مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۵۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
منعقده ۱۴ تا ۱۶ را پریل ۱۹۳۳ء)
پہلا دن
افتتاحی تقریر مجلس مشاورت منعقدہ ۱۴ تا ۱۶۔ اپریل ۱۹۳۳ء کے آغاز میں حضور نے
دعا کروانے کے بعد تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کی اور پھر
مجلس مشاورت کا افتتاح کرتے ہوئے فرمایا :-
ہمارے کام کی اہمیت میام آج یہاں ایک ایسے کام کے لئے جمع ہوئے ہیں جس کے متعلقی
متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ پہلے آسمان پر طے کیا گیا، پھر
زمین پر نازل کیا گیا۔ گویا جو کام آج ہم نے کرنا ہے وہ اس رنگ میں ہونا چاہئے جس
رنگ میں کہ آسمان پر اُسے طے کیا گیا تھا ۔ جس چیز کو خدا تعالیٰ نے دنیا میں پھیلانے کا وعدہ
کیا ہے اور جس کام کو کامیاب کرنے کا اس کی طرف سے وعدہ ہے وہ وہ کام نہیں جو زید یا
بکر کرتا ہے یا زید یا بکر کرے گا بلکہ وہ ہے جسے خدا نے آسمان پر طے کیا ۔ پس ہمارا یہ خیال
کرنا حماقت ہو گی کہ جو کام ہم کریں گے وہ دُنیا میں پھیل جائے گا یا جس کام کو ہم
کریں گے اُس کا مقابلہ دُنیا نہ کر سکے گی ۔ ایسا نہ کوئی وعدہ قرآن میں ہے نہ حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں ۔ ایک ہی وعدہ ملتا ہے قرآن میں بھی اور حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات میں بھی ۔
قرآن کریم میں خدا تعالیٰ کا وعدہ قرآن کریم میں تو اللہ تعالی نے عمومی طور پر
وعدہ کیا ہے کہ جو اللہ کے دین کی تائید کرنے
کے لئے اور اس کی منشاء کو پورا کرنے کے لئے کھڑے ہوں، اللہ انہیں ضرور کامیاب کرتا ہے

خطابات شوری جلد اول
۵۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اور وہ دنیا میں کامیاب ہو کر رہتے ہیں ۔ چنانچہ فرمایا ۔ كتَبَ اللَّهُ لَأَغْلِبَنَ أَنَا وَ رُسُلِي
یا کہ میں اور میرے بھیجے ہوئے یعنی وہ جو میرے بتائے ہوئے طریق کے مطابق کام
کرتے ہیں ۔ ہمیشہ غالب رہتے ہیں یا یہ فرمایا کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا فَإِنَّ حِزْبَ اللَّهِ هُمُ
الْغَلِبُون نے جو حزب اللہ ہوں گے وہ کامیاب ہوں گے یعنی وہ اللہ کی فوج میں داخل
ہوں گے اور فوج اپنی منشاء کے مطابق نہیں لڑا کرتی بلکہ اعلیٰ افسر کے حکم کے ماتحت لڑتی
ہے ۔ اس لئے حزب اللہ سے مراد یہی ہے کہ وہ جو خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کی
کوشش کرتے ہیں وہ غالب رہتے ہیں ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کا وعدہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے ساتھ خدا تعالیٰ
کا جو وعدہ ہے وہ بھی یہی ہے۔ خدا تعالیٰ نے آسمان پر ایک فیصلہ کیا اور کہا کہ میں اسے دنیا
میں جاری کروں گا ۔ اب جو اُسے جاری کرنے کے لئے کھڑا ہو گا وہ غالب ہوگا اور جو اس
کے مقابلہ پر کھڑا ہو گا وہ مقہور اور مغضوب ہوگا ۔ کامیاب وہی ہوگا جو خدا تعالیٰ کے منشاء کے
مطابق کام کرے گا نہ کہ وہ جو اپنی سکیم کے ماتحت کام کرے گا۔
ہماری حالت اب غور کرو یہ بات ہمارے لئے اس کام کو کتنا نازک بنا دیتی ہے۔ ایک
طرف ہم نے اُن کو جو ہمارے عزیز واقارب ہیں ہمارے لئے خون بہانے
کو تیار ہیں چھوڑا، اُن سے الگ ہوئے ۔ دوسری طرف دُنیا نے ہمیں چھوڑ دیا۔ ایسی حالت
میں اگر ہمارے مقاصد خدا تعالیٰ کے مقاصد کے مخالف ہوں تو ہماری مثال ( خدا تعالیٰ اپنی
پناہ میں رکھے ) خَسِرَ الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ کی ہوگی ۔ اگر دنیا کو ہم نے خود چھوڑ دیا اور پھر
خدا تعالیٰ کے وعدہ اور منشاء کے مطابق کام نہ کر کے خدا تعالیٰ کو ناراض کر دیا اور اُس نے
