مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء ۔پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۳۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
منعقده ۱۸ تا ۲۰ را پریل ۱۹۳۰ء )
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقدہ ۱۸ تا ۲۰ ر ا پریل ۱۹۳۰ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں دُعا
کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
دعا
وو
پیشتر اس کے کہ آج کے اجلاس کو شروع کروں ، میں چاہتا ہوں کہ ہمارے سب
دوست مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے قلوب میں ایسی صفائی اور پاکیزگی پیدا
کرے کہ ہم واقعہ میں اسی کے بندے ہو جائیں اور ہمارا کوئی کام اپنے نفس کی بڑائی کے
لئے نہ ہو اور نہ اپنے نفس کے مطالبات کے پورا کرنے کے لئے ہو بلکہ اللہ تعالیٰ کی بڑائی
کے لئے اور اسی کی منشاء کے ماتحت ہو کیونکہ اگر ہم اپنے ارادوں اور کاموں میں خدا تعالیٰ
کے نہ ہو جائیں گے تو یقیناً خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ کے مصداق بن جائیں گے اور ہماری
کمزوریاں ہی ہمیں دونوں جہان میں برباد کر دیں گی ۔ میں
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ رسمی طور پر دکھاوے کے لئے اور کہنے سننے سے
نہیں بلکہ قلبی جوش اور سچے دل سے خدا تعالیٰ کے حضور دعا کریں کہ وہ ہمیں سچ مچ کے لئے
اپنے حقیقی بندے بنا دے اور ہمارے تمام کام اس کی رضا کے ماتحت ہوں ۔“
66
افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورة ق رسورۃ فاتحہ کے بعد حضور نے حسب ذیل آیات کی تلاوت
فرمائی :-
وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّهِ وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا
انْفُسَهُمْ جَاءُ وَكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ
خطابات شوری جلد اول
۳۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
تَوَّابًا رَحِيمًا فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا
يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا
عَلَيْهِمْ أَنِ اقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ أَوِ اخْرُجُوا مِن دِيَارِكُمْ مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ
وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا مَا يُوعَظُونَ بِهِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيْتًا وَ إِذًا لآتَيْنَهُمْ
مِن لَّدُنَّا اَجْرًا عَظِيمًا وَ لَهَدَيْنَهُمْ صِرَاطًا مُسْتَقِيمًا !
اس کے بعد فرمایا :-
میں نے جو یہ آیات پڑھی ہیں ان کے متعلق اپنے مضمون کو بعد میں بیان کروں گا۔
پہلے چند ایسے امور کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو متفرق ہیں۔
ردو تفسیر القرآن پہلے تو میں یہ خوشخبر سنانا چاہتا ہوں کہ خدا تعالی کے فضل سے
پانچ پاروں کے نوٹ لکھنے اور چھنے شروع ہو گئے ہیں ۔ احباب کو
نمونہ دکھانے اور خریداری کی طرف توجہ دلانے کے لئے ان کے پہلے ۱۶ صفحے زائد چھپوائے
گئے ہیں تا کہ وہ اشتہار کا کام دے سکیں اور احباب کو معلوم ہو سکے کہ کس رنگ میں نوٹ
لکھے گئے ہیں۔ جس سے انہیں خود بھی خریدنے کی تحریک ہو اور دوسروں کے لئے بھی محرک
ہوسکیں۔ میں نے اپنے دفتر میں ہدایت دے دی ہے کہ وہ تمام نمائندوں کو ترجمہ کے نمونہ کی
ایک ایک کاپی دے دیں ۔ پچھلے سے پچھلے سال جب ترجمہ قرآن شائع کرنے کی تحریک
ہوئی تھی تو ایک ہزار کے قریب احباب نے اس کے لئے ایک ایک روپیہ بھیجا تھا۔ وہ دس
