مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 6
خطابات شوری جلد اول
۵۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
کرنا مقامی حالات کے رو سے مناسب نہیں اور جماعت بھی یہی سمجھے اور مبلغ کا پروگرام بھی
نہ ٹوٹے تو اس صورت میں چیلنج منظور کر لینا چاہئے ۔
-
-
فیصلہ میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے بیان کئے گئے
ہیں ان سے پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مباحثات کو پسند نہیں کیا
بلکہ ایسی چیز قرار دی ہے جیسے جنگ کی مثال ہے۔ دوسرا حملہ کرے تو اجازت ہے کہ مقابلہ
کریں اور وہ بھی اجازت ہے حکم نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آل یہ وآلہ وسلم کے ابتدائی وقت
میں دشمن حملہ کرتے تو جنگ سے گریز کے لئے کہا جاتا یہاں تک کہ ایک وقت آ گیا جب
مقابلہ ضروری ہو گیا ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ارشاد ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے مباحثات کو ناپسند کیا ہے مگر پھر بھی آپ کے زمانہ میں مباحثات ہوئے ۔ یہ
ٹھیک ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقام کے لحاظ سے خدا نے آپ کو مباحثات
کرنے سے روک دیا اور اس کا مطلب یہ تھا کہ جماعت میں ایسے بالغ ، عاقل افراد مذہبی
لحاظ سے پیدا ہو گئے ہیں کہ جو یہ بوجھ اُٹھا سکیں ۔ ہماری یہ تجویز اُسی روح کو تازہ کرنے
والی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے پیدا کی کہ مباحثات سے حتی الامکان بچنا چاہئے
اور انفرادی تبلیغ اور تقاریر پر زور دیا جائے ۔ اگر مخالفین کی طرف سے مباحثہ کا چیلنج ملے اور
مباحثہ نہ کرنے کی صورت میں یہ اثر پڑتا ہو کہ گویا ہماری طرف سے فرار ہے تو بہتر ہے کہ
مباحثہ تحریری ہو۔ میں اسے منظور کرتا ہوں ۔
دوسرا حصہ جو یہ ہے کہ مبلغ موجود ہو یا مقامی لوگ مباحثہ کر سکیں تو مرکز سے اجازت
لینے کی ضرورت نہ ہو اس میں بعض خطرات باقی رہ جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ
ایسا شخص مباحثہ کر لیتا ہے کہ وہ جو تحریر دے وہ کمزور ہو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ جب وہ شائع
ہو گی تو لوگوں پر یہ اثر پڑے گا کہ احمدی جواب نہیں دے سکے ۔۔۔ ایسا جواب اگر مناظرہ
میں دیا اور یہ چھپ جائے تو ہماری بہت سبکی ہوگی اور مقامی بات مقامی نہیں رہتی بلکہ پھیل
جاتی ہے۔ ابھی پٹھانکوٹ کا واقعہ ہوا وہاں ایک مخالف آیا جس نے سخت بد زبانی کی ۔ اُس
کا جواب بجائے تقریری کے تحریری دیا گیا اور تحریر سخت لکھی گئی ۔ اب وہ تحریر جہاں جہاں
پھیلے گی لوگ خلاف ہو جائیں گے کہ ہمیں بُرا بھلا کہا گیا ہے۔ اسی طرح کوئی بات مقامی
خطابات شوری جلد اول
۵۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
نہیں رہ سکتی ۔ اس وجہ سے میں تقریری مباحثات کو ترجیح دوں گا ۔ جہاں مقامی مناظر پیش ہو
یعنی وہ تقریری مناظرہ کرے تحریری نہ کرے اور اگر تحریری کرے تو انفرادی طور پر کرے
جماعت کی طرف سے پیش نہ ہو۔ یعنی جہاں مرکزی مبلغ مناظرہ کرے وہاں تحریری مناظرہ
کو ترجیح دی جائے اور جہاں مقامی مناظر پیش ہو وہاں تقریری کو ۔ مرکزی مناظر کی صورت
میں تمام ذمہ واری مرکزی مناظر کی سمجھی جائے گی اور اُس کا یہ کہنا کافی نہ ہو گا کہ مجھے
جماعت کی طرف سے مناظرہ کے لئے مجبور کیا گیا تھا ۔“
التوائے جلسہ سالانہ
گزشتہ سال کی طرح اس سال (یعنی ۱۹۳۴ء) پھر یہ سوال
سامنے آیا کہ رمضان کی وجہ سے جلسہ سالانہ دسمبر کی مقررہ تاریخوں
کی بجائے کسی اور مناسب وقت پر منعقد کیا جائے۔ اس بارہ میں سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ نے
تجویز پیش کی کہ :-
جلسہ سالانہ ماہ دسمبر میں مقررہ تاریخوں پر ہی ہو۔ انتظامی مشکلات کے متعلق ہر دو
منتظمین جلسه سالانہ نے اظہار کیا کہ کسی اور موسم میں جلسہ کا انعقاد زیادہ مشکلات کا باعث ہوگا ۔“
66
اس پر کئی احباب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کے بعد حضور نے فرمایا :-
اب سوال یہ پیش ہے کہ آئندہ سال سے جلسہ کن ایام میں ہو؟ ان ہی دسمبر کے
مقررہ ایام میں ہو خواہ وہ ایام رمضان میں پڑیں یا اور دنوں میں ہو۔ اور دنوں کے لئے
پوچھا گیا تو سوائے ایسٹر کے کوئی موقع نہیں بتایا گیا۔
میں اس بارے میں رائے لینے سے پہلے بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں ۔ جو تقریریں کی
گئی ہیں وہ بالعموم اپنے دائرہ میں رہ کر اور اُن اصول کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جو رکھنے
چاہئیں تھے مگر افسوس کہ مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے جو تقریر کی شاید ان کی طبیعت
ناساز تھی کہ اس وجہ سے ایسی باتیں کہہ گئے جن کے متعلق میں کچھ کہنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
انہوں نے پانچ باتیں کہیں اور پانچوں ہی ایسی ہیں کہ ضرور ہے میں ان کے متعلق کچھ
کہوں ۔ انہوں نے پہلے یہ سوال اُٹھایا کہ جلسہ کے ایام کے متعلق سوال کو پیش ہی کیوں کیا
گیا حالانکہ خلیفہ کا اس کے متعلق فیصلہ تھا کہ پیش ہو۔ اور ان کے یہ کہنے کا مطلب یہ ہوا کہ
خلیفہ کا خواہ حکم تھا تو پھر بھی میں چونکہ نہیں چاہتا کہ پیش ہو اس لئے کیوں پیش کیا گیا۔
خطابات شوری جلد اول
۵۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
اگر چہ اس طرف ان کو توجہ بھی دلائی گئی مگر پھر ہیر پھیر کر یہی کہنے لگے کہ کیوں یہ سوال پیش
کیا گیا ؟
دوسری بات انہوں نے یہ کہی کہ خلیفہ کی لمبی تقریر کی کیا ضرورت ہے اگر کسی کو یہ
سوال پیدا ہو کہ لمبی تقریر سے تکلیف ہوتی ہے اور حضور بیمار ہو جاتے ہیں تو کیا ضرورت ہے
کہ لمبی تقریر کریں۔ غرض اُن کے نزدیک اس بات کو مجلس شوریٰ میں پیش کرنے کی
ضرورت نہیں ۔ مگر اس سے عجیب سوال پیدا ہو جاتا ہے اور وہ یہ کہ لمبی تقریر نہ ہو بلکہ چھوٹی
ہو۔ پھر یہ کہا جا سکتا ہے کہ تقریر نہ ہو صرف شکل ہی دیکھ لیں گے۔ پھر کہا جا سکتا ہے مکان کو
ہی چھو لیں گے۔ اسی طرح قبر پرستی پیدا ہوتی ہے۔
پھر کہا گیا ہے کہ خلیفہ اسیح کی صحت روزہ رکھ کر تقریر کرنے سے خراب نہ ہوئی تھی
حالانکہ رمضان میں تین دفعہ انفلوئنزا کے حملے مجھ پر ہوئے۔
چوتھی بات یہ کہی گئی ہے کہ جلسہ کے ایام کا بدلنا يُحَرِّفُونَ کا مصداق بننا ہے حالانکہ
یہ خدا کا حکم ہے اور شریعت کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے لئے کوئی اور مثال دینا ٹھیک
نہیں ہے۔
جلسہ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دسمبر کے ایام میں مقرر کیا ہے مگر آپ نے ان
ایام سے ملتوی بھی کیا ہے۔ گو یہ بات اُن دوست کی ٹھیک نہیں کہ جلسہ نفل ہے۔ جلسہ کو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بہت ضروری قرار دیا ہے۔ اس میں شمولیت پر بہت زور
سے توجہ دلائی ہے اور اسے نفلی حج قرار دیا ہے۔ اس کا مقام بہت بلند بتایا ہے۔ یہ عام نفل
والی بات نہیں ۔ گو شرعی فرض نہیں بلکہ واجبات میں سے ہے۔ مگر حضرت خلیفہ اول کے زمانے
میں بھی ان ایام کو بدلا گیا اور میرے زمانہ میں بھی بدلا گیا ۔ اس لئے يُحَرِّفُونَ کا فتویٰ مجھ پر
بھی اور حضرت خلیفہ اول پر بھی لگ گیا حالانکہ یہ کفار کے متعلق آیت ہے۔
پانچویں بات مولوی صاحب نے اسی قسم کی یہ کہی ہے کہ احمدیوں کو حقہ پینے سے منع
کیا جاتا ہے مگر یہ حکم ہے کہ اگر کوئی پیتا ہے تو اندر پیئے ۔ اس سے یہ غلط فہمی لگ سکتی ہے کہ
گویا ہم نے یہ حکم دیا ہوا ہے کہ اندر بیٹھ کر حقہ پی لیا کریں حالانکہ میں نے جو کچھ کہا ہوا ہے
وہ یہ ہے کہ جو اتنی بوڑھی عمر کے لوگ ہیں کہ حقہ نہ چھوڑ سکیں وہ اندر پی لیا کریں اور یہ اس
خطابات شوری جلد اول
۵۸۸
لئے کہا گیا ہے کہ باہر پینے سے نئی پود پر اثر نہ پڑے۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
میرا دل بعض دفعہ اس بات سے متاثر ہوا ہے کہ رمضان میں ایسے موقع پر سفر کرنا
اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے مطابق ہے یا نہیں ۔ مگر یہ درست نہیں کہ رمضان میں جلسہ کرنے سے
لوگوں پر بُرا اثر ڈالا ہے۔ میرے پاس متعدد چٹھیاں آئی ہیں کہ رمضان میں ا۔ اتنے لوگوں کا
انتظام قادیان والوں کا روزہ رکھ کر عمدگی سے کام کرنا بہت متاثر کرنے والی بات ہے۔ حتی
کہ احراریوں پر بھی اس کا اثر ہوا ہے۔ مگر مجھے اس پر انشراح نہیں کہ رمضان میں دیدہ دانستہ
سفر کیا جائے جس کی وجہ سے انفرادی طور پر نہیں بلکہ اجتماعی طور پر بڑا حصہ روزہ سے محروم
ہو جائے مگر یہ بات شبہ کی حد تک ہے۔ اِدھر گزشتہ سال یہ تجربہ کر لیا گیا ہے کہ کارکن
رمضان میں کام کر سکتے ہیں ۔ مگر میں اپنی ذات میں فیصلہ نہیں کر سکا کہ رمضان میں جلسہ
ملتوی کرنا ضروری ہے یا غیر ضروری ۔ اس لئے میرے لئے نیوٹرل (NEUTRAL) رہنے
والا مسئلہ ہے۔ لیکچروں کے لحاظ سے رمضان میں اتنے ہی لمبے لیکچر دیئے جائیں جتنے دیئے
جاتے ہیں تو ہر ایک پر گراں گزرے گا۔ رمضان میں درس یوں تو چھ چھ گھنٹے دیتا رہا ہوں مگر
آہستہ بولتا تھا مگر اتنے بڑے مجمع کو جو جلسہ پر جمع ہوتا ہے دیر تک مخاطب کرنا مشکل ہے۔ یہ
بھی ہو سکتا ہے لمبے لیکچر کی بجائے کم کر دیا جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ صبح سویرے ہی لیکچر
رکھ دیا جائے ۔ اس پر بھی غور ہو سکتا ہے۔ غرض اِس میں جو شرعی پہلو ہے قلب ابھی تک اس
کے متعلق فیصلہ نہیں کر سکا کہ اتنے لوگوں کا آنا رمضان کے احترام کو کم تو نہیں کرتا ۔ مگر میں
یہ بھی نہیں فیصلہ کر سکا کہ کم کرتا ہے۔ ایسے پہلو بھی ہیں کہ احترام کو بڑھاتا ہی ہو۔ اس لئے
میں اس کے متعلق جماعت کی کثرتِ رائے کو منظور کرلوں گا ۔ پس جو دوست اس بات کی
تائید میں ہوں کہ جلسہ مقررہ ایام میں رمضان میں ہی ہو وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
بہت کثرت سے احباب کھڑے ہو گئے ۔
دو
66
جو اس کے مقابلہ میں یہ کہتے ہوں کہ ایسٹر میں جلسہ ہو۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
(۲۴) رائیں )
66
فیصلہ میں بتا چکا ہوں کہ جماعت کی کثرت کے مطابق فیصلہ کروں گا۔ میں فیصلہ کرتا گا۔
ہوں آئندہ بھی جلسہ دسمبر کے مقررہ ایام میں ہی ہوگا۔ ایک نقص یہ بھی دوستوں
خطابات شوری جلد اول
۵۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
نے بتایا ہے کہ اب اگر جلسہ سالانہ مقررہ ایام سے بدلا گیا تو ایک سال کا جلسہ درمیان سے
اُڑ جائے گا ۔
لڑکیوں کے لئے تعلیمی نصاب سب کمیٹی تعلیم نے لڑکیوں کے لئے اپنا تجویز کردہ نصاب پیش کیا۔ جس پر کئی احباب نے اپنی رائے
کا اظہار کیا۔ تفصیلی بحث کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
مختلف دوستوں نے اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں اور اسی رنگ میں کئے ہیں کہ جس
میں ہر دوست نے خیال کیا کہ شاید اس کی مجزوی رائے کو اگر نظر انداز کیا گیا تو آئندہ
سلسلہ کی تعلیم کو سخت خطرناک نقصان پہنچے گا۔ میں نے ہمیشہ دوستوں کو سمجھایا ہے کہ انہیں
اُس کا رک کی طرح نہ بہہ جانا چاہئے جو دریا میں گر جائے۔ جب کہہ دیا گیا ہے کہ اصولی
بات پیش کرنی چاہئے، تفصیلی باتیں اس وقت نہیں ہوسکتیں، تو پھر تفصیلات میں پڑنے کا کیا
فائدہ ۔ مگر ساری تقریروں میں ایک دو باتیں اصولی تھیں باقی جنہوں نے کہا یا کچھ کیا، اس
کے متعلق میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ وقت ضائع کیا کیونکہ اُن کی تقریروں کو میں نے خود جاری
رہنے دیا اس لئے اخلاقی طور پر تو وقت ضائع نہیں ہوا اور روکا اس لئے نہیں کہ ان کی سبکی
نہ ہو مگر عملی طور پر وقت ضائع ہوا ہے، کیونکہ کام کی بات بہت کم کی گئی۔ بعض دوست ایسے
ہیں کہ انہیں بار بار کہا جاوے کہ بس کریں تو بھی بحث شروع کر دیتے ہیں حالانکہ یہاں تو
خلافت کا تعلق ہے۔ پریزیڈنٹ بھی اگر کہے کہ کچھ نہ کہو تو پھر کسی کی مجال نہیں اصرار کرے۔
مگر یہاں بعض لوگوں کو اتنا غلو ہوتا ہے کہ روکا جائے تو بھی بحث شروع رکھتے ہیں، اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ دوستوں کے دل اتنے کمزور ہیں وہ اِس رو میں بہہ جاتے ہیں جو ان
کے سامنے آئے۔ اس وقت جو اصولی باتیں کہی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ بہت سی
لڑکیاں پرائمری کے بعد تعلیم چھوڑ دیتی ہیں۔ اس کے نصاب میں یہ بات مدنظر رہنی چاہئے
کہ لڑکیاں رسوم اور سلسلہ کی تعلیم سے پرائمری تعلیم کے دوران میں واقف ہو جائیں، گو یہ
کہنے والے والے دوست نے سب سے ز زیادہ وقت ضائع ضار کیا مگر یہ اصولی بات بات تھی تھی جو جو بیان کی۔
عام اصول یہ ہے کہ لوگ پرائمری تک تعلیم کافی سمجھتے ہیں اس حد تک ضرور یہ بات مدنظر رہنی
چاہئے کہ سلسلہ کی اصولی تعلیم کچھ نہ کچھ آ جائے مگر جو کورس تجویز کیا گیا ہے اس میں پرائمری
خطابات شوری جلد اول
۵۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
تک در ثمین کی چند نظموں کے سوا کچھ نہیں رکھا گیا۔ اس لئے پرائمری تک جو لڑکیاں تعلیم ختم
کر دیں سوائے اُس تعلیم کے جو گھر پر دین کے متعلق انہیں دی جائے اُنہیں اور کچھ واقفیت
نہ ہوگی ۔ پیرا کبر علی صاحب نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی دینی تعلیم گھر پر ہو رہی ہو گی مگر سب کی
نہیں ۔ جو نو مسلم خاندان ہیں اُن کی عورتیں بچوں کو گھر پر تعلیم نہیں دے سکتیں۔ اور جو
مسلمان خاندان ہیں ان کے مرد اور کاموں میں اِس طرح مصروف ہوتے ہیں کہ بچوں کی
تعلیم کی طرف متوجہ نہیں ہو سکتے اور عام طور پر مائیں خود دینی تعلیم سے پوری طرح واقف
نہیں ہوتیں۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ پرائمری تک لڑکیاں دینی تعلیم سے ماہر ہو جائیں اور دینی
مسائل کے متعلق دلائل سے واقف ہوسکیں مگر بغیر دلائل کے اُن کو اصولی طور پر واقف ہونا
چاہئے ۔ اس کے لئے ایسا ہو کہ اُستاد یا اُستانی زبانی طور پر دینی باتیں سکھا دے۔
(1) اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے عمل سے ثابت ہے اور آپ
نے یہی رکھا کہ پہلے قرآن پڑھایا جائے پھر اور تعلیم شروع کرائی جائے ۔ قرآن کریم
پڑھانے کے ساتھ کچھ لکھنا پڑھنا بھی سکھایا جا سکتا ہے مگر یہ نہیں کہ قرآن کریم تعلیم شروع
کرانے کے تین چار سال بعد جا کر پڑھایا جائے ۔ میری بھی اپنے بچوں کی ماؤں کو یہی
ہدایت ہے کہ پہلے قرآن کی تعلیم دو پھر اس کے بعد اور تعلیم دو۔ پس دینی تعلیم کے لئے
اصولی بات یہ ہو کہ ہم ہر بچہ کو خواہ لڑکا ہو یا لڑکی پہلے قرآن کریم ختم کرائیں اور پھر اور تعلیم
شروع کرائیں ۔ اس طرح قرآن کریم کی تعلیم کو مقدم کر لیا جائے اور اس کے بعد اور تعلیم
شروع ہو۔
ایک تجویز یہ پیش کی گئی ہے کہ انجمن حمایت اسلام کی تجویز کردہ مذہبی کتابیں نصاب
میں داخل نہ ہوں کیونکہ اُن میں کئی باتیں ہمارے عقائد اور اسلام کی صحیح تعلیم کے خلاف
ہیں۔ یہ بھی اہم بات ہے اب تو میں نہیں جانتا کہ آجکل ان کتابوں کا کیا حال ہے لیکن
جب ہم پڑھا کرتے تھے اس وقت بھی ان کتابوں میں بیسوں باتیں ایسی تھیں جو اسلامی
تعلیم کے خلاف تھیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جنگوں کا ہی اس طرح ذکر کیا گیا
تھا کہ گویا آپ نے بادشاہ کے طور پر جنگیں کی ہیں ۔ پس اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے
(۲) کہ نصاب میں کوئی ایسی کتاب نہ ہو جس میں اسلامی تعلیم کو صحیح رنگ میں پیش نہ
خطابات شوری جلد اول
۵۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
کیا گیا ہو۔ ایسی کتابیں جس قدر جلدی بدلی جاسکیں بدل دی جائیں ۔ اسی طرح قصص ہند
کے متعلق جو بات پیش کی گئی ہے وہ ضروری ہے۔ اس کی تعلیم یہ ہے ہندوؤں کے آباء
بڑے نیک اور خدا پرست تھے اور مسلمان ڈاکو اور ظالم تھے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ
مسلمان بچوں میں افسردگی اور مایوسی پیدا ہوتی ہے اور وہ کوشش کرتے ہیں کہ اسلاف کو
بُھول جانا چاہئے ۔
ہیں جس قدر جلد بدلی جاسکیں بدلی جائیں ۔
ہئے ۔ یہ کتا ہیں ؟
(۳) اسی طرح مولوی سعد الدین صاحب کی تجویز معقول ہے کہ لڑکیوں کے لئے
جسمانی ورزش کا انتظام ہونا چاہئے ۔ ملک گل محمد صاحب کی لڑکیوں کو فارسی پڑھانے کے
متعلق جو تجویز ہے وہ بھی ضروری ہے
(۴) حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے ایک دفعہ مرزا محمود بیگ صاحب گوجرہ والے
نے پوچھا تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم کیا ہو؟ تو آپ نے اُن کو جو خط لکھا اُس میں یہ بھی تحریر فرمایا
کہ فارسی کی تعلیم ضروری ہے۔ میں ایک کمیٹی اس بات پر غور کرنے کے لئے مقرر کروں گا
کہ کیوں نہ قرآن کریم پہلے ختم کرانے کے بعد دوسری تعلیم شروع کرائی جائے ۔ نصاب
کے متعلق جو کتابیں اس وقت مل سکتی ہیں وہی لے لی جائیں اور جلد سے جلد ایسے کورس تیار
کئے جائیں کہ ہر مضمون میں مذہبی اور اسلامی تعلیم مد نظر رہے اور زباندانی بھی ان کے ذریعہ ہر
آ سکے ۔ میرے نزدیک میاں معراج الدین صاحب کی یہ تجویز نہایت عمدہ ہے کہ زبان دانی
میں ہی مسائل بیان کر دیئے جائیں۔ اس طرح مسائل اور زبان دانی دونوں ہم سکھا لیتے
ہیں ۔ بعض عیسائی مدارس میں قرآن کریم اس لئے حفظ کراتے ہیں کہ اس طرح زبان دانی
ہیں۔
آتی ہے۔ احیاء العلوم امام غزالی صاحب کی کتاب بھی زبان دانی کے لئے پڑھائی جاتی
ہے۔ حجۃ البالغہ ہے اس کی عربی بھی نہایت عمدہ ہے۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتابیں بہت اعلیٰ پایہ کی ہیں
(۵) پس ایسی کتابیں پڑھائی جائیں تاکہ مسائل بھی ان میں آجائیں۔ یہ طریق
یورپ میں رائج ہے مگر مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے۔ پہلے مسلمانوں میں بھی رواج تھا مگر اب
اس قسم کی باتوں پر ہنسی مذاق کیا جاتا ہے ۔ ” پکی روٹی، پنجابی کی ایک کتاب ہے جس میں
سوال و جواب کے طور پر دینی مسائل بیان کئے گئے ہیں۔ یورپ میں اب بھی یہ طریق
دو
خطابات شوری جلد اول
۵۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
جاری ہے۔ سوال و جواب کا بچوں پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے۔ بچوں سے اگر مذہب کے متعلق
سوال کئے جائیں تو بہت مفید ہو سکتے ہیں۔ یہ نفسیات کا نکتہ ہے۔ پس ایسی کتابیں بنائی
جائیں جن میں اس قسم کے سوال و جواب ہوں کہ تم کو پیدا کرنے والا کون ہے؟ نبی کسے
کہتے ہیں؟ سب سے سے کامل نبی کون ہے؟ مسلمانوں کی مقدس کتاب کون سی ہے؟ یہ
ات ایسی ہیں جو جو کہ کورسوں کو مؤثر اور عمدہ بنا سکتی ہیں۔ اس کے متعلق میں سب کمیٹی
اصلاحات
بناؤں گا جو جلد سے جلد فیصلہ کرے ۔“
اس موقع پر چند نمائندگان نے مڈل کے نصاب کے متعلق اپنی آراء پیش کیں ۔ اس
پر حضور نے اپنی تقریر کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :-
(۶) مدل کے کورس کے متعلق جو باتیں بیان کی گئی ہیں کہ عربی کورس میں حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے اسباق رکھے جائیں ۔ یہ مفید چیز ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی ان سے غرض یہی تھی کہ لوگ اُنہیں یاد کریں ۔ پس نہ صرف لڑکیوں کے کورس میں
بلکہ لڑکوں کے کورس میں بھی انہیں رکھا جائے ۔ بعض اسباق تو چھپے ہوئے ہیں ۔ بعض
میر محمد اسماعیل صاحب کے پاس بغیر چھپے بھی ہیں ان کو لے کر جمع کر دیا جائے ۔
(۷) غلام محمد صاحب کی یہ تجویز کہ تعلیم کے عرصہ کو بڑھا دیا جائے تا کہ زیادہ بوجھ نہ
پڑے، اس پر سب کمیٹی غور کر لے گی ۔ حدیث کے متعلق میر محمد اسحق صاحب کی کتاب اگر
ایسی ہے جو نصاب میں داخل کی جاسکتی ہے تو اس پر غور کر لیا جائے گا۔
ایک بات شیخ بشیر احمد صا۔ احب (لاہور) نے بیان کی تھی مگر پھر وہ خود اسے بھول گئے ۔
اُن کی بات ایک غور طلب بات تھی ۔ ہر مسلمان کے متعلق یہ سمجھنا چاہئے کہ خدا کی کتاب
اُسے آنی چاہئے ۔ جسے نہیں آتی اُس کے متعلق یہ جائز نہیں کہ مان لیں اُسے نہیں آنی
چاہئے بلکہ یہ کہنا چاہئے کہ اس کے لئے ہم انتظام نہ کر سکے۔ غرض ارادہ، نیت اور کوشش
کے لحاظ سے کسی کو مستثنیٰ نہ کیا جائے خواہ نتیجہ کے لحاظ سے کوئی مستثنیٰ ہو جائے ۔ سکیم میں دس
سپارے لازمی تعلیم رکھی گئی ہے مگر اس میں سارا قرآن ختم نہیں کیا گیا۔ صرف دس پارے
رکھے گئے ہیں اس کے معنی یہ ہوئے کہ اگر کوئی لڑکی دس پارے پڑھ کر تعلیم چھوڑ دے تو
حرج نہیں ہے۔ جب یقینی طور پر یہ بات مدنظر ہے کہ مڈل تعلیم کا آخری درجہ ہے اور اس