ہمیں چھوڑ دیا تو غور کرو اس حالت میں ہمارے لئے کوئی بھی جگہ رہ جاتی ہے؟ پس ہمارا
معاملہ بڑا ہی نازک ہے۔ یہ نہیں کہنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ کا منشاء ہمیں معلوم ہے کیونکہ جہاں
تفصیلات ہوں وہاں بھی دقتیں ہوتی ہیں ۔ قرآن کریم موجود ہے مگر مسلمانوں نے اس کے
معانی کو غلط سمجھا اور خدا کے غضب کے مورد ہو گئے ۔ جب تفصیلات کے ہوتے ہوئے بھی
انسان کو ٹھوکر لگ سکتی ہے تو جو بات اشاروں میں بیان ہو اُس کے متعلق کتنا خطرہ ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۵۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
خدا تعالیٰ کی صفات کے متعلق مسلمانوں کی غلطی اللہ تعالیٰ نے اپنی صفات
قرآن کریم میں تفصیل سے
بیان کیں مگر مسلمانوں نے کچھ کا کچھ بنا لیا ، حتی کہ ایک عقلمند ان پر ہنس پڑے گا اور ایک
دردمندان کوسن کر رو پڑے گا ۔ بھلا کون ایسے خدا کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے
جس کے متعلق کہا جائے کہ چند انسانوں کے سوا باقی سب کو از لی لعنت میں گرفتار کر دے گا۔
کیا خدا تعالیٰ پر ایمان لانے والا ایک منٹ کے لئے بھی خیال کر سکتا ہے کہ وہ رحیم و کریم
ہستی اپنے بندوں کو ضلالت میں ڈال کر چھوڑ دے گی؟ لیکن آجکل مسلمان یہی کہتے ہیں کہ
سوائے مسلمان کہلانے والوں کے باقی سب کو خدا تعالیٰ ہمیشہ کے لئے جہنم میں ڈال دے گا۔
اسی طرح کیا کوئی سمجھدار انسان یہ تسلیم کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف بنی اسرائیل
میں نبی بھیجے اور باقی ساری دنیا کو اس نے چھوڑ دیا کہ تباہ ہو، وہ ممالک جنہوں نے اخلاقی
علوم اور فلسفہ کو ترقی دینے کے لئے صدیاں صرف کر دیں ، وہ ممالک جو خدا تعالیٰ سے ملنے
کے لئے سینکڑوں سال کوشش کرتے رہے، وہ روحیں جو روحانی پانی کے لئے تڑپتی رہیں،
خدا تعالیٰ نے ان سب کو نظر انداز کر دیا اور جب ہدایت بھیجی تو صرف بنی اسرائیل کے لئے
بھیجی؟ اس بات کو کون مان سکتا ہے۔ ایک شخص قرآن کریم میں الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے
پڑھتا ہے اور پوچھتا ہے بتاؤ خدا نے سب کی کیا ربوبیت کی ؟ تو اُسے کہتے ہیں دیکھو خدا
سب کے لئے بارش برساتا ہے ، سب کے لئے سورج چڑھاتا ہے، سب کو ہوا پہنچاتا ہے مگر
جب روحانیت کے متعلق پوچھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ صرف بنی اسرائیل کے لئے مخصوص تھی ۔
یہ سب باتیں بالوضاحت بیان کر دی گئی تھیں آخر کس بات کی ضرورت تھی ۔ قرآن کریم کی
آیت ہے ۔ ان منْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيمَا نَذِيرُ یہ کھلی آیت ۔ آیت ہے، ایسی گھلی کہ جس
کے دو معنی نہیں ہو سکتے مگر باوجود اس کے مسلمانوں نے اس بات کو چھوڑ دیا۔ پس جب
نصوص کی موجودگی میں ٹھوکر لگ گئی اور جب تفصیلات کے باوجود مسلمان غلطی میں مبتلا ہو
گئے تو جہاں صرف اشارات ہوں وہاں ٹھوکر لگنے کا اور بھی زیادہ خطرہ ہے ۔
مجلس مشاورت میں پیش ہونے والے امور ہم اس مجلس میں جن امور پر غور
کرنے کے لئے بیٹھتے ہیں وہ عموماً

خطابات شوری جلد اول
۵۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
وہی ہوتے ہیں جن کے متعلق فیصلہ کرنا خدا تعالیٰ نے ہم پر چھوڑا ہے تا کہ ہم عقل دوڑائیں
اور استنباط کریں۔ پھر ہمارے لئے کس قدر خطرات ہیں۔ اگر خدانخواستہ ہمارے تمام فکر،
تمام سوچ اور تمام غور کا نتیجہ ایک ایسا پروگرام ہو جو خدا تعالیٰ کے منشاء کے خلاف ہو تو ہم یہ
اُمید نہیں کر سکتے کہ ہم اس لئے کامیاب ہو جائیں گے کہ احمدیوں نے وہ پروگرام تجویز کیا
