیں کیا اور یہ نص صریح ہے کہ
ان کو مشورہ میں شامل نہیں کرنا چاہئے مگر میں کہہ چکا ہوں اس بارے میں جو استدلال پیش