مجلس مشادرت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۴۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
خیال کیا کہ یہ سلسلہ تباہ ہو جائے گا کیونکہ اُنہوں نے سمجھا کہ سلسلہ کی روح رواں چلا گیا ہے
مگر وہ یہ نہیں جانتے تھے کہ سلسلہ کی روح رواں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہ تھے
بلکہ خدا نے اسے قائم کیا تھا۔ اُسی نے اسے قائم رکھا اور اُسی نے حضرت مولوی صاحب کو
خلیفہ بنایا۔ کچھ لوگ جو پہلے ہی کہتے تھے کہ اس سلسلہ کو مولوی نور الدین صاحب چلا رہے
ہیں اُنہوں نے کہا ہم نہ کہتے تھے سب کچھ مولوی نور الدین صاحب کرتے ہیں، ان کے بعد
اس سلسلہ کا خاتمہ ہو جائے گا اور جب حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے تو سب نے کہا اب
فیصلہ ہو جائے گا۔ مخالفت کے کچھ اور سامان بھی پیدا ہو گئے یعنی کچھ لوگ جماعت سے علیحدہ
ہو کر تفرقہ کرنے لگے مگر خدا تعالیٰ قدرت نمائی کرنا چاہتا تھا۔ جہاں سلسلہ کے کاموں کو اپنے
ہاتھوں میں رکھنے والے اختلاف میں پڑ گئے وہاں سلسلہ کی باگ اُس نے ایسے شخص کے
ہاتھ میں دے دی جس کے متعلق کہتے تھے یہ بچہ ہے اور جو دنیا کے تجربہ کے لحاظ سے بچہ ہی
تھا۔ اُس وقت میری عمر ۲۶ سال کی تھی اور میں نے یہ عمر قادیان میں ہی بسر کی تھی۔ دُنیا کا
مجھے کوئی تجربہ نہ تھا اور نہ ہی سلسلہ کے کاموں کا تجربہ تھا کیونکہ جن کے ہاتھوں میں کام تھا وہ
پسند نہ کرتے تھے کہ میں کوئی کام کروں ۔
خلافت ثانیہ میں جماعت کی ترقی ایسی حالت میں جب یہ کام خدا تعالیٰ نے
میرے سپرد کیا تو مخالف کہنے لگے اب یہ سلسلہ
تباہ ہو جائے گا اور ان لوگوں میں سے جو جماعت سے علیحدہ ہو گئے تھے ایک نے کہا ہم تو
یہاں سے جاتے ہیں عوام الناس احمدیوں نے ایک بچہ کو خلیفہ مقرر کر لیا ہے، دس سال کے
بعد دیکھنا ان عمارتوں پر عیسائی قابض ہو جائیں گے اور احمدیت بالکل مٹ جائے گی ۔ یہ
۱۹۱۴ء کے ابتداء کا واقعہ ہے جس پر ۱۸ سال ختم ہو گئے اور اُنیسواں شروع ہے ۔ گویا دو
دہا کے ختم ہونے والے ہیں لیکن دیکھ لو کون قابض ہے اور آیا سلسلہ تباہ ہو گیا ہے یا
خدا تعالیٰ کے فضل سے اس نے اتنی ترقی کی ہے کہ کئی گنے زیادہ جماعت ہو گئی ہے۔ جب
خدا تعالیٰ نے میرے ہاتھ میں سلسلہ کی باگ دی تو بیرونی ممالک میں کسی جگہ کوئی احمدی
جماعت قائم نہ تھی سوائے افغانستان کے مگر اب خدا کے فضل سے مختلف ممالک میں جماعتیں
قائم ہیں اور نہ صرف ہندوستانی جو دوسرے ممالک میں گئے ہوئے ہیں وہ سلسلہ احمد یہ میں
خطابات شوری جلد اول
۴۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
داخل ہوئے بلکہ ان ممالک کے باشندے بھی داخل ہو چکے ہیں اور غیر مذاہب کے
باشندے داخل ہو چکے ہیں ۔ پھر جس وقت اس انسان کے ہاتھ میں خدا تعالیٰ نے سلسلہ کا
انتظام دیا جسے بچہ کہتے تھے ، اُس وقت خزانہ پر ۱۸ ہزار قرض کا بار تھا اور صرف چند آنے