پارے ابھی چھپنے شروع نہیں ہوئے ۔ یہ نوٹ جو چھاپے جا رہے ہیں ان کے بعد اللہ تعالیٰ
نے چاہا تو پانچ پانچ پارے اس ترجمہ کے شائع کئے جائیں گے ۔ اگر ان کے لئے جنھوں
نے روپیہ بھیجا تھا ، وہ شائع ہونے والے نوٹوں کی قیمت میں منتقل کرالیں ۔
ان نوٹوں کی چھپوائی پر اندازہ ہے کہ ۶-۷ ہزار روپیہ خرچ ہو گا مگر جماعت کی مالی
حالت ایسی نہیں کہ اس کام کے لئے روپیہ مہیا ہو سکے اور ایسی صورت نظر نہیں آتی کہ یہ
اخراجات بہم پہنچ سکیں اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مدرسہ بنات تعمیر کرنے کے لئے چونکہ
ابھی تک جگہ کا فیصلہ نہیں ہوا اور گورنمنٹ نے بھی ہمارے گرلز سکول کو منظور نہیں کیا اور اس
کی تعمیر کے لئے سرکاری امداد نہیں مل سکے گی اس لئے اس کے لئے جو روپیہ جمع ہے وہ اس
خطابات شوری جلد اول
۳۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کام پر لگا دیا جائے اور اس پر جو نفع آئے وہ بھی مدرسہ بنات کا ہی ہو گا۔ امید ہے اسی
سال کے اندر اندر ترجمہ فروخت ہو جائے گا اور دسمبر تک نہ صرف اصل رقم وصول ہو
جائے گی بلکہ نفع بھی حاصل ہو جائے گا ۔ اس عرصہ میں ٹرینڈ اُستانیوں کے لئے کوشش کی جا
رہی ہے اور امید ہے مل بھی جائیں گی کیونکہ بعض احمدی خواتین پڑھ رہی ہیں اور جب
سکول گورنمنٹ نے منظور کر لیا تو امداد بھی حاصل ہو جائے گی ۔ 9 ہزار کے قریب ہماری جمع
کردہ رقم ہو جائے اور ۹ ہزار گورنمنٹ دے دے تو عمارت : تیار ہو سکتی ہے۔
انگریزی ترجمۃ القرآن قرآن کریم کے انگریزی ترجمے کے متعلق ابھی تک میں نہیں
کہہ سکتا کہ کب چھپے ۔ ابھی پندرہ پاروں پر نظر ثانی ہوئی
ہے باقی پندرہ پر نہیں ہوئی ۔ میں امید کرتا ہوں مولوی شیر علی صاحب جلد اسے مکمل کرنے کی
کوشش کریں گے تا کہ میں قرآن کریم کے نوٹوں سے فارغ ہو کر انگریزی ترجمہ قرآن کے
دیباچہ کی تحریر میں مشغول ہو سکوں ۔
کمیشن کی رپورٹ سب سے مقدم چیز جسے آج میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ وہ رپورٹ
ہے جس کے لئے پچھلے سال کمیشن مقرر کیا گیا تھا اور جس نے وہ
مرتب کی ہے۔ اس کے بعض امور کے متعلق کمیشن کے ممبروں کی طرف سے خواہش ظاہر کی
گئی تھی کہ میں اپنے خیالات ظاہر کرنے سے پہلے ان سے تبادلۂ خیالات کرلوں مگر کمیشن
کے دو ممبر ابھی تک نہیں آئے ۔ میں ظہر کے وقت تک ان کا انتظار کرتا رہا۔ کمیشن کے
پریزیڈنٹ صاحب آئے ہیں مگر وہ بھی آخری ٹرین میں آئے ہیں اس لئے ان سے بھی
گفتگو نہ ہوسکی لیکن جو وقت خیال کی جاتی ہے وہ میں نے حل کر لی ہے اس لئے ان سے کسی
مزید مشورہ کی ضرورت نہیں اور میں اپنا فیصلہ بیان کر دوں گا۔
مجلس شوری کے متعلق دو فیصلے لیکن میں اس سے پہلے مجلس شوری سے یہ کہنا چاہتا
ہوں کہ اس کے پچھلے طریق عمل کی وجہ سے میں
نے دو فیصلے کئے ہیں ۔ میں نے مجلس مشاورت کی بنیاد رکھتے ہوئے شروع میں ہی کہا تھا کہ
ابھی سے اس کے متعلق قواعد بنانے مفید نہ ہوں گے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ بعد میں تجربہ سے
ہمارے لئے مشکلات کا باعث ثابت ہوں ۔ پہلے یونہی کام چلنے دینا چاہئے اور جو جو حالات
خطابات شوری جلد اول
۳۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
پیش آئیں ان کے مطابق قواعد تجویز ہوتے رہیں ۔ تجربہ سے یہ بات بہت ضروری ثابت
ہوئی ہے۔
مجلس شوری میں سوالات
مجلس شوری میں ایک کام ایسا ہوتا ہے جس سے اُس
وقار اور سنجیدگی کو نقصان پہنچ رہا ہے جو ہماری جماعت کا
خاصہ ہے اور وہ سوالات کا حصہ ہے باوجود یکہ کہ میں نے دوستوں کو کئی بار اس طرف توجہ
دلائی ہے پھر بھی سوالات اُسی طرز کے ہوتے ہیں جس طرح گورنمنٹوں میں ہوتے ہیں۔ جو
سوال کیا جاتا ہے اُس کے الفاظ کچھ اور ہوتے ہیں لیکن اُن کے نیچے غرض کوئی اور پنہاں
ہوتی ہے۔ سوال کے الفاظ سے جو کچھ ظاہر ہوتا ہے سوال کنندہ کا وہ مطلب نہیں ہوتا بلکہ کوئی
اور ہوتا ہے۔ سوال کرنے والے کی سوال سے غرض اصلاح نہیں ہوتی بلکہ جن پر سوال کیا
جاتا ہے اُنہیں پھنسانا اور گرفت میں لانا ہوتی ہے۔ اس کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جو کا رکن
جواب دیتے ہیں اُن کی بھی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ٹال دیں اور موقع گزار دیں ۔ اس طرح
جہاں سوال کرنے والوں کے دلوں پر زنگ لگتا ہے وہاں جواب دینے والوں کو بھی صدمہ
اُٹھانا پڑتا ہے اور اس طرح تقویٰ اور دیانت کو نقصان پہنچتا ہے۔ چونکہ جو طریق تقویٰ اور
خشیت اللہ کو نقصان پہچانے والا ہو وہ کسی صورت میں بھی مفید نہیں ہو سکتا ۔ اس لئے میں
اسے آئندہ کے لئے بند کرتا ہوں ۔
۔
نقائص کی اصلاح کا کا طریق ایسی اگر کہانی کسی کو سلسلہ کے کاروبار میں کوئی نقص نظر آئے تو
اُس کا فرض ہے کہ وہ صاف طور پر کہے مجھے فلاں نقص
نظر آتا ہے اس کی اس طرح اصلاح کی جائے ۔ یہ ایک جائز اور مفید طریق ہے اور اس کی
میں اجازت دیتا ہوں لیکن یہ کسی طرح جائز نہیں کہ بات دل میں کوئی اور ہو اور ظاہر کوئی
اور کی جائے ۔ اسی طرح یہ بھی جائز نہیں کہ کوئی کارکن جس سے کوئی غلطی ہو وہ اسے
چھپائے اور اُس پر پردہ ڈالنے کے لئے کوئی اور جواب گھڑے۔ دُنیوی حکومتوں میں سوال
کرنے والے کی غرض یہ ہوتی ہے کہ جن سے سوال کیا جائے وہ جواب صحیح نہ دے سکیں اور
لوگوں کو اُن کی بد دیانتی اور نا قابلیت معلوم ہو جائے اور جواب دینے والوں کی غرض یہ ہوتی
ہے کہ گوسوال کرنے والے کی بات ٹھیک ہو تو بھی جواب ایسا دیں کہ وہ غلط ہی معلوم ہو۔
خطابات شوری جلد اول
۳۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
مگر یہ طریق دین اور تقویٰ اور خشیت اللہ کے لحاظ سے سخت مضر ہے اس لئے میں اِسے
مٹاتا ہوں ۔ یعنی سوال کرنے کا جو طریق اب تک رہا ہے اسے بند کرتا ہوں مگر سوال کرنے
کی غرض اور فائدہ کو نہیں مٹاتا ۔ سوال کرنے کا بہت بڑا فائدہ بھی ہوتا ہے اور اگر دوسرے
لوگ کام کرنے والوں کو اُن کے کام کے متعلق مدد دیں تو انہیں بہت کچھ سہارا مل جاتا ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ کارکنوں کی اس طرح مدد کی جائے مگر یہاں شوری میں اتنا وقت نہیں
ہوتا کہ ہر ایک کو مشورہ دینے کا وقت مل سکے۔ اس لئے کوئی ایسا طریق ہونا چاہئے کہ جو
دوست کا رکنوں کے کام میں امداد کرنا اور انہیں فائدہ پہنچانا چاہیں وہ فائدہ پہنچاسکیں۔
ایک
لبعلم کی تجویز بعض اوقات ایک معمولی آدمی کے منہ سے نکلی ہوئی بات بھی
بہت مفید ہو سکتی ہے۔ پچھلے دنوں جب مالی حالت کی اصلاح
کا سوال پیش تھا تو مدرسہ ہائی کے ایک طالب علم نے مجھے لکھا کہ ہر سال سالانہ جلسہ کے
موقع پر کئی سو روپے کے تنور خریدے جاتے ہیں اور پھر ان کی کوئی حفاظت نہیں کی جاتی اور
وہ ٹوٹ جاتے ہیں۔ اگر اس جگہ کو جہاں تنور لگائے جاتے ہیں محفوظ کر لیا جائے تو کئی سو
روپیہ کی بچت ہو سکتی ہے۔
ایک طالبعلم سے یہ بات سن کر مجھے بہت تعجب ہوا اور میں نے خیال کیا کہ غلط ہی
ہو گی لیکن میں نے اطمینان کے لئے عمارت کے فن کے ماہر کے پاس وہ کاغذ بھیج کر رائے
طلب کی تو انہوں نے لکھا ٹھیک ہے اور اس طرح بچت ہو سکتی ہے۔ اب اگر اس زمین کا
جہاں تنور لگائے جاتے ہیں فرض کر لیں کہ ایک روپیہ ماہوار کے حساب سے ۱۲ روپے کرایہ
دینا پڑے تو بھی کئی سو کا فائدہ ہو سکتا ہے۔
تجاویز کب پیش کی جائیں پس تجویزیں بڑے تو الگ رہے بعض اوقات بچوں کو
کی کبھی بھی تو ہو جاتی ہے
بھی اچھی سوجھ جاتی ہے۔ اس لئے میں نے آئندہ کے
لئے یہ رکھا ہے کہ بجائے سوال کے رنگ میں کوئی بات پیش کرنے کے تجویز کے طور پر پیش لئے یہ رکھا ہے کہ بجائے سوال کے رنگ
کی جائے اور وہ بھی شوری کے ایام میں نہیں بلکہ دورانِ سال میں جب بھی کوئی بات معلوم میں میں
ہوا سے پیش کر دینا چاہئے ۔ اس قسم کی تجاویز اس کمیشن کے پاس بھیج دی جایا کریں گی جو ہر
سال یا دوسرے سال سلسلہ کے کاموں کی پڑتال کے لئے مقرر کیا جایا کرے گا ۔ پھر جن
خطابات شوری جلد اول
٣٧٠
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
تجاویز کو کمیشن منظور کر لے گا اُن کے متعلق میں فیصلہ کر دیا کروں گا اور جنہیں کمیشن رد کر
دے گا اور میرے نزدیک بھی مفید نہ ہوں گی اُنہیں میں رڈ کر دوں گا اور اگر میرے نزدیک
مفید ہوئیں تو منظور کر لی جائیں گی ۔ پس موجودہ طریق سے سوال کرنے کی غرض چونکہ محض
چھیڑ خانی ہوتی ہے اور اس سے بجائے فائدہ کے نقصان ہوتا ہے اس لئے اب کے تو میں
اجازت دے دوں گا لیکن آئندہ اس طرح سوالات کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔ آئندہ
یہ کی ہو رہی
سوال کے طور پر نہیں بلکہ تجویز کے طور پر بات پیش کرنی چاہئے کہ فلاں محکمہ میں یہ غلطی
ہے، اُس کی اس طرح اصلاح ہونی چاہئے ۔ یعنی غلطی اور نقص بھی بیان کیا جائے اور اس کی
اصلاح کی صورت بھی پیش کی جائے ۔ اس پر کمیشن غور کر لے گا اور پھر میں فیصلہ کر دوں گا۔
دوسرا امر تجاویز کے متعلق ہے۔ اس کے متعلق بھی غور کر کے دیکھا گیا ہے کہ یہ ایک
تکلیف دہ سوال بنتا جا رہا ہے ۔ مجھے کوئی ایسا آدمی معلوم نہیں جس کے خیال میں کوئی نہ کوئی
اچھی تجویز نہ آتی ہو لیکن اگر ہر شخص جو تجویز پیش کرے وہ لے لی جائے تو ہر سال ایسی
تجاویز کا ڈھیر لگ جایا کرے اور جس کی تجویز رڈ کی جائے وہ سمجھتا ہے سارا کام ہی فضول
ہو رہا ہے۔ چونکہ ایسے امور کے متعلق جماعت کی تربیت ابھی نہیں ہوئی اس لئے ہر شخص جس
کے خیال میں کوئی تجویز آئے وہ سمجھتا ہے اس پر ضرور مجلس مشاورت میں غور کرنا چاہئے اور
نہ صرف غور ہونا چاہئے بلکہ اس پر عمل بھی کرنا چاہئے ۔ حالانکہ ایسی تجاویز پیش کرنا جن پر
حالات اور واقعات کا لحاظ کرتے ہوئے عمل ہو سکے بہت مشکل کام ہے۔ گورنمنٹوں میں دیر
دیر تک کوئی پرائیوٹ بل پیش نہیں ہوتا بلکہ سرکاری کارگن ہی اکثر بل پیش کرتے ہیں کیونکہ
وہ دوسروں کی نسبت حالات سے زیادہ واقف ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں عام طور پر
بیرونی احباب ہی تجاویز پیش کرتے ہیں حالانکہ ان تجاویز میں سے بیسیوں ایسی ہوتی ہیں جو
ان کے پیش کرنے سے بہت پہلے ہمارے دماغ میں آئی ہوتی ہیں مگر مشکلات کی وجہ سے
ان پر عمل نہیں کر سکتے ۔ مثلاً ان پر عمل کرنے کے لئے سرمایہ نہیں ہوتا اور جاری شدہ کاموں
میں مشکلات پیش آ رہی ہوتی ہیں اس لئے کوئی تجویز زیر عمل نہیں لائی جاسکتی ۔
مشورہ لینے کا حق علاوہ ازیں یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ مشورہ لینے کا حق اسلام نے
نبی کو اور اس کی نیابت میں خلیفہ کو دیا ہے مگر کوئی یہ ثابت نہیں کر
خطابات شوری جلد اول
۳۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
سکتا کہ نبی یا خلیفہ کے سامنے تجاویز پیش کرنے کا حق دوسروں کے لئے رکھا گیا ہے۔ کوئی
