مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد اول
۴۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اس وقت اسے مذہب کا جز و ثابت کرنے کے لئے دلائل میں نہیں پڑوں گا۔ کوئی اسے غلط
کہہ دے مگر ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ قرآن نے مقرر کیا ہے کہ خلیفہ ہو، اس لئے یہ مذہبی مسئلہ
ہے۔ میں اس میں کسی قسم کی تبدیلی کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ میرا خیال ہے ایک دفعہ
خانصاحب ذوالفقار علی صاحب غیر مبائعین کی طرف سے پیغام لائے تھے کہ آپس کا
اختلاف دور کر دینا چاہئے ۔ میں نے اُنہیں کہا تھا کہ اگر کسی دُنیوی بات پر اختلاف ہے تو
میں اسے چھوڑنے کے لئے تیار ہوں ، اگر کسی جائداد کے متعلق اختلاف ہے تو وہ میں دینے
کے لئے تیار ہوں لیکن اگر خلافت مذہبی مسئلہ ہے تو کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ میں
اسے قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاؤں گا۔ دینی لحاظ سے تو ایک شعشہ کم کرنا بھی کفر
ہے۔ پس میں یہی کر سکتا ہوں کہ وہ مجھے سمجھائیں، میں انہیں سمجھاتا ہوں۔ پھر جس کی بات حق
ثابت ہو اُسے مان لیا جائے ۔ تو خلافت کا مسئلہ ایک مذہبی مسئلہ ہے اور مذہب کا جزو ہے
اور حق یہ ہے کہ خلیفہ قائم مقام ہوتا ہے رسول کا اور رسول قائم مقام ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا۔
اللہ تعالیٰ نے بعض احکام دے کر اس کے بعد رسول کو اختیار دیا ہے کہ وہ ان میں
دوسروں سے مشورہ لے کر فیصلہ کرے۔ پھر لوگوں کو اس بات کا پابند قرار دیا ہے کہ جو فیصلہ
رسول کرے اُسے بغیر چون و چرا کے تسلیم کریں۔ اس پر اعتراض کر کے پیچھے رہنے کا کسی کو
حق نہیں دیا۔ اسی طرح خلیفہ کو حق دیا ہے کہ مشورہ لے اور پھر فیصلہ کرے۔
مجلس شوری کا منصب دُنیاوی مجالس مشاورت میں تو یہ ہوتا ہے ان میں شامل
ہونے والا ہر شخص کہہ سکتا ہے کہ چاہے میری بات رڈ کر دو مگر
سن لو لیکن خلافت میں کسی کو یہ کہنے کا حق نہیں۔ خلیفہ کا ہی حق ہے کہ جو بات مشورہ کے قابل
سمجھے اُس کے متعلق مشورہ لے اور شوری کو چاہئے کہ اس کے متعلق رائے دے۔ شوری اس
کے سوا اپنی ذات میں اور کوئی حق نہیں رکھتی کہ خلیفہ جس امر میں اس سے مشورہ لے، اس
میں وہ مشورہ دے۔ سوائے اس حق کے کہ وہ پہلے خلیفہ کی وفات پر نئے خلیفہ کا انتخاب کر
سکتی ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تو تحدید کر دی تھی کہ ان کے بعد چھ آدمی جسے خلیفہ
منتخب کریں وہ خلیفہ ہو۔ ہم نے ان کی نقل کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وفات کے بعد
مجلس شوری رائے عامہ اور شریعت کے احکام کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کرے کہ فلاں شخص خلیفہ ہو

خطابات شوری جلد اول
لده
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
تا اللہ تعالیٰ کی آواز اُس کی زبان پر جاری ہو کر دنیا میں پھیلے ۔ یہ مجلس شوری کی حیثیت
ہے۔ اس کے سوائے خلیفہ کے کاموں میں اسے کوئی دخل حاصل نہیں ۔
خلیفہ اور غلطی یہ ہو سکتا ہے کہ ذاتی معاملات میں خلیفہ سے غلطی ہو جائے لیکن ان
معاملات میں جن پر جماعت کی روحانی اور جسمانی ترقی کا انحصار ہو، ان
میں اگر اس سے غلطی سر سرزد ہو تو اللہ تعالیٰ جماعت اعت کی حفاظت کرتا ہے اور الہام یا کشف سے