خزانہ میں موجود تھے۔ اُس وقت کہا گیا کہ قادیان کے لوگ چند دن میں ٹھو کے مرنے
لگیں گے لیکن ابتداء ہی سے اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے میرے اندر وہ طاقت اور قوت پیدا
کی کہ مجھے ہر موقع پر یہی یقین رہا کہ سلسلہ ضرور بڑھے گا اور ترقی کرے گا۔ آج خدا کے
فضل سے وہ نظارہ نظر آ رہا ہے کہ سلسلہ کی اشاعت اور جماعت کی ترقی الگ رہی خدا تعالیٰ
نے جو رعب عطا کر رکھا ہے وہ جماعت احمد یہ سے سینکڑوں گنے زیادہ تعداد رکھنے والوں کو
بھی حاصل نہیں ہے۔ اُس وقت جماعت احمد یہ کو ایک چھوٹی سی اور نا قابل التفات جماعت
سمجھا جاتا تھا مگر اب اسے زبردست طاقت تسلیم کیا جاتا ہے۔ اُس وقت مسلمان کہتے تھے
احمد یوں کو کسی کام میں اپنے ساتھ ملا کر کیا کرنا ہے مگر آج کہتے ہیں یہ ایک ہی جماعت ایسی
ہے کہ اس کی امداد کے بغیر مسلمان ترقی نہیں کر سکتے ۔ یہ عملی ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ
سلسلہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ کیا خدا تعالیٰ کی ان نصرتوں اور ان تائیدوں کو دیکھتے
ہوئے ہم گھبرا سکتے ہیں؟ اور کیا ان حالات میں دنیا کی مشکلات روک ہو سکتی ہے؟
اپنی نظریں بلند اور دل مضبوط رکھیں پس اپنے فیصلوں میں یہ بات مد نظر رکھو کہ اس جگہ ہم خدا تعالیٰ کے ایجنٹوں کی حیثیت
سے
بیٹھے ہیں اور خدا تعالیٰ کا سپر د کیا ہوا کام کرنا ہمارا فرض ہے۔ کسی صورت اور کسی حالت : اور میں
بھی بزدل، کمزور ہمت اور پست حوصلہ نہ بنو۔ اپنی نظریں بلند اور اپنے دل مضبوط رکھو۔ ایک
طاقتور آقا نے یہ کام ہمارے سپرد کیا ہے اور وہ دیکھ رہا ہے کہ ہم کس طرح یہ کام کرتے ہیں ۔
بندوں کے
کے سپرد کام کرنے کی وجہ جن نتائج کو خدا تعالی پیدا کرنا چاہتا ہے ان میں وہ ہمارا محتاج نہیں ۔ وہ کُن کہہ سکتا ہے اور
جو کچھ چاہے فوراً ہو سکتا ہے لیکن وہ دُنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ یہ سب کچھ اسی کے حکم سے ہوا وہ
ہے۔ اُس کا کن تو عام دیکھتے نہیں اس لئے کہتے ہیں جو کچھ ہوا آپ ہی آپ ہو گیا۔
خدا تعالیٰ نے سورج ، چاند، ستاروں اور زمین کے متعلق کہا گن اور یہ سب چیزیں ہو گئیں مگر
خطابات شوری جلد اول
۴۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
لوگوں نے کہا نہیں یہ اپنے آپ ہی ہو گئی ہیں ۔ تب اُس نے کہا ہم ایسی بات پیش کرتے
ہیں جس کے متعلق یہ نہ کہا جا سکے کہ اپنے آپ ہی ہوگئی ہے ۔ اس کے لئے وہ ایسے انسان
کو جس کی طاقت دُنیا کے مقابلہ میں مچھر اور چیونٹی سے بھی کمزور ہوتی ہے، اُٹھاتا ہے اور یہ
کہلاتا ہے کہ کہو میں خدا کی طرف سے آیا ہوں اور خدا کے نور کو دنیا میں پھیلانا چاہتا ہوں ،
دنیا میرے خلاف کچھ نہ کر سکے گی اور میں کامیاب ہو جاؤں گا ۔ اگر مچھر بھی بول سکتا ، اسے
بھی زبان مل جاتی اور وہ بھنبھنا تا ہوا اس مجلس میں آ کر کہتا یہاں سے بھاگ جاؤ ورنہ میں
