تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)
خطابات شوری جلد اول
۵۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
کے بعد ہم جبر یہ تعلیم جاری نہیں رکھتے تو مڈل تک سارے قرآن کا ترجمہ پڑھانا لازمی ہونا
چاہئے ۔ خواہ اس کے لئے تعلیم میں سال بڑھانا پڑے۔ خواہ دوسرا کورس کم کرنا پڑے۔
بہر حال ایسا ہونا چاہئے کہ جہاں تک لازمی تعلیم رکھتے ہیں، وہاں تک ہمارا لازمی کورس اور
لازمی تعلیم آجانی چاہئے ۔ جو پرائمری تک لازمی تعلیم قرار دیتے ہیں وہ اس حدی حد تک اس تعلیم
میں لکھنا پڑھنا سکھا دیتے ہیں جو ضروری ہوتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ قرآن کریم کا
با ترجمہ پڑھنا لازمی ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو جہاں ہم اجازت دیتے ہیں کہ تعلیم ختم کر دو اُس
کے اندر قرآن کریم با ترجمہ پڑھنا آ جانا چاہئے ۔ پس یہ بات بھی کمیٹی کو مد نظر رکھنی چاہئے
کہ مڈل کے کورس میں قرآن کریم کا ترجمہ کس طرح شامل کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے سال
بڑھا سکتے ہیں یا کورس میں اس کا اضافہ کر سکتے ہیں یا کوئی اور مضمون اُڑا کر اُس کو رکھ سکتے
ہیں۔ باقی معاملات کل پر ملتوی کئے جاتے ہیں ۔“
66
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن یکم اپریل ۱۹۳۴ء کو گزشتہ روز کی کارروائی کے تسلسل
میں مڈل کے کورس کی بابت تجویز پر چند دوستوں کے اظہار خیال کے بعد حضور نے فرمایا:-
زنانہ تعلیم کے متعلق جو رپورٹ کمیشن نے کی ہے اور جو اس کی اصلاح سب کمیٹی
نے کی ہے وہ تو دوستوں کے سامنے پیش ہو چکی ہے اس کے متعلق میں احباب کی رائے بھی
سن چکا ہوں ۔ تعلیم کا سوال ایک ایسا نازک سوال ہے کہ اس کی اہمیت کو وہی لوگ سمجھ سکتے
ہیں جنہوں نے اس مسئلہ کا نہایت گہرا مطالعہ کیا ہے۔ بعض نہایت ہی چھوٹی چھوٹی باتیں
اخلاق پر اتنا گہرا اثر ڈالتی ہیں کہ ان کی ظاہری شکل سے ان کے اثرات کا اندازہ لگانا
نا ممکن ہوتا ہے۔ قرآن کریم میں ایک تعلیم آتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ صحابہ کو مخاطب کر کے فرماتا
ہے کہ رسول کو مخاطب کرتے وقت رَاعِنَا نہ کہا کرو بلکہ تمہاری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ احتیاط
سے سنو اور غور کرو کہ رسول نے کیا فرمایا ہے لیکن اگر ایسے موقع پر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے
تو انظرنا کہا کرو یہ کیوں کہا گیا ؟ اس لئے راعنا کہنے میں ایک چھوٹا سا فرق پڑ جاتا
ہے۔ بظاہر تو اس کے معنے یہ ہیں کہ ہم پر مہربانی کیجئے ، ہمارا لحاظ کیجئے ۔ مگر یہ لفظ مراعات
خطابات شوری جلد اول
۵۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
سے نکلا ہے جس میں طرفین کی کوشش پائی جاتی ہے اور جس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہمارا
خیال رکھیں ہم آپ کا خیال رکھتے ہیں ۔ گویا یہ ایک قسم کا سودا بن جاتا ہے اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان کے خلاف ہے۔ قرآن کریم کہتا ہے اگر اس طرح کرو گے تو
ان نیک سامانوں سے محروم ہو جاؤ گے جو خدا تعالیٰ نے مقدر کئے ہیں ۔ اب دیکھو را عنا کا
لفظ کتنا معمولی ہے مگر اس کے اثرات کتنے غیر معمولی ہیں کہ مسلمانوں کی ترقیاں اس کی وجہ
سے پیچھے پڑ سکتی ہیں ۔ پس انسانی قلب چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے بڑے اثرات قبول
کرتا ہے اور بسا اوقات بڑی بڑی باتیں بہت تھوڑا اثر کرتی ہیں ۔ اس چیز کو خدا تعالیٰ نے
علم رویا میں بھی نمایاں کر کے دکھایا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں
بعض رؤیا ایسی ہوتی ہیں جن میں نظارہ بڑا دکھایا جاتا ہے مگر ان کی تعبیر چھوٹی ہوتی ہے اور