اُس غلطی پر مطلع کر دیتا ہے۔ صوفیاء کی اصطلاح میں اِسے حفاظت صغری کہا جاتا ہے اور
قرآن کریم میں آتا ہے ۔ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ ہے اس سے ظاہر
ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی رضا مندی ان کی زبان پر جاری کرتا ہے اور اسے ان کے ذریعہ دُنیا
میں قائم کرتا ہے۔
اموال سب خدا کے لئے ہیں یہ خلافت کے متعلق ہمارا عقیدہ ہے اور یہ بھی ہمارا عقیدہ ہے کہ سوائے ان اموال کے جو وقتی ضروریات
کے لئے آتے ہیں باقی سب اموال خدا تعالیٰ کے ہوتے ہیں۔ یہ نہیں کہ خلیفہ کے پاس جو
اموال آتے ہیں وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے کہ پبلک کے اموال گورنمنٹوں میں جمع ہوتے
ہیں۔ زکوۃ اور صدقہ ایسے اموال ہیں جو محض خدا کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ انہیں جو شخص
اس لئے دیتا ہے کہ اُس کی مرضی سے خرچ ہوں وہ خدا تعالیٰ کے لئے نہیں دیتا بلکہ اپنے
لئے دیتا ہے۔ جو خدا تعالیٰ کے لئے عشر، زکوۃ اور صدقہ دیتا ہے وہ مال اللہ تعالیٰ کا ہوتا ہے
جس کا محافظ رسول اور پھر خلیفہ ہوتا ہے۔ ہاں آگے اس کے لئے یہ رکھا کہ وہ مشورہ لے مگر
جس طرح چاہے خرچ کرے اس پر کوئی اعتراض کرنے کا حق نہیں رکھتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب ایک موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صلی اللہ علیہ وسلم کے مالی نداریم علیه و م پر غنیمت کے متعلق انصار میں سے کسی نے اعتراض
پر غنیمت کے متعلق اعتراض کیا کہ خون ہماری تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن
مال دوسروں کو دے دیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ اب
انصار کو دنیا میں کسی بدلہ کی اُمید نہیں رکھنی چاہئے ان کی خدمات کا بدلہ قیامت میں ہی ملے گا ہے کا
چنانچہ دنیا میں انصار کو حکومت نہ ملی اور دوسرں نے آکر ان پر حکومت کی کیونکہ ان میں سے

خطابات شوری جلد اول
۴۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کسی نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق جو قول منہہ سے نکالا تھا اُسے خدان
نے نا پسند کیا۔
تعالیٰ
تو یاد رکھنا چاہئے مجلس شوری جماعت احمدیہ کی جماعت کا ذمہ دار خلیفہ ہے ایگزیکٹو (EXECUTIVE) باڈی نہیں ہے۔ اسی
بناء پر ہمارا غیر مبائعین سے اختلاف ہوا تھا کہ وہ خلیفہ کی بجائے انجمن کو جماعت کا ذمہ وار
قرار دیتے تھے حالانکہ تولیت خلیفہ کی ہے ۔ آگے خلیفہ نے اپنے کام کے دو حصے کئے ہوئے
ہیں۔ ایک حصہ انتظامی ہے اس کے لئے عُہدہ دار مقرر کرنا خلیفہ کا کام ہے۔ ان کا رکنوں پر
مجلس شوری کی کوئی حکومت نہیں ہے۔ یہ طریق عمل رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
خلفائے راشدین کے وقت نظر آتا ہے۔ اسامہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لشکر کا
سردار مقرر کیا باقی لوگ اس کے خلاف تھے مگر آپ نے کسی کی پرواہ نہ کی یہ پھر حضرت عمر
نے جب حضرت خالدہ کو سپہ سالاری سے معزول کیا تو مجلس شورٹی اس کے خلاف تھی مگر آپ
نے وجہ تک نہ بتائیے
مجلس شوری کسی لحاظ سے خلیفہ کی جانشین ہے دوسرا حصہ خلیفہ کے کام کا اصولی
ہے اس کے لئے مجلس شوری سے
وہ مشورہ لیتا ہے۔ پس مجلس معتمدین انتظامی کاموں میں خلیفہ کی ویسی ہی جانشین ہے جیسے
مجلس شوری اصولی کاموں میں خلیفہ کی جانشین ہے۔ ان دونوں کا آپس میں سوائے خلیفہ
