مجلس مشادرت ۱۹۳۲ٴ۔ تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۵۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
تیسرا دن
جسمانی صحت کے متعلق تجاویز اور فیصلے مجلس مشاورت کے تیسرے روز کے
پہلے اجلاس میں جسمانی صحت کے
متعلق سب کمیٹی نے بعض تجاویز پیش کیں جن سے متعلق حضور نے فیصلہ جات فرمائے ۔
بعض تجاویز اور فیصلہ جات کا ذیل میں ذکر کیا جاتا ہے۔
فوجی ٹریننگ فوجی ٹرینگ دلوانے کے لئے سکول ، ، مدارس اور بعد ازاں جماعتوں میں
انسٹرکٹرز کی تعیناتی کی تجویز پر بعض نمائندگان کے اظہار خیال کے بعد
حضور نے فرمایا :-
دو
سب کمیٹی کی پہلی تجویز دوستوں نے سن لی ہے۔ اس کے متعلق جن احباب نے
اظہار خیالات کرنا چاہا وہ بھی کر چکے ہیں اور ان خیالات سے بھی احباب واقف ہو
چکے ہیں۔ ایک دوست کی یہ تجویز ہے کہ بجائے اس کے کہ ایسی تفصیلات کا فیصلہ یہاں کیا
جائے جنہیں انتظامی حالات سے بدلنا پڑتا ہے اور بدلنا پڑے گا اصولی طور پر یہ طے کر لیا
جائے کہ دونوں مدرسوں اور احمد یہ کالج کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے ان میں فوجی ٹریننگ کا
طریق جاری کیا جائے اور فوجی ڈرل کرائی جایا کرے۔ پہلے میں اس ترمیم کو ہی پیش کرتا
ہوں جو دوست اس کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔‘ ۲۲۵ رائیں
فیصلہ میرے نزدیک یہ اتنی تعداد ہے کہ اس کے خلاف ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں۔
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں اور ورزشی کمیٹی کی پہلی تجویز اس ترمیم
کے ساتھ منظور کرتا ہوں کہ تفصیلات کو صدرانجمن پر چھوڑ دیا جائے وہ اس کے لئے قوانین
-
بنائے اور تفاصیل طے کرے
شوٹنگ کلبز اولا قادیان میں ثانیا دیگر جماعتوں میں شوٹنگ کلبز کے قیام کی تجویز تھی ۔ اس کی بابت حضرت میاں شریف احمد صاحب نے وضاحت کرتا
ہوئے کہا :-
خطابات شوری جلد اول
۵۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
دو
شوٹنگ کلب کے متعلق جو تجویز پیش کی گئی ہے میں اسے کھول کر بیان کر دیتا ہوں ۔
نئے ایکٹ اسلحہ کے ماتحت جو ۱۹۲۴ء سے جاری کیا گیا ہے۔ ایسے کلب کھولے جا سکتے ہیں
کہ ان کے جتنے ممبر ہوں وہ ایک مقررہ احاطہ کے اندر رائفل چلانے کی پریکٹس کر سکتے ہیں۔ اگر
ایسے کلب کے لئے لائسنس لے لیا جائے تو کلب کے ممبر پریکٹس کر سکتے ہیں اور شوٹنگ سکھائی جا
سکتی ہے۔ بڑے کارتوسوں کی قیمت زیادہ ہوتی ہے لیکن منی ایچر (MINIATURE)
کارتوس کم قیمت پر مل سکتے ہیں اور ان سے مشق کی جاسکتی ہے اور بڑے کارتوس چلانے
کے وقت کوئی فرق نہیں پڑ سکتا یعنی یہ نہیں کہ چھوٹے کارتوس سے مشق کرنے کی وجہ سے
بڑے کارتوس نہ چلائے جاسکیں۔ ہمارا ۔ اندازہ یہ ہے کہ دو روپے کے کارتوس سے ایک
آدمی نشانہ سیکھ سکتا ہے۔“
66
اس وضاحت کے بعد حضور نے فرمایا :-
اس وقت جو تجویز پیش ہے۔ وہ یہ ہے کہ ممکن ہو تو پہلے قادیان میں اور پھر دوسری
جگہوں میں رائفل کلب جاری کئے جائیں ۔ اس کا مطلب بھی آپ لوگوں کے سامنے بیان
کر دیا گیا ہے کہ نئے قانون اسلحہ میں یہ گنجائش رکھی گئی ہے کہ لوگوں کو نشانہ بازی سیکھنے کے
لئے اجازت دی جائے اور ایک لائسنس سے سارے ممبر رائفل چلانے کی مشق کر سکیں ۔ گو
پہلے بھی شاید ہی کوئی بندوق ایسی ہوتی ہو جو دوسرے نہ چلاتے ہوں مگر قانونی طور پر یہ جرم
ہے کہ اپنی بندوق دوسرے کو دی جائے لیکن اس لائسنس سے سارے ممبر نشانہ سیکھ سکتے
ہیں۔ اس کے ماتحت ہو سکتا ہے کہ رسوخ والی جماعتیں ایسے کلب بنائیں اور لائسنس لے کر
