مجلس مشادرت ۱۹۳۱ٴ۔ دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۴۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
شرعی احکام کو بجالاتے ہوئے ہم ایسا انتظام کر سکیں کہ ہم میں سے جن کو مرنے کے بعد اپنے
پسماندگان کے لئے یا اپنے بڑھاپے میں اپنے لواحقین کے اخراجات کی فکر ہو اُن کے لئے
کچھ نہ کچھ جمع ہو سکے اور ایسی طرز پر روپیہ جمع ہو کہ اس سکیم میں شامل ہونے والے مجبور
ہوں کہ اپنا مقررہ حصہ ضرور جمع کرائیں اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہو تو انہیں اصل سے زائد مل
سکے ۔ اب میں اس کے متعلق رائے لینا چاہتا ہوں کہ ایسی سکیم جاری کی جائے یا نہ۔
بظاہر خیال ہو سکتا ہے کہ کون ایسا شخص ہوگا جو اس کا انکار کرے گا مگر یہ خیال اس وجہ
سے پیدا ہوتا ہے کہ دوست عام مباحث سے واقف نہیں۔ عام بحث سے غرض یہ ہوتی ہے
کہ ایسے پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے جو ضروری ہوں ۔ مثلاً یہ کہہ سکتے ہیں کہ ایسی سکیم بن
نہیں سکتی یا اقتصادی پہلو سے بھی بحث کی جاسکتی ہے کہ سود اور جوئے کی طرز کے بغیر ایسی
سکیم کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ۔ ہمیں دونوں باتوں پر غور کرنا ہے۔ آیا شریعت کے احکام کو
مد نظر رکھتے ہوئے ہم ایسی سکیم چلا سکتے ہیں یا نہیں؟ اور پھر اقتصادی لحاظ سے کامیاب ہو
سکتے ہیں یا نہیں؟ جو دوست اس بات کی تائید میں ہیں کہ اگر ممکن ہو تو ایسی سکیم جاری کی
جائے وہ کھڑے ہو جا ئیں ۔“
تمام کے تمام اصحاب کھڑے ہو گئے ۔ فرمایا۔
جن اصحاب کا یہ خیال ہو کہ بظاہر امکان نہیں کہ ایسی سکیم چلا کر کامیابی حاصل ہو
سکے۔ اس لئے جماعت کے روپیہ کو خطرہ میں نہ ڈالا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر کوئی صاحب کھڑے نہ ہوئے ۔ فرمایا :-
66
میرا یہاں تک خیال ہے احباب نے اس سکیم کے متعلق متفقہ رائے دی ہے۔ معقول
سے معقول سکیموں میں بھی کوئی نہ کوئی خلاف رائے دینے والا کھڑا ہو جایا کرتا ہے مگر اس
سکیم کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے احباب نے متفقہ رائے دی ہے اور مجھے اس سے خوشی
ہوئی ہے کیونکہ میں نے اس سکیم کے تجویز کرنے میں اپنا وقت صرف کیا ہے۔ بے شک
جماعت میں ایک حصہ ایسا ہے اور ہونا چاہئے جن کی بنیاد زندگی تو کل پر ہے اور اسے یقین
ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ سے اس کا ایسا تعلق ہے کہ وہ ان کی اولاد کو ضائع نہ کرے گا لیکن
جماعت کے سارے کے سارے لوگ اس مقام پر نہیں ہوتے خواہ وہ رسول کریم صلی اللہ
خطابات شوری جلد اول
۴۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
علیہ وآلہ وسلم کی جماعت کے لوگ ہوں خواہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت
کے لوگ اور خواہ وہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی جماعت کے۔ اس لئے شریعت نے بھی
مختلف حالات کے متعلق مختلف احکام بیان کئے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ایک بزرگ سے کسی نے پوچھا
زکوۃ کے متعلق کیا حکم ہے؟ اُنہوں نے کہا زکوۃ کے متعلق دو حکم ہیں ۔ ایک تمہارے لئے
اور ایک میرے لئے ۔ تمہارے لئے تو یہ حکم ہے کہ چالیس پر ایک روپیہ زکوۃ دو لیکن