ہے۔ اس حالت میں اس پروگرام کو اُسی طرح ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جائے گا جس
طرح کسی اور کے پروگرام کو لیکن اگر ہمارا پروگرام خدا تعالیٰ کے منشاء کے مطابق ہوگا تو یقیناً
خدا تعالیٰ کے فرشتے اس کے جاری کرنے میں لگ جائیں گے اور ہر قدم پر خدا تعالیٰ کی
نصرت ہمارے شامل حال ہوگی ۔
وہ سا ذریعہ
خدا تعالیٰ کی منشاء معلوم کرنے کی ضرورت مگر سوال یہ ہے کہ وہ کون سا ذرا
ہے جس سے ہم معلوم کر سکیں کہ
سے
خدا تعالیٰ کا منشاء کیا ہے؟ اس کے لئے کوئی نہ کوئی ذریعہ ہونا چاہئے ۔ اگر نہیں تو پھر ضرور ہم
ٹھوکر کھائیں گے ۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ پیشتر اس کے کہ مجلس مشاورت کی کارروائی
شروع ہو بعض باتیں بیان کر دوں ۔
پہلی چیز جو قرآن کریم سے معلوم ہوتی ہے اور جس سے پتہ لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی
که
نصرت اور تائید کس طرح حاصل ہوتی ہے اور وہ اپنا منشاء کس طرح ظاہر کرتا ہے وہ یہ ہے
انسان إياك نعبد ے کہتا ہے ۔ یہ نہایت ہی ظلم ہوگا ایت ہی ظلم ہو گا قرآن پر اور نہایت ہی ظلم ہوگا
اسلام پر اگر ایات نَعْبُدُ کے یہ معنی کریں کہ ہم نماز پڑھتے ہیں۔ نماز پڑھنے کا وقت تو
ایک خفیف وقت ہوتا ہے۔ غور کرو دن رات کے ۲۴ گھنٹوں میں سے کتنا وقت نماز کے لئے
صرف کیا جاتا ہے؟ اگر نماز کے لئے تین چار گھنٹے بھی سمجھ لئے جائیں بلکہ ۲۳ گھنٹے بھی اگر
ہم اس کے لئے دیتے ہیں اور ایک گھنٹہ نہیں دیتے تو بھی شرک کرتے ہیں۔
عبودیت کے
کے معنی پس ایاک نعبد کے یہ معنی نہیں کہ ہم نماز ، روزہ وغیرہ عبادات
بجالاتے ہیں۔ عبودیت کے معنی تذلل کے ہوتے ہیں یا ایسی صورت
اختیار کرنا جو اس چیز کی ہوتی ہے جو دوسرے کا عکس قبول کر لیتی ہے۔ مثلاً نرم مٹی یا نرم موم
یا نرم لاکھ ہے، یہ چیزیں دوسری چیز کے نقش قبول کر لیتی ہیں ۔ پس جب ہم اياكَ نَعْبُدُ

خطابات شوری جلد اول
۵۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
کہتے ہیں تو اس سے مراد چند محدود عبادتیں نہیں لیتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی مہر کے
نقش قبول کرنے کے لئے اپنے نفس کو تیار کرتے ہیں اور یہ سوتے جاگتے ، چلتے پھرتے،
اُٹھتے بیٹھتے، ہر وقت اور ہر حالت میں کہہ سکتے ہیں۔ الہام اور رویا اکثر سوتے میں ہی
دکھائے جاتے ہیں اور سوتے ہوئے خدا تعالیٰ کے انعام کا الہام، کشف، رؤیا اور خواب کی
صورت میں جاری رہنا بتا تا ہے کہ سوتے وقت بھی دل نقش قبول کر سکتا ہے ۔ الہام ، کشف،
خواب اور رویا عموماً رات کو ہی ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ یہ کہ سوتے میں دماغ خالی
ہوتا ہے اور وہ خوب نقش قبول کر سکتا ہے۔ اس سے عبودیت کے متعلق یہ اصل معلوم ہوا کہ
بالکل خالی الذہن ہو جانا چاہئے ۔
خدا تعالیٰ کا منشاء معلوم کرنے کا طریق پس جب ہم خدا تعالیٰ کا نقش قبول کرنا
چاہیں ، اُس کا منشاء اپنے لئے معلوم کرنا
چاہیں تو بالکل خالی الذہن ہو کر آئیں ۔ اب اگر ایک شخص مجلس میں یہ خیال لے کر آتا ہے
کہ میں اپنی فلاں بات منواؤں گا تو وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ کو اس ہال سے باہر ہی چھوڑ آتا
ہے۔ لیکن ایک اور آتا ہے جو کہتا ہے میں خدا تعالیٰ کا ناچیز بندہ ہوں میں اپنے سب نقش
مٹاتا ہوں اور خدا تعالیٰ کے سامنے قلب کی صاف تختی پیش کر کے کہتا ہوں آ اور اس پر اپنی
مہر لگا۔ ہر وہ شخص جو اس خیال کے ساتھ آیا اور اُس نے یہ کہا وہ صحیح کہتا ہے اُسے خدا تعالیٰ
کی نصرت حاصل ہو گی لیکن وہ جو ایسا نہیں کہتا وہ خدا کی نصرت سے محروم رہے گا۔ خواہ وہ
اچھی بات کے لئے یہ خیال کرے یا بُری بات کے لئے ۔
کامیابی کس چیز کو حاصل ہوتی ہے۔ یہ غلط ہے کہ ہر نیکی دنیا میں کامیاب ہوتی ہے اگر ایسا ہوتا تو اسلام کو اس زمانہ میں کیوں
ناکامی ہوتی ۔ جو چیز جیتی اور کامیاب ہوتی ہے وہ تعبد والی حالت ہے۔ وہ نقش جیتتا ہے
جو خدا تعالی تازہ تازہ لگاتا ہے۔ صرف وہی زندگی ہوتی ہے۔ اس کے سوا باقی سب موت
ہی موت ہے۔ پس اگر اياك نعبد کہیں اور دل کو صاف کر لیں ۔ خدا تعالیٰ کے سامنے
اخلاص سے کہیں کہ ہماری نہیں تیری ہی مرضی پوری ہو۔ ہم نے دل خالی کر کے تیرے کر کے یہ
سامنے پیش کر دیا ہے، اب اس میں وہ ڈال جو تیری مرضی کے مطابق ہے تو پھر ممکن نہیں کہ

خطابات شوری جلد اول
۵۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
خدا تعالیٰ کے حضور اس طرح گریں اور وہ اپنا منشاء بتانے سے محروم رکھے۔ اس طرح ہم اُس
کا صحیح منشاء پالیں گے اور اس فیصلہ پر پہنچ جائیں گے جو خدا تعالیٰ نے آسمان پر کیا ہوا ہے۔
6
تجربہ شدہ صداقت یہ ایسی چیز ہے ، اتنی بڑی صداقت ہے اور اتنی دفعہ میں نے اس
کا تجربہ کیا ہے کہ دنیا کی موجودات اور مشاہدات میں سے اسے
زیادہ ہی یقینی سمجھتا ہوں۔ میں نے اپنی ذات کے متعلق دیکھا ہے جب بھی خدا تعالیٰ کے
لئے نفس کو خالی کیا ، اتنی معلومات حاصل ہوئیں جو پہلے وہم وگمان میں بھی نہ تھیں ۔ خدا تعالیٰ
کے فرشتے ایسی کھڑ کی کھول دیتے ہیں کہ یوں معلوم ہوتا ہے سارے علوم اسی میں سے گزر
کر جاتے ہیں۔ پس اگر کوئی اپنے آپ کو سچ مچ خدا تعالیٰ کے آگے ڈال دے تو خدا تعالیٰ
اُسے اُس مقام پر پہنچنے کی توفیق دے گا جہاں اُس کا منشاء ظاہر ہو جاتا ہے۔ کبھی اس کے
اپنے دل کے ذریعہ، کبھی الہام کے ذریعہ جیسے انبیاء کو ۔ کبھی غیر نبی بھی ذریعہ بن جاتا ہے
جیسے اذان ہے ۔ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو الہام نہیں کی گئی تھی بلکہ ایک صحابی کو
الہام کی گئی تھی ۔ پس دیکھو اتنی برکت والی چیز براہ راست رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کو نہ بتائی گئی بلکہ آپ کے ایک ادنے غلام اور خادم کے ذریعہ بتائی گئی ۔ جب اللہ تعالیٰ کے
نبیوں تک کو شریعت کے امور بعض غیر نبیوں کے ذریعہ سے بتائے جاتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ
عقل میری یا آپ کی ہی صحیح ہو۔ ہو سکتا ہے کہ ہمیں اپنے چھوٹے سے چھوٹے بھائی کے
ذریعہ ایسی بات بتائی جائے کہ وہ ہمیں کامیابی تک پہنچا دے۔
راتعالیٰ کی طرف سے راہنمائی ہم میں جو فرق ہے وہ اُس سے بہت کم ہے جو
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ
کے غلاموں میں تھا مگر خدا تعالیٰ نے دنیا کو جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
ذریعہ نور عطا کیا وہاں کچھ آپ کے غلاموں کے ذریعہ بھی عطا کیا ۔ اسی طرح عقل خدا تعالیٰ
نے اسی طرح تقسیم کی ہے کہ کوئی بات کسی کی عقل میں آ جاتی ہے اور کوئی کسی کی عقل میں ۔
اور اسی طرح خدا تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ اس کی نعمت کا چھینٹا ہر ایک پر پڑا ہے۔ پس اگر ہم
اپنے ذہنوں کو خالی کر کے اور یہ سمجھ کر کہ ہم اپنے نفس پر بھروسہ نہ کریں گے بلکہ صحیح اور
درست بات جہاں سے ملے گی اُسے قبول کر لیں گے، کام کریں تو خدا تعالیٰ خود ہماری

خطابات شوری جلد اول
۵۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
راہ نمائی کرے گا ۔ اياك نعبد میں یہی بتایا گیا ہے کہ اگر خدا کا منشاء معلوم کرنا چاہتے
ہو، اُس کی نصرت حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنے ذہن کو بالکل خالی کر دو ۔
ہر وقت دُعائیں کرو دوسری بات رايات نستعین کے بتائی ہے ۔ اگر اپنی خالی تختی
کو کسی گوشہ میں رکھ چھوڑو تو اس پر کون لکھتا ہے۔ اگر اس پر کچھ
لکھنا چاہتے ہو تو لکھنے والے کے پاس لے جاؤ۔ پس پہلے تو اپنے خیالات اور ارادوں کو
بھول جاؤ اور پھر خدا تعالیٰ سے دعائیں کرو کہ ہمارے دل کی تختی خالی ہو گئی ہے تو آ اور اس
پر لکھ۔ اس کے لئے یہ ضروری نہیں کہ ایک گوشہ میں جائیں اور مصلی بچھا کر اور جھک کر دعا
کریں بلکہ یہ دعا ہر وقت ہو سکتی ہے۔ جو یہ خیال کرتا ہے کہ دُعا صرف مصلے پر بیٹھ کر ہی ہو
سکتی ہے وہ بیوقوف ہے ۔ ہم ہر سانس جو لیتے ہیں اس میں بیسیوں جراثیم اپنے اندر کھینچ لیتے
ہیں۔ ہر نظر جو ڈالتے ہیں اس میں کئی قسم کے گناہوں کی کشش ہوتی ہے۔ ہر چیز جو چُھوتے
ہیں بیسیوں قسم کی مضرتیں اپنے اندر رکھتی ہے غرض ہمارا جسم بیسیوں رستوں سے زہر کھینچ رہا
ہے، اور بیسیوں قسم کا زہر کھینچ رہا ہے۔ ایسی حالت میں دُعا وہی ہے جو ہر وقت ہمارے
ساتھ رہتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک صوفی کا قول بیان فرمایا کرتے
تھے کہ مومن کی حالت کا نقشہ یہ ہوتا ہے کہ دست در کار دل با یار ۔ پس جو انسان ہر وقت دُعا
میں لگا ہوتا ہے وہی ايات نستعین پر عمل کرتا ہے۔ غرض اپنا نفس خالی کرنے کے بعد یہ
کام کرنا چاہئے کہ واحد خدا کے ساتھ اپنی روح کو ملا دیں اور یوں سمجھیں کہ ہمارا قلب ایک
سفید کاغذ ہے جس پر خدا کا قلم چل رہا ہے۔ یہ احساس جو کیفیت پیدا کرتا ہے وہ رایات
نستعین کے ماتحت پیدا ہوتی ہے اور اس کے بغیر صحیح نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ اس کے بعد
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم کہنے کا حق ہوتا ہے ۔ یعنی اوّل خلو قلب پیدا کریں،
پھر خدا تعالیٰ سے وابستگی پیدا کریں، اس کے بعد منہ سے یہ دُعا کہیں ۔
ایک گر کیا کہیں ؟ اس کے متعلق گر بتاتا ہے کہ محض صداقت انسان کو کامیاب نہیں کرتی۔
بہت لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہوا ہے کہ وہ کہتے ہیں ایک صداقت اختیار کر کے اس کے
ذریعہ کامیاب ہو جاؤ۔ جیسے عیسائی ہیں وہ کہتے ہیں رحم ایک صداقت ہے اسی کو اختیار کرنے
سے کامیابی حاصل ہو سکتی ہے خواہ دوسرے حالات کو نظر انداز کر دیا جائے۔ گورحم بہت

خطابات شوری جلد اول
۵۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اعلیٰ صداقت ہے مگر جس دنیا میں خدا تعالیٰ نے ہمیں پیدا کیا ہے اس میں اور حالات بھی
پیش آتے ہیں اور ان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔ ایک طبیب کہتا ہے کہ سب سے عمدہ
غذائیت مثلاً گیہوں میں ہے لیکن چند دن کے پیدا شدہ بچہ کو اگر یہ غذا دیں تو وہ زندہ نہ رہ
سکے گا۔ اُس کو اس سے ادنی غذائیت والی چیز یعنی دودھ جس میں گیہوں کی نسبت بہت کم
غذائیت ہوتی ہے دیا جائے گا تب وہ بچے گا ۔ اسی طرح اگر سب کو دودھ دے دیں اس
لئے کہ اس کا فضلہ کم ہوتا ہے تو بہت لوگ بیمار ہو جائیں گے کیونکہ فضلہ کا ہونا بھی صحت کے
لئے ضروری ہوتا ہے۔ اِس سے بُھوک کی حد بندی ہوتی ہے ورنہ انسان اندازہ سے بہت
زیادہ کھا جائے ۔ یہی حال روحانیت کا ہوتا ہے۔ اگر کہو خواہ کوئی کچھ کہے اُسے کچھ نہ کہو یا
کوئی ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا اُس کی طرف پھیر دو تو یہ کامیاب تعلیم نہیں ۔ کامیاب
تعلیم وہی ہوسکتی ہے جو دوسری چیزوں کے ساتھ مل کر مفید ثابت ہو۔
مومنوں کی معیت اختیار کرنا خدا تعالیٰ فرماتا ہے تمہارا کام یہ ہے کہ مومنوں کی
معیت اختیار کرو۔ یہی وجہ ہے کہ جب حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ نے منی میں حج کے دنوں میں چار رکعت پڑھیں جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم نے دو رکعت پڑھی تھیں تو بعض صحابہ میں جوش پیدا ہوا لیکن سب نے آپ کے
پیچھے چار رکعت ہی ادا کیں ۔ اس کے متعلق ایک صحابی عبداللہ بن مسعودؓ نے دوسرے صحابی
حضرت عبدالرحمن سے پوچھا آپ کو معلوم ہے عثمان نے کیا کیا ؟ انہوں نے کہا ہاں معلوم
ہے چار رکعت پڑھی ہیں لیکن میں نے تو دو رکعت ہی نماز ادا کی ہے۔ عبداللہ بن مسعودؓ نے
کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تو دو رکعت ہی ثابت ہیں مگر میں نے سُنا خلیفہ وقت
نے چار پڑھائی ہیں میں نے بھی چار ہی پڑھیں لیکن نماز سے فارغ ہو کر میں نے یہ دعا کی
که خدایا! میری دو رکعت ہی قبول کیجیو کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو ہی پڑھا
کرتے تھے ۔
تو کوئی اکیلی چیز اچھی نہیں ہوتی ۔ اس کے پیچھے جو باتیں ہوتی ہیں ان کا اگر خیال نہ
رکھا جائے تو نقصان ہوتا ہے۔ اگر ہم ایک عمارت تعمیر کرنا شروع کریں اور ایک معیار مقرر
کر دیں کہ اس درجہ کے کام کرنے والے معمار کام کریں تو ایسے چند ہی مل سکیں گے اور

خطابات شوری جلد اول
صدیوں میں جا کر عمارت تیار ہو گی ۔
۵۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
کامیابی حزب اللہ کو حاصل ہوتی ہے ان امان الله الْمُسْتَقِيمَ که صداقت ملے لیکن صراط
الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ 2 کے ساتھ ہو یعنی ساری جماعت کے ساتھ رہیں کیونکہ کامیابی
حزب اللہ کو ہی حاصل ہوتی ہے۔ ایک دفعہ صحابہ نے جوش میں آ کر سواریوں کو تیز چھوڑ دیا
تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ رِفقاً بِالْقَوَارِيرِ رِفْقاً بِالْقَوَارِيُرِ رِفقاً
بِالْقَوَارِيرِ یعنی عورتوں کا بھی خیال رکھنا۔ اس حکم سے آپ نے پ نے جہاد کرنے والوں میں
بھی اضافہ فرما دیا ورنہ کم طاقت کے لوگ پیچھے رہ جاتے اور تھوڑے کام کر سکتے ۔
اس بات کو ہر موقع پر مدنظر رکھنا اور ایسا طریق اختیار کرنا چاہئے کہ اعلیٰ درجہ حاصل
کرنے والے بھی اسے اختیار کر سکیں لیکن کمزوروں کے لئے بھی موقع ہو۔ مثلاً حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے وصیت کے متعلق یہ رکھا ہے کہ ۳ را حصہ تک کی جا سکتی ہے لیکن
۱۰ را حصه تک حد مقرر فرمائی ہے۔ اس حد تک جو دیتا ہے وہ اپنا فرض ادا کرتا ہے۔ پس اس
آیت میں جس بات کی ہدایت کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ یہ بات مد نظر رکھو کہ جماعت کے ساتھ
چلنا ہے، صرف خود ہی نہیں آگے نکلنا ۔
غرور سے بچو پانچواں گر یہ بتایا کہ جب صبح نتیجہ پر پہنچ تو پھر اس ٹھوکر سے بچو کہ
تمہارے دل میں غرور پیدا ہو اور تم سمجھنے لگو کہ ہم نے یہ کام کیا ہے۔
فرمایا تم کام کرنے والے نہیں ۔ جو ايّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ کہتا ہے اُسے یہ
کہتے ہوئے شرم نہیں آتی کہ میں نے یہ کیا ۔ اُدھر تو وہ خدا سے مانگتا ہے اور ادھر کہتا ہے
میں نے کیا۔ اُسے تو جو کچھ ملا خدا نے دیا۔ تو فرمایا اس کے بعد دو حالتیں مدنظر رکھنی
چاہئیں ۔ ایک تو یہ کہ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ نہ بننا چاہئے ۔ یعنی کام کرنے کے بعد یہ
خیال نہ پیدا ہو کہ ہم نے کیا ہے بلکہ یہ کہ خدا نے ہی کیا ہے۔ دوسرے مارتین نہ بننا ۔ جو
کچھ کرو اسے اپنا مقصود نہ بنانا بلکہ اصل مقصد خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا قرار دینا۔ غرض
إيَّاكَ نَعْبُدُ سے چلتے چلتے انسان فتح تک پہنچتا ہے اور اس میں خدا تعالیٰ کو ہی فتح دینے
والا سمجھتا ہے مگر اس پر یہ نہیں سمجھتا کہ سب کام ختم ہو گیا بلکہ پھر خدا تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوتا

خطابات شوری جلد اول
