مجلس مشادرت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۴۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
منعقده ۲۵ تا ۲۷ / مارچ ۱۹۳۲ء )
پہلا دن
اء
مجلس مشاورت منعقده ۲۵ تا ۲۷ مارچ ۱۹۳۲ء کا افتتاح کرتے ہوئے حضور نے دُعا
سے متعلق فرمایا :-
دعا
-
دو
پیشتر اس کے کہ ہم مجلس شوری کی کارروائی شروع کریں، میں چاہتا ہوں کہ سب
دوست مل کر میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دُعا کر لیں کہ وہ ہمارے اس اجتماع میں
برکت ڈالے اور ان امور کے متعلق جن پر غور کرنے کے لئے ہم جمع ہوئے ہیں ہماری
رہنمائی فرمائے اور بہترین رہنمائی فرمائے تا کہ جو نہ کرنے کی باتیں ہیں وہ ہم کر نہ بیٹھیں
اور وہ باتیں جو کرنے کی ہیں وہ ترک نہ کر دیں۔ انسانی علم خواہ وہ کتنا ہی زیادہ کیوں نہ ہو
محدود علم ہے اور انسانی تدبیریں خواہ کتنے ہی غور و خوض کے بعد اختیار کی جائیں نہایت
کمزور ہوتی ہیں اس لئے باوجود پوری دیانت داری کے ساتھ مشورہ کرنے کے اور باوجود
ہر قسم کی شرارت اور کینه توزی کے خیالات کو دل سے دُور کر دینے کے اور باوجود بہتر سے
بہتر تجویز ویز طے کرنے کے بالکل ممکن ہے کہ ہم اپنے مشوروں میں غلطی کر جائیں، ان نتائج کو
اپنے لئے مفید سمجھ لیں جو دراصل مضر ہوں اور ان نتائج کو مصر سمجھ لیں جو در حقیقت مفید ہوں
اور اس طرح ٹھوکر کھا جائیں ۔ اس ٹھوکر سے بچنے کی ایک ہی تدبیر ہے جو ہمارے علم کی
کمزوری کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ہماری خواہشات کی خامیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہو سکتی
ہے اور وہ یہ ہے کہ وہ علیم و قدیر ہستی جسے ذرہ ذرہ کا علم ہے اور وہ رحمن اور رحیم ہستی جو
اپنے بندوں کی تکالیف کو نہیں دیکھ سکتی، جس کی نظروں سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ، اُسی سے

خطابات شوری جلد اول
۴۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
التجاء کریں کہ وہ ہماری رہنمائی فرمائے ، اُس کا فضل ہمارے دلوں پر مسلط ہو کر ہمارے
افکار اور ہمارے ارادوں کو درست کر دے۔ اُس کا فضل ہماری زبانوں پر مسلط ہو کر
ہمارے الفاظ کو درست کر دے۔ اُس کا فضل مشورہ دینے والوں کے دلوں پر مسلط ہو کر اُن
کے مشوروں کو درست کرے۔ اس کا فضل ہمارے امام پر مسلط ہو کر اس کے فیصلوں کو ایسے
اصول پر چلائے جو اُس کی منشاء کے مطابق اور ہماری بہتری کے لئے ہوں، ہماری ساری
جماعت کی بہتری کے لئے ہوں ۔ ہماری موجودہ نسلوں کی بہتری کے لئے ہوں، ہماری
آئندہ نسلوں کی بہتری کے لئے ہوں ۔ ہمارے ملک کی بہتری کے لئے ہوں اور ساری دُنیا
کی بہتری کے لئے ہوں ۔“
افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد افتتاحی تقریر کرتے ہوئے
حضور نے فرمایا :-
انسانوں کی راہنمائی کی مشکلات ” ہمارے احباب کو خوب اچھی طرح سمجھنا چاہئے
کہ کوئی انسان خواہ کتنی ہی لیاقت ، کتنا ہی علم
اور کتنا ہی تجربہ حاصل کر لے دوسرے انسانوں کی صحیح اور مکمل راہ نمائی نہیں کر سکتا اس لئے
که تمام انسان دوسری چیزوں کی طرح ایک ہی خاصیت کے نہیں ہوتے بلکہ ہر انسان
دوسرے انسان سے کیفیات اور خواص میں مختلف ہوتا ہے حتی ہے حتی کہ بھائی بھائی بھی تمام باتوں
میں مشترک الخیالات ملنے مشکل ہیں۔ باپ بیٹے تمام باتوں میں متحد الا فکار ملنے مشکل ہیں ۔
انسانوں میں اتحاد و اشتراک ایک حد تک ہوتا ہے۔ اس کے بعد پھر قریب سے قریب رشتے
رکھنے والوں ، قریب سے قریب خیالات رکھنے والوں میں بھی اختلاف پایا جاتا ہے۔ اِن