میرے لئے یہ حکم ہے چالیس پر ۴۱ روپے دوں ۔ اس نے کہا یہ فرق کیوں؟ فرمانے لگے
مجھے خدا تعالیٰ نے تو کل کے مقام پر کھڑا کیا ہے اور تجھے تدبیر کے مقام پر ۔ تم اگر مال جمع کرو
تو تمہارے لئے یہ حکم ہے کہ چالیس پر ایک روپیہ دو۔ لیکن میں چونکہ تو کل کے مقام پر ہوں
اس لئے اگر میرے پاس چالیس روپے جمع ہو جائیں تو اس لئے ۴۱ دوں کہ مجھے جمع کرنے
کی اجازت نہیں ہے اور جمع کرنے پر مجھے ایک روپیہ زائد جمع شدہ سے جرمانہ دینا چاہئے ۔
غرض ہماری جماعت میں دونوں گروہ ہیں تو گل والا بھی اور تدبیر والا بھی ۔ تدبیر
والے گروہ کے لئے ضروری ہے کہ ہر جائز تدبیر سے کام لے اور اپنے لواحقین کے لئے جو
انتظام ممکن ہو کرے اور تو کل والے کے لئے یہ ہے کہ وہ اپنا معاملہ خدا تعالیٰ پر چھوڑ دے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق آتا ہے آپ کوئی سرمایہ نہ رکھتے تھے۔ اگر آپ
کے پاس ایک درہم بھی آیا تو آپ نے محتاجوں میں تقسیم فرما دیا مگر بیویوں کے لئے سال کا
غلہ مہیا کر دیتے تھے یکے میں سمجھتا ہوں اس لحاظ سے سکیم کا چلا نا ضروری ہے۔ سے کا چلانا
اس کے علاوہ ایک اور بھی ضروری امر ہے جس کی طرف میں اس وقت اشارہ کر دینا
ضروری سمجھتا ہوں تا کہ احباب کو اس کا خیال رہے ۔ بہت دوست قادیان میں مکان بنانا
چاہتے ہیں مگر اُن کے پاس روپیہ جمع نہیں ہوتا ۔ وہ یا تو ساری کی ساری آمد اپنے نفس پر
خرچ کر دیتے ہیں یا جو کچھ بچا سکتے ہیں اُسے دین کے لئے صرف کر دیتے ہیں۔ اس کے
لئے ایک دفعہ تجویز کی گئی تھی کہ ایک سوسائٹی بن جائے ۔ اور جس طرح کمیٹی کا طریق ہے
اس طرح مهیا شدہ روپیہ جس کے نام نکلے اسے دیا جائے البتہ یہ فرق رکھا جائے کہ جتنے کسی
کے حصے ہوں اتنی دفعہ اس کے نام کا قرعہ نکالا جائے ۔ اس کے لئے کئی دوست مل گئے تھے
خطابات شوری جلد اول
٤٦٦
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
میں خود بھی اس میں شریک ہو گیا تھا۔ چودھری ظفر اللہ خان صاحب بھی تھے۔ تو ایسی سکیم ہو
جس کے ماتحت ایک مقررہ عرصہ مثلاً دس سال تک حصہ داروں کے مکان بنانے کے لئے
سرمایہ مہیا کیا جائے ۔ جس کے نام کا قرعہ پہلے مہینہ میں نکل آئے اُس کا مکان پہلے مہینہ میں
ہی بننا شروع ہو جائے اور جوں جوں قرعے نکلتے رہیں ، مکان بنتے جائیں۔ اس طرح
قادیان کی ترقی بھی ہو سکتی ہے جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
الہامات میں ذکر ہے اور احباب کے آرام اور سہولت کا سامان بھی ہو سکتا ہے۔ ایک تو یہ سکیم
میں نے سوچی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور سکیم سوچ رہا ہوں مگر وہ ابھی بیان نہیں کرتا۔
اس سکیم کے متعلق بعض مجبوریوں کی وجہ سے میں نے اپنی رائے پہلے ظاہر کر دی ہے
مگر ہو سکتا ہے کہ کام کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے اس سکیم میں کوئی نقص رہ گیا ہو ۔ اس لئے
احباب اپنی رائے آزادی سے ظاہر کریں۔ اس سکیم کے ماتحت جو آمدنی ہو اُس کے خرچ
کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ قادیان کے ارد گرد کے دیہات سے زمین خرید لی جائے۔
ارد گرد سکھوں کے گاؤں ہیں اس وجہ سے ہماری حفاظت خطرہ میں رہتی ہے۔ بعض حکام
بھی ان کو اُکساتے رہتے ہیں۔ چونکہ جماعت کی ترقی کی وجہ سے ارد گرد کے سکھوں کی
