مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۵۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
جائے۔ میں دو باتوں کا ذکر کرنا چاہتا ہوں ۔ ان میں سے ایک تو ایک مشورہ ہے ۔ ایک
ایسے امر کے متعلق جو ایجنڈا میں شامل نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں اس کے متعلق بھی دوستوں
سے مشورہ لے لوں کیونکہ اگر اس وقت مشورہ نہ لیا گیا تو ایک سال بعد پر بات جا پڑے گی ۔
دوسرے اُن غیر معمولی اضافوں کی فہرست ہے جن کی صدر انجمن احمد یہ کی درخواست
پر منظوری دی گئی، پرائیویٹ سیکرٹری صاحب اس کے متعلق اعلان کریں گے۔
انگریزی ترجمہ قرآن کے متعلق مشورہ جس امر کے متعلق مشورہ لینا ہے وہ یہ ہے
که قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ مکمل ہو چکا
ہے اور تشریحی نوٹ لکھے جا رہے ہیں ۔ ایک تو نوٹوں کا وہ طریق ہے جو پہلے پارہ کے
انگریزی ترجمہ میں اختیار کیا گیا۔ اس طرح قریباً ہر آیت پر مفصل نوٹ لکھنا پڑتا ہے۔ اگر
اس طریق کو مد نظر رکھا جائے تو میں ڈرتا ہوں کہ کئی سال اور نوٹ لکھنے میں گزر جائیں گے۔
مولوی شیر علی صاحب جو اس کام کو کر رہے ہیں ان کی صحت کمزور ہے اس لئے وہ جلدی کام
نہیں کر سکتے ۔ قریباً چھ سات ماہ بلکہ اس سے زیادہ عرصہ سے ترجمہ کا کام ختم ہو چکا ہے مگر
اس عرصہ میں بہت کم نوٹ لکھے جا سکتے ہیں۔ ایک تجویز یہ ہے کہ ایسے نوٹوں کے ساتھ جو
ضروری ہوں اور مطالب قرآن سمجھانے کے لئے جن کا لکھنا ضروری ہو تفصیلی نوٹوں کو نظر انداز
کر کے وہ لکھ دیئے جائیں ۔ وہ تشریحی و تفصیلی نوٹ جو زائد علوم انسان کے سامنے لائیں
صرف اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ قرآن کریم پڑھتے وقت جو خیالات پیدا ہوں اُن کا
ازالہ ہو سکے لکھ کر پہلا ایڈیشن شائع کر دیا جائے ۔ ترجمہ مکمل ہو چکا ہے۔ سال چھ ماہ کے
قریب متن قرآن کریم کے بلاکس بنوانے میں لگ جائیں گے۔ اگر اس رنگ کے نوٹ
لکھے جائیں کہ قرآن کی کیا ضرورت ہے؟ دوسری کتب کی موجودگی میں اسلام کی کیا
ضرورت ہے؟ دوسرے مذاہب کی موجودگی میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا ضرورت
ہے دوسرے رسولوں کے ہوتے ہوئے؟ اِسی اسی طرح یہ کہ اسلام کو دیگر ندا۔ اسلام کو دیگر مذاہب پر کیا فضیلت
حاصل ہے تو اس طرح بھی اگر کام شروع کیا جائے تو اُمید ہے ۱۹۳۴ء میں چھپائی کا کام
شروع ہو سکے گا لیکن اگر تفصیل کو مدنظر رکھا گیا تو خیال ہے کہ سات آٹھ سال اور گزر
جائیں گے۔ میں دوستوں سے یہ مشورہ لینا چاہتا ہوں کہ ان دونوں صورتوں میں سے کسے

خطابات شوری جلد اول
۵۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
پسند کرتے ہیں۔ آیا تفصیلی نوٹ لکھے جائیں اور ان کے تیار ہونے کے بعد ترجمہ شائع کیا
جائے یا مختصر نوٹ لکھ کر جو قرآنی امور کی وضاحت کرنے والے ہوں خصوصاً نو مسلموں کو
قرآن کریم کے پڑھنے میں مشکل نہ پیش آئے ، ترجمہ شائع کر دیا جائے ۔ ان میں سے کون سی
صورت اختیار کی جائے؟ اس کے لئے دوستوں سے مشورہ چاہتا ہوں۔ اس کے متعلق میں دو
چار دوستوں کو اظہار خیالات کے لئے اجازت دے سکتا ہوں ۔ یہ انفارمل (INFORMAL)
مشورہ ہے اس لئے اس کے متعلق زیادہ تقریروں کی ضرورت نہیں ۔“
دو
حضور کے ارشاد پر احباب نے مشورہ دیا کہ ترجمه قرآن انگریزی جلد از جلد مختصر
نوٹس کے ساتھ ہی شائع کر دینا چاہئے ۔ چنانچہ رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
جہاں تک میں سمجھتا ہوں تمام دوستوں کی یہی رائے ہے۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ کسی
دوست پر جو کھڑے نہ ہوئے ہوں نظر نہ پڑ سکی ہو تو اور بات ہے ) کہ جلد سے جلد ترجمہ
قرآن مختصر نوٹوں اور دیباچہ کے ساتھ شائع کر دیا جائے جیسا کہ قاضی محمد یوسف صاحب
نے بیان کیا ہے کہ جماعت اس کام کے لئے مالی امداد کرنے کے لئے تیار ہے ۔ اگر دوست
اپنی اپنی جگہ جا کر کوشش کریں تو ابتدائی اخراجات کا مہیا ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
اگر دو ہزار بھی خریدار پیدا ہو جائیں اور ساڑھے سات روپے تک قیمت ہو، خیال یہ ہے کہ
اس سے زیادہ قیمت نہ رکھی جائے تو اخراجات کے لئے کافی رقم جمع ہو سکتی ہے۔ زیادہ خرچ
عربی متن کے بلاکس بنوانے پر آئے گا جس کا اندازہ دس ہزار کے قریب ہے، بقیہ خرچ کم
ہوگا ۔ بلاکس کا بھی پہلی دفعہ بھاری خرچ برداشت کرنا پڑے گا پھر یہ خرچ نہیں ہوگا ۔ ایک
دفعہ کے بنائے ہوئے بلا کس کام آتے رہیں گے اس لئے بجائے اس کے کہ کوئی چندہ جمع
کیا جائے اگر احباب واقعہ میں ضرورت سمجھتے ہیں کہ جلد سے جلد انگریزی ترجمہ شائع ہو تو
جن کو خدا نے توفیق دی ہے وہ دس پندرہ پچاس جلدیں خرید لیں اور اُن کی قیمت پیشگی ادا
کر دیں یا دوستوں میں تحریک کر کے ان سے قیمت بھجوا دیں تا کہ بلاکس بنوانے کا کام
شروع کیا جا سکے ۔ بلاکس بننے پر کم از کم ایک سال کا عرصہ لگ جائے گا کیونکہ اول ایک
کا تب سارا قرآن لکھے گا ، اس کے بعد بلاکس بنیں گے ، اس طرح ایک سال کا اندازہ ہے
لیکن جب تک کچھ نہ کچھ روپیہ نہ آجائے کام شروع کرنا مشکل ہے ۔ گو ذہن میں ایسی تجاویز

خطابات شوری جلد اول
۵۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
ہیں کہ بعض رقوم جو بعض مدات کی ہیں عارضی طور پر لے لی جائیں اور اس طرح کام شروع
کر دیا جائے مگر احباب کو چاہیئے جاتے ہی کوشش شروع کر دیں اور قیمت بھجوائیں تا کہ کام
شروع ہو سکے۔ خیال یہی ہے کہ ساڑھے سات سے زیادہ قیمت نہ رکھی جائے ۔ احباب
اس حساب سے روپیہ پیشگی وصول کر کے بھجوائیں ۔
ایک دوست کی تجویز ہے کہ جماعتوں کے جو نمائندے آئے ہوئے ہیں وہ اپنی اپنی
جماعتوں کی طرف سے اعلان کر دیں کہ کتنی کتنی جلدوں کی قیمت وہ بھجوائیں گے۔ اگر اس
وقت اس طرح کیا گیا تو وقت زیادہ صرف ہو جائے گا اس لئے چند دوست رات کو
نمائندگان کے پاس جائیں اور اُن سے وعدہ لکھا لیں ۔ بیت المال والے یا دعوۃ و تبلیغ
والے دونوں میں سے کوئی یہ انتظام کر سکتا ہے۔“
سب کمیٹی نظارت اعلیٰ کی رپورٹ میں قواعد وضوابط صوبجاتی انجمن ہائے احمد یہ کے
سلسلہ میں قاعدہ نمبر ۴ یہ تھا کہ :-
دو
ہر صوبہ کی انجمن احمد یہ کے لئے ایک امیر کا ہونا ضروری ہوگا
جس کو خلیفہ وقت مقرر کرے گا اور وہ خلیفہ وقت کا نمائندہ سمجھا جائے
گا۔
اس کے متعلق چند ممبران کے اظہار رائے کے بعد حضور نے فرمایا :-
امیر کے متعلق قاضی صاحب نے سوال کیا ہے ۔ امارت کی تشریح کرنا چونکہ میرا
فرض ہے اس لئے میں بتاتا ہوں ۔ اصل بات یہ ہے جیسا کہ اسلامی طریق ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے۔ جہاں چند آدمی بھی ہوں حتی کہ دو ہوں وہاں بھی
ایک امیر مقرر ہونا چاہئے ۔ اسی طرح ہر جگہ امیر کی ضرورت ہوتی ہے مگر ہر امیر دوسری
حیثیت میں مامور ہو جاتا ہے۔ خلیفہ امیر ہے لیکن نبی کے مقابلہ میں مامور ہے ۔ رسول آمر
ہے لیکن خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں مامور ہے ۔ اسی طرح امیر نسبت کے لحاظ سے ہوتا ہے۔ جو
اختیارات اُسے حاصل ہوں ان میں وہ آمر ہے لیکن جب دوسرے امیر کو اس سے زیادہ
اختیارات دیئے جاتے ہیں تو وہ اس کے ماتحت ہو جائے گا۔ امیر کے لئے یہ ضروری ہے کہ

خطابات شوری جلد اول
لده
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اپنی جماعت سے مشورہ لے اور کثرت رائے کے مطابق فیصلہ کرنے کی کوشش کرے لیکن
اگر وہ کثرت رائے کے خلاف رائے رکھتا ہو تو اپنے فیصلہ کو نافذ کر دے۔ اگر جماعت اس
کی رائے سے متفق نہ ہو تو تفصیلی حالات مرکز کو لکھے اور بتائے کہ کن حالات میں اس نے
کثرت رائے کے خلاف فیصلہ کیا ہے۔ پس جب کوئی جماعت امیر کی رائے کے ساتھ متفق
ہونے کی بجائے مصر ہو کہ کثرت آراء کے فیصلہ کو قائم رکھا جائے تو امیر کو حق ہے کہ اپنا
فیصلہ نافذ کر دے لیکن پندرہ دن کے اندر اندر مرکز کو اطلاع دے تا یہ معلوم ہو سکے کہ وہ زبردستی
سے تو کام نہیں لے رہا اور جو فیصلہ اس نے کیا ہے وہ سلسلہ کے مفاد کے لحاظ سے کیا ہے۔
پس مقامی امیر کا فیصلہ جہاں صوبہ کے امیر کے فیصلہ سے ٹکرائے گا وہاں مقامی امیر کو
اپنا فیصلہ رد کرنا ہوگا اور صوبہ کے امیر کے ماتحت کام کرنا ہوگا ۔ یہ ان کے آپس کے تعلقات
ہوں گے جب تک مرکز کا فیصلہ یا صوبہ کی انجمن کا فیصلہ کسی مقامی امیر کے خلاف نہیں ہوگا
وہ اپنا فیصلہ دے سکتا ہے لیکن اگر صوبہ کا امیر یا مرکز اس فیصلہ کورڈ کر دیتا ہے تو اس کا فرض
ہے کہ اس کی اطاعت کرے ۔ اس وقت مرکز کا یا صوبہ کے امیر کا فیصلہ نافذ ہوگا اور اس
کے ماتحت مقامی امیر کو کام کرنا ہوگا ۔ اس تشریح کے بعد قاعدہ نمبر ۴ کو منظور کرتا ہوں ۔“
رمضان اور جلسہ سالانہ
ماہ دسمبر میں رمضان المبارک آنے کی وجہ سے یہ سوال پیدا
ہوا کہ جلسہ سالانہ دسمبر کی مقررہ تاریخوں کی بجائے کسی اور
وقت پر ملتوی کر دیا جائے تا کہ احباب جماعت کو رمضان میں سفر کی دقت پیش نہ آئے نیز
روزہ کی عبادت کا احترام بھی قائم قائم رہے۔ اِس بارہ میں سب ب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ کی رپورٹ
کے بعد چند نمائندگان مشاورت نے اپنی آراء پیش کیں۔ بابو ضیاء الحق صاحب نے
دریافت کیا کہ :-
بیرونی اصحاب کے لئے قادیان آنا سفر ہے یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ ہو جانا چاہئے ۔“
حضور نے فرمایا :-
دو
66
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قادیان کے قیام کے دوران میں روزہ
رکھنے کی اجازت دی ہے ۔ گویا اس سے یہ بتایا ہے کہ قادیان احمدیوں کا روحانی وطن ہے

خطابات شوری جلد اول
۵۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اگر یہاں روزہ رکھ لو تو رکھ سکتے ہو اور اگر ظاہری الفاظ کے لحاظ سے اسے سفر سمجھو اور روزہ
نہ رکھو تو بھی جائز ہے۔“
اس کے بعد چند ممبران نے مزید اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
رائے لینے سے پیشتر میں مختلف دوستوں کے دلائل جو جلسہ کے ایام دسمبر سے التواء
کے حق میں یا خلاف پیش کئے گئے ہیں اس رنگ میں بیان کرتا ہوں کہ ذہن میں مستحضر
رہیں ۔ میرے خیال میں بعض باتیں اس طرح بیان ہوئی ہیں کہ شاید سارے دوست اُنہیں
نہ سمجھ سکے ہوں ۔
اس تجویز کے متعلق جس دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ احباب
غلط
میں توجہ اور غور کرنے کے آثار پیدا ہو گئے ہیں۔ سیکرٹری صاحب سب کمیٹی کی تقریر میں غلطی
جو یہ اشارہ ہو گیا کہ جلسہ کے ایام کو بدلا جائے ، اِس وجہ سے بعض دوستوں کی تقریروں
میں زور پیدا ہو گیا ہے۔ حالانکہ سب کمیٹی نے یہی فیصلہ کیا ہے کہ جلسہ کو دوسرے ایام پر
سے جو یہا
ملتوی نہ کیا جائے ۔
جنہوں نے دسمبر کے ایام میں ہی جلسہ سالانہ ہونے کی تائید میں دلائل دیتے ہیں
اُنہوں نے کہا ہے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں انہی ایام میں جلسہ ہوتا
رہا ہے اور یہ ہمارے لئے سنت قائم ہو گئی ہے ۔ پھر ظاہری سامان بھی انہی ایام میں زیادہ
میتر ہیں۔ موسم اچھا ہوتا ہے، بہت سے لوگ سمٹ کر تھوڑی جگہ میں رہ سکتے ہیں ۔ غذا کے
سڑنے کا خطرہ نہیں ہوتا ، کھانا کئی گھنٹے پہلے سے پکانا پڑتا ہے۔ کئی روٹیاں جس وقت کھانے
کے لئے دی جاتی ہیں اس سے دس بارہ گھنٹے پہلے کی پکی ہوئی ہوتی ہیں ۔ اس طرح سالن
پہلے سے پکانا پڑتا ہے۔ اگر گرمی کے موسم میں ایسا کیا جائے تو کھانا خراب ہو جائے گا ۔
اسی طرح گرمی کے موسم میں تقریروں کے وقت بیٹھنا مشکل ہوگا ۔ یا تو لوگ بہت
تکلیف اُٹھائیں گے یا پھر سایہ کے لئے ایسے اخراجات برداشت کرنے پڑیں گے جو بہت
زیادہ ہوں گے کم از کم دس بارہ ہزار روپیہ صرف کر کے شیڈ بنانا پڑے گا۔ پھر دوسرے ایام
میں چھٹیاں بھی بہت قلیل ہوتی ہیں اور بہت تھوڑے لوگوں کو ایک دو دن کی زائد چھٹیاں مل بہت اور یہ
سکیں گی ۔ اسی طرح ان ایام میں زمینداروں کے لئے بہت مصروفیت ہوتی ہے۔

خطابات شوری جلد اول
۵۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
اس کے مقابلہ میں کہا جا سکتا ہے سردیوں میں بستر لانے پڑتے ہیں لیکن دوسرے
موسم میں ایک چادر کافی ہوگی ۔ سردیوں میں کمرہ کی ضرورت ہوتی ہے دوسرے ایام میں
کھلی زمین پر گزارہ ہو سکتا ہے۔ کئی بوڑھے ایسے ہوتے ہیں جو سردی کی وجہ سے جلسہ میں
نہیں آ سکتے وہ شامل ہو سکیں گے۔ سکندر آباد کے سیٹھ ابراہیم صاحب ہی ہیں جو اس
مجلس مشاورت کے موقع پر تو آگئے ہیں لیکن سردیوں میں نہیں آ سکتے ، ایسے لوگوں کو آنے کا
موقع مل جائے گا۔ اگر ایک جماعت جلسہ میں شریک ہونے سے محروم رہے گی تو ایک اور
جماعت کو شرکت کا موقع مل جائے گا اور اس طرح کمی پوری ہو جائے گی ۔ جلسہ گاہ میں گرمی
کا علاج اس طرح ہو سکتا ہے کہ عصر کے وقت سے رات تک جلسہ کر لیا جائے ۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ رمضان میں سفر مناسب نہیں ۔ اس کے مقابلہ میں کہا گیا ہے کہ
جب سفر پیش آجائے تو روزہ نہ رکھنے میں کوئی حرج نہیں ۔
مولوی شیر علی صاحب نے ایک بات بیان کی ہے جو وزنی ہے۔ رمضان میں سفر کا
پیش آنا اور چیز ہے لیکن سفر کا موقع پیدا کرنا اور چیز ہے۔ اگر لوگ رمضان میں شادیاں
اس غرض سے رکھیں کہ انہیں سفر کرنا پڑے گا اور شریعت نے سفر میں روزہ نہ رکھنے کی جو
اجازت دی ہے اس پر عمل کر سکیں گے تو اس طرح شریعت کا منشاء پورا نہ ہو گا۔ اس کے
مقابلہ میں یہ جواب دیا جا سکتا ہے کہ سفر ہم نہیں پیدا کر رہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام نے پیدا کر دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بعینہ ایسی بات کے
متعلق سفر کا موقع پیدا کیا اور اس بات کی پرواہ نہ کی ۔ سفر کا یہ نیا موقع پیدا نہیں کیا جا رہا۔
ایک جلسہ رمضان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوا اور باہر سے
لوگ اُس میں شرکت کے لئے آئے۔
ایک دوست نے یہ آیت پڑھ دی کہ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ !
دوسرے نے کہہ دیا اگلی آیت بھی پڑھ دیں جو یہ ہے۔ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ
فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أُخر ہے کہ جو مریض ہو یا سفر میں وہ دوسرے ایام میں روزہ رکھے۔
پھر کام کرنے والوں کے لئے تو آسانی ہوگی کہ سردی کا موسم ہو گا لیکن تقریر کرنے والوں
کے لئے مشکل ہوگی ۔

خطابات شوری جلد اول
لدالله
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
تقریر کرنے والوں کو گلے کی خشکی کی وجہ سے کوئی چیز کھانے کی ضرورت ہوتی ہے مگر روزہ
کی حالت میں اُسے مشکل پیش آئے گی ۔ اگر یہ کہا جائے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے رمضان میں امرتسر میں چائے پی تو یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ آپ کے سامنے بار بار پیش
کی گئی اور آپ انکار کرتے رہے ۔ آخر جب بہت اصرار کیا گیا تو آپ نے پی لی ۔ اس پر
جب فساد ہو گیا تو آپ نے فرمایا اسی لئے میں انکار کرتا تھا کہ خیال تھا لوگوں کو ٹھوکر لگے گی ۔
پھر کہا جا سکتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں مہمان تھوڑے
آتے تھے اس لئے رمضان کے ایام میں جلسہ ہو سکتا تھا لیکن اب مشکل ہے کیونکہ اب
مہمانوں کی بہت زیادہ تعداد ہوتی ہے مگر اب یہ بھی تو کہا جا سکتا ہے کہ اُس وقت مہمان کم
آتے تھے تو انتظام کرنے والے بھی تھوڑے تھے اور اب جب کہ ۱۵-۲۰ ہزار مہمان آتے
ہیں تو کام کرنے والے بھی خدا کے فضل سے بکثرت ہیں ۔
اب سب باتوں پر غور کرتے تے ہوئے ٹھنڈے دل سے اور دُعا کرتے تے ہوئے رائے
دینی چاہئے ۔ اگر جلسہ کو دوسرے ایام پر ملتوی کر دیا جائے اور لوگ شامل نہ ہو سکیں تو یہ بھی
مشکل ہے اور اگر انتظامی مشکلات پیش آئیں تو یہ بھی مشکل ہے۔ اگر ایسی مشکلات ہوں جو
نا قابل حل ہوں تو جلسہ کی تاریخیں تبدیل کی جاسکتی ہیں لیکن اگر ایسا نہ ہو تو کوشش کرنی
چاہئے کہ انہی ایام میں جلسہ ہو جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقرر کئے ہیں کہ
یہی بابرکت ایام ہیں ۔
جو دوست اس بات کی تائید میں ہیں کہ رمضان میں بھی جلسہ دسمبر میں ہی ہو وہ
مڑے ہو جائیں ۔
آراء لی گئیں تو ۲۴۰ را ئیں حق میں اور ۴۸ مخالف تھیں ۔
فرمایا :-
میرا ذاتی میلان مجلس شوری سے پہلے یہی تھا کہ جلسہ سالانہ دسمبر کے ایام سے ملتوی
کر دیا جائے ۔ مگر اس وقت جو تقریریں سنیں اور ناظر صاحب ضیافت ( میر محمد الحق صاحب )
سے جو یہ یقین سُنا کہ انتظامی مشکلات پیش نہ آئیں گی تو تردد میں ہوں اور نفس کوئی قطعی
فیصلہ نہیں کر سکا اس لئے میں کثرت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔ ۱۹۳۳ء کے سالانہ جلسہ کے

خطابات شوری جلد اول
۵۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
تجربہ سے مشکلات کا پتہ لگ جائے گا اور آئندہ کے متعلق پھر فیصلہ کر سکوں گا۔
مجھے دو باتوں میں تردد ہے ایک تو اپنی صحت کے لحاظ سے کہ اگر میں بیمار ہوا تو تقریر
نہیں کر سکوں گا اور اگر بیمار نہ ہوا تو روزہ رکھ کر گھنٹہ آدھ گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکوں گا
إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ ۔
دوسرے یہ کہ دونوں وقت کے کھانے اکٹھے ہو جائیں گے۔ شام کا کھانا کھا کر
۱۱ ۱۲ بجے رات تک ہم جاگتے رہیں گے اور پھر سحری کا کھانا کھانا پڑے گا ۔“
سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ نے تجویز دة وتبلیغ نے تجویز پیش کی کہ مبلغین کی آسامیاں تبلیغ بذریعہ اشاعتی امامیان کم کر کے کچھ رقم بچائی جائے اور اس سے تبلیغی اشتہارات
شائع کئے جائیں ۔
چند ممبران کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
احباب نے دونوں طرف کی باتیں سُن لی ہیں ۔ یہ ایسا اہم معاملہ ہے کہ ہمارے
لئے زندگی اور موت کا سوال ہے اور اس میں تھوڑی سی غلطی بھی ہمیں بہت بڑے مصائب
میں مبتلا کر سکتی ہے۔ جتنا حصہ سوال کا اس وقت پیش کیا گیا ہے۔ وہ ایسا ہے کہ اس معاملہ
کے مخالف حیران ہیں کہ اگر وہ کوئی دلیل دیتے ہیں تو وہ اگلے حصہ پر عائد ہوتی ہے جو پیش
نہیں کیا گیا۔ اس وجہ سے وہ دلیل پیش نہیں کر سکتے اور اگر اپنے دلائل پیش نہیں کرتے تو
اعتراض یہ بنتا ہے کہ اشتہارات اور ٹریکٹ شائع نہ کئے جائیں اور اس طرح تبلیغ نہ کی
جائے ۔ ان کے دلوں میں بعض شبہات پیدا ہوتے ہیں اور میرے دل میں بھی پیدا ہوئے
اور ایسی حالت میں پیدا ہونے لازمی ہیں۔ مثلاً کوئی آئے اور کہے آؤ کھانا کھائیں تو شبہ
پڑ سکتا ہے کہ کھانا تو روز کھاتے ہیں ۔ اس کھانے میں کوئی اور بات ہے ۔ اسی طرح جب
دعوۃ و تبلیغ کا کام ہی یہ ہے کہ تبلیغ کرے اور تمام تبلیغی ذرائع سے کام لے تو پھر اس کی طرف
سے یہ سوال اٹھانا کہ تبلیغ بذریعہ اشاعت کی جائے مشبہ پیدا کرتا ہے کہ یہ نیا ادارہ کیوں قائم
کیا جا رہا ہے۔ اس کی کوئی مخفی وجہ تو نہیں کہ دو قدم چلا کر پھر کسی نا جائز بات کی طرف لے
جائیں ۔ یہ شبہ پیدا ہو سکتا ہے اور مجھے بھی پیدا ہوا مگر یہ ابھی آئندہ کی بات ہے۔ اس لئے

خطابات شوری جلد اول
۵۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہتا۔ اگر کسی دوسرے کی طرف سے یہ سوال پیش ہوتا کہ دعوۃ و تبلیغ
کا ایک حصہ اشتہارات وغیرہ پر خرچ ہو تو کہا جاسکتا تھا کہ دعوۃ وتبلیغ نے اس ذریعہ سے
چونکہ فرض ادا نہیں کیا اس لئے اس طرف توجہ دلائی گئی ہے مگر نظارت کا خود اس طرف توجہ
دلانا شبہات پیدا کرتا ہے اور مجھے یہ معمہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔ میرے لئے یہ عُقدۂ لَا يَنْحَلَّ
ہے۔ اس کا فیصلہ ساری باتوں کے سننے کے بعد کروں گا ۔ ہاں احباب میں سے جن کو یہ
عقدہ حل ہو گیا ہو وہ رائے ظاہر کر سکتے ہیں ۔
پس جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ ایسا ادارہ قائم کیا جائے وہ کھڑے ہو
جائیں۔ ۱۸۷ را ئیں ۔
جو دوست اس بات کے خلاف ہیں۔ خواہ اس وجہ سے بہ سے کہ تفصیلات جوسُن چکے ہیں وہ
مصر ہیں۔ خواہ اس وجہ سے کہ ایسے ادارہ کی ضرورت نہیں ہے جبکہ پہلے ادارے موجود
ہیں ۔ ۶۳ را ئیں ۔ اگلا سوال پیش ہو، میں فیصلہ آخر میں دوں گا۔“
اس کے بعد مزید چند نمائندگان نے اپنی آراء پیش کیں ۔ چنانچہ رائے شماری کے بعد
حضور نے فرمایا :-
دو
سب کمیٹی کی ساری تجاویز پیش ہو چکی ہیں۔ میں نے کہا تھا کہ میں اپنی رائے آخر
میں ظاہر کروں گا ۔ سب سے پہلے تو میں یہ بات بیان کرتا ہوں کہ اس قسم کی گفتگو میں اس
بات کو مدنظر رکھنا چاہئے کہ دو اچھی چیزوں میں موازنہ زمانہ اور حالات کے لحاظ سے ہونا
چاہئے ورنہ ایک کورڈ کرنا اور دوسری کو لینا بیہودگی ہوگی ۔ میں اس مواز نہ کو نہیں سمجھ سکتا کہ
امن کے لحاظ سے تلوار اچھی ہے یا قلم ۔ آرام کے لحاظ کے لحاظ سے رات اچھی ہے یا دن ۔ موسم کے ، ۔
لحاظ سے سردی اچھی ہے یا گرمی ۔ یہ سب چیزیں اپنی اپنی جگہ ضروری ہیں ۔ پس یہ سوال کہ
اشتہارات کے ذریعہ تبلیغ ہو یا مبلغین کے ذریعہ، یہ درست نہیں ۔ یہ دونوں باتیں ضروری
ہیں۔ سوال یہ ہے کہ ان کی آپس میں نسبت کیا قرار دی جائے یعنی کون سے کام پر زیادہ
زور دے سکتے ہیں ۔ اس کے متعلق صاف فیصلہ موجود ہے اور یہ بھی طے شدہ امر ہے کہ جس
بات کا بوضاحت فیصلہ ہو جائے اس کے متعلق ضمنی طور پر کوئی تجویز پیش کر کے اُسے منسوخ
کرانا نا جائز ہے۔ پہلے اس فیصلہ کو منسوخ کرا کر پھر نئی تجویز پیش کرنی چاہئے ۔ مبلغین کی

خطابات شوری جلد اول
۵۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
ضرورت ایک اہم سوال ہے جسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے مبلغین
پیدا کرنے کا ایک سلسلہ جاری کیا ہوا ہے، مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ کی یہی غرض ہے۔
ان کا سالانہ بجٹ ۲۴ ہزار کے قریب ہوتا ہے۔ اس قدر سالانہ خرچ کرنے کے بعد اول تو
کچھ طالب علم آخری منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی گر جاتے ہیں، کچھ چلے جاتے ہیں۔ پہلی
جماعت جس کے طالب علموں کی تعداد ساٹھ ۔ ستر کے قریب ہوتی ہے، آخری جماعت میں
سے
سات آٹھ رہ جاتے ہیں ۔ انہیں ۔ ۔ انہیں چار سال اور تعلیم دینے کے بعد جو نکلتے ہیں، اُن میں
بعض کو ہم کہہ دیتے ہیں کہ ہم نہیں لے سکتے اور صرف تین کو لیتے ہیں۔ اب اگر ان میں بھی
کمی کر دی جائے تو پھر مبلغین میں اضافہ کا سلسلہ بند ہو جائے گا حالانکہ اس وقت کم از کم
دوسو مبلغین کی ضرورت ہے۔ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کم از کم پانچ مبلغین کا
سالانہ اضافہ تو ہو مگر مالی مجبوری کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تین کو لیا جائے ۔ اگر اسی پر
عمل کیا جائے تو دس سال کے عرصہ میں ۶۰ مبلغین کا اضافہ ہوگا۔ بشرطیکہ مبلغین میں سے
کوئی فوت نہ ہو۔ اور جب متواتر کئی سال تک صرف تین کو لیں گے تو زیادہ طلباء مدرسہ احمد یہ
اور جامعہ احمد یہ میں داخل نہ ہوں گے اور ممکن ہے کہ تین ہی داخل ہونے والے رہ جائیں
اور اس طرح ساٹھ کی تعداد سے کبھی بڑھ نہ سکیں گے مگر جو حالت اور ضرورت جماعت کی
ہے اس کے لحاظ سے صرف ساٹھ مبلغین کا ہونا کتنی خطرہ کی بات ہے۔ اشتہار کے لئے اگر
آج ہم ارادہ کریں تو لاکھوں لکھ سکتے ہیں مگر مبلغ کی ضرورت ہو تو اُسے ۱۳ سال میں میں جا کر
تیار کر سکتے ہیں۔ جنگی قو میں فیصلہ کیا کرتی ہیں کہ ایک جنگی جہاز پر روپیہ زیادہ خرچ کرو اور
سپاہیوں پر کم ۔ کیونکہ ایک جہاز پانچ چھ سال میں تیار ہو سکتا ہے اور سپاہی چھ ماہ میں ۔
غرض جس چیز کے تیار کرنے میں زیادہ وقت لگتا ہے اُس کا مہیا کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اگر جماعت کی ضروریات ایسی ہوں کہ مبلغ رکھے جائیں تو اس کے لئے ۱۳ سال انتظار
کرنے کی ضرورت ہو گی لیکن ٹریکٹ لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو اس کے لئے ایک دن
انتظار کرنے کی بھی ضرورت نہ ہوگی ۔ اِس میں اُن کا بھی جواب ہے جو یہ کہتے ہیں کہ
مولوی محمد علی صاحب نے بڑا کام کیا ہے، اتنی کتابیں شائع کر دی ہیں ۔ وہ کوئی ایک مبلغ ہی
دکھا ئیں جو غیر مبائعین نے تیار کیا ہو۔ اٹھارہ انیس سالہ جدو جہد میں ایک آدمی بھی اُنہوں

خطابات شوری جلد اول
۵۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
نے تیار نہیں کیا ۔ ٹریکٹ لکھ لینا اور کتابیں شائع کر لینا اور بات ہے مگر وہ بھی درست نہیں۔
اگر ان کی کتابیں ایسی ہیں جو دین کی بہت بڑی خدمت ہے تو چاہئے تھا کہ ان کی جماعت
بڑھتی نہ کہ میری ۔ لیکن یہ عجیب بات ہے کہ دُنیا میں تہلکہ تو اُن کی تصانیف سے پیدا ہو گیا ہے
اور جماعت ہماری بڑھ رہی ہے۔ ہم نے دین کی خدمت کرنے والے آدمی پیدا کئے ہیں اور
اس سرعت سے پیدا کئے ہیں کہ دنیا کی کوئی جماعت اس کی مثال نہیں پیش کر سکتی ۔ مولوی
جلال الدین صاحب شمس ، مولوی غلام احمد صاحب مجاہد ۔ مولوی اللہ دتہ صاحب یا اور جو مبلغ
نکل رہے رہے ہیں سوائے چند چندا ایک پرانے آدمیوں مولوی غلام رسول صاحب را جیکی اور مولوی
ابراہیم صاحب بقا پوری کے باقی سب کے سب میرے زمانہ میں تیار ہوئے ہیں ۔ اس کے
مقابلہ میں مدرسہ احمدیہ پر جو کچھ خرچ ہوا اُسے سامنے رکھ کر دیکھو ۔ نتیجہ نکلا ہے یا نہیں؟ ان
کے مقابلہ میں کون سے آدمی ہیں جو غیر مبائعین پیش کر سکتے ہیں۔ ابھی چودھری فقیر محمد صاحب
نے بتایا ہے کہ ایک نوجوان مبلغ نے جو حال ہی میں تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد تبلیغ کے
کام پر لگایا گیا ہے ان کے علاقہ میں خوب کام کیا۔ اسی طرح دہلی میں ایک نو جوان مبلغ
نے کامیاب مباحثہ کیا۔ ایسے آدمیوں کا پیدا ہونا کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ تمام ہندوستان
میں ایسے لوگ نہیں پیدا ہو ر ہے۔ ندوہ بہت پرانی درسگاہ ہے وہ بھی ایسی مثال پیش کرنے
سے قاصر ہے۔
باقی رہا کتب کا شائع کرنا، ان کا انکار کوئی نہیں کر سکتا مگر سوال یہ ہے کہ اب کتب کی
اشاعت باتوں کی تشریح کرنا ہے ۔ مصالحہ تمام کا تمام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتب میں موجود ہے۔ اگر ہم کوئی ایک کتاب بھی نہ لکھیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی کتابیں دُنیا کی ہدایت کے لئے موجود ہیں اور ان کی موجودگی میں ہمیں کوئی یہ نہیں کہہ سکتا
کہ ہم ناکام رہے لیکن اگر کام کرنے والے آدمی پیدا نہ ہوں تو پھر ہماری ناکامی میں کوئی شبہ نہ
رہے گا۔ پس جس چیز کی دنیا کو ضرورت تھی وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی
کتابوں میں جمع کر دی ہے، باقی وقتی ضرورتوں کے لئے اسی کو ہیر پھیر کر ہم لے آتے
ہیں ۔ دنیا میں
نیا میں اگر ایسے لوگ پیدا ہوتے رہتے جو دین کو صحیح طور پر لوگوں کے سامنے پیش
کرتے اور ان کو گمراہی سے بچاتے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو وہ کتب لکھنے

خطابات شوری جلد اول
۵۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۳ء
کی ضرورت نہ تھی جو آپ نے لکھیں اور نہ قرآن کریم کے مطالب کی تشریح کرنے کی
ضرورت تھی ۔ آپ کے آنے اور کتابیں لکھنے کی ضرورت اسی لئے پیش آئی کہ ایسے آدمی
پیدا ہونے بند ہو گئے اور قرآن کریم کے نہ سمجھنے کی وجہ سے پیدا ہونے بند ہو گئے ایسے لوگ
پیدا کرنے کے لئے آپ نے کتابیں لکھیں۔ باقی ٹریکٹ و اشتہارات شائع کرنے کی
ضرورت کا کوئی انکار نہیں کر سکتا ۔ اسی لئے میں نے بتایا کہ اشتہارات کے شائع کرنے کا
قاعدہ موجود ہے، اختیار موجود ہے مگر اُنہوں نے اشتہارات شائع کرنے کی ضرورت پیش
نہیں کی۔ ضرورت ادارہ قائم کرنے کی بتائی گئی ہے یعنی یہ کہ مبلغین کو گھٹایا جائے ۔ پس
اشتہارات کی ضرورت ہے کیونکہ اشتہار وہاں پہنچ سکتا ہے جہاں مبلغ نہیں پہنچ سکتا۔ دو آنے
کے اشتہار کے ذریعہ ہم پولینڈ میں تبلیغ کر سکتے ہیں ۔ جہاں اگر آدمی بھیجیں تو کئی ہزار روپیہ
خرچ ہو۔ غرض ٹریکٹوں کی ضرورت ہے مگر تبلیغ کے اس حصہ کو نقصان پہنچا کر جو مبلغین کے
ذریعہ ہوتا ہے اس ضرورت کو پورا کرنا فرض ہے اگر جماعت اس وقت زیادہ بوجھ نہیں اُٹھا
سکتی تو چھوٹے پیمانہ پر ہی یہ کام شروع کر دے۔ اگلے سال اس میں اور اضافہ ہو جائے
اور پھر اسی طرح اضافہ ہوتا رہے مگر ایسے انتظام کو جس پر ۳۴ ہزار روپیہ سالانہ صرف ہوتا
ہے اور ۱۳ سال میں ایک مبلغ تیار ہو سکتا ہے نقصان پہنچانا کسی حالت میں بھی درست نہیں ہو
سکتا۔ صوبجاتی انجمنیں کتنے مبلغ لے سکیں گی ؟ چار پانچ تک حد ہو گی ۔ پھر باقی مبلغ بے کار
ہوں گے۔
اشتہاروں کے متعلق جہاں تک میں نے غور کیا ابتداء میں اتنے روپیہ کی ضرورت
نہیں ۔ یوں تو پانچ ہزار روپیہ بھی کم ہوگا جیسا کہ ضیاء صاحب نے کہا ہے۔ مگر ابتداء میں
تھوڑے خرچ سے بھی ہم کام چلا سکتے ہیں ۔ چونکہ ہماری جماعت کا حوصلہ بڑا ہے اس لئے
وہ ہر کام اعلیٰ پیمانہ پر کرنے کے لئے تیار ہو جاتی ہے۔ ایک ایک احمدی سو سو اشتہار لے کر
بانٹنا شروع کر دیتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ خوب تبلیغ ہو گئی مگر اس طرح تو ایک شخص ایک لاکھ
اشتہار بھی تقسیم کر سکتا ہے جس کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ فائدہ اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ
اشتہار اپنے گھر میں رکھیں اور تبلیغ کریں۔ پھر جسے متوجہ دیکھیں اُسے اشتہار دیں اس
صورت میں فائدہ ہو سکتا ہے۔ پھر تعلیم یافتہ لوگوں میں اشتہار تقسیم کئے جائیں ۔ اس طرح

·

آج 10 میں سے 10 باقی