حالات میں یہ اُمید کرنی کہ کوئی انسان دوسرے تمام انسانوں کی صحیح اور مکمل رہنمائی کر سکتا او
ہے ایسا ہی خیال ہے کہ جس کا پورا ہونا محال ہے۔
انسانوں میں اتحاد خدا ہی پیدا کر سکتا ہے اگر کوئی ہستی انسانوں میں مکمل اتحاد ہے پیدا کر سکتی ہے یا ایسا اتحاد جو کام
چلانے کے لئے ضروری ہو وہ پیدا کر سکتی ہے تو وہ خدا تعالیٰ ہی کی ہستی ہے جو مخفی سے مخفی
اسباب اور پوشیدہ سے پوشیدہ طریق جانتا ہے۔ پس میری یہ نادانی ہو گی اگر میں یہ خیال

خطابات شوری جلد اول
۴۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
کروں کہ میری کسی ہدایت یا میرے کسی اشارہ سے اتحاد پیدا ہو گا۔ بالکل ممکن ہے کہ انسانی
دماغ ایک چیز کو اتحاد و اتفاق کے لئے پیدا کرے لیکن دراصل وہ انشقاق اور اختلاف پیدا
کرنے والی ہو اور بالکل ممکن ہے کہ انسانی دماغ ایک چیز کو انشقاق کے لئے پیدا کرے اور
وہ اتحاد قائم کر دے۔
خدا تعالی پر بھی بھروسہ کرنا چاہتے ہیں ہمیں اپنے علم، اپنی عقل اوراپنے تجربہ پر تھا جو وہ خداتعالی پیری سہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ
روسه
بھروسہ رکھنا چاہئے اور اُسی سے دُعا کرنی چاہئے کہ وہ ہمیں ایسے رنگ میں معاملات پر غور کرنے
کا موقع دے کہ ہم اُس کی رضا کو حاصل کر لیں اور ایسے ذرائع سے کلام کریں جو مفید ہوں اور
ایسے طریق بیان سے بچائے کہ جو جماعت میں شقاق اور دین میں رخنہ پیدا کرنے والا ہو۔
نیک نیتی سے مشوروں میں حصہ لینا چاہئے مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جہاں خدا تعالیٰ نے ان سب باتوں کو
اپنے قبضہ و اختیار میں رکھا ہے وہاں اپنے بندوں پر اپنا فضل نازل کرنے کے سامان بھی
رکھے ہیں اور ان سامانوں سے کام لینا ہمارا فرض ہے۔ انہی سامانوں میں سے ایک
ضروری سامان یہ بھی ہے کہ ہم لوگ نیک نیتی کے ساتھ اور مصفی ارادوں کے ساتھ
مشوروں میں حصہ لیں ۔
عام طور پر جب لوگ مشورے کرتے ہیں تو بحث و مباحثہ کی رو بحث نشہ آور چیز ہے کے ماتحت سنج بھی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ بحث اچھی چیز
ہے اس سے بہت سی حقیقتیں گھل جاتی ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اس میں یہ بات بھی پائی
جاتی ہے کہ یہ ایک نشہ آور چیز ہے۔ جب لوگ کسی امر کے متعلق بحث کر رہے ہوتے ہیں تو وہ ہا ہے کہ یہ ایک نشہ آور چیز
نشہ محسوس کرتے ہیں اور پھر آہستہ آہستہ ان سے وہ مسئلہ پوشیدہ ہو جاتا ہے جس کے متعلق
بحث شروع کی جاتی ہے اور وہ کہیں کے کہیں نکل جاتے ہیں ۔ اور کے
چیتے کی مثال ان کی مثال اس چیتے کی سی ہوتی ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ کہیں سل
مل پڑی تھی جسے وہ چیتا چاٹنے لگا۔ چاہتے چاٹتے اُس کی زبان سے
خون نکل آیا۔ اس پر اس نے یہ سمجھا کہ سل چاٹنے سے مزا آ رہا ہے اور آخر چاٹتے چاٹتے

خطابات شوری جلد اول
۴۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اُس کی ساری زبان کٹ گئی۔ بحث و مباحثہ میں بھی یہی حالت ہوتی ہے۔ جب کوئی ایسا
شخص اس میں شامل ہوتا ہے جو اپنے نفس پر پوری طرح قابونہیں رکھتا تو اس مسئلہ کا خیال اس
کے دل سے محو ہو جاتا ہے۔ وہ بحث میں ایسی لذت پاتا ہے کہ گویا اُس کی ساری ترقیات کا
مدار اس پر ہوتا ہے کہ اسے جیتا ہوا سمجھا جائے ۔ ایسی بحث لعنت کا موجب بن جاتی ہے اور
بحث کرنے والے کو تباہ کر دیتی ہے۔
مجلس میں استغفار کرنا یہی وجہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس
کرنا
بات پر عمل کیا اور تعلیم دی ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم
کسی مجلس میں تشریف لے جاتے تو متواتر استغفار پڑھتے یہاں تک کہ آپ نے فرمایا میں
مجلس میں جا کرہ ۷ بار استغفار کرتا ہوں لیے یہ عربی محاورہ ہے جو کثرت کے لئے استعمال کیا
جاتا ہے۔ یعنی آپ کا یہ مطلب تھا کہ آپ بکثرت استغفار کرتے تھے ہو سکتا ہے کہ کبھی آپ
۷۰ بار نہیں بلکہ بہت زیادہ بار استغفار کرتے ہوں اور ہو سکتا ہے کہ کبھی آپ ۷۰ بار سے کم
استغفار کرتے ہوں ۔ اس استغفار کی وجہ یہی تھی کہ مجلس میں لوگ جو گفتگو کرتے ہیں اس
سے انسان اثر پذیر ہونے لگتا ہے اور بسا اوقات ایک انسان اپنی جگہ سے ہل کر کہیں کا کہیں
چلا جاتا ہے اور اُسے اس کا پتہ بھی نہیں لگتا۔ استغفار کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے التجاء کی جاتی
ہے کہ اسے دوسروں کے مصر اور نقصان رساں اثرات سے محفوظ رکھے ۔
تباہی کا موجب بننے والی مجلس غرض جہاں بحث کسی مسئلہ کی وضاحت اور اس کے حل کا موجب ہوتی ہے وہاں اس سے ضد اور
کج روی بھی پیدا ہوتی ہے۔ ایسی صورت میں وہ مجلس جہاں یہ بات پیدا ہو تباہی کا موجب
بن جاتی ہے۔
صرف بحث کرنے کی غرض سے پس میں ایک نصیحت تو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ
جب آپ لوگ مشورہ میں شامل ہوں تو
کسی بات میں شامل نہ ہونا چاہئے آپ میں سے ہر ایک یہ بات مدنظر رکھے کہ کسی بحث میں صرف بحث کرنے کی غرض
سے کبھی شامل نہیں ہونا چاہئے ۔ ہاں اگر دل میں کوئی ایسی بات آئے جو مفید ہو اور کسی اور

خطابات شوری جلد اول
۴۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
نے نہ کہی ہو تو وہ پیش کر دینی چاہئے ۔ میں قریباً ہر سال یہ بات کہتا ہوں مگر ہر سال کا تجربہ
یہ بتاتا ہے کہ اس سے پوری طرح فائدہ نہیں اُٹھایا جاتا۔ کئی لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں کہ
ہم بھی کچھ کہنا چاہتے ہیں مگر اس لئے نہیں کہ اُن کے ذہن میں کوئی نئی بات ہوتی ہے بلکہ
اس لئے کہ ہمیں بھی کچھ کہنا چاہئے حالانکہ ان سے پہلے کئی دوست وہی بات کہہ چکے ہوتے
ہیں مگر وہ بحث کی رو میں بہہ جاتے ہیں اور یہ محسوس نہیں کرتے کہ اس طرح اپنا بھی اور
دوسروں کا بھی وقت ضائع کر رہے ہیں ۔ وہ محض اپنی بڑائی اور اپنی قابلیت کے اظہار کے
لئے بولنا ضروری سمجھتے ہیں حالانکہ یہ اجلاس کسی بڑائی اور کسی فخر کے اظہار کے لئے نہیں
ہوتا بلکہ اس میں شامل ہونے والوں کو بے حد خوف محسوس کرنا چاہئے کیونکہ ہمارا یہاں کام
قاضی اور حج کی حیثیت کا ہے اس لئے ہماری وہی حالت ہونی چاہئے جو ایک مسلمان قاضی
کے متعلق بیان کی جاتی ہے۔
ایک مسلمان قاضی کی حالت بیان کیا جاتا ہے کہ بادشاہ نے ایک شخص کو قاضی مقرر کر دیا۔ اُس کے دوست یہ سمجھ کر آئے کہ وہ
۔
خوش ہو رہا ہوگا ہم بھی اس کی خوشی میں شریک ہوں ۔ مگر آ کر دیکھا کہ وہ رورہا تھا۔ اُنہوں
نے پوچھا کیوں رو رہے ہو تمہیں تو خوش ہونا چاہئے تھا۔ اُس نے کہا میرے لئے یہ خوشی کی
بات نہیں ۔ بادشاہ نے میرے سپرد ایسا کام کیا ہے جس کے متعلق مجھے ذاتی طور پر کوئی علم نہ
ہوگا ۔ میرے پاس مدعی اور مدعا علیہ اپنا مقدمہ لے کر آئیں گے۔ مدعی کو معلوم ہوگا کہ اصل
بات کیا ہے اور مدعا علیہ کو بھی معلوم ہوگا کہ حقیقت کیا ہے مگر مجھے کچھ معلوم نہ ہوگا اور اُن کا
فیصلہ کرنا میرا کام ہوگا ۔ گویا دو بیناؤں کو مجھ نابینا کے سپرد کیا جائے گا کہ میں اُن کی راہنمائی
کروں ۔ دو عالموں کو مجھ جاہل کے سپرد کیا جائے گا کہ میں اُنہیں تعلیم دوں ۔ اس سے زیادہ
میرے لئے خطرہ کی اور کیا بات ہو سکتی ہے۔
ہماری حالت یہی حالت ہماری ہے۔ ہم جو بھی کام کریں گے اُس کے نتائج نکلیں گے،