تمہیں کھا جاؤں گا تو خیال کر لوکس طرح لوگ اس کی بات پر حقارت اور نفرت سے مسکرا
دیتے ۔ مچھر کو جانے دو ایک چھوٹے بچہ کو لے لو۔ وہ ماں باپ جو چھوٹے بچہ کو تہذیب نہیں
سکھاتے ۔ جب بچہ اُنھیں کہتا ہے کہ ماروں گا تو اُس پر غصہ نہیں ہوتے بلکہ ہنستے ہیں ۔
تربیت کے لحاظ سے اگر ڈانٹیں تو اور بات ہے مگر یہ نہیں کہ بچے کے مارنے سے ڈرتے ہوں ۔
خدا تعالیٰ کی قدرت نمائی جن کو خدا تعالیٰ دُنیا کی اصلاح کے لئے۔ لئے چنتا ہے وہ جب
دنیا سے کہتے ہیں کہ ہم غالب ہو جائیں گے، کوئی ہمارا
-
مقابلہ نہیں کر سکے گا اور دُنیا اُن سے کہتی ہے تمہیں مسل کر رکھ دیا جائے گا۔ تو اُس وقت دنیا
خود کہتی ہے کوئی انسانی تدبیر اسے ہم پر غلبہ نہیں دلا سکتی ۔ انسانی تدبیر نے ہمیں غلبہ دیا ہوا
ہے۔ تب خدا تعالیٰ کی قدرت ظاہر ہوتی ہے جو اُس کو طاقتور اور اُس کے مخالفوں کو کمزور بنا
دیتی ہے۔ اُس وقت وہ خود یہ اقرار کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ ہمیں یہ اپنی تدبیر اور اپنی
کوشش سے کبھی مغلوب نہیں کر سکتا تھا۔ تب خدا تعالیٰ اسے غالب کرتا ہے تو دُنیا کو ماننا پڑتا
ہے کہ یہ اپنے آپ غالب نہیں ہوا بلکہ ایک اور طاقت تھی جس نے اسے غلبہ عطا کیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز یہی وہ آواز تھی جو ہمارے اندر حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اُٹھی جس کا اُس
وقت کوئی بھی ساتھی نہ تھا۔ اس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پا کر اعلان کیا کہ ”دنیا
میں ایک نذیر آیا۔ پر دُنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا۔ اور بڑے زور
آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔“
پھر اُسی وقت کی یہ آواز تھی کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک : پہنچاؤں گا ۔
خطابات شوری جلد اول
۴۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
بٹالہ کا ایک مباحثہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ
میں جوانی کے ایام میں بٹالہ گیا۔ وہاں نیا نیا وہابیوں کا چرچا شروع
ہوا تھا۔ ایک مولوی صاحب کے ساتھ بحث کرنے کے لئے آپ کو کہا گیا۔ اُس وقت آپ
کا کوئی دعوی نہ تھا۔ فرماتے مجھے لوگ مباحثہ کے لئے لے گئے ۔ میں جب وہاں گیا تو جس
شخص سے مباحثہ ہونا تھا اُسے میں نے کہا آپ اپنا عقیدہ پیش کریں اگر وہ صحیح ہو گا تو میں
تسلیم کرلوں گا ورنہ بحث کروں گا۔ اُس نے کہا میرا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن سب پر مقدم ہے
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جو قول صحیح ثابت ہو اُسے ماننا چاہئے ۔ میں نے کہا یہ تو
بالکل درست عقیدہ ہے اور بحث کو ترک کر دیا۔ اس پر وہی لوگ جو ساتھ لائے تھے مجھے چھوڑ
کر چلے گئے اور دوسروں نے کہا اسے شکست ہو گئی ہے۔ گویا اُس وقت سارے کے سارے
لوگ خلاف ہو گئے ۔ تب یہ الہام ہوا۔ ” تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا۔ اور وہ
تجھے بہت برکت دے گا ۔ یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے، ہے
گویا یہ الہام اُس وقت ہوا جب آپ نعوذ باللہ ذلیل وجود سمجھے گئے ۔ اور یہ کہا گیا کہ آپ
ہار گئے ہیں۔ ایسے وقت میں یہ آواز آپ نے اُٹھائی۔ اب دیکھو یہ کیسی سچی ثابت ہوئی۔
ایک امریکن سے گفتگو ایک دفعہ ایک امریکن نے جو قادیان آیا تھا، حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یسوع مسیح تو
معجزے دکھاتا تھا آپ کے معجزات کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا آپ بھی میرا معجزہ ہیں ۔ اس
نے کہا یہ کس طرح ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا جب مجھے میرے گاؤں کے
لوگ بھی نہ جانتے تھے اُس وقت میں نے خدا تعالیٰ سے خبر پا کر کہا تھا يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ
فَجٍّ عَمِيقٍ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اِس میں خدا تعالیٰ نے بتایا تھا کہ دنیا کے گوشوں
سے کھینچ کر لوگوں کو یہاں لاؤں گا ۔ آپ اب جو آئے ہیں تو اسی لئے آئے ہیں ورنہ آپ
کو مجھ سے اور کیا تعلق تھا۔
کامیابی کے لئے پختہ ایمان کی ضرورت ہیں یہ بات یاد رکھیں کہ کسی امر کے متعلق مشورہ کرتے وقت اپنی قوت اور
طاقت کو نہ دیکھیں بلکہ یہ دیکھیں کہ اس امر کی دین کو سچی ضرورت ہے یا نہیں۔ اگر ہے تو
خطابات شوری جلد اول
۴۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
سے مدد اور
خواہ ہمارے جسموں کی آخری بوٹی تک اُڑ جائے وہ کام ہمیں کرنا چاہئے ۔ جہاں خدا تعالیٰ
ایسی حالت میں اپنی قدرت نمائی کرتا اور کامیابی کے سامان پیدا کر دیتا ہے وہاں یہ بات
بھی مد نظر رکھتا ہے کہ اُس کے بندے صحیح ایمان اور یقین کے ساتھ بات کریں اور جتنا صحیح
اور پختہ ایمان ہو گا اُتنی ہی عظیم الشان کامیابی ہو گی لیکن اگر دل میں کامیابی کے متعلق کسی
قسم کا شک و شبہ ہوگا تو کامیابی میں اتنی ہی کمی اور توقف ہو گا۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا
فرماتی ہیں ہمارے گھر میں ایک دفعہ جو آٹا تھا وہ بہت دیر تک چلا۔ آخر جب تول کر دیکھا تو
پھر جلد ختم : ہو گیا۔ پس جتنا یقین اور وثوق ہوگا اُتنی ہی خدا خدان تعالیٰ کی طرف
نصرت آئے گی اور اگر یقین کامل نہیں تو اتنا ہی زیادہ دُنیوی تدابیر پر بھروسہ کرنا پڑے گا۔
اگر کامل ایمان ہو تو آج خواہ ۰ ۱ کروڑ بجٹ قرار دے کر دوست کام کے لئے اُٹھیں خدا تعالیٰ
اُسے پورا کر دے گا لیکن چونکہ ہماری جماعت میں کمزور بھی ہیں اس لئے ان کا خیال رکھنا
ضروری ہے۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہماری جماعت کے سارے لوگ کامل الایمان
نہیں بلکہ کمزور بھی ہیں ۔ اگر سارے کے سارے اس مجلس میں یقین کامل کے ساتھ شامل
ہوں تو پھر سارا سال ان تجاویز کے پورا کرنے میں لگے رہنا چاہئے جو یہاں پاس کی
جاتی ہیں ۔
مجلس مشاورت میں خدا تعالیٰ سے عہد ہم یہاں خدا تعالی کے ساتھ اقرار کرتے
سے ہیں کہ یہ کام اس سال کریں گے مگر جن
لوگوں میں کمزوری ہے وہ اس عہد کو بُھول جاتے ہیں اور یہی وہ چیز ہے جو ہمارے فیصلوں
میں روک بنتی ہے اور انتہائی قربانی تک جانے میں روک ہے۔ احباب کو مشورہ دیتے وقت
اس بات کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے اور دہی سمونے والی بات کرنی چاہئے ۔ ایک طرف تو تو کل
ہو اور دوسری طرف تدبیر کو بھی ملحوظ رکھا جائے ۔ تو گل تو اُن کے لحاظ سے جو کامل الایمان
ہیں اور تدبیر ان کے لحاظ سے جو کمزور ہیں۔ اُمید ہے کہ تمام دوست اخلاص اور تقویٰ سے
تمام امور کے متعلق غور کریں گے اور دونوں باتوں کو مد نظر رکھیں گے یعنی ایک طرف تو کل
کو اور دوسری طرف تدبیر کو۔
خطابات شوری جلد اول
۴۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
گرلز سکول کی عمارت میں نے اس سال گرلز سکول کے لئے ایک عمارت کا انتظام
کیا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم ایک نہایت اہم سوال ہے۔ جب
تک تمام افراد کسی جماعت کے ایک خیال سے متفق نہ ہوں اُس وقت تک اس کے مشورے
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ اگر کوئی یہ سمجھے کہ گاڑی کو ایک بیل ہی کھینچ لے گا تو ایسا نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح ہم کامیابی کا رستہ اُس وقت تک طے نہیں کر سکتے جب تک عورتوں کا طبقہ بھی ہمارا
محمد و معاون نہ ہو۔ عام طور پر لوگ یہ خیال کر لیا کرتے ہیں کہ جب ہم طاقتور ہیں تو سب
لوگ طاقتور ہوں گے ۔
حجامتیں
ایک لطیفہ ایک لطیفہ مشہور ہے کہ بادشاہ کا ایک حجام تھا۔ وزراء بھی اُسی ہے ؟
کرایا کرتے تھے۔ ایک دن ایک وزیر نے خوش ہو کر اُسے پانچ سو اشرفی
دے دی۔ اس کے بعد کسی دن ایک امیر نے اُس سے پوچھا شہر کا کیا حال ہے؟ تو اُس نے
کہا لوگ بہت مزے میں ہیں۔ روپیہ کی اتنی بہتات ہے کہ کوئی شخص ایسا نہ ہو گا جس کے
پاس کم از کم پانسو اشرفی نہ ہو۔ اُس کی یہ بات جب پھیلی تو دوسرے امراء بھی مذاق کے طور
پر اُس سے یہی پوچھتے اور وہ سب کو یہی جواب دیتا۔ آخر تجویز کی گئی کہ اس کی تھیلی کسی
طرح اُڑا لی جائے ۔ چونکہ وہ اُسے ساتھ لئے پھرتا تھا کسی نے اُٹھا کر کہیں چھپا دی۔ چونکہ
وہ اس کے متعلق امراء سے کچھ کہہ نہ سکتا تھا اس لئے چُپ ہو گیا ۔ پھر جو آیا تو اُس سے پوچھا
گیا بتاؤ شہر کا کیا حال ہے؟ کہنے لگا حال کیا ہے ۔ سب لوگ ٹھو کے مرتے ہیں، کسی کے
پاس کچھ نہیں ۔ اس امیر نے اُسے تھیلی دے دی اور کہا لو اپنی تھیلی اور شہر کو بھوکا نہ مارو۔ دی اور اپنی اور نہ
تو یہ تباہی و بربادی کا بیج ہوتا ہے کہ سب کو ایک جیسا سمجھ لیا جائے حالانکہ وہ ایسے نہ
ہوں ۔ قرآن نے یہ کہا ہے کہ خود آگے بڑھو اور دوسروں کو آگے بڑھاؤ۔
عورتوں کو تعلیم نہ دینے کا نقصان اس بات کو نہ بجھنے کی وجہ سے بہت سی قو میں اس
لئے تباہ ہو گئیں کہ اُنہوں نے عورتوں میں تعلیم
نہ پھیلائی اور ان کی ترقی کا خیال نہ رکھا اور بہت سی قوموں میں تو ایسا بھی ہوا کہ مردوں
کے ایک حصہ کو بھی تعلیم حاصل کرنے سے محروم کر دیا گیا۔
اسلام نے مرد و عورت دونوں کے لئے تعلیم ضروری قرار دی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ
خطابات شوری جلد اول
۴۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
علیہ وآلہ وسلم نے غیر مسلم قیدیوں کا معاوضہ یہ مقرر کیا تھا کہ وہ مدینہ کے لڑکوں کو پڑھا دیں
تو آزاد کر دیئے جائیں گے لیے اسی طرح یہ بھی ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے وقت میں جو عورتیں پیدا ہو کر جوان ہوئیں وہ سب پڑھی ہوئی تھیں ۔ غرض عورتوں کی
تعلیم نہایت ضروری ہے۔ جب تک قوم کے تمام افراد ایک لیول (LEVEL) پر نہ ہوں
قوم ترقی نہیں کر سکتی ۔
بچوں کی تعلیم و تربیت ہماری جماعت کی یہ کوشش ہونی چاہئے کہ لڑکے اور لڑکیاں
دونوں تعلیم پائیں اور دونوں کی اعلیٰ درجہ کی تربیت کی جائے۔
میں نے متواتر دوستوں کو توجہ دلائی ہے کہ اگر وہ پوری طرح بچوں کی تربیت نہ کریں گے تو
ترقی نہیں ہو سکے گی ۔
میں بات تو گرلز سکول کے متعلق کر رہا تھا مگر یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ جن لوگوں
کے بچے آوارہ ہو رہے ہیں ، گالی گلوچ کرتے ہیں ، نمازوں کے پابند نہیں ، وہ اپنی بھی تباہی
کے سامان کر رہے ہیں اور جماعت کو بھی سخت نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ ہزار طاعون بداخلاقی
اور بد کرداری سے بہتر ہے مگر طاعون کے آنے پر شور مچ جاتا ہے اور اس سے زیادہ
خطرناک چیز جو خود گھروں میں پیدا کی جاتی ہے اُس کی پرواہ نہیں کی جاتی ۔ ہماری جماعت
کے لوگوں کا فرض ہے کہ بچوں کی تربیت کا پورا پورا انتظام کریں ۔ کا ہے کہ
لڑکیوں
کی
کی تعلیم کا انتظام چونکہ ہم ہر جگہ لڑکیوں کی تعلم کا انتظام نہیں کر سکتے اس لئے یہاں کیا گیا ہے اور اب تو کالج کی جماعتیں بھی گھل
گئی ہیں۔ پچھلے سال ۱۶ لڑکیاں انٹرنس کے امتحان میں پاس ہوئی تھیں ۔ اس پر غیر آئینی
(غیر منظور شدہ) کالج کھول دیا گیا ہے کہ مرد پردہ ڈال کر لڑکیوں کو تعلیم دیں مگر یہ کافی
نہیں ۔ اب ہم نے ایک عمارت کا انتظام کیا ہے اور امید ہے کہ جلد اس قابل ہو سکیں گے کہ
لڑکیوں کے لئے بورڈنگ بھی قائم کر سکیں ۔ لڑکوں کی تعلیم کے لئے باہر سکول مل سکتے ہیں۔
گو تعلیم اور تربیت کے لئے جیسی فضاء قادیان میں ہے ایسی باہر میسر نہیں آ سکتی تاہم سکول
ملتے ہیں لیکن لڑکیوں کے لئے نہیں ملتے اس لئے دور دور کے دوست خواہش کرتے ہیں کہ
اپنی لڑکیوں کو یہاں تعلیم کے لئے بھیجیں۔ اس لئے ارادہ ہے کہ جب تعلیم کے متعلق مکمل