مجلس مشاورت ۱۹۳۲ٴ۔ پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد اول
۵۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
بڑے لوگوں کے ذریعہ نہیں ہوا بلکہ ان کے ذریعہ ہوا جن کے متعلق الہام ہوا ۔ لا تحزن
إن الله معنا -
مجھے فرانس کے ایک مصنف کا ایک قول یاد آیا جو بہت لطیف ہے۔ وہ لکھتا ہے مجھے
ان لوگوں پر تعجب آتا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) لالچی ، حریص ، اور
جھوٹا تھا۔ اور باتوں کو جانے دو ایک بات ایسی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ جو کچھ کہتے
تھے سنجیدگی سے کہتے تھے اور اُن کے پیچھے کوئی اور طاقت تھی جو سب کچھ کراتی تھی ۔ میں
دیکھتا ہوں کہ ایک نہایت معمولی درجہ کا چھوٹا سا مکان ہے جس کی چھت تھوڑی سی بارش
سے بھی ٹپک پڑتی ہے اُس میں چند آدمی بیٹھے ہیں جن کے بدن پر لباس بھی پورا نہیں مگر اُن
کے چہروں پر سنجیدگی اور متانت کے آثار نظر آتے ہیں اور وہ غور کر رہے ہیں کہ دنیا کو فتح
کرنے کے لئے اور اس میں تغیرات پیدا کرنے کے لئے کیا کرنا چاہئے ۔ پھر کچھ عرصہ کے
بعد اُن کے ذریعہ دنیا میں عظیم الشان انقلاب پیدا ہو گیا اور اُنہوں نے دنیا کو فتح کر لیا۔
اس کے بعد کوئی عقل یہ تسلیم نہیں کر سکتی کہ وہ جو کچھ کر رہے تھے، وہ بناوٹ تھی بلکہ تسلیم کرنا
پڑے گا کہ یقیناً ان کے پیچھے کوئی اور طاقت تھی جس کے سہارے وہ کھڑے تھے ۔
خدا کا سہارا
پس ایسے ہی لوگ دنیا کی اصلاح کا کام کر سکتے ہیں ۔ وہ جو مال و دولت کا
گھمنڈ رکھتے ہیں جنہیں اپنی طاقت اور قوت کا گھمنڈ ہوتا ہے وہ قطعاً کام
نہیں کر سکتے ۔ وہی کام کر سکتے ہیں جنہیں خدا تعالیٰ کا سہارا ہو اور جن کو خدا کا سہارا میسر ہو
اُنہیں کوئی گر انہیں سکتا۔ یہی وہ طاقت ہوتی ہے جسے کوئی جیت نہیں سکتا اور کوئی طاقت اس
کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی ، خواہ وہ نیچر کی طاقت ہو یا دنیا کی ۔ اس طاقت اور وثوق کے ساتھ
ہمیں کھڑا ہونا چاہئے اور جب ہماری یہ حالت ہو گی تو مشوروں کے وقت روح القدس
نازل ہو کر کام کرنے کا طریق بتائے گی جس سے کامیابی حاصل ہو گی ورنہ ہماری عقل اور
ہماری کوشش سے کچھ نہیں ہوگا ۔ ہمارا ہاتھ پاؤں ہلانا تو اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتا جتنی دودھ
کے لئے ایک چھوٹے بچے کا رونا رکھتا ہے۔ بچہ کے رونے سے دودھ نہیں آتا بلکہ اُس کا
رونا دودھ ملنے کے لئے محرک ہوتا ہے۔ اسی طرح ہمارے مشورے اور ہماری کوششیں
خدا تعالیٰ کے فضل کے لئے محرک ہو سکتی ہیں ورنہ ہم خود کچھ نہیں کر سکتے ۔
خطابات شوری جلد اول
۵۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
مشورہ دینے کے وقت کی حالت پھر کیا تم خیال کرتے ہو کہ جو مشورہ تکبر، تعلقی
اور غرور کے ساتھ دیا جائے وہ خدا تعالیٰ کے
فضل کو جذب کرنے کا موجب ہو سکتا ہے؟ قطعاً نہیں ۔ ہماری حالت تو یہ ہونی چاہئے کہ
جب ہماری زبانیں کسی مشورہ کے لئے بول رہی ہوں تو ہمارے دل خدا تعالیٰ کے عرش کے
سامنے لرز رہے ہوں۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست مشورہ دیتے وقت اس بات کو مد نظر
رکھیں گے۔“
دوسرا دن
/
مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۳۱ مارچ ۱۹۳۴ء کو جب پہلا اجلاس شروع ہوا تو
حضور نے احباب کو چند اہم باتوں کی طرف توجہ دلائی ۔ تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت
کے بعد فرمایا :-
ضرورت تقریر مطبوعہ پروگرام کے مطابق اس وقت سب کمیٹیوں کی کارروائیوں پر
غور کرنا چاہیے اور اس وقت میری کسی تقریر کے لئے وقت مقرر نہیں
ہے لیکن مجھے کل محسوس ہوا کہ در حقیقت میری تقریر سب کمیٹیوں کی رپورٹوں پر غور کرنے
سے پہلے ہونی چاہئیے ۔ بجائے سب کمیٹیوں کے تقرر کے وقت کے۔ کیونکہ ایک دن کی بات
کا اثر دوسرے دن تک کچھ نہ کچھ کمزور ہو جاتا ہے۔
کل میں نے بات کو مختصر کیا تھا کیونکہ میرا ارادہ تھا کہ زیادہ وضاحت کے ساتھ
ہدایات کل بیان کروں گا۔ گو یہ مطبوعہ پروگرام کے خلاف ہے لیکن ضرورت حقہ یہ ہے کہ
سب کی پر کرنے سے پہلے ۔
سب کمیٹیوں کی رپورٹوں پر غور کرنے سے پہلے ضروری ہدایات دی جائیں ۔
مقررہ وقت پر نہ آنے کی وجہ سب سے پہلے تو میں یہ عذر پیمان کرتا ہوں کہ کل
میں نے آپ لوگوں کو تاکید کی تھی کہ مقررہ وقت پر
پہنچ جائیں ۔ لیکن میں خود ۱۵ منٹ دیر سے آیا ہوں وجہ یہ ہوئی رات کو نماز کے وقت طبیعت
خراب ہو گئی پھر پیچش لگ گئی ۔ اس تکلیف کی وجہ سے صبح ملاقات 9 بجے شروع ہو سکی۔
چونکہ بعض دوستوں کو ضروری معاملات کے متعلق گفتگو کرنی تھی اس لئے انہیں لمبا وقت
خطابات شوری جلد اول
۵۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
دینا پڑا اور بجائے ۱۰ بجے کے اابجے ملاقاتوں کا سلسلہ ختم ہوا۔
آداب مجلس
اس کے کے بعد میں احباب کو اُس ادب کی طرف توجہ دلاتا ہوں جس پر ہر
مجلس میں عمل ہونا چاہئے اور جو کسی مذہب سے متعلق نہیں بلکہ ہر مذہب
کے لوگوں کے لئے ضروری ہے مگر بعض دوست اُسے بھول جاتے ہیں ۔ وہ یہ ہے کہ جب
مجلس شروع ہو تو آپس میں باتیں نہیں کرنی چاہیں ۔ یہ شکایت کل مجھے اپنے سامنے والے
اصحاب سے پیدا نہیں ہوئی بلکہ اُن کی طرف سے پیدا ہوئی جو میرے پیچھے بیٹھے ہیں اور جو
سلسلہ کے کارکن ہیں ۔ جب میں تقریر کر رہا تھا تو دو ناظر منٹوں آپس میں بے تکلفی سے
باتیں کرتے گئے ۔ یہ آداب مجلس کے کے صریح خلاف ہے اور خلاف ورزی کرنے والے
صدر انجمن احمد یہ کے ناظر تھے۔ وہ نہایت ذمہ واری کے کام پر مقرر ہیں مگر خلیفہ تقریر کر رہا
ہے اور وہ اُس کی بغل میں بیٹھ کر کوئی ایک بات نہیں بلکہ لمبا سلسلہ گفتگو شروع کر دیتے
ہیں ۔ گویا گھروں کے جھگڑے اسی وقت طے کرنے بیٹھے ہیں ۔ یہ شکایت مجھے پہلے بھی پیدا
ہوئی تھی ۔ اس کی طرف میں توجہ دلاتا ہوں اور اب وضاحت کے ساتھ بتاتا ہوں کہ آئندہ
اگر کسی ناظر کے متعلق یہ شکایت پیدا ہوئی تو میں ہدایت جاری کر دوں گا کہ اُسے مجلس شوری
سے خارج کر دیا جائے ۔ اگر کوئی ضروری بات کرنی ہو تو کاغذ پر لکھ کر کر لینی چاہئے ۔ یا اگر
چھوٹا سا فقرہ کہہ دیا جائے تو اس کی وجہ سے تقریر میں حرج واقعہ نہیں ہوتا مگر ایسا نہیں
ہوتا بلکہ لمبا سلسلہ گفتگو چلتا ہے۔
بزرگ گزرے
ایک بزرگ کا قصہ ایک بزرگ رے ہیں ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں
قصہ ای انگریزی کی تینا
حج تھے۔ انگریزی کی کتابوں میں بھی ان کے قصے آتے ہیں۔
ایک قصہ میں ذکر ہے کہ ان کے سامنے گواہوں کی ایک جماعت پیش ہوئی ۔ تو ان میں سے
ایک کے متعلق اُنہوں نے کہا کیا آپ اُستاد آپ اُستاد ہیں؟ اس نے کہا ہاں ۔ کسی نے پوچھا آپ
نے کس طرح معلوم کر لیا کہ یہ استاد ہیں؟ انہوں نے کہا استاد کا طالب علموں سے واسطہ
پڑتا ہے اور وہ حکم چلانے کا عادی ہوتا ہے اِس وجہ سے اس میں بھی آداب مفقود ہو جاتے
ہیں ۔ ممکن ہے قدرتی طور پر حکم کرنے والوں سے آداب مفقود ہو جاتے ہوں مگر اسلام اس
کی اجازت نہیں دیتا ۔ اسلام میں جتنا کوئی بڑا ہو ا تنا ہی زیادہ مؤدب ہوتا ہے۔ اس بات کو
خطابات شوری جلد اول
۵۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
خاص طور پر مد نظر رکھنا چاہئے اور اس کے مطابق اپنا طریق عمل بنانا چاہئے ۔
مشورہ کے متعلق ضروری ہدایات اس کے بعد میں پھر جماعت کو مشورہ کے اوقات کے متعلق یہ ہدایت دیتا ہوں کہ مشورہ
دیتے وقت یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ دنیا میں عقلمند سے عقلمند انسان دوسرے سے
سبق حاصل کر سکتا ہے اور کسی کی بات رڈ کرنے کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اُس کی بے وقوفی
کا اعلان کیا جاتا ہے۔ بسا اوقات ایسا شخص ۹۹ دفعہ اچھی بات سوچ لیتا ہے لیکن سوویں دفعہ
اُسے دوسرے سے سبق مل جاتا ہے۔ امام ابو حنیفہ کے متعلق آتا ہے، اُن سے کسی نے پوچھا
آپ کو بھی کوئی ایسا شخص ملا ہے جس نے آپ کو کوئی سبق دیا ہو؟ انہوں نے کہا کئی لوگوں
سے میں نے سبق حاصل کئے مگر سب سے زیادہ یاد رہنے والا سبق وہ تھا جو ایک لڑکے نے
دیا۔ واقعہ یہ ہوا کہ بارش ہو چکی تھی اور وہ لڑکا دوڑتا پھرتا تھا۔ میں نے اُسے کہا میاں لڑکے!
سنبھل کر چلو ایسا نہ ہو کہ گر پڑو اور چوٹ لگے۔ لڑکا بہت ہی زیرک تھا میری طرف دیکھ کر
کہنے لگا اگر میں گرا تو مجھے ہی چوٹ لگے گی لیکن اگر آپ گرے تو لاکھوں انسانوں کو
نقصان پہنچے گا ۔ امام ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ یہ ایسا قیمتی سبق تھا کہ اس پایہ کا اور کوئی سبق مجھے
نہیں ملا۔
اصل بات یہ ہے ہے کہ عقل خدا تعالیٰ کی دین ہے۔ اُس نے عقل تقسیم کرتے تے وقت
ساری کی ساری کسی ایک کو نہیں دے دی بلکہ سب میں بانٹ دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
بدصورت سے بدصورت چیز کے بھی بعض حصے خوبصورت ہوں گے۔ اسی طرح بیوقوف سے
بیوقوف کی بات کا بھی کوئی نہ کوئی حصہ اچھا ہوگا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ایک
خادم پیرا نام تھا۔ وہ اتنا کم فہم تھا کہ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ہفتوں بڑی کوشش سے
اُسے کلمہ یاد کرایا۔ ایک دفعہ اُس سے کسی نے پوچھا تمہارا مذہب کیا ہے؟ کہنے لگا ہمارے
گاؤں کے بینچ کو معلوم ہے اُس سے پوچھ کر بتاؤں گا مگر باوجود ایسی عقل و سمجھ رکھنے کے وہ
بھی بعض اوقات عقل کی بات کر جاتا تھا۔ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے تار دینے کے لئے اُسے بٹالہ بھیجا۔ وہاں سے آ کر اُس نے بتایا کہ مجھے مولوی محمد حسین
بٹالوی ملا تھا۔ کہنے لگا وہاں کیوں رہتے ہو؟ وہاں سے چلے جاؤ اور بھی بہت باتیں کرتا رہا۔
خطابات شوری جلد اول
۵۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
میں نے اُسے کہا میں کچھ پڑھا لکھا تو ہوں نہیں مگر اتنا جانتا ہوں کہ مرزا صاحب وہاں اپنے
گھر میں بیٹھے ہیں اور لوگ دُور دُور سے اُن کے پاس آتے ہیں۔ تم لوگوں کو اُن کے پاس
جانے سے روکتے رہتے ہو مگر کوئی تمہاری بات نہیں سنتا اور تم ادھر اُدھر مارے مارے پھرتے
ہو۔ یہ اُس کے منہ سے بھی ایسی بات نکل گئی جو بالکل سچی اور پکی تھی اور جس کا مولوی
محمد حسین صاحب جیسے عالم کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔ پس اگر کسی کے دل میں یہ خیال ہو کہ
اس کے سوا کوئی اور عقل کی بات نہیں کر سکتا تو یہ غلط خیال ہے اور اس وجہ سے اپنی بات کی
بیچ اور ضد پیدا ہو جاتی ہے۔
ہر ایک کی بات غور اور توجہ سے سنو خداتعالی کبھی چھوٹے سے چھوٹے بچہ کے ذریعہ ہدایت جاری کرا دیتا ہے اور کبھی بڑے
سے بڑے انسان کے ذریعہ۔ اس لئے مشوروں کے وقت یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ہم
نہیں جانتے ہدایت کی بات کس کے منہ سے نکلے گی ۔ ہم جو کچھ کہیں گے دیانت سے کہیں
گے اور دوسروں کی باتیں سنیں گے۔ بسا اوقات مجھ سے ایسا ہوا ہے کہ تعلیم یافتہ دوستوں نے
جو مشورہ دیا وہ صحیح نہ تھا مگر ایک دیہاتی نے جو مشورہ دیا گو اُس کی زبان شستہ نہ تھی اور وہ لکھا
پڑھا نہ تھا مگر اُس کا مشورہ صحیح تھا۔ پس مشورہ دیتے وقت بلکہ دوسروں کا مشورہ سنتے وقت
خاص طور پر اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کیا عجب ہے خدا تعالیٰ اسی کے ذریعہ جو بول رہا
ہے ہدایت جاری کر دے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت سوال پیدا ہوا کہ نماز
کے لئے کس طرح لوگوں کو بلایا جائے۔ اس کے متعلق ایک عام شخص کو طریق بتایا جب اُس
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور وہ طریق بیان کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ
نے بھی کہا کہ مجھے بھی یہی طریق بتایا گیا تھا اور وہ اذان تھی ھے تو دینی معاملہ میں بھی ہدایت
ایک معمولی آدمی کے ذریعہ جاری ہو سکتی ہے۔ پس ہر ایک کی بات غور اور توجہ سے سننی
چاہئے ۔
ایک عام مرض آجکل یہ عام مرض ہے کہ جب اپنے سے کوئی چھوٹا شخص بات بات کر رہا ہو
تو اُس کی طرف توجہ نہیں کی جاتی بلکہ منہ دوسری طرف پھیر لیا جاتا۔
ہے
حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریق یہ تھا کہ جب کوئی آپ سے بات کرتا تو
خطابات شوری جلد اول
۵۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
آپ اُس کی طرف متوجہ رہتے اور اُس کی بات غور سے سُنتے ۔ پس ہر بات کو غور سے سُننا
چاہئے ورنہ شوری کی کیا ضرورت ہے؟
شوری کی ضرورت اس طرح خدا تعالی یہ بتانا چاہتا ہے کہ اُس کی رحمت مختلف نالیوں
کے ذریعہ جاری ہوتی ہے۔ کوئی بڑا آدمی ہوتا ہے اور کوئی چھوٹا
جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ رحمت نازل کرتا ہے۔ پس ہر ایک کی بات پورے غور اور توجہ
سے سننی چاہئے ۔ ہم نہیں جانتے اس وقت خدا تعالیٰ کے نزدیک کون بڑا ہے اور کون چھوٹا۔
جس کے ذریعہ خدا تعالیٰ ہدایت پہنچا رہا ہو، حقیقت میں وہی بڑا ہے۔
زمین و آسمان کی اصلاح کی ضرورت پھر یہ بات مد نظر رکھنی چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ
کی جماعت ہیں اور اللہ تعالیٰ کی جماعتیں
فتنہ و فساد کے وقت پیدا ہوا کرتی ہیں، جب دنیا بہت بڑا تغیر اور بہت بڑی تبدیلی چاہتی
ہے تب نبی آیا کرتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک واقعہ ہے جس کا ذکر
ڈائری میں آتا ہے۔ میں اُس وقت وہاں موجود تھا جب وہ واقعہ ہوا۔ مدرسہ احمدیہ کے
متعلق گفتگو ہو رہی تھی کہ اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔ ایک صاحب تحصیلدار تھے۔ اُنہوں
نے کہا ہمیں ایسے مدرسہ کی کیا ضرورت ہے ہمارا اور دوسرے مسلمانوں کا اتنا ہی اختلاف
ہے کہ ہم کہتے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے اور وہ کہتے ہیں زندہ ہیں۔ دوسرے
مسائل میں کوئی اختلاف نہیں وہ مسائل ہم دوسرے مولویوں سے معلوم کر سکتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جب یہ بات معلوم ہوئی تو آپ خود مجلس میں تشریف لے
آئے اور آپ نے تقریر کی جس کا خلاصہ یہ ہے کہ میں یہ بات سن کر حیران ہو گیا کہ ہمارا
اور دوسرے لوگوں کا اختلاف صرف حیات و وفات عیسی علیہ السلام کے متعلق ہے؟ اگر یہی
اختلاف ہوتا تو اس کے لئے قطعاً مأمور کی ضرورت نہ تھی ۔ حضرت عیسی کی وفات ماننے
والے تو کئی لوگ تھے۔ سرسید احمد خان بھی حضرت عیسی کی وفات مانتا تھا۔ اسی قسم کے اور
بھی لوگ تھے اس کے لئے مامور کے آنے کی ضرورت نہ تھی ۔ فرمایا یہ غلط ہے۔ اصل بات
یہ ہے ہمارا خدا اور ہے اور اُن کا کا خدا اور اُن میں خدا تعالیٰ کے متعلق بیسیوں غلط فہمیاں
پائی جاتی ہیں ۔ وہ یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ الہام ختم ہو چکا اور خدا اب اپنے کسی بندہ سے نہیں
خطابات شوری جلد اول
۵۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
بولتا۔ پھر اُن کا قرآن اور ہے اور ہمارا اور ۔ وہ سمجھتے ہیں قرآن کی کئی آیات منسوخ ہیں مگر
ہم اس کا ایک شوشہ بھی منسوخ نہیں مانتے ۔ اُن کی سمجھ میں جو آیت نہ آئی اسے منسوخ قرار
دے دیا۔ اس سے بڑھ کر قرآن پر اور کیا ظلم ہو سکتا ہے۔ پھر وہ مسلمان ہی ہیں جو کہتے ہیں
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پھوپھی زاد بہن کو ننگے نہاتے دیکھا اور اُس پر
عاشق ہو گئے ۔ نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ) پس کوئی ایک بات نہیں جس میں اُن سے ہمیں
اختلاف ہے بلکہ انہوں نے اسلام کا نقشہ ہی اس طرح بدل دیا ہے کہ وہ پہچانا نہیں جاتا۔
پھر اُن کے دلوں کا نقشہ بدل گیا ہے ۔ اُن کے دلوں سے خدا تعالیٰ کی محبت مٹ چکی ہے۔ تو
فرمایا اسلام کی ہر چیز کو انہوں نے بدل دیا اس لئے خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا۔
پھر آپ کا کشف کہ نیا آسمان اور نئی زمین بنائیں کے یہ نہیں کہا کہ چھت کی کڑیوں
اور دیوار کے پلستر کو ٹھیک کریں بلکہ یہ کہا کہ نیا آسمان اور نئی زمین بنائیں ۔ اگر عوام کی
حالت کو دکھانا تھا تو یہ بتایا جاتا کہ چاند خراب ہو گیا ہے اس کو درست کریں۔ سورج خراب
ہو گیا ہے اسے درست کریں مگر اس کی بجائے یہ دکھایا گیا کہ نیا آسمان اور نئی زمین بنائیں ۔
گویا دنیا کلی طور پر بگڑ چکی تھی اور اس کی اصلاح کی ضرورت تھی اور یہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی خصوصیت نہیں ہر نبی اُسی وقت آتا ہے جب زمین و آسمان بگڑ چکا ہو
یا مکمل نہ ہو اُس کو مکمل کرنے کے لئے آئے۔ بہر حال نبی کی آمد زمین و آسمان کی اصلاح
کے لئے ہوگی ۔
احمدی اور غیر احمد اور غیر احمدی میں فرق پس جو تغیر ہم نے کرنا ہے وہ دُنیا سے نرالا ہے مگر بہت دوست مشوروں میں اُن لوگوں کی نقل کرتے
ہیں جنہیں ہم سے کوئی نسبت ہی نہیں ہے اور اُن کی نقل سامنے رکھ کر کہتے ہیں ہمیں بھی
یوں کرنا چاہئے ۔ یاد رکھنا چاہئے کہ ہر چیز اپنے ساتھ ماحول رکھتی ہے اور اُسے اگر ماحول
سے علیحدہ کر دیا جائے تو اس کا اثر کچھ نہیں رہتا۔ اصل چیز ماحول ہی ہوتا ہے۔ اگر کوئی کہے
کہ ایک انگریز اور ایک ہندوستانی میں کیا فرق ہے تو شاید کوئی بعض باتیں بتا دے مگر وہ کئی
اوروں میں ہوں گی ۔ لیکن اگر کوئی انگریزوں کی سوسائٹی میں جائے تو چھوٹی چھوٹی باتوں
میں بھی اُسے فرق نظر آئے گا ۔ پھر ہندوستان ہی میں رہنے والے پنجابی اور بنگالی میں چھوٹی
خطابات شوری جلد اول
۵۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
چھوٹی باتوں میں فرق نظر آئے گا ۔ جب اس طرح فرق پایا جاتا ہے تو کیا پھر ہمارے اور
دوسرے لوگوں میں فرق نہ ہو گا ؟ جب کہ ہم نے نیا آسمان اور نئی زمین بنانی ہے۔ اس فرق
کو ہر وقت مد نظر رکھنا چا۔ کھنا چاہئے اور اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہر بات کو بات کہنی چاہئے ۔
طریق کار کو بدلنے کی ضرورت تیری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بجٹ کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کس طرح پورا کیا جائے۔
میں نے پہلے بھی یہ بات بیان کی ہے اور اب پھر بیان کرتا ہوں ۔ ایک طرف یہ بات
ضروری ہے کہ آمد و خرچ برابر رکھیں اور اگر اسے برابر نہیں رکھ سکتے تو لازماً دو باتوں میں
سے ایک طریق اختیار کرنا پڑے گا۔ یا تو یہ کہ خرچ میں کمی کریں یا یہ کہ طریق کار کو بدل
دیں۔ یہ کہ آمد خرچ کے برابر نہ کر سکیں اور خرچ بڑھاتے جائیں یہ بے وقوفی ہو گی ۔ دوسری
طرف یہ بھی بے وقوفی ہو گی کہ آمد خرچ کے برابر نہ ہو تو ایک ہی طرف جائیں کہ خرچ کم
کر دیں۔ کیا پتہ ہے کہ خدا تعالیٰ اس کام سے جسے خرچ کم کرنے کی خاطر بند کر دیا جائے
عظیم الشان نتیجہ پیدا کرنا چاہتا ہو۔ اس حالت میں یہی طریق اختیار کرنا چاہئے کہ اس
بجٹ کے طریق کو بدل دیں جس سے آمد خرچ کے برابر نہیں ہوتی ۔ بجٹ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے وقت نہ ہوتا تھا ، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے وقت نہ ہوتا تھا، حضرت عمر
رضی اللہ عنہ کے وقت نہ ہوتا تھا ، حضرت عثمان اور حضرت علیؓ کے وقت بھی نہ ہوتا تھا اُس
وقت صرف یہ سوال ہوتا تھا کہ فلاں کام کرنا ہے اس کے لئے تیاری کرو۔ ہمارا بھی یہی
طریق ہونا چاہئے کہ جو کام کرنا ہو اُس کے لئے تیاری کریں ۔ پس ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ جو