اچھے یا برے مگر ہمیں نہیں معلوم کہ واقعات کس طرح رونما ہوں گے ۔
ان میں کیا کیا تغیرات آئیں گے ۔ دراصل صحیح اور حقیقی فیصلہ وہ علیم وخبیر خدا ہی کر سکتا ہے
جس نے یہ سلسلہ جاری کیا ہے اُس کے سوا اور کوئی نہیں کر سکتا مگر ہمارا امتحان لینے کے

خطابات شوری جلد اول
لد ٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
لئے وہ کہتا ہے کہ یہ کام تمہاے سپرد کیا گیا ہے، جاؤ تم فیصلہ کرو۔ ہم اس فیصلہ کے لئے جمع
ہوتے ہیں لیکن بجائے اُس طالب علم کی طرح ڈرنے اور خوف کھانے کے جو کمرہ امتحان
میں داخل ہو رہا ہوتا ہے ضد اور ہٹ اور نمائش کا رنگ اختیار کر لیتے ہیں۔ تو ہم کتنی بڑی
ٹھو کر کھاتے ہیں ۔ اگر ہم یہ نہیں سمجھتے کہ جو فیصلہ ہم کریں گے وہ لاکھوں انسانوں پر نہیں بلکہ
کروڑوں انسانوں پر اثر انداز ہوگا اور اسی زمانہ کے کروڑوں انسانوں پر نہیں بلکہ آنے
والے کروڑوں انسانوں پر بھی اثر انداز ہوگا ۔ ہمارے فیصلہ کی غلطی کتنے خطرناک نتائج پیدا
کر سکتی ہے اور ہمارے فیصلہ کی صحت کیسے عظیم الشان نتائج پیدا کر سکتی ہے۔ تو ہم اپنے آپ
کو سخت خطرہ میں ڈالتے ہیں ۔
کا قول امام ابو حنیفہ نے کیا ہی عمدہ بات فرمائی ہے۔ کسی نے اُن سے کہا مام ابوحیفہ کا
کیا کسی نے آپ کو بھی کبھی ایسی نصیحت کی جس کا آپ کے دل
پر گہرا نقش ہوا ؟ اُنہوں نے کہا کبھی کسی بڑی عمر کے انسان نے کوئی بات ایسی مجھے نہیں بتائی
جو غیر معمولی طور پر یاد رکھنے کے قابل ہو، ہاں ایک بچہ نے مجھے ایسی بات کہی تھی ۔ اُس نے
پوچھا وہ کیا؟ فرمایا وہ یہ ہے کہ ایک دفعہ بارش ہو رہی تھی ، چھوٹی عمر کا ایک بچہ تھا جو ادھر اُدھر
دوڑ رہا تھا میں نے خیال کیا کیچڑ میں وہ گر پڑے گا اس وجہ سے میں نے اُسے کہا میاں
بچے سنبھل کر چلوا ایسا نہ ہو کہ پاؤں پھسل جائے اور گر پڑو۔ یہ سن کر اُس نے میری طرف
مڑ کر دیکھا اور کہا امام صاحب ! آپ اپنی فکر کریں۔ میں پھسلا تو میری اپنی ہی ہڈی پسلی
ٹوٹے گی لیکن اگر آپ پھیلے تو اور بھی بہت سے لوگ تباہ ہو جائیں گے۔
۔
تقوی وطہارت سے کام لو ہماری بھی یہی حالت ہے ۔ ہماری غلطی بھی لاکھوں
انسانوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور ہماری اچھی بات
لاکھوں انسانوں کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ پس یہ مت سمجھو کہ تم جو یہاں جمع ہوئے ہوا ہو ایک
غریب اور کمزور جماعت کے لوگ ہو اور اپنی تعداد کے لحاظ سے دُنیا کے مقابلہ میں نہ ہونے
کے برابر ہو اس لئے کہ خدا تعالیٰ جن جماعتوں کو قائم کرتا ہے ان کے تاثرات خود پھیلاتا
ہے۔ وہ جماعتیں ایک طاقت ور پیج کی طرح ہوتی ہیں جس سے بہت بڑا درخت بنتا ہے
اور ساری دنیا میں پھیل جاتا ہے۔ ایسا درخت اگر زہریلا ہو گا تو ساری دنیا کو تباہ کر دے گا

خطابات شوری جلد اول
۴۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اور اگر اچھا ہو تو تمام لوگوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے
مشوروں میں تقویٰ و طہارت سے کام لو اور صفائی قلب پیدا کرو۔
-
سے
دعا کرو پھر خدا تعالیٰ سے دُعا کرو کہ وہ تمہاری راہ نمائی فرمائے ۔ ہر لفظ جو تمہاری زبان
نکلے ، مصفی اور خالص ہو۔ کسی قسم کی گمراہی کا اس میں شائبہ نہ ہو۔ پھر یہ
بھی دُعا کرو کہ ہم ایسے نتائج پر پہنچیں جو دُنیا کے لئے فائدہ کا موجب ہوں ۔ اِس دُنیا کی
زندگی نہایت عارضی اور قلیل زندگی ہے۔ اِس دُنیا کے متعلق سائنس دان کہتے ہیں کہ لاکھوں
سال سے چلی آرہی ہے اور یہ پتہ نہیں کہ کب تک چلی جائے گی ۔ اتنے لمبے عرصہ میں سے
