تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد اول
۶۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
کوشش کی ہے کہ اس قسم کی ایک جماعت بن جائے اس کے لئے میں نے بعض خطبات
پڑھے اور بھی توجہ دلاؤں گا ۔ پس میں پھر تحریک کرتا ہوں کہ احباب اپنی اپنی جگہ کوشش
کریں کہ ایسے لوگ کھڑے ہو جائیں جو اپنی جماعت کی اندرونی اور بیرونی حالت اس
طرح بنانے کی کوشش کریں کہ اس کا دوسروں پر اچھا اثر ہو اور یہ بات ہمارے اپنے لئے
بھی مفید ہوگی ۔
نمائندگان مجلس شوری کا عہد ایک اور بات یہ ہے کہ میں نے انفرادی تبلیغ کی ضرورت بیان کی تھی مگر ابھی تک اس کی طرف پوری
توجہ نہیں کی گئی ۔ یہی نمائندے جو اس وقت یہاں بیٹھے ہوئے ہیں اگر ان میں سے ہر ایک
سال میں تین آدمیوں کو احمدیت میں داخل کرنے کا ذمہ لے تو بہت بڑی کامیابی ہو سکتی ہے
اور یہ آدمی کئی ہزار لوگوں کو بیعت کرانے کا موجب ہو سکتے ہیں۔ دُھن اور اخلاص کے
ساتھ کسی کام کی طرف متوجہ ہونا کامیابی کے لئے رستہ کھول دیتا ہے اور جب کسی کام کی
ذمہ داری لے لی جائے تو پھر اس کے کرنے پر زور بھی دیا جاتا ہے۔ جس طرح دریا میں
ڈوبنے والے کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے اس سے زیادہ گمراہی میں پڑے ہوئے لوگوں
کو بچانے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے مگر اکثر احمد یوں نے ابھی تک توجہ نہیں کی۔
حالانکہ جو دن گزر رہے ہیں وہ نہایت نازک ہیں ۔ ہندوستان سلسلہ احمدیہ کا مرکز ہے اِسے
ہم چھوڑ نہیں سکتے ورنہ یہاں سے ہمارا ہجرت کر جانا کوئی بڑی بات نہ تھی ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس لئے مکہ چھوڑا کہ کفار بھی اُس کی حفاظت
کرتے تھے مگر ہم قادیان چھوڑ کر جائیں تو ہمارے مقدس مقامات کی حفاظت کون کرے گا۔
میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ابتدائی زمانہ خلافت میں جب کہ یہاں غیر احمد یوں نے
بڑا بھاری جلسہ کیا تھا اور اُنہوں نے علی الاعلان کہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی قبر کو اُکھیڑا جائے اُس وقت ہمارے لئے بہت بڑا خطرہ پیدا ہو گیا تھا اور جوں جوں
ڈیمو کریسی بڑھتی جا رہی ہے ہمارے لئے خطرات بڑھتے جا رہے ہیں ۔ اس لئے ہمارے
لئے یہی صورت ہے کہ جو لوگ حملہ کرنا چاہتے ہیں اُن کو اپنے اندر شامل کر لیں۔ پس
ہمارے لئے ضروری ہے کہ تبلیغ کے متعلق اِس اہمیت کے لحاظ سے غور کریں اور لوگوں کو

خطابات شوری جلد اول
۶۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
احمدیت میں داخل کرنے کی کوشش کریں ۔ جو لوگ اس کے لئے کوشش کرتے ہیں اُن کو
ایسے آدمی مل بھی جاتے ہیں۔ چوہدری نصر اللہ خان صاحب مرحوم کے بچوں چوہدری
ظفر اللہ خان صاحب، چوہدری اسد اللہ خان صاحب اور چوہدری عبداللہ خان صاحب کو
تبلیغ کا شوق ہے ان کو آدمی بھی مل جاتے ہیں ۔ پس اگر جماعت کے دوسرے لوگ کوشش
کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی نہ ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی ہے
کہ تین سو سال کے اندر جماعت احمد یہ اتنی ترقی کر جائے گی کہ نہ ماننے والے کسی شمار میں
نہیں آئیں گے ۔ ان تین سو سالوں میں سے ۴۳ سال گزر گئے ہیں گویا اس میعاد کا چھٹا
حصہ تم ہو گیا ہے۔ دوستوں کو اس طرف خاص توجہ کرنی چاہئے اور جو لوگ اس وقت
یہاں موجود ہیں وہ اقرار کریں کہ کم سے کم تین آدمی اگلی مجلس شوری سے پہلے پہلے جماعت
میں داخل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ جو دوست یہ اقرار کرنے کے لئے تیار ہوں وہ
کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر سب کے سب کھڑے ہو گئے
دو
دوست بیٹھ جائیں۔ میں نے یہ سمجھتے ہوئے کہ کوئی بھی بیٹھا نہ رہے گا کھڑے
ہونے کے لئے کہا تھا تا کہ ان میں عزم اور ارادہ پیدا ہو۔ پس ہر شخص اپنے حلقہ اثر میں
پر اثر تبلیغ پر زور دے، اس میں زیادہ اثر ہوگا۔
بجٹ پورا کیا جائے آخر میں میں اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ پچھلے بجٹ کے متعلق بہت سی جماعتوں کے متعلق نادہندگی کا لفظ آتا ہے اور یہ مومن
۔
کے متعلق نادہندگی کا لفظ آتا ہے اور یہ مومن کے لئے مناسب نہیں ۔ اس سے بچنے کے دو
ہی طریق ہیں یا تو چندہ پورا کیا جائے یا وجوہات پیش کر کے کمی کرا لیں مگر کوشش کرنی چاہئے
اور پوری کوشش کرنی چاہئے کہ چندہ پورا ہو جائے ۔ اور کوشش کرنے کی کئی صورتیں اختیار کی کہ چندہ پورا
جا سکتی ہیں ۔ کم حوصلہ، کم ایمان اور کنجوس لوگوں کو با حوصلہ، با ایمان اور سخی بنایا جا سکتا ہے۔
ہم نے کام چلانے کے لئے قرض لینا شروع کیا ہے۔ اگلے سال یہ قرض اور بڑھ گیا تو کتنی
مشکل پیش آئے گی ۔ یہ معاملہ اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ میں اسے نظر انداز نہیں کر سکتا۔ اگر
کوئی شخص ہمارے لئے بوجھ بنتا ہے اور ہمارے راستہ کا پتھر بنتا ہے تو اُسے ہٹا دیا جائے گا۔

خطابات شوری جلد اول
۶۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لکھا ہے کہ جو شخص تین ماہ تک چندہ نہیں دیتا
اُسے جماعت سے نکال دیا جائے اور اگر پورا نہیں دیتا تو اور سزائیں بھی دی جاسکتی ہیں
اول تو جو شخص جس کی بیعت کرتا ہے اور جس سے یہا سے یہ اقرار کرتا ہے کہ سرو رتا ہے کہ محسر و ٹیسر میں ثابت قدم
رہوں گا اور احکام کی پابندی کروں گا اس کی ناراضگی ہی بہت بڑی سزا ہے۔ ماں باپ کسی
سے ناراض ہو جائیں تو اسے چین نہیں آ سکتا ۔ پھر اس کی ناراضگی کس قدر بے چین کرنے
والی ہو سکتی ہے جس کا تعلق ماں باپ سے بھی بڑھ کر ہے۔ میں جب کسی مخلص سے کہتا ہوں
کہ ناراض ہوں تو اُس کی کیا حالت ہوگی اور یہ اُس کو ہی سزا نہیں ہوتی اپنے آپ کو بھی
ہوتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تین صحابیوں سے ناراض ہو گئے ۔ ان میں سے ایک
کہتا ہے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں جاتا اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا مگر
آپ جواب نہ دیتے اور کن اکھیوں سے میری طرف دیکھتے ۔ تو وہ سزا اُس صحابی کو ہی نہ تھی
بلکہ اس کی اذیت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی تھی ۔ اسی طرح جن سے میں
ناراض ہوتا ہوں اُن کو ہی سزا نہیں ہوتی مجھے بھی ہوتی ہے مگر سلسلہ کے وقار اور ضروریات
کے پیش نظر سزا دینی پڑے گی ۔ قادیان میں ایسا ہوا ہے کہ ایک مخلص شخص سے میں ناراض
ہوا تو غم کی وجہ سے اسے دو ہفتہ کے اندر اندر کے اندر اندر سل ہوگئی۔ اس پر مجھے پچھتاوا ہوا ۔
ایک دوست نے سنایا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک دفعہ سیر کو جا رہے
تھے کہ آپ نے پان مانگا۔ منشی ظفر احمد صاحب نے پان دیا۔ جس میں زردہ پڑا ہوا تھا۔
آپ نے کھایا تو قے ہو گئی مگر اس خیال سے کہ دل شکنی نہ ہو فرمانے لگے معدہ صاف ہو
گیا۔ خوب قے آگئی ہے۔ منشی ظفر احمد صاحب جب یہ بات سُناتے ہیں تو ان کی آنکھوں
میں آنسو آ جاتے ہیں۔ تو محبت کے رشتے بالکل اور ہوتے ہیں۔ ان میں معمولی سی سزا بھی
بہت اثر رکھتی ہے۔
پس جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی ایک مہینہ باقی ہے۔ اپنے اپنے بقائے ادا
کر دیں اور اگر ادا نہیں کر سکتے تو جو طریق میں نے بتائے ہیں ان پر عمل کریں اس طرح
ذمہ داری ان پر نہ رہے گی ۔ آئندہ بجٹ کے متعلق دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جو کچھ

خطابات شوری جلد اول
۶۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء
ہم کر رہے ہیں وہ ہمارا ذاتی کام نہیں بلکہ اسلام ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عزت کا سوال ہے کیونکہ یہ کام ان پر اثر ڈالتے ہیں
اس لئے ان کو پورے زور اور پوری کوشش سے کرنا چاہئے ۔
دعا
آخر میں میں دُعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے کاموں میں برکت دے، ہماری
مشکلات کو دور کرے، ہمیں دین کی خدمت کا موقع دے، ہم میں سے جو مقروض ہیں ان
کے قرض ادا ہوں، جو بیمار ہیں اُنہیں صحت ہو، جن کو مالی نقصانات یا عزت کا خطرہ ہے اُن
پر اللہ تعالیٰ رحم فرمائے ، جو دینی اور دنیوی جد و جہد میں لگے ہوئے ہیں اُن کے حوصلے بلند
کرے ، انہیں کامیابی عطا کرے اور دنیا کے لئے نمونہ بنائے ۔ ایسا نمونہ جس میں کوئی نقص
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۴ء)
نہ ہو۔
ا النحل : ٩٩
التوبة : ۴۰ ۔ تذکرہ صفحہ ۶۹۹ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۵۳۳ ۔ ایڈیشن چہارم
النور : ٣٧
۵ ترمذى ابواب الصلوة باب ما جاء في بدء الاذان
تفسير القرطبي جلد ۱۴ صفحه ۱۹۵ زیر آیت امسک علیک زوجک
ے تذکرہ صفحہ ۱۹۳ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکرہ صفحہ ۱۹۹ ۔ ایڈیشن چهارم
النساء : ٢٧
ا بخاری کتاب فرض الخمس باب مَا كانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
يُعطى المُؤلَّفَةَ قُلُوبهم (الح)
الے تبلیغ رسالت جلد۰ اصفحه ۵۰ مطبوعه قادیان ۱۹۲۷ء

آج 10 میں سے 10 باقی