کے واسطہ کے کوئی واسطہ اور جوڑ نہیں ہے مگر ہمارے اس کمیشن نے اس بات کو نظر انداز کر
کے بعض تجاویز پیش کر دیں جن سے خلافت پر بھی زد پڑتی ہے۔
مجلس معتمدین کے ممبروں کا انتخاب میں نے یہ سوال اٹھتا ہے کہ ملی معتدین کمیشن مجلس
کے ممبر مجلس مشاورت میں سے منتخب کئے
جایا کریں۔ مجلس معتمدین کے ارکان چونکہ جماعت کے کارکن ہیں اس لئے وہ جماعت کے
نمائندے نہیں ہو سکتے ۔ جماعت کی اصل نمائندہ مجلس شوری ہے اس میں سے مجلس معتمدین
کے ارکان منتخب ہونے چاہئیں ۔
لیکن صحیح بات یہ ہے کہ سلسلہ کا اصل ذمہ دار خلیفہ ہے اور سلسلہ کے انتظام کی آخری

خطابات شوری جلد اول
۴۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
کڑی بھی خلیفہ ہے۔ خلیفہ مجلس معتمدین مقرر کرتا ہے اور وہی مجلس شوری مقرر کرتا ہے۔
دونوں مجلسیں اپنی اپنی جگہ خلیفہ کی نمائندہ ہیں ۔ اگر مجلس معتمدین مجلس شوری کے ماتحت ہو تو
اس کا مطلب ہوا کہ خلیفہ مجلس شوری کے فیصلہ کا پابند ہو ۔ مجلس شوریٰ جو کا رکن مقرر کرے
خلیفہ ان سے کام لے ۔ حالانکہ حالانکہ کوئی دُنیا کی مہذب حکومت ایسی نہیں ہے جس کی پارلیمنٹ
خلیفہ مقرر کرتی ہو اور کمیشن کا یہ ایسا مشورہ ہے کہ دنیاوی حکومتوں کے نام کے بادشاہوں
کے حقوق بھی اس کے لحاظ سے محفوظ نہیں رہتے اور اُن پر ابھی ایسی پابندی نہیں ہے جو کمیشن
نے خلیفہ پر عائد کی ہے۔ اس بات کا خیال کمیشن کو بھی آیا اور انہوں نے سمجھا کہ اس طرح
خلیفہ کے اختیارات پر تو پابندی عائد نہیں کی جا رہی؟ اس وجہ سے اُنہوں نے یہ لکھ دیا کہ
مجلس مشاورت میں مجلس معتمدین کا کس طرح انتخاب ہو، اس کے متعلق بعد میں غور ہو۔
کارکنوں کا انتخاب صرف خلیفہ کر سکتا ہے مگر میں صاف طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ کارکنوں کا انتخاب سوائے
خلیفہ کے اور کسی کے اختیار میں نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے انتخاب کا رکنان
کے متعلق تو مشورہ بھی ثابت نہیں ہوتا۔ خلفاء کے وقت بھی اس کے لئے مشورہ کی پابندی نظر
نہیں آتی ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے وقت سارے کہتے رہے کہ حضرت خالد کو معزول نہ
کیا جائے مگر انہوں نے ان کی بجائے ابو عبیدہ کو مقرر کر دیا۔
کمیشن کا ایک فقرہ کمیشن کا یہ فقرہ کہ :-
اصولاً ہمیں یہ درست نہیں معلوم ہوتا کہ انجمن معتمدین صرف
ناظروں کی جماعت کا نام ہو۔ انجمن معتمدین خلیفہ وقت کی ماتحتی میں سلسلہ کی تمام جائداد کی
نگران اور مالک مقرر ہوتی ہے اس واسطے وہ صحیح معنوں میں جماعت کی نمائندہ ہونی
چاہئے ۔ ناظر صاحبان جو جماعت کے ملازمین میں سے ہیں کسی طرح بھی جماعت کے
نمائندہ نہیں کہلا سکتے ۔ ہمارے خیال میں انجمن معتمدین کے ممبران جماعت کے انتخاب سے
مقرر ہونے چاہئیں ۔
66
یہ خلافت پر تبر ہے کیونکہ اس کا یہ مطلب ہے خلیفہ کا انتخاب صحیح نمائندہ جماعت نہیں ہے
اور اس سے یہ نتائج نکلتے ہیں۔

خطابات شوری جلد اول
لد ٢٠
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اول یہ کہ مجلس معتمدین سلسلہ کی تمام جائداد کی نگران اور مالک ہے گو خلیفہ کے ماتحت ہے ۔
(۲) خلیفہ کا ناظر صاحبان کو مجلس معتمدین کے ممبر مقرر کرنا درست نہیں ۔
(۳) مجلس معتمدین کا انتخاب خلیفہ کی طرف سے نہیں بلکہ جماعت کے انتخاب سے ممبر مقرر