زیادہ سے زیادہ ۶۰ یا ۷۰ سال کی انسانی زندگی ایک نہایت ہی قلیل زندگی ہے۔ اس میں کوئی
ایسی حرکت نہیں کرنی چاہئے کہ جس کا بُرا خمیازہ ابدی زندگی میں اُٹھانا پڑے بلکہ اسی بات کی
کوشش کرنی چاہئے کہ وہی کچھ کیا جائے جس کا فائدہ اُس ہمیشہ کی زندگی میں حاصل ہو سکے۔
پہلی بات پس اس وقت پہلی بات تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ گفتگو کرتے تے وقت یہ خیال
رکھا جائے کہ وقت ضائع نہ ہو ۔ کوئی مفید بات ذہن میں آئے تو وہ پیش کی
جائے اور دیکھ لیا جائے کہ کسی اور نے تو نہیں پیش کر دی۔ اگر کوئی اور پیش کر چکا ہو تو پھر کہنے
کی ضرورت نہیں ۔
دوسری بات دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ یاد رکھنا چاہئے کہ مشورہ دینے والے آپس میں اختلاف بھی رکھتے ہیں مگر مشورہ دیتے وقت معاملہ کی حقیقت کو
مد نظر رکھنا چاہئے اور یہ نہیں دیکھنا چاہئے کہ کس نے اسے پیش کیا ہے۔ یہ نہایت ہی ذلیل
بات ہے کہ زید یا بکر سے اختلاف کی وجہ سے اُس کے پیش کردہ مسئلہ کے خلاف رائے دی
جائے ۔ یہ بات میں یہ فرض کر کے کہہ رہا ہوں کہ ہماری جماعت میں بھی کسی کو کسی سے
عداوت اور دشمنی دہی ہو۔ ہو سکتی ہے اگر ایسا ہو تو کسی کو کسی عداوت کی وجہ سے خلاف را۔ رائے نہیں دینی
چاہئے یا کسی کے الفاظ کی ترشی کو اپنی رائے پر اثر انداز نہیں ہونے دینا چاہئے ۔ اس قسم کے
سب طریق گمراہی کی طرف لے جانے والے ہیں اور سخت نقصان پہنچانے والے ہیں۔
فیصلہ کرتے وقت دو باتیں مد نظر رکھنی چاہئیں اس کے بعد میں یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ ہمیں اپنے فیصلے کرتے

خطابات شوری جلد اول
۴۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
وقت دو باتیں ضرور مد نظر رکھنی چاہئیں ۔ ایک تو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ ہر جماعت میں
کچھ لوگ طاقتور ہوتے ہیں اور کچھ کمزور ہوتے ہیں۔ اگر کوئی طاقتور ہو تو اسے کبھی یہ خیال
نہیں کرنا چاہئے کہ تمام کے تمام لوگ اسی رنگ میں طاقت رکھتے ہیں اور اگر کوئی خود کمزور
ہو تو اسے خیال نہیں کرنا چاہئے کہ سب کو اُسی کی طرح کمزور ہو جانا چاہئے ۔ طاقتور کو کچھ
طاقت کم کرنی پڑتی ہے اور کمزور کو کچھ اوپر ہونا پڑتا ہے تب دونوں مل کر کام کر سکتے ہیں۔
اس کی موٹی مثال دو بیلوں کے متعلق ملتی ہے جو ایک گاڑی میں جتے ہوئے ہوں ۔ جن میں
سے ایک مضبوط ہو اور ایک کمزور ۔ ان کا مشترکہ کام دونوں کی طاقتوں کے درمیان ہوتا
ہے۔ طاقتور کا کام یہ ہوتا ہے کہ اپنی طاقت کی نسبت کچھ کم تیزی سے چلے اور کمزور کا کام یہ
ہوتا ہے کم ہونے کی نسبت سے زیادہ طاقت لگائے۔
درمیانی راہ اختیار کی جائے ہیں آپ لوگ جو مشورے دیں اُن میں یہ خیال ضرور راہ اختیار کی ہیں اور درمیانی در موارد اختیار کی جائے۔ نہ تو اتنا بوجھ
بنایا جائے کہ کمزور چل ہی نہ سکیں اور نہ اتنا کمزوروں کا خیال رکھا جائے کہ ترقی ہو ہی
نہ سکے ۔
ہماری کامیابی اللہ تعالیٰ کے فضل پر منحصر ہے دوسری بات جو اپنے مشوروں میں مد نظر رکھنی چاہئے وہ یہ ہے
کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا ہے اور اس کی ترقی ہماری کوششوں پر مبنی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل
اور اس کی نصرت پر منحصر ہے۔ اس لئے ہمیں کبھی یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ ہماری کیا
حیثیت ہے ۔ ہماری حیثیت خواہ کچھ ہی ہو جن مقاصد کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے ہیں اور اُسی نے یہ کام ہمارے سپرد کر کے کہا ہے کہ جاؤ ان