بعض رویا ایسی ہوتی ہیں کہ نظارہ چھوٹا ہوتا ہے مگر تعبیر بہت بڑی ہوتی ہے۔ فرماتے ہیں اس
قسم کی دونوں مثالیں سورہ یوسف میں پائی جاتی ہیں ۔ حضرت یوسف علیہ السلام ایک رویا
دیکھتے ہیں کہ چاند، سورج اور ستارے اُنہیں سجدہ کر رہے ہیں اور مطلب یہ نکلتا ہے کہ ان
کے باپ اور بھائی ان کی ماتحتی میں آئیں گے۔ سورج ، چاند اور ستارے سارے نظام عالم
پر دلالت کرتے ہیں مگر نتیجہ صرف ایک خاندان کے متعلق نکلا ۔ دوسری رویا عزیز مصر نے
دیکھی کہ سات موٹی گائیوں کو سات دُبلی گائیوں نے کھا لیا۔ بظاہر یہ معمولی بات تھی مگر تعبیر
یہ تھی کہ بہت بڑا قحط پڑا جس میں مصر، شام، فلسطین کے لوگ مبتلاء ہوئے ۔ نظارہ کتنا معمولی
تھا مگر نتیجہ کتنا بڑا نکلا ۔
خواب کا یہ پہلو بے وجہ نہیں بلکہ اِس لئے ہے تا بتایا جائے کہ بعض کام جو بڑے نظر
آتے ہیں اُن کے نتائج معمولی : ہوتے ہیں اور بعض جو چھوٹے نے نظر نظر آتے آتے ہیں ہیں اُن اُن کے کے نتائج نتائج
غیر معمولی نکلتے ہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی میں صحابہ نے کس قدر شاندار قربانیاں
ول کریم
کیں۔ جب مدینہ میں مہاجرین آئے تو انصار نے انہیں اپنی جائدادیں بانٹ دیں ۔ حتی مہاجرین آئے
کہ ایک نے جس کی دو بیویاں تھیں ایک بیوی کو اس لئے طلاق دے دی کہ اُس سے مہاجر
نکاح کر سکے مگر فتوحات میں جب مال آئے او اور ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خطابات شوری جلد اول
۵۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
نے مہاجرین کو دینے کے لئے کہا تو انصار میں سے کسی نادان نے کہہ دیا خون تو ہماری
تلواروں سے ٹپک رہا ہے اور مال مہاجرین کو دے دیا گیا ہے ۔ اس پر دوسروں نے بہت
کچھ ندامت اور معذرت کا بھی اظہار کیا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اب
تم حوض کوثر پر ہی ی مجھ سے ملنا اس دُنیا میں تمہارے لئے کچھ نہیں ہے تو کئی چھوٹی باتیں ہوتی
ہیں مگر اُس وقت کی فضا اور ماحول ایسا بن جاتا ہے کہ ان کے نتائج بہت بڑے نکلتے ہیں۔
تعلیم میں بھی بعض باتیں چھوٹی نظر آتی ہیں مگر ان کے نتائج بہت اہم نکلتے ہیں ۔ اس لحاظ
سے میں سمجھتا ہوں کسی قسم کی تعلیم ہو ہمیں اس کے متعلق گفتگو کرتے وقت ایسا طرز رکھنا
چاہئے کہ یہ احساس پیدا ہو کہ ہم دین کو دُنیا پر مقدم رکھتے ہیں ۔ کل جو تعلیم کے متعلق بحث
ہوتی رہی اور لطیف بحث ہوئی اس سے مجھے بہت لطف آیا۔ جو اس امر پر زور دیتے تھے کہ
سکیم میں زیادہ تر دنیوی تعلیم رکھی گئی ہے وہ یہ کہتے تھے کہ دین کی تعلیم پر زیادہ زور دینا
چاہئے اور جو سکیم کی تائید میں تھے وہ کہتے تھے کہ یہ سب دینی دینی تعلیم ہے۔ تاریخ ، جغرافیہ،
حساب سب دین سے متعلق باتیں ہیں۔ تو ہر فریق میں سے اسی چیز کو ایک دنیا اور ایک دین
قرار دے رہا تھا اور واقعی وہ علوم ابتدائی حالت میں ایسے ہیں کہ خواہ انہیں دینی بنا لو یا
دنیوی لیکن اس سے بڑا فرق پڑ جائے گا ۔ اگر ان علوم کو دُنیوی کہہ کر پڑھا جائے تو اسی سکیم
کے مطابق جو پڑھیں گے، اُن پر یہی اثر ہو گا کہ یہ دُنیوی تعلیم ہے لیکن اگر کوئی تاریخ اس
لئے پڑھے کہ اسلام کے کام معلوم ہوں، حساب اس لئے پڑھے کہ خدمت اسلام میں
مددگار ثابت ہو، جغرافیہ اس لئے پڑھے کہ اشاعت اسلام کے لئے ممالک کے حالات
معلوم ہوں تو وہی تاریخ، وہی حساب اور وہی جغرافیہ پڑھنے والوں میں یہ احساس پیدا ہوگا
کہ ہم دینی تعلیم حاصل کر کے نکلے ہیں ۔
ایک دوست نے ایک محمدہ بات پیش کی تھی مگر اس پر زور نہیں دیا۔ شاید اس کے لئے
انہیں موقع نہیں ملا یا اُنہوں نے اسے اہمیت نہیں دی لیکن اُن کی بات معقول تھی ۔ اُنہوں
نے کہا جو کورس تجویز کیا گیا ہے اس میں یوں رکھا ہے کہ یہ کورس ہوگا اور اس میں یہ دینی رکھا ہے کہ یہ کو یہی ہوگا اور اس میں یہ دینی
تعلیم ہو گی مگر اس کی بجائے یہ کیوں نہ رکھیں کہ یہ دینیات کی تعلیم ہے، اِس میں اور تعلیم
زائد کی جاتی ہے۔ پس اس سکیم کو اس طرح ڈھال دینا چاہئے کہ پہلی پانچ سالہ تعلیم یہ ہوگی
خطابات شوری جلد اول
۵۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
جو دینی ہے اور اس کے ساتھ دینی علوم کو سمجھنے اور دینی باتوں سے فائدہ اُٹھانے کے لئے یہ
باتیں زائد کی جاتی ہیں اس سے بہت فرق پڑ جائے گا ۔
میں نے جیسا کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر بتایا تھا ہمارے لئے ضرورت اس بات کی
ہے کہ ہم اپنی اولاد کے دماغوں میں یہ کیفیت پیدا کریں کہ ہر بات میں ان کا ذہن اس
طرف جائے کہ دین مقدم ہے دُنیا پر ۔ اصل چیز دین کی تعلیم ہے اور دوسری تعلیمیں تا میں تائیدی
ہیں ورنہ نتیجہ اچھا نہ ہو گا ۔ دیکھو مدرسہ احمدیہ میں انگریزی رکھی ہوئی ہے مگر مجھے معلوم ہے کہ
اکثر لڑ کے انگریزی نہیں پڑھتے اور اُستاد بھی اُن کے ساتھ اس لئے رعایت کر دیتے ہیں کہ
انگریزی زائد تعلیم رکھی ہوئی ہے۔ اس کے مقابلہ میں ہائی سکول میں یہ ہوتا ہے کہ اس میں
پڑھنے والے لڑکوں کو دینی تعلیم کی طرف توجہ نہیں جیسا کہ کل دینیات کے استاد نے بتایا
تھا۔ گو ناظر صاحب تعلیم و تربیت نے کہا ہے کہ ہائی سکول میں دینی تعلیم لازمی ہے مگر اصل
ناظر صاحب نے رپورٹ کی تھی کہ ہائی سکول کے طلباء کا امتحان لیا گیا تو معلوم ہوا کہ موٹے
موٹے دینی سوالات کے جواب بھی اُنہوں نے نہایت نا معقول دیئے۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ دینی تعلیم کو زائد چیز سمجھ کر اس کی پرواہ نہیں کی جاتی حالانکہ کئی دفعہ اس کی طرف توجہ
دلائی جا چکی ہے ۔ گو اس میں مشکلات ہیں ۔ جیسا کہ کل بتایا گیا تھا کہ آٹھویں، نویں ، دسویں
جماعت میں جو باہر کے لڑکے آتے ہیں وہ چونکہ دینیات کی تعلیم نہیں رکھتے اس لئے اُن کا
جماعت میں چلنا مشکل ہوتا ہے۔ بیشک یہ ایک مشکل ہے، میں اسے تسلیم کر لیتا اگر سکول
کے پرانے طالب علموں کی بھی ویسی ہی حالت نہ ہوتی ۔ سکول والے یا تو گھبرا گئے اور
اُنہوں نے باہر سے آنے والے لڑکوں کے لئے دینیات کی تعلیم کا الگ انتظام نہیں کیا یا پھر
یہ کہ دینی تعلیم کی پرواہ نہیں کی گئی اور یہ نہیں سمجھا گیا کہ یہ تعلیم بھی ضروری ہے۔ وہ سمجھتے ہیں
ہمارا ہائی سکول ہے اس میں دینی تعلیم کے متعلق ہم پر کوئی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔
ناظر تعلیم و تربیت کا فرض ہے کہ ہر سال دیکھیں ہائی سکول جاری کرنے کی جو غرض ہے اور
جو یہ ہے کہ ضروری دینی تعلیم دی جائے وہ پوری ہوتی ہے یا نہیں ۔ صرف قانون بنا دینا
کافی نہیں ۔ یہ دیکھنا چاہئے کہ اس پر عمل بھی ہوتا ہے یا نہیں۔ اس مسئلہ پر جو تقریریں کی گئی
ہیں میں ان میں سے بعض کے متعلق سمجھتا ہوں قابلِ اعتراض ہیں ۔ مثلاً چوہدری فتح محمد صاحب
خطابات شوری جلد اول
۵۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
کی تقریر۔ انہوں نے جہاں مدرسوں پر مبالغہ سے کام لینے کا الزام لگایا وہاں وہ خود ایسے
جوش میں تھے کہ جو ایسی مجلس اور ان کے معہدہ کے خلاف تھا۔ انہوں نے گویا یہ سمجھا کہ کمیشن
اور سب کمیٹی کے خلاف تقریریں کرنے والے اُن کے دشمن تھے اور غالباً انہوں نے ہتک کا
لفظ بھی بولا ، مگر ایسا نہیں تھا۔ سکیم کے متعلق کسی نے کوئی ہتک آمیز لفظ نہیں بولا تھا نہ مبالغہ کیا
تھا مگر چوہدری صاحب بہت جوش میں تھے اور انہوں نے کہا کہ سنی سنائی باتیں کہی گئی ہیں
اور مبالغہ کیا گیا ہے۔ حالانکہ تقریر کرنے والوں میں سے کوئی ایک بھی ایسا نہ تھا جس نے
جائے ۔
طنز کے طور پر گفتگو کی ہو۔ ان ۔ ان میں سے ہرا ہر ایک کا منشاء یہ تھا کہ دینی تعلیم کو پڑھایا جا
اس موقع پر میں نے ایک بات دیکھی ہے اور وہ یہ ہے یہ ہے کہ نقطہ نگاہ بدلنے سے ایک ہی بات
ہوئی ہے، مگر دونوں فریق سمجھتے ہیں کہ ایک دوسرے کے خلاف ہیں۔ دین کی تعلیم پر زور
دینے والوں میں سے ایک بھی ایسا نہ تھا جو یہ کہتا ہو کہ حساب اور اردو، جغرافیہ اور تاریخ
پڑھائی جائے ۔ ادھر جو سکیم کی تائید کرتے تھے، وہ بھی یہی کہتے تھے مگر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ
ایک دوسرے کے خلاف ہیں ۔ بات کیا تھی یہ کہ جو سکیم پر اعتراض کر رہے ہیں ان کا منشاء
یہ تھا کہ جغرافیہ پڑھاؤ، تو دین کی تائید کرنے والا پڑھاؤ اس طرح حساب اور اردو اور
دوسرے علوم پڑھاؤ تو دین کی تائید کرنے والے ۔ مگر دوسرے سمجھتے تھے یہ سکیم کے مخالف
ہیں۔ میں یہ بات سمجھ نہیں سکا کہ امریکہ اور افریقہ کا جغرافیہ پڑھاؤ تو پڑھنے والے عالم کہلا
سکتے ہیں لیکن اگر عرب اور اسلامی ممالک کا جغرافیہ پڑھاؤ تو جاہل ہوتے ہیں۔ یہ استدلال
میری سمجھ میں نہیں آیا۔ ہزار ہا باتیں یوروپین لوگوں نے ایسی لکھی ہیں جو جہالت کی باتیں
ہیں۔ پھر کیا وجہ ہے اُن علوم کو پڑھنے والا تو عالم کہلائے اور اسلامی علوم پڑھنے والوں کو
جاہل کہیں ۔ اگر نپولین کی لائف پڑھیں تو عالم اور اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی لائف
پڑھیں تو جاہل۔ یہی وہ بات ہے جسے ہم بدلنا چاہتے ہیں اور یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ احمدی
اسلامی علوم کو جاری کرنا چاہتے ہیں ۔ ایک انجینئر اگر ڈاکٹری کی بات غلط کہتا ہے تو اُسے
جاہل نہیں کہتے بلکہ یہ کہتے ہیں کہ اُسے علم نہیں پھر کیا وجہ ہے اسلامی علوم جاننے والا اگر کسی
علم میں غلطی کرتا ہے تو پھر سارے اسلامی علوم پر پانی پھیر دیا جائے ۔ اسی روح کو ہم مٹانا
چاہتے ہیں اور یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ اسلامی علوم بھی علوم ہیں اور ان کے پڑھنے والے بھی
خطابات شوری جلد اول
۵۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
عالم ہیں ۔ یہ مسئلہ ہے جو ہمارے سامنے پیش تھا اس لئے اس رنگ میں بحث کرنی چاہئے تھی
کہ اس نقص کو دور کرنا چاہئے ۔ یہ الزام ان پر چسپاں نہ ہوتا تھا کہ تم اردو، انگریزی، حساب،
جغرافیہ، تاریخ نہیں پڑھانا چاہتے ۔ ٹیکسٹ بک کمیٹی کی تجویز اس لئے تھی کہ ایسے علوم کی
کتابیں تیار کرے اور یہی جواب کافی تھا کہ اس کمیٹی کے کام کے لئے انتظار کرو۔
ہر علم اسلامی روشنی میں بیان کیا جا سکتا ہے یعنی اسے ایسے رنگ میں بیان کر سکتے ہیں
کہ اس کے نتائج اسلام کی تائید میں ہوں ۔ دینی تعلیم کے صرف یہ معنی نہیں کہ قرآن کا
ترجمہ اور حدیث کا ترجمہ پڑھایا جائے بلکہ یہ جذ بہ غالب ہو کہ جو کچھ بھی پڑھائیں گے دین
کے لئے پڑھائیں گے ۔ سب علوم اسلام کے موید قرار دیئے جائیں ۔ یورپ اپنے رنگ
میں یہی کر رہا ہے کہ ہر علم کو اپنی تھیوریوں کی تائید میں ڈھال رہا ہے۔ ہم اپنی کتابوں کو
اسلام کی تائید میں ڈھال سکتے ہیں۔ اردو کی کتابیں ، حساب کی کتابیں ، جغرافیہ، تاریخ کی
کتابیں ایسی طرز پر لکھیں کہ ان میں دین کی باتیں آجائیں۔ وراثت کے مسائل موجودہ
حساب کی کتابوں سے حل نہیں ہو سکتے ۔ ان میں سودی حساب پر زیادہ زور ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ آجکل کے حساب دان وراثت کا حساب اس عمدگی سے نہیں نکال سکتے جس عمدگی سے
پرانے مولوی نکال سکتے ہیں ۔ پس ہم ہر علم کی کتابیں اس رنگ میں ڈھال لیں کہ اسلامی
ضروریات کے مطابق تعلیم دی جا سکے۔ میرے نزدیک یہ بحث اختلاف لفظی کی بناء پر تھی
ور نہ حقیقت میں اتحاد تھا۔ دونوں فریق ایک دوسرے کی مخالفت نہیں کر رہے تھے بلکہ کوشش
کر رہے تھے کہ ایک نقطہ پر جمع ہو جائیں ۔
وہ دوست جن کے متعلق میں نے کہا کہ انہوں نے معقول بات پیش کی مگر اس پر زور
نہیں دیا کہ دینی تعلیم اصل قرار دی جائے اور دوسری اِس کے ساتھ لگا دی جائے ، وہ
چوہدری محمد لطیف صاحب تھے ۔
ایک دوست نے اعتراض کیا تھا کہ کافی وقت جماعت کو غور کے لئے نہیں دیا گیا۔
ناظر صاحب نے اس کا جواب دیا تھا مگر میرے نزدیک اعتراض معقول تھا۔ وقت کافی نہ تھا
مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ سکیم کو پیچھے ڈال دیا جائے کیونکہ اس طرح کام نہیں چل سکتا۔
اس جگہ جتنی باتیں ہوئی ہیں بہت سی اِن میں معقول تھیں اور مفید تھیں مگر جب لوگوں کی
خطابات شوری جلد اول
۵۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
رائے مانگی جائے تو کافی وقت دینا چاہئے ۔ آئندہ اس پر ضرور عمل ہونا چاہئے ۔ اب کے یہ
غلطی ہوئی ہے۔
ایک دوست نے کہا گورنمنٹ سے ایڈ کا جو روپیہ مل سکتا ہے اسے کیوں چھوڑیں ۔ ان
کی یہ بات نیک نیتی پر مبنی تھی اور اس کے مطابق انہوں نے کہا مگر ایک لطیفہ یاد آ گیا وہ ٹنا
دیتا ہوں ۔ جب میں حج کو گیا تو ایک عرب کے مفتی صاحب جو اُسی جہاز میں سوار تھے بہت
گھبرائے ہوئے تھے کہ محی الدین عرب اُن کو میرے پاس لایا۔ میں نے پوچھا کیا وجہ ہے
گھبرانے کی ؟ تو انہوں نے کہا یہاں کھانے کا کوئی انتظام نہیں ، حالانکہ مجھے بتایا گیا تھا کہ
نتظام ہو گا ، اب میں کیا کروں؟ کروں؟ میں نے اُن کے کے متعلق کپتان جہاز سے کہا کہ جب یہ آ گئے
ہیں تو ان کے کھانے کا کوئی انتظام کرو۔ اُس نے کہا کمپنی کی طرف سے تو کوئی اجازت نہیں ۔
البتہ ملاحوں کو کافی کھانا ملتا ہے میں اُن سے کہتا ہوں کہ ان کو دے دیا کرو۔ یہ انتظام ہو گیا۔
میں ایک دن مفتی صاحب سے ملنے گیا تو پھر اُن کو گھبرایا ہوا پایا۔ میں نے وجہ پوچھی تو کہنے
لگے کھانے کے ساتھ شراب آتی ہے جو میں ایک یہودی کو دے دیتا تھا مگر آج کوئی نہیں ملا
کسے دوں؟ میں نے کہا پھینک دو۔ کہنے لگے پھینکوں کیسے؟ اس پر پیسے لگے ہوئے ہیں۔
اگر سرکاری سکیم جاری کرنے کی وجہ سے کوئی نقصان ہوتا ہو تو ہم سرکاری ایڈ ترک کر
سکتے ہیں لیکن اگر کوئی حرج نہ ہوتا ہو، ہمارے مقصد میں فرق نہ پڑے اور اپنے نصاب کے
ساتھ سرکاری سکیم رکھ کر مل سکے تو کوئی حرج نہیں ۔ مگر ایڈ اس نقطہ نگاہ سے ہو نہ کہ ایڈ کے
معنے کے لحاظ سے ہم سکیم میں کوئی اصلاح نہ کریں ۔
کمیشن کے ایک ممبر نے کہا کہ پوسٹ میٹرک اس لئے رکھا گیا ہے کہ اُستانیاں تیار
ہوں ۔ اس میں مشبہ نہیں کہ استانیوں کی ضرورت ہے اور لڑکیوں کے مدارس جاری کرنے اور لڑکیوں کے مدارس
کے لئے اُستانیاں ضروری ہیں اور اس میں بھی شبہ نہیں کہ بعض لوگ اپنی تعلیمی ڈگری سے
زیادہ بھی پڑھا سکتے ہیں۔ سُنا ہے ایک پروفیسر بی ۔ اے تھا جو ایم ۔ اے کلاس کو حساب
پڑھاتا تھا مگر ہر ایک ایسا نہیں ہو سکتا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اُستانیوں کے لئے پوسٹ میٹرک
کا انتظام ضروری ہے تو پھر ڈاکٹری تعلیم کے لئے بھی ہونا چاہئے مگر اس طرح بوجھ بہت
بڑھ جائے گا اس لئے یہ ہو کہ چند ہوشیار طالبات کو لے کر اُن کو تعلیم دلائی جائے ۔ اُن کے
خطابات شوری جلد اول
۶۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
لئے انتظام کر دیا جائے۔ قادیان کی وہ لڑکیاں جو باہر اُستانیاں یا ڈاکٹر بننے کے لئے
جائیں گی ان کی بہت ہی قلیل تعداد ہوگی ۔ کبھی ایک ، کبھی دو اور ممکن ہے کبھی ایک بھی نہ ہو۔
پھر قادیان جیسی آبادی سے کس قدر اُستانیاں نکل سکتی ہیں جن کے لئے تعلیم کا انتظام کرنا
چاہئے ۔ اصل سوال یہ ہے کہ قادیان سے باہر جو جماعت ہے وہ بھی چاہتی ہے کہ ان کی
لڑکیاں پڑھیں ۔ وہ بھی ڈاکٹر بننے اور اُستانیاں بننے کے لئے پڑھیں گی مگر ان کے آنے
سے اتنی تعداد ہو جائے گی کہ یہ مسئلہ خاص طور پر قابلِ غور بن جائے گا مگر یہ تو جیسا ہوگا
دیکھا جائے گا۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ دینی تعلیم کے پہلو کو مضبوط کیا
جائے ۔ ایک دفعہ ایک والدہ اپنی لڑکی کو جو بی ۔ اے تھی میرے پاس اس لئے لائیں کہ
اسے سمجھائیں کہ یہ غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھ لیتی ہے۔ میں نے ابھی اُسے کچھ کہا نہیں تھا
کہ وہ کہنے لگی جب ہماری پروفیسر ہی آ کر کہتی ہے کہ تفرقہ نہ کرو تو میں برداشت نہیں کر سکتی
کہ تفرقہ کروں ۔
تو ایسے اثرات پیدا ہو رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ کوئی احمدی لڑکا ایسا جواب نہ
دیتا۔ پس لڑکیوں کی دینی تعلیم پر خاص زور دینے کی ضرورت ہے۔ میری رائے یہ ہے کہ
میٹرک کے لئے تین سال نہیں دو ہی رکھے جائیں کیونکہ عمر کا سوال بھی ضروری ہوتا ہے،
ملازمتوں کے لئے مشکل ہوگی اور یوں بھی ضروری ہے اس لئے دو سال ہی رکھے جائیں ۔
ہاں جن لڑکیوں کا ملازمتوں کا خیال نہ ہو اُن کے لئے مڈل کے بعد الگ جماعتیں قائم کی
جائیں تا وہ دینی تعلیم میں ترقی کر سکیں۔ جنہوں نے تعلیم چھوڑ دینی ہو اُن کے لئے مڈل کے
کورس میں ضروری دینی تعلیم آجانی چاہئے۔
سلسلہ کی تاریخ کے متعلق بھی ضروری ہے کہ ایسا نصاب ہو جس سے شروع سے سلسلہ
کی باتیں سکھائی جائیں ۔ سکولوں کے جولڑ کے مجھے ملنے آتے ہیں اُن میں سے کسی کے متعلق
میں نے یہ بات نہیں دیکھی لیکن جو چھوٹی لڑکیاں درس میں آتی ہیں اُن میں سے کئی مجھے تم
کر کے مخاطب کرتی ہیں معلوم ایسا ہوتا ہے کہ لڑکیوں کی اکثریت ایسی ہے کہ ان کو ضروری
آداب نہیں سکھائے جاتے ۔
اسی طرح میرے نزدیک ایک ایسی کتاب ہونی چاہئے جس میں مسائل دینیہ کو تاریخی
خطابات شوری جلد اول
۶۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
رنگ میں پڑھایا جائے ۔ تجربہ سے ثابت ہے کہ اگر چھوٹے بچہ سے یہ کہیں کہ وفات مسیح کے
یہ دلائل ہیں تو وہ انہیں یاد نہیں رکھ سکتا لیکن اگر اُسے اس رنگ میں بتایا جائے کہ مسلمانوں
کی پہلی حالت بہت اچھی تھی ، اُنہوں نے بڑی ترقی کی مگر جب اُن میں یہ خیال پیدا ہوا کہ
ایک نبی حضرت عیسیئے تھے جو زندہ آسمان پر چلے گئے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فوت ہو کر زمین میں مدفون ہوئے تو اُن کی حالت خراب ہوگئی اور تنزل شروع ہو گیا حالانکہ
قرآن میں حضرت عیسی علیہ السلام کے فوت ہونے کے یہ دلائل آئے ہیں تو اس طرح وہ
آسانی سے دلائل یا د رکھ سکتا ہے ۔
اسی طرح خدا تعالیٰ کی ہستی ، قضا و قدر، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صداقت
اور دوسرے مسائل اس طرح پڑھائے جا سکتے ہیں کہ بچے انہیں آسانی سے یا د رکھ سکیں ۔
ایک دوست نے یہ اعتراض کیا ہے کہ جنہوں نے پرائمری کو رس مقرر کیا تھا انہوں
نے یہ سمجھ کر کیا تھا کہ اتنی پڑھائی ہو سکتی ہے لیکن کمیشن نے اُس میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ
عتراض بہت وقیع ہے۔ مگر یہ فرض کرنا کہ کمیشن نے یہ اندازہ نہیں کیا کہ زیادہ بوجھ ہو گیا
ہے یہ صحیح نہیں ۔ اس کمیشن میں پروفیسر تھے، مدرس تھے، عالم تھے انہوں نے ضرور اس
بات کو مد نظر رکھا ہو گا کہ زیادہ بوجھ نہ پڑے ۔ اب تجربہ سے معلوم ہو سکے گا کہ یہ کورس
چل سکتا ہے یا نہیں ۔ اگر بوجھ زیادہ ہوا تو کچھ مضامین کم کر دیں گے یا طریق تعلیم بدل
دیں گے۔
اس کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں جیسا کہ کثرتِ رائے ہے ان تغیرات اور
ہدایات کے ساتھ جو سب کمیٹی کے لئے ہیں اور جن کے مطابق وہ کام کرے گی اس سکیم کو
منظور کرتا ہوں ۔ اگر ہم لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق کامیاب ہوسکیں تو ہمارے لئے آسانی ہوگی
کہ لڑکوں کی تعلیم کی طرف بھی جماعت کو توجہ دلا سکیں کیونکہ اب نوکریاں نہیں مل سکتیں مگر
ابھی اس طرف توجہ دلانا مشکل ہے۔ مگر آج سے آٹھ دس سال بعد جب گریجویٹ دس
پندرہ روپے کی نوکری کریں گے یا بھنگیوں پر پانی ڈھوتے پھریں گے تو یہ بات سمجھ میں
آ جائے گی کہ کسی قسم کی تعلیم حاصل کرنی چاہئے ۔ پس فی الحال لڑکیوں کے لئے ہم کوشش کر
رہے ہیں اس میں کامیاب ہو گئے تو لڑکوں کے سکول میں بھی تغیرات کرنے آسان ہو
خطابات شوری جلد اول
جائیں گے اور کوئی مشکل نہ رہے گی ۔“
66
۶۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کے تیسرے دن آخری اجلاس میں سب اسب کمیٹی بیت المال
کی رپورٹ پیش ہوئی ۔ اس پر بحث اور فیصلہ جات کے بعد حضور نے اپنی
اختتامی تقریر میں احباب جماعت کو چند اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:-
نادہندوں کے متعلق بعض دوستوں نے بجٹ کے متعلق گفتگو کرتے وقت بعض باتیں آئیں باتیں ایسی کہی ہیں کہ ان کے متعلق میں کچھ کہنا ضروری سمجھتا
ہوں ۔ ایک تو نادہندوں کے متعلق غلط فہمی ہے۔ بعض کا خیال ہے کہ اگر تمام کوششوں کے
با وجود بھی کسی جماعت میں نادہند رہیں تو اس جماعت کو نا کام سمجھا جائے گا اور اُس سے
گرفت کی جائے گی مگر یہ کبھی نہیں کیا گیا بلکہ یہ کہا گیا ہے کہ جو طریق وصولی کے بتائے گئے
ہیں اُن کے مطابق کوشش نہ کریں گے تو پھر گرفت کی جائے گی ۔ کارکنوں کا کام یہ ہے کہ جو
ناد ہند ہوں اُن سے وصول کرنے کی پوری کوشش کریں ۔ اگر وہ پھر بھی نہ دیں تو اُن کے
متعلق مرکز میں رپورٹ کریں ۔ اس پر تحقیقات کی جائے گی کہ کارکنوں نے پوری کوشش کی
ہے یا نہیں۔ اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اُنہوں نے پوری کوشش کی ہے تو پھر ان پر کوئی الزام
نہ ہو گا صرف اُنہی پر الزام ہو گا جنہوں نے نہ تو تخفیف کی درخواستیں بھجوائی ہوں گی اور نہ
نادہندوں کے متعلق رپورٹ کی ہو گی یا پھر وصولی کرنے کی پوری کوشش نہ کی ہوگی ۔ لیکن
اگر یہ صورتیں اختیار کی ہوں گی تو پھر الزام نہ ہوگا۔
بلا تفصیل رقوم کے متعلق فیصلہ بلا تفصیل رقوم کے متعلق کثرت رائے سب کمیٹی کی تجویز کے حق میں ہے میں اسے منظور کرتا ہوں ۔
چندہ کی مساوی شرح ایک دوست نے کہا ہے کہ چندہ جس طریق سے رکھا گیا ہے یعنی ہر ایک کے لئے خواہ کسی کی زیادہ آمدنی ہو یا کم سب کے
لئے ایک ہی شرح ہے اس سے اخلاص باقی نہیں رہتا۔ میرے خیال میں ان کی گفتگو اصولی
تھی مگر بعض نے رقعے لکھے کہ یہ اخلاص پر حملہ کیا گیا ہے۔ مجھ پر ان کی گفتگو سے یہ اثر نہ تھا
اور میرے خیال میں اگر ایسا اثر ہوا تو بہت کم لوگوں پر ورنہ اکثریت پر یہ اثر نہیں تھا بلکہ یہ
خطابات شوری جلد اول
۶۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
تھا کہ سب سے ایک سلوک کے متعلق کہا گیا ہے۔ مگر یہ ٹیکسیشن نہیں ہے بلکہ زمانہ کی
ضرورت کے لحاظ سے ا اقل تعداد نکال لی جاتی ہے کہ یہ دیا جائے ۔ ہم نے ایک حد مقرر کر
دی ہے کہ اقل یہ ہے ۔ اسے ٹیکسیشن نہیں کہنا چاہئے ۔ کہا گیا ہے کہ بعض کی آمدنی کم ہوتی
ہے مگر اُن سے بھی چندہ اسی شرح سے لیا جاتا ہے جس سے زیادہ آمدنی والوں سے لیا جاتا
ہے۔ اس سوال کی روح تو ٹھیک ہے اور وہ یہ کہ کسی پر نا قابلِ برداشت بوجھ نہ پڑے بلکہ
جتنی طاقت ہو اتنا ہی بوجھ ڈالا جائے مگر ایک بات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ
کسی کی آمد کو ہی نہیں دیکھا جاتا بلکہ اُس کے اخراجات کو بھی دیکھنا چاہئے ۔ ایک آدمی کی
پندرہ روپے ماہوار آمد ہے اور وہ دو مد ہے اور وہ دو کس کھانے والے ہیں اور ایک کی تمیں روپے آ آمد ہے
اور چھ کس کھانے والے تو اس کا خرچ ۱۵ روپے آمد والے سے زیادہ ہوگا۔ پس ہر شخص کے
متعلق یہ دیکھا جائے کہ اُس پر بار کتنا ہے۔ اگر کسی پر طاقت سے زیادہ بار ہے تو اُس کا
کیس مرکز میں پیش کیا جائے اس پر ہم غور کریں گے ۔ اس طرح اگر کوئی جائزہ مشکل ہوئی تو
وہ ڈور کی جا سکتی ہے۔ اس بارے میں ہمیں فراخ دلی سے کام لینا چاہئے کہ جو صحیح مجبوری
ہوا سے پیش کر دیا جائے اور پھر ضرورت کو دیکھ کر کمی کر دی جائے۔ اِس میں احساسات کی
قربانی کرنی پڑے گی مگر سلسلہ کے نظام کے لئے اگر اپنے گھر کے حالات بتا دیئے جائیں
اور مجبوری پیش کر دی جائے تو کیا حرج ہے۔
چندہ نہیں دیا
صدر سے چندہ
کہا ا گیا ہے کہ مقررہ نررہ شرح شرح نہ نہ ہو ہو اس اس طرح بعض اوقات شرح
جاتا اور اس پر ثواب نہ ہوگا ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے شرح صدر نہ ہونا ہر حال میں مصر نہیں بلکہ
بعض دفعہ مفید بھی ہوتا ہے ۔ ایک شخص نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے عرض کیا
نماز کے لئے کھڑے ہونے میں شرح صدر نہیں ہوتا ۔ آپ نے فرمایا ایسی حالت میں نماز
پڑھنے سے تمھیں دُہرا ثواب ہو گا ۔ ایک نماز پڑھنے کا اور دوسرا طبیعت کو نماز پڑھنے کے
لئے مجبور کرنے کا ۔
اب پونے دو بج چکے ہیں اس لئے میں چند منٹ ہی اور بول سکتا ہوں ۔ گو موجودہ
حالات کے لحاظ سے میں سمجھتا ہوں مجھے کم از کم ایک گھنٹہ بولنے کے لئے ملنا چاہئے تھا مگر وہ
وقت دوستوں نے لے لیا اس لئے مختصر طور پر چند باتیں کہتا ہوں ۔
خطابات شوری جلد اول
ہنگامی چندے
۶۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
اول دوستوں کو ہنگامی چندوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ چونکہ ہمارے
ہاں چندوں کا ایک طریق مقرر ہے اس لئے اگر کسی ہنگامی چندہ کے
لئے تحریک کی جائے تو کم توجہ کی جاتی ہے جیسے زلزلہ بہار کا واقعہ تھا۔ وہاں کے جو حالات
سنے انسان تو انسان حیوان کا دل بھی پکھل جاتا ہے مگر جب زلزلہ کے مصیبت زدوں کے
لئے چندہ کی تحریک کی گئی تو ایسا جواب دیا گیا جس سے میں حیران رہ گیا۔ میرے سامنے
اس وقت ایک دوست بیٹھے ہیں، جہاں کے وہ رہنے والے ہیں وہاں سینکڑوں جماعت کے
آدمی ہیں مگر اُس جماعت نے صرف ۲۳ روپے کچھ آنے چندہ دیا۔ اسی طرح اور کئی
جماعتوں کا چندہ نہایت قلیل آیا حالانکہ امداد دینے کی بے حد ضرورت ہے۔ اس علاقہ میں
بہت سی مساجد گر گئی ہیں جن کی تعمیر کے لئے ہم سے بھی چندہ مانگ رہے ہیں ۔ خواہ وہ لوگ
ہمیں ان مساجد میں داخل نہ ہونے دیں ہم چونکہ مساجد کو خانہ خدا سمجھتے ہیں اس لئے ان
کی تعمیر کے لئے چندہ دے سکتے ہیں ۔ پھر مصیبت زدہ لوگوں کو بھی امداد دینی چاہئے اور خواہ
وہ کسی مذہب و ملت کے ہوں اُن سے ہمدردی کرنی چاہئے ۔ پھر اس علاقہ میں جو احمدی
ہیں ان میں سے بھی کئی ایک کے مکانات کو بہت نقصان پہنچا اُن کی امداد کرنی ضروری
ہے۔ مگر گل چندہ اس وقت دو ہزار کے قریب آیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی چندہ
دینے والا ایسا نہیں جس نے درد سے چندہ دیا ہو۔ اس تحریک میں حصہ لینے کے لئے
احباب کو خصوصیت سے توجہ دلاتا دلاتا ہوں ۔ ہر جماعت عت کو اس میں خاص طور پر حصہ لینا چاہئے ۔
تحریک
سالکین کی تحریک ایک تحریک میں نے جلسہ سالانہ پر کی تھی اور وہ سالکین کی تحر
تھی۔ اس میں بہت سے دوستوں نے نام لکھائے ہیں مگر میں پھر
جماعت کو اس کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔ میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ جماعت کے عام
لوگوں میں یہ خیال ہے کہ اصلاح کا کام کا رکنوں کے سپرد ہے۔ یا پھر وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم
اپنے نفس کا مطالعہ کریں ، نفس کے نقائص معلوم کریں اور ان کے دور ہونے کے لئے دُعا
کریں اس طرح علاج ہو جائے گا ۔ بے شک اصلاح کا یہ بھی ایک طریق ہے لیکن ایک
کامیاب طریق وہ ہے جو صوفیاء نے اختیار کیا اور جو صحابہ میں بھی رائج تھا کہ آپس میں
بھائی بھائی بن جاتے اور ایک دوسرے کو اس کے نقائص کی طرف توجہ دلاتے ۔ میں نے