مجلس مشادرت ۱۹۳۲ٴ۔ تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۵۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اسلام کے متعلق ہمارے منشاء کے خلاف ہو تو ہمارا یہ کام ہو گا کہ ہم اس کا توڑ تیار کریں۔
اور اس رو کو روکیں جو غلط اور مضر خیالات پیدا کرنے والی ہو یعنی ایسے خیالات کا ازالہ
کرتے رہیں مگر اس کے لئے ہائی سکول کے ہیڈ ماسٹر سے یہ توقع رکھنا کہ معلوم کرتا رہے کہ
یونیورسٹیاں کیا پڑھاتی ہیں اور ان کے کیا بد اثرات ہیں اور انہیں کس طرح دور کیا جا سکتا
ہے، یہ نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے الگ محکمہ کی ضرورت ہے۔ اس محکمہ کا نام یونیورسٹی رکھ لو یا
کچھ اور رکھ لو۔ ہمارے نزدیک اس کا مقصد یہی ہے جو دوسری یونیورسٹیوں کا نہیں ہے۔
دوسری بات یہ کہی گئی ہے کہ جن طلباء کو یونیورسٹی سے فائدہ ہو سکتا ہے اُن کی تعداد
چونکہ تھوڑی ہے اس لئے اتنے بڑے انتظام اتنے بڑے انتظام کی ضرورت نہیں۔ نہیں ۔ جامعہ احمدیہ میں جو طلباء تیار
کئے جاتے ہیں ان کی جماعت کا نام مبلغین کلاس رکھنے سے ان کی حیثیت پر کوئی اثر نہیں
پڑتا۔ دراصل ان لڑکوں نے آئندہ جماعت کے خیالات کو نشو ونماء دینا ہے۔ ان کے
فتوؤں اور ان کے فیصلوں پر جماعت نے چلنا ہے۔ اگر ایسا ایک شخص بھی نکلتا ہے اور
پچاس نہیں ہزار آدمی بیٹھ کر یہ کوشش کرتے ہیں کہ اس کی صحیح اور مکمل تربیت ہو، اس کے
خیالات درست ہوں تو ان پچاس ہزار آدمیوں کی کوشش ضائع نہ جائے گی بلکہ ان کے
ذریعہ بہت ضروری کام ہو گا کیونکہ انہی طالب علموں نے آنے والے زمانہ میں جماعت کو
سنبھالنا ہے۔ اگر ان کے خیالات غلط ہوں گے، ان کی تربیت ناقص ہوگی تو وہ جماعت کو
اپنے غلط خیالات کے مطابق ڈھال لیں گے اور آئندہ جب کبھی یونیورسٹی بنے گی تو وہ انہی
غلط خیالات کے ماتحت بنے گی ۔ پس اس اس وقت یو نیورسٹی نہ بنانے کا یہ مطلب ہے کہ آ
یونیورسٹی بنانے کا کام ہم اُن لوگوں کے سپرد کرنا چاہتے ہیں جنھوں نے ہماری سستی اور
غفلت کی وجہ سے ہمارے نقطہ نگاہ کو ہی بدل دیا ہو گا ۔
ننده
بعض نے کہا ہے کہ اس یونیورسٹی سے دُنیاوی کاروبار میں کوئی فائدہ نہ ہوگا مگر یہ
ہماری غرض ہی نہیں بلکہ یہ ہے کہ ہم جماعت کی تعلیم کو صحیح طور پر پھیلانے والے لوگ پیدا
کریں ۔ پس یونیورسٹی سے ہماری یہ غرض نہیں کہ اس کی سند حکومت کے ہاں منظور کی جائے
بلکہ یہ ہے کہ جن لوگوں کو وہ سند دے ان کے متعلق جماعت کو اطمینان ہو جائے کہ جماعت
کی تربیت کے لئے صحیح قابلیت لے کر نکلے ہیں۔ یہ لوگ بھی غلطی کر سکتے ہیں مگر بہت سی
خطابات شوری جلد اول
۵۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
غلطیوں سے بچنے کے لئے یہی طریق اختیار کیا جا سکتا ہے۔ پس ہم اپنے سکولوں میں وہی
ڈگریاں رکھیں گے جو سرکاری طور پر تسلیم کی جاسکیں لیکن اس سے زائد بھی تعلیم دلائیں گے
اور اس پر کوئی اعتراض نہیں کر سکتا کہ تم زائد تعلیم کیوں دیتے ہو۔
ایک بات اعلیٰ درجہ کی ماسٹر سعد الدین صاحب نے پیش کی ہے کہ ہم سلسلہ کی
کتابوں کا امتحان جاری کریں گے مگر صرف یہی نہیں بلکہ اور بھی کئی ایک اہم باتیں ہیں۔
مثلاً یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ وال موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب پر علمی طور پر غور نہیں ہو رہا یعنی ایک
مضمون جہاں جہاں آیا ہو، وہاں سے اکٹھا کیا جائے اور پھر نتیجہ نکالا جائے ۔ جہاں کوئی
اختلاف نظر آئے اُس کے متعلق غور کیا جائے کہ اُس کے دور کرنے کی کیا صورت ہے۔ یہ
کام یونیورسٹی ہی کر سکتی ہے اور اس طرح علمی طور پر بھی خدمت ہو سکتی ہے۔
پس میرے نزدیک ایسا محکمہ ہونا چاہئے جس کے نہ ہونے کی وجہ سے کئی ایک نقائص
ہیں جو چلے جا رہے ہیں اور تعلیم کا سخت نقصان ہو رہا ہے مثلاً مدرسہ احمدیہ میں انگریزی کی
تعلیم رکھی گئی تھی لیکن اوپر نگرانی نہیں ہوتی اس لئے اس کی طرف توجہ نہیں کی جاتی ۔ کئی سال
سے یہ سکیم جاری ہے مگر اس وقت ایک طالب علم بھی پیش نہیں کیا جا سکتا جس نے انگریزی
کا مقرر کردہ سٹینڈرڈ حاصل کر لیا ہو۔ دوسرا نقص یہ ہے کہ ترقی تعلیم کی طرف توجہ نہیں کی جا
سکتی ۔ جو لوگ سکولوں میں پڑھاتے ہیں وہ سکیمیں نہیں سوچ سکتے ۔ نتیجہ یہ ہے کہ آج سے ۱۵
سال پہلے سکول جن لائنوں پر چلایا گیا تھا، اب بھی اُنہی پر چل رہا ہے۔ اس کے لئے الگ
دماغ ہونے چاہئیں جو ان باتوں پر غور کریں اور ان میں ترقی کی سکیمیں پیش کریں ۔
بعض دوستوں نے خرچ کا سوال اُٹھایا ہے ۔ کوئی خرچ ہو یا نہ ہو، سوال یہ ہے کہ
ایسے محکمہ کی ضرورت ہے یا نہیں۔ اگر ضرورت ہے تو خرچ کے ڈر کی وجہ سے اسے چھوڑا
نہیں جا سکتا۔
میں نے یہ باتیں اس لئے بیان کی ہیں کہ آئندہ جو ڈھانچہ تیار کیا جائے اس کی
تیاری کے وقت ان کو مد نظر رکھ لیا جائے ۔ یہ بھی مد نظر رکھ لیا جائے کہ ہم زیادہ اخراجات
برداشت نہیں کر سکتے ۔ بغیر اخراجات میں زیادہ اضافہ کرنے کے ایسے لوگ جو دیندار ہوں
جو دینی تعلیم سے واقف ہوں اور عام تعلیم سے بھی واقف ہوں اُن کو اس کمیٹی میں شامل کر
خطابات شوری جلد اول
۵۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
لیا جائے وہ سکیم بنا کر پیش کریں تا کہ میں اُس پر غور کر سکوں ۔ اب مجلس مشاورت کا کام ختم
ہو گیا ہے اور غالباً یہ پہلی مجلس شوری ہے جس میں سارا ایجنڈ اختم کیا گیا ہے۔ پہلے ضرور کچھ
نہ کچھ بقایا رہ جایا کرتا تھا تھا۔ ۔
اختتامی تقریر اب میں آخری چند کلمات یا ممن ہے زیادہ ہو جائیں کہ کر اس کارروائی
کو ختم کروں گا اور پھر دعا کی جائے گی ۔
پہلی بات میں دوستوں سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اصل چیز روحانیت ہے اگر اس کی
طرف توجہ نہ کی جائے تو جس غرض کے لئے ہم کھڑے ہوئے ہیں وہ باطل ہو جائے گی۔
جب ہم تدابیر اختیار کرتے ہیں یا قانون بناتے ہیں تو یہ بات ہمارے مد نظر ہونی چاہئے کہ
یہ سب ضمنی با تیں ہیں اور انہیں ہم اس لئے اختیار کرتے ہیں کہ ان کے اندر روحانیت کو مخفی
کر دیا گیا ہے یا ان سے وابستہ کر دیا گیا ہے لیکن جس وقت ہم ان چیزوں کی طرف متوجہ
ہوتے ہیں تو ہمارے خیالات روحانیت سے ہٹ کر مادیات کی طرف چلے جاتے ہیں اور
ہم اس خطرہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ روحانیت ٹوٹ نہ جائے اس لئے ہمیں ہمیشہ بیدار رہنا
چاہئے ۔ گو ہم مادیات پر گفتگو کرنے کے لئے مجبور ہیں اور خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت ہم
ایسا کرتے ہیں ۔ چونکہ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ تدابیر سے کام لو اس لئے ہم ان سے کام
لیتے ہیں ورنہ کامیابی کے لئے خدا تعالیٰ پر ہی ہمارا تو گل ہے۔ اگر ہم ہر وقت اپنے دل میں
یہ خیال نہ رکھیں گے تو ہمارے دماغ مادی طور پر غور کرنے کے عادی ہو جائیں گے اور
روحانیت تباہ ہو جائے گی ۔ خوب یاد رکھو ہمارے سارے کام خدا خدا تعالیٰ کے فضل سے ہی
چلتے ہیں۔ میں اس قسم کے دعوے نہیں کیا کرتا کہ مجھے یہ کشوف اور یہ رویا ہوئے۔
ما موروں کے لئے تو ضروری ہوتا ہے کہ ایسا کریں مگر دوسروں کے لئے ضروری نہیں
ہوتا مگر کئی لوگ ایسا کرتے ہیں ۔ مجھے ہمیشہ سے اس بارے میں حجاب رہا ہے اور بجائے
اس کے کہ اس بارے میں اپنے لمبے تجربے سُناؤں میں یہی چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کا
دوسروں سے بھی ایسا ہی سلوک ہو اور وہ بھی اسی طرح لذت حاصل کریں اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے حصہ لیں لیکن بعض طبائع سمجھتی ہیں جو شخص جس چیز کا دعویٰ نہ کرے اُس میں وہ
ہوتی ہی نہیں ۔ اس لئے میں کہتا ہوں روحانیت سے میں نا واقف نہیں ہوں ، شرم کی وجہ سے
XX
خطابات شوری جلد اول
۵۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
اپنی کیفیت بیان نہیں کرتا اور نہ حقیقت یہ ہے کہ روحانیت کے بغیر سلسلہ ہی بیچ ہے۔
تم سکول بناؤ ، کالج بناؤ، یونیورسٹی بناؤ، کچھ بناؤ اگر تمہارے مد نظر یہ بات نہیں کہ یہ
سب ضمنی باتیں ہیں ، اصل مقصد خدا تعالیٰ کا قرب اور اُس کا فضل حاصل کرنا ہے تو پھر کچھ
بھی نہیں ۔ تمام قسم کی ترقیوں کے باوجود اگر تم اپنے اندر تذلیل نہیں محسوس کرتے تو پھر کوئی
ترقی ترقی نہیں بلکہ تنزل ہے۔ بیداری نہیں بے ہوشی ہے، زندگی نہیں موت ہے۔ اس کو
مدنظر رکھنا اور اس کے پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہر احمدی کا اولین فرض ہے ۔ اصل کوشش
اس بات کی ہونی چاہئے کہ نفسوں کے اندر یہ باتیں پیدا ہو جائیں ۔ میں کبھی کبھی اشعار میں
جو بظاہر عشقیہ معلوم ہوتے ہیں خاص باتوں کی طرف اشارہ کر جاتا ہوں ۔ میں نے ایک
شعر میں اسی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے ۔ ۔
ه
خلق و تکوین جہاں راست پر سچ پوچھو تو بات تب ہے کہ میری بگڑی بنائے کوئی
یعنی دُنیا کی ترقی مجھے کیا نفع دے سکتی ہے اگر میرے اندر کوئی ترقی نہیں پیدا ہوئی ۔
اس میں میں نے جماعت کو یہ بتایا ہے کہ ہمارے مدنظر یہ مقصد ہو کہ ہم کو یہ چیز حاصل
ہو۔ اگر ہمیں حاصل نہیں تو پھر ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص تو ریوڑیاں کھا رہا ہے اور دوسرا
منہ چڑا رہا ہے۔ اس نقال کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس کی کوشش تو یہ ہونی چاہئے کہ بجائے
دوسرے کے منہ کی شیرینی پر منہ مارنے کے اس کے منہ میں شیرینی آجائے ۔ پس ہر احمدی
کو روحانیت کی ترقی کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور اس کے لئے کوشش کرنی چاہئے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے سامنے بہت بڑا مقصد ہے۔ جہاں
تک روحانیت کی ترقی میں روک ہے وہ یہی ہے کہ لوگ اس مقصد کو مد نظر نہیں رکھتے اور
ٹھو کر کھا جاتے ہیں۔ بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ میں سمجھتا ہوں ایک شخص حق پر ہوتا ہے مگر
میں سمجھتا ہوں اس بات میں اس شخص کا پڑنا اس کے لئے بھی اور دوسروں کے لئے بھی مغر
ہوتا ہے۔ اُس وقت میں اُسے کہتا ہوں اس حق کو چھوڑ دو ۔ اس پر وہ سمجھتا ہے کہ میں اُس
سے اُس کا حق چھڑاتا ہوں مگر میں حق نہیں چھڑاتا بلکہ اعلیٰ مقصد کی طرف اسے لے جانا
چاہتا ہوں اور اس بات کے پیچھے پڑنے سے جو نقص پیدا ہونا ہوتا ہے اُس سے محفوظ رکھنا
چاہتا ہوں ۔ پس دوستوں کو اعلیٰ مقصد کو مد نظر رکھنا چاہئے اور اُس کے لئے بڑی عظیم الشان
خطابات شوری جلد اول
۵۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
قربانیاں کرنی چاہئیں ۔ خواہ کسی موقع پر اپنے حق کو بھی قربان کرنا پڑے تو کر دینا چاہئے
کیونکہ چھوٹی چیز کو بڑی کے لئے قربان کیا جاتا ہے۔
پھر ہمیں اپنی قربانیوں کو مستقل بنانا چاہئے اور ایک رنگ میں قربانی ساری جماعت
میں چلنی چاہئے ۔ اس وقت ہماری جماعت میں ایسے لوگ ہیں جو بڑی بڑی قربانیاں کرتے
ہیں اور اگر ان سے انتہائی قربانی کا مطالبہ کریں تو وہ اس مطالبہ کو پورا کر دیں گے مگر ایسے بھی
ہیں جو تکالیف میں سے گزرے ہیں لیکن اگر اور قربانی چاہیں تو نہیں کریں گے ۔ یہ دونوں قسم
کے لوگ امراء میں بھی ہیں اور غرباء میں بھی۔ میں ان دونوں قسم کے لوگوں سے کہوں گا اپنے
اعلیٰ مقصد کو مد نظر رکھیں اور خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ تمام دنیوی چیزیں ہمارے اعلیٰ مقصد
کے مقابلہ میں بیچ ہیں اور ساری دنیا کے مقاصد پیچ ہیں اور جب ہمارا مقصد اتنا اعلیٰ ہے تو
ہمارے معہدے بھی بہت اعلیٰ ہیں ۔ پس ہم میں یہ احساس ہونا چاہئے کہ اگر ہمیں دنیا کا
بادشاہ بھی بنا دیا جائے تو ہم جماعت ت احمد احمد یہ یہ کا کا سیکرٹری بننا اس سے سے اعلیٰ ا سمجھیں گے۔
تیسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ نوجوانوں میں اخلاص پیدا کرنے کی کوشش کی
جائے ۔ اس وقت میں جہاں نو جوانوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ مذہب
کی طرف توجہ کریں کیونکہ اس بارے میں بعض میں نقص اور کمزوری نظر آ رہی ہے وہاں
میں اس خوشی کا بھی اظہار کرتا ہوں کہ جماعت میں نئے آنے والوں میں بڑا اخلاص اور
جوش ہے۔ اسی طرح بعض نوجوان بھی ایسے ہیں جن میں بہت اخلاص ہے اور وہ جماعت
کے لئے مفید ثابت ہو رہے ہیں مگر چند کے اخلاص کی وجہ سے جماعت پوری طرح ترقی
نہیں کر سکتی ۔ کوشش یہ کرنی چاہئے کہ سب میں اخلاص پیدا ہو۔ اس وقت جہاں میں ان کو
نصیحت کرتا ہوں وہاں کا رکنوں اور بڑی عمر کے لوگوں سے بھی یہ کہتا ہوں کہ نو جوانوں کی
ہمت افزائی کریں۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بعض جگہ ہمت افزائی کی بجائے
نوجوانوں کے رستہ میں روک پیدا کی جاتی ہے۔ اس میں بڑی عمر والوں کی کوئی ہتک نہیں
اگر نو جوانوں کو کوئی کام کرنے کی توفیق مل جائے ۔ اس سے ہماری ہی عزت بڑھتی ہے
کیونکہ وہ ہمارے ہی قائم مقام بننے والے ہیں ۔ پس ہماری اولادیں اگر ترقی کریں تو یہ
کوئی مضر بات نہیں بلکہ ہمارے لئے اچھی ہے۔
خطابات شوری جلد اول
۵۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
غرض جہاں نوجوان کوئی اچھا کام کریں وہاں اُن پر اعتراض نہ کئے جائیں یا ان کے
کام کو چُھپایا نہ جائے بلکہ اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
پھر میں دوستوں کو قادیان آتے رہنے کے لئے بھی نصیحت کرتا ہوں ۔ انہیں یہاں آتے
رہنے کی کوشش کرنی چاہئے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ میں ضمنی طور
پر یہ بھی کہہ دیتا ہوں کہ ہوزری کی سکیم سرکاری طور پر منظور ہو گئی ہے دوستوں کو چاہئے کہ
اس کے حصے خریدیں ۔ اس کے متعلق میں وہ وعدہ بھی یاد دلاتا ہوں جو گزشتہ سال کی
مجلس مشاورت میں کیا گیا تھا کہ اس کی بنی ہوئی جرابیں وغیرہ استعمال کی جائیں گی۔ صرف
شرط یہ ہے کہ پورے ناپ کی مل جائیں۔ اس سال انشاء اللہ ہوزری کا کام شروع ہو جائے گا۔
اس کے بعد میں ان الفاظ پر اس اجلاس کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے بہت اہم کام
ہمارے سپرد کیا ہے۔ اس : ہے۔ اس میں ذراسی سستی اور غفلت کرنے کی وجہ سے بھی ہم سے بھی ہم پر بہت بڑی
ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ ہم نے ایک طرف اپنی اصلاح کرنی ہے دوسری طرف ہمسایہ
اقوام کی اصلاح کرنی ہے۔ پھر اس قسم کی داغ بیل ڈالنی ہے کہ آئندہ نسلیں محفوظ رہ سکیں۔
ان ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے ہماری مثال اُس ٹیٹری 2 کی سی ہے جس کے متعلق کہا جاتا
ہے کہ جب اُس سے اُلٹے سونے کی وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے کہا اگر آسمان گر پڑے تو
میں اپنے پاؤں پر اُسے پاؤں پر اُسے ٹھہرا لوں گی ۔ مگر خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ وہ ہمیں کا وہ ہمیں کامیاب کرے گا
اُس کے تو کل پر ہم نے شروع کیا ہے ۔ ہمیں دُعا کرنی چاہئے کہ وہ اپنے فضل سے ہمیں
اس کا اہل بنائے ، ہماری کمزوریوں کو نظر انداز کر دے۔ ہمیں کام کرنے کی توفیق بخشے ، اپنی
خاص برکات ہم پر نازل کرے، ہمارے نفوس کو اندھیروں سے دور اور ہمارے قلوب کو
ظلمتوں سے پاک کر دے، ہمارے ضعف اور کمزوری کو دور کر دے، کو دور کر دے، ہماری جہالت کو علم
سے بدل دے، بُعد کو قرب سے بدل دے تا کہ ہم اِس جہان میں اور اگلے جہان میں اس
کے فضلوں کے وارث بن جائیں تاکہ ہم اور ہماری نسلیں اس کا قرب حاصل کر لیں اور
اس دُنیا میں خدا کا فضل نازل ہوتا دیکھ لیں ۔“
دو
دعا کے بعد حضور نے فرمایا۔
66
” میں نے ارادتاً ایک بات شوری کے موقع پر بیان نہیں کی ، میرا منشاء یہ تھا کہ مجلس
خطابات شوری جلد اول
۵۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء
شوری کے ختم ہونے کے بعد بیان کروں گا۔ اب دُعا کے بعد جب مجلس شوری ختم ہو گئی ہے
اس لئے احباب کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔
کشمیر کے متعلق جو کام ہم نے شروع کیا ہوا ہے میں امید کرتا ہوں کہ دو چار ماہ میں
اس کام کا بڑا حصہ اختتام کو پہنچ جائے گا۔ اس کے متعلق میں نے جماعت کو تحریک کی تھی کہ
پہلے چندوں سے زائد ایک پائی فی روپیہ اس کام کے لئے دیں۔ بہت سی جماعتوں نے اس
طرف توجہ کی ہے مگر بہت سی ابھی باقی ہیں۔ پھر یہ بھی تحریک کی گئی تھی کہ دوسروں سے بھی
اس کام کے لئے اصرار کے ساتھ چندہ وصول کریں۔ اس وقت تین چار ہزار روپیہ ماہوار
اس کام پر خرچ ہو رہا ہے اور آمد کی کمی کی وجہ سے ۷ - ۸ ہزار روپیہ قرض لے کر خرچ کیا جا چکا
ہے۔ اگر ہماری جماعتیں اس طرف توجہ کریں تو یہ قرض ادا ہو سکتا ہے۔ احباب یہاں سے
جانے کے بعد خود بھی چندہ بھیجیں اور دوسروں سے بھی چندہ جمع کر کے ارسال کریں اور کم از کم
ایک سال کے لئے یہ بوجھ اُٹھائیں اور دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ کا میابی عطا کرے۔
اب میں دوستوں کو جانے کی اجازت دیتا ہوں جو صاحب اسی وقت جانا چاہیں ، وہ
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۲ء)
ابھی مصافحہ کر سکتے ہیں ۔
بخاری کتاب الدعوات باب استغفار النَّبي صلى الله عليه وسلم (الح)
تذکره صفحه ۱۰۴۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۳۱۲۔ ایڈیشن چہارم
ے تذکرہ صفحہ ۱۰۔ ایڈیشن چہارم
ه تذکره صفحه ۵۰ ۔ ایڈیشن چهارم
زرقانی جلد ۲ صفحه ۳۲۴ مطبوعہ بیروت ۱۹۹۴ء
النساء : ٨
2 ٹیری : ایک پرندہ ہے۔ ٹیری اپریل اور مئی میں انڈے دیتی ہے انہی مہینوں میں اس کی او
آواز سنائی دیتی ہے۔ یہ اپنی ٹانگیں اوپر اٹھا کر سوتی ہے۔