مقاصد کو حاصل کرو۔ اوّل تو خدا تعالیٰ پر حُسنِ ظنی چاہتی ہے کہ ہم یہ خیال کریں کہ ہم ان
مقاصد کو حاصل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔ کوئی عقلمند انسان بڑے آ لمند انسان بڑے آدمی کا کام ایک بچہ
کے سپرد نہ کرے گا ۔ کوئی بادشاہ جرنیل کا کام ایک سپاہی کو نہیں دے گا ۔ پھر کس طرح یہ
خیال کیا جا سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ ہمارے سپر د وہ کام کرے جو ہم نہ کر سکتے ہوں اور وہ
مقاصد پورے کرنا ہمارا فرض ٹھہرائے جن کے پورے کرنے کی ہم طاقت نہیں رکھتے ۔

خطابات شوری جلد اول
لله
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
ہماری کمزوری ہماری کمزوری اور ناطاقتی سے ہم سے زیادہ واقف کوئی نہیں ہو سکتا۔
دشمن ہمیں کمزور دیکھ کر کہتا ہے کچل کر رکھ دوں گا مگر وہ جتنا کمزور ہمیں
سمجھتا ہے ہم اس سے بھی بہت زیادہ کمزور ہیں۔ ابھی پچھلے دنوں ایک شخص نے کہا جسے غرور
تھا کہ پنجاب میں ان کی رو چلی ہوئی ہے کہ ہم احمدی جماعت کو کچل ڈالیں گے۔ اگر میرا
نفس بھی موٹا ہوتا تو میں اُسے یہ جواب دیتا کہ تم ہمیں کیا کچلو گے ہم تمہیں کچل کر رکھ دیں
گے مگر میں اُس کی بات سُن کر مُسکرا پڑا۔ میرے تے ات سُن کر مسکرا پڑا۔ میرے نفس نے کہا جس جماعت اعت کی کمزوری اور
ناتوانی کو دیکھتے ہوئے یہ کہہ رہا ہے کہ اسے کچل دیا جائے ، ہم جانتے ہیں یہ جماعت اُس
سے بھی زیادہ کمزور ہے جس قدر ا سے کمزور سمجھا جا رہا ہے۔ پھر میں اس پر بھی مسکرایا کہ
اُسے معلوم نہیں کہ ہم کس کی گود میں بیٹھے ہیں۔ یہ اپنے آپ کو پہلوان سمجھتا ہے اور ہماری
جماعت کو بچہ کی طرح کمزور قرار دیتا ہے۔ یہ اس بچہ پر ہاتھ اُٹھاتا ہے اور اس بات پر فخر کا
اظہار کرتا ہے کہ ہم اسے کچل کر اور مسل کر رکھ دیں گے۔ اگر واقعہ میں یہ اپنے آپ کو
پہلوان سمجھتا ہے اور اپنے مقابلہ میں جماعت احمدیہ کو بچہ قرار دیتا ہے تو اُسے شرم آنی
چاہئے کہ ایک بچہ کے سامنے اس قسم کا دعوی کرتا ہے لیکن کاش ! اس کی آنکھیں ہوتیں اور
کاش وہ یہ دیکھتا کہ یہ بچہ ایسے باپ کی گود میں بیٹھا ہے جس کے مقابلہ میں ساری دُنیا کی
طاقتوں کی حقیقت مچھر کے برابر بھی نہیں اور تمام دنیا کے طاقتور چیونٹی کی حیثیت بھی نہیں
رکھتے ۔ اس کا یہ کہنا کہ ہم جماعت احمدیہ کو کچل کر رکھ دیں گے بے شک ظاہری سامان ایسے
ہی ہیں کہ کچل دیں مگر اس جماعت کی حفاظت کے لئے ایک ایسی ہستی کھڑی ہے جس کا کوئی
مقابلہ نہیں کر سکتا اور وہ ایک لمحہ میں بڑے سے بڑے دشمن کو ملیا میٹ کر سکتا ہے۔
ایک مثال اس کے متعلق ایک مثال ہی کیوں نہ پیش کر دی جائے ۔ ایک حج تھا جس کے سامنے ایک مقام کی جماعت احمدیہ کا ایک مقدمہ پیش تھا اُس سے توقع تھی کہ
احمدیوں کے حق میں فیصلہ کرے گا۔ وہاں کی جماعت نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے درخواست کی کہ دُعا کی جائے خدا تعالیٰ کامیابی عطا کرے۔ آپ نے لکھا دُعا کی گئی
ہے خدا تعالیٰ فضل کرے گا ۔ لیکن ظاہری حالات ایسے پیدا ہو گئے کہ وہ حج جو احمدیوں سے
ہمدردی رکھتا تھا بدل گیا اور ایک ایسا حج آ گیا جسے احمدیوں سے سخت عداوت تھی اور جس

خطابات شوری جلد اول
لد له
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
کے متعلق خیال تھا کہ وہ احمدیوں کے خلاف فیصلہ کرے گا ۔ آخر اس نے فیصلہ کے نوٹ لکھ
لئے اور جس دن وہ عدالت میں فیصلہ سنانے والا تھا احمدیوں کو سخت گھبراہٹ پیدا ہو گئی تھی
کہ آج ان کے ہاتھ سے مسجد نکل جائے گی جس کے متعلق مقدمہ تھا ۔ اُس وقت بعض کو یہ
بھی خیال آرہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے تو لکھا تھا کہ خدا تعالیٰ فضل
کرے گا اور کامیابی ہو گی مگر اب تو بات انتہاء کو پہنچ چکی ہے پھر کامیابی کس طرح ہو گی؟
آخر جج نے فیصلہ کے کاغذات لئے اور کپڑے پہن کر کچہری میں جانے لگا تا کہ فیصلہ سنائے ۔
اُس وقت اس نے نوکر سے کہا بُوٹ پہنا دے۔ وہ بُوٹ پہنا رہا تھا کہ اس نے محسوس کیا حج
صاحب کو جھٹکا لگا ہے او پر نگاہ کر کے جو دیکھا تو معلوم ہوا کہ حج صاحب کی جان نکل چکی
ہے۔ اس طرح اُس کا فیصلہ لکھا لکھا یا ہی رہ گیا اور ایک دوسرے حج نے فیصلہ کیا جو احمد یوں
کے حق میں تھا۔ تو ایسے فیصلے ہوا کرتے ہیں لیکن دُنیا اپنی طاقت کو دیکھتی ہے اور یہ نہیں
دیکھتی کہ اس طاقت کو ایک لمحہ میں سلب کر لینے والی ہستی بھی موجود ہے۔
سلسلہ احمد یہ خدا نے قائم کیا ہے ہمیں یہ مجھنا چاہئے کہ جو کام ہمارے سپرد ہوا ہے ہے یہ
یہ خدا تعالیٰ کا کام ہے۔ اگر اس سلسلہ کو خدا تعالیٰ
نے قائم نہیں کیا ، اگر ہم خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت یہاں جمع نہیں ہوئے ، اگر ہم خدا تعالیٰ
کی رضا حاصل کرنے کے لئے سب کچھ نہیں کر رہے تو پھر ہمارا دوسرے مسلمانوں سے
علیحدگی اختیار کرنا قومی غداری ہے اور ہم دشمن ہیں اپنی قوم کے، اپنے ملک کے اور اپنے
بھائیوں کے۔ اس صورت میں ہم جس قدر جلد تباہ ہو جائیں اُتنا ہی اچھا ہے۔ صرف اسی
صورت میں ہماری جد و جہد اور ہمارا یہ اجتماع مفید نتیجہ پیدا کر سکتا ہے کہ ہم ان اعلیٰ اغراض
کے لئے جو ہمارے لئے بالا ہستی کی طرف سے مقرر کی گئیں اور اُس کام کے لئے جو
خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہم جمع ہوئے ہوں ۔ اسی بناء پر ہم دوسروں سے علیحدہ کھڑے
ہو سکتے ہیں۔ ورنہ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ بنانا قطعاً جائز نہیں ہو سکتا ۔
مخالفین کا ہمارے متعلق خیال لوگ ہماری کمزوری کو دیکھ کر اورم ہماری کمزوری کو دیکھ کر اور مسلمانوں کی وسعت
پر نظر کر کے اور زمانہ کی نزاکت کو مد نظر رکھ کر ہمیں
کہتے ہیں کہ تم قومی غدار ہو، تم مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرتے ہو، تم علیحدہ جماعت بناتے

خطابات شوری جلد اول
۴۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
ہو۔ اگر جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے قائم نہ کیا ہوتا تو میں خود تسلیم کرتا کہ یہ قومی غداری
ہے اور بہت بڑی غداری ہے لیکن چونکہ ہمیں خدا تعالیٰ نے اس کام پر مقرر کیا ہے اس لئے
ہم اس کے لئے کھڑے ہونا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔
آخری ٹالسٹائے روس کا ایک مشہور روس کے ٹالسٹائے خاندان کا ایک واقعہ
انسان گزرا ہے اور تھوڑا ہی عرصہ ہوا
جبکہ وہ فوت ہوا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زندگی میں وہ زندہ تھا۔ مفتی
محمد صادق صاحب نے اُسے ٹیچنگز آف اسلام بھیجی تھی جس کے متعلق اس نے اعلیٰ درجہ کی
رائے کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کوئی بڑا بزرگ اجداد میں سے اُس وقت کے زار روس کا
در بان تھا۔ ایک دفعہ زار کو کوئی اہم کام در پیش تھا اُس نے دربان کو حکم دیا کہ آج مجھ سے
ملنے کے لئے کوئی نہ آئے ۔ روس کا قانون تھا کہ نوابوں اور شاہی خاندان کے لوگوں پر وہ
قانون عائد نہ ہوتا جو عوام کے لئے ہوتا مگر زار نے کہہ دیا خواہ کوئی ہو آج اُسے ملاقات
کے لئے اندر نہ آنے دیا جائے ۔ اتفاق سے ایک اعلیٰ طبقہ کا ڈیوک آ گیا جو شاہی خاندان
