مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۳۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ناظر صاحب امور عامہ و خارجہ مہینہ میں پندرہ یوم یا کم و بیش دورہ کیا کریں اور جماعت کی
مالی ، روحانی، اخلاقی حالتوں کا خود ملاحظہ کر کے مناسب تجاویز سوچا کریں ۔
سفارش کے میں
دو حصے سمجھتا ہوں ۔ ایک یہ کہ ناظر صاحبان دورہ کر کے
فیصلہ اِس سفار
دیکھیں کہ مختلف جماعتوں میں ان کے جو نائب مقرر ہیں وہ اپنا مفوضہ کام اچھی
طرح کر رہے ہیں یا نہیں؟ اور ان کے کام کو زیادہ عمدہ اور مفید بنانے کے لئے کیا تجاویز ہو
سکتی ہیں؟ اور دوسرا یہ کہ ان کے دوروں کا وقت مقرر کیا جائے۔ میرے نزدیک پہلا حصہ
نہایت ضروری اور اہم ہے۔ ناظر صاحبان جب تک جماعتوں کا دورہ نہ کریں گے اور
بیرونی کارکنوں کے کام کو نہ دیکھیں گے، باہر کی جماعتوں کا نظام عمدہ طور پر قائم نہ ہوگا۔
اس وجہ سے میں اس حصہ کے ساتھ گلی طور پر متفق ہوں کہ ناظروں کو ضرور دورہ کرنا ۔
چاہئے
اور دیکھنا چاہئے کہ باہر کی جماعتوں میں جو سیکرٹری مقرر ہیں وہ عمدگی سے کام کر رہے ہیں یا
نہیں ۔ ان کے راستے میں کیا مشکلات ہیں اور ان کے کام کو زیادہ بہتر اور مفید بنانے کے
لئے کیا تجاویز اختیار کی جاسکتی ہیں اور جماعتوں سے مل کر ایسے اصول طے کئے جائیں کہ
جن پر عمل کرنے سے کام عمدگی سے ہو سکے ۔
بعض جماعتیں جو پہلے اچھا کام کرنے والی تھیں اس لئے گر گئیں کہ ناظروں نے
دورہ نہ کیا اور ان کے کام کو نہ دیکھا۔ وہاں سے کام میں نقائص اور مشکلات کے متعلق
چٹھیاں آئیں مگر یہاں سے ان نقائص اور مشکلات کو دور کرنے کے متعلق کوئی کارروائی نہ
کی گئی۔ آخر وہ لوگ خاموش ہو کر بیٹھ گئے اور سستی اور کاہلی کا شکار ہوتے ہوتے بالکل گر
گئے اور یہاں ناظر اُن سے ناراض ہو کر بیٹھ گئے حالانکہ خدا اُن لوگوں سے بھی ناراض نہیں
ہوتا جو اُس کی سخت نافرمانیاں کرتے ہیں اور اُن کو چھوڑ نہیں دیتا اور دین میں ناراضگی کا کیا
مطلب؟ ناظروں کا فرض تھا کہ جو لوگ کسی وجہ سے رُوٹھ گئے تھے اُنہیں مناتے اور ان کی
شکائیتیں دور کرتے اور یہ کام دورہ کے ذریعہ بخوبی ہو سکتا تھا۔ دُنیا کی کوئی گورنمنٹ نہیں
جس نے ملک میں افسروں کا دورہ ضروری نہ قرار دیا ہو۔ اسی ملک کی گورنمنٹ کو دیکھ لو،
اس کے وزراء مختلف مقامات پر دورہ کے لئے جاتے ہیں اور ملک میں چکر لگاتے رہتے
ہیں۔ پس انتظام کو درست رکھنے کے لئے دورہ ضروری ہے مگر ہر ماہ میں پندرہ روزہ دورہ

خطابات شوری جلد اول
۳۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کے ساتھ میں متفق نہیں ہوں کیونکہ اس طرح دفتری کام میں نقص پیدا ہو جائے گا ۔ گو کمیشن
کی یہ رائے ہے کہ دفتری نگرانی میں ناظروں کا اتنا حصہ نہیں ہے کہ ان کے نہ ہونے کی وجہ
سے نقص پیدا ہو جائے مگر ہو سکتا ہے کہ جس دفتر کا کمیشن نے معائنہ کیا ہو وہ پوری طرح کام
نہ کرتا ہو مگر کام کے لحاظ سے ناظروں کا بہت وقت کے لئے مرکز میں موجود ہونا ضروری
ہے۔ مجھے ان سے کام پڑتا رہتا ہے اور بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ اگر کوئی ناظر موجود نہ
ہو تو کئی کاموں کو اُن کے آنے تک ملتوی کرنا پڑتا ہے چونکہ ناظروں سے کام لینے والا میں
ہوں ، مجھے ان سے مشورے لینے پڑتے ہیں اس لئے میں جانتا ہوں کہ ان کی مرکز میں کس
قدر ضرورت ہے ۔ اگر وہ کہیں باہر جائیں تو کئی باتوں کے متعلق ان کے آنے کا انتظار کرنا
پڑتا ہے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ناظروں کے لئے دورہ کرنا بھی ضروری ہے۔ اس
لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ ایک وقت میں دو ناظر دورہ پر رہیں ۔ ایک دورہ فروری اور
