مجلس مشادرت ۱۹۳۱ٴ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۴۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
منعقده ۳ تا ۵ / اپریل ۱۹۳۱ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت منعقدہ ۳ تا ۵ ۔ اپریل ۱۹۳۱ء کے افتتاحی اجلاس کے آغاز میں دُعا
کے متعلق حضور نے فرمایا :-
دُعا " پیشتر اس کے کہ مجلس مشاورت کی کارروائی شروع کی جائے میں چاہتا ہوں کہ
سب دوست مل کر دُعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے تمام کاموں کو اپنے لئے مخصوص کر
دے، ہمارے مشوروں اور ہماری تقریروں اور ہماری آراء میں محض اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی ،
سلسلہ احمدیہ کی ترقی اور دینِ اسلام کی بڑائی کا خیال ہو۔
افتتاحی تقریر تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد کے بعد حضور نے حسب ذیل افتتاحی
تقریر فرمائی :-
اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں پھر توفیق عطا کی ہے کہ ہم ساری دُنیا سے
اختلاف رکھتے ہوئے آج اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ باقی دنیا کو جو اپنی مادی ترقی کے لئے
مشورے کرتی اور دُنیوی ترقی کے لئے اپنے دماغوں کو خرچ کرتی ہے، دین کی دعوت دیں
اور روحانیت کی طرف متوجہ کریں ۔ باقی دُنیا صرف دُنیا کے لئے جد و جہد کر رہی ہے لیکن ہم
خدا کے فضل سے اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ وہ نور، وہ ہدایت اور وہ صداقت جو اللہ تعالیٰ
نے دنیا کی ہدایت کے لئے بھیجی ہے اس کی ترقی کے لئے کوشش کریں ، اس کی اشاعت کے
لئے غور کریں اور اسے پھیلانے کے لئے تجاویز سوچیں اور ان کے ضمن میں جو مادی ، تمدنی
اور سیاسی باتیں پیدا ہوں ، اُن پر غور کریں لیکن اس لئے نہیں کہ اپنی ذات کے لئے کچھ

خطابات شوری جلد اول
۴۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
حاصل کریں بلکہ اس لئے کہ ساری دنیا کو فائدہ پہنچائیں کیونکہ کوئی نبی کی جماعت ایسی نہیں
ہو سکتی جس کے کسی کام کی غرض محض اپنی ذات کو فائدہ پہنچانا ہو بلکہ اس کی ہر کوشش اور ہر
کام کی غرض یہ ہوتی ہے کہ دوسروں کو فائدہ پہنچائے ، دوسروں کی مشکلات کو دور کرے
اور دوسروں کی بہتری اور بھلائی مدنظر رکھے ۔ خدا تعالیٰ مسلمانوں کے متعلق فرماتا ہے
كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ
وَتُؤْمِنُونَ بِاللہ ہے کہ تم دوسروں کے فائدہ کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔ تمہارا کام یہ ہے
کہ لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دو برائیوں سے روکو اور اللہ پر ایمان رکھو۔ پس ہم بھی اگر نبی کی
جماعت بننا چاہتے ہیں تو ہماری تمام کوششیں اور تدبیریں ایسی ہونی چاہئیں کہ ان سے سب
دنیا کو فائدہ پہنچے۔ قطع نظر اس سے کہ کوئی احمدی ہو یا غیر احمدی، مسلم ہو یا غیر مسلم سب کی
خدمت اور سب کی بھلائی ہمارا فرض ہے کیونکہ مومن سب دُنیا کا خدمت گزار ہوتا ہے ۔
ہمارے جمع ہونے کی غرض پس یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ جب دوسرے لوگ
اس لئے جلسے کرتے ہیں کہ چھینا جھپٹی کر کے خود فائدہ
اُٹھائیں ہم اس لئے جمع ہوئے ہیں کہ دُنیا میں امن قائم کریں، راستی اور انصاف پر دنیا کو
کار بند کریں ۔ پس ساری دُنیا ہماری مخاطب ہے اور ہم ساری دنیا کی خدمت کرنے والے
ہیں اور یہ ہم پر اللہ تعالی کا بہت بڑا فضل اور احسان ہے۔
اس کے بعد میں اب ان کمیٹیوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو گزشتہ مجلس مشاورت
کے موقع پر مقرر کی گئی تھیں۔ ان میں ایک تو بڑا کمیشن تھا جس کی غرض یہ تھی کہ تمام دفاتر کا
معائنہ کرے اور جو ہدایات اُسے دی گئی تھیں اُن کے مطابق رپورٹ کرے۔ پچھلے سال کے
کمیشن کی رپورٹ مجلس مشاورت کے موقع پر ہی سنائی گئی تھی اور اس کی تجاویز کے متعلق
میں نے اُسی وقت اظہار رائے کیا تھا لیکن اس کمیشن کی رپورٹ ایک تو اس وجہ سے کہ اسے
سال کے اختتام پر کام شروع کرنے کے لئے کہا گیا تھا تاکہ پہلے کمیشن کی رپورٹ پر میں
نے جو فیصلے کئے تھے اُن پر عمل کرنے کا دفاتر کو موقع مل سکے اور دوسرے اس وجہ سے کہ
کمیشن کے پریزیڈنٹ صاحب بعض مجبوریوں کی وجہ سے وقت پر معائنہ کے لئے نہ آ سکے۔
اس لئے اس کمیشن کی رپورٹ اس موقع پر تیار کر کے پیش نہیں کر سکے۔ ان کی معذوری ایسی

خطابات شوری جلد اول
۴۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
تھی کہ جسے میں تسلیم کرتا ہوں ۔ اب امید ہے کہ وہ جلد رپورٹ پیش کر دیں گے اور اس
سے معلوم ہو سکے گا کہ دفاتر نے دورانِ سال میں کیسا کام کیا۔
دوسرے کمیشن دوسرے کمیشنوں میں سے ایک کی رپورٹ میرے پاس آچکی ہے لیکن
چونکہ میں اُن دنوں وائسرائے ہند کو بھجوانے کے لئے ایک کتاب
لکھ رہا تھا اس لئے اس پر غور نہیں کر سکا اور مجلس مشاورت سے اس کا تعلق بھی نہیں ۔ وہ
دفاتر کے اندرونی انتظامات کے متعلق ہے۔
ایک اور کیڈر کمیٹی بنائی گئی تھی وہ رپورٹ تیار کرنے کے متعلق معذرت ظاہر کر چکی
ہے۔ گو اس کی معذرت ایسی نہیں جو قابلِ قبول ہو مگر کہا گیا ہے کہ اس کمیٹی کے بعض ممبر بیمار
رہے یا اور مجبوریاں پیش آئیں اس لئے کمیٹی کام نہ کر سکی۔ اب کرے گی ۔
ایک تیسری کمیٹی محاسب اور انجمن کے تعلق کے متعلق تھی ۔ اس کی رپورٹ میرے
پاس پہنچ گئی تھی لیکن چونکہ نامکمل تھی اس لئے میں نے اس ریمارکس کے ساتھ اسے واپس کیا
ہے کہ یہ تسلی بخش نہیں ہے۔“
سلسلہ کے کسی کام میں نقص دیکھنے والے اطلاع دیں دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ
میں نے پچھلے سال مجلس مشاورت کے موقع پر سوالات کرنے سے روک دیا تھا۔ جس کی
وجہ یہ تھی کہ بعض اصحاب سوالات کرنے میں وہ پہلو اختیار کر لیتے جو دوسری مجالس میں
اختیار کیا جاتا ہے۔ اس میں یا تو کچھ اعتراض کا رنگ ہوتا یا سوال کرنے سے مقصد کچھ اور
ہوتا ہے اور ظاہر کچھ اور کیا جاتا ۔ ہم چونکہ مذہبی اور روحانی جماعت ہیں اس لئے ہمارے
تمام کاموں میں روحانیت ہونی چاہئے ۔ اگر کسی موقع پر ہم اسے چھوڑتے ہیں تو خدا تعالیٰ
کی رضا اور اُس کی محبت حاصل نہیں کر سکتے ۔ اس وجہ سے میں نے سوال روک دیئے تھے۔
مگر اب میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ انسانی کاموں میں مختلف قسم کے نقائص پیدا ہو جاتے ہیں
اور جنہیں ان نقائص کا علم ہو وہ اگر اطلاع نہ دیں تو نقص دور نہیں کئے جا سکتے اور کام
میں خرابی بڑھتی جاتی ہے۔ پس میں اعلان کرتا ہوں کہ جنھیں کسی کام میں کوئی نقص نظر آئے کو
اور کسی نقص کا علم ہو تو ایسے نقائص سال کے دوران میں اور خاص کر جب نیا کمیشن اپنا کام

خطابات شوری جلد اول
۴۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
شروع کرنے والا ہو مجھے اطلاع دیں تا کہ اگر میرے نزدیک ضروری ہو تو میں تحقیقات کرا
سکوں۔ جہاں ہمارا یہ کام نہیں کہ خواہ مخواہ سلسلہ کے کاموں میں نقائص تلاش کرتے
پھریں، وہاں یہ بھی فرض ہے کہ جو حقیقی نقائص معلوم ہوں اُن کو دور کریں اور ہر کام میں
ترقی کریں۔ پس جہاں مجھے ایسے سوالات پسند نہیں جن میں کسی کی ذاتی تضحیک اور تذلیل
ہو، وہاں مجھے یہ بھی پسند نہیں کہ جو نقائص ہوں انہیں دُور نہ کیا جائے ۔ پس میں اعلان کرتا
ہوں کہ جسے سلسلہ کے کاموں کے متعلق کوئی نقص معلوم ہو وہ بجائے چھپانے کے اُس کی
مجھے اطلاع دے تا کہ اگر اہم بات ہو تو تحقیقات کے لئے کمیشن کے سپرد کی جا سکے ۔
بجٹ میں اضافہ تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں ہتا ہوں کہ جیسا کہ سیکرٹری صاحب مجلس
مشاورت بیان کریں گے اس سال کے بجٹ میں بعض زیادتیاں کی
گئی ہیں جن کی وجہ وہ کام ہے جو سیاسی اور تمدنی طور پر کرنا پڑا۔ یہ سال جہاں مسلمانوں کے
لئے نہایت تکلیف دہ سال گزرا ہے وہاں اس کے متعلق یہ بھی کہہ سکتے ہیں مسلمانوں کی
ترقی کا موجب بھی ہوا ہے کیونکہ کہتے ہیں جب کوئی تکلیف آتی ہے تو بیداری پیدا ہوتی
ہے۔ اُمید کی جاتی ہے کہ جلد ہندوستان کو قومی حکومت مل جائے گی۔ اس میں مسلمانوں کا
کیا حق ہونا چاہئے؟ ان کو کیا ملنا چاہئے؟ اس کے متعلق ہمیں کام کرنا پڑا ہے ۔ اس کے لئے
کبھی ایک کبھی دو سیکرٹریوں کو مختلف مقامات پر بھیجنا پڑا کیونکہ وہ سیاسی اور ملکی تکالیف جو
دوسرے مسلمانوں کو پہنچیں ہمیں ان سے کم نہیں پہنچیں گی بلکہ زیادہ ہی پہنچیں گی کیونکہ ہماری
جماعت تبلیغی جماعت ہے اور مخالف تبلیغی جماعت کو دوسروں کی نسبت زیادہ تکلیف
دیں گے اور اس کی زیادہ مخالفت کریں گے ۔ غرض یہ سال ہی ایسا گزرا ہے کہ اس میں کوئی
ہفتہ ایسا نہیں آیا جب کسی نہ کسی اہم امر پر غور نہیں کیا گیا ، بیرونی مقامات پر آدمی نہیں بھیجنے
پڑے، خط و کتابت نہیں کرنی پڑی۔ اس وجہ سے بہت سے اخراجات ہوئے اور غالباً اس
سال بھی ہوں گے کیونکہ ابھی تک فیصلہ طلب امور کا تصفیہ نہیں ہوا۔
ریز روفنڈ اور مبلغین میں اضافہ چوتھی بات یہ ہے کہ اس مجلس مشاورت میں غالباً ۱۹۲۷ء میں میں نے بیان کیا تھا کہ میں
بعض آثار سے دیکھ رہا ہوں کہ ایسا تغیر ہونے والا ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کی ہستی

خطابات شوری جلد اول
۴۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
معرض خطر میں پڑ جائے گی ، اس کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے ۔ اس کے لئے میں
نے دو تجویزیں کی تھیں ۔ ایک یہ کہ ریز رو فنڈ قائم کیا جائے جس سے عام مسلمانوں کے
مفاد کے متعلق کام کیا جائے۔ اور دوسری یہ کہ ہر سال کم از کم دس مبلغ بڑھا۔ دس مبلغ بڑھائے جائیں تا کہ
اپنی جماعت کو اتنا مضبوط کیا جا سکے کہ ضرورت کے وقت دشمنان اسلام کا مقابلہ کر سکے ۔ مگر
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ احباب نے آمادگی ظاہر کی تھی مگر
ریز روفنڈ میں کوئی خاص حصہ نہیں لے سکے۔ اس وقت تک اس فنڈ میں ۳۰ ہزار کے قریب
رقم جمع ہوئی ہے جس کے جمع کرنے کے لئے پانچ ہزار کے قریب خرچ کرنا پڑا اور ۲۵ ہزار
باقی بچے ۔ اس میں سے ۲۰ ہزار کی رقم ایک کام پر لگائی گئی ہے اور پانچ ہزار خزانہ میں جمع
ہے۔ اگر دوست اس کے لئے کھڑے ہو جاتے تو بہت کچھ کام کر سکتے تھے اور میں مان ہی نہیں
سکتا کہ مومن کسی کام کی نیت کر کے کھڑا ہو اور اُس کے لئے کوشش کرے مگر وہ کام نہ ہو۔
مومن کو کس طرح استقلال دکھانا چاہئیے مومن کی کوشش اس کا نام نہیں کہ کسی سے اس کام کے لئے کہہ دے اور
بس ۔ اگر مومن کی کوشش یہی ہوتی تو کبھی دُنیا میں اسلام نہ پھیلتا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے جب اپنے رشتہ داروں، اپنے شہر والوں اور قریب کے لوگوں کو اسلام کی
دعوت دی تو ان لوگوں نے ہنسی کی ، آپ کو دکھ دیئے ، آپ کے کام میں رکاوٹیں ڈالیں مگر
آپ نے خدا تعالیٰ سے یہ کہہ کر کام نہ چھوڑ دیا کہ لوگ میری باتیں سنتے نہیں اور ماننے کے
لئے تیار نہیں بلکہ آپ نے جو کچھ کہا وہ یہ تھا کہ چاہے کچھ کرو مجھے جو تعلیم دے کر خدا تعالیٰ
نے بھیجا ہے اُسے میں ضرور پھیلاؤں گا اور کسی حالت میں بھی اُسے نہ چھوڑوں گا۔ حتی کہ وہ
شخص جس نے آپ کی بچپن میں پرورش کی اور ہر دُکھ اور تکلیف میں آپ کا ساتھ دیا جب
اُس کی عزت ، اُس کی جان اور اُس کا مال آپ کی وجہ سے خطرہ میں پڑ گیا کیونکہ مخالفین
نے اسے دھمکی دی کہ اگر تم اس کا ساتھ نہ چھوڑو گے تو ہم تمھیں بھی نقصان پہنچائیں گے تو
ایسے موقع پر آپ نے اسے کہا آپ میرا ساتھ چھوڑ دیں تا میری وجہ سے تکلیف نہ اُٹھائیں
لیکن اے چا! یہ نہیں ہو سکتا کہ جو تعلیم خدا تعالیٰ نے مجھے دنیا کو پہنچانے کے لئے دی
ہے، اُسے میں چھوڑ دوں ۔ خواہ سورج میرے دائیں اور چاند میرے بائیں ہاتھ پر رکھ دیا

خطابات شوری جلد اول
۴۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
جائے تب بھی میں توحید توحید کی تعلیم دینے سے نہ رکوں گا ۔ کے یہ وہ نمونہ ہے جو رسولِ کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے کام کے متعلق استقلال کا دکھایا اور ہر مومن کو اپنے کام میں
اسی قسم کا استقلال دکھانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ مومن کا یہ کام نہیں کہ جب کام شروع
کرے تو اس لئے چھوڑ دے کہ لوگ اُس پر ہنستے ، اُس کی باتیں نہیں سنتے اور اُس کی مخالفت
کرتے ہیں بلکہ مومن کا فرض یہ ہے کہ لوگوں کی عادتوں، زبانوں اور دلوں کو بدل دینے کی
کوشش کرے اور اس کوشش میں لگا رہے۔
جماعت احمدیہ کی موجودہ پوزیشن ہماری جماعت کو خدا تعالی کے فضل سے اب ایسی پوزیشن حاصل ہو چکی ہے جو اور کسی کو حاصل نہیں
ہے۔ ایک طرف ہماری جماعت جہاں اس بات کے لئے مقرر ہے کہ دُنیا سے تاریکی کو مٹا
کر روشنی قائم کرے، شرک کو مٹا کر توحید قائم کرے وہاں خدا ہی کے فضل کے ماتحت ہم
سمجھتے ہیں کہ ہند میں سیاسیات کا حل بھی ہمارے ہی ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے یاد ہے جب
پہلے پہل میں نے سیاسی امور کے متعلق قلم اُٹھایا تو اپنی جماعت کا بیشتر حصہ خیال کرتا تھا کہ یہ
اپنی حد سے تجاوز ہے اور دوسروں کا بیشتر حصہ تو یہ کہتا کہ انہیں کیا سو بھی ہے۔ ایک دور افتادہ
گاؤں میں بیٹھ کر سیاسیات پر رائے زنی کرنے لگ گئے ہیں۔ ان کی بات کون سنے گا اور
کون اسے وقعت دے گا۔ چودھری ظفر اللہ خان صاحب نے ایک معزز شخص کے متعلق بتایا
اُنہوں نے کہا یہ کس طرح ممکن ہے کہ ریلوے سٹیشن سے بھی گیارہ میل دور ایک گاؤں میں
بیٹھ کر سیاسیات پر بحث کی جاسکتی ہے جو کہ روز بروز بدلتی رہتی ہیں ۔ غرض ایسی جگہ بیٹھ کر ہم
نے یہ کام شروع کیا مگر جو خیالات ہم نے اُس وقت پیش کئے آج مسلمانوں کی اکثریت
اُن کی تائید میں ہے۔ اور پہلے اگر یہ اعتراض کیا جاتا تھا کہ ایک گاؤں میں بیٹھ کر انہیں
جرات ہی کیونکر ہوئی ہے کہ سیاسیات پر مضامین لکھیں اور مشورے دیں۔ اب جو کتابیں
میں نے سیاسی معاملات کے متعلق لکھی ہیں، دوستوں نے بتایا کئی لوگ کہتے ہیں باہر سے لکھ
کر بھیج دی جاتی ہیں اور ان کے نام سے شائع کر دی جاتی ہیں۔ گویا اب یہ کہتے ہیں کہ جو
کچھ میرے نام سے شائع ہوتا ہے وہ میں نہیں لکھ سکتا کوئی اور لکھ دیتا ہے۔ پرسوں ہی ایک
دوست کی چٹھی آئی جس میں وہ لکھتے ہیں مسلمانوں کا ایک وفد مسلمانوں کے حقوق کے

خطابات شوری جلد اول
۴۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
متعلق ملنے گیا تو آپ کی کتاب پر نشان لگا کر لے گیا تاکہ ان باتوں کی بناء پر بحث ک کریں۔
غرض اب وہ وقت آ گیا ہے جب ہماری سیاسی رائے کو صحیح تسلیم کیا جا رہا ہے ۔ جس
کی وجہ یہ ہے کہ ہماری طرف سے مسلمانوں کی خیر خواہی اور ان کے حقوق کی حفاظت کسی
نفسانیت کے ماتحت نہیں ہوئی ۔ اگر ہمارے اندر نفسانیت ہوتی اور ہم اپنے ذاتی فوائد اور
اغراض پیش نظر رکھتے تو ہم بھی صحیح نتیجہ پر نہ پہنچ سکتے ۔ پس خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری
جماعت کو ایسی پوزیشن حاصل ہو گئی ہے کہ نہ صرف دین کی ترقی کا انحصار ہم پر ہے بلکہ کم از کم
ہندوستان میں مسلمانوں کی دُنیوی ترقی کا انحصار بھی ہم پر ہی ہے اور نہ صرف مسلمانوں کی
دُنیوی ترقی کا بلکہ سارے ہندوستان کی ترقی کا انحصار ہم پر ہے۔ اس صورت میں ہمارا یہ
کام نہیں کہ ہم جابے جا مسلمانوں ہی کی حمایت کریں بلکہ ہمارا یہ فرض ہے کہ جس پر ظلم اور
زیادتی ہو اُسی کی حمایت کریں خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلمان اور اس بات کو غیر مسلم
معززین بھی تسلیم کرتے ہیں کہ ہماری ہمدردی وسیع ہے۔
مسلمانوں پر نازک وقت ہمیں یہ جو پوزیشن حاصل ہو چکی ہے اس کی وجہ سے
*
ہمارا کام اور زیادہ نازک ہو گیا ہے۔ دنیا مذہبی لحاظ سے
نجات کے لئے ہی نہیں بلکہ سیاسی ، تمدنی اور معاشرتی نجات کے لئے بھی ہمیں بلا رہی ہے۔
غرض وہ وقت آگیا ہے جس کے متعلق آج سے کچھ عرصہ قبل میں نے اشارہ کیا تھا اور بتایا
تھا کہ وہ وقت قریب ہے جب کہ ایسے تغیرات ہوں کہ اگر مسلمانوں نے ہوشیاری سے کام
نہ لیا اور اللہ تعالیٰ کا فضل جذب کرنے کی تدبیر نہ کی تو ہندوستان میں مسلمان اسی طرح تباہ
ہو جائیں گے جس طرح سپین میں ہوئے ۔ جس طرح یہ ممکن ہے اسی طرح یہ بھی ممکن ہے
کہ اگر مسلمان ہوشیاری سے کام لیں ، خدا تعالیٰ کی رضا کے ماتحت کام کریں تو یہ ملک جس
میں شرک کی انتہاء نہیں ، جہاں ۳۳ کروڑ دیوتاؤں کی پرستش کی جاتی ہے وہاں ایسے سامان
کر دے کہ سارے دیوتا غائب ہو کر واحد خدا کی عبادت ہونے لگے۔ ظاہری طور پر تو
دونوں باتیں ممکن ہیں مگر باطنی لحاظ سے ایک ہی ممکن ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی توحید قائم
ہوگی اور ضرور قائم ہوگی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کو اللہ تعالیٰ نے پھیلانا اور غالب
کرنا ہے مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے ہاتھوں ہی اسلام غالب ہوگا جب تک ہم اس کے

خطابات شوری جلد اول
۴۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
اہل نہ اپنے آپ کو ثابت کر دیں۔ بعض لوگ سمجھتے ہیں جب اسلام غالب ہوگا تو پھر ہمیں
کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کی مثال اُن غیر احمدیوں کی طرح ہے جو کہتے ہیں کہ مسیح
موعود نے آ کر مسلمانوں کو تمام دنیا پر غالب کر دینا ہے، پھر ہمیں اسلام کے لئے کچھ کرنے
کی کیا ضرورت ہے۔ بے شک مسیح موعود کے وقت اسلام غالب ہو گا مگر اُنہی لوگوں کے
ذریعہ جو آپ پر ایمان لانے والے ہوں گے اور ایمان وہی لا سکتے ہیں جو دین کی خدمت
کے لئے تیار ہوں ۔ چنانچہ جب مسیح موعود آیا تو ایسے لوگ آپ کو ماننے سے بھی محروم رہ گئے
جو خود دین کی خدمت کرنے کے لئے تیار نہ تھے۔ اور یہ چاہتے تھے کہ مسیح موعود بیٹھے بٹھائے
اُنہیں دُنیا میں غلبہ اور شوکت دے دے گا ۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے جنہوں نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو مانا مگر دین کی خدمت میں حصہ نہ لیا یا اتنا نہ لیا جتنا انہیں لینا
چاہئے تھا۔ بے شک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس لئے آئے کہ اسلام کو دُنیا میں
ترقی دیں مگر یہ ضروری نہیں کہ اسلام کی ترقی ہمارے ہاتھوں ہو مگر ہم اس کے اہل ثابت
ہوئے تو ہمارے ہاتھوں ہوگی ورنہ خدا تعالیٰ کوئی اور قوم کھڑی کر دے گا۔ پس ایسا عظیم الشان
کام جس کے لئے ہزاروں سال سے دُنیا امید لگائے بیٹھی تھی ، جس کی تمام انبیاء خبر دیتے
آئے تھے، وہ ہمارے ہاتھوں سے پورا ہو تو ہماری کتنی بڑی خوش قسمتی اور کتنی بڑی عزت کا
موجب ہے۔
معمولی باتوں کے لئے جان دینے والے دنیا میں لوگ معمولی معمولی باتوں کے لئے جانیں دے دیتے ہیں ۔
ایک سپاہی چند روپے ماہوار کا ملازم ہو کر میدانِ جنگ میں جاتا اور گولی کھا کر مر جاتا ہے مگر
باوجود اس کے ہر بہادر آدمی سپاہی بننا باعث عزت سمجھتا ہے۔ حالانکہ اول تو یہ ضروری
نہیں کہ یہ عزت حاصل ہو سکے لیکن اگر خاص عزت مل بھی جائے تو کیا ضروری ہے کہ وہ
اس عزت سے فائدہ بھی اُٹھا سکے ۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جنھیں دنیوی لحاظ سے عزت
حاصل ہو جاتی ہے مگر وہ اس سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔
خدا کے دربار سے ملنے والی عزت مگر اللہ تعالی کے دربار سے جو عزت ملتی ہے
وہ یقینی ہوتی ہے اور پھر اس کے متعلق یہ بھی

خطابات شوری جلد اول
۴۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
وعدہ ہے کہ جسے ملے وہ فائدہ اُٹھا سکے گا۔ پس جب دنیوی عزت کے لئے لوگ اتنی
قربانیاں کرتے ہیں تو وہ عظیم الشان عزت جس کے مقابلہ میں کوئی عزت اور کوئی مرتبہ نہیں
اُس کے لئے تو جتنی بھی قربانیاں کی جائیں تھوڑی ہیں۔ ایسی صورت میں ہماری جماعت
کے جو لوگ کوشش نہیں کرتے اور سستی سے کام لیتے ہیں اُنہوں نے اس کام کی اہمیت کو
سمجھا ہی نہیں جو خدا تعالیٰ نے ان کے سپرد کیا ۔
انبیاء کی جماعتوں کی عزت اگر وہ غور کریں تو انہیں معلوم ہو کہ دنیا کے بڑے سے
بڑے بادشاہ کی بھی ان کے مقابلہ میں کیا ہستی ہے۔
انبیاء کی جماعتوں میں شامل ہونے والے مومن اور دین کی خدمت کرنے والے انسان،
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ کام کرنے والے لوگوں ، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیم کی
اشاعت کرنے والے افراد اور رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ساتھ دینے والے
انسانوں کے مقابلہ میں دنیا کے بادشاہوں کی کیا حقیقت ہے۔ میرے نزدیک خدا تعالیٰ کے
فرستادوں کی تعلیم پر صحیح طور سے چلنے والے اور انبیاء کو ماننے والے ایک انسان کے مقابلہ
میں بڑے سے بڑے بادشاہ کی حیثیت چوہڑے جتنی بھی نہیں ہو سکتی ۔ سکندر جس کے متعلق
کہا جاتا ہے کہ اس نے دنیا کے بڑے حصے حصے کو فتح کیا ، اُس کی ابو ہریرہ کے مقام مقابلہ میں کیا
ہستی تھی ۔ سکندر اگر مومن نہیں تھا ، اس کے صحیح حالات ہمیں معلوم نہیں، ممکن ہے وہ کسی نبی کو
ماننے والا ہو لیکن اگر وہ کسی نبی کو ماننے والا نہ تھا تو پھر حضرت ابو ہریرہ کے مقابلہ میں اس
کی حیثیت چوہڑے چمار جتنی بھی نہ ہوگی ۔ پس اتنے بڑے اعزاز کے ہوتے ہوئے اگر ہم
میں سے کوئی اپنے مقصد اور مدعا کو پورا کرنے کی پوری کوشش نہیں کرتا تو معلوم ہوا اُس
نے اپنے درجہ اور اپنے اعزاز کو سمجھا ہی نہیں ۔
ریز روفنڈ فراہم کرنے میں سستی میں افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ہماری جماعت کے لوگوں نے ریز رو فنڈ کے لئے
کوئی کوشش نہیں کی ۔ مسلمانوں کی سیاسی ، تمدنی اور معاشرتی اصلاح کے لئے جو کام ہمارے
سپرد ہے اس کے لئے جو کچھ کرنا پڑتا ہے اس کے لئے روپیہ خرچ کرنے کی بھی ضرورت
ہوتی ہے اور یہ رو پیدا نہی لوگوں سے حاصل کرنا چاہئے ۔ اگر ہماری جماعت کے لوگ اس

خطابات شوری جلد اول
۴۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کے متعلق ہمت سے کام لیتے تو بہت کچھ کر سکتے تھے۔ وہ لوگ جو سرکاری ملازم ہیں ان کی
طرف سے یہ عذر پیش کیا گیا ہے کہ چونکہ ان کے لئے دوسروں سے چندہ لینا قانوناً منع ہے
اس لئے وہ ریز روفنڈ جمع کرنے میں حصہ نہیں لے سکے۔ مگر میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی
کہ انجمن حمایت اسلام کا اخبار ہر ماہ ایسے لوگوں کے چندوں کا اعلان کرتا ہے جو سرکاری
ملازم ہیں اور اس انجمن کے لئے سرکاری ملازم چندے جمع کرتے ہیں۔ چنانچہ انہی دنوں
شیخ عبدالعزیز صاحب جو سرکاری ملازم ہیں یہاں بھی چندہ لینے کے لئے آئے ۔ اسی طرح
میں دیکھتا ہوں غیر مبائعین کے اخبار پیغام صلح میں ایسے چندوں کا اعلان ہوتا رہتا ہے جو
سرکاری ملازم جمع کر کے بھیجتے ہیں۔ ایسی صورت میں میں یہ نہیں مان سکتا کہ کوئی ایسا قانون
ہماری جماعت کے لوگوں کے لئے ہے جو دوسروں کے لئے نہیں ہے ۔ دوسروں کو تو اجازت
ہے کہ سرکاری ملازم ہوتے ہوئے چندہ جمع کریں لیکن ہماری جماعت کے سرکاری ملازموں
کو ممانعت ہے۔ یہ صرف کام نہ کرنے والوں کی سستی اور کوتاہی ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا
ہوں گورنمنٹ کے قانون کا منشاء یہ ہے کہ سرکاری ملازم اپنی طرف سے کسی چندہ کی تحریک
کر کے جمع نہ کریں لیکن جو کام قائم شدہ انجمنوں کی طرف سے ہو رہے ہوں اور جن میں
سرکاری ملازموں کا دخل نہ ہو، اُن کے لئے چندہ جمع کرنا منع نہیں ہے۔ پس میں پھر
دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر ان میں سے ایک ہزار آدمی ایسے کھڑے ہو جائیں جو پچاس
پچاس روپے ماہوار چندہ جمع کر سکیں اور ایک سو ایسے کھڑے ہو جائیں جو سو سو روپیہ ماہوار
چندہ وصول کر سکیں تو ایک ماہ میں ہی ساٹھ ہزار روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور اس سے ہم
مسلمانوں کے بہت سے تمدنی، سیاسی تعلیمی اور معاشرتی کام کر سکتے ہیں ۔
مسلمانوں کے مصائب اس وقت مسلمانوں پر اس قسم کی مصیبت آ رہی ہے کہ میں ان کے حالات دیکھ کر حیران رہ جاتا ہوں ۔ پرسوں ہی
میرے پاس کو لا پورسے سے ایک خط آیا ہے جس کے لکھنے والے نے لکھا ہے کہ میں سارے
ہندوستان کے مسلمانوں سے امداد کی درخواست کر چکا ہوں مگر ابھی تک مجھے نوکری
نہیں ملی ۔ میں نے آپ کے متعلق سُنا کہ آپ مسلمانوں کی امداد کرتے ہیں ، اب میں آپ
سے امداد کی درخواست کرتا ہوں۔ یہ شخص ولائت کے امتحانات پاس کردہ ہے اور اُس نے
XX

خطابات شوری جلد اول
۴۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
لکھا ہے کہ اُس کے پاس ایسی ڈگریاں ہیں جو عام طور پر لوگوں کے پاس نہیں ہوتیں مگر
با وجود اس کے کوئی ملازمت نہیں ملتی۔ وجہ یہ کہ مسلمانوں کے لئے ہر جگہ ملازمتوں کے
دروازے اس طرح بند کر دیئے گئے ہیں کہ وہ اعلیٰ سے اعلیٰ قابلیت رکھتے ہوئے بھی
پیچھے دھکیلے جا رہے ہیں ۔ اس شخص کی مدد کی جا سکتی ہے مگر اس کے لئے خرچ کرنا پڑے گا
انہی دنوں دہلی میں مسلمانوں کی ایک کانفرنس ہو رہی ہے جس میں شمولیت کے لئے میں
نے مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو بھیجا ہے ۔ انہیں میں نے کہا ہے کہ لوگوں سے مل کر اس
شخص کے لئے بھی کوشش کریں ۔ مسلمان تو مسلمان ہم تو ہندوؤں کو بھی مناسب امداد دینے
کے لئے تیار رہتے ہیں۔ پچھلے سال ہم نے ایک ہندو کے لئے بھی کوشش کی ۔ گو اس میں
کامیابی نہ ہوئی مگر اس نے لکھا مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ جس کام میں ہندوؤں نے میری مدد
نہ کی اُس میں آپ نے کی اور ہمدردی کا پورا حق ادا کیا۔
غرض مسلم تو الگ رہے غیر مسلموں میں بھی یہ خیال پیدا ہو رہا ہے کہ بنی نوع انسان
کی سچی ہمدردی کرنے والے یہی لوگ ہیں ۔ مگر اس کے لئے اخراجات کرنے پڑتے ہیں
جو ہم اپنی محدود آمدنی سے نہیں کر سکتے ۔ اس کے لئے ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ ایسے
لوگ جن کے دوسرے لوگوں سے تعلقات ہوں خواہ ملازم ہوں یا غیر ملازم ، وہ کوشش کریں
اور اس فنڈ کے لئے چندہ جمع کریں ۔ ہماری بیرونی جماعتوں کے کئی سیکرٹری اور پریزیڈنٹ
ایسے ہیں جو سرکاری ملازم ہیں اور وہ اپنی جماعت کے لوگوں سے چندہ وصول کرتے ہیں
اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوتا ۔ اسی طرح اگر ملازمت پیشہ لوگ دوسروں سے چندہ لیں تو
گورنمنٹ کیا کر سکتی ہے۔ پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ ریز روفنڈ کو مضبوط کرنے کی
کوشش کریں تا کہ یہ کام ہم کر سکیں ۔ کام ہم کر سکیں ۔
مبلغین کی کمی دوسری بات میں نے مبلغین کے متعلق کہی تھی۔ مگر ہم مالی دقتوں کی وجہ
سے دس کی بجائے صرف تین مبلغ ہر سال بڑھانے کی تجویز کر سکے۔ اس نے کی تجویز پر
طرح ہماری تبلیغی ضرورتیں پوری نہیں ہو سکتیں ۔ باوجود اس کے کہ ہم ہر سال تین مبلغوں کا
اضافہ کرتے ہیں اور اتنے اتنے بڑے علاقوں کا کام ان کے سپرد کرتے ہیں کہ ان کی صحت اتنے
پر کام کی زیادتی کی وجہ سے بہت بوجھ پڑ جاتا ہے مگر پھر بھی شکائتیں آتی رہتی ہیں کہ مبلغ

خطابات شوری جلد اول
۴۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
نہیں آتے ۔ ایک ایک ضلع میں کئی کئی سو قصبے ہوتے ہیں لیکن ہمارے مبلغوں کی تعداد اتنی
تھوڑی ہے کہ وہ ہر جگہ نہیں جاسکتے ۔ پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اِس تعداد کو
بڑھائیں اور اس حد تک بڑھائیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ان مشکلات کو حل کر لیں جو
در پیش ہیں۔ انہی دنوں ایک بنگالی دوست مجھے ملنے آئے ۔ ان کے دل میں سب سے بڑا
احساس یہی تھا کہ ہمارے علاقہ میں تبلیغ کا کام نہیں ہو رہا۔ اگرچہ اس علاقہ میں ایک مبلغ
کام کر رہا ہے اور ایک اور تیار کیا جا رہا ہے مگر وہ بار بار یہی کہتے تھے کہ ایک دو مبلغ وہاں کیا
کر سکتے ہیں ۔ یہی حال دوسرے علاقوں کا ہے۔ پنجاب میں ہماری جماعت کی وجہ سے
مسلمانوں کو بہت تقویت حاصل ہو رہی ہے مگر بنگال میں ایسی کوئی صورت نہیں کیونکہ وہاں
ہماری جماعت کمزور ہے۔ غرض مبلغوں کو بڑھانا نہایت ضروری ہے کیونکہ نہایت نازک
وقت آ گیا ہے ۔ میں نے دیکھا ہے وہی لوگ جو یہ کہتے تھے کہ تبلیغی لحاظ سے مسلمانوں میں
کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے، وہ اب یہ کہتے ہیں کہ کیا مسلمانوں کے بچنے کی کوئی
صورت ہے؟ میں انہیں کہتا ہوں انہیں مایوس نہیں ہونا چاہئے ۔ وہ خدا جس نے جماعت
احمد یہ کو ہندوستان میں قائم کیا ہے اُس نے مسلمانوں کی حفاظت کے سامان بھی کئے ہیں اور
جس خدا نے یہاں ہماری جماعت قائم کی ہے، وہ گاندھی جی کی تحریک سے مسلمانوں کو نہیں
مٹنے دے گا۔
گاندھی جی جی کے جنگی ارادے وہ گاندھی جی جو لڑائی کا نام تک نہ لیتے تھے اور
عدم تشدد پر جن کا سارا زور تھا ، اب انہوں نے بھی
کہا ہے کہ ہندوستان میں خانہ جنگی ہوگی مگر تھوڑے دنوں کی کیونکہ مسلمان تھوڑے ہیں اور
جلد ختم ہو جائیں گے ۔ گویا اُنہوں نے بھی اعلان کر دیا ہے کہ ہندوستان میں خانہ جنگی ہو گی
مگر کہتے ہیں اس کا ہم آپ ہی تصفیہ کر لیں گے انگریزوں کی ضرورت نہیں ۔
جماعت احمدیہ کی تعداد مردم شماری میں جب ہندوستان کے لئے ایسے خطرات پیدا ہو رہے ہوں تو جماعت کو تبلیغی اور
مالی پہلو سے قربانی کرنے کی بے حد ضرورت ہے۔ اگر پہلے دوستوں نے سُستی سے کام لیا
ہے تو اب ہر ایک احمدی اپنا فرض سمجھے کہ کچھ نہ کچھ ریز روفنڈ کے لئے ضرور جمع کرے۔

آج 10 میں سے 10 باقی