میں سے تھا اور فوجی افسر بھی تھا ۔ جب وہ اندر جانے لگا تو دربان نے اُسے روک دیا اور کہہ
دیا زار کی طرف سے اجازت نہیں ہے ۔ ڈیوک نے کہا کیا تم جانتے نہیں ہو میں کون ہوں؟
دربان نے کہا حضور ! میں جانتا ہوں آپ ڈیوک ہیں ۔ اُس نے کہا پھر کیوں روکتے ہو؟
دربان نے کہا اس لئے کہ بادشاہ کا حکم ہے۔ اس پر ڈیوک دربان کو مارنے لگا۔ وہ مار کھاتا
رہا لیکن جب ڈیوک اندر جانے لگا تو اُس نے کہا بادشاہ کا حکم ہے کہ کسی کو اندر نہ آنے دوں
اس لئے آپ اندر نہیں جا سکتے ۔ اس پر اُس نے مارا اور جب اندر جانے لگا تو دربان نے
پھر روک دیا ۔ آخر تیسری بار جب ڈیوک مار رہا تھا تو زار نے آواز دی کیا ہے؟ ڈیوک نے
کہا دربان مجھے اندر نہیں آنے دیتا۔ زار نے کہا دونوں اندر آ جاؤ۔ جب دونوں گئے اور
ڈیوک نے ساری بات سنائی تو زار نے کہا میں نے اسے حکم دیا تھا کہ کسی کو اندر نہ آنے دو۔
اب میں اسے حکم دیتا ہوں کہ جس طرح تم نے اسے مارا یہ تمہیں مارے۔ جب دربان
مارنے لگا تو ڈیوک نے کہا یہ مجھے نہیں مار سکتا، میں فوجی افسر ہوں ۔ زار نے کہا میں اسے
جرنیل بناتا ہوں اور کہتا ہوں اب مارو۔ ڈیوک نے کہا یہ اب بھی نہیں مار سکتا کیونکہ قانون

خطابات شوری جلد اول
۴۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
یہ ہے کہ ڈیوک کو غیر ڈیوک سزا نہیں دے سکتا ۔ زار نے کہا میں اسے کونٹ بناتا ہوں اور حکم
دیتا ہوں کہ کونٹ ٹالسٹائے اِسے مارو۔
کوئی سلسلہ احمدیہ کو مٹا نہیں سکتا تو تفرقہ بہت بُری چیز ہے، میں اسے تسلیم کرتا
ہوں لیکن ہم ان سے کہیں گے تم سے بہت بڑی
ہستی ہے جو کہتی ہے کہ اس طرح کرو، اس لئے ہم کرتے ہیں ۔ اس طرح ہم پر بہت بڑی
ذمہ داری عائد ہوتی ہے لیکن اگر ہم ایسا کام کرنے والے ہوں جس پر خدا تعالیٰ نے ہمیں
کھڑا نہیں کیا تو پھر دنیا میں سب سے بڑے غدار ہم ہوں گے۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ نے کھڑا
کیا ہے تو پھر ہمیں کسی بات کی فکر نہیں ہو سکتی اور کوئی اس سلسلہ کو مٹا نہیں سکتا ۔ ہمیں دوسروں
کی طاقت اور اپنی کمزوری کو دیکھ کر نہیں ڈرنا چاہئے ۔
خدا کے فرشتے ہماری مدد کر رہے ہیں بیشک ہم کمزور ہیں اور ہمارے مخالف
طاقتور لیکن خدا تعالیٰ کے فرشتے آئیں گے
اور ہماری مدد کریں گے اور اس وقت تک کرتے چلے آ رہے ہیں ۔ کون آج سے چند سال
پہلے یہ کہہ سکتا تھا کہ ہم اس طرح جمع ہوں گے اور اہم سے اہم امور کے متعلق مشورہ کیا
کریں گے۔ ابھی کوئی زیادہ عرصہ نہیں گزرا صرف ۲۸ سال ہی ہوئے ہیں کہ ۱۸۹۳ء میں
جو جلسہ ہوا اُس میں چھوٹے بڑے حتی کہ بچے بھی ملا کر ۳۱۳ کی تعداد ہوئی تھی مگر آج
جماعتوں کے صرف نمائندوں کی تعداد ۳۲۰ ہے اور جو دوسرے احباب آئے ہیں ان کی
تعداد بہت : ر بہت زیادہ ہے ۔ جمعہ کی نماز جمعہ کی نماز میں ہی اتنے لوگ شریک ہوئے ہیں کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کے آخری سالانہ جلسہ میں اتنے نہیں تھے۔ ایک وہ زمانہ تھا
جبکہ قادیان سے باہر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو کوئی نہ جانتا تھا لیکن آج دنیا کا
کوئی براعظم نہیں جہاں کے افراد نہ جانتے ہوں اور ہر ملک میں احمدی موجود ہیں۔ آخر یہ
سب کچھ کسی ذریعہ اور کس طاقت سے ہوا؟ سوائے اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت کے کیا چیز
ہے جس نے اس تھوڑے سے عرصہ میں سلسلہ کو اکناف میں پھیلا دیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے بعد پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کی وفات پر لوگوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی