مجلس مشادرت ۱۹۳۱ٴ۔پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۴۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
اب تو تعداد کے لحاظ سے بھی حال کی مردم شماری میں ہماری جماعت کی ترقی نمایاں طور پر
نظر آتی ہے۔ جہاں جہاں صحیح اندراجات ہوئے ہیں وہاں کافی تعداد پائی گئی ہے۔ خود
قادیان میں ہمارا اندازه ۳۶۰۰ نفوس کا تھا لیکن مردم شماری میں یہ تعداد ۵۲۰۰ کے قریب
نکلی ہے ۔ گویا ۱۳۳ فیصدی ترقی ہوئی ہے۔ اسی طرح باہر کی جماعتوں میں بھی حیرت انگیز
نتائج رونما ہوئے ہیں ۔ اگر چہ افسوس ہے کہ باوجود اس کے کہ مہینہ بھر میری طرف سے
الفضل میں اعلان ہوتا رہا پھر بھی دوستوں نے غفلت سے کام لیا۔ چنانچہ بعض جگہ سے
رپورٹ آئی ہے کہ وہاں احمدیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی مگر تھوڑی لکھی گئی ہے اور بعض جگہ
احمدیوں کے ناموں کے ساتھ احمدی لکھا ہی نہیں گیا۔ مگر جہاں جہاں صحیح طور پر مردم شماری
ہوئی ہے وہاں کے نتائج حیرت انگیز ہیں ۔
روحانی طاقت غرض اتنی جماعت میں سے اگر ہر آدمی اس بات کے لئے تیار ہو
جائے کہ وہ اپنے رشتہ داروں اور واقفوں سے کچھ نہ کچھ ریز روفنڈ کے
لئے وصول کرے گا تو اتنی رقم جمع ہو سکتی ہے کہ اس سے مسلمانوں کی مدد کی جاسکتی ہے اور
اس سے ان کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے ۔
دُنیا میں عام طور پر دلائل اتنے نہیں چلتے جتنی طاقت چلتی ہے۔ خواہ وہ مالی طاقت ہو
خواہ تمدنی ، خواہ روحانی بعض اوقات جسمانی طاقت بھی کام کرتی ہے مگر سب سے زیادہ
روحانی طاقت چلتی ہے کیونکہ جن لوگوں کو یہ حاصل ہوتی ہے ان کے فرشتے مددگار ہوتے
ہیں۔ یہ طاقت ہماری جماعت کو ہی خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہے اور کوئی اُسی وقت یہ
طاقت حاصل کر سکتا ہے جب جماعت احمد یہ میں شامل ہو اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام پر ایمان لائے لیکن باقی طاقتوں میں ہم دوسروں کو شامل کر سکتے ہیں اور وہ دُنیوی
خطرات سے بچ سکتے ہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہماری جماعت اس طرف توجہ کرے گی اور
ریز روفنڈ کے متعلق پوری کوشش سے کام لے گی ۔
تبلیغ احمدیت اس طرح تبلیغ احمدیت کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے تا کہ ہم ایک ایک
جگہ مبلغ رکھ سکیں ۔ ابھی تک ہم یہ بھی نہیں کر سکے کہ جہاں جہاں مسلمانوں
کی اکثریت ہے وہاں ہی ایک ایک ضلع میں ایک ایک مبلغ مقرر کر سکیں تا کہ تبلیغ زیادہ زور

خطابات شوری جلد اول
۴۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
سے ہو۔ میں نے غور کیا ہے کہ مسلمانوں کی سب سے بڑی مصیبت تمدنی اور اقتصادی
کمزوری ہے ۔ ۱۹۲۷ء میں جب میں نے اعلان کیا کہ مسلمان ہندوؤں کے ہاتھ کی وہ
چیزیں نہ کھائیں جو وہ مسلمانوں کے ہاتھ کی نہیں کھاتے تو بنگال کے ایک ہندو لیڈر نے لکھا
تھا کہ مسلمانوں کو سیدھا کرنا کوئی مشکل نہیں ہے ہندو ان کے ہاتھ سودا بیچنا بند کر دیں۔
عام طور پر دُنیا میں سودا لینا طاقت بڑھانے کا موجب سمجھا جاتا ہے لیکن ہندوؤں کو
مسلمانوں پر اتنی فوقیت حاصل ہو چکی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں اگر مسلمانوں کو سو دا دینا بند کر دیں
تو مسلمان شیخ اُٹھیں گے اور واقعات کے لحاظ سے یہ درست بھی ہے۔ اب تو لوگ خود
ولایتی مال نہیں خریدتے اور لوگ خود اس تکلیف کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن
اگر اس سے پہلے انگریز یہ اعلان کر دیتے کہ ہندوستانیوں کے ہاتھ کوئی انگریزی مال
فروخت نہ کیا جائے تو لوگ شور مچا دیتے کہ ہم گزارہ کس طرح کریں۔ اب لوگوں میں
بیداری پیدا ہو گئی ہے اس لئے وہ خود کہتے ہیں کہ ہم ولایتی مال نہیں لیتے مگر مسلمانوں کی
ابھی تک یہی حالت ہے کہ اگر ہندو انہیں سودا نہ دیں تو مسلمانوں کی رہی سہی تجارت بھی
تباہ ہو جائے ۔ اب انگریزوں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی وجہ یہی ہے کہ ساری تجارت
ہندوؤں کے ہاتھ میں ہے اور انہوں نے مل کر گورنمنٹ کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کر لیا۔
اس وقت باوجود اس کے کہ مسلمانوں کے لئے موقع تھا کہ تجارت میں ترقی کر سکتے مگر
انہوں نے کوئی ترقی نہیں کی بلکہ اور زیادہ گر گئے ہیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے تجارتی
کارخانوں سے تعلقات نہ تھے اور وہ براہ راست خود مال نہ خرید سکے۔ پھر اس طرح بھی
ان کو نقصان پہنچا کہ تاجروں کی کمیٹی اعلان کر دیتی کہ بدیشی مال بند کیا جاتا ہے۔ اس پر
مسلمان سستے داموں اپنا مال بیچ دیتے اور اس کے بعد ہندو مال بیچنا کھول دیتے ۔ اس
طرح بھی مسلمانوں کو تباہ کر دیا گیا۔
اس صورت حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم تبلیغ کو زیادہ وسیع کریں۔
تبلیغ ہی ہماری جان ہے۔ اگر ہم یہ بات سمجھ لیں اور ضرور سمجھنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے یہ اشاعت ہدایت کا زمانہ ہے۔ اب بھی اگر ہم یہ بات نہ
سمجھیں اور تبلیغ کے متعلق کو تا ہی کریں تو پھر اور کون سا ذریعہ سمجھانے کا ہو سکتا ہے۔ ہم نے

خطابات شوری جلد اول
۴۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
ایک ایسے انسان کو قبول کیا جسے خدا نے دُنیا کی ہدایت کے لئے مبعوث کیا اور وہ اپنے آنے کا
مقصد یہ بیان کرتا ہے کہ دُنیا کو ایک ہاتھ پر جمع کرے مگر ہم دنیا کو جمع کرنا تو الگ رہا اگر اپنے
رشتہ داروں کو بھی جمع نہیں کر سکتے تو پھر اور کیا صورت ہمارے لئے سمجھانے کی ہو سکتی ہے۔
پس تبلیغ پر خاص زور دینا چاہئے ۔ اس دفعہ کی مجلس مشاورت کے ایجنڈا میں اس کے لئے کوئی
تجویز نہیں مگر بجٹ میں اسے مد نظر رکھا گیا ہے۔
پھر ہمارے تمام کے تمام کام تبلیغی ہیں۔ ہمارے سکول، ہمارالنگر خانہ، ہمارے دفاتر
سب تبلیغی کام ہیں ، ان کو ترقی دینی چاہئے ۔
تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان مجھے افسوس کے ساتھ کہا پڑتا ہے کہ ہمارے تعلیم الاسلام ہائی سکول میں لڑکے کم ہیں ۔ میں نے بعض اوقات
سکول کے نقائص بیان کئے کیونکہ میں سمجھتا تھا اور اب بھی سمجھتا ہوں کہ وہ نقائص تھے مگر اس
کی وجہ سے جماعت کے احباب کو یہ اثر نہ لینا چاہئے تھا کہ اپنے بچے نہ بھیجیں۔ ہمارے
مدرسہ میں ایک چیز ہے جس کے متعلق میں نے دیکھا ہے اس مدرسہ : میں تعلیم پانے والا
طالب علم خواہ کسی حالت کو پہنچ جائے اُس میں دین کی محبت ضرور ہوتی ہے۔ حتی کہ غیر احمدی
طلباء جو اس میں پڑھتے ہیں اُن میں بھی دین کے متعلق احساس پیدا ہو جاتا ہے اور دین
سے محبت پائی جاتی ہے۔ میں سمجھتا ہوں یہ تبلیغ کا نہایت اہم شعبہ تھا مگر جماعت نے اس
سے بہت کم فائدہ اُٹھایا ہے اور اب اور بھی کم طلباء ہوتے جاتے ہیں ۔ میں اُمید کرتا ہوں
کئی ہزار روپیہ جو سکول اور بورڈنگ پر خرچ کیا گیا ہے اس سے فائدہ اُٹھایا جائے گا۔ یہ
سکول صرف قادیان کے لوگوں کے لئے نہیں بلکہ ساری جماعت کے لئے ہے اور یہ ہمارا
مرکزی سکول ہے مگر اس سے فائدہ کیا حاصل کیا گیا ہے یہ دیکھنا جماعت کا کام ہے۔
اسی طرح مدرسہ احمد یہ ہے ۔ اس وقت تک یہ وقت رہی ہے کہ مبلغین کی
مدرسہ احمدیہ
جماعت کے لئے طالب علم نہیں مل سکتے ۔ گزشتہ سال تین تھے اب کے
تین بھی نہیں صرف دو ہی ملے ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ مدرسہ احمد یہ میں اتنے طلباء داخل
نہیں ہوتے جتنے ہونے چاہئیں ۔ پس میں نہ صرف یہ کہوں گا کہ احباب ہائی سکول میں اپنے
بچے بھیجیں بلکہ مدرسہ احمدیہ میں بھی بھیجیں ۔ اس سے یہ بھی فائدہ ہو سکتا ہے کہ مختلف علاقوں

خطابات شوری جلد اول
۴۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کے طلباء کی آپس میں واقفیت ہو جاتی ہے اور اس سے بڑے بڑے کام نکل سکتے ہیں ۔ پس
مدرسہ احمدیہ کی طرف بھی احباب کو توجہ کرنی چاہئے ۔
قادیان آنا
پھر لنگر خانہ بھی تبلیغ کا ایک ذریعہ ہے بشرطیکہ دوست قادیان کثرت ۔ ات سے
آئیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے جو جو تو شخص بار بار
قادیان نہیں آتا مجھے اُس کے ایمان کا خطرہ ہے۔ یہ بات جیسے پہلے درست تھی اب بھی
درست ہے۔ جو لوگ قادیان نہیں آتے اُن کے دلوں پر زنگ لگ جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جس
بستی کو دنیا کے فیض پہنچانے کے لئے چن لیتا ہے اسے برکات کے حصول کا ذریعہ بناتا
ہے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے جب ضرورت ہوتی ہے تو اُس مقام پر رسول بھیجا جاتا ہے
جو دنیا کے لئے بطور ماں کے ہوتا ہے اور جو بچہ ماں کی چھاتی سے دودھ نہیں پیتا وہ کمزور ہو
جاتا ہے اور جلد ترقی نہیں کر سکتا۔ پس اگر کسی کو یہ نظر نہ بھی آئے کہ قادیان آنا مفید ہے تو
جب خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قادیان کو اس زمانہ میں دُنیا کے لئے ماں کا درجہ دیا گیا ہے تو
ضرور اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔
اپنے اپنے علاقہ میں تبلیغ پھر تبلیغ کے لئے میں نے یہ تحریک کی ہے کہ اپنے اپنے علاقوں میں احباب کام کریں اور ہر فرد کو اس میں حصہ میں
لینا چاہئے ۔ اس کے لئے میں نے سکیمیں تجویز کی ہوئی ہیں ۔ احباب کو ایسا انتظام کرنا
چاہئے کہ ہر جگہ ہماری آواز پہنچ جائے ۔
بجٹ پورا کیا جائے پھر جب بجٹ پاس ہو جائے تو تمام جماعتوں اور ان کے تمام
افراد کا فرض ہے کہ اسے پورا کریں۔ جب آمد بجٹ کے مطابق
نہیں ہوتی تو سلسلہ کے کاروبار کو نقصان پہنچتا ہے۔ روپیہ نہ ہونے کی وجہ سے مبلغ تبلیغ کے
لئے سفر نہیں کر سکتے اور کئی ضروری اور اہم کام رُک جاتے ہیں ۔ پس بجٹ کو پوری کوشش
سے پورا کرنا چاہئے ۔
اقتصادی حالت کی اصلاح کی تجاویز اس دفعہ کے ایجنڈا میں اقتصادی ترقی
کے لئے کئی تجاویز کا ذکر ہے۔ اس وقت
ہماری جماعت کی اقتصادی حالت بہت گری ہوئی ہے۔ اس کے درست کرنے کے لئے

خطابات شوری جلد اول
۴۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
بھی کوشش کرنی چاہئے ۔ اقتصادی اور مالی کمزوری کی وجہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ
مال کی حقیقی قیمت نہیں لگاتے ۔ ہماری جماعت کا یہ کریکٹر بن چکا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم
کرنا ہے اور دنیا حقیر چیز ہے ۔ وہ چونکہ دین کے لئے قربانیاں کرتے رہتے ہیں اس وجہ
سے روپیہ کی قیمت ان کی نظر سے گر گئی ہے اور اس وجہ سے نقصان اُٹھا رہے ہیں ۔ ہماری
جماعت کے لوگ ان حالات میں دین میں ترقی نہیں کر سکتے اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہماری
جماعت میں ایسی مثالیں ملتی ہیں کہ بعض لوگ دوسروں سے روپیہ لیتے ہیں اور پھر ادا نہیں کر
سکتے اور کام کاج سے بھی جاتے ہیں۔ ایک دوست نے بتایا بتار ایک صاحب اِس لئے چُھپے
ہوئے تھے کہ ایک پٹھان اُن سے روپیہ کا مطالبہ کرتا تھا۔ وہ رات کو گھر آتے اور دن کو کہیں
چلے جاتے ۔ آخر ا نہیں مجبور کر کے جب حساب کرایا گیا تو بجائے اس کے کہ انہیں کچھ دینا
آتا اُن کا روپیہ پٹھان کے ذمہ نکلا ۔ تو جماعت کے لوگوں کی مالی حالت اس وجہ سے بہت
گری ہوئی ہے کہ وہ مال کی قیمت حقیقی طور پر نہیں لگاتے ۔ بعض تو خود تنگی اُٹھاتے ہیں اور
دینی کاموں کے لئے مالی قربانی کرتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں
احمدی ہونے سے کیا فائدہ ہوا، ہم مالی مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں ۔
اس کے متعلق ایک بات جس کا مجلس شوری سے تعلق نہیں فضول اخراجات سے بچو اس
بلکہ نصیحت ہے اسے پیش کرتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ
فضول اخراجات سے بچنے کی کوشش کی جائے ۔ باہر کی جماعتوں کے متعلق تو میں نہیں کہہ سکتا
مگر قادیان کے لوگوں کے متعلق کہتا ہوں کہ ان کی بعض باتوں میں اسراف پایا جاتا ہے۔
بے شک شادی بیاہ کے موقع پر اگر توفیق ہو تو خرچ کرنا چاہئے اور لڑکی کو زیور کپڑے دینے
چاہئیں مگر یہاں یہ حالت ہے کہ جو لوگ نکاح کے لئے مجھے رقعہ لکھتے ہیں وہ یہ درج کرتے
ہیں کہ اتنا مہر، اتنا زیور اور اتنا کپڑا ہوگا ۔ اگر ہمارے پاس روپیہ ہے تو ہم خواہ کروڑ روپیہ کا
زیور ڈال دیں اور قیمتی سے قیمتی کپڑے بنا دیں تو اسلام منع نہیں کرتا لیکن لڑکے والوں سے
یہ کہیں کہ اتنا زیور اور اتنا کپڑا لاؤ تب نکاح ہوگا یہ کمینگی ہے ۔ یہ سوا یہ سوال کرنے کی شکل ہے
اور اس طرح ہم خود ایک عزیز رشتہ دار کو مصیبت میں ڈالتے ہیں اور مقروض بناتے ہیں۔
اس کے اعزاز کو صدمہ پہنچاتے اور اسے بنٹے کے ماتحت کر دیتے ہیں۔ اس قسم کی باتیں
ں

خطابات شوری جلد اول
マママ
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
نقصان دہ ہیں ۔ ہم کپڑوں پر خرچ کریں مگر اپنی حیثیت کے مطابق ، زیور ڈالیں مگر اپنی مالی
حالت کے لحاظ سے۔ پس اس قسم کی فضول باتیں ترک کر دینی چاہئیں ۔ لڑکے والوں کو یا
لڑکے کو اس بات کے لئے مجبور کرنا کہ اتنا زیور اور اتنا کپڑا لاؤ، نہایت معیوب بات ہے۔
اسی طرح ولیمہ پر دیکھا گیا ہے کہ یوں تو بعض لوگ معمولی چندہ دینے کے لئے بھی تیار نہیں
ہوتے لیکن ولیمہ پر ۸۰ - ۱۸۰ اور ۱۰۰ ۱۰۰ روپیہ خرچ کر دیتے ہیں حالانکہ ان کے تعلقات
لوگوں سے اتنے وسیع نہیں ہوتے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کو بُلا ئیں ۔ ان کے مد نظر صرف
نمائش ہوتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا ہے ولیمہ کرو خواہ ایک بکری ہی
ذبح کرو ہے جسے ہمت نہیں وہ اس قسم کے زیادہ اخراجات کیوں برداشت کرے۔ اس قسم کی
باتوں میں بھی جماعت کا روپیہ ضائع ہوتا ہے۔ اسی روپیہ کو اقتصادی اصلاح میں لگانا
چاہئے ۔
زمیندار لوگ کیا کریں ایک اور بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں نے اندازہ
لگایا
ہے موجودہ حالات میں زمیندار لوگ زمینوں کی آمدنی پر
گزارہ نہیں کر سکتے ۔ عام طور پر ایک زمیندار کے پاس تین چار پانچ گھماؤں زمین ہوتی
ہے بڑے زمینداروں کے پاس سو دو سو تین سو چار سو گھماؤں ہو سکتی ہے مگر ایسے لوگ بہت
تھوڑے ہیں اور اوسط زیادہ سے زیادہ دس گھماؤں کی ہے۔ اس میں سارا سال محنت کر کے
ہے جو
اگر ہر سال گیہوں ہی بوئی جائے اور فرض کر لیا جائے کہ فی گھماؤں دس من اوسط
زیادہ سے زیادہ اندازہ ہے تو سو من غلہ حاصل ہوگا اور آجکل کے ریٹ کے مطابق اس کی
زیادہ سے زیادہ قیمت دو سو روپیہ ہوگی ۔ اس میں زمیندار کے کمین بھی شامل ہوں گے۔
گورنمنٹ کا ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔ بیلوں کا خرچ بھی برداشت کرنا ہوگا ۔ یہ سب اخراجات
لگا کر زیادہ سے زیادہ سو روپیہ بچے گا۔ گویا آٹھ سوا آٹھ روپے ماہوار آمدنی ہو گی ۔ اس
سے زیادہ نہیں ہو سکتی ۔ جس ملک کے لوگوں کی آمدنی کی یہ اوسط ہو وہ کس طرح ترقی کر سکتا
ہے۔ ایک زمیندار جو سارا سال خود محنت کرتا ہے، اُس کی بیوی بچے اُس کی محنت میں مدد
کرتے ہیں اور پھر اُسے سوا آٹھ روپے کی آمدنی ہوتی ہے لیکن اس کے مقابلہ میں ایک
معمولی مزدور جس کی بیوی بچے آرام سے گھر میں رہتے ہیں جو کوئی سرمایہ خرچ نہیں کرتا ، وہ
XXXXXX

خطابات شوری جلد اول
۴۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کم از کم بیس روپے ماہوار کماتا ہے مگر ایک زمیندار جو اپنی بڑی شان سمجھتا ہے ۲۲ ،۲۳ سو
روپیہ کا سرمایہ زمین اور اس کے متعلقات کی شکل میں خرچ کرتا ہے، بیوی بچوں کو اپنی محنت
مشقت میں شریک رکھتا ہے، جو دن رات کام کرتا ہے سوا آٹھ روپے ماہوار کماتا ہے ۔ پس
زمیندارہ کرنے والے لوگ قطعاً ترقی نہیں کر سکتے اور جب تک مسلمان اسے چھوڑ کر
دوسرے کاموں کو اختیار نہ کریں گے ترقی نہیں کر سکیں گے۔ پھر آج جس کے پاس آٹھ
دس گھماؤں زمین ہے اس کی اولاد میں تقسیم ہو کر وہ اور بھی تھوڑی حصہ میں آتی ہے۔ اس
طرح کہاں ترقی ہو سکتی ہے۔ اگر ہماری جماعت کے لوگ بھی اسی حالت میں رہے تو
جماعت ترقی نہیں کر سکے گی اس لئے ضروری ہے کہ ایسے ذرائع اختیار کئے جائیں جن سے
گزارہ چل سکے۔ زمین اپنے میں سے کسی ایک کے سپرد کر دی جائے اور باقی کے حصہ دار
دوسرے کاموں کی طرف توجہ کریں ۔
اشتمال اراضی بعض جگہ گورنمنٹ اشتمال اراضی کر رہی ہے۔ یہ مفید چیز ہے مگر ہم
میں چونکہ تر کے ہمیشہ تقسیم ہوتے رہتے رہیں گے اس لئے اشتمال اراضی
کا کوئی مستقل فائدہ نہیں ہو سکتا تاہم جس حد تک فائدہ اُٹھایا جا سکے اُٹھانا چاہئے ۔
اصل کوشش یہ ہونی چاہئے کہ لوگوں کے دلوں سے یہ خیال نکال دیا جائے کہ
زمیندارہ سب سے معزز پیشہ ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو فرماتے ہیں جس کے
گھر میں ہل آ گیا وہ ذلیل ہو گیا ۔ شے جب تک زمیندار یہ بات سمجھ نہ لیں ترقی نہیں کر سکتے ۔
مختلف پیشے سیکھے جائیں ہر جگہ کے لوگوں کو اندازہ لگانا چاہئے کہ ان کے پاس
گزارہ کے لئے کافی زمین ہے یا نہیں۔ اگر کافی نہ ہو تو یا
اپنی اولاد میں سے کسی ایک دو کے سپرد زمین کر کے باقیوں کو مختلف کام سکھلائیں ۔ کسی کو
لوہار، کسی کو جولاہا ، کسی کو صناع ، کسی کو تاجر بنا ئیں ۔ اس طرح ترقی کر سکیں گے۔ جولاہا کو
کوئی پیشہ ذلیل نہیں سب سے بڑی مصیبت یہ ہے کہ ہندوستان میں پیشوں کو ذیل سب
سمجھا جاتا ہے اور زمیندارہ کو معزز پیشہ قرار دیا جاتا ہے۔ مجھے
سمجھ نہیں آتی کہ ایک لوہار، ایک ترکھان، ایک جولاہا جو کام کرتا ہے اس میں ذلت کیا
ہے۔ ان کاموں کو ذلیل قرار دینے والے کبھی غور نہیں کرتے کہ انگریزوں کی ساری ترقی

خطابات شوری جلد اول
۴۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کی بنیاد یہی پیشے ہیں ۔ اور وہ انہی کے ذریعہ ہم پر حکومت کر رہے ہیں۔ اہلِ ہند اس لئے
ذلیل ہو گئے کہ انہوں نے پیشیوں کو ذلیل سمجھا اور وہ لوگ معزز بن گئے جنہوں نے موچی کا
کام کیا ، جولاہے کا کام کیا ، لوہار کا کام کیا۔ پس اس خیال میں تبدیلی پیدا کرنی چاہئے کہ
کوئی پیشہ ذلیل ہے اور مختلف پیشوں اور تجارت کی طرف توجہ کرنی چاہئے ۔
تا ہے کہ اس کے لئے
رت کرنی چاہئے تجارت کے متعلق عام طور پر یہ کہا جاتا ہے۔
تجارت
مجاہد کی ضرور
سرمایہ کی ضرورت ہے اور سرمایہ ہمارے پاس نہیں اس لئے ہم
تجارت نہیں کر سکتے ۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل فرماتے ایک ہندو نے بتایا تجارت ڈیڑھ پیسہ
سے شروع کرنی چاہئے ۔ فرماتے ایک شخص کو دیکھا جو لکھ پتی تھا مگر اس کا بیٹا پکوڑوں کی
دوکان کرتا تھا۔ پوچھا یہ کیا تو کہنے گا اگر ابھی اسے سرمایہ دے دیا جائے تو ضائع کر دے گا۔
اب اتنے کام سے ہی اسے تجربہ حاصل کرنا چاہئے ، یہ اسی سے اپنی روٹی چلاتا ہے۔
غیر ممالک میں جانا پھر غیر ممالک میں جانا بھی ترقی کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمارے
ملک کے لوگ عام طور پر اپنے ملک میں ہی پڑے رہنے کے عادی
ہیں اس وجہ سے ترقی سے بھی محروم ہیں۔ امریکہ، یورپ، آسٹریلیا وغیرہ کے لوگ دور دراز
ملکوں میں جاتے ہیں اور قسمت آزمائی کرتے ہیں ۔ امریکہ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے لوگ
یہاں آتے ہیں لیکن یہاں کے لوگ یہ کہتے ہیں کہ اپنے ملک سے باہر نہ جائیں خواہ بُھو کے
ہی مریں۔ قرآن میں بار بار کہا گیا ہے کہ دُنیا میں پھرو۔ پس جنھیں اپنے ملک میں ترقی کی
صورت نہ نظر آئے اُنہیں دیگر ممالک میں جانا چاہئے ۔ اس طرح بہت سے لوگ ترقی کر
سکتے ہیں۔ ہمارے ایک جالندھر کے دوست آسٹریلیا میں پھیری کے لئے جاتے ہیں۔ وہ
بتاتے ہیں کہ کم از کم پندرہ روپیہ روزانہ کی آمد ہوتی ہے۔ وہ وہاں سے کما کر آ جاتے اور
پھر گھر میں رہتے ہیں۔ پس ہماری جماعت کے لوگوں کو باہر بھی نکلنا چاہئے ، یہ مالی اور
دماغی ترقی کا ذریعہ ہے۔
باہمی تعاون پھر ایک نہایت ضروری بات باہمی تعاون ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کانگرس
والوں نے باہمی تعاون سے کس طرح گورنمنٹ کو نقصان پہنچایا۔ اسی
طرح فائدہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مگر ہماری جماعت نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں

خطابات شوری جلد اول
۴۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کی ۔ ہمارے سامنے کئی سکیمیں آتی ہیں۔ کمیٹیاں بنائی جاتی ہیں مگر کوئی کام نہیں ہوتا۔
میرے سامنے ایک سکیم ہے جس کا میں نے سالانہ جلسہ پر بھی ذکر کیا تھا اور وہ تاجروں اور
صناعوں کے متعلق ہے یعنی یہ کہ جو چیز ہماری جماعت کے لوگ بنائیں اُس کے متعلق ان
احمدی تاجروں کو جو وہ چیز فروخت کرتے ہوں لکھا جائے کہ ان سے خریدو اور اس طرح
باہمی تعاون کرو۔ اس وقت میرے سامنے ایک عزیز بیٹھا ہے اس کے والد صاحب کا ایک
واقعہ یاد آ گیا۔
چودھری نصر اللہ خان صاحب مرحوم یہاں ایک دفعہ آئے اور حضرت خلیفہ اول
کے زمانے میں اُنہوں نے یہاں کپڑے بنوائے ۔ میں نے اُن سے پوچھا آپ یہاں
کیوں کپڑے بنواتے ہیں؟ کہنے لگے میں ایک سال کے لئے کپڑے یہاں سے ہی بنوایا
کرتا ہوں تاکہ یہاں کے کپڑا فروخت کرنے والوں اور درزیوں کو کچھ نہ کچھ فائدہ پہنچ
جائے ۔ یہ ان کے دِل میں آپ ہی آپ تحریک ہوئی اور میرے نزدیک ہر احمدی میں یہی
روح ہونی چاہئے کہ وہ اپنے بھائیوں کو فائدہ پہنچائے ۔ اگر ہماری جماعت کے لوگ اس
روح کے ماتحت کام کریں تو ہماری جماعت کے تاجر اور صناع اس قدر مضبوط ہو سکتے ہیں
کہ دوسرے لوگوں کو بھی اپنی طرف کھینچ سکیں۔ اگر جماعت کے ایسے لوگوں کی فہرستیں بن
جائیں جن سے معلوم ہو کہ کون سی چیز کہاں کے احمدی مہیا کر سکتے ہیں تو پھر جسے اس کی
ضرورت ہو اُن سے منگا سکتے ہیں اور اس طرح بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور بہت سے لوگوں
کے لئے کام نکل سکتا ہے اور ان کا گزارہ بہت اچھا چل سکتا ہے۔
مشتر کہ کام جاری کئے جائیں ایک صورت اقتصادی ترقی کی یہ ہے کہ جماعت کی طرف سے اشترا کی کام جاری کئے جائیں ۔ ہم
نے اسی غرض سے ایک سٹور جاری کیا تھا مگر اس سے ایسا دھکا لگا کہ پھر ہوش نہ آئی۔
حالانکہ کوئی وجہ نہیں تھی کہ نئے سرے سے اور کام نہ کرتے اور نقصان سے بے دل ہو کر بیٹھ
رہتے۔ انگلستان والوں نے جب ہندوستان میں تجارت شروع کی تو کئی سال تک بڑا
نقصان اُٹھاتے رہے مگر انہوں نے کام نہ چھوڑا اور آخر ہندوستان لے ہی لیا۔ پس کوئی وجہ
نہیں کہ ایک دفعہ نقصان ہونے کی وجہ سے ہم کوشش جاری نہ رکھیں ۔ سٹور کے متعلق یہ غلطی

خطابات شوری جلد اول
۴۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
ہوئی کہ بہت سا سرمایہ جمع کر لیا گیا جو استعمال نہ کیا جا سکا۔ یہاں ایسی دوکان چل سکتی ہے
جس کا سرمایہ سال میں دو تین دفعہ چکر کھا لے۔ سٹور میں ۸۰ ہزار کا سرمایہ لگایا گیا جس کے
لئے ضروری تھا کہ کم از کم ا لاکھ روپے کی سالانہ بکری ہوتی مگر یہ ہو نہیں سکتی تھی اس غلطی
کی وجہ سے ناکامی ہوئی ۔
دوسرا نقص یہ ہوا کہ جنہوں نے روپیہ دیا اُنہوں نے اپنا سارے کا سارا روپیہ دے
دیا۔ بعض لوگوں کی حالت کو دیکھ کر رونا آتا ۔ اُنہوں نے اپنا سارا جمع کردہ روپیہ لگا دیا اور
پھر انہیں روپیہ ملنا مشکل ہو گیا اور اس طرح اُن کی نہایت نازک حالت ہوگئی ۔ اگر کام
ایسی طرز پر شروع کیا جائے کہ تھوڑا سرمایہ ہو جو ساری جماعت پر پھیلا کر جمع کیا جائے۔
مثلاً دس دس روپیہ کا حصہ رکھا جائے اور کوئی جس قدر حصے چاہے خرید لے مگر یہ بات مدنظر
رکھے کہ اگر نقصان ہو تو برداشت کر لیا جائے گا تو وہ حالت پیدا نہ ہوگی جو سٹور کے فیل
ہونے سے ہوئی ۔ اوّل تو اُمید ہے کہ اب ہم انشاء اللہ نقصان نہ اُٹھائیں گے اور اگر
اُٹھا ئیں گے تو پہلے نقصان سے جو سبق حاصل ہوا ہے اُسے یا د رکھ سکیں گے۔
مجرابوں کا کارخانہ اس قسم کے کام کے لئے پچھلے مہینہ ایک تجویز پر غور کیا گیا۔ اور
مولوی عبدالرحیم صاحب درد کو اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے
کے لئے لاہور اور لدھیا نہ بھیجا۔ اور وہ کام یہ ہے کہ جرابوں وغیرہ کا کارخانہ جاری کیا
جائے ۔ درد صاحب نے بتایا کہ ڈائریکٹر آف انڈسٹری نے بتایا یہ کامیاب کام ہے۔ اس
سے ۲۵ فیصدی نفع حاصل ہوا ہے۔ ہمارا ارادہ ہے کہ اس کے لئے جو سرمایہ جمع کیا جائے
اُسے اِس طرز پر جماعت میں پھیلائیں کہ کوئی شخص اتنے حصے نہ لے کہ اگر خدا نخواستہ گھاٹا
ہو تو اس کے لئے ناقابلِ برداشت ہو جائے ۔ یہ سکیم امور عامہ والے پیش کریں گے۔ اِسے
اس طرح پیچھے نہ ڈالا جائے جیسے پہلے ہوتا رہا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ سات ہزار کے
سرمایہ سے یہ کارخانہ چل سکتا ہے اور آئندہ اور زیادہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔ صحیح اعداد ناظر
صاحب امور عامہ پیش کریں گے ۔
با اثر لوگ بطور شغل کوئی پیشہ اختیار کریں ایک صورت اور بھی ہے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا

خطابات شوری جلد اول
۴۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
كَلِمَةُ الْحِكْمَةِ ضَالَّةُ الْمُؤْمِنِ ہر اچھی بات مومن کی کھوئی ہوئی چیز ہے جہاں اسے
پائے لے لے۔ اس کے مطابق ایک سبق ہم گاندھی جی سے بھی لے سکتے ہیں ۔ اُن کی غرض
تو کھڈر بنانے سے یہ ہے کہ انگریزوں کو نقصان پہنچا ئیں لیکن ہم اس قسم کی تحریک اس لئے
جاری کر سکتے ہیں کہ جماعت میں پیشوں سے جو نفرت ہے وہ دور ہو جائے ۔ اگر ایسی تحریک
ہو کہ جماعت کے با اثر لوگ شغل کے طور پر ان پیشوں میں سے کوئی شروع کر دیں جنھیں
ذلیل سمجھا جاتا ہے تو اس طرح لوگوں کے دلوں میں ان کی نفرت دور ہو جائے گی ۔ مثلاً اگر
میں ہتھوڑا لے کر کام کروں یا کھڑی پر کپڑا نہوں تو جو لوگ میرے ساتھ تعلق رکھتے ہیں،
اُن کے دلوں سے ان پیشوں کی تذلیل کا خیال جاتا رہے گا۔ یورپ میں معز ز لوگ اس قسم
کا کوئی نہ کوئی شغل اختیار کر لیتے ہیں۔ اس سے ورزش بھی ہوتی ہے اور پیشوں سے نفرت
بھی دور ہوتی جاتی ہے۔
احمد یہ یونیورسٹی ایجنڈا میں ایک تجویزا یز احمد یہ یونیورسٹی کے متعلق ہے۔ یہ کا یہ کام بہت بڑا
ہے اور اس کی سکیم بھی ایسی ہے جو کہ قابلِ اصلاح ہے۔ اس وقت
میں اس کی طرف صرف یہ اشارہ کرتا ہوں کہ سب کمیٹی یہ بات مدنظر رکھے کہ ہمارے
سامنے مذہبی تعلیم کے دو پہلو ہیں ۔ ایک یہ کہ ہمارے نوجوانوں کی تعلیم ایسے رنگ میں ہو کہ
وہ کسی سے کسی علم میں پیچھے نہ رہیں۔ اگر ہمارا کوئی مبلغ دنیوی تعلیم سے کورا ہو گا تو جہاں وہ
کوئی ایسی بات کرے گا جو درست نہ ہو گی تو لوگ اس پر ہنسیں گے ۔ حضرت خلیفہ اول ایک
قصہ سُنایا کرتے جو علم النفس کے ماتحت بہت لطیف ہے۔ فرماتے ایک بادشاہ کو ایک بناوٹی
بزرگ سے بہت عقیدت تھی ۔ وہ مدتوں اُس کے پاس جاتا رہا۔ ایک دن اُس بزرگ کو شوق
ہوا کہ بادشاہ پر سیاسی امور کے لحاظ سے بھی اثر ڈالوں ۔ اس خیال سے اُس نے کہا آپ کو
ملک کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے ۔ مسلمانوں میں ایک بادشاہ سکندر گزرا ہے جو بہت مشہور
تھا وہ ملک کی بڑی خدمت کرتا تھا۔ یہ سن کر بادشاہ اُٹھ بیٹھا اور پھر کبھی اُسے منہ نہ لگایا۔
تو مبلغ اگر عام علوم سے واقف نہ ہو تو ایسی بات کر سکتا ہے جس سے سننے والوں کو
اُس سے نفرت پیدا ہو جائے لیکن اگر وہ دیگر علوم سے بھی واقف ہو تو اُس کی بات بہت
وزن دار ہو گی ۔ اس وجہ سے ہمارے نوجوانوں کے لئے ہر قسم کے علوم پڑھنے کا انتظام ہونا

خطابات شوری جلد اول
لده۔
ضروری ہے تا کہ کسی مجلس میں وہ کوئی بے علمی کی بات نہ کریں ۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
دوسری بات یہ ضروری ہے کہ ان کی تربیت اعلیٰ درجہ کی ہو۔ ابھی ایک دوست ایک
عالم کا ذکر کر رہے تھے کہ ان کا خود تقریر کرنا تو الگ رہا اگر رہا اگر کوئی اور ان کا لکھا ہوا امضمون ان
کے سامنے سنائے تو وہ کانپنے لگ جاتے تھے ۔ غرض تربیت نہایت ضروری ہے۔ نہ صرف
اخلاق کی بلکہ اپنے پیشہ کی بھی ۔ اس کے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ موقع اور محل کے لحاظ سے
جو شخص اپنی قابلیت صرف نہیں کر سکتا وہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ ہر
شخص کی حالت کو مد نظر رکھ کر اُس سے کلام کرے۔ اس کے لئے دو باتیں ضروری ہیں۔
ایک تو یہ کہ مبلغوں کا ایسا علم ہو کہ دوسروں سے اس علم میں پیچھے نہ ہوں ۔ دوسرے تربیت
ایسی ہو کہ نہ صرف خود نیک ہوں بلکہ دوسروں کو نیک بنا سکیں ۔ ان دونوں باتوں کے لئے
ضروری ہے کہ ان کی نگرانی کرنے والا محکمہ ہو۔ لیکن یہ بھی ضروری ہے کہ اپنی چادر کو دیکھ کر
پاؤں پھیلائیں ۔ مالی مشکلات پہلے ہی زیادہ ہیں ان کا بھی لحاظ رکھنا ضروری ہوگا ۔
آمد کا بجٹ بجٹ کے متعلق اس موقع پر میں صرف ایک اشارہ کرنا چاہتا ارہ کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ
کہ پچھلے سال جو کمیشن بیٹھا تھا اُس کے کہنے پر یہ تجویز کی گئی تھی کہ آمد کا
بھی بجٹ ہوا کرے ۔ اس سے قبل اس کی اہمیت پر غور کرنے کا موقع نہ ملا تھا اب کے دیکھا
کہ باوجود اس کے کہ ملک کی مالی حالت بہت کمزور رہی ، ہر صوبہ کی گورنمنٹ گھاٹے میں
رہی مگر میرا خیال ہے بیت المال کی حالت پہلے سے اچھی رہی اور اگر اچھی نہیں رہی تو پہلے
سے بڑی بھی نہیں رہی۔ محاسب کہتا ہے کہ اس سال پانچ ہزار زیادہ قرض ہے گزشتہ سال کی
نسبت مگر جب یہ دیکھا جائے کہ پچھلے سال ۲۵ فیصدی چندہ مانگا گیا تھا مگر اس سال صرف
فیصدی لیا گیا اور وہ بھی وصیت کرنے والوں اور بجٹ کی مقررہ رقم پوری کرنے والوں
سے نہ لیا گیا۔ اگر اب کے بھی اتنا ہی چندہ لیا جاتا تو آمد بڑھ جاتی ۔ پھر گزشتہ سال میں
نے ۱۲ ہزار قرضہ دلایا تھا مگر اب کے نہیں ۔ یہ آمد کا بجٹ بنانے کا نتیجہ ہوا کہ جماعتوں کو
خیال رہا کہ آمد کا بجٹ پورا کرنا ضروری ہے۔
یزیه
کہ نادہند جماعتوں پر زیادہ بوجھ ڈالا جائے۔
بجٹ کمیٹی کو ہدا کو ہدایت دوسری تجویز یہ تھی کہ نادہند
یہ بھی بہت مفید ثابت ہوئی۔ ان دو تجاویز کا یہ نتیجہ ہوا کہ ہم بغیر

·

آج 10 میں سے 10 باقی