حالت ایسی مضبوط نہیں جیسی اور جگہ ہے اس لئے وہ اپنی زمینیں بیچنا چاہتے ہیں۔ اگر ہم ان
کی زمینیں خرید لیں تو یا تو وہ مزارع ہو کر رہیں گے یا پھر احمدی کا شتکار رکھ لیں گے۔ غرض
اس سکیم کے کئی فوائد ہیں اس لئے میں پسند کرتا ہوں کہ جلد سے جلد کام شروع ہو۔
اگر کچھ احباب ایک یا دو روپیہ ماہوار کے حساب سے بھی اِس میں حصہ لیں تو بھی
بہت کافی روپیہ جمع ہو سکتا ہے۔ غرض بہت تھوڑی سی جماعت سے ایک کافی رقم جمع ہو سکتی
ہے۔ جس سے نہ صرف جماعت کی اقتصادی حالت مضبوط ہو گی بلکہ دشمنوں کی طاقت بھی
ٹوٹ سکتی ہے ۔ پس میں اُمید کرتا ہوں کہ اگر تفصیلات ات میں کامیاب ہو جائیں تو اکثر
دوست نہ صرف خود اسے منظور کریں گے بلکہ اپنے علاقہ میں بھی کامیاب بنانے کی کوشش
کریں گے ۔“
سکیم کی انتظامی ذمہ داری اس موقع پر ناظر صاحب امور عامہ نے سکیم کی کسی قدر
تفصیل بیان کی ۔ اس کے متعلق حضرت خلیفہ اسیح الثانی
خطابات شوری جلد اول
نے فرمایا۔
۴۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۱ء
اصل میں یہ سکیم محاسب صاحب صدر انجمن کے پاس تھی اور سب کمیٹی چودھری ظفر اللہ خان
صاحب سے مشورہ کرتی رہی مگر اب وہ سارے کے سارے کاغذات امور عامہ کو نہیں ملے
اور معلوم ہوتا ہے ناظر صاحب اُن کا مطالعہ بھی نہیں کر سکے اس لئے اچھی طرح بیان نہیں کر
سکتے ۔ ۱۹۲۸ء میں جو تجویز کی گئی تھی وہ یہ تھی کہ اس سکیم کی منیجنگ ڈائریکٹر صدر انجمن ہو جو
انتظام کرائے اور حصہ دار بنائے لیکن پھر یہ تجویز ہوئی کہ اس سکیم کے متعلق عہدہ دار خود
حصہ دار ا کٹھے ہو کر بنائیں اور وہ کام چلائیں۔ اب یہ پہلا سوال غور طلب ہے کہ صدر انجمن
کا اس سے تعلق ہونا چاہئے یا کوئی اور طریق ہو۔ یعنی ایسی سکیم کے انتظامی کام کی صدر انجمن
ذمہ وار ہو یا جو حصہ دار ہوں اُن کے مقرر کردہ ڈائریکٹر کام چلائیں یا اگر کوئی اور صورت ہو
تو وہ پیش کر سکتے ہیں تا کہ اس پر غور کر لیا جائے ۔“
احباب سے آراء لینے کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں کثرت آراء کے حق میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ حساب رکھنا ، خرچ کرنا ، سکیم سو چنا،
کام کو ترقی دینا ، نفع تقسیم کرنا وغیرہ سب کام تو حصہ داروں کے مقرر کردہ ڈائریکٹروں کے
ہاتھ میں ہو لیکن صدر انجمن کو یہ اختیار ہو کہ سال میں یا جب چاہے حساب کا معائنہ کر سکے،
رجسٹرات دیکھ سکے اور حصہ داروں کو بتا سکے کہ کمپنی کی کیا حالت ہے ۔“
66
کو آپریٹو سوسائٹیوں کے متعلق تجویز ایجنڈا ہیں کو اپریٹو سوسائٹیز کے متعلق
کے ا ا و تھی ۔
جو تجویز تھی اسے سب کمیٹی نے جس رنگ
میں منظور کیا تھا اسے پیش کرتے ہوئے سیکرٹری صاحب سب کمیٹی نے کہا :- تھا اسے سب
سب کمیٹی نے غور کے بعد ایجنڈا کی تجویز کی تائید کی ہے اور یہ قرار دیا ہے کہ یہ مفید یہ دیا یہ منہ
ہے لیکن سب کمیٹی نے ایک بات کو نہیں چھیڑا ۔ سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جس حد تک محض یہ
اقتصادی مسئلہ کا تعلق ہے کو اپریٹو سوسائٹیز کا قائم کرنا انسب ہے لیکن چونکہ اس کا شرعی پہلو
علماء سے تعلق رکھتا ہے۔ اس لئے سب کمیٹی نے اس حصہ کو چھوڑ دیا ہے ۔
حضور نے فرمایا ۔ اس سوال کے متعلق جو شرعی حصہ ہے وہ یہ ہے کہ یا تو جماعت