اس کے ممبر نشانہ سیکھیں مگر فی الحال اس کا اثر محض قادیان تک ہوگا۔ یہاں پہلے بھی لائسنس
کافی ہیں اور اُمید کی جاتی ہے کہ جب الگ الگ لوگوں کے پاس لائسنس ہیں تو اکٹھے نشانہ
بازی کے لئے کیوں نہ لائسنس دیا جائے گا۔ بیرونجات میں اس کے لئے ابھی مشکلات
ہیں۔ گاؤں میں اس قسم کے کلب بننے میں باوجود قانون کی موجودگی کے اور باوجود لوگوں
کے شوق کے حکومت روک ڈالے گی ۔ اس لئے فی الحال اس تجویز کا اثر قادیان یا ایک دو
جگہ باہر ہو سکے گا۔ اس وجہ سے یہ تجویز ساری جماعت کے لئے کافی نہیں ہے۔
مدت سے میری یہ رائے ہے اور میں ابتدائی ایام سے بندوق چلانے کا شائق رہا
خطابات شوری جلد اول
۵۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
ہوں ۔ بچپن میں ہی مجھے شکار کھیلنے کا شوق تھا ۔ میں شکار مار کر خود نہ کھاتا تھا بلکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو لا کر دے دیتا تھا۔ آپ چونکہ دماغی کام کرتے تھے اس لئے
شکار کا گوشت آپ کے لئے مفید ہوتا اور آپ اسے پسند بھی فرماتے تھے۔ اس وقت مجھے
اتنی مشق تھی کہ میں پانچ چھ چھڑے لے جاتا اور ہوائی بندوق سے چار پانچ پرندے مار
لاتا ۔ حالانکہ وہ بندوق بھی معمولی قسم کی ہوائی بندوق ہوتی تھی۔ میری یہ رائے ہے کہ نشانہ
معمولی قسم کے اوزار سے سے بھی سیکھا جا سکتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ کسی قسم کی نشانہ بازی کا
رواج ہو جائے تو جماعت میں ایسی مشاقی پیدا ہو جائے گی کہ اگر کبھی بندوق چلانے کا موقع
ملے تو اچھا نشانہ لگا سکیں گے۔ اس وجہ سے میری تجویز یہ ہے کہ ایسی فلمیں بنائی جائیں کہ ان
میں ہر قسم کی نشانہ بازی کی مشق کرائی جائے ۔ حتی کہ جہاں کے لوگ ہوائی بندوق بھی نہ
خرید سکیں وہ بھی نشانہ بازی کر سکیں اور نہیں تو تیر ہی چلانے کی مشق کریں۔ اب تیر چلانے کا
رواج نہیں رہا پہلے اس قسم کی لوگوں کو بہت مشق ہوتی تھی حتی کہ اس کے ساتھ جانور مار لیا
کرتے تھے ۔ ایک فرانسیسی سیاح بر نیر لکھتا ہے۔ ایک علاقہ میں سپاہیوں نے ایک بڑھیا کا
گھر لوٹ لیا اور اسے پکڑ کر لے چلے ۔ بڑھیا نے کہا جب میری بیٹی آئے گی تو تم لوگوں کو
نقصان پہنچائے گی ۔ بہتر ہے کہ مجھے چھوڑ دو مگر اُنہوں نے نہ مانا۔ آخر دیکھا کہ دور سے
گھوڑے پر سوار ایک عورت آ رہی ہے۔ اس نے پاس آ کر سپاہیوں سے کہا میری ماں کو
چھوڑ دو مگر اُنہوں نے نہ چھوڑا ۔ اس نے تیر مار کر ان میں سے ایک کو گرا دیا۔ اسی طرح
باری باری اس نے پانچ چھ کو مار دیا اور باقی بھاگ گئے ۔
گو میں سمجھتا ہوں تیر کا نشانہ اور طرح کا ہوتا ہے اور بندوق کا اور طرح کا لیکن ہاتھ
اور آنکھ کو نشانہ لگانے میں جو پریکٹس ہو جاتی ہے۔ اس سے ہر موقع پر نشانہ لگانے میں مدد
مل سکتی ہے ۔
میرا خیال ہے کہ اگر اس قسم کی کلمبیں بنائیں تو ان کی پابندی بھی کرا سکتے ہیں لیکن
صرف رائفل کلب بنانے سے ہر جگہ کے احمدیوں سے اس کی پابندی نہیں کرائی جاسکتی۔
ہاں اگر ہم انہیں یہ کہیں کہ چاہے تیر چلاؤ، چاہے غلیل چلاؤ، چاہے ہوائی بندوق چلاؤ،
چاہے رائفل چلا ؤ مگر نشانہ لگانا سیکھو تو اس کی پابندی ہر جماعت کر سکتی ہے کیونکہ کوئی جماعت
خطابات شوری جلد اول
۵۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
یہ نہیں کر سکتی کہ ہم ان میں سے کوئی طریق بھی اختیار نہیں کر سکتے ۔ اس طرح نشانہ بازی کی
مشق ہو سکتی ہے۔
میرے خیال میں اس تجویز کو وسیع کیا جائے ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا جماعتیں اس
ذمہ داری کو اُٹھانے کے لئے تیار ہیں یا نہیں ۔ میری رائے یہ ہے جو میں ذاتی طور پر بتا دیتا
ہوں ۔ گو میں یہ نہیں کہتا کہ یہ؟ کہتا کہ یہ جنگی فنون کے ماہر کی رائے ہے مگر یہ ضرور یہ ضرور کہتا ہوں کہ یہ ایسے
شخص کی رائے ہے جسے خدا تعالیٰ نے صحیح طور پر چیزوں کا اندازہ لگانے کا ملکہ دیا ہے۔
میری یہ رائے ہے کہ دنیا کا یہ خیال کہ محض بارود سے کام چلتا ہے غلط ہے۔ اس کی
ایک وجہ تو عقلی ہے اور وہ یہ کہ کوئی چیز ایسی نہیں جس میں انسان لگا رہے اور اس کے لئے
ترقی کے رستے نہ کُھلے ہوں ۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس ہے کہ اسلام سے معلوم ہوتا ہے کہ بندوق کی
جنگ منع ہے ۔ بے شک بندوق سے آگ نہیں لگتی ۔ مگر اس میں آگ ہوتی ہے اور لڑائی
میں آگ کے استعمال سے اسلام نے منع کر دیا ہے۔ میں جہاں تک سمجھتا ہوں انسانی دماغ
اگر اس طرف لگ جائے تو ایسی تجاویز نکل سکتی ہیں کہ بندوق سے بھی سخت سامان نکل آئے
مگر اس میں آگ کا دخل نہ ہو مگر ابھی تک ادھر توجہ نہیں کی گئی ورنہ ایسی قسم کی غلیلیں اور
ایسے تیر ایجاد کئے جا سکتے ہیں جو زیادہ سخت اور زیادہ اثر کرنے والے ہوں ۔
اس وقت مشورہ اس بات کے متعلق ہونا چاہئیے کہ آیا جماعت اس کے لئے تیار ہے
کہ ایسے کلب بنائے جن میں تیر، غلیلیں اور بندوق وغیرہ چلانے کی مشق کی جائے اور کسی
قسم کا نشانہ سیکھا جائے یا نہیں ۔ اصل غرض یہی ہے کہ اس بارے میں جماعت کی تنظیم ہو
جائے تا کہ اگر ملک میں کسی جگہ فساد ہو جائے اور خود گورنمنٹ اس بات کی محتاج ہو جائے
کہ لوگ اس کی مدد کریں تو اس وقت مدد کی جا سکے۔ رولٹ ایکٹ کے وقت ملک میں ایسی
آگ بھڑک اُٹھی تھی کہ گویا حکومت ہی ایک لمحہ کے لئے مٹ گئی تھی اور حکومت محتاج تھی کہ
لوگ اس کی امداد کے لئے آئیں لیکن اگر لوگ مدد دینے کے قابل ہی نہ ہوں تو وہ کیا کر
سکتے ہیں ۔
میں جماعت سے یہ مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ ایسی کلبیں سیں جن میں خواہ تیروکمان سے یا
غلیلوں سے یا ہوائی بندوق سے یا رائفل سے نشانہ بازی کی جائے ۔ جماعتیں بنانے کے
خطابات شوری جلد اول
۵۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
لئے تیار ہیں یا نہیں ۔ اس خرابی کو جس قدر جلد ممکن ہو ڈور کر دینا چاہئیے کہ صرف تجویز پاس
کر دی جائے ۔ اگر جماعت کے لوگ یہ کام نہیں کر سکتے تو شرم کو دور کر کے بتائیں کہ نہیں کر
سکتے اور اگر کر سکتے ہیں تو کرنے کے ارادہ سے مشورہ دیں ۔
اس پر ۲۲۵ دوستوں نے ایسے کلب جاری کرنے کے حق میں رائے دی ۔
پھر حضور نے فرمایا جن دوستوں کی رائے میں مصلحتاً یہ بات مناسب نہ ہو یا قابلِ عمل
نہ ہو وہ کھڑے ہو جائیں“ کوئی صاحب کھڑے نہ ہوئے ۔
فیصلہ میں یہ تجویز ان یہ تجویز ان الفاظ میں منظور کرتا ہوں کہ اگر ممکن ہو سکے تو پہلے قادیان میں اور
اس کے بعد دوسری جگہوں میں رائفل کلیں جاری کی جائیں لیکن جن جگہوں میں
رائفل کلمبیں جاری نہ کی جاسکیں یا جو لوگ رائفل کلب کے ممبر نہ بن سکیں ان کے لئے ہر جگہ
کی جماعتوں میں ایسی کلبوں کا انتظام کیا جائے یا جہاں رائفل کلب موجود ہونے کی صورت
میں اس کے ساتھ اس امر کا بھی انتظام کیا جائے کہ خواہ تیر کمان سے خواہ ہوائی بندوق سے
خواہ غلیلوں سے جماعت کے افراد جس حد تک زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے نشانہ بازی کی
مشق کریں ۔“
ٹیریٹوریل کمپنی اور ریکروٹ دو ٹیریٹوریل کمپنیوں کی منظوری اور ان کے لئے
گورداسپور کے علاوہ باقی اضلاع پنجاب کو بھی
دو
ریکروٹ مہیا کرنے کا ذمہ دار قرار دیئے جانے کی تجویز تھی ۔ اسکی بابت حضور نے فرمایا :-
یہ تحریک اس قسم کی ہے کہ اس کے لئے رائے لینے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اظہار
خیالات کی ضرورت ہے کیونکہ یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ضلع گورداسپور کے احباب اور اس کے
بعد ضلع سیالکوٹ، جالندھر وغیرہ کے احباب تو اس میں شامل ہوتے ہیں دوسرے اضلاع
کے لوگ کیوں بھرتی نہیں ہوتے ۔ حالانکہ ہندوستانیوں نے بہت زور دے کر ٹیریٹوریل
فورس جاری کرائی ہے۔ اب جبکہ یہ جاری ہو چکی ہے تو دوسری قو میں اس کی طرف متوجہ ہو
رہی ہیں مگر احمدی متوجہ نہیں ۔ آج سے پہلے میں نے رویا دیکھا تھا کہ اگر ٹیریٹوریل میں
اپنے آدمیوں کی دوسری کمپنی بڑھانے کی کوشش نہ کی گئی تو جو کمپنی موجود ہے وہ بھی خطرہ میں
خطابات شوری جلد اول
۵۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
پڑ جائے گی ۔ اب اس سال سے اس خواب کے پورے ہونے کا سامان ہو گیا ہے۔ اب
کے ۲۴ آدمی بغیر ہمارے مشورہ کے غیر احمدیوں میں سے لا کر داخل کر دیئے گئے ہیں اس کا
نتیجہ یہی ہو سکتا ہے کہ آہستہ آہستہ ہمارے آدمیوں کو کم کر دیا جائے ۔
پس یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ کیا وجہ ہے جب بھرتی کے لئے تحریک کی جاتی ہے تو سب
جماعتوں میں سے بھرتی ہونے والے آدمی نہیں ملتے۔ اس میں تو تعلیم یافتہ اصحاب بھی جا
سکتے ہیں اور وہاں اُنہیں جو مشقت اٹھانی پڑے وہ ان کے لئے بھی مفید ہو سکتی ہے میں اس
وقت یہ سننا چاہتا ہوں کہ وہ کیا مجبوریاں اور کیا دقتیں ہیں جن کی وجہ سے سب جماعتوں نے
ابھی تک ادھر توجہ نہیں کی اگر وہ معلوم ہو جائیں تو ان کے ازالہ کی کوشش کی جائے ۔“
چند ممبران کے اظہار رائے کے بعد حضور نے فرمایا :-
وو
66
مختلف احباب کے اظہار خیالات سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض جماعتوں کو ٹیریٹوریل
فورس کے متعلق پوری طرح معلومات حاصل نہیں ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں ناظر صاحب امور عامہ
ٹیریٹوریل کی بھرتی کے متعلق جو کام کر رہے ہیں اگر میاں شریف احمد صاحب یہاں ہوتے
بوجہ علالت حضرت میاں صاحب مجلس میں تشریف نہ رکھتے تھے ) تو ان بیانات کی تردید
کرتے کہ بھرتی کے لئے کوشش نہیں کی جاتی ۔ اصل بات یہ ہے کہ بھرتی کے لئے آدمی بھی
بھیجے جاتے ہیں۔ اخبارات میں اعلانات بھی کئے جاتے ہی۔ اور چٹھیاں بھی لکھی جاتی ہیں
لیکن واقعہ یہ یہ ہے ہے کہ دونوں بیانات ات درست ہیں ۔ بہت سے سے لوگ اس بھرتی کے متعلق
نا واقف بھی ہیں اور محکمہ نے بھرتی کے لئے کوشش بھی کی ہے۔ ایک بات اثر کرنے والی
ہوتی ہے لیکن اگر اس کے متعلق ایک آدھ بار کہہ کر پھر خاموشی اختیار کر لی جائے تو وہ محو ہو
جاتی ہے ۔ محکمہ والے ایک اعلان کر دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ آج سے چار پانچ سال قبل جو
اعلان کیا گیا تھا۔ اس کا آج بھی اثر ہونا چاہئیے لیکن یہ بات غلط ہے جب تک تحریکات بار
بار نہ ہوں ، دل سے محو ہو جاتی ہیں ۔ لازماً ہر سال ایسا ہونا چاہئیے کہ یہ تحریک کی جائے ۔
اس کے لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ ایک ٹریکٹ شائع کیا جائے اور اشتہاری
اصول پر شائع کیا جائے ۔ ریکروٹنگ کے متعلق میں نے ٹریکٹ پڑھے ہیں جو گزشتہ جنگ
کے زمانہ میں شائع کئے جاتے تھے۔ ان میں اس طرح بھرتی کے لئے تحریک کی جاتی کہ
خطابات شوری جلد اول
۵۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
