تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۳۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
کر کے نصوص قرار دی گئی ہیں وہ دراصل نصوص نہیں ہیں۔ اگر ایسی باتوں کو نصوص قرار دیا
جائے تو دین میں بڑے رخنے پڑنے کا اندیشہ ہے۔ یہی دیکھ لو حضرت عیسی علیہ السلام کا
آسمان پر جانا نص سمجھ لیا گیا ہے حالانکہ یہ بعض لوگوں کا اجتہاد تھا مگر اُنھوں نے اسے
اجتہاد تک نہ رہنے دیا بلکہ نص بنا لیا اس لئے فتنہ پڑا ۔ اگر اسے اجتہاد کے درجہ پر ہی رکھا
جاتا اور کہا جاتا ہمارا یہ خیال ہے ، یہ نص نہیں تو جب خدا تعالیٰ کے ایک برگزیدہ نے آ کر
کہا تھا کہ یہ درست نہیں تو اپنے اس خیال کی اصلاح کر لیتے مگر اب فتوے دیئے گئے کہ جو
اس کا انکار کرے وہ کافر ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت عورتوں کا حق نمائندگی اسی طرح
کہا گیا ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت چونکہ عورتوں کو مشاورت میں حق دینے کا سوال
نہیں اُٹھا تھا اس لئے اُنہیں موقع نہ دیا گیا۔ اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ بغیر سوال اُٹھنے کے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چاہئے تھا کہ عورتوں کو یہ حق دیتے مگر یہ ضروری نہیں ہے
کہ جو سوال نہ اُٹھے وہ بھی ضرور بتایا جائے۔ چنانچہ آتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلغ
مَا أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن ربك لے کہ اے رسول ! جو کچھ تجھ پر تیرے رب کی طرف سے
اُتارا جاتا ہے وہ لوگوں کو پہنچا دے۔
اس کے متعلق رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریق یہ تھا کہ آپ مسجد میں لوگوں
کو سنا دیتے مگر وہاں مرد ہی ہوتے ، عورتیں اس طرح لزوم کے ساتھ نہ آتی تھیں جس طرح
مرد آتے تھے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت مشورہ کا طریق پس شاور ھم میں یہ بتایا گیا ہے کہ مشورہ
ہونا چاہئے ۔ آگے یہ کہ کس طرح مشورہ ہو اسے مختلف زمانوں پر چھوڑ دیا گیا یعنی جس
طرح مناسب ہو کرو ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں یہ طریق تھا کہ دس میں۔
صحابہ کو مقرر کیا جاتا تھا اور اُن سے مشورہ لیا جاتا۔ اگر کوئی اہم امر ہوتا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم مسجد میں کھڑے ہو کر اس کے متعلق اعلان کر دیتے اور لوگوں سے اس کے

خطابات شوری جلد اول
۳۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
متعلق پوچھ لیا جاتا ۔ اگر کوئی امر اس سے بھی زیادہ اہم ہوتا تو اعلان کر دیا جاتا کہ لوگ مسجد جاتا۔
میں جمع ہو جائیں اور وہاں جمع ہو جاتے ۔ خلفاء کے زمانہ میں بھی اسی طرح ہوتا تھا۔
کا
موعود على
لوة والسلام کا یہ
حضرت موعود علیہ السلام ایریا میں ان
طریق تھا کہ آپ مسجد میں بات شروع کر
دیتے ۔ لوگ جُوں جوں اس کے متعلق بولتے جاتے اُن کی جو بات آپ کو پسند ہوتی وہ قبول
کر لیتے ۔ یا چند دوستوں کو بیت الفکر میں بُلا لیتے اور بعد میں آپ نے انجمن مقرر کر دی ۔
موجودہ طریق اب ایک اور طریق جاری کیا گیا ہے کہ باہر سے بھی دوستوں کو بلایا جاتا
ہے۔ اس پر اگر کوئی کہے کہ یہاں قادیان والوں سے ہی مشورہ لینا