ایسی مثال نہیں مل سکتی کہ کسی نے اپنی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
سامنے تجویز پیش کی ہو اور اُسے اپنا حق سمجھتا ہو۔ میں نے تجاویز پیش کرنے کا جو طریق رکھا
تھا وہ اس خیال سے رکھا تھا کہ تجاویز اویز میرے میرے پاس آئیں گی اور میں ان میں سے جو
سمجھوں گا وہ لے لوں گا مگر اب صورت یہ ہو گئی ہے کہ جس کی تجویز نہ لی جائے وہ سمجھتا ہے
اُس کا حق مارا گیا۔
جو مفید
فیصلہ اس وجہ سے میں فیصلہ کرتا ہوں کہ آئندہ مجلس شوری میں تجویز پیش کرنے کی کسی کو
اجازت نہ ہوگی ۔ ہاں میرے پاس ہر احمدی اپنی تجاویز بھیج سکتا ہے اور میں ایسے
دوستوں کا ممنون ہوں گا اور ان کی بھیجی ہوئی تجاویز سے فائدہ اُٹھاؤں گا لیکن اگر کوئی یہ
لکھے گا کہ اس کی تجاویز مجلس شوری میں پیش کی جائیں تو خواہ وہ مفید ہوں تو بھی اس سال
مجلس میں پیش نہیں کروں گا ۔ پس کسی کو اس شرط کے ساتھ کوئی تجویز نہ بھیجنی چاہئے کہ اسے
مجلس شوری میں پیش کیا جائے۔ یہ فیصلہ کرنا میرا کام ہوگا ، میں اگر ضرورت سمجھوں گا تو
مشورہ کے لئے شوری میں پیش کر دوں گا اور اگر نہ سمجھوں گا تو نہیں پیش کروں گا اور خود اس
سے جو فائدہ اُٹھا سکوں گا اُٹھاؤں گا۔ پھر ضروری نہیں کہ مجلس شوری کے موقع پر ہی تجاویز
بھیجی جائیں سارے سال میں جس وقت کوئی چاہے تجاویز بھیج سکتا ہے۔ میرے نزدیک
اگر اسی سال اُن پر غور کرنا ضروری ہوا تو اسی سال مجلس شوری میں پیش کر دوں گا اور آئندہ
سال ضروری ہوا تو اس کے لئے نوٹ کرلوں گا۔
پس یہ بات بخوبی یاد رکھنی چاہئے کہ مجلس میں کوئی تجویز پیش کرنے کا حق محض خلیفہ کو
ہے اور کسی کو نہیں اس لئے تمام تجاویز میرے پاس آنی چاہئیں نہ کہ مجلس میں پیش کرنے کے
لئے بھیجنی چاہئیں ۔
مستریوں
کے فتنہ کے متعلق کیا کرنا چاہئے؟ دو باتیں اور ہیں جن کے متعلق میں احباب سے پرائیوٹ مشورہ
لوں گا ، وہ ایجنڈا میں نہیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ فتنہ کے متعلق ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ اور نا میں نہیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ موجودہ فتنہ کے متعلق
دوسرے یہ کہ جو لوگ منافق ثابت ہوں ، ان کے متعلق کیا طریق عمل اختیار کرنا چاہئے؟
خطابات شوری جلد اول
۳۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ایسے لوگوں کے متعلق میں نے ایک کمیشن بٹھایا ہے جو محنت سے کام کر رہا ہے لیکن پیشتر اس
کے کہ اس کے متعلق کوئی قدم اُٹھائیں میں چاہتا ہوں کہ احباب سے اس کے متعلق مشورہ
کرلوں اور چونکہ یہ پرائیویٹ مشورہ ہوگا اِس لئے اُس وقت وزیٹرز کو اُٹھا دیا جائے گا۔
منافقوں سے کیا سلوک کیا جائے؟ پس ایک تو یہ غور کرنا ہے کہ اس فتنہ کے مقابلہ
کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئے اور دوسرے یہ
کہ جو لوگ منافق ثابت ہوں ان کے ساتھ کیا معاملہ کیا جائے؟ میں غور کے بعد اس نتیجہ پر
پہنچا ہوں کہ ہماری ایک طے شدہ پالیسی ہونی چاہئے جس کے مطابق ہم ہر معاملہ میں عمل کر
سکیں ۔ بغیر طے شدہ پالیسی کے کسی سے کوئی سلوک کیا جاتا ہے اور کسی سے کوئی ، اس لئے
شکایت پیدا ہوتی ہے۔
کو ۔ کمیشن تو کئی کمیشن کی رپورٹ کے متعلق اب میں کمیشن کی رپورٹ کو لیتا ہوں کہ بار مقرر کئے گئے مگر یہ پہلا کمیشن ہے جس نے اپنے
کام کے لئے وقت دیا ، محنت کی اور رپورٹ پیش کی ہے اور یہ پہلی رپورٹ ہے جو اس قدر
محنت اور کوشش سے لکھی گئی ۔
کے کمیشن کا قابل تعریف کام ایک واقعہ جس کے متعلق مجھے ابھی ابھی اطلاع پہنچی ہے اگر وہ نہ ہوا ہوتا تو میں اس کمیشن کی بہت تعریف
کرتا کیونکہ کمیشن کے ممبروں نے ہمارے لئے کام کیا۔ ان کے مشاغل ، ان کی مصروفیتیں ،
ان کی ضرورتیں ویسی ہی ہیں جیسی دوسروں کی مگر پہلے کمیشنوں نے کام نہ کیا اور اس کمیشن
نے کام کیا۔ اس قسم کا کام نہ کرنے والوں کی ایک مثال وہ کمیٹی ہے جو امداد باہمی کے متعلق
تجویز کی گئی ہے مگر اس نے کوئی کام نہیں کیا۔ اس قسم کی کمیٹیوں نے بتا دیا کہ جن احباب کو
ان میں کام کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا ہے وہ اپنے اوقات کی قربانی کرنے کے لئے تیار
نہیں ہوتے یا اُتنی قربانی کے لئے تیار نہیں ہوتے جتنی ضروری ہوتی ہے مگر اس کمیشن نے
وقت صرف کیا اور کافی وقت صرف کیا۔ ممبر صاحبان دو دفعہ اس کام کے لئے قادیان
آئے ، لمبی لمبی شہادتیں لیں ۔ شاید ۱۲ - ۱۳ سو صفحات شہادتوں وغیرہ کے ہوں گے ۔ پھر کمیشن
نے جو رپورٹ تیار کی ہے وہ بھی کافی بڑی ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۳۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہر انسان سے غلطی ہو سکتی ہے بے شک ان سے بعض غلطیاں بھی ہوئی ہیں اور ہر
۔
انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں اور میں نہیں سمجھتا
ممبران کمیشن جیسے تجربہ کار اور علم والے لوگ یہ سمجھتے ہوں کہ اُن سے کوئی غلطی نہیں ہو سکتی یا
کسی شخص کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اُس سے غلطی نہ ہو گی ۔ تمام انسانوں سے مکمل انسان
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے مگر آپ نے بھی فرمایا ہو سکتا ہے کہ میں ایک فیصلہ
کروں اور غلطی سے ایک کا حق دوسرے کو دے دوں مگر اس طرح دوسرے کا حق اس کے
لئے جائز نہ ہو جائے گا بلکہ وہ اُس کے لئے آگ کا ٹکڑا ہو گا۔
پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی اجتہادی غلطی کر سکتے ہیں تو کمیشن کے
سمجھدار، تجربہ کار اور علم والے لوگ کس طرح سمجھ سکتے ہیں کہ ان سے غلطی نہیں ہو سکتی ۔ ان
سے بھی غلطی کا امکان ہے اور ان سے غلطیاں ہوئی ہیں مگر باوجود اس کے جو کام انہوں نے
کیا ہے اُسے مد نظر رکھتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ پہلی دفعہ یہ کام کیا گیا ہے جس کے
لئے انہوں نے پوری محنت کی ہے، کافی وقت صرف کیا ہے اور ایک لمبی رپورٹ مرتب کی
ہے، جماعت کے شکریہ کے مستحق ہیں اور دوسروں کے لئے نمونہ ہیں ۔ اگر وہ اصحاب بھی جو
کمیشنوں اور کمیٹیوں کے لئے نامزد ہوا کریں اِسی طرح کام کیا کریں تو تھوڑے عرصہ میں
بہت سے اح سے احباب کو سلسلہ کے حالات سے سے کافی واقفیت ہو جائے اور اگر کوئی کسی بات پر
اعتراض کرے تو واقفیت کی بناء پر وہ خود جواب دے سکیں ۔
افسوسناک امر وہ امر جو میرے کانوں میں پڑا، ابھی تحقیق طلب ہے اس لئے میں اس
کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا مگر اس کی وجہ سے میں اُس جوش سے کمیشن کی
تعریف نہیں کر سکتا جس سے کرنا چاہتا ہوں ۔ اگر وہ بات صحیح ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ کمیشن
کے ممبروں کا تو حق ہے کہ دوسروں پر جرح کریں لیکن خلیفہ کا حق نہیں کہ ان پر جرح کرے اور
اگر یہ درست ہے تو پھر خلافت فضول ہے اور ہم اُسی مقام پر آجاتے ہیں جس پر غیر مبائعین
ہیں اور خلیفہ کی بیعت کرنی فضول ہے۔ خلافت کے معنی ہیں نبوت کا قائم مقام درجہ ۔ اور
خلیفہ کا فیصلہ اسی طرح تسلیم کرنا ضروری ہے جس طرح نبی کے فیصلہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے
فرمایا ہے ۔ فَلا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ
XXX
خطابات شوری جلد اول
۳۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا کہ اس فیصلہ
کے تسلیم کرنے میں کوئی حرج اور تنگی محسوس نہ ہو ۔
رپورٹ کے نقائص چونکہ مجھے رپورٹ کی خوبیوں پر لمبا عرصہ بولنا ہے اس لئے ضروری سمجھتا ہوں کہ اس کے نقائص سوائے ایک کے پہلے
بیان کر دوں ۔
رپورٹ لکھنے والوں نے بعض سامان اور مصالح جمع کئے مگر ان کے متعلق لکھنا بھول
گئے حتی کہ نوٹ دینا بھی بھول گئے مثلاً کمیشن کی مسل میں ایک کاغذ تعلیم کے متعلق ہے جس
میں تجاویز درج ہیں مگر اُس پر ممبروں کے دستخط نہیں ہیں اور نہ اُس پر ان کی طرف سے کچھ
لکھا ہوا ہے۔ آئندہ جو کمیشن مقرر ہو اُسے یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ جو سامان وہ جمع
کرے اُس پر دستخط ہوں اور ہر کا غذ نمبر دے کر شامل کیا جائے تا کہ ضروری امور کے متعلق
بحث کرتے اور رپورٹ لکھتے وقت معلوم ہو سکے کہ فلاں کا غذ رہ گیا ہے اور رپورٹ لکھتے
وقت نظر انداز ہو گیا ہے ۔
اسی طرح کمیشن سے ایک غلطی یہ ہوئی کارکنوں کو جوابدہی کا موقع دینا چاہئے ایک کے بعض امین ہے کہ بعض امور کے متعلق جب کہ
بعض کارکنوں کے خلاف کمیشن نے رائے قائم کی ہے، ان کو موقع نہیں دیا گیا کہ جو الزام
ان پر لگتا ہے اُس کے متعلق وہ جواب دے سکیں اور تشریح پیش کریں۔ چونکہ کمیشن کے ایک
ممبر نے ناپسند کیا ہے کہ ان کی باتوں پر تنقید کی جائے اس لئے مجھے یہ کہنا پڑتا ہے کہ گو کمیشن
کے ممبروں کی نسبت میرا سیاسی مطالعہ زیادہ ہے مگر باوجود اس کے ان کی رپورٹ کے بعد سے
میں نے مختلف کانسٹی ٹیوشنز کے متعلق کتب منگا کر اُن کا مطالعہ کیا ہے اور ان سے یہی معلوم
ہوتا ہے کہ کمیشن کا یہ طریق درست نہیں ہے ۔ آخری موقع کا رکن کو جواب دینے کا ضرور دیا
جاتا ہے۔ اس سے کمیشن کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں پیدا ہو سکتی تھی مگر جس کے متعلق وہ
کوئی فیصلہ کرے اُس کے ساتھ انصاف ہو جاتا کہ جس پر کوئی الزام لگایا گیا اُسے صفائی کا
موقع دے دیا گیا ۔ چونکہ کمیشن نے ایسا موقع نہیں دیا اس وجہ سے بعض نقائص پیدا ہو گئے
ہیں۔ مثلاً بجٹ کے متعلق لکھا ہے کہ اس میں ایک غیر معمولی مد ہونی چاہئے ۔ جو بجٹ چھپا
خطابات شوری جلد اول
۳۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہوا کمیشن نے دیکھا اُس میں یہ مد نہ تھی لیکن یہ چھپائی کی غلطی سے رہ گئی تھی ، دراصل یہ مدرکھی
جاتی ہے۔ اگر کمیشن اس کے متعلق بیت المال سے پوچھ لیتا کہ یہ مد رکھی جاتی ہے یا نہیں؟
اور اگر نہیں تو کیوں؟ تو اُسے بیت المال والے جواب دے دیتے کہ ہاں رکھی جاتی ہے۔
اور یہ مد بھی پاس ہو چکی ہے مگر چھپنے میں غلطی سے رہ گئی اس سے اس غلطی کا ازالہ ہو جاتا۔
نظارت کا گریڈ اسی طرح ایک سوال صیغہ تعلیم و تربیت میں گریڈوں کے متعلق تھا اور
وہ یہ کہ ایک شخص کو نظارت کا گریڈ مل گیا۔ جس شخص کے متعلق یہ بات
تھی کمیشن نے سمجھا کہ اُس نے اِس بارے میں اپنا بیان دے دیا ہے مگر اُس نے نہ دیا تھا
بلکہ میاں بشیر احمد صاحب سے ذکر آیا تو انہوں نے جواب دیا تھا۔ اس قسم کی غلطیاں رپورٹ
میں ہیں مگر تین چار سے زیادہ نہیں اور خوبیاں بہت زیادہ ہیں اور رپورٹ قابلِ قدر ہے
جس سے ہم آئندہ بہت فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔
کمیشن کی سفارشات کمیشن نے گل ۲۷ سفارشات کی ہیں۔ جن میں آٹھ ایسی ہیں
جن سے جزوی اختلاف ہے اور ایک دو ایسی ہیں جن سے شکلی
اختلاف ہے۔
کمیشن کے کام پر خوشی غرض کمیشن نے بہت قابل تعریف اور مفید کام کیا ہے اور کسی ممبر کی غلطی سے اس کام پر پانی نہیں پھیرا جا سکتا۔
کمیشن کا کام باعث خوشی ہے اور میں اس پر خوشی اور امتنان کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا
ہوں کہ اگر کوئی اور کمیشن مقرر کیا گیا تو اس کے ممبر بھی اسی طرح خوشی اور محنت سے کام
کریں گے بلکہ ان سے بڑھ کر کام کریں گے ۔ میں تو اس ممبر کو بھی مستفنے نہیں کرتا مگر باقیوں
سے کہتا ہوں اگر پھر ان کے سپرد کوئی کام کیا گیا تو وہ پہلے سے بڑھ کر خوشی سے کریں گے
کیونکہ یہ کام ہمارا نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کام ہے اور پھر اُس خدا کا
کام ہے جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھیجا۔ اول تو خلیفہ سے ناراضگی شرعاً
جائز نہیں لیکن اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو میں اُسے کہتا ہوں یہ سلسلہ خلیفہ کا نہیں بلکہ خدا کا
ہے اور اگر کوئی خدا سے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے تو لڑے ورنہ سلسلہ کا ہر کام بشاشت اور
خوشی سے کرنا چاہئے اور اپنے ذاتی کام کی نسبت بہت زیادہ محنت، جوش اور اخلاص سے
خطابات شوری جلد اول
کرنا چاہئے ۔
۔
۳۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کمیشن مجلس شوری کا قائم مقام نہیں اس موقع پر میں ایک اور بات صاف کر دینا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ یہ جو کمیشن ہے
یہ مجلس شوری کا قائم مقام نہیں ہے۔ بعض لوگوں کو غلطی لگی ہے اور خود کمیشن کے بعض ممبروں
کو بھی غلط فہمی ہوئی ہے کہ اُنہوں نے کمیشن کو مجلس شوری کا قائم مقام سمجھا ہے حالانکہ مجلس
شوری اپنی ذات میں کوئی حق نہیں رکھتی ۔ وہ میرے بُلانے پر آتی اور آ کر مشورہ دیتی ہے
اور ہمیشہ خلیفہ کے بُلانے پر آئے گی اور اُسے مشورہ دے گی ۔ ورنہ اپنی ذات میں کوئی حق
نہیں رکھتی کہ مشورہ دے اور کمیشن خلیفہ نے مقرر کیا تا کہ وہ اُس کام کا معائنہ کرے جو
کا رکن کر رہے ہیں اور جس کی نگرانی خلیفہ کا کام ہے۔ خلیفہ چونکہ اس قدر فرصت نہیں رکھتا
کہ خود تمام کاموں کی نگرانی کر سکے اِس لئے اُس نے اپنی تسلی کے لئے کمیشن مقرر کیا تا کہ
وہ دیکھے کہ کارکنوں کے سپر د جو کام ہے اُسے وہ کس طرح کر رہے ہیں ۔
غرض کمیشن خلیفہ کی طرف سے مقرر ہوا۔ ہاں اتنا فرق رکھا گیا کہ کمیشن کے ارکان
مجلس شوری کے ممبروں میں سے منتخب کر لئے گئے کیونکہ اس موقع پر احباب سامنے ہوتے
ہیں۔ پس اس کمیشن کی رپورٹ بھی خلیفہ کے ہی سامنے پیش ہونی چاہئے اور وہی اس کے
متعلق فیصلہ کرے گا۔ چونکہ یہ کمیشن کی پہلی رپورٹ ہے اس لئے غلطیوں کا وہ پرانا ذخیرہ جو
دیر سے جمع ہوتا چلا آیا ہے اُن کا اس میں ذکر ہے۔ اگر پہلے بھی اسی طرح کمیشن مقرر ہوتے
رہتے تو اس وقت اس قدر غلطیاں نہ اکٹھی ہوتیں ۔ پس اس رپورٹ میں غلطیوں کا جو ذکر
ہے اس کے یہ معنی نہیں کہ خاص طور پر غلطیاں اور نقائص پائے جاتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ ایک
لمبے عرصہ سے چونکہ اس طرح دیکھ بھال نہ ہوئی تھی اس لئے ذخیرہ جمع ہوتا گیا۔
اب میں کمیشن کی سفارشات کے متعلق اظہار خیالات کرتا ہوں ۔
پہلی سفارش پہلی سفارش کمیشن کی یہ ہے کہ نظارتیں اس غرض کو مد نظر رکھتے ہوئے جس
کے لئے ان کا قائم کرنا ضروری خیال کیا گیا تھا، اپنے فرائض کو کما حقہ سوائے
نظارت دعوة و تبلیغ پورا نہیں کر رہی ہیں اور اس کوتاہی کو رفع کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ ناظر صاحب دعوة و تبلیغ ، ناظر صاحب تعلیم و تربیت ، ناظر صاحب بیت المال اور