ہونے چاہئیں ۔
اور یہ تینوں نتیجے ہمارے خلافت کے متعلق عقیدہ کے خلاف ہیں اور دنیا کی کانسٹی
ٹیوشنز کے بھی خلاف ہیں۔ کوئی پارلیمنٹ وزراء مقرر نہیں کرتی مگر کمیشن کہتا ہے کہ مجلس
شوری مجلس معتمدین مقرر کرے۔ ساتھ ہی یہ کہا گیا ہے کہ ہم اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتے
کہ کس طرح انتخاب ہو اور کس طرح وہ ممبران اجلاس کریں ۔ ممبران کی تعداد کیا ہو اور کتنے
عرصہ کے بعد ان کا انتخاب ہو ۔ کس قدر حصہ نامزدگان ہو اور کس قدر منتخب شدہ کا ۔ پھر
کمیشن کرنا کیا چاہتا ہے؟
منصب خلافت کے خلاف تجویز یہ تجویز منصب خلافت کے بالکل خلاف ہے مگر
میں سمجھتا ہوں اس قسم کی باتوں کا علم نہ ہونے
کی وجہ سے انہیں یہ خیال آیا ور نہ کمیشن کے پریذیڈنٹ صاحب اور ایک دوسرے ممبر صاحب
نے جس بشاشت سے اپنی رپورٹ میں میری جرح سُنی ہے اُس سے میں خیال بھی نہیں کر
سکتا کہ انہوں نے منصب خلافت کو نقصان پہنچانے کے لئے یہ تجویز کی ہے۔ چونکہ یہ ایک
غلط خیال تھا اور آئندہ کے لئے نقصان رساں ہو سکتا تھا جو نا دانستہ طور پر پیش کیا گیا اس
لئے میں نے اس کی اصلاح کر دی ہے لیکن گو کمیشن کے ممبروں کے متعلق میں سمجھتا ہوں ان
سے نا دانستہ غلطی ہوئی ہے۔
مگر ممکن ہے کسی نے ان کے دل میں یہ خیال پیدا کیا ہو اور کوئی اور ہو جو
اہم اعلان دیدہ و دانستہ یہ خیال رکھتا ہو اس لئے میں واضح کر دینا چاہتا ہوں اور کہتا
ہوں لکھنے والے جلد لکھ کر اسے شائع کر دیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارا گواہ ہے ہم ایسے لوگوں سے
تعاون کر کے کام نہیں کر سکتے ۔ ہم نے اس قسم کے خیالات رکھنے والے ان لوگوں سے
اختلاف کیا جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحبت میں رہے، آپ کے پاس بیٹھے،
آپ کی باتیں سنیں ، ہم اپنے جسم کے ٹکڑے الگ کر دینا پسند کر لیتے لیکن ان کی علیحدگی پسند

خطابات شوری جلد اول
۴۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
نہ کرتے مگر ہم نے اُنہیں چھوڑ دیا اور اس لئے چھوڑ دیا کہ خلافت جو برکت اور نعمت کے
طور پر خدا تعالیٰ نے نازل کی وہ اس کے خلاف ہو گئے اور اسے مٹانا چاہتے تھے۔ خلافت
خدا تعالیٰ کی ایک برکت ہے اور یہ اُس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک جماعت اس کے
قابل رہتی ہے لیکن جب جماعت اس کی اہل نہیں رہتی تو یہ مٹ جاتی ہے۔ ہماری جماعت
بھی جب تک اس کے قابل رہے گی اس میں یہ برکت قائم رہے گی ۔ اگر کسی کے دل میں
یہ خیال ہو کہ مجلس شوری جماعت کی نمائندہ ہے اور اس کی نمائندہ مجلس معتمدین ہو تو اُسے یاد
رکھنا چاہئے کہ ہم یہ خیال سننے کے لئے بھی تیار نہیں ہو سکتے اور ہم اس کے مقابلہ میں ہر قسم
کی قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن خلافت کو نقصان پہنچنے دینے کے لئے تیار نہیں۔ اللہ تعالیٰ
گواہ ہے میں صاف صاف کہہ رہا ہوں ایسے لوگ ہم سے جس قدر جلدی ہو سکے الگ ہو
جائیں اور اگر وہ ہمارے ساتھ رہتے ہیں تو منافق ہیں اور دھوکا دے کر رہتے ہیں۔ اگر
سارے کے سارے بھی الگ ہو جائیں اور میں اکیلا ہی رہ جاؤں تو میں سمجھوں گا کہ میں
خدا تعالیٰ کی اُس تعلیم کا نمائندہ ہوں جو اُس نے دی ہے۔ مگر یہ پسند نہ کروں گا کہ خلافت
میں اصولی اختلاف رکھ کر پھر کوئی ہم میں شامل رہے۔ یہ اصولی مسئلہ ہے اور اس میں
اختلاف کر کے کوئی ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اس موقع پر ہر طرف سے پُر زور آوازیں
آئیں کہ ہم سب اس کے ساتھ متفق ہیں ۔
مجبوری میں نے اس مجبوری کی وجہ سے کہ خدا تعالیٰ کے حضور گناہ گار نہ بنوں ، ضروری
سمجھا کہ اس غلطی کا ازالہ کر دوں ورنہ مجھے یقین ہے کہ کمیشن کے ممبران یہ خیال
نہیں رکھتے ۔ اس پر میں نے جب ان کے سامنے جرح کی تو اُنہوں نے یہی جواب دیا کہ
ہم نے یہ بات سمجھی نہیں۔ یہ
دوسرے کمیشن کا تقرر اب میں پھر کمین مقرر کرتا ہوں جو نظارتوں کا کام دیکھے لیکن
اس کا وقت آج سے نہیں بلکہ آئندہ آنے والے جلسہ سالانہ
کے بعد شروع ہوگا۔ یعنی جنوری فروری مارچ ۱۹۳۱ء میں کام کرے اور مئی جون تک
اپنی رپورٹ پیش کرے۔ میں یہ پسند کروں گا کہ پہلے کمیشن سے ایک دو ممبر اس میں ضرور شامل
ہوں تا کہ کمیشن آسانی سے دیکھ سکے کہ کام میں پہلے کی نسبت کچھ اصلاح ہوئی ہے یا نہیں۔

خطابات شوری جلد اول
۴۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اس وقت پہلے کمیشن کے ایک ہی ممبر موج موجود ہیں۔ ان سے میں دریافت کرتا ہوں کیا وہ
دوسری بار بھی کام کر سکیں گے؟“
خانصاحب چوہدری نعمت خان صاحب نے عرض کیا کہ کر سکوں گا۔
میں انہیں ممبر مقرر کرتا ہوں ۔ دوسرے ممبر چونکہ آئے نہیں اس لئے ان میں سے
کسی کو مقرر نہیں کیا جا سکتا ۔ دو اور ممبر ہوں اور یہ کمیشن جون ۱۹۳۱ء تک رپورٹ مرتب کر
کے دے سکتا ہے۔ نظارتوں کو اُس وقت تک کا عرصہ کام کرنے کے لئے مل سکتا ہے اور وہ
اصلاح کر سکتی ہیں۔ یہ کمیشن چوہدری نعمت خانصاحب، ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب اور
پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب پر مشتمل ہو۔ اس کے صدر چوہدری صاحب ہی ہوں گے۔
اس موقع پر میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ بعض باتیں کمیشن نے نہیں لیں مجھے ان
میں غلطیاں محسوس ہوتی ہیں ۔ وہ باتیں میں کمیشن کو پھر بتاؤں گا۔
ناظروں سے شکوہ باقی ناظروں سے مجھے شکوہ اور افسوس ہے کہ انہوں نے کمیشن سے
وہ تعاون نہیں کیا جو کرنا چاہئے تھا۔ اگر چہ کمیشن نے لکھا ہے کہ
ناظروں نے تعاون کیا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ہے مگر یہ محض رسمی ہے۔ حقیقت یہی
ہے کہ ناظروں نے تعاون نہیں کیا۔ اس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی ہے کہ چونکہ اعلان کیا
گیا تھا کہ کمیشن پر کوئی کسی قسم کا نا جائز دباؤ نہ ڈالے اس لئے ہم اس سے نہیں ملے تا کہ ہمارا
کمیشن پر اثر نہ پڑے مگر کمیشن کے ممبر بچے نہ تھے کہ ان کے ملنے جلنے سے اثر پڑ سکتا تھا۔
اعلان کا تو یہ مطلب تھا کہ کمیشن کے ممبروں کے پاس الگ بیٹھ کر دفاتر اور انتظام کے متعلق
باتیں نہ بیان کی جائیں ۔ گو کمیشن نے اپنی شرافت کے تقاضا سے یہی اعلان کیا ہے کہ
ناظروں نے تعاون کیا ہے مگر دراصل نہیں کیا اور میں امید رکھتا ہوں کہ آئندہ پورا پورا
تعاون کریں گے۔
ہدایات کی پابندی کی جائے دوسرے میں یہ امید رکھتا ہوں کہ غفلت کو چھوڑ کر جو ہدایات انہیں ملی ہیں ان کی پوری پابندی سے کام ہی ہیں ان کی پوری پابندی سے کام
کریں گے۔ مجھے اس کے متعلق بہت شکوہ ہے۔ نئے کمیشن کو یہ بات خاص طور پر مد نظر رکھنی
چاہئے کہ کام ہر قاعدہ کی پابندی سے کیا جاتا ہے یا نہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی