مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد اول
۳۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اس کے مطابق کام کرے۔ ہاں اگر وہ کام نہ سنبھال سکے تو پھر یہ کر سکتے ہیں کہ ایڈیٹر ان
چیف کسی کو مقرر کر دیا جائے مگر میں نے جہاں تک غور کیا ہے ہمارے انگریزی خوانوں میں
سے ایسے لوگ نہیں ملتے کہ جو قابلیت سے ایڈیٹری کا کام کر سکیں۔ موجودہ ایڈیٹر کو تجربہ اور
زمانہ کے حالات کی واقفیت ہے جس سے کام کر رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی دوسرا جسے انگریزی
آتی ہو اس کام کی قابلیت نہ ہونے کی وجہ سے بجائے مفید ہونے کے مٹھنر ثابت ہو۔ میں
اس کے لئے بھی کمیٹی بٹھاؤں گا تاکہ وہ کام کی سکیم بنا کر پیش کرے اور معلوم ہو سکے کہ
موجودہ ایڈیٹر سے ہم کام لے سکتے ہیں یا کوئی اور رکھنا چاہئے ۔
چودھویں سفارش دفتر پرائیویٹ سیکرٹری اور پرائیویٹ سیکرٹری کسی ناظر کے ماتحت نہ ہو ۔ چونکہ اس کے ذریعہ سارے ناظروں کی نگرانی کی جاتی ہے اس
لئے اگر وہ کسی ناظر کے ماتحت ہو تو اُسے دینا پڑے گا۔ یوں بھی آداب آداب خلافت کے لحاظ
سے یہ سمجھا گیا ہے کہ خلیفہ اسیح کے دفتر پر کسی اور ناظر کی نگرانی نہیں ہونی چاہئے ۔
فیصلہ یہ تجویز بھی شاید مفید ہو۔ چونکہ دُنیا کا با کا تجربہ یہی ہے کہ نگران ان صیغہ کسی صیغہ کے
ماتحت نہ ہو اور کمیشن کی رپورٹ بھی یہی ہے اس لئے میں اِسے منظور کرتا ہوں ۔
آئندہ پرائیویٹ سیکرٹری اور دفتر پرائیویٹ سیکرٹری نظارت اعلیٰ کے ماتحت نہ ہو گا بلکہ
انجمن کے سامنے براہ راست جواب دہ ہوگا۔
ضمنی تجویز کمیشن نے اسی سفارش کے ضمن میں یہ تجویز بھی کی ہے کہ پرائیویٹ رائیویٹ سیکرٹری
-
کے بجٹ میں معزز مہمانوں کی مہمان نوازی، یتامی اور ضعفاء کی مالی مدد کا
خرچ یا سلسلہ کی دوسری اغراض کا خرچ جن کا ظاہر کرنا مفید نہ ہو شامل کیا جائے ۔
فیصلہ یتامی اور ضعفاء کا خرچ پہلے ہی دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کے ذریعہ ہوتا ہے۔ باقی
معزز مہمانوں کی مہمان نوازی کے لئے الگ خرچ ہو، یہ میں سمجھ نہیں سکا کہ اس
سے ان کی کیا مراد ہے؟ اگر وہ مجھ سے مل لیتے تو میں پوچھ لیتا مگر اس کے لئے وقت نہ ملا۔
شاید ان کی مراد غیر احمدی اور دوسرے مذاہب کے لوگوں سے ہے کیونکہ احمدی جو آتے
رہتے ہیں ان کے لئے تو انتظام ہوتا ہی ہے اور میں بھی دعوت کا انتظام کرتا ہوں ۔ اگر
احباب زیادہ تعداد میں جمع ہوں تو بھی میں دعوت دیتا ہوں ۔ سوائے سالانہ جلسہ کے کہ

خطابات شوری جلد اول
۳۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
اُس وقت دعوت دینا میری توفیق سے باہر ہوتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں کمیشن کی معز زمہمانوں
سے مراد غیر احمدی یا انگریز وغیرہ ہیں ۔
کیا۔ کمیشن کی یہی مراد ہے۔“
اس موقع پر پریزیڈنٹ کمیشن خان صاحب چوہدری نعمت خان صاحب نے عرض
ایسے مہمانوں کا اب تک لنگر سے انتظام ہوتا ہے۔ کبھی میں بھی ایسے لوگوں کو اپنا
مہمان بنا لیتا ہوں اور کبھی بعض احباب کی دعوت خود کر دیتا ہوں ۔ پس میرے نزدیک کسی
ہے۔
نئے خرچ کی اس کے لئے ضرورت نہیں ہے۔ لنگر خانہ کے ماتحت ہی یہ انتظام رہے تو ٹھیک
ہے لیکن اگر اس میں کوئی زائد فائدہ ہو تو کمیشن کے ممبروں سے پوچھنے کے بعد اس کے
متعلق فیصلہ کروں گا۔
دوسری ضمنی تجویز اس تجویز میں تیسری بات جو اس تجویز میں تیسری بات جو کمیشن نے پیش کی ہے یہ ہے کہ سلسلہ
رکھا جائے ۔
-
طرف سے د
کی ایسی اغراض جن کا ظاہر کرنا مناسب نہ ہو، اُن کے لئے خرچ
فیصلہ اس تجویز کے لئے میں کمیشن کا ممنون ہوں اس کی ضرورت تو تھی مگر میں اِسے خود
نہ پیش کرنا چاہتا تھا۔ جس کے ہاتھ میں انتظام ہوا سے بعض ایسے اخراجات کرنے
پڑتے ہیں جو کسی صیغہ کے ماتحت نہیں آتے ۔ شروع شروع میں ایسے اخراجات میں اپنی
اسے دے دیتا تھا لیکن جب بچے زیادہ ہو گئے اور میں زیادہ شادیاں کر بیٹھا تو پھر اس
قسم کے اخراجات کو زکوۃ پر رکھا مگر یہ فنڈ بھی برداشت نہ کر سکا۔ پھر ناظر اعلیٰ کے ذمے یہ
کام رکھا، کبھی خود چندے کئے ۔ یہ ایک ضروری مد ہے۔ آئندہ بجٹ کمیٹی اس پر غور کرے۔
سپرنٹنڈنٹ دفاتر کے اخراجات کے لئے بھی اور ایسے کاموں کے لئے بھی ایک ایسی رقم
ہونی چاہئے جو صرف خلیفہ کی منظوری سے پاس ہو، عام بلوں میں نہ جائے ۔
پندرھویں سفارش محاسب اور آڈیٹر بھی کسی نظارت کے ماتحت نہیں ہونے چاہئیں
بلکہ ان کا ایک علیحدہ محکمہ مقرر کیا جائے جس کا افسر ناظر کے برابر
عُہدہ کا ہو اور براہ راست انجمن معتمدین کے ماتحت ہو اور تمام غیر معمولی پل اس کی وساطت
سے پاس ہوا کریں، صرف ریکرنگ پل (RECURRING BILL) محاسب ادا کرتا

خطابات شوری جلد اول
رہے۔
۳۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
موجودہ صورت میں ریکرنگ پل کا آڈیٹر کی معرفت بھیجنا ترک کیا جائے ۔
فیصلہ یہ کام بھی دفتری ہے۔ میں خود اس کے متعلق فیصلہ نہیں کرتا ۔ صرف اتنی بات سمجھتا
ہوں کہ محاسب اور آڈیٹر براہ راست انجمن کے ماتحت ہوں، نظارت کے ماتحت
نہ ہوں ۔ اس کا فیصلہ کر دیتا ہوں ۔ آگے جو حساب کی بات ہے اس کا سمجھنا میرے لئے
مشکل ہے۔ طالب علمی کے زمانہ میں حساب کرتے وقت مجھے سر درد شروع ہو جاتا تھا اور
جب ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے یہ بات پیش ہوئی تو آپ نے فرمایا
جمع تفریق تک حساب سیکھ لینا کافی ہے اس سے زیادہ کی ضرورت نہیں ۔ تو حسابی امور سے
مجھے واقفیت نہیں ۔ گوز بانی کوئی حساب کرنا ہو تو جلدی کر لیتا ہوں ۔
کرے۔ ہمارے
تقر رکمیٹی اِس امر کے متعلق میں ایک کمیٹی تجویز کرتا کرتا ہوں جو اس پر غور کرے۔ :
ایک دوست اس کام کے خوب قابل تھے مگر وہ یہاں آئے نہیں۔ ان کا نام
صوفی عبدالرحیم صاحب ہے جو کہ امپیریل سروس میں ہیں۔ میں ان اصحاب کی کمیٹی مقرر کرتا
ہوں ۔ (۱) بابو محمد عالم صاحب راولپنڈی ۔ (۲) خان صاحب بابو برکت علی صاحب شملہ۔
(۳) مرز امحمد صادق صاحب اکو نٹنٹ سیالکوٹ ۔
یہ صاحبان گورنمنٹ کے مختلف دفاتر کے طریق دیکھ کر فیصلہ کریں۔ پرائیویٹ سیکرٹری
تین دن کے اندر اندر انہیں اطلاع پہنچائیں ۔
سولھویں سفارش موجودہ صورت میں امین یعنی خزانچی محض مشین کی طرح دستخط کرتا
رہتا ہے۔ یہ امر موقوف ہو کر تمام بل خزانچی کی معرفت ادا ہوا کریں
اور بعد ادائیگی محاسب کے پاس واپس آیا کریں اور روزانہ روپیہ دو قفلوں کے اندر رکھا
جائے اور نکالا جائے اور خزانچی کی ضمانت لی جائے ۔
فیصلہ
یہ نہایت معقول تجویز ہے، میں اسے منظور کرتا ہوں ۔
سترھویں سفارش بجٹ کے خرچ کی مدات میں مجلس شوری میں یہ ترمیم پیش ہونی چاہئے کہ خرچ میں زیادتی کر دی جائے اور بجٹ میں ایک مد غیر معمولی
خرچ کی لازمی طور پر رکھی جائے جو انجمن معتمدین کے اختیار میں رہے یعنی وہ خرچ کر سکے ۔

خطابات شوری جلد اول
۳۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
فیصلہ یہ مد بجٹ میں رکھی جاتی ہے مگر جو بجٹ کمیشن نے دیکھا اُس میں چھپائی کی غلطی فیصلہ سے یہ نہ گئی۔ کے
سے یہ نہ رکھی گئی ۔ اگر کمیشن اس کے متعلق نظارت متعلقہ سے دریافت کرتا تو وہ بتا
دیتی کہ بجٹ چھپنے میں یہ غلطی ہوئی ہے ورنہ یہ مد رکھی جاتی ہے۔
ضمنی سفارش (ب) بجٹ پر زیادہ غور کرنے کا موقع نکالنے کے لئے نظاروں کی رپورٹیں مجلس شوری میں پیش نہ ہوا کریں بلکہ علیحدہ طبع ہو جایا کریں ۔
فیصلہ میں اسے منظور کرتا ہوں کیونکہ مجلس شوری میں مشاورت کا وقت کم ہوتا ہے۔
ضمنی سفارش (ج) مجلس مشاورت کا ایجنڈا اسب کمیٹیوں کے سپرد ہونے کے بغیر ہی براہِ راست مجلس شوری میں پیش ہو جایا کرے۔ منظور شدہ بجٹ
سے اگر زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت پڑے تو سپلیمنٹری بجٹ مجلس میں پیش ہوا کرے۔
فیصلہ میں اس میں یہ ترمیم کرتا کرتا ہوں کہ ایجنڈا کے ضروری امور سب کمیٹی کے سپرد ہوں
سارے ایجنڈا کے لئے سب کمیٹیاں نہ بنائی جائیں ۔
سپلیمنٹری بجٹ پہلے ہی خلیفہ کی منظوری سے پاس ہوتا ہے اس کی منظوری کے بعد
دوبارہ شوری میں پیش کرنا اختیارات خلیفہ اور اس کے منصب کے خلاف ہے اس لئے میں
اس حصہ کو نا منظور کرتا ہوں ۔
اٹھارہویں سفارش
-
اس کے متعلق آخر میں تفصیلی بحث کی گئی ہے۔
انیسویں سفارش جملہ ملازمین انجمن کا ایک کیڈر (CADRE) مقرر کیا جائے جس سے ہر ایک محکمہ کی منظور شدہ اسامیاں اور ان اسامیوں کا گریڈ
معلوم ہو سکے اور یہ بھی ظاہر ہو کہ کوئی شخص ایسی اسامی پر مقرر نہیں ہے جو منظور شدہ نہ ہو یا
جس کی تنخواہ مقررہ گریڈ سے زیادہ ہو۔
فیصلہ اس تجویز کے بعض پہلو نہایت مفید ہیں ۔ بعض بعض میں مشکلات ہیں اور بعض
امور کے متعلق غلط فہمیاں ہوئی ہیں۔ کمیشن کو یہ غلطی لگی ہے کہ اس نے پچھلے
حالات کو نہیں دیکھا۔ ہمارا کام پہلے قانون تجویز ہو کر پھر ان قوانین کے ماتحت نہیں چلا بلکہ

خطابات شوری جلد اول
۳۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
آہستہ آہستہ ترقی کرتا گیا ہے۔ چونکہ موجودہ خلافت کے ابتداء میں انجمن معتمدین کے
ممبروں میں زیادہ تعداد غیر مبائعین کی تھی اور وہ جب چاہتے ہمارے کام میں آکر دخل دے
سکتے تھے اس لئے بعض کام جن کا چلانا ضروری تھا مگر ڈر تھا کہ وہ ان میں دخل دیں گے
انہیں انجمن ترقی اسلام کے ماتحت جاری کر دیا گیا اور اس طرح ہنگامی کام شروع کیا گیا۔
یہاں تک کہ وہ وقت آگیا جب ترقی اسلام اور صدر انجمن کے کاموں کے ملانے میں دقت
نہ رہی اور ان کاموں کو ملا کر نظارتیں قائم کی گئیں اور اس طرح نظارتوں کا کام آہستہ آہستہ
ترقی کرتا گیا۔ گویا پہلے ایسے حالات میں کام کیا گیا جب کہ کوئی قانون تجویز نہ ہوا تھا، پھر
قوانین بنائے گئے مگر وہ مکمل نہ تھے، پھر تجربہ کے بعد ان سے عمدہ قوانین تجویز کئے گئے ۔
جن گریڈوں پر کمیشن نے اعتراض کیا ہے وہ اُسی وقت کے ہیں ۔
اسی طرح مولوی عبد الرحیم صاحب درد کے گریڈ کے متعلق بھی کمیشن کو غلطی لگی ہے۔
انہیں ناظر کا گریڈ نہیں دیا گیا بلکہ ۱۵۰ سے ۲۵۰ تک تنخواہ کا گریڈ ہے وہ دیا گیا اور ضروری
نہیں کہ یہ ناظر کا ہی گریڈ ہو۔ اس گریڈ کو بعض لوگ ناظروں کا گریڈ کہہ دیتے ہیں حالانکہ
اسی قدر تنخواہیں بعض اور محکموں کے کارکنوں کی بھی مقرر ہیں ۔ درد صاحب کو ناظر نہیں بنا دیا