کیوں فوج میں بھرتی ہونا چاہئیے ۔ اس لئے کہ قوم اور ملک خطرہ میں ہے ۔ کون لوگ شامل
ہو سکتے ہیں؟ اس کے جواب میں عمر، قد وغیرہ کا ذکر ہوتا ۔ کب بھرتی ہو سکتے ہیں؟ اس کے
لئے تاریخ درج کی جاتی ۔ کہاں بھرتی ہونا چاہیے؟ اس کے لئے مقام وغیرہ کی تشریح ہوتی ۔
اس قسم کی باتیں درج ہوں جو مختصر فقروں روں میں ہوں نہ نہ کہ لمبی عبارتیں لکھی ۔ ہ لمبی عبارتیں لکھی جائیں ۔ ٹریکٹ
تمام ضروری امور پر حاوی ہو۔ یعنی چند ہیڈنگس تجویز کئے جائیں اور ایک ایک سطر میں ان
کے جواب درج کئے جائیں۔ ایسا ٹریکٹ ایک ہزار کی تعداد میں شائع کیا جائے اور ہر جگہ
کی جماعت کو بھیج کر کہا جائے کہ احباب کو جمع کر کے سُنا دیا جائے ۔ اس طرح اس کی کافی
اشاعت ہوس ہو سکتی ہے۔ ۲۵/۲۶ روپے اور حد - روپے اور حد سے حد میں روپے تک کے خرچ میں یہ کام ہو
سکتا ہے۔ یہ ٹریکٹ ہر سال جماعتوں میں جائے ۔ اس طرح یہ تحریک جاری رکھی جا سکتی
ہے۔ بعض نے شکایت کی ہے کہ چونکہ بھرتی ہونے والوں کو سارا سال تنخواہ نہیں ملتی اس
لئے لوگ بھرتی نہیں ہوتے مگر یاد رکھنا چاہئے ۔ یہ ٹیریٹوریل فورس کا ذکر ہے عام فوج کا
نہیں ۔ عام فوج بھرتی ہونے والوں کو بارہ ماہ میں تنخواہ دیتے ہیں۔ ٹیریٹوریل فورس وہ
ہے کہ ہندوستانیوں کی اس درخواست پر کہ فوجی ٹریننگ کا ہمیں موقع نہیں دیا جاتا ۔ حکومت
نے اپنی خواہش کے خلاف بنائی ہے۔ اب اس کے متعلق یہ مطالبہ کرنا کہ بارہ ماہ تنخواہ
ملے ۔ ایسا ہی ہے جیسے ایک شخص کسی سے کہے کہ مجھے نشانہ سکھاؤ اور جب وہ سکھائے تو اسے
کہا جائے مجھے نشانہ سیکھنے کی مزدوری دو۔ یا ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں کہ ایک سرد ملک
کا آدمی سایہ میں بیٹھا تھا ۔ اسے کسی نے کہا میاں دھوپ میں جا بیٹھو۔ وہ کہنے لگا دھوپ میں
بیٹھنے پر کیا دو گے ۔
تو یہ حکومت نے رعائت کی ہے کہ ٹیریٹوریل میں فوجی ٹریننگ سیکھنے والوں کو ٹریننگ
کے عرصہ کی تنخواہ دیتی ہے کیونکہ ٹریٹوریل فورس ہمارے مطالبہ پر جاری کی گئی ہے۔ اس ے کی
میں قومی روح کے ساتھ ہی لوگ جا سکتے ہیں کہ یہ ٹریننگ صحت کے لئے اور قوم میں نظم کی
روح پیدا کرنے کے لئے مفید ہے اور خطرہ کے وقت اپنی اور اپنی قوم کی حفاظت
کر سکیں گے۔ اس کے لئے ۱۲ ماہ کی تنخواہ کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہو سکتا ۔
ڈاکٹر غلام مصطفے صاحب نے ایک بات کہی ہے اور وہ یہ کہ جہلم کی ٹیریٹوریل فورس
خطابات شوری جلد اول
۵۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
میں بھی احمدیوں کی بھرتی کی طرف توجہ کی جائے۔ یہ معقول بات ہے۔ جہلم کی طرف جب
یہ بھرتی ہوئی تو ادھر توجہ نہیں کی گئی۔ وہاں صرف ایک پلاٹون احمدیوں کی بنائی گئی گو وہ بھی
نام ہی کی تھی کیونکہ اس میں بھی غیر احمدی شامل تھے ۔ کیونکہ احمدی اس وقت نہیں ملے تھے۔
حالانکہ اس علاقہ کے لوگ فوج میں زیادہ ملازمت کرتے ہیں ۔ امور عامہ کو وہاں کے متعلق
بھی خیال رکھنا چاہئیے اور وہاں بھی زیادہ سے زیادہ احمدیوں کو بھرتی کرایا جائے ۔ اس طرح
جب وہاں احمدی زیادہ ہو جائیں تو پھر ان کا غلبہ ہو جائے گا ۔ اس تدبیر سے وہاں رستہ نکالا
جاسکتا ہے۔
فیصلہ ان ہدائتوں کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ کہ جماعت کے دوست چونکہ چاہتے
ہیں کہ ٹیریٹوریل فورس میں بھرتی کی طرف توجہ کی جائے مگر وقت یہ بتائی گئی ہے
کہ بھرتی کے لئے اطلاع نہیں ملتی ۔ اس لئے محکمہ اس طرف توجہ کرے کہ وقت پر جماعتوں کو
اطلاع دے۔ اسی طرح محکمہ یہ کوشش کرے کہ احمدیوں کی ایک کمپنی کی بجائے دو کمپنیاں