مارچ میں ہو۔ دو ناظر اس موقع پر دورہ کے لئے نکل جائیں ۔ ان کا دورہ خواہ مہینہ کا ہو یا
ڈیڑھ مہینہ کا ، ان کے کام کا چارج دوسرے ناظر لے لیں۔ پھر دوسرا دورہ ۱۵ رستمبر سے
۱۵ نومبر تک جو مہینہ یا ڈیڑھ مہینہ کا ہو مقرر کر لیں ۔ آگے دورہ کی تفصیلات کے لئے ہم
ناظروں کو پابند نہیں کرنا چاہتے بلکہ اس میں آزاد رکھنا چاہتے ہیں جس طرح وہ مناسب
سمجھیں طے کر لیں ۔ دورہ کے وقت کو بھی ضرورت کے مطابق وہ آگے پیچھے کر سکتے ہیں
لیکن ہر ششماہی میں ایک دوره دو ناظروں کا علیحدہ علیحدہ جہات میں اس طرح کہ سب
ہندوستان کا کام ان کی نگاہ میں آ جائے ، ان کے لئے ضروری ہے۔ ہر ماہ میں پندرہ روز
دورہ میں کام کا بھی حرج ہوگا اور روپیہ بھی بہت خرچ کرنا پڑے گا ۔ جو قوم اپنا وقار قائم رکھنا
چاہتی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ اپنے معززین کا احترام کرے۔ میں یہ اجازت نہیں
دوں گا کہ ایک ناظر محصل کی طرح جائے بلکہ اس کا واجب احترام کرنا ضروری ہوگا
کیونکہ وہ خلیفہ کا نائب ہوتا ہے۔ ضروری ہوگا کہ جس صیغہ کا ناظر کہیں جائے ، وہاں کی
جماعت میں اُس صیغہ کا جو انچارج ہو وہ اُسے ریسیو کرے۔ پہلے سے جلسہ کا انتظام کر دیا
گیا ہو اور جماعت کو ایک جگہ جمع کرنے کا انتظام ہو چکا ہو۔ اس وجہ سے زیادہ دورے نہیں
رکھے جا سکتے بلکہ تھوڑے ہی رکھے جائیں گے ۔ دورہ کے لئے وقت پہلے سے مقرر کیا جائے

خطابات شوری جلد اول
۳۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
گا اور اعلان کر دیا جائے گا ۔ اس کے لحاظ سے جماعتوں کو تیار رہنا ہوگا اور جو ناظر دورہ پر
جائے وہ اس دورہ میں دوسری نظارتوں کا کام بھی کر سکتا ہے۔ اس کا یہ بھی فائدہ ہو سکتا ہے
کہ ناظر جماعت کے ہر طبقہ سے واقف ہو جائیں گے ۔ گو ایک صیغہ کے اصل ناظر کا دورہ
کرنا جتنا مفید ہو سکتا ہے اُتنا دوسرے ناظر کا دورہ اس صیغہ کے لئے مفید نہیں ہو سکتا ، لیکن
پھر اُس کی باری آ جائے گی ۔ اس طرح ایک دو سال میں ہر ناظر ہندوستان کی سب
جماعتوں سے ذاتی تعارف پیدا کر لے گا ۔ پس میں ناظروں کے لئے سال میں دو دورے
تجویز کرتا ہوں ۔
دوسری سفارش کمیشن کی دوسری سفارش یہ ہے کہ پر لیس اور اخبارات ناظر صاحب تألیف و تصنیف کے ماتحت کر دیئے جائیں اور ناظر صاحب تألیف و
تصنیف مختلف اخبارت و رسالہ جات کا ملاحظہ کر کے ان میں جو کچھ احمدیت یا اسلام کے
متعلق ہو اُس کی تردید یا تائید میں تصانیف کرتے یا کراتے رہیں اور احمدی بچوں کے لئے
بالخصوص اور تمام ہندوستان کے لئے بالعموم تعلیمی نصاب جس سے اخلاق فاضلہ پیدا ہوں
مرتب کرتے یا کراتے رہیں اور سلسلہ کے اخبارات کی نگرانی فرما کر ان میں اس قسم کی
اصلاحات فرماتے رہیں جن کے ذریعہ سے اپنی جماعت اور غیروں میں ان کے مطالعہ کا
شوق پیدا ہو کر آمدنی میں اضافہ ہو۔
فیصلہ یہ سفارش پیش کرنے کی نے کی ایک وجہ یہ بیان کی گئی ہے کہ نظارت دعوۃ و تبلیغ کے پاس
-
کام زیادہ ہے، اس کے کام کا ایک حصہ دوسری نظارت میں کر دیا جائے ۔
میں نے اس سفارش کے متعلق یہ رائے قائم کی ہے کہ بے شک اخبار اور رسالے بھی
تصنیف سے تعلق رکھتے ہیں مگر تصنیفیں دوقسم کی ہوتی ہیں ایک عارضی اور دوسری مستقل ۔
اخبار مستقل تصنیف نہیں ہیں بلکہ ان کا یہ کام ہوتا ہے کہ ہنگامی طور پر جو غوغا پیدا ہو اُس کا
مقابلہ کیا جائے اور یہ کام دعوۃ و تبلیغ سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے میں یہ فیصلہ کرتا ہوں
که رسائل تو نظارت تألیف و تصنیف کے ماتحت ہوں اور اخبار دعوۃ و تبلیغ کے ماتحت ۔ مثلاً
ریویو اردو اور انگریزی تألیف و تصنیف کے ماتحت ہوں اور الفضل سن رائز اور مصباح
دعوۃ و تبلیغ کے ماتحت ۔ آئندہ بھی اگر کوئی ماہوار رسالہ نکلے یا اس سے زیادہ عرصہ کا تو وہ

خطابات شوری جلد اول
تأليف و تصنیف کے ماتحت ہو۔
۳۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
باقی سفارش جو کمیشن کی تألیف و تصنیف کے صیغہ کے متعلق یہ ہے کہ انہیں اپنے اصل
کام یعنی مستقل لٹریچر کے مہیا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور نصاب تعلیم کے مکمل
کرنے اور مخالفین کے اعتراضوں کا جواب کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ میں
اس سے متفق ہوں ۔ کمیشن کی رپورٹ پر اس صیغہ کو جلد سے جلد عمل کرنا چاہئے اور چاہئے کہ
وہ کسی آدمی کو اس قسم کے متفرق کاموں کے لئے فارغ کریں جو کہ نصاب بنائے اور وقتی
ضرورت پوری کرے۔
تیسری سفارش کمیشن کی تیسری سفارش یہ ہے کہ نظارت ضیافت کو نظارت کے نام
سے موسوم نہ کیا جائے بلکہ انسپکٹر یا محافظ کے نام سے اس کے اعلیٰ افسر
کو موسوم کیا جائے ۔ اسی طرح ناظر مقبرہ بہشتی کو بھی ناظر کے نام سے موسوم نہ کیا جائے بلکہ
-
وہ پریذیڈنٹ مجلس کار پردازان مصالح مقبرہ بہشتی کے نام سے ہی موسوم رہیں ۔
فیصلہ میرے نزدیک اس سوال سے کمیشن کا تعلق نہ تھا۔ کمیشن کا کام یہ تھا کہ رپورٹ
کرے ناظر اپنے مقررہ فرائض کو عملہ اور اس رقم کو مد نظر رکھتے ہوئے جو اُن کے
لئے منظور کی جاتی ہے کما حقہ ادا کر رہے ہیں یا نہیں؟ اسے اس امر سے کوئی تعلق نہ تھا کہ
کسی صیغہ کے انچارج کا نام ناظر ہو یا انسپکٹر اور چونکہ ناظر ضیافت آنریری ہے اور اس کا
کوئی بار سلسلہ پر نہیں پڑتا ۔ پھر چونکہ یہ وہ کام ہے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
خود کرتے رہے اور آپ نے اسے سلسلہ کا بہت اہم کام قرار دیا۔ اس لئے میری غیرت
برداشت نہیں کرتی کہ اس کام پر جسے مقرر کیا جائے وہ انسپکٹر ہو اور خاص کر اس وقت جب
کہ اس کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ کرنا نہیں پڑتا ۔ پس میں اس صیغہ کے افسر کا نام ناظر
برقرار رکھتا ہوں ۔ اگر دوسرے کام مجھے اجازت دیتے اور لوگ اعتراض نہ کرتے کہ خلیفہ
روپیہ اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے تو وہ کام جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود کرتے
رہے، میں خود اسے اپنے ہاتھ میں رکھتا نہ یہ کہ اسے ایسے شخص کے سپرد کر دوں جسے کسی اور
کے ماتحت رکھا جائے ۔ پھر یہ کام اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔ ہر طبقہ کے اور
ہر قسم کے لوگ یہاں آتے ہیں ۔ ان سے ملاقات اور ان کے لئے ضروری انتظام کوئی

خطابات شوری جلد اول
۳۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
معمولی شخص نہیں کر سکتا اور جو شخص یہاں جماعت کے مہمان کی حیثیت سے آتا ہے اسے
ریسیو کرنے والا ناظر ہی ہونا چاہئے ۔ اگر اس کے متعلق اخراجات کا سوال ہوتا تو بھی میں
یہ برداشت نہ کرتا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جس کام کو اپنے ہاتھ میں رکھا
اُسے دوسرے کاموں کے مقابلہ میں گرا دیتا۔ لیکن جب اس کے لئے ایک پیسہ بھی خرچ
نہیں کرنا پڑتا تو میری غیرت برداشت نہیں کر سکتی کہ اس صیغہ کو نظارت کے درجہ پر نہ
رکھوں۔ میں تو اپنی زندگی میں اس کام کے انچارج کا نام ناظر ہی رکھوں گا ، پیچھے معلوم نہیں
کیا ہو۔ ہم جب بھی اس صیغہ کا انچارج مقرر کریں گے آنریری مقرر کریں گے ۔ سوائے
اس کے کہ کام اس قدر بڑھ جائے کہ کوئی مستقل آدمی اس کے لئے رکھنا پڑے جو سارا
وقت اسی کام میں صرف کرے۔
دوسری نظارت جس پر اعتراض کیا گیا ہے، وہ مقبرہ بہشتی کی نظارت ہے اور اس کا
ناظر بھی تنخواہ دار نہیں ہے بلکہ آنریری ہے۔ اس صیغہ کا ناظر مقرر کرنے کی بھی یہ وجہ ہے کہ
یہ صیغہ خدا تعالیٰ کے الہام کے ماتحت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر کیا اور
اس کے لئے جو کمیٹی بنائی اسے ایسے اختیارات دیئے کہ آج تک ان کو پیش کر کے غیر مبائعین
ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ پس اس صیغہ کے لئے جسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے الہام الہی سے بنایا ، میں نے آنریری ناظر رکھ دیا ہے۔ اس صیغہ کے وقار کے لئے
کیونکہ یہ اہم صیغہ ہے اور خدا تعالیٰ کے الہام سے مقرر کیا گیا ہے۔ اس پر کوئی خرچ بھی نہیں
ہو رہا، اسے بھی میں بدلنے کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ خصوصاً اس لئے بھی کہ ناظر مقبرہ بہشتی کو
بڑے بڑے لوگوں سے کام پڑیگا ۔ کل کو وزراء اور بادشاہ بھی آئیں گے اور وصیتیں کریں گے۔
کیا اُن سے ملنے کے لئے خلیفہ کا قائم مقام نہیں ہونا چاہئے؟ گورنمنٹ برطانیہ میں ڈچی
آف لنکا شائر (DUCHY OF LANCASHIRE) کا عہدہ ہے جس کا کوئی کام نہیں ہوتا
اور وہ مفت تنخواہ لیتا ہے۔ اُسے صرف اس لئے مقرر کیا جاتا ہے کہ بادشاہ نے اس عہدہ کو
تجویز کیا تھا۔ تو بڑے بڑے لوگوں نے وصایا کرتی ہیں اُن سے ملنے کے لئے ہمارا قائم
مقام ہی ہونا چاہئے اور میرا تو خیال ہے کہ اِس صیغہ کا ناظر اہمیت کے لحاظ سے دوسری
نظارتوں کے ناظروں سے زیادہ اہم ہو جائے گا۔ اب تو یہ ناظر آنریری ہے اور اگر آنریری

خطابات شوری جلد اول
۳۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
نہ رہے گا تو یہ سوال شورٹی کے سامنے آئے گا ۔ شوری اس کے متعلق مشورہ دے گی اور پھر
میں فیصلہ کروں گا۔
چوتھی سفارش کمیشن کی چوتھی سفارش یہ ہے کہ نظارت اصلے غیر ضروری نظارت ہے۔
یگانگت کا کام مجلس معتمدین کر سکتی ہے یا جو محکموں کا ایک مشتر کہ کلرک
تقسیم ڈاک کے لئے مقرر ہو سکتا ہے۔
فیصلہ میرے نزدیک وہ وجہ وجوہات جو اس نظارت کو اُڑانے کے لئے لکھی گئی ہیں کافی
نہیں ہیں ۔ دُنیا کی کوئی کانسٹی ٹیوشن ایسی نہیں جس میں کسی ممبر کو سینئر ممبر قرار نہ دیا
جائے ۔ کہیں اس کا نام وزیر اعظم رکھ لیا جاتا ہے اور کہیں کچھ اور ۔ میں نے خصوصیت سے
مختلف ممالک کی کانسٹی ٹیوشنز کا مطالعہ کیا ہے ۔ رشین (Russian) کانسٹی ٹیوشن میں ایک
کو ڈکٹیٹر مقرر کر لیا جاتا ہے۔ امریکن حکومت میں کوئی خاص مقرر نہیں کیا جاتا مگر اس کی وجہ
ی لکھی ہے کہ پریزیڈنٹ اپنی ذات میں انتظامی طور پر جواب دہ ہوتا ہے اس لئے علیحدہ طور پر
پریمیئر مقرر کرنے کی ضرورت نہیں مگر اب اس میں بھی تغیر کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری آف سٹیٹ کو
یہی اختیار دے دیئے گئے ہیں ۔ پس یہ اصول کے خلاف ہے۔ میرے پاس ہر روز ایسے
کا غذات آتے ہیں جن پر غور کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کے میں کسی ناظر کے پاس نہیں بھیج
سکتا ۔ آخر مجھے یہی لکھنا پڑتا ہے کہ ناظر اعلیٰ کے پاس جائیں ۔ ہاں یہ میری بھی رائے ہے اور
اوروں کی بھی کہ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ نظارت اعلیٰ کے پاس کام کافی نہیں ہے تو کوئی اور
کام بھی اس کے سپرد کر دینا چاہئے ۔ کمیشن ایسے کام بتا دیتا تو ان کے متعلق غور کر لیا جاتا۔
ناظر اعلیٰ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس کام زیادہ ہے اور وہ کام میں لگے بھی رہتے ہیں۔ اگر
کمیشن اس بات پر غور کرتا کہ ناظر اعلیٰ ایسے کاموں میں وقت خرچ کرتے ہیں جو ان کے
کرنے کے لئے نہیں ہیں تو وہ کام اس نظارت سے نکال دیئے جاتے اور کسی اور نظارت کا
کام ناظر اعلیٰ کو زائد دے دیا جاتا۔ حکومتوں میں ایسا ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کے سپرد اور
وزارتوں کے کام بھی ہوتے ہیں ۔ اسی طرح نظارت اعلیٰ کے سپر د بھی کسی اور نظارت کا کام
کیا جا سکتا تھا۔ آئندہ جو کمیشن بیٹھے اُس سے میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس کے متعلق غور کرے
گا۔ فی الحال میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ نظارت خارجہ کا کام ناظر اعلیٰ کے سپرد کر دیا جائے۔
۔

خطابات شوری جلد اول
۳۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
پھر ناظر اعلیٰ کا یہ بھی کام ہوتا ہے کہ اگر کوئی ناظر غلطی کرتا ہے تو ناظر اعلیٰ کو اُس کے متعلق
رپورٹ کرنے کے لئے مقرر کیا جاتا ہے۔ یہ کام بہر حال کسی سینئر ممبر کے ہی سپرد کرنا پڑے گا۔
پانچویں سفارش کمیشن کی پانچویں سفارش یہ ہے۔ ایک کمیٹی مقرر کی جائے جو مدرسہ احمدیہ کے جملہ حالات کا مطالعہ کر کے اس امر کے متعلق
رپورٹ کرے کہ آیا موجودہ صورت قائم رہے یا اس میں ترمیم کی جائے؟ کیا یہ ممکن نہیں کہ
انٹرنس پاس طلباء لئے جائیں اور اُن کو دینی تعلیم دی جائے اور اتنا زیادہ وقت نہ صرف ہو
جتنا اب ہوتا ہے؟
فیصلہ ایسی کمیٹیاں اس سکول کے متعلق تین دفعہ بٹھائی گئی ہیں۔ دو دفعہ ان کمیٹیوں کا
پریزیڈنٹ میں خود تھا۔ اگر اس کے متعلق کمیشن والے صیغہ کے افسروں سے
دریافت کر لیتے تو بات حل ہو جاتی ۔ میں نے اس بارے میں غور کر کے دیکھ لیا ہے کہ
انٹرنس پاس طلباء میسر نہیں آسکتے۔ اسی سلسلہ میں ایک دفعہ سید ولی اللہ شاہ صاحب نے
تجویز پیش کی تھی کہ اگر ہائی سکول میرے سپرد کر دیا جائے تو دس سال کی بجائے گیارہ سال
میں میں طلباء کو عربی کی تعلیم دلا سکوں گا اور انٹرنس تک انگریزی کی تعلیم بھی۔ میں نے انہیں
کہا آپ کے دو بھانجے ہائی سکول میں پڑھتے ہیں ۔ آپ انہیں مولوی بھی بنا دیں اور
انٹرنس بھی پاس کروایں تو آپ کی اس تجویز پر غور کر لیا جائے گا مگر وہ ان کے متعلق توجہ نہ کر
سکے۔ ان میں سے ایک نے تو تعلیم بیچ میں ہی چھوڑ دی اور ایک نے ایک سال ڈیٹین
(DETAIN) ہونے کے بعد اب کے امتحان دیا ہے۔ تو تجویز پیش کرنا آسان ہوتا ہے
لیکن اس پر عمل کرنا مشکل ہوتا ہے۔ میں خود اس سکول میں کام کرتا رہا ہوں اس لئے
مشکلات سے ذاتی طور پر واقف ہوں ۔ دراصل طلباء کو جس کام کے لئے اس سکول میں تیار
کیا جاتا ہے اس کے لحاظ سے جلد جلد کتابیں پڑھا دینے کی اتنی ضرورت نہیں جتنی دینی
ماحول میں رکھ کر انہیں سمونے اور تربیت کرنے کی ہے اور انسانی تربیت کا تعلق وقت سے
بھی ہوتا ہے۔ اگر طلباء کو جلد جلد کتابیں پڑھا دی جائیں تو وہ علم میں سے گزر تو جائیں گے
مگر علم ان میں راسخ نہ ہوگا کیونکہ انسانی فطرت ایسی ہے کہ اس میں جو چیز آہستگی سے داخل
ہوتی ہے وہی دیر پا ہوتی ہے۔ جماعت کی مذہبی نگرانی جس کے لئے مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو

خطابات شوری جلد اول
۳۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
تیار کیا جاتا ہے ، معمولی بات نہیں۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ایک لمبے عرصہ میں اس کام
میں سے طلباء کو گزاریں تاکہ ان کے ذرہ ذرہ میں دینی باتیں داخل ہو جائیں اور یہ اسی
طرح ہو سکتا ہے کہ وہ ایسے ماحول میں کافی عرصہ تک رہیں جس میں دینی باتیں اور دینی
اشغال ہوں ۔
پھر انٹرنس تک پڑھنے کے بعد طالب علم بہت کم مل سکیں گے کیونکہ انٹرنس کے بعد طالب
علموں کو گریجویٹ بنا یا ڈاکٹری وغیرہ پاس کرنا زیادہ قریب نظر آتا ہے۔ اُس وقت وہ سمجھتے ہیں
کہ دینیات کی طرف وہ نہیں جا سکتے ۔ تو طالب علموں کے لحاظ سے بھی اس میں دقتیں ہیں اور
ماحول کے لحاظ سے بھی یہی ضروری سمجھا گیا ہے کہ ایک لمبے عرصہ تک اس میں رہیں ورنہ اس
کام کے ماہر نہ بنیں گے۔ پس میں اس تجویز کو قبول کرنے کے لئے سردست تیار نہیں ہوں ۔
چھٹی سفارش مختلف محکموں کے محرروں کے کام کے متعلق ایک کمیٹی مقرر کی جائے جو
ان کے کام کے معائنہ کے بعد ان کے لئے ایک ہی قسم کا دستور العمل
تجویز کرے۔
فیصلہ میرے نزدیک یہ مناسب ہے ایسی کمیٹی مقرر ہونی چاہئے ۔ اس کمیٹی کے لئے میں
ان اصحاب کو مقرر کرتا ہوں ۔ (۱) بابو عبد الحمید صاحب شملہ۔ پریزیڈنٹ
(۲) شیخ ضیاء الحق صاحب لاہور
(۳) با بو محمد امیر صاحب لاہور ۔ یہ کلرکوں کے کام کا معائنہ کر کے دستور العمل پیش کریں۔
با بوضياء الحق صاحب کمیشن کی سفارش کی مفصل نقل لے لیں تا کہ انہیں معلوم ہو سکے کہ
کمیشن اس کمیٹی سے کیا چاہتا ہے۔
ساتویں سفارش محصلین کے جو علاقہ جات مقرر ہیں ان میں ان کا ایک ایک ہیڈ کوارٹر مقرر کیا جائے ۔ جہاں وہ مستقل طور پر رہیں اور وہاں سے انہی علاقوں
میں دورہ کر کے تمام سال تشخیص چندہ کا کام کرتے رہیں اور صرف اشد ضرورت کے موقع پر مرکز
کے خاص آرڈر سے چندہ کی وصولی کا کام کریں اور مختلف نقشہ جات صدر میں بھیجتے رہیں ۔
فیصلہ کمیشن کے سامنے جو شہادتیں پیش ہوئیں اُن سے اس نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ
محصلین صحیح طور پر کام نہیں کرتے۔ جہاں جاتے ہیں وہاں سے صرف وہ روپیہ لے

خطابات شوری جلد اول
۳۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کر بھیج دیتے ہیں جو اُنہیں جمع کیا کر ایا مل جاتا ہے۔ یہ نہیں کہ سب سے چندہ کی وصولی کا
کوئی طریق اختیار کریں۔ ان کے متعلق رجسٹر بنوائیں جن میں ہر ایک کے چندہ کی وصولی
اور بقایا درج ہو۔ میرے پاس بھی کئی جگہ سے اس قسم کی رپورٹیں آئی ہیں ۔ یا محصل اتنی
قابلیت کے نہیں کہ اس طرح کام کر سکیں یا صیغہ ان سے کام نہیں لے سکتا۔ بہر حال محصلین
کے متعلق رپورٹیں اسی قسم کی آئی ہیں حالانکہ محصل کا کام یہ ہے کہ ہر جماعت میں چندہ کی
ادائیگی کے متعلق یکسانیت پیدا کرے ۔ جو لوگ چندہ دینے میں سست ہوں اُن کی سستی
دور کرنے کا انتظام کرے۔ جن کے ذمے بقائے ہوں ان سے بقائے وصول کرے ورنہ جمع
شدہ روپیہ تو ہر جگہ کے کا رگن خود بھی بھیج سکتے ہیں ۔ اب کمیشن کی تجویز یہ ہے کہ محصلین کے
حلقے مقرر ہوں اُن ہی میں وہ رہیں اور دورے کر کے چندہ کی تشخیص اور خاص حالتوں میں
وصولی کا کام کام کریں۔ میرے نزدیک کمیشن کی رپورٹ ٹ بہت مفید ہے ممکن ۔ ہے دفتر والے
اس پر عمل کرتے ہوئے ہچکچائیں مگر اسے ہم چھوڑ نہیں سکتے ۔ میں اس کے متعلق فیصلہ کرتا
ہوں کہ صیغہ بیت المال فوراً اس کے مطابق کام کرانا شروع کرادے۔
آٹھویں سفارش محتسب کا کام سمجھ میں نہیں آیا اور موجودہ حالات میں اس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی ۔
-
فیصلہ میں اِس سفارش کو تسلیم کرتا تسلیم کرتا رتا ہوا اس صیغہ کو اُڑا دیتا ہوں ۔ مگر یہ ضرور کہتا ہوں کہ جو
کام اس صیغہ کے کرنے کا تھا وہ نہایت ضروری اور اسلامی ہے۔ محتسب کا کام
اسلامی زمانہ میں نہایت اہم اور ضروری سمجھا گیا ہے جو یہ ہوتا تھا کہ کسی کے کیرکٹر کے متعلق جو
افواہ ہوتی یہ محکمہ اُس کی نگرانی کرتا اور ایسے شخص کے حالات جمع رکھتا ، پھر جب کسی کے متعلق
کوئی مقدمہ ہوتا تو اس کے تفصیلی حالات محتسب سے پوچھے جاتے ۔ اسی طرح کسی مقدمہ میں
جو گواہ پیش ہوتے اُن کے متعلق محتسب بتاتا کہ فلاں گواہ کے خلاف یہ یہ باتیں ہیں ۔ آگے
قاضی اُن کی تحقیق کر کے فیصلہ کرتا کہ اس گواہ کی گواہی قابلِ قبول ہے یا نہیں۔ اسلامی
حکومت میں ہر گواہ کے متعلق پہلے یہ بحث ہوتی کہ یہ شاہد عادل ہے یا نہیں اور اس بحث میں
محتسب مدد دیتا۔
اسی طرح اگر کسی پر منافقت اور قومی غداری کا الزام لگے تو اُسے پہلے دن ہی گرفتار

خطابات شوری جلد اول
۳۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
نہیں کیا جا سکتا ۔ اس کے پہلے حالات کو دیکھنا ضروری ہوگا اور ایسے حالات مہیا کر نا محتسب
کا کام ہوتا تھا۔ وہ ہر ایک کے حالات جمع رکھتا ۔ کسی کے سابقہ حالات کا تجسس کرنا قاضی کا
کام نہ تھا اور نہ وہ کر سکتا تھا۔ تو صیغہ احتساب کے ذمے بہت سے اہم کام ہوتے ، وہ
عدالتوں کی مدد کرتا یا ایسے مقدمات چلاتا جو لا وارث ہوتے ۔ گویا یہ صیغہ نگرانی رکھتا کہ جو
حلقہ اس کے سپرد ہے اُس کی کیا حالت ہے ، لوگوں کے اخلاق کیسے ہیں؟ کون کس قسم کا اور
کس رنگ کا آدمی ہے؟ گویا محکمہ قضا اور امور عامہ کی مدد کرنا اس کا کام تھا۔ مگر کہنا پڑتا
ہے کہ اس صیغہ سے اس طرح کام نہیں لیا گیا جو مفید ہوتا اور چونکہ ایسا کام نہیں لیا گیا یا اس
صیغہ نے دیا نہیں اس لئے میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں ۔ ورنہ اس کام کی ضرورت یقیناً
ہے اور مقامی کمیٹی سے امید کرتا ہوں کہ وہ یہ کام اپنے ہاتھ میں لے گی ۔
نویں سفارش تمام محکمہ جات کے لئے ایک یا دو سپرنٹنڈنٹ مقرر کئے جائیں جو ناظروں کی غیر حاضری میں معمولی خط و کتابت کا جواب دیتے رہیں اور
اہم اور ضروری کام ناظروں کی واپسی پر پیش کیا کریں ۔
فیصلہ میں اس سے متفق ہوں کہ سپرنٹنڈنٹ مقرر کئے جائیں ۔ ایسا تقرر اس لحاظ سے بھی
مفید ہو گا کہ ناظروں اور کلرکوں کے درمیان کوئی اور واسطہ ہو۔ اب کلرک براہ راست
ناظروں کے ماتحت ہیں اور اس سے شکایت پیدا ہوتی ہے۔ اگر سپرنٹنڈنٹ ہوں گے جو
کلرکوں کے کام کی نگرانی کریں گے اور ان کے کام پر رپورٹ کریں گے تو ناظروں کے
متعلق شکایات کم پیدا ہوں گی ۔ کمیشن نے دو کی تجویز کی ہے مگر شاید اب دو کے لئے مالی
لحاظ سے گنجائش نہ ہو۔ ایک کے لئے بجٹ میں گنجائش رکھی جائے مگر چونکہ اس کے لئے دفاتر
کا ایک جگہ ہونا ضروری ہے۔ میں تجویز منظور کرتا ہوں اور اُس وقت تک کہ دفاتر اکٹھے ہوں
اسے ملتوی رکھنے کی ہدایت دیتا ہوں ۔ دفاتر کو جلد ا کٹھے کرنے کی کوشش کی جائے ۔
دسویں سفارش مافین قادیان میں صرف دویا تین رکے جائیں۔ جو عام طور پر درس وتدریس کا کام کرتے رہیں اور خاص ضرورت کے وقت باہر بھیجے جائیں ۔
باقی تمام مبلغین کے ہیڈ کوارٹرز مفصلات میں ہوں اور ان کے حلقے مقرر کئے جائیں۔
جہاں تمام سال دورہ کر کے تبلیغ کرتے رہیں ۔

خطابات شوری جلد اول
۳۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
فیصلہ یہ تجویز بہت معقول ہے۔ جس قدر جلد ہو سکے اس پر پر عمل کیا جائے ۔ میں اس کے
لئے دو مہینے کی مہلت مقرر کرتا ہوں کہ اس عرصہ میں مبلغین کے ہیڈ کوارٹرز مقرر کر ا
دیئے جائیں اور سوائے دو کے جو مرکز میں رکھے جائیں باقی سب کے باہر ہیڈ کوارٹرز
ہوں ۔ ہاں گورداسپور کے علاقہ کا مبلغ اگر اپنا ہیڈ کوارٹر قادیان رکھنا چاہے تو وہ مرکزی
مبلغوں میں شامل نہ ہوگا اور ہیڈ کوارٹر مقرر کرنے میں ہر مبلغ کو آزادی ہوگی کہ اپنے علاقہ
میں جہاں چاہے مقرر کر لے بشرطیکہ مرکز اُس کا کسی خاص جگہ پر رہنا ضروری نہ سمجھے۔
ضمنی سفارش اس تجویز کے ضمن میں یہ سفارش بھی پیش کی گئی ہے کہ مبلغین میں سے دو مبلغ
ایک لاہور میں رہ کر اور دوسرا دہلی میں رہ کر بطریق وائی ۔ ایم سی ۔ اے
انگریزی خوان طلباء میں تبلیغ کریں اور یہ دونوں مبلغ انگریزی خوان اور طریق تبلیغ سے
واقف ہوں ۔
فیصلہ چونکہ ان دنوں مجھے بہت کام رہا ہے۔ قرآن کریم کے نوٹوں کو چھپوانے کے لئے
مرتب کرتا ، درس کا کام ، دفتر کا کام وغیرہ۔ پھر کمیشن کی رپورٹ کے متعلق بھی غور
کرتا رہا اس لئے وائی ۔ ایم سی ۔ اے کے کام کے متعلق مطالعہ نہیں کر سکا لیکن میں صیغہ کو
ہدایت دیتا ہوں کہ اگر یہ کام مفید ہو تو اس کے متعلق تفصیل پیش کر دیں تا کہ میں فیصلہ کر سکوں ۔
اس وقت کوئی انگریزی خواں مبلغ فارغ نہیں لیکن اگر یہ کام مفید ہو تو کسی سے یہ کام لیا جا سکتا ہے۔
گیارھویں سفارش
نشر و اشاعت کا محکمہ غیر ضروری ہے۔
فیصلہ میں اس سفارش کو منظور کرتا ہوا اس محکمہ کو اُڑا دیتا ہوں مگر یہ کام غیر ضروری نہیں ۔
یہ ایسا صیغہ ہے کہ اگر صحیح طور پر اسے چلایا جاتا تو بہت مالی مددمل سکتی تھی مگر آج
تک کوئی آدمی ایسا نہیں ملا جو اسے صحیح طور پر چلا سکتا، اِس لئے اِسے بند کرتا ہوں جب تک
خدا تعالیٰ کوئی موزوں کا رکن اس کے لئے نہ دے۔ یہ زمانہ پراپیگنڈا کا زمانہ ہے۔ جماعتی
کام میں کامیابی بھی پراپیگنڈا کے ذریعہ ہی ہوتی ہے مگر یہاں یہ حالت ہے کہ اخبار کے
لئے کسی نے خود اشتہار بھیج دیا تو لے لیا، اپنی طرف سے اس کے لئے کوئی کوشش نہیں کی
جاتی حالانکہ اگر کوشش کی جائے تو بہت آمدنی ہو سکتی ہے۔ اگر موزوں طور پر کام کرنے والا

خطابات شوری جلد اول
۳۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کوئی ہوتا اور یہ صیغہ کسی اصول کے ماتحت چلایا جاتا تو اشتہارات بھی بہت مل
جاتے ۔ اخبارات بھی اچھی حالت میں ہو جاتے اور سلسلہ کا لٹریچر بھی بخوبی پک سکتا لیکن
کوئی کارکن موزوں نہیں ملا اور اس کام کو صحیح طور پر نہیں چلا سکا اس لئے میں اسے موقوف
کرتا ہوں ۔
بارھویں سفارش احمد یہ گزٹ اور سن رائز کوئی خاص غرض پوری نہیں کر رہے اور
سلسلہ کے لئے مالی نقصان کا موجب ہیں ان کو بند کر دیا جائے ۔
فیصلہ احمد یہ گزٹ کا بند کرنا تو منظور کرتا ہوں لیکن سن رائز کے متعلق مجلس شوری میں
مشورہ طلب کروں گا کہ کیا کیا جائے ، اس کے بعد فیصلہ کروں گا۔
تیرھویں سفارش ایڈیٹر افضل کی تنخواہ کم ہے اس میں اضافہ کیا جائے اور کوئی نہایت قابل ایڈیٹر رکھا جائے ۔
فیصلہ میں اس سے متفق ہوں کہ موجودہ تنخواہ کم ہے اور جتنا یہ کام اہم ہے اس کے لحاظ
سے ضروری ہے کہ زیادہ تنخواہ دی جائے اور آجکل زمانہ ایسا ہے کہ اخبار کو زیادہ
قابلیت سے چلایا جائے مگر یہ دیکھنا چاہئے کہ اس میں ہماری بھی تو غلطی نہیں کہ ہم نے
ایڈیٹر کے لئے کام کے اصول مقرر نہیں کئے ۔ میرے نزدیک ضروری نہیں کہ ایڈیٹر اگر کوئی
انگریزی دان ہو تب ہی سیاسیات اور ضروری امور کو سمجھ سکے۔ اگر ذہین ہو تو اردو میں بھی
ایسے ذرائع ہیں کہ کافی قابلیت پیدا کر کے سیاسی مضامین پر رائے قائم کر سکتا ہے اور اگر
چاہے تو اتنی انگریزی بھی پڑھ سکتا ہے کہ انگریزی مضامین سمجھ سکے۔ میں جب سکول سے نکلا
تو ایک فقرہ بھی انگریزی کا صحیح نہ لکھ سکتا تھا لیکن بعد کے مطالعہ سے اب ہر قسم کی علمی کتابوں
کا بھی مطالعہ کر سکتا ہوں ۔ ڈاکٹری اور لاء کی کتابوں میں بعض اوقات دقت پیش آ جاتی
ہے مگر پھر بھی ٹوٹے پھوٹے ڈاکٹر اور وکیل جتنی پڑھ سکتا ہوں ۔ اسی طرح گومیں خود اعلیٰ
درجہ کی صحیح انگریزی نہ لکھ سکوں لیکن دوسرے کی لکھی ہوئی صحیح کر سکتا ہوں اور بسا اوقات میں
صحیح کرتا رہتا ہوں ۔ انگریزی ترجمہ قرآن کے متعلق ہی میں نے کئی الفاظ کی اصلاح کی اور
جب تحقیقات کی گئی تو میری اصلاح درست نکلی تو خود مطالعہ کر کے بھی قابلیت پیدا کی جاسکتی
ہے۔ اگر موجودہ ایڈیٹر ترقی کر سکے تو اسے موقع دینا چاہئے ۔ پالیسی ہم مقرر کر دیں گے،

·

آج 10 میں سے 10 باقی