کام ہم کر رہے ہیں وہ ضروری ہیں یا نہیں؟ اگر ضروری ہیں تو پھر ان کو کرنے کے لئے
طریق کار کو بدل دینا چاہئے اور اگر کوئی کام ضروری نہیں تو بجٹ میں گنجائش ہو تو بھی نہیں
کرنا چاہئے ۔ بہر حال ضروری کام کے وقت یہ غور کرنا ہوگا کہ اُسے کس طرح سر انجام دیا
جائے ۔ مثلاً یہاں بعض کا رکن تنخواہ اڑھائی سو ، دو سو ، ڈیڑھ سو تک لیتے ہیں۔ ہم جماعت
ہیں
کے لوگوں سے اپیل کریں کہ آؤ تم اس سے کم تنخواہ پر یہ کام کرو ۔ یا جو کام کرنے والے
اُن سے کہیں کہ تم کم تنخواہ پر کام کرو۔ یا مثلاً تبلیغ کا صیغہ ہے، اس کے متعلق غور کر لیا جائے
کہ فلاں فلاں کام جو ہو رہا ہے وہ ضروری ہے یا نہیں؟ پس بجٹ کے متعلق غور کرتے وقت
خطابات شوری جلد اول
۵۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
یہ دیکھنا چاہئے کہ کام ضروری ہے یا نہیں؟ اگر ضروری ہے تو اُس کے لئے روپیہ مہیا کرنا
چاہئے لیکن اگر روپیہ مہیا نہ کر سکیں تو طریق کار کو بدل دیں اور میں سمجھتا ہوں طریق کار کو
بدل دینے سے کئی کام ہو سکتے ہیں جو ابھی تک یونہی پڑے ہیں ۔
-
آمد بڑھانے پر زور دیا جائے پس ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ جو کام ہمارے پیش نظر ہیں وہ ضروری ہیں یا نہیں۔ اگر ضروری ہوں تو ان
کے لئے جس طرح ممکن ہو خرچ مہیا کرنا چاہئے ۔ یہ نہیں جیسا کہ گزشتہ سالوں میں ہوتا رہا
ہے کہ آمد پر غور ہی نہیں کیا جاتا اور اس پہلو پر زور ہی نہیں دیا جاتا ۔ پچھلے سال میں نے اس
پر زور دیا تھا کہ ہر ایک احمدی سے ضرور چندہ لیا جائے ۔ اس کا اثر یہ ہوا کہ چندہ عام میں
۳۸ فیصدی اور چندہ وصیت میں ۲۵ فیصدی زیادتی ہوئی ۔ گو بجٹ میں پھر بھی کمی رہی مگر
ساری جماعت میں اس پر عمل نہیں ہوا۔ اگر اس پہلو پر زور دیں تو آمد میں بہت اضافہ ہو
سکتا ہے اور اس سال کے تجربہ نے بتا دیا ہے کہ بہت سا نقص آمد بڑھانے پر زور نہ دینے
کی وجہ سے ہے۔ یہاں جماعتوں کے جو نمائندے آتے ہیں وہ خرچ کو کم کرنے پر زور
دیتے ، آمد بڑھانے کی طرف اُن کی توجہ نہ ہوئی ۔ اگر اس پہلو پر زور دیا جائے تو جماعتوں
میں بیداری بھی پیدا ہوسکا ہو سکتی ہے اور آمد بھی بڑھ سکتی ہے۔ اس سال ہر احمدی سے چندہ
وصول کرنے پر مکمل طور سے عمل نہیں ہوا۔ اگر مکمل طور پر عمل ہوتا تو نہ صرف بجٹ پورا ہو
جاتا بلکہ بہت سا قرضہ بھی ادا کرنے کے ہم قابل ہو سکتے تھے۔ پہلے بجٹ آمد ۲ لاکھ ایک
ہزار تجویز ہوا تھا پھر جائنٹ ناظروں کی تشخیص کے بعد ۲ لاکھ ۷۳ ہزار ہوا تھا۔ یہ بھی پوری
تشخیص نہ تھی پوری تشخیص ہونے پر پچاس فیصدی ترقی ہو سکتی تھی ۔ بہر حال یہ معلوم ہو گیا کہ
آمد بڑھانے کے ذرائع موجود ہیں مگر ان کو استعمال نہیں کیا جاتا ۔ اب بھی میں سمجھتا ہوں
کہ اس طریق کو جاری رکھنے سے آئندہ اور بھی بجٹ آمد میں ترقی ہوگی ۔
ضروری کام بہر حال کرنے ہیں پس مشورہ دیتے وقت یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ جو ضروری کام ہیں وہ بہر حال ہونے ہیں۔
ان کے متعلق یہ جواب نہیں دیا جا سکتا کہ روپیہ نہیں ہے بلکہ طریق کار بدلنا ہوگا ۔ کیا وجہ ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت صحابہ کو ہجرت کرنی پڑی مگر ہماری جماعت کے
خطابات شوری جلد اول
۵۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
لوگ ہجرت نہ کریں ۔ اگر اسی طرح کام چل سکتا ہو کہ یہاں کے کا رکن آنریری طور پر کام
کریں اور تنخواہوں کا سسٹم اُڑا دیا جائے تو کیوں ایسا ہی نہ کیا جائے۔ بہر حال سلسلہ کا
کام ہونا چاہئے ۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ فلاں کام ہم نہیں کر سکتے ۔ وہ کام جسے خدا تعالیٰ نے
ضروری قرار دیا ہے اسے ہم کسی صورت میں رد نہیں کر سکتے ۔
ترقی کے لئے موت قبول کرنا ضروری ہے چوتھی بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں چاہتا کہ
ہماری جماعت ایک ایسے مرحلہ سے
گزر رہی ہے کہ میرے نزدیک ایسا معلوم ہوتا ہے بہتر اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے جیسے ولادت
کے وقت زچہ کی حالت ہوتی ہے وہی ہماری جماعت کی حالت ہے۔ دنیا میں ہر وہ قوم جو
ترقی کی طرف جاتی ہے موت قبول کرتی ہے۔ اس زمانہ میں ہمارے لئے بھی ویسی ہی
موت تیار ہے۔ چونکہ ہم جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے زندگی پیدا کی ہے اس
لئے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے لئے وہ موت نہیں ہے جس کا کا نتیجہ عدم ہوتا - ہوتا ہے بلکہ وہ موت ہے
جس کے بعد ولادت ہوتی ہے۔ جس طرح زچہ کے لئے اُس وقت کی تکلیف بہتر خیال کی
جاتی ہے ایسا ہی ہمارے لئے یہ زمانہ بہتر خیال کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس میں ہم کامیاب ہو
گئے تو نتیجہ یہ نکلے گا کہ جماعت کو دوام حاصل ہو جائے گا لیکن اگر ہم سُستی اور کوتاہی
کریں گے تو خدا کے کام پر موت وارد نہ ہو گی البتہ ہمارے اوپر الزام عائد ہوگا ۔
جماعت احمدیہ کی مخالفت گزشتہ دنوں کے خطبات میں میں نے بتایا ہے کہ
ہمارے خلاف مخالفت کی ایک عام رو چلی ہوئی ہے۔ اس
کے متعلق میں نے مختلف لوگوں سے گفتگو کی ۔ اُن کی طرف سے اس قدر اسباب اس مخالفت
کے بیان کئے جاتے ہیں کہ ان میں سے کسی کو بھی حقیقی نہیں کہہ سکتے ۔ پچھلے دنوں میں لاہور
گیا تو پولیس کے ایک بڑے افسر ملنے کے لئے آئے ۔ اُن سے میں نے پوچھا کیا آپ کے
نزدیک بھی آجکل ہماری مخالفت بڑھ گئی ہے؟ انہوں نے کہا ہاں۔ میں نے کہا آپ کے
نزدیک اس کی کیا وجہ ہے؟ کہنے لگے آپ لوگ چونکہ سیاست میں حصہ لینے لگے ہیں، اس
لئے بد دیانت لوگوں کو خطرہ پیدا ہو گیا ہے کہ اب ان کے ہاتھ سے کام نکل جائے گا۔
میرے نزدیک یہ بھی ایک وجہ ہے۔ مگر کئی اور جگہ اس قسم کے اسباب نہیں مگر وہاں بھی
XX
خطابات شوری جلد اول
۵۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
مخالفت زوروں پر ہے۔ دراصل یہ مخالفت کی تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہی ہے اور اس کی
غرض یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے مانگیں تا کہ ہمیں دیا جائے ۔ جس طرح ماں
بعض اوقات چاہتی ہے کہ بچہ دودھ مانگے تو اُسے دے اسی طرح خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ ہم
اُس سے مانگیں ۔ پس یہ الہی فعل بتاتا ہے کہ ہمیں کچھ ملنے والا ہے مگر اس کے لئے ضرورت
ہے کہ ہم مانگیں با ۔ خدا تعالیٰ سے مانگنا کچھ تو دُعا دُعا سے ہوتا ہے اور کچھ عمل سے ۔ پس اس
وقت ہماری وہی حالت ہے جیسا کہ کتابوں میں آتا ہے کہ کوئی بزرگ تھے ۔ کسی نے اُن کی
بہت خدمت کر کے اُنہیں خوش کیا تو وہ کہنے لگے جو کچھ مانگنا چاہتے ہو مانگ لو۔ پس
خدا تعالیٰ ہمیں کچھ دینا چاہتا ہے اور یہ اُس کی سنت ہے کہ جس کو وہ دینا چاہتا ہے اُسے
ابتلاء میں ڈالتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی مشکلات پیش آئیں ۔ اس
وقت آپ کو الہام ہوا ۔
چل رہی ہے نسیم رحمت کی جو دُعا کیجئے قبول ہے آج A
یہ موقع ہمارے لئے بھی آیا ہوا ہے۔ اگر ہماری جماعت خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور ہم
خوب جانتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں اور قلم برداشتہ لکھ سکتے ہیں کہ خدا کی قسم
ہم حق پر ہیں ۔ کئی لوگ لکھتے ۔ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِینَ کے ماتحت لکھو کہ تم حق پر ہو اور
میں فوراً لکھ دیتا ہوں ۔ پس جب ابتلاء خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے اور کچھ انعام دینے
کے لئے آئے تو زیادہ ہمت، زیادہ قربانی اور زیادہ ایثار کی روح پیدا کرنی چاہئے تاکہ
انعامات ملیں ۔ پس ہمیں خدا تعالیٰ کے خاص فضل حاصل کرنے کے لئے عملی قربانی کرنی
چاہئے اور دُعاؤں پر بہت زور دینا چاہئے ۔
ایک دفعہ پھر نصیحت ان ہدایات کے بعد اب میں سب سب کمیٹیوں کو باری با کو باری باری بلاؤں گا
دفعہ کمال
کہ اپنی رپورٹیں پیش کریں مگر ایک دفعہ پھر یہ نصیحت کرنا
مناسب
سمجھتا ہوں کہ سنجیدگی اور متانت کے ساتھ تمام کارروائی کی طرف توجہ قائم رکھیں ۔ اگر کوئی
غریب سے غریب بھائی بھی بولنے کے لئے کھڑا ہو تو اُس کی باتیں توجہ اور غور سے سننی
چاہئیں ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اس درجہ کے لحاظ سے عقل اور سمجھ بھی دی ہے مگر میں نے
بیسیوں دفعہ ایسے لوگوں کے منہ سے وہ باتیں سنیں جو بڑوں سے سننے میں نہ آئیں اور ان
خطابات شوری جلد اول
۵۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
سے فائدہ اُٹھایا۔ جب میں ان سے فائدہ اُٹھا سکتا ہوں تو پھر سمجھ نہیں سکتا کہ آپ لوگ
کیوں فائدہ نہیں اُٹھا سکتے۔ مجلس شوری کا ممبر ہونے کے لحاظ سے ہر شخص کا مساوی درجہ ہے
اور سب برابر ہیں ۔ کوئی چھوٹا نہیں اور نہ کوئی بڑا ہے اس لئے ہر ایک کی بات کو توجہ اور غور
سے سننا چاہئے اور اگر کسی کی بات کے خلاف کچھ کہنا ہو تو اُس کا نام نہیں لینا چاہئے اور نہ
اُسے مخاطب کرنا چاہئے بلکہ خطاب میری طرف ہونا چاہئے ۔ پھر ایک ہی بات کو دہرانا نہیں
چاہئے اس طرح وقت ضائع ہوتا ہے ۔“
پبلک مباحثات کے بارہ میں ہدایات
سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ کی رپورٹ پیش ہوئی
که پلک مناظرہ اور مباحثہ سے حتی الوسع
اجتناب کیا جائے ۔ تاہم اگر کسی جگہ خاص حالات کی وجہ سے مجبوراً کرنا ہی پڑے تو مرکز
سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس پر تفصیلی بحث ہوئی اور چند احباب نے ترامیم ترا
پیش کیں ۔ رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
موجودہ ریزولیوشن کا مفہوم یہ ہے کہ آئندہ جماعت کو ہدایت کی جاتی ہے کہ
مباحثات کے طریق کو اپنے قلوب میں ناپسند کرے، کسی کو خود چیلنج نہ دے۔ اگر یہ چیز اچھی
ہوتی تو جماعت کو ترغیب دی جاتی کہ خود ایسا کرے مگر یہ ریزولیوشن قرار دیتا ہے کہ یہ محبوب
چیز نہیں ہے کہ اس کو جاری رکھا جائے بلکہ جس طرح اسلام جنگ کو پسند نہیں کرتا اور یہ نہیں
کہتا کہ قتل کرو لیکن اگر دشمن مجبور کرے تو پھر کہتا ہے کہ جنگ کرنی چاہئے ۔ اسی طرح مباحثہ
کا حال ہے۔ اگر مخالف مباحثہ کے لئے چیلنج دے اور مجبور کرے مگر پھر بھی دیکھا جائے اور
جماعت یہی سمجھے کہ شرارت کرتا ہے اور فساد کا خطرہ ہے تو چیلنج نہ قبول کرے۔ لیکن جب
دیکھے کہ منظور کرنا ضروری ہے اور اس کے بغیر چارہ نہیں تو منظور کر لے ۔ مگر پھر اس کے لئے
یہ کوشش کرے کہ مباحثہ تحریری ہو۔ اگر یہ نا ممکن ہو اور حالات مجبور کرتے ہوں کہ چیلنج قبول
کیا جائے تو جماعت مرکز میں رپورٹ کرے کہ ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں دشمن نے چیلنج
دیا ہے اور ہم مجبور ہیں کہ منظور کریں اس کے لئے اجازت دی جائے ۔ پھر جب اجازت
ملے تو شرائط اور تاریخ وغیرہ مقرر ہو۔ اس میں پھر استثناء ہے کہ اپنا مقامی مبلغ ہو تو اُس کے
لئے اجازت مرکز سے لینے کی ضرورت نہ ہو یا مرکزی مبلغ موجود ہو اور وہ متفق ہو کہ چیلنج رد