۵۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
ہے اور سورہ فاتحہ کی ابتدا کی طرف رجوع کر کے کہتا ہے ۔ الْحَمْدُ يَتُو رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔ اس
طرح یہ چکر جاری رہے تب انسان خدا تعالیٰ کا قرب حاصل کر سکتا اور اس میں ترقی پا سکتا
ہے ورنہ اگر یہ چکر جاری نہ رہے تو ترقی نہیں ہو سکتی ۔
قوموں کے مٹنے کی وجہ دنیا میں تمام قو میں جو مئیں تو اس لئے کہ ایک مقصد حاصل
کرنے کے بعد وہ اپنے لئے نیا مقصد نہ پیدا کر سکیں اور جب
نیا مقصد سامنے نہیں ہوتا اُسی دن سے تباہی شروع ہو جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ نے سورہ فاتحہ میں
یہ بتایا ہے کہ ترقی کبھی ختم نہیں ہوتی اور تم ولا الضالین کہہ کر چپ نہیں ہو سکتے ۔ انسان
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے شروع ہو کر ولا الضالین تک جب ایک عالم طے کر
لیتا ہے اور پھر الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ پڑھتا ہے تو دیکھتا ہے کہ ایک اور ترقی کا مقام
اُس کے سامنے ہے تب وہ اس کے لئے کوشش کرنے میں لگ جاتا ہے۔
غرض سورہ فاتحہ میں جو گر بتایا گیا ہے اس پر عمل کرنے سے ہی کامیابی حاصل ہو سکتی
ہے۔ پس اس وقت میں ایک نصیحت تو یہ کرنا چاہتا ہوں کہ احباب مجلس مشاورت میں
خالی الذہن ہو کر بیٹھیں اور خدا تعالیٰ سے وابستگی پیدا کریں اور دُعائیں کریں کہ خدا تعالیٰ
صحیح راستہ دکھائے پھر کامیاب ہونے کے لئے اس بات کو بھی مدنظر رکھیں کہ رِفقاً
بِالْقَوَارِير - جماعت میں کمزور بھی ہیں وہ بھی ساتھ چل سکیں ۔ پھر جب پیدا نہ ہو۔ اور جب
اس سے بچیں تو پھر کام ختم کر کے بیٹھ نہ رہیں بلکہ نئے سرے سے کام شروع کر دیں ۔ ہمارا
خدا رَبُّ الْعَالَمِينَ ہے۔ غیر محدود ترقیاں اس کے پاس ہیں۔ ایسی غیر محدود جو کبھی ختم
نہیں ہوسکتیں ۔ پھر ہم ان کے حصول کے لئے مسلسل کوشش کیوں نہ کرتے رہیں ۔
چند باتیں اس کے بعد عام عارضی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اختصار کے
باتیں بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
د
کے ساتھ چند
اول یہ کہ قادیان کے دوستوں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ باہر سے جو دوست
آئے ہوئے ہیں انہیں بولنے کا زیادہ موقع دیں۔ یہاں کے دوست ہر وقت مشورہ دے
سکتے ہیں لیکن باہر کے دوستوں کو کم موقع ملتا ہے لیکن ایک بات اور بھی مد نظر رکھنی چاہئے اور ، ملتا اور مد
وہ یہ کہ جو ناظر صاحبان ہیں اُن کا فرض ہے کہ اگر کوئی بات کسی غلط فہمی کی وجہ سے لمبی ہو

خطابات شوری جلد اول
۵۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
رہی ہو تو وہ صحیح بات پیش کر دیں۔ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کوئی صاحب ایک بات بیان کرتے
ہیں لیکن اس کے متعلق انہیں غلط فہمی ہوتی ہے اور پھر اس پر بات لمبی ہوتی چلی جاتی ہے مگر
متعلقہ ناظر اس کی اصلاح نہیں کرتا، ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دوست جب کوئی بات پیش کرنا چاہیں تو آپس میں
خطاب نہ کریں ۔ یہ بات دینی اور دنیوی دونوں لحاظ سے ناجائز ہے۔ اس مجلس مشاورت کا
مطلب یہ ہے کہ خلیفہ آپ صاحبان سے مشورہ لے رہا ہے اس لئے بات کرتے وقت
مخاطب خلیفہ ہی ہونا چاہئے ۔ یہ معمولی بات نہیں اس کی وجہ سے انسان کئی قسم کی ٹھوکروں
سے بچ جاتا ہے۔ جب انسان کسی کو مدِ مقابل سمجھ کر کوئی بات کرتا ہے تو اُسے غصہ آ جاتا
ہے لیکن جب مخاطب خلیفہ ہوگا تو پھر غصہ نہیں آئے گا ۔ پس احباب کو یہ بات ہمیشہ مدنظر
رکھنی چاہئے کہ ایسے مواقع پر خلیفہ کو مخاطب کر کے بات کی جائے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ
بات کرتے وقت خلیفہ کا لفظ بولا جائے بلکہ یہ ہے کہ گفتگو کا رُخ اس کی طرف ہو ۔
پھر یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ گفتگو مختصر اور با دلائل کی جائے۔ بعض لوگ تقریر
کرتے وقت ایسی تفاصیل میں پڑ جاتے ہیں جو اصل بات سے دور ہوتی ہیں ۔ چونکہ وقت کم
ہوتا ہے اور قابلِ مشورہ معاملات زیادہ، اس لئے مختصر بات کرنی چاہئے ۔
ایک بات کو دہرایا نہ جائے ایک اور بات جو گزشتہ اجلاسوں کی تربیت کے سبب سے
سے کم تو ہو رہی ہے لیکن چونکہ ہر سال نئے نمائندے
بھی آتے ہیں ، اس لئے گلی طور پر بند نہیں ہوئی اور وہ یہ ہے کہ ایک ہی بات کو دُہرایا جاتا
ہے۔ یہاں جو دوست گفتگو کرتے ہیں وہ ووٹ دینے کے لئے نہیں بلکہ دلائل بیان کرنے
کے لئے کرتے ہیں اس لئے نئی دلیل بیان کرنی چاہئے اور بیان شدہ دلیل کو دہرانا نہیں
چاہئے ۔ ووٹ اس وقت ہوتا ہے جب کھڑے ہونے کے لئے کہا جاتا ہے۔ علاوہ اس کے
کہ اس طرح وقت ضائع ہوتا ہے یہ بھی ہوتا ہے کہ بار بار کی تکرار عقل اور فکر پر بُرا اثر
ڈالتی ہے۔ کئی طبائع خیال کرتی ہوں گی اور کرتی ہیں کہ ایسے اصحاب مجلس میں سوتے رہتے
ہیں اور جو کچھ بیان کیا جاتا ہے سُنتے نہیں اس لئے وہی کہنا شروع کر دیتے ہیں جو دوسرے
کہہ چکے ہوتے ہیں ۔ اسی طرح یہ اثر پیدا ہوتا ہے کہ ہم اس سنجیدگی سے اس مقام پر نہیں
۔

خطابات شوری جلد اول
۵۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
بیٹھتے جس سے کہ بیٹھنا چاہئے ۔ ہم یہاں اللہ تعالیٰ کے نائب اور خلیفہ بن کر بیٹھے ہیں۔
ملائكة الله کا زمین پر نمونہ بن کر بیٹھے ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ پوری توجہ اور غور
سے باتیں سنیں اور ہر بات کی طرف متوجہ رہیں ورنہ لوگ ہم پر ہنسی کریں گے۔ یہ ہنسی ان
کے لئے بھی مضر ہے مگر ہمارے مقام کے لحاظ سے ہمارے لئے بھی ناموزوں ہے۔ پھر وقت
بھی زیادہ صرف ہو جاتا ہے اور کام کم ہوتا ہے اس وجہ سے پروگرام یا تو جلدی جلدی ختم
کرنا پڑتا ہے یا باقی رہ جاتا ہے۔
تقوی کو مد نظر رکھا جائے یہ باتیں جو بیان کی گئی ہیں ان کی طرف پوری طرح
خیال رکھنا چاہئے اور ان کے مطابق کام ہونا چاہئے ۔
باقی انسان غلطی کر سکتا ہے اور کرتا ہے، نادانی اور نادانستگی سے اللہ تعالیٰ ہی بچا سکتا ہے اور
دانستہ ٹھوکر سے جو زنگ لگتا ہے اُسے خدا تعالیٰ ہی دور کر سکتا ہے نا دانستہ ٹھوکر سے خدا ہی بچا
سکتا ہے۔ پس تقویٰ کو مد نظر رکھ کر رائے دینی چاہئے اور خدا تعالیٰ پر تو کل ہونا چاہئے ۔
رائے پیش کرنے کا طریق ایک بات یہ مدنظر رکھنی چاہئے کہ آپ صاحبان اپنی جماعتوں کے نمائندے ہیں اور اس لحاظ سے امید کی
جاتی ہے کہ جو امور ایجنڈا میں لکھے گئے ہیں ان کے متعلق آپ نے اپنی جماعتوں سے مشورہ
کیا ہوگا ۔ اگر نمائندہ کی رائے اور جماعت کی رائے یا جماعت کی کثرت کی رائے ایک ہو تو
اسے پیش کریں اور اگر جماعت نے کوئی رائے نہ دی ہو تو اپنی رائے پیش کریں لیکن اگر ان
کا مشورہ جماعت کی رائے کے خلاف ہو یعنی ان کی رائے اور ہو اور جماعت کی اور تو
جماعت کی رائے بھی پیش کریں کیونکہ وہ جماعت کی طرف سے امین ہیں ۔
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۱۵۔ اپریل ۱۹۳۳ء کو تلاوت قرآن مجید اور دُعا کے دوسرے دن ۱۵۔ اپریل ۹۳۳
کے بعد حضور نے احباب کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
پیشتر اس کے کہ مجلس مشاورت کی باقاعدہ کارروائی شروع ہوا اور جو سب کمیٹیاں کسی کی کی با جو
کل مقرر کی گئی تھیں وہ اپنی کارروائی شروع کریں اور اس کے متعلق احباب سے مشورہ لیا ۔

آج 10 میں سے 10 باقی