گیا بلکہ وہ گریڈ دیا گیا ہے جو ناظروں کے گریڈ کے برابر ہے اور یہ فرض کر کے دیا گیا ہے
کہ ان کی تعلیم اعلیٰ ہے اور ان کی خدمات دیرینہ ہیں ۔ وہ ۱۹۱۸ء سے کام کر رہے ہیں اور
ایم ۔ اے ہیں اس وجہ سے اُنہیں اِس گریڈ میں رکھا گیا ہے مگر اس طرح وہ ناظر نہیں بنے
بلکہ ناظر کے گریڈ میں رکھے گئے ہیں۔
تقر رسب کمیٹی اس تجویز کے متعلق بھی سب کمیٹی بنائی جاتی ہے اور اس کے لئے میں
حسب ذیل اصحاب منتخب کرتا ہوں :-
(۱) میاں محمد یوسف صاحب لاہور ۔ (۲) حاجی اله بخش صاحب فیروز پور ۔
(۳) چوہدری عبد الحئی صاحب لاہور ۔ میاں محمد یوسف صاحب پریزیڈنٹ ہوں گے اور
پریزیڈنٹ کا کام ہو گا کہ کام کے لئے وقت مقرر کرے۔
سفارش کا
دوسراحصہ
جدید تقرری کے وقت اخبارات سلسلہ میں خالی آسامی
کا
اشتہار دیا جائے اور درخواستیں منگائی جائیں اور لائق ترین

خطابات شوری جلد اول
آدمی کا انتخاب کیا جائے ۔
-
۳۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
فیصلہ یہ بہت ضروری تجویز یز ہے۔ اس کے متعلق کچھ حد تک ضرور جائز شکایت ۔ ایت ہے۔ یہ
دیکھا گیا ہے کہ جو قادیان میں آ بیٹھے اُسے زیادہ موقع مل جاتا ہے۔ میں یہ فیصلہ
کرتا ہوں کہ وہی کمیشن جسے معائنہ دفاتر کے لئے مقرر کیا جایا کرے گا یہ کام کرے کہ سلسلہ
کی ضرورت کے مطابق اشتہار دے کر درخواست کنندوں کی ایک لسٹ دفتر ناظر اعلیٰ میں
بھیج دیا کرے۔ ضرورت کے موقع پر ناظر اس فہرست میں سے کام کے لئے آدمی مقرر کیا
کریں، باہر سے نہیں ۔
بیسویں سفارش رجسٹر حاضری میں ٹھیک وقت درج نہیں کیا جاتا۔ ٹھیک وقت کا
-
اندراج ہونا چاہئے اور ہر پندرہ روز کے بعد عملہ ماتحت کی حاضری کا
رجسٹر افسر صیغہ ملاحظہ کیا کرے اور ناظروں کا رجسٹر پریذیڈنٹ انجمن معتمدین ملاحظہ کرے۔
فیصلہ یہ ضروری بات ہے میں بھی اس پر زور دیتا رہا ہوں زور دیتا رہا ہوں مگر یہ جو کہا گیا ہے کہ ناظروں
کی حاضری کا بھی رجسٹر ہو اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ میں نے
گورنمنٹ آف انڈیا اور گورنمنٹ آف پنجاب سے پتہ منگایا ہے وہاں سیکرٹریوں کے لئے تو
حاضری کا رجسٹر ہوتا ہے مگر ممبروں کا نہیں ہوتا۔ میں تو یہاں ناظروں کے لئے بھی رکھوا رہا
ہوں اور اگر کوئی پندرہ منٹ بھی لیٹ آئے تو جواب طلب کرتا ہوں ۔ بعض دفعہ صرف پتہ
لینے کے لئے کہ ناظر وقت پر آتے ہیں یا نہیں ، انہیں شروع وقت میں بلواتا ہوں لیکن میں یہ
اس لئے کرتا ہوں کہ سوائے ناظر کے دفتری کام کی نگرانی کرنے والا کوئی نہیں ہوتا یعنی
کلرکوں اور ناظروں کے درمیان کوئی اور واسطہ نہیں لیکن یہ پسندیدہ امر نہیں کہ ناظروں کے
بارے میں اس قدرسختی کی جائے کیونکہ اس عہدہ کی ذمہ داری کے لحاظ سے تو کہا جا سکتا ہے
کہ اگر ناظر دفتر میں نہ بھی آئے تو بھی حرج نہیں لیکن اس طرح فی الحال کام نہیں چل سکتا۔
گو عملی طور پر یہی ہو رہا ہے کہ ناظر بھی حاضری درج کرتے ہیں اور اس کی پابندی میں اِن
سے کرا رہا ہوں لیکن میں اس بات کو اصولی طور پر طے کرنا نہیں چاہتا ۔
کمیشن نے مقررہ وقت پر نہ آنے کی وجہ نوٹ کرنے کی مثال دی ہے کہ ناظر اعلیٰ
نے لکھا محلہ میں لڑکی گم ہو گئی اُس کی تلاش میں دیر ہو گئی۔ کمیشن نے اسے نا معقول عذر قرار

خطابات شوری جلد اول
۳۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
دیا ہے لیکن میرے نزدیک یہ نہایت ہی معقول عذر ہے۔ ہمارا کام مذہبی ہے اور یہ ہمارے
فرائض میں داخل ہے کہ ضرورت کے وقت دوسروں کی مدد کریں ، اُن سے تعاون کریں اور
اخلاقی طور پر اعلیٰ نمونہ دکھا ئیں تاکہ دوسروں میں بھی یہ روح پیدا ہو۔ اس کے لئے ضروری
ہے کہ اعلیٰ کا رکن ایسے کاموں میں حصہ لیں ۔ پس جس بات پر کمیشن نے اعتراض کیا ہے
میں اُس کے متعلق سفارش کروں گا کہ اگر کسی اور ناظر کو اس قسم کی کوئی ضرورت پیش آئے
تو وہ بھی ضرور اس کے لئے وقت صرف کرے۔
۔
اکیسویں سفارش پرتال دفتران با قاعدہ نہیں ہوتی ۔ ہمارے خیال میں سختی سے اس پر
عمل درآمد ہو۔
فیصلہ یہ نہایت ضروری امر ہے ۔ آئندہ جو جو کمیشن مقرر ہوا سے ہدایت دی جائے کہ اس
امر کو خاص طور پر دیکھے۔ یہاں اس بارہ میں بہت کوتاہی کی جاتی ہے۔
بائیسویں سفارش کلرکوں کا تبادلہ وقتا فوقتا مختلف دفاتر میں ہوتے رہنا چاہئے۔ البتہ ناظروں کا تبادلہ بدوں کسی خاص وجہ کے نہ ہو۔
فیصلہ ۔
یہ بھی عمدہ تجویز ہے اس پر بھی عمل ہونا چاہئے ۔
سوال نمبر ۲ کے متعلق سفارش کمیشن کے پیش نظر دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا نظارتیں
کے متعلق سفارش قاره ی او را در سرا
ان قواعد کی جو وہ پاس کرتی ہیں پابندی کراتی ہیں یا
نہیں؟ اس کے متعلق کمیشن نے یہ رائے ظاہر کی ہے کہ قواعد مرتب کردہ انجمن معتمدین کی
پورے طور پر پابندی نہیں کی جاتی اس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے ۔
-
فیصلہ کوئی حکومت حکومت کہلانے کی مستحق نہیں ہو سکتی جب تک جو حکم وہ نافذ کرتی ہے یا
یصلہ تو اُسے منسوخ نہیں کرتی یا اُس پر عمل نہیں کراتی ۔ سب سے بڑا نقص مجلس معتمدین
کا یہ ہے کہ اس کے قواعد کی پابندی نہیں ہوتی اور جب کسی فیصلہ کے متعلق پکڑا جاتا ہے کہ
اس پر عمل کیوں نہیں ہوا تو کہا جاتا ہے عمل نہیں ہو سکتا تھا۔ میں کہتا ہوں اگر عمل نہ ہو سکتا تھا
تو اسے منسوخ کر دیا جاتا ۔ یہ کیا صورت ہے کہ قاعدہ تو موجود ہو مگر کہا جائے اس پر عمل نہیں
ہو سکتا۔ یہ بہت بڑا نقص ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۳۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
سوال نمبر ۳ کے متعلق سفارش مکمیشن کے سامنے سوال نمبر ۳ یہ تھا کہ کیا نظارتیں
۳ کے یاری
مجلس شوری میں فیصلہ شدہ امور کو پوری طرح
جاری
کرنے کی کوشش کرتی ہیں یا نہیں؟
کمیشن نے اس کے متعلق یہ رپورٹ کی ہے کہ مجلس شوری کے فیصلوں کی پابندی
پورے طور پر نہیں کی جاتی ۔
فیصلہ مجلس شوری میں جو فیصلہ ہوتا ہے اُس کے یہ معنے ہیں کہ وہ خلیفہ کا فیصلہ ہے کیونکہ ہر
امر کا فیصلہ مشورہ لینے کے بعد خلیفہ ہی کرتا ہے۔ اگر اس فیصلہ کا احترام نہیں کیا جاتا تو
پھر مجلس معتمدین کے فیصلہ کا بھی احترام نہیں ہوگا۔ ایک صوفی کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام
فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ اس کا گھوڑا اڑ گیا تو اس کے مریدوں نے گھوڑے کو بُرا بھلا
کہنا شروع کیا۔ صوفی نے کہا ایسا نہ کرو مجھ سے خدا تعالیٰ کی کوئی نافرمانی ہوئی ہے جبھی میرا
گھوڑا میری نافرمانی کر رہا ہے۔
جب تک کام کرنے والوں میں یہ روح نہ ہو کہ جو حاکم ہو اس کے احکام کی اطاعت
کی جائے اُس وقت تک ان کے حکم کا بھی کوئی احترام نہ کرے گا۔ اگر کوئی ناظر خلیفہ کی
بات ٹال دیتا ہے تو کلرک اس کی بات ٹال دے گا لیکن اگر ناظر اطاعت کرے گا تو کلرک
بھی اُس کی اطاعت کرے گا۔
سوال نمبر ۴ کے متعلق سفارش چوتھا سوال کمیشن کے سامنے یہ تھا کہ کیا کارکن اپنے
سے لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچتا ہو؟
اختیارات کو اس طرح تو استعمال نہیں کرتے کہ جس
اس کے متعلق کمیشن نے یہ رائے ظاہر کرتے ہوئے کہ کوئی واقعات ہمارے سامنے
ایسے نہیں آئے جن سے ہم یہ نتیجہ نکالیں کہ کسی کا رکن نے اپنے اختیارات اس طرح استعمال
کئے جس سے لوگوں کو نقصان پہنچا ہو۔ بعض سفارشیں پیش کیں جن میں سے ایک یہ ہے:۔
پہلی سفارش طالب علموں کو کو جو وظائف دیئے جاتے ہیں اُن کا فیصلہ موجودہ صورت
میں صرف ناظر تعلیم و تربیت کے ہاتھ میں ہے اور وہ وظائف کے متعلق
فیصلہ جات بغیر کوئی وجوہات منظوری یا نا منظوری درخواستوں پر درج کرنے کے لئے فرماتے

خطابات شوری جلد اول
۳۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
رہتے ہیں اور بہت سے ملازمین انجمن کے رشتہ داروں کو وظائف مل رہے ہیں جن کے
استحقاق کے فیصلہ کے متعلق کوئی معیار مقرر نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں وظائف کا فیصلہ انجمن
معتمدین کی ایک سب کمیٹی کے سپر د ہونا چاہئے جس کا بشرط ضرورت ایک ممبر ناظر تعلیم و تربیت
یا ہیڈ ماسٹر ہو سکتا ہے۔
فیصلہ وظائف کے متعلق جو شکایت ہے میں بھی اس سے متفق ہوں ۔ گو اس شدت سے
نہیں جیسے بابو ضیاء الحق صاحب ۔ مگر یہ ضرور کہوں گا کہ اِس بارے میں نقائص
ہوئے ہیں ۔ آئندہ وظائف کا فیصلہ اس طرح کیا جائے کہ ناظر کے ساتھ ایک سب کمیٹی ہو
اور مجلس شوری میں جو فیصلہ وظائف کے متعلق میں منظور کر چکا ہوں اُس کی سختی کے ساتھ
پابندی کی جائے ۔ ان قواعد کے ماتحت باہر کے طلباء کو وظیفہ دیا جائے اور کسی کو وظیفہ نہ ملے
جب تک کہ اس کے ساتھ اُس کے شہر کی جماعت احمدیہ کی سفارش نہ ہو۔ اور جو وظیفہ
قادیان کے طلباء کو دیا جائے وہ قادیان کی لوکل کمیٹی کے مشورہ سے دیا جائے۔ باہر کے
علاقہ کے وظائف اُس علاقہ کی جماعت کی سفارش پر دیئے جائیں ۔ اس کام کے لئے کسی
خاص سب کمیٹی کی ضرورت نہیں ۔ لوکل وظائف کے متعلق گومیں یہ اجازت دوں گا کہ
نظارتوں کے کارکنوں کے بچوں کے لئے ایک حد تک وظائف رکھے جائیں مگر یہ نہیں کہ
سارے کے سارے وظائف ان کو دے دیئے جائیں ۔ اس کے متعلق میں قواعد بعد میں
تجویز کروں گا۔
دوسری سفارش کسی محکمہ کے ملازم کو بغیر حصول خاص اجازت اس محکمہ کی کوئی چیز نہیں
خریدنی چاہئے اور اس صورت میں بھی کوئی ذمہ دار افسر قیمت مقرر کیا
کرے۔
فیصلہ یہ نہایت ضروری بات ہے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ سوائے اس کے کہ عام نیلامی
کے طور پر چیز فروخت ہو کسی کا رکن کو بھی کسی محکمہ کی کوئی چیز نہیں خریدنی چاہئے ۔ ی کارتن لوجی کی عمر کی لولی چیز میں خریدی چاہیئے ۔
تیسری سفارش ہمیں دوران تحقیقات میں یہ معلوم ہوا کہ بعض دفعہ ناظروں کو تنخواہیں
مل گئیں اور چھوٹی چھوٹی تنخواہوں والے ملازمین کو اُن کی تنخواہیں نہ
ملیں ۔ ہمارے خیال میں ادنی ملازمین کی تنخواہیں عام طور پر پہلے ادا ہونی چاہئیں ۔

خطابات شوری جلد اول
۳۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
فیصلہ میں نے اس بارے میں تحقیقات کرائی ہے اس کے متعلق اس قدر کم مثالیں ملی
ہیں کہ شکایت کی زیادہ وجہ معلوم نہیں ہوتی مگر بہر حال کوئی وجہ نہیں کہ اس کا
انسداد نہ کیا جائے اس لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ جب تک مالی مشکلات کی دقت ہے ہر
ماہ کے شروع میں ایک ماہ کی تنخواہ انجمن دوسرے صیغوں سے قرض لے کر ادا کر دیا کرے
اور پھر اُس صیغہ کو مہینہ کے دوران میں آہستہ آہستہ اُس کا قرض واپس کر دیا کرے لیکن اگر
پھر بھی مجبوری ہو تو تھوڑی تھوڑی تنخواہ والوں کو پہلے تنخواہیں دی جائیں اور بڑی تنخواہ والوں
کو بعد میں ۔
اٹھارھویں سفارش کے متعلق تقریر اب کمیشن کی سفارشات میں سے صر صرف ایک
بات باقی رہ گئی ہے میں اسے بغیر توجہ کئے
چھوڑ دیتا مگر خلافت کے مقام کے احترام نے مجھے اجازت نہ دی کہ میں اسے یونہی چھوڑ دوں۔
نظر انداز نہ کرنے کے قابل سوال پہلے تو مجھے خیال آیا یہ پہلا کمیشن ہے جس
نے کچھ کام کیا ہے اس لئے جہاں تک ہو سکے
اس کی سفارشات کو رد نہ کروں مگر پھر بھی میں نے سمجھا ذمہ واری کے لحاظ سے میری
خاموشی نقصان رساں ہوگی اور میں نے یہی سمجھا کہ کمیشن کے ممبر لائق اور تعلیم یافتہ اصحاب
ہیں وہ اپنی کسی رائے پر جرح بخوشی برداشت کریں گے اور جب انہوں نے میری بیعت کی
ہوئی ہے تو گویا اپنا سب کچھ میرے سپرد کر دیا ہے۔ گو مجھے معلوم ہوا ہے ایک ممبر نے جرح
کو بہت بری طرح محسوس کیا ہے جس کا مجھے بہت دکھ ہے۔
بہر حال یہ ایسا سوال تھا جسے میں نظر انداز نہیں کر سکتا تھا اور اگر میں نظر انداز کرتا تو
خدا تعالیٰ کے حضور مجرم ٹھہرتا۔
وہ سوال یہ ہے کہ کمیشن نے دانستہ نہیں بلکہ نا دانستہ کیونکہ جب انہوں نے بیعت کی
اور مجھے خلیفہ تسلیم کر کے میری بیعت میں داخل ہوئے تو پھر خلافت کے منصب کا احترام کرنا
ان کا فرض ہے، بعض باتیں ایسی لکھی ہیں کہ جو کام ان کے لئے مقرر کیا گیا تھا اُس سے باہر
ہیں حتی کہ وہ خود منصب خلافت پر حملہ کرتی ہیں۔ اس وجہ سے میں نے سمجھا اگر آج میں ان
پر خاموش رہتا ہوں خواہ کسی وجہ سے تو کل کہا جائے گا خلیفہ دوم نے تسلیم کر لیا تھا کہ خلافت

خطابات شوری جلد اول
کا یہی منصب ہے۔
۳۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
میں اس بات کی تفصیل میں پڑنے سے قبل بتانا چاہتا ہوں کہ وہ منصب خلافت خلافت کا منصب جس کے لئے ہم نے یہ ذمہ واری برداشت کی تھی
کہ کسی اختلاف سے نہ ڈریں گے ، وہ کیا ہے؟ جب حضرت خلیفہ مسیح اول فوت ہوئے تو
وہ لوگ جنہوں نے جماعت سے نکل کر الگ انجمن بنائی اُن سے میری گفتگو ہوئی۔ میں نے
اُن سے کہا مجھے خلیفہ کے انتخاب میں اختلاف نہیں ، آپ لوگ جسے منتخب کریں میں اُسے
خلیفہ ماننے کے لئے تیار ہوں ۔ اس موقع پر میں نے اپنے خاندان کے لوگوں کو جمع کیا ، اور
اُن سے کہا اگر دوسرا فریق اس بات پر اڑ جائے کہ خلیفہ ہمارے ہم خیالوں اور ہم عقیدہ
لوگوں میں سے نہ ہو تو ہمیں یہ بات منظور کر لینی چاہئے اور جسے وہ پیش کریں جماعت کا
اتحاد قائم کرنے کے لئے اُسے خلیفہ مان لینا چاہئے ۔ اس پر بعض نے کہا ہم یہ کس طرح
برداشت کر سکتے ہیں کہ کوئی ایسا شخص خلیفہ ہو جسے ہمارے عقائد سے اختلاف ہو۔ میں نے
کہا اگر تم لوگ یہ برداشت نہیں کر سکتے تو وہ کس طرح برداشت کر سکتے ہیں کہ ہم میں سے
کوئی شخص خلیفہ ہو ۔ اگر تم لوگ اُن کے پیش کردہ آدمی کو خلیفہ نہیں مانو گے تو میں تم سے علیحدہ
ہو جاؤں گا اور اُسے خلیفہ مان لوں گا ۔ آخر یہ بات طے ہوئی کہ کسی ایسے شخص کو جس نے
ہمارے خلاف عقائد کا اظہار نہیں کیا اور اُن لوگوں کا بھی اُس پر اعتماد ہوا سے خلیفہ منتخب
کرنے کی کوشش کی جائے ۔ اس کے لئے میر حامد شاہ صاحب اور مولوی محمد حسن صاحب
کے نام تجویز ہوئے کہ ان میں سے اگر کسی کو وہ خلیفہ منتخب کریں تو ہمیں فوراً مان لینا
چاہئے؟ لیکن اگر وہ ضد کریں کہ مولوی محمد علی صاحب ہی خلیفہ ہوں تو بھی انہیں ماننا ہوگا
ورنہ میں تم سے علیحدہ ہو جاؤں گا۔ اُس پر میں نے سب سے عہد لیا اور پھر مولوی محمد علی
صاحب سے کہا کہ اگر آپ اپنے میں سے کسی کو خلیفہ منتخب کرنا چاہتے ہیں تو ہم اُسے ماننے
کے لئے تیار ہیں لیکن اگر آپ یہ کہیں کہ کوئی خلیفہ ہی نہیں ہونا چاہئے تو اسے برداشت نہیں
کیا جا سکتا اور اس پر ہمارا آپ سے افتراق ہے۔ چنانچہ ہمیں اسی وجہ سے ان سے علیحدہ
ہونا پڑا اور ان کی علیحدگی کی ہم نے کوئی پرواہ نہ کی ۔
غرض یہ وہ مسئلہ ہے کہ جس پر اُن لوگوں سے جو جماعت کے لیڈر سمجھے جاتے تھے

خطابات شوری جلد اول
لده۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۰ء
ہمیں علیحدگی اختیار کرنی پڑی اور ہم نے اُنہیں صاف طور پر کہہ دیا کہ اگر وہ خلافت کے
قائل نہیں تو ہمارا اُن سے کوئی تعلق نہیں ۔
مسئلہ خلافت کی حقیقی اہمیت سے ناواقفیت اب بعض دوستوں نے مجھ سے
شکایت کی کہ خلافت کا مسئلہ بعض
لوگوں پر مخفی ہو رہا ہے اور وہ اس کی حقیقی اہمیت سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں۔ کمیشن کی
رپورٹ سے ظاہر ہو گیا کہ فی الواقعہ بعض لوگوں پر یہ مسئلہ مخفی ہو رہا ہے اس وجہ سے
وضاحت کے ساتھ بیان کرنے کی ضرورت ہوئی ۔
مسئلہ خلافت سے اختلاف رکھنے میں صاف الفاظ میں کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اس
مسئلہ میں اختلاف رکھنے والے کسی شخص سے ہمارا
والے سے اتحاد ناممکن ہے اتحاد ہے اتنا اتحاد نہیں ہو سکتا خواہ وہ ہمارا بھائی ہو یا بیٹا یا کوئی
اور قریبی رشتہ دار۔ اگر جماعت کا کوئی فرد
اس میں اختلاف رکھتا ہو تو اُسے دیانتداری کے ساتھ علیحدہ ہو جانا چاہئے اور اپنے لئے الگ
نظام قائم کر لینا چاہئے۔ اس وجہ سے ہم اُسے بُرا نہ سمجھیں گے مگر یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم میں
رہتے ہوئے خلافت تسلیم کرتے ہوئے پھر اس میں اختلاف کرے۔
خلافت کے متعلق عقیدہ ہمارے اس عقیدہ کی بنیاد یہ ہے کہ جس کو خلیفہ تسلیم کیا
گیا ، جس کی بیعت کی گئی ، اُس کی اُسی طرح اطاعت کرنی ،
چاہئے جس طرح شریعت نے ضروری قرار دی ہے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اُس نے کسی
غلط فہمی کی وجہ سے خلافت کو تسلیم کیا اور خلیفہ کی بیعت کی تھی تو ہماری طرف سے آزاد ہے۔
وہ جس وقت چاہے الگ ہو سکتا ہے اُس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں نہ ہم اُسے بُرا سمجھیں گے۔
غیر مبائعین کو ہم اِس لئے بُرا نہیں سمجھتے کہ وہ خلافت سے الگ ہو گئے بلکہ اِس لئے بُرا قرار
دیتے ہیں کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہتک کرتے ہیں ورنہ میں تو انہیں بھی اپنا
بھائی سمجھتا۔
خلافت مذہب کا جزو ہے پس پہلی بات جو اس وقت میں بتانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ خلافت کوئی سیاسی نظام نہیں بلکہ مذہب کا جزو ہے۔ میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی