مجلس مشادرت ۱۹۳۱ٴ۔ دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۴۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کہ کو آپریٹو بنک مفید بھی ہیں یا نہیں اس تجویز کو بھی میں سب کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔ کوشش
کی جائے کہ اس کمیٹی کے ممبر علم اقتصادیات کے بھی واقف ہوں کیونکہ قرض کے متعلق یہ
بھی بحث آئے گی کہ قرض لینے کو آسان بنانا اسے بڑھاتا ہے یا کم کرتا ہے۔ یعنی یہ بات
قابل غور ہے کہ قرض کے حصول میں روک ڈالیں تو بڑھے گا یا کم ہوگا ۔ اس قسم کی باتوں پر
غور کرنا چاہئیے ۔
آٹھویں تجویز جماعت میں تجارتی ترقی میں تعاون کرنے کے متعلق ہے۔ اس پر
ابھی میں بہت کچھ کہہ چکا ہوں اِسے بھی سب کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔
نویں تجویز جو جماعت کی اقتصادی ترقی اور امداد پسماندگان کے متعلق ہے، یہ بھی
سب کمیٹی کے سپرد کی جاتی ہے۔
دسویں، گیارہویں، بارہویں تجاویز کو بھی سب کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں اور بجٹ کو
بھی ۔“
اس کے بعد نظارت امور عامه (۲) نظارت بیت المال (۳) نظارت تعلیم و تربیت
اور (۴) مقبرہ بہشتی کی تجاویز کے متعلق سب کمیٹیاں حضور نے مقرر فرمائیں اور اجلاس ۶
بجے شام ختم ہوا۔
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۴ ۔ اپریل ۱۹۳۱ء کو سب کمیٹی بہشتی مقبرہ کی طرف کے دوسر
سے یہ تجویز پیش ہوئی کہ :-
اگر کوئی موصی اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا حصہ وصیت
بصورت ہبہ یا نقد ادا کرنے کے بغیر فوت ہو جائے تو وہ اُس وقت تک
مقبرہ بہشتی میں دفن نہ کیا جائے گا جب تک کوئی معتبر شخص اس کا حصہ وصیت میں نہ کیاجائے گا تک معنی حصہ
ادا کرنے کا ذمہ وار نہ ہو جائے ۔ البتہ بعض استثنائی صورتوں میں جائز ہوگا
کہ محکمہ متعلقہ موصی کے اخلاص اور اس کی اپنی زندگی میں بیشتر حصہ وصیت
کی ادائیگی کو مد نظر رکھ کر اُس کی بقیہ قلیل حصہ وصیت کی نسبت اس کے
خطابات شوری جلد اول
۴۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
ورثاء کی ذاتی ضمانت قبول کر کے موصی کو مقبرہ بہشتی میں دفن کرنے کی
اجازت دی جاوے۔“
66
اس تجویز پر ممبرانِ مبر ان مجلس کی تفصیلی بحث کے بعد حضور نے فرمایا:-
اس تجویز کے متعلق بحث کافی ہو چکی ہے ۔ اب صرف ضرورت یہ ہے کہ رائے
دریافت کی جائے ۔ جہاں تک میں نے سمجھا ہے بہت سی گفتگو اور تجویزیں ایسی ہیں جو آپس
میں اختلاف نہیں رکھتیں ۔ احباب نے محض جوش تقریر میں خیال کیا کہ اختلاف ہے۔ بعض
دوستوں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ وصیت کے ابتدائی مراحل پر ان مشکلات کو روکنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ مقبرہ بہشتی والے کہتے ہیں کہ کوشش کی جاتی ہے مگر باوجود ابتدائی
کوششوں کے احباب کو تا ہی کر جاتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ابتدائی کوششوں کا طریق
صحیح ہے یا نہیں۔ اس وقت یہاں جو موصی بیٹھے ہیں وہ اپنے معاملہ میں سمجھ سکتے ہیں کہ
انجمن کے کارکن ضروری امور کے متعلق توجہ دلاتے رہتے ہیں یا نہیں ۔ اگر نہیں دلاتے تو وہ
سمجھ سکتے ہیں کہ باوجود وصیت میں ضروی امور کے موجود ہونے کے اُن پر عمل نہیں ہوا۔
اور وہ زور دے سکتے ہیں کہ جو تدابیر مقرر ہو چکی ہیں اُن پر پوری طرح عمل کیا جائے۔ لیکن
اگر اپنے نفوس کے متعلق سمجھتے ہیں اور اپنے تجربہ کی بناء پر کہہ سکتے ہیں کہ اس رنگ میں
برتاؤ نہیں کیا گیا جیسا کہ وصیت کا منشاء ہے اور جس طرح ان کو مشکلات کا حل بتایا گیا ہے
اس پر عمل کرنے کے باوجود مشکلات پیش آتی ہیں تو ماننا پڑے گا کہ اور تجاویز کی ضرورت
ہے۔ اس پر
پر سوال پیدا ہو گا کہ وہ تجاویز کیسی ہیں۔ میں مشکلات خلاصتاً بتا دیتا ہوں جو
اصحاب اس بارے میں کوئی نئی تجاویز کے خلاف ہیں وہ غور کر لیں ۔
(۱) جب وارثوں سے ضمانت لی جاتی ہے اور لکھا لیا جاتا ہے کہ وہ موصی کا حصہ وصیت ادا کر
دیں گے مگر پھر بھی مشکلات پیش آتی ہیں تو ایک تیسرا شخص جس نے وقت ٹلانے کے
لئے ضمانت نامہ لکھ دیا ہوگا اس کی وجہ سے کیوں مشکلات نہ پیش آئیں گی ۔ موصی کے
وارث کو تو شرمندہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ تم نے جائیداد پر قبضہ کیا ہے کیوں حصہ وصیت ادا
نہیں کرتے ؟ مگر دوسرے کو اس طرح نہیں کہا جا سکتا۔ سیکرٹری یا پریزیڈنٹ جماعت جو
میت کے ساتھ آئے گا وہ لاش کو واپس لے جانے کی بجائے کہہ دے گا کہ میں حصہ وصیت
خطابات شوری جلد اول
لد لد
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کی ادائیگی کی ضمانت دیتا ہوں لیکن جب حصہ ادا نہ ہوگا تو وہ کہہ دے گا میں موصی کی
جائیداد کا وارث نہیں ہوا۔ میں نے اس بناء پر اور اِس امید پر اقرار لکھ دیا تھا کہ وارث
ادا کر دیں گے۔ اب اگر وہ ادا نہیں کرتے تو میں کیا کروں ۔ شیخ محمد صدیق صاحب اس
بناء پر کہتے ہیں اس طرح تکالیف زیادہ بڑھ جائیں گی کیونکہ اس صورت میں وصیت کی
رقم ادا کرنے والا اخلاقی طور پر اُس کے ادا کرنے کا ذمہ دار نہ ہو گا مگر وارث اخلاقی
طور پر بھی ذمہ وار ہوتا ہے اور وارث ہونے کی وجہ سے بھی ۔
(۲) لاش لا کر دفن نہ ہونے سے دل شکنی ہوگی اس صورت میں جو تجویز کے مخالف ہیں وہ
کہتے ہیں جو موجودہ طریق ہے وہی رہے۔ یعنی جو موقع مناسب ہو اُس کے مطابق کام
کیا جائے اور وہ اس طرح کہ خلیفہ وقت سے پوچھ لیا جائے ۔ یہ طریق تو پہلے بھی جاری
ہے مگر سوال یہ ہے کہ خلیفہ اور جماعت کے جو تعلقات ہیں اس صورت میں ان تعلقات
کو صدمہ پہنچتا ہے یا نہیں؟ ایسے وقت میں خلیفہ کا اس معاملہ میں دخل دینا بھی مشکلات
پیدا کرتا ہے۔ اگر وہ اِس بات پر زور دے کہ روپیہ داخل کرو تو اُس کا تعلق محبت والا
نہیں بلکہ لین دین والا سمجھا جائے گا ۔ اور اگر اجازت دے تو پھر سوال ہو گا کہ فلاں کو
اجازت دی گئی اور فلاں کو کیوں نہیں دی گئی ۔ اس وجہ سے میں اِس میں دخل نہیں دیتا
اور کہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کام کے لئے جو کمیٹی مقرر کی
ہے اُس کے پاس جاؤ۔ زیادہ سے زیادہ میں اتنی سفارش کر دیتا ہوں کہ ان حالات
میں اگر نرمی کر سکیں تو کر دیں۔ پس زیر بحث سوال یہ ہے کہ ایسا قانون بنایا جائے جس
سے مشکلات حل ہو جائیں ۔ سب کمیٹی کہتی ہے جو موصی اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کا
حصہ وصیت بصورت ہبہ یا نقد ادا کرنے کے بغیر فوت ہو جائے وہ اُس وقت تک مقبرہ
بہشتی میں دفن نہ کیا جائے جب تک کوئی معتبر شخص اُس کا حصہ وصیت ادا کرنے کا ذمہ دار
نہ ہو جائے ۔ لیکن اگر موصی نے حصہ وصیت کا بیشتر حصہ اپنی زندگی میں ادا کر دیا ہو اور
تھوڑا باقی رہ گیا ہو تو کمیٹی دفن کرنے کی اجازت دے سکتی ہے اور اس کے لئے ورثا کی
ذاتی ضمانت کافی سمجھی جائے گی ۔
قاعدہ کے لحاظ سے پہلے میں سب کمیٹی کی تجویز کے متعلق آراء لینا چاہتا ہوں ۔ جو
خطابات شوری جلد اول
۴۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
دوست اس کی تائید میں ہیں وہ کھڑے ہو جائیں۔
۷۲ آراء سب کمیٹی کی تجویز کی تائید میں شمار کی گئیں ۔
دو
جو دوست اس تجویز کی تائید میں نہیں اور یہ کہتے ہیں کہ جس طرح پہلے کیا جاتا ہے
یعنی ورثاء کی ضمانت پر دفن کرنے کی اجازت دے دی جاتی ہے اُسی طرح کیا جائے وہ
کھڑے ہو جائیں۔
۵۶ ۱ را ئیں اس کی تائید میں شمار ہوئیں
ان کے علاوہ عورتوں کی انجمنوں کی جو رائیں ایجنڈا کی تجویز کے متعلق آئی ہیں وہ
سناتا ہوں۔
اس کے بعد حضور نے وہ آراء سُنا ئیں اور فرمایا کہ :-
دو
میں سمجھتا ہوں اس بارے میں مردوں نے جو رائیں دی ہیں ان سے عورتوں کی
رائیں کم اہمیت نہیں رکھتیں ۔ اور انہوں نے حق قائم کر لیا ہے کہ اہم معاملات میں وہ بھی
رائیں دیں۔
فیصلہ میرے نزدیک ان مشکلات کا حل جو وصایا کے متعلق پیش آتی ہیں
ایگزیکٹو (EXECUTIVE) طریق سے ہی عمدگی کے ساتھ ہو سکتا ہے بجائے اس
کے کہ اس بارے میں کوئی قانون بنایا جائے ۔ رسالہ الوصیت میں جو قانون موجود ہے اُسے
استعمال کیا جائے ۔ جائیدادیں کئی قسم کی ہو سکتی ہیں ۔ ایک قسم جا ئید داد کی ایسی ہے کہ اس کا
نہ ہبہ ہو سکتا ہے اور نہ وصیت، جیسے جاگیریں ہیں مگر بعض جائیدادیں ایسی ہوتی ہیں جن کا
ہبہ ہو سکتا ہے مگر وصیت نہیں ہو سکتی ۔ اور بعض جائیدادیں ایسی ہوتی ہیں جن کی وصیت بھی
کی جا سکتی ہے۔ ان صورتوں میں مقبرہ بہشتی کی کمیٹی کا فرض ہونا چاہئے کہ دیکھے وصیت
کرنے والے کی جائیداد کس قسم کی ہے۔
جو شخص وصیت کرنا چاہے اُس سے پہلا سوال ہی یہ ہونا چاہئے کہ تمہاری جائیداد کس
قسم کی ہے؟ اگر تمہارے ورثاء تمہاری وفات کے بعد حصہ جائیداد دینے سے انکار کر دیں تو
پھر بھی وصول کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ اگر وصیت کی صورت میں انکار کر سکتے ہوں تو کیا ہبہ کی
صورت ایسی ہے کہ حصہ جائیداد وصول کیا جا سکے؟ اگر کسی صورت میں بھی جائیداد کا حصہ نہ
خطابات شوری جلد اول
۴۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
لے سکیں تو کہہ دینا چاہئے وصیت اس صورت میں منظور کی جاسکتی ہے جب کہ تم اپنی زندگی
(۲) یا اگر ایسی جائیداد ہے کہ جس کا ہبہ ہو سکتا ہے تو ہبہ کر دو۔ اگر وہ ہبہ کر دے تو
میں حصہ جائیداد کی قیمت ادا کر دو
وصیت منظور کر لینی چاہئے ورنہ نہیں ۔
(۳) اگر ایسی جائیداد ہے کہ اس کی وصیت ہو سکتی ہے تو وصیت کرالیں ۔ وصیت کی
منظوری کے لئے کافی ہو گا۔ اور سوائے اس کے کہ وصیت لکھانے میں کسی قسم کا نقص رہ
جانے کی وجہ سے ہم حصہ جائیداد وصول نہ کر سکتے ہوں وصیت کرنے میں اور کوئی نقص نہ ہو
تو وصیت کرنے والے کے وارثوں کا یہ جائز مطالبہ ہو گا کہ اُسے مقبرہ بہشتی میں دفن کیا
جائے کیونکہ جب اس وصیت کا اطلاق مرنے کے بعد اُس کی جائیداد پر ہوتا ہے تو پھر کیا وجہ
ہے کہ اُسے دفن نہ کیا جائے ۔ اس صورت میں یہی طریق اختیار کرنا چاہئے کہ ورثاء سے
جائیداد کے متعلق معاہدہ ہو جانا چاہیئے کہ وہ رقم ادا کر دیں ۔
پس اس بارے میں یہ تین صورتیں اختیار کرنی چاہئیں ۔
(۱) اگر جائیداد کے حصہ کا ہبہ نہ ہو سکتا ہو اور نہ وصیت تو اس صورت میں وصیت کرنے
والے کو اپنی زندگی میں حصہ جائیداد کی قیمت ادا کرنی چاہئے اور وصیت کا سرٹیفکیٹ اُس
وقت جاری کیا جائے جب جائیداد کی قیمت ادا ہو جائے یا یہ شرط کر لی جائے کہ اگر
زندگی میں حصہ جائیداد کی قیمت ادا نہ ہوئی تو فوت ہونے پر وصیت منسوخ ہو جائے گی ۔
۔
(۲) اگر ہبہ ہو سکتا ہو لیکن وصیت کرنے والے نے ہبہ کی بجائے وصیت کی ہو حالانکہ وصیت
قانونی لحاظ سے اُس جائیداد کی نہ ہو سکتی ہو تو اسے کافی نہ سمجھا جائے جب تک ہبہ نہ کرا
دے اور سرٹیفکیٹ اُس وقت جاری کیا جائے جب قانونی لحاظ سے بعد وفات موصی حصہ
جائیداد وصول کر لینے کا اطمینان ہو جائے۔
(۳) اگر قانون مجاز کرتا ہو کہ وصیت کر دے اور کوئی وصیت کر دیتا ہے تو وہ اپنا فرض ادا کر
ہے تو وہ
دیتا ہے۔ اُسے سرٹیفکیٹ دے دینا چاہئے اور مقبرہ بہشتی میں دفن کرنا چاہئے ۔ اُس وقت دے دینا چاہیے اور قبر ہستی میں کرنا چاہئے۔ اس وقت یہ دیکھنا ہو گا کہ وصیت میں کوئی قانونی نقص تو نہیں رہ گیا۔ اگر قانونی طور پر کوئی نقص رہ
گیا ہوگا تو اس کی ذمہ واری مقبرہ بہشتی کے کارکنوں پر بھی عائد ہو گی ۔ اور اگر کوئی ۔
خطابات شوری جلد اول
۴۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
66
قانونی نقص نہیں ہوگا تو کوئی وجہ نہیں کہ مقدمہ کر کے حصہ جائیداد نہ لے سکیں اور جب کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے رسالہ الوصیت میں تحریر فرمایا ہے۔ اگر وصیتی
مال کے متعلق کوئی جھگڑا پیش آوے تو اس جھگڑے کی پیروی میں اخراجات ہوں وہ تمام
وصیتی مالوں میں سے دیئے جائیں گے ۔ اِس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی صورتیں آپ
نے تسلیم کی ہیں جن میں وصیت تو جائز ہو گی مگر ورثاء اُس میں روکیں ڈالیں گے ۔ اُس
وقت مقدمہ کر لیا جائے اور اس کا خرچ صیغہ مقبرہ بہشتی ادا کرے۔ اس صورت میں
مرنے والے کی لاش دفن کرنے میں کوئی روک نہ ڈالنی چاہئے کیونکہ اِس میں اُس کا
کوئی قصور نہیں اور انجمن کا فرض ہے کہ اُس کی جائیداد کا حصہ وصول کرنے کے لئے پورا
زور لگائے ۔
ٹیلیفون لگوانے سے متعلق تجویز نظارت اعلیٰ کی طرف سے ایک تجویز بعض دفاتر میں ٹیلیفون لگوانے سے متعلق تھی بعض ممبران کے
اظہار رائے کے بعد حضور نے فرمایا :-
اس کے متعلق رائے لینے سے پہلے بتا دیتا ہوں کہ جس امر کی لالچ سید محمد اشرف
صاحب نے دی ہے اسے دِل سے نکال دینا چاہئیے اور پھر رائے دینی چاہئیے ۔ جب ٹیلیفون
کے متعلق تجویز پیش ہوئی تو میں نے کہہ دیا تھا کہ جہاں ٹیلیفون لگایا جائے گا وہاں سے ناظر تو میںنے کہ دیا تھاکہ جہاں جائے گا وہاں سے
کے بغیر کسی اور نے ٹیلیفون کیا تو جرمانہ کیا جائے کیونکہ ایسی صورت میں تو میں کچھ بھی کام نہ
کر سکوں گا ۔ پس یہ لالچ نہیں ہونا چاہئیے کہ جو چاہے گا ٹیلیفون کر دے گا کیونکہ اگر ٹیلیفون
لگ گیا تو ناظر ہی ٹیلیفون کر سکیں گے اور کسی کو اجازت نہ ہوگی ۔ پس جو دوست اس بات کی
تائید میں ہیں کہ ٹیلیفون لگایا جائے وہ بغیر اس امید کے کہ اس سے میرے ساتھ باتیں کر
سکیں گے کھڑے ہو جائیں ۔“
۱۹۸ آراء
دو
جائیں ۔“
66
66
جن دوستوں کی یہ رائے ہو کہ یہ خرچ فی الحال برداشت نہ کرنا چاہئیے وہ کھڑے ہو
خطابات شوری جلد اول
۴۳ آراء
لد ٧٥
فیصلہ حضور نے اس کے متعلق فیصلہ صادر کرتے ہوئے فرمایا :-
-
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
آراء لینے کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہو گیا کہ اس کی اہمیت کا زیادہ خیال پیدا ہو
سکتا ہے۔ ایک دوست کی طرف سے جو افریقہ سے چھٹی لے کر آئے ہوئے ہیں ۔
یہ خواہش ظاہر کی گئی کہ ٹیلیفون کا سارا خرچ با خرچ میں دے دوں گا ۔ ایک دوسرے دوست نے
لکھا ہے اگر اس کے لئے الفضل میں اعلان کیا جائے تو سارا خرچ وصول ہو سکتا ہے۔ میں
کثرت رائے کی تائید کرتے ہوئے اس تجویز کی منظوری کا اعلان کرتا ہوں ۔ ایک دوست
نے اس تجویز کو میری طرف منسوب کیا ہے مگر تجویز کے الفاظ میں اس قسم کا کوئی ذکر نہ تھا۔
اور میں نے اس کی تردید کر دی تھی لیکن دراصل میری طرف سے ہی یہ تجویز تھی ۔ مگر آراء
لینے سے قبل اس کا بتانا موزوں نہ تھا تا کہ غور کرنے سے قبل میری محبت کی وجہ سے اس کے
حق میں رائے نہ دی جائے۔
اس کی اصل ضرورت مجھے ہی پیدا ہوئی۔ جب کوئی دوست ملنے آتے ہیں تو اُنہوں
نے دیکھا ہوگا کہ پہلے گھنٹی بجائی جاتی ہے۔ اس پر دفتر کا کوئی آدمی میرے پاس آتا ہے اور
اسے جو کچھ کہنا ہو کہا جاتا ہے ۔ اسی طرح پرائیویٹ سیکرٹری کو روزانہ کم از کم ۳۰،۲۵ دفعہ
اوپر آنا جانا پڑتا ہے لیکن اگر ٹیلیفون ہو تو جب کوئی ملاقات کے لئے آئے پرائیویٹ سیکرٹری
ٹیلیفون کر کے پوچھ سکتا ہے کہ ملاقات کیلئے وقت مل سکتا ہے یا نہیں ۔ اسی طرح مجھے جو کچھ
پوچھنا ہو ٹیلیفون کے ذریعہ پوچھ لیا کروں گا اگر کوئی اہم کام ہوا تو مل لیا کروں گا ورنہ
نہیں ۔ اس طرح میرا بھی وقت بچ جائے گا اور دفتر والوں کا بھی ۔
دوسرے یہ بات دماغی کام کرنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں ۔ دوسرے نہیں اور عموماً
دماغی کام کرنے والے کم ہوتے ہیں میں نے دیکھا ہے ۔ کئی اہم مضامین الفضل اور سن رائز
میں چھپنے سے اس لئے رہ جاتے ہیں کہ جب میرے ذہن میں آتے ہیں اس وقت اخبار
والے پاس نہیں ہوتے کہ انہیں نوٹ کرا دوں اور جب وہ پوچھنے آتے ہیں اس وقت وہ
باتیں ذہن میں نہیں ہوتیں۔ جب میں کوئی کتاب یا اخبار پڑھتا ہوں اس وقت کئی باتیں
ایسی سامنے آتی ہیں جن پر لکھنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر ٹیلیفون ہو تو اسی وقت الفضل والوں
خطابات شوری جلد اول
۴۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کو ہدایت دے سکوں کہ فلاں امر کے متعلق اس طرح لکھو اس صورت میں اخبار والوں کو
بھی کام کے متعلق زیادہ ہدایات حاصل ہو سکتی ہیں ۔
-
تیسرے نظارتوں کو مجھ سے اپنے کام کے متعلق ملنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر اس
وقت میں علمی کام یا مطالعہ کر رہا ہوں تو اسے زیادہ دیر کے لئے چھوڑ نہیں سکتا لیکن اب اس
طرح کرنا پڑتا ہے کہ میں اطلاع ہونے پر کام چھوڑ کر بیٹھ جاتا ہوں اور ملنے والے کو بُلانے
اور اس کے آنے پر جو وقت صرف ہوتا ہے اس میں بے کار بیٹھا رہنا پڑتا ہے۔ اگر کوئی
ناظر صاحب آئیں اور مجھے اس وقت فرصت نہ ہو تو ان کا وقت ضائع ہوتا ہے لیکن ٹیلیفون
ہو تو اس طرح وقت ضائع نہ ہوگا ۔
چوتھے ایک اہم کام ہوتا ہے مگر اس وقت جو شخص ملاقات کر رہا ہوتا ہے وہ کسی اور کا
پاس ہونا گوارا نہیں کرتا ۔ اسی طرح اس اہم کام کے متعلق مشکل پیش آتی ہے لیکن اس میں
ملاقات کرنے والے کو کوئی اعتراض نہ ہوگا کہ اس کی ملاقات کے دوران میں ہی میں کسی کو
ٹیلیفون پر کوئی ہدایت دے دوں ۔
غرض بہت سے نقائص پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ سے ٹیلیفون کی ضرورت ہے۔
اور اس سال تو منٹ منٹ پر مشورہ کی ضرورت پیش آتی رہی ہے۔ اس لئے میں نے کہہ دیا
تھا کہ ٹیلیفون لگا دیا جائے ۔ میں غیر معمولی اخراجات کی مد سے خرچ کی منظوری دے
دوں گا۔ لیکن اس کے متعلق مشورہ کرنے ، سکیم سوچنے اور کمیٹی سے پوچھنے میں دسمبر آ گیا اس
پر میں نے کہا اس معاملہ کو مجلس مشاورت میں پیش کر کے مشورہ کر لینا چاہیے کیونکہ مجلس
مشاورت کے انعقاد میں تھوڑا وقت رہ گیا ہے۔ اب میں جماعت کی کثرت رائے کی تائید
میں فیصلہ کرتا ہوں ۔
ایک دوست دریافت کرتے ہیں دوسرے شہر سے اگر ٹیلیفون کیا جائے تو ممانعت تو نہ
ہوگی ۔ انہیں معلوم ہو قطعاً ممانعت نہ ہو گی مگر یہ ٹیلیفون تو مقامی ہوگا۔ بیرونی شہروں سے
کوئی کر ہی کیونکر سکے گا۔
جس دوست نے اس کے اخراجات دینے کا وعدہ کیا ہے چونکہ حالات ایک سے نہیں
رہتے ۔ اس لئے میں نے ان کا نام نہیں لیا۔ اگر خدا تعالیٰ ان کو توفیق دے اور وہ یہ روپیہ
خطابات شوری جلد اول
لد ۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
بھیج سکیں تو ان کے روپیہ سے ٹیلیفون لگ جائے ورنہ بجٹ میں جو گنجائش رکھی جائے اس
سے لگ جائے ۔“
اس پر اجلاس تین بجے ختم ہوا۔
کمیٹی بہشتی مقبرہ کی دوسری تجویز سب کمیٹی بہشتی مقبرہ کی دوسری تجویز یہ تھی
سب
کہ:-
اگر کوئی موصی زمیندار اپنی زمین کا حصہ صدر انجمن احمد یہ کے حق میں انتقال ہبہ کرا
کر موقع پر قبضہ دے دیوے تو بقیہ اراضی کی آمد پر چندہ عام واجب نہیں ہونا چاہئیے ۔“
اس تجویز کے متعلق بعض ممبران کے اظہار خیال کے بعد حضور نے فرمایا :-
66
تجویز یہ ہے کہ اگر کوئی موصی زمیندار اپنی زمین کا حصہ صدر انجمن احمد یہ کے حق
میں انتقال ہبہ کرا کر موقع پر قبضہ دے دے تو بقیہ اراضی کی آمد پر چندہ عام واجب نہیں ہونا
چاہئیے ۔ اس کے خلاف دو دلیلیں دی گئی ہیں۔ ایک یہ کہ ایک دفعہ نیکی کر کے ساری عمر کام
نہیں آ سکتی ۔ شریعت دوام چاہتی ہے تا کہ روزانہ زندگی پر اس نیکی کا اثر پڑے۔ اگر ایک
دفعہ نیکی کرائی گئی تو باقی زندگی میں اس نیکی میں حصہ نہ لیا جا سکے گا۔
دوم اگر یہ جائز ہے کہ ایک دفعہ جائیداد سے حصہ وصیت دے دینے والا پھر چندہ
دینے سے آزاد ہو جاتا ہے تو پھر آمد کا حصہ دینے کے بعد کیوں اس کی آمد سے پیدا کردہ
جائیداد سے حصہ لیا جائے ۔
دوسری بات کا یہ جواب ہے کہ اگر کوئی نئی زمین پیدا کرے گا تو اس کے ۱۰ را حصہ کا
بھی اسے ہبہ کرنا ہوگا۔
اب جو دوست سب کمیٹی کی تجویز کی تائید میں ہیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۲۲۲ را ئیں شمار ہوئیں
دو
جو دوست اس تجویز کے خلاف ہیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۲۹ را ئیں گئی گئیں
66
66
فیصلہ گویا سب کمیٹی کی تجویز کے حق میں نہایت کثرت رائے ہے چونکہ یہ کوئی ایسا
سوال نہیں ہے جس کا فوراً نتیجہ دکھایا جا سکے۔ اس کے مفید یا مضر ہونے کا پتہ آئندہ
خطابات شوری جلد اول
۴۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
کے حالات سے لگے گا ۔ اس لئے میں باوجود اقلیت کے حق میں رائے رکھنے کے اکثریت
کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔ میرا خیال ہے کہ انسانی جسم جس طرح ایک وقت میں ساری عمر
کی خوراک نہیں لے سکتا ، اسی طرح روح بھی ساری خوراک ایک وقت حاصل نہیں کر سکتی ۔
قرآن کریم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوا اور ایک وقت پر مکمل ہوا مگر یہ نہیں
کہہ سکتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا درجہ قرآن کریم کے مکمل طور پر نازل ہو جانے
پر مکمل ہو گیا تھا۔ آپ کا جو درجہ قرآن کریم کی آخری آیت کے نازل ہونے کے وقت تھا۔
وفات کے وقت اس سے بہت بڑھا ہوا تھا۔ پھر جو درجہ آپ کا وفات کے وقت تھا۔ آج
اس سے بہت زیادہ بلند ہے۔ اس تجویز کے متعلق جو بات نظر انداز کر دی گئی ہے وہ یہ ہے
کہ جو چندہ دے رہا تھا اور وفات کے بعد جائیداد کا حصہ دینے حصہ دینا تھا وہ کئی طرح چندہ دے رہا
تھا وہ اگر اپنی زمین میں سے ایک گھماؤں حصہ وصیت میں دیتا ہے تو ہم اس سے اتنی آمدنی
حاصل نہیں کر سکتے جتنا چندہ وہ خود دیتا تھا پس باوجود اس کے کہ وہ ہبہ کر دیتا ہے ہم اس کی
محنت مزدوری سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ تاہم اس صورت میں آمد زیادہ ہو یا نہ ہو جائیداد
محفوظ مل جائے گی اور جھگڑوں سے بچ جائیں گے لیکن روحانی طور پر نقصان کا احتمال ہے جو
ایک دفعہ اپنا حصہ دے چکا اسے قدرتی طور پر خیال ہو گا کہ کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں
ممکن ہے حصہ دے دینے کے بعد اس کی زندگی پچاس سال تک کی ہو اس میں وہ اس نیکی
سے محروم رہے گا تاہم میں کثرت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔ بایں شرط کہ پانچ سال کے
بعد ایسی وصایا کی فہرست میرے سامنے پیش کی جائے اور احباب بتائیں کہ اس طریق پر
عمل کرنے کا اثر کیا ہوا تجربہ سے یہ تجویز مفید ثابت ہوئی ہے یا غیر مفید ۔ میں نے ایسے
لوگ دیکھے ہیں جنہوں نے ساری جائیداد سلسلہ کو دے دی مگر بعد میں ان کے ایمان میں
کمزوری آگئی اور جب کبھی کسی دینی خدمت کے لئے انہیں کہا گیا اُنہوں نے کہہ دیا ہم
نے بہت خدمت کر لی ہے، اب اور کرنے کی ضرورت نہیں ۔ پانچ سال کے بعد اگر ہم
دیکھیں گے کہ ایسی وصایا کرنے والوں کی روحانیت میں اور سلسلہ کے متعلق اخلاص میں
کوئی فرق نہیں آیا تو اسے آئندہ کے لئے جاری رکھیں گے ورنہ بند کر دیں گے ۔ اس وقت ند کر دیں گے۔
میں اسے پانچ سال کے لئے منظور کرتا ہوں ۔ چھٹے سال اس کے متعلق پھر غور ہوگا ۔ نام
خطابات شوری جلد اول
۴۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
لے لے کر پڑتال نہ کی جائے گی بلکہ ایک عام حالت کو پیش نظر رکھ کر فیصلہ ہو سکے گا۔ ممکن
ہے ایسے لوگ چندہ عام بھی دیتے رہیں اور ان کے اخلاص میں پہلے سے بھی زیادہ ترقی ہو
جائے ۔ اس صورت میں ہم اس تجویز کو جاری رکھیں گے جب تک کہ کوئی نقص نہ پیدا ہو اور
اگر ہمارے زمانہ میں اس سے کوئی نقص نہ پیدا ہو لیکن بعد میں آنے والے دیکھیں کہ یہ
نقصان رساں ہے تو وہ بند کر سکتے ہیں لیکن اگر پانچ سال کے عرصہ میں ہی اس کے نقائص
ظاہر ہونے لگ گئے اور ایسے لوگوں کی روحانیت میں کمی واقع ہوئی تو پھر ہم مالی فائدہ کا لحاظ
نہ کریں گے، اس وقت ہم مالی نقصان برداشت کر لیں گے اور اس تجویز کو روک دیں گے۔“
نظارت امور عامه
جماعت کی اقتصادی ترقی اور پسماندگان کے انتظام کی سکیم کا ترانہ
سے
جماعت کی اقتصادی ترقی اور پسماندگان کے انتظام کی سکیم کی ضرورت بیان کرتے ہوئے
کہا گیا کہ :۔
بہت سے احباب جو خود اپنی آمدنی سے کچھ رقم بچانے کے عادی نہیں ہیں یا جن کے
حالات ہی اس قسم کے ہوتے ہیں کہ وہ کچھ بچا نہیں سکتے ان کی وفات پر ان کے پسماندگان
کی حالت نہایت بے بسی کی ہوتی ہے یا بڑھاپے میں ان کی اپنی حالت قابل رحم ہو جاتی ہے
کیونکہ اخراجات کے چلانے کا کوئی انتظام نہیں ہوتا ۔ موجودہ زمانہ کی کمپنیاں اس قسم کے
انتظامات کرتی ہیں لیکن چونکہ وہ سودی کاروبار کرتی ہیں اس لئے ہم ان میں شامل نہیں ہو
سکتے ۔ اس لئے ایسے انتظام کی ضرورت ہے کہ جس میں سود یا جوئے کا دخل نہ ہو۔ جماعت
کے لوگ روپیہ جمع کر سکیں۔ جو ان کے بڑھاپے یا وفات پر ان کے لواحقین کے کام آئے۔
اس کے متعلق حضور نے فرمایا :-
دو
پیشتر اس کے کہ ان احباب کا نام دریافت کیا جائے جو اس تجویز کے متعلق بولنا
چاہتے ہوں ، میں اس بات کی تشریح کر دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ جو سکیم اس وقت پیش کی گئی
ہے اس کے دو حصے ہیں ایک تو یہ کہ ایسی سکیم جاری کرنی چاہئیے یا نہیں اور دوسرا تفاصیل کا
حصہ ہے۔ بجائے اس کے کہ ایک ایک امر کولے کے پیش کیا جائے اور اس کے متعلق رائے
خطابات شوری جلد اول
۴۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
دریافت کی جائے پہلے مناسب یہی ہے کہ احباب سے مشورہ لوں کہ آیا ایسی سکیم کے اجراء
کی ضرورت بھی ہے یا نہیں ۔ اگر کثرت رائے جاری کرنے کے حق میں ہوئی اور اس کے
دلائل میری سمجھ میں بھی آگئے تو پھر یہ فیصلہ کریں گے کہ کیا طریق اختیار کیا جائے ۔ زیادہ تر
اس سکیم کے پیش کرنے کا باعث اسباب ہی ہیں ۔ بہت دوست پریشانی کا اظہار کرتے ہیں
کہ جب وہ فوت ہو گئے تو ان کے بال بچہ کی پرورش کی کیا صورت ہوگی ؟ چونکہ عام طور پر
لوگ اس قسم کے ہوتے ہیں کہ جب ان پر کوئی دباؤ نہ پڑے کچھ پس انداز نہیں کر سکتے اس
لئے کمپنیوں میں لوگ روپیہ جمع کراتے ہیں کیونکہ ان میں حصہ دار بننے پر مجبوراً رقم جمع کرانی
پڑتی ہے۔ اگر نہ کرائیں تو پہلا جمع شدہ سرمایہ بھی ضبط ہو جاتا ہے۔ ہمارے احباب بھی
چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا طریق ہو کہ جو کچھ نہ کچھ جمع کرانے پر مجبور ہوں تا کہ پسماندگان کے
لئے کچھ نہ کچھ جمع کر سکیں۔ اس کیلئے میں نے مختلف اوقات میں مختلف کمیٹیاں مقرر کیں مگر
کبھی کسی کمیٹی نے اپنی رپورٹ نہ پیش کی ۔ آخر ۱۹۲۸ء میں میں نے ایک ایسی سکیم تجویز کی
جس پر شرعی طور پر کوئی اعتراض نہ پڑ سکتا تھا۔ اس کے متعلق تجویز ہوئی کہ اسے غور کے بعد
پھر پیش کیا جائے لیکن بعض غلط فہ غلط فہمیوں کی وجہ سے وہ وہ سکیم غلط راہ کی طرف چلی گئی کیونکہ جو
اصول میں نے تجویز کئے تھے وہ چھوڑ دیئے گئے تھے۔ میں نے دوبارہ امور عامہ کے سپرد
کام کیا کہ ان اصول پرسکیم تجویز کریں جو میں نے قرار دیئے تھے۔
اب سوال یہ ہے کہ آیا ہماری جماعت کے لئے کسی ایسی جدو جہد کی ضرورت ہے یا
نہیں یعنی ایک ایسی کمپنی ہو جس کے احباب حصہ دار ہوں ۔ اور اس طرح پسماندگان کے
لئے رقم جمع کریں اور اگر خود زندہ رہیں تو ان کی ضرورت کے وقت رقم مل جائے ۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ ایسی سکیم شرعی طور پر جائز ہو۔
تیسرے یہ کہ اقتصادی طور پر مفید ہو۔ اب میں پہلے اس امر کے متعلق مشورہ لینا چاہتا
ہوں کہ ایسی سکیم کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اس کے متعلق جو دوست اظہار رائے کرنا چاہیں
میر صاحب کو نام لکھا دیں پھر باری باری بول سکتے ہیں ۔“
66
بعض نمائندگان کے اظہارِ خیال کے بعد حضور نے فرمایا :-
اس وقت احباب کے سامنے یہ تجویز پیش ہے کہ آیا کوئی ایسی سکیم ممکن ہے کہ