چاہئے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں رہنے والوں سے ہی لیا کرتے تھے
تو کوئی یہ بات ماننے کے لئے تیار نہ ہوگا ۔ پس مناسب یہی ہے کہ کسی مسئلہ پر غور کرتے
وقت شریعت کی طرف دیکھیں۔ اگر وہاں نص نہ ملے تو پھر جو استدلال کریں اسے اجتہاد
اور خیال کہیں ۔ اگر وہ صحیح ہو گا تو قابلِ عمل ہوگا ورنہ نہیں ۔
شریعت کیا کہتی ہے بعض نے کہا ہے کہ ایسے امور کے متعلق بحث کرنے والے ہے شریعت میں کیوں کہ شریعت میں کیوں پڑتے ہیں ، شریعت کو علیحدہ رہنے دینا چاہئے ۔
میں کہتا ہوں کہ جب ہم کسی مسئلہ پر غور کرتے ہیں تو کس طرح پتہ لگے کہ شریعت نے اس
کے متعلق کیا حکم دیا ہے۔ ممکن ہے اس بارے میں شریعت نے کوئی حکم دیا ہو، ہم اس کی
طرف توجہ نہ کریں ۔ اس لئے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ ہر امر پر غور کرتے وقت قرآن اور
حدیث کی طرف جائے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں کو پیش نظر رکھے
اور یہ معلوم کرے کہ ان میں کیا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ان میں کوئی صاف اور واضح فیصلہ نہ ملے
تو عقل کی طرف جائے ۔ غرض کسی امر کے متعلق فیصلہ کرنے کے وقت شریعت کی طرف جانا
ضروری ہے مگر ہر بات کو نص نہیں کہا جا سکتا۔
کہا گیا ہے کہ چونکہ عورتوں میں قابلیت نہیں ہے اس لئے رائے دینے کا حق نہیں
دینا چاہئے ۔ گویا مطلب یہ ہے کہ جاہلیت کے زمانے نے تو قابل عورتیں پیدا کیں لیکن
اسلام نے عورتوں کو نا قابل بنا دیا۔ جاہلیت کے زمانہ میں پرورش پانے والی عورتیں تو

خطابات شوری جلد اول
۳۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مشورہ دیتی تھیں مگر اب وہ مشورہ دینے کی اہلیت نہیں
رکھتیں۔ حالانکہ ہمارا دعوئی یہ ہے کہ جاہلیت کے زمانہ نے عورتوں کو تباہ کر رکھا تھا اسلام نے
آکر ان کی قابلیتوں کو ترقی دی۔
عورتوں کی مجبوریاں نَاقِصَاتُ الْعَقْل اور نَاقِصَاتُ الدِّین کو بھی عورتوں کے
خلاف پیش کیا گیا ہے مگر اس کا لحاظ نہیں رکھا گیا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے آدھا دین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سیکھو۔ نَاقِصَاتُ
الْعَقْلِ وَالدِّینِ کا یہ مطلب نہیں کہ عورتوں کے دماغ کسی اہم امر کے متعلق سوچنے اور
رائے دینے کی قابلیت نہیں رکھتے بلکہ یہ ہے کہ بعض علمی کام بعض دنوں میں ان سے چھوٹ
جاتے ہیں۔ اگر ناقص العقل اور ناقص الدین کی وجہ سے عورتیں رائے دینے سے محروم کی
جا سکتی ہیں تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ خاص خاص قابلیتوں والے مردوں کو ہی رائے دینے
کا حق ہو سکتا ہے ورنہ نہیں ۔
عورتوں کی شہادت شہادت کے متعلق جو آیت ہے اُسے بہت کھینچا گیا ہے اور
ضرورت سے زیادہ کھینچا گیا ہے اور اس طرح لطیفہ بنا دیا گیا ہے
ور نہ بات یہ ہے کہ شہادت دینا ایک بوجھ ہے۔ شاہد کو عدالت میں جانا ہوتا ہے اس لئے کہا
گیا ہے کہ جہاں تک ہو سکے عورتوں کو شہادت میں نہ لیا جائے اور اگر مجبوراً لیا جائے تو ایک
مرد کی بجائے دو عورتوں کو لیا جائے کیونکہ عورتیں اپنے کاموں میں اتنی مشغول رہتی ہیں کہ
بات عموماً بُھول جاتی ہیں۔ چونکہ شہادت میں حافظہ کا تعلق ہے اس لئے شہادت میں ان کو
نہ لینا چاہئے سوائے خاص مجبوری کے۔ دوسرے بتایا کہ عورتوں کا کام گھر کا ہے اُنہیں
عدالتوں میں نہ کھینچو ۔
اس لحاظ سے نہ یہ آیت عورتوں کے رائے دینے کے حق کے خلاف ہے اور نہ موافق ۔
عقل کیا کہتی ہے عقلاً دیکھنا یہ چاہئے کہ صرف یہ کہ دینا کافی نہیں کہ عورتوں کو رائے
اہے دینے کا حق نہیں ۔ ہر شخص پوچھے گا کیوں حق نہیں؟ آدھی دنیا کو ۔
رائے دینے سے محروم کر دینا کوئی یونہی نہیں مان لے گا اس کے لئے دلیل ہونی چاہئے ۔ کیا
یہی دلیل دی جائے گی کہ عورتوں میں مشورہ دینے کی قابلیت نہیں؟ یا یہ کہ عورتوں کا مردوں کی

خطابات شوری جلد اول
۳۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
مجالس میں آنا جائز نہیں؟ یا یہ کہ عورتوں کو اپنی آواز مردوں کو سنا نا پسندیدہ بات نہیں؟ مگر ہم
دیکھتے ہیں شریعت ان تینوں باتوں کو رڈ کرتی ہے۔ عورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی مجلس میں آتیں اور باتیں کرتیں تھیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں کبھی
منع نہ کیا۔ یہاں تک بھی آتا ہے کہ ایک عورت آئی اور اس نے آکر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے کہا میں اپنا نفس آپ کے لئے ہبہ کرتی ہوں ۔ ایک صحابی نے کہا اگر
حضور پسند فرماویں تو کسی اور سے شادی کر دیں اور کھڑا ہو گیا کہ مجھ سے نکاح کر دیا
جائے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے پوچھا تمہارے پاس کچھ ہے؟ اس
نے کہا میرے پاس تو کچھ نہیں ۔ آپؐ نے فرمایا تمہیں قرآن کی جو آیتیں یاد ہیں وہی
اسے یاد کرا دینا ہے تو عورتیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں آتی تھیں
ثابت ہے۔
یہ
دوسری بات یہ ہے کہ عورتوں سے مشورہ لینا چاہئے یا نہیں ۔ یہ بھی رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم سے ثابت ہے۔ چاہے علیحدہ طور پر مشورہ لیا ، الگ لیا لیکن بہر حال مشورہ لیا۔
تیسری دلیل مردوں کو آواز نہ سنانے کے متعلق ہے۔ مگر ثابت ہے حضرت عائشہ تقریریں
کرتیں تھیں ۔ صحابہؓ ان کے پاس جاتے اور مشورہ لیتے تھے۔ پھر ان کا درس دینا ثابت ہے۔
اب کون سی چیز باقی رہ گئی جس کی وجہ سے عورتوں کو رائے دینے سے روکا جائے۔ کیا وہ یہ نہ
کہیں گی کہ جب قرآن اور حدیث نہیں روکتے تو کیا وجہ ہے کہ تم روکتے ہو اور کیوں ہم سے
مشورہ نہیں لیا جاتا جب کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مشورہ لیا چاہے ایک سے ہی
لیا۔ یہ کہنا کہ مشورہ تو لیا جا سکتا ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لیا۔ عورتیں مجلس
میں بھی آسکتی ہیں۔ اپنی باتیں مردوں کو سنا سکتی ہیں لیکن جب چند عورتیں نمائندہ ہو کر آئیں
اور پس پردہ بیٹھیں تو ان سے مشورہ لینا نا جائز ہے۔ اِسے کون مان سکتا ہے۔
عورتوں سے متعلق امور بعض نے کہا ہے عورتوں سے مشورہ ان امور میں لیا جا سکتا
ہے جو عورتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ مگر کیا یہ عجیب بات نہیں
کہ ام سلمہ سے جو مشورہ لیا گیا ہے وہ مردوں سے تعلق رکھتا تھا ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے اُن سے پوچھا مرد باہر سر نہیں منڈواتے اور نہ قربانی کرتے ہیں، ان کے

خطابات شوری جلد اول
۳۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
متعلق کیا کیا جائے؟ اگر یہ مسئلہ ایسا ہوتا جو عورتوں سے تعلق رکھتا تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم اس کے متعلق پہلے اُمِ سلمہ سے پوچھتے اور پھر مردوں کے پاس جاتے ۔ مگر
آپ پہلے مردوں کے پاس گئے ۔ جب اُنہوں نے نہ مانا تو پھر آ کر اُم سلمہ سے پوچھا کہ
کیا کیا جائے؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض نے کہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
وقت میں عورتوں کا حق نمائندگی والسلام کے وقت عورتوں کے حقوق کا سوال اُٹھا
مگر آپ نے اس کے متعلق کچھ نہ فرمایا مگر یہ
صحیح نہیں ہے۔ سفر میجٹ سے (SUFFRAGETTE) کا سوال بعد میں اُٹھا ہے۔
بعض نے کہا ہے کہ عورتیں بول نہ سکیں گی اور تقریریں نہیں کر سکیں گی۔ اگر رائے
دینے کے لئے اسے بنیاد قرار دیا جائے گا تو کل جب تقریر کرنے والی عورتیں آئیں گی اُس
وقت کیا کرو گے ۔ اگر اُس وقت اس بات کو ماننا ہے تو پھر یہی کہو کہ ابھی یہ حق نہ دیں گے
جب سال دو سال بعد عورتیں تقریریں کر سکیں گی اُس وقت دیں گے ۔
اصل بات یہ ہے کہ جس طرح مرد کو دماغ اور عقل دی گئی ہے اسی طرح عورت کو بھی
دی گئی ہے اور جہاں مرد کو حکم ہے کہ علم سیکھے وہاں عورت کو بھی حکم ہے کہ علم سیکھے ۔ یہ ساری
باتیں ماننے کے بعد کہنا کہ عورتوں کی زبان پر تالا لگا دیا جائے یہ غلط بات ہے۔ پر
درمیان قعر دریا تخته بندم کرده ای
باز میگوئی که دامن تر مکن هشیار باش
اگر عورتوں کو مشورہ دینے سے خدا تعالیٰ نے محروم کرنا ہوتا تو دماغ اور عقل سے بھی
ان کو محروم کر دیتا۔ خدا تعالیٰ جو چیز دیتا ہے اس کے استعمال کا موقع بھی دیتا ہے۔ یہاں
مجلس مشاورت میں جتنے امور کا فیصلہ ہوتا ہے اُن کا تعلق عورتوں سے بھی ہوتا ہے۔ مثلاً
چندہ کا سوال ہے، اس سال آٹھ نو ہزار کے قریب عورتوں نے چندہ دیا ہے۔
عورتوں کی نمائندگی کس طرح ہو؟ میرے نزدیک یہ مسئلہ شرعی نہیں بلکہ عقلی ہے
اور عقلی طور پر کوئی وجہ نہیں معلوم ہوتی
کہ کیوں اسے قبول نہ کریں۔ میرا خیال یہ ہے کہ جو اہم امر ہے اُسے کمیٹی نے نظر انداز کر دیا

خطابات شوری جلد اول
۳۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
ہے۔ سوال یہ نہ تھا کہ عورتوں کو نمائندگی کا حق ہو یا نہ ہو؟ بلکہ یہ تھا کہ عورتوں کی نمائندگی کس
طرح ہو اور کس حد تک ہو؟ اس کے لئے یہ بھی طریق ہو سکتا ہے کہ نمائندگی اصالتاً نہ ہو وکالتاً
ہو۔ عورتیں اپنی طرف سے کسی مرد کو مقرر کر دیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ عورتیں اپنی طرف سے
مقرر کر دیں کہ فلاں فلاں عورت عقلمند اور ہوشیار ہے، اُس سے مشورہ لے لینا چاہئے ۔
غرض سوال یہ تھا کہ نمائندگی کس طرح ہو اور کس رنگ میں ہو اور کس حد تک ہو؟
مگر اسے پیش ہی نہیں کیا گیا۔
بحث کافی نہیں ہوئی میں سمجھتا ہوں اس مسئلہ پر بھی کافی بحث نہیں ہوئی اور میں کوئی
فیصلہ نہیں دیتا۔ اسے یونہی چھوڑتا ہوں، اگلے سال پھر اس پر بحث
ہو۔ اُس وقت ہم دیکھیں گے کہ عورتوں کو کس رنگ میں حق نمائندگی دینا چاہئے ۔ فی الحال
یہ ایک رو چلا دی گئی ہے احباب دلائل سوچیں پھر اگلے سال بحث کر لی جائے گی ۔“
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے اختتامی تقریر
کرتے ہوئے فرمایا :-
جس قدر امور کے متعلق ہم فیصلہ کر سکتے ہیں وہ ہو گیا اور دو معاملات کو اگلے سال
پر چھوڑا گیا، ایک کو اپنے فیصلہ سے اور دوسرے کو احباب کے سمجھوتہ سے۔ کیونکہ اب
کارروائی کو جاری رکھنے کے لئے وقت نہیں ہے، چونکہ دوست واپس جانے والے ہیں۔
اس لئے میں توجہ دلاتا ہوں کہ جو کچھ انہوں نے یہاں سُنا اُسے یا د رکھیں ۔ اِس وقت سلسلہ
کی مالی حالت نہایت نازک ہے ۔ ۴۳ ہزار کے پہلے پل پڑے تھے ۸ ہزار کے آج اور
بڑھ گئے اور اس طرح ۵۱ ہزار کے ہو گئے ان کو ادا کرنا ہے۔ احباب کو چاہئے کہ اپنی اپنی
جگہ جا کر اس مالی بوجھ کو دور کرنے کی کوشش کریں ۔ مومن دوسرں کو جگانے کے لئے پیدا کیا
گیا ہے نہ کہ وہ خود بھی بیدار نہ ہو۔ سب لوگوں کو اچھی طرح بیدار کرو تا کہ کام خوبی کے
ساتھ ہو۔ دشمن ہمارے خلاف پورا زور لگا رہے ہیں۔ کبھی جھوٹے الزام لگائے جاتے ہیں،
کبھی جھوٹی باتیں کہی جاتی ہیں، کہیں لوگوں کو ہمارے خلاف اکسایا جاتا ہے۔ غرض ہر رنگ
میں ہمارے خلاف ناخنوں تک زور لگایا جا رہا ہے اور یہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ہماری کامیابی
مبدل بہ ناکامی ہو جائے ۔ آپ صاحبان جو اپنی جماعتوں کے نمائندے بن کر آئے ہیں

خطابات شوری جلد اول
۳۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء
حقیقت میں ثابت کر دیں کہ آپ نمائندے ہیں ۔ یہاں جو تحریکیں ہوئی ہیں انہیں اگر
کامیاب نہ بنایا جائے ، یہاں جو بجٹ پاس کیا گیا ہے اُسے پورا کرنے کے لئے آمد نہ
بڑھائی جائے تو یہاں آنے والے نمائندے کس طرح کہلا سکتے ہیں نمائندہ وہ ہوتا ہے جو
اپنے منتخب کرنے والوں سے اپنی بات منوا لیتا ہے۔ مجھے اُمید رکھنی چاہئے کہ آپ صاحبان
کی نمائندگی دورانِ سال میں بھی قائم رہے گی اور آپ ان تجاویز کو کامیاب بنانے کی
کوشش کریں گے جو یہاں منظور کی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ میں اور کچھ بھی کہنا چاہتا تھا مگر وقت نہیں ہے۔ گاڑی کے جانے کا
وقت تنگ ہو رہا ہے اس لئے اسی پر اکتفا کرتا ہوں اور دُعا پر اس جلسہ کو ختم کرتا ہوں ۔“
دعاء کے بعد حضور نے فرمایا۔
66
گو میں نے دعا پر جلسہ ختم کر دیا ہے لیکن ایک ضروری بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ
کہ جو تقریر میں نے عورتوں کے حق میں مشورہ کے متعلق کی ہے وہ اس بات کی تائید میں نہیں
ہے کہ عورتیں مجلس مشاورت میں آئیں اور مشورہ دیں ۔ میرے نزدیک ابھی اس میں بہت
سی مشکلات ہیں دوستوں کو ان سب باتوں پر غور کرنا چاہئے ۔“
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۹ء)
لى النحل: ۹۹ ۲ وَمَا مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران:۱۴۵)
११:
حم السجدة: ٣١ ۴ آل عمران : ۱۹۴ پیشہ : مچھر ۔ پر دار کیڑا
۲:
الفتح : ٢ ، مسند احمد بن
مسند احمد بن حنبل جلد ۶
ر ۶ صفحه ۲۶۴ مطبوعہ بیروت عہ بیروت ۱۳۱۳ھ
مسند الدارمي كتاب البيوع باب في اكل الربو و مؤکلہ میں یہ الفاظ ہیں ۔
لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم اكل الربو و مؤكله -
ما آل عمران : ۱۶۰ ال المآئده: ۶۸
۱۲ بخاری کتاب النکاح باب التزويج على القرآن (الخ)
۱۳ سفر مجٹ (SUFFRAGETTE) خواتین کے لئے حق رائے دہی طلب کرنے والی
بیسویں صدی کے شروع میں چلنے والی تحریک کی حامی عورت ۔

آج 10 میں سے 10 باقی