بن جائیں ۔ احباب کو چاہیے کہ بھرتی کے موقع پر زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو بھرتی کرایا
جائے۔“
قادیان میں ٹریننگ کلاس تیسری تجویز کے ضمن میں ہی ایک یہ تجویز تھی کہ جو نوجوان ٹیریٹوریل فورس میں بھرتی ہو کر ٹریننگ حاصل
کریں ۔ ان میں سے بعض کے لئے قادیان میں ایک یا دو ماہ کے لئے ٹرینینگ کلاس جاری
کی جائے تا کہ وہ اپنی اپنی جماعتوں کو ٹر ینگ دے سکیں ۔ کہ وہ کوٹرینگ
اس کے متعلق ایک نمائندہ کے اظہار رائے کے بعد حضور نے فرمایا:-
چونکہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ اس پر کوئی زائد خرچ نہ ہوگا اور یہ پہلی تجویز کے پورا بتایا
کرنے کا ذریعہ ہے نہ کہ نئی تجویز ہے پس اس کے متعلق رائے لینے کی ضرورت نہیں۔ جو
نو جوان قادیان میں آسکیں وہ آکر ٹریننگ لیں اور اس تجویز پر عمل کیا جائے ۔“
66
خطابات شوری جلد اول
الله
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
احمد یہ کور کی تجویز جناب پیرا پیرا کبر علی صاحب نے یہ تجویز پیش کی کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ
ایک احمد یہ والنٹیر کور بنائی جائے اور کوشش کی جائے کہ احمدی نوجوان
اس کور میں داخل ہوں ۔ اس تحریک کو کلی طور پر منظم کیا جائے اور جلسوں کے انتظام اور دیگر
رفاہ عام کے کاموں میں ان سے مدد لی جایا کرے۔
اس کور کا فائدہ یہ ہو گا کہ آپ کے بچوں میں فوجی سپرٹ پیدا ہونی شروع ہو جائے گی۔
جلسوں اور رفاہ عامہ کے کاموں میں تنظیم سے نوجوان کا سے نوجوان کام کریں گے اور اس سے بہت فائدہ ہوگا۔
بعض ممبران شوری کے اظہار خیال کے بعد حضور نے فرمایا :-
نوجوانوں کی لازمی شرط نہیں بلکہ اس کا یہ مطلب ہے کہ اس عمر والوں کو تو زور دے
کر شامل کیا جائے اور جو باقی شامل ہوں ان کو بھی شامل کر لیا جائے ۔“
ایک صاحب نے رائے دی کہ یہ کام انصار اللہ کے سپرد کر دیا جائے ۔ اس پر حضور
نے فرمایا :-
انصار الله تو خالص تبلیغی نظام ہے ۔ احباب نے تجویز سن لی ہے۔ اس میں
نوجوانوں کا ذکر خصوصیت سے اس لئے کیا گیا ہے کہ ایسی عمر والوں سے زیادہ کام لیا جا سکتا
ہے اور ان کی نگرانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے جماعت کو کوشش کرنی چاہئیے کہ اس عمر
کا کوئی آدمی اس کو ر میں شامل ہونے سے رہ نہ جائے ۔
ان کے علاوہ دوسرے جو لوگ شامل ہونا چاہیں وہ بھی شامل ہو سکتے ہیں ۔ جو لوگ
اس کی تائید میں ہیں کہ ایسی والنٹیر کور بنائی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔ باقی جو دوستوں
نے تجاویز پیش کی ہیں وہ ترمیمات نہیں ہیں بلکہ کام کی تفصیل ہے جس پر بعد میں کام کرنے
والے غور کر سکتے ہیں ۔“
66
۲۴۳ را ئیں شمار کی گئیں ۔
دو
جو دوست اس تجویز کے خلاف ہوں اور جن کے نزدیک کسی مصلحت کی وجہ سے کور
نہ بنائی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔ کوئی کھڑا نہ ہوا۔
فیصلہ میں اس تجویز کو اتفاق رائے کے۔ کے مطابق منظور کرتا ہوا بعض خیالات ظاہر کرنا چاہتا
ہوں :-
خطابات شوری جلد اول
۵۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اصل بات یہ ہے کہ اس تجویز کو ہم دو نقطۂ نگاہ سے دیکھ سکتے ہیں ایک وقتی اور سیاسی
حالات کے ماتحت اور یہ بہت محدود نقطۂ نگاہ ہے ۔ کیونکہ وقتی اور سیاسی حالات بدلتے
رہتے ہیں۔ لیکن جب یہ حالات پیدا ہوں تو ان کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ ان کے
علاوہ ایسے حالات ہیں جن کو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ مستقل تربیت کی
ضرورت ہے۔ جس سے کبھی کوئی جماعت مستغنی نہیں ہو سکتی ۔ نیک خاندانوں میں شریر اور
شریر خاندانوں میں نیک لوگ پیدا ہو جاتے ہیں ۔ نوجوانوں کو خطرہ میں پڑنے سے بچانے
کیلئے ضروری ہے کہ ان کی صحیح طور پر تربیت کی جائے۔ مگر اس میں دقت یہ ہے کہ جن
لوگوں کے دلوں میں جوش ہوتا ہے کہ نوجوانوں کی تربیت کریں۔ ان کے سامنے نہ لڑ کے
ہوتے ہیں اور نہ لڑکوں کے جرائم ۔ نہ لڑکوں کی نیکیاں ہوتی ہیں اور نہ ان کی غلطیاں ۔ ایک
جماعت کا مقامی امیر اپنی جماعت کے لڑکوں کی تربیت کر سکتا ہے مگر لڑکوں کی برائیاں اور
نقائص اس کے سامنے نہیں آتے ۔ اگر ہر جگہ والٹیر کور بنالیں ۔ ( اور یہ کام ایک ماہ یا ایک
سال میں نہیں ہو سکتا بلکہ اس کے لئے ایک لمبے عرصہ اور مسلسل کوشش کی ضرورت ہے ) تو
اس سے یہ فائدہ ہو سکتا ہے کہ ایک وقت میں جماعت کی تربیت کی طرف نگاہ رکھنے والے
آدمیوں کے سامنے سارے نوجوان آ جایا کریں گے اور وہ ان کو نصائح کر سکیں گے۔
مذہبی اور اخلاقی وعظ کیا جا سکے گا۔ گویا اس طرح تربیت اور نصائح کرنے کے مواقع
زیادہ ملنے لگ جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک دوسرے کے ذریعہ نگرانی بھی کرائی جا سکے گی ۔
جب کسی لڑکے کے متعلق شکایت ہو کہ اس میں یہ نقص ہے تو کور کے افسر کے ذریعہ اس کی
اصلاح آسانی سے کرائی جاسکتی ہے کیونکہ وہ اپنے ماتحت لڑکے کی نگرانی کر سکتا ہے اور
دوسرے لڑکوں کے ذریعہ نگرانی کراسکتا ہے۔ عام طور پر نگرانی اس لئے نہیں کی جاسکتی کہ
اپنے طور پر جب ایک لڑکا دوسرے لڑکے کو دوست بنائے گا تو اپنے ہی رنگ کے لڑکے کو
بتائے گا۔ یعنی بدمعاش لڑکا بدمعاش کو ہی دوست بنائے گا لیکن کور میں اس کے اختیار میں
نہ ہوگا کہ جس سے چاہے دوستی کرے بلکہ کور کا افسر جسے چاہے گا اس کا ساتھی مقرر کر دے گا
اور اس طرح آوارہ لڑکوں کو شریف لڑکوں کے سپرد کر کے ان کی نگرانی اور اصلاح کرائی جا
سکتی ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۵۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
پھر لڑکوں میں آوارگی کی وجہ بے کاری اور کوئی شغل نہ ہونا بھی ہوتی ہے لیکن کوریں
بنا کر جب انہیں ایک کام میں مشغول کو دیا جائے گا تو وہ آوارگی سے بچ جائیں گے اور
اچھے کاموں میں انہیں لگا کر ان کے اوقات کو مفید بنایا جا سکتا ہے۔ اور جب وہ نیکی کا کام
کریں گے تو ان کے دل میں اُمنگ اور خوشی پیدا ہوگی ۔ نیکی کے کاموں کی طرف توجہ ہو گی ۔
ان کے کرنے میں فخر اور خوشی کی روح پیدا ہو جا۔ را ہو جائے گی ۔
اسی طرح دینی کاموں میں بھی ان سے مدد لی جا سکتی ہے اور ان کی حیثیت کے
مطابق ان کو قومی کاموں میں حصہ لینے کا موقع دے کر ان میں قومی کام کرنے کی روح پیدا
کی جاسکتی ہے۔ جس کا اثر ان کی آئندہ زندگی پر پڑے گا۔ روحانیت ہر شخص کو ہی خود بخود
حاصل نہیں ہو جاتی بلکہ بہت لوگوں کو تربیت کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔ دماغ میں شیطانی
اور روحانی جنگ جاری رہتی ہے۔ آخر میں جس کا غلبہ ہو جائے انسان ویسا ہی بن جاتا ہے
لیکن ایک حصہ تربیت کے متعلق ہے۔ اس کے ذریعہ انسان شیطانی غلبہ سے بچ سکتا ہے۔
پھر عارضی ضرورتوں کی وجہ سے بھی اس قسم کے انتظام کی ضرورت ہے۔ بد قسمتی سے
ملک میں یہا یہ احساس پیدا کیا جا رہا ہے کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔ یہ روح نہایت گندی
ہے مگر پیدا ہو گئی ہے۔ میں گزشتہ سال جب سیالکوٹ گیا تو وہاں ایک جلسہ میں ہم پر پتھر
برسائے گئے اور سوا گھنٹہ تک برسائے گئے ۔ ہماری جماعت نے ان پتھروں کا کامیاب
مقابلہ کیا تاہم معلوم ہوا کہ ابھی اور زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔ اگر مکمل تربیت ہو تو
ہماری جماعت کے لوگ زیادہ عمدگی سے کام کر سکتے ہیں۔ ایسے حالات میں چونکہ مخالف
اس طرح بھی ہمیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ اس لئے انتظام کی ضرورت ہے اور ہم خدا کے
فضل سے ایسے منظم والغٹیر کور بنا سکتے ہیں کہ ہم سے سو گئی تعداد رکھنے والے لوگ بھی ویسے
نہیں بنا سکتے ۔ پس ہمیں اس قسم کا انتظام کرنا چاہئے اور یہی ضروری نہیں کہ اپنے جلسوں کا
ہی انتظام کیا جائے بلکہ ایک آریہ بھی اگر تقریر کر رہا ہو اور کوئی اس میں دخل انداز ہو تو کور
کے والنٹیر ز کا فرض ہوگا کہ اسے روکیں ۔“
دو
یہ ضروری باتیں ہیں ۔ باقی تفاصیل بعد غور کے کام کرنے والے طے کر سکتے ہیں۔
احباب کا فرض ہے کہ اپنی اپنی جماعتوں میں جا کر تحریک کریں اور جب اعلان ہو تو اسے
خطابات شوری جلد اول
66
کامیاب بنانے کی کوشش کریں ۔“
۵۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
یونیورسٹی کے قیام کی تجویز مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء کے تیسرے اور آخری دن کے
اختتامی اجلاس میں ایک یونیورسٹی قائم کرنے کے بارہ
میں سب کمیٹی نظارت تعلیم کی رپورٹ پیش ہوئی ۔ اس پر بحث کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں ۔ اس منظوری سے یہ اعتراض دور ہو جاتا ہے کہ
اس میں خلیفہ کو پابند کیا گیا ہے۔ جب اس تجویز کی منظوری دینا خلیفہ کے اختیار میں ہے تو
خلیفہ پر مجلس شوری کی طرف سے پابندی عائد نہیں ہوتی بلکہ اس کی اپنی طرف سے اس پر
پابندی عائد ہوتی ہے ۔ قاضی محمد اسلم صاحب نے بعض باتیں بیان کی ہیں میں ان کے متعلق
کچھ باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔ ا
کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس صرف چند سکول ہیں ان کے لئے یونیورسٹی کی ضرورت
نہیں ہے اور جو کالج ہے اُس کا کورس بھی ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ باقی مبلغین کلاس
کے چند طلباء رہ جاتے ہیں ان کے لئے اعلیٰ پیمانہ پر یونیورسٹی کی ضرورت نہیں ہے مگر میرے
نزدیک یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم جو نام لیں اُس کے وہی مقاصد بھی قرار دیں جو دوسروں
کے نزدیک اس نام سے وابستہ ہوں ۔ یعنی اگر ہم یونیورسٹی نام رکھیں تو م رکھیں تو ضروری نہیں کہ اگر
کوئی یونیورسٹی کالجوں اور سکولوں کا امتحان لیتی ہے تو ہم بھی یہی مقصد مد نظر رکھیں بلکہ
میرے نزدیک یہ ہونا چاہئے کہ جس جماعت کی یونیورسٹی ہو وہ اس کے لئے طریق عمل خود
مقرر کرے اور یہ قرار دے کہ اپنی جماعت کے افراد کی دماغی اور عملی نشو و نما اور ترقی کس
طرح ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ایک شخص دماغی کمزوری اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے اپنی تعلیم کا
مقصد خود ایسا مقرر کرے جو اس کے لئے مفید نہ ہو۔ اس قسم کی باتوں کے علاج کے لئے
ہمیں ایک ایسے محکمہ کی ضرورت ہے کہ جو تمام تعلیمی اداروں سے خواہ وہ دینی تعلیم کے ہوں یا
دنیوی تعلیم کے ایسے طالب علم پیدا کرے جو باوجود تعلیمی اختلاف کے مقصد اور مدعا میں
اتحاد رکھتے ہوں ۔ اس محکمہ کا یہی کام ہوگا ۔ انتظام اور کورس کے متعلق ہو سکتا ہے کہ اس میں
ہم تغیر نہ کر سکیں اور وہ سرکاری طور پر ہی مقرر کردہ ہو لیکن اگر کورس کا کوئی حصہ ایسا ہو جو