مجلس مشاورت ۱۹۳۵ ء ۔ تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء)

خطابات شوری جلد اول
۶۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
تیسرا دن
مالی مشکلات کے باعث زمیندار احباب سب کمیٹی بیت المال کی طرف سے زمیندار احباب کو ان کی مالی مشکلات
کو چندہ میں رعایت دینے کی تجویز کی وجہ سے کچھ رعایت دینے کے
لئے تجویز پیش ہوئی کہ :-
”زمیندارہ آمدنی میں سے علاوہ اُن ڈیوز (DUES) کے جو فقرہ نمبرا میں درج ہیں،
خرچ کمیاں کے بھی وضع کئے جائیں گے اور باقی ماندہ آمدنی کا ۲۰ را حصہ چندہ عام کی
66
صورت میں واجب ہوگا ۔“
اظہار خیال کا موقع ملنے پر کئی زمیندار ممبران نے کہا کہ وہ یہ رعایت نہیں لینا چاہتے
را
اور حسب سابق ۱۶ ا حصہ ہی چندہ عام ادا کریں گے ۔ اس پر رائے شماری کے بعد حضور نے
فرمایا :-
شاید اس سے پہلے کسی تجویز کے حق زمیندار بھائیوں کا عظیم الشان اخلاص میں اتی را کمیں نہیں ہوئیں اور میں سمجھتا ائیں
ہوں دوسری رائے لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ میں پہلے ہی محسوس کر رہا تھا کہ ان تقریروں
کے بعد جو زمیندار دوستوں نے کیس کسی اور تقریر کی ضرورت نہیں لیکن میں اس لئے کہ اپنے
آپ کو زمیندار سمجھتا ہوں کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مہدی کو زمیندار قرار
دیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام حارث رکھا ہے اس لئے بیان کرتا ہوں کہ
جب زمیندار بھائی یہ کہتے ہیں کہ ہم یہ برداشت ہی نہیں کر سکتے کہ چندہ کم کیا جائے تو پھر
رعائت کا سوال ہی کیا ہے۔ جو لوگ اسے اپنی ہتک سمجھتے ہوں اُن کے لئے رعائت کا سوال
کوئی معنی نہیں رکھتا۔ میرے نزدیک ان کی تقریروں کے سننے کے بعد ان کے نازک
جذبات کا احترام نہایت ضروری تھا اور ان کے شاندار مظاہرۂ اخلاص کے بعد کسی قسم کی
تقریروں کی ضرورت نہ تھی۔ میں سمجھتا ہوں یہ الفاظ کہہ کر کہ زمیندار احباب آئندہ چندہ
۱۶ را کی بجائے ۲۰ را دیں اُن کے عظیم الشان اخلاص کی ہتک کی جا رہی تھی جسے قطعاً جاری

خطابات شوری جلد اول
نہیں رہنا چاہئے تھا۔
۶۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مثال بیان فرمایا کرتے تھے جسے آج ہمارے
زمینداروں نے پورا کر کے دکھا دیا ہے۔ میں نے بھی خطبوں میں کئی بار یہ بیان کیا ہے کہ ایسی
مثالیں اب نہیں ملتیں مگر آج زمیندار بھائیوں نے اسے ایک رنگ میں پورا کر دیا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے ایک صحابی دوسرے صحابی کے
پاس اپنا گھوڑا بیچنے کے لئے گیا اور جا کر مثلاً دو سو روپے قیمت مانگی ۔ گھوڑ ا خریدنے والے
نے اُسے کہا تمہیں گھوڑے کی پہچان نہیں ہے یہ تو تین سو روپے کا گھوڑا ہے۔ میں تین سو
روپیہ اس کی قیمت دوں گا۔ بیچنے والے نے کہا یہ میری چیز ہے اور میں اس کی حقیقت
زیادہ جانتا ہوں ، یہ دو سو سے زیادہ قیمت کا نہیں ہے لیکن خرید نے والا کہنے لگا کہ نہیں میں
تین سو ہی دوں گا کسی نے بیچنے والے سے کہا جب یہ اپنی مرضی سے زیادہ قیمت دیتا ہے تو
لے لو۔ اُس نے کہا کیا میں اصل سے زیادہ قیمت لے کر بد دیانت بنوں ۔
آج یہی نظارہ ہمارے زمیندار بھائیوں نے دکھایا ہے۔ چندہ لینے والی انجمن کہتی
ہے کہ ۲۰ را لیں گے مگر دینے والے کہتے ہیں یہ ہماری ہتک ہے ہم تو کم از کم ۱۶ / دیں
گے۔ میں سمجھتا ہوں آج جس قسم کا اسلام پر وقت آیا ہوا ہے اور جو مطالبہ قربانی کا مخلصین
سے ہونے والا ہے اور جو تقریر میں نے پرسوں کی اُن باتوں سے ہم یہی اُمید کر سکتے ہیں
اور کی جسے زمیندار بھائیوں نے پورا کر دیا ہے۔ یہ درست ہے کہ جس کے دل میں اخلاص
نہیں اُس کے لئے ۱۲ را کیا اور ۱۶ را کیا اور ۲۰ را کیا ۔ لیکن جہاں اخلاص کا سوال ہو وہاں
یہ خیال کرنا کہ اگر چندہ کی شرح کم کر دیں گے تو زیادہ لوگ دیں گے یہ درست نہیں ۔ یہ
ٹھیک ہے کہ آجکل زمینداروں پر سخت مشکل کا وقت ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں ہے کہ
اسلام پر ان سے بھی زیادہ مشکل کا وقت ہے۔ زمیندار کے لئے بھی مشکل ہے کہ اگر وہ
قرضہ ادا نہیں کرے گا تو جیل خانہ میں ڈال دیا جائے گا مگر حقیقت یہ ہے کہ زمینداروں کے
لئے جیل خانہ میں جانا مشکل نہیں بلکہ اسی طرح ان کی مشکلات دور ہو سکتی ہیں ۔ ایک دفعہ
میں نے تحریک کی تھی کہ اگر زمیندار قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں قید ہونے کے لئے تیار
ہو جائیں تو ان کا قرضہ دور ہو سکتا ہے مگر ابھی تک زمیندار قید ہونے سے اپنے دلوں میں ڈر

خطابات شوری جلد اول
۶۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
محسوس کرتے ہیں ۔ زمینداروں کی قوم ایک پرانی قوم ہے اور ان میں عزت و وقار کے کچھ
اصول قائم ہیں اور ان کے لئے وہ ہر چیز کو قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ ان
اصول میں سے بعض نہایت شاندار ہیں ، بعض غلط بھی ہیں ۔ مثلاً یہ کہ لڑکے لڑکی کی شادی پر
حد سے زیادہ خرچ کیا جائے تا کہ ناک نہ کٹ جائے ۔ اسی طرح زمیندار یہ تو گوارا کر لے گا
کہ اُس کی ساری جائداد تباہ ہو جائے جائے لیکن قید ہونا گوارا نہ کرے گا۔ ظلم کرنے کی وجہ سے
اور ظلم کی پاداش میں قید ہونا بے عزتی ہے مگر مظلوم ہو کر قید ہونا عزت ہے لیکن زمیندار اس
کے لئے تیار نہیں ہوتے ۔ جب زمینداروں کے پاس کچھ نہ تھا تو انہوں نے کہا بے شک
ہمیں جیل میں لے جاؤ ہمارے پاس اس قرضہ کی ادائیگی کے لئے کچھ نہیں ۔ جو اصل کے
مقابلہ میں کئی گناہ زائد قرار دیا جاتا ہے۔ گورنمنٹ کو مجبور ہو کر قرض چھوڑنا پڑا گو اتنا نہ
چھوڑا جتنا چاہئے تھا۔ غرض گورنمنٹ تو قید ہی کرتی مگر اسلام کے لئے یہ بھی بچاؤ کی صورت
نہیں کہ قید ہو جائیں ۔ اسلام کے نمائندے اس بات کے لئے بخوشی تیار ہیں کہ اگر ان کے
قید ہونے سے اسلام زندہ رہ سکتا ہے تو وہ قید ہو جائیں گے مگر اس طرح بھی اسلام نہیں بیچ
سکتا۔
پس اس وقت اس چیز کا سوال ہے جس کی نزاکت ہماری ذاتی تکالیف سے بہت
اہم ہے اور اس موقع پر یہی چیز تھی جس کی ہمیں اپنے زمیندار بھائیوں سے امید تھی اور جس
کو انہوں نے پورا کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں میری پرسوں کی تقریر کے بعد سب کمیٹی کی یہ
تجویز ہی غلط تھی ۔ سب کمیٹی نے یہ خیال ہی کیوں کیا کہ امام جماعت جب زیادہ سے زیادہ
قربانی کے لئے بلا رہا ہے تو زمینداروں کو رعایت دی جائے اور کیوں یہ خیال نہ کیا کہ
زمیندار بھی آگے بڑھیں گے اور قربانی کریں گے ۔ اگر کمزور رعایت چاہتے تو ان سے
سلوک کر دیا جاتا مگر مخلصوں کی کیوں ہتک کی جائے ۔ بعض لوگ مجھے لکھتے ہیں کہ ہم مقروض
ہیں، پورا چندہ ادا نہیں کر سکتے تو میں سفارش کر دیتا ہوں کہ ان سے نہ لیا جائے مگر جو مخلص
اس میں ہتک محسوس کرتے ہیں کہ ان سے کم چندہ دینے کے لئے کہا جائے تو یہ کہہ کر کیوں
ان کی ہتک کی جاتی ہے اور اس سے زیادہ کیا ہتک ہو سکتی ہے کہ اسلام کی مصیبت کے وقت
ایسا قاعدہ بنایا جائے جس سے ان کا بوجھ ہلکا ہو۔ میں سمجھتا ہوں واقعہ میں یہ ان کی ہتک تھی

خطابات شوری جلد اول
جیسا کہ انہوں نے کہا بھی ۔
۶۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
میں یہ مانتا ہوں کہ بعض کمزور ہیں ، بعض معذور ہیں اور زمینداروں میں بھی ایسے
لوگ ہیں مگر ان کی وجہ سے مخلصین کی کیوں ہتک کی جائے۔ جو یہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی ہر ایک
چیز اسلام کے لئے دینے کو تیار ہیں۔ ہمارے۔ ا۔ ہمارے لئے یہ وقت اس قسم اس قسم کے سوالات کا نہیں ہے۔
ایک ایسا وقت ہوتا ہے جب کہ ایک فریق دوسرے سے کہہ سکتا ہے کہ ہم تم سے یہ رعایت
کرتے ہیں۔ ہو سکتا تھا کہ ملازمت پیشہ احباب زمینداروں سے یہ کہتے کہ تمہارے لئے
مشکل کا وقت ہے تم ۱۶ را کی بجائے ۲۰ را دو اور ہم ۱۶ را کی بجائے ۱۲ را دیں گے، یہ
بھی ایک صورت تھی اور دوسرے کہتے کہ خواہ ہمیں کتنی مشکلات در پیش ہوں ہم ۱۶ را ہی
دیں گے اور اگر تم ۱۲ را دو گے تو ہم بھی ۱۲ را دیں گے تو یہ جنگ ایک خوبصورت جنگ
ہوتی ۔
پس فیصلہ تو وہی ہے جس کے حق میں اتنی کثرت سے رائیں دی گئی ہیں۔ میں جو کچھ کہنا
چاہتا تھا وہ یہ ہے کہ زمیندار احباب کے یہ کہنے کے بعد کہ شرح چندہ میں کمی کرنا ہماری ہتک
ہے۔ ان کے لئے اس قسم کی تقریریں کرنا کہ یہ تمہیں رعایت دی جا رہی ہے یہ درست نہ تھا۔
دوسرے میں اس بات پر خوشی کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اس موقع پر جو کہ نہایت
نازک موقع ہے، اس جماعت نے جو سب سے زیادہ تکلیف میں ہے اخلاص کا جو نمونہ دکھایا
ہے وہ ہمیں امید دلاتا ہے کہ جب قربانی کا مطالبہ کیا جائے گا تو وہ لوگ جو اس قدر تکلیف
میں نہیں وہ ان سے پیچھے نہ رہیں گے ۔“
66
وصیت کے متعلق فیصلہ سب کمیٹی بیت المال کی طرف سے رپورٹ پیش ہوئی کہ
” جو شخص وصیت کرے اُسے اپنی ہر قسم کی آمد کی بھی وصیت کره
وصیت کرنی چاہئے ۔“
66
حضور نے فرمایا :-
اب وصیت کا سوال پیش ہو گا جو کل رہ گیا تھا اور جو یہ ہے کہ جو شخص وصیت
کرے اُسے اپنی ہر قسم کی آمد کی بھی وصیت کرنی چاہئے ۔“

خطابات شوری جلد اول
۶۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
اس کے متعلق شیخ عبدالرزاق صاحب بیرسٹر نے ایک اعتراض اٹھایا ہے اور وہ یہ کہ
وہ کہتے ہیں کہ ہم یہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے احکام کی پیروی کے لئے
جمع ہوئے ہیں اگر کسی مسئلہ کے متعلق آپ کی نص معلوم ہو جائے تو کیا اس کے خلاف گفتگو
کر سکتے ہیں مگر اس کا جواب صاف ہے کہ ایسا نہیں کر سکتے لیکن جہاں قانون پر بحث ہو
وہاں نص کا فیصلہ بھی گفتگو کے بعد ہی ہوا کرتا ہے۔ پس دوران گفتگو میں جو دوست اسے
نص کے خلاف سمجھتے ہوں وہ اس بات کو پیش کریں اور دلائل دیں ۔
ایک دوست نے کل بھی مجھے لکھ کر دیا تھا اور آج بھی یاد ہے کہ جو اصحاب موصی نہیں
ان کے سامنے وصیت کا معاملہ پیش نہ ہو اور انہیں اس کے متعلق گفتگو کرنے کی اجازت نہ
ہو مگر یاد رکھنا چاہئے ہماری جماعت مذہبی جماعت ہے۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ کہ ہر ہر شخص حص ۔ جو رائے
دے گا دیانت سے دے گا ۔ اس لئے ہم کوئی اس قسم کا امتیاز نہیں کر سکتے ۔ اگر زمینداروں
کے متعلق کوئی معاملہ پیش ہوگا تو غیر زمیندار دیانتداری سے رائے دیں گے۔ اور اگر
تاجروں اور ملازموں کے متعلق پیش ہو گا تو زمیندار دیانت سے رائے دیں گے ۔
اس وقت جو تجویز پیش کی گئی ہے چونکہ سب کمیٹی نے محسوس کیا ہے کہ اس کے الفاظ
موزوں نہیں ہیں اور ان میں نقص رہ گیا ہے۔ اس لئے اب دوسرے الفاظ میں پیش کرتی
ہے۔
چند ممبران کی آراء کے بعد حضور نے فرمایا :-
وو
مختلف اصحاب کی طرف سے سوالات آرہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس گفتگو
میں ایک چیز واضح نہیں ۔ دوسروں پر بھی اور خود مجھ پر بھی ۔ اس وقت سوال یہ ہے کہ جو شخص یہ کہ
وصیت کرے وہ علاوہ جائیداد کی وصیت کے آمد کی بھی وصیت کرے۔ جائیداد کی وصیت
سے جو مفہوم لیا جا رہا ہے وہ بعض کے نزدیک یہ ہے کہ اس سے ایسی جائیداد مراد ہے جس
سے گزارہ ہو رہا ہو اور اس کے علاوہ تھوڑی بہت آمد بھی ہو ۔ اس کے متعلق گفتگو ہو رہی
ہے اور بعض یہ سمجھتے ہیں کہ ایک شخص کے پاس صرف دو چار سو کا مکان ہے مگر اس کی تنخواہ
ہزار بارہ سو روپیہ ماہوار ہے وہ اگر جائیداد سے وصیت کر دے۔ تنخواہ سے نہ کرے تو کیا
اس کے لئے کافی ہے۔ پیش شدہ تجویز کی مخالفت کرنے والوں کے مد نظر کونسی صورت

خطابات شوری جلد اول
66
۶۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
ہے۔
ممبران نے اس بارہ میں تفصیل سے بحث کی اور اپنی آراء پیش کیں ۔ آخر میں حضور
نے فرمایا :-
دوستوں کے سامنے اس وقت وصیت کے متعلق یہ تجویز پیش ہے کہ ہر موصی کے لئے
ضروری ہو کہ اپنی جائداد کی وصیت کرنے پر ہر قسم کی آمد پر ۱۰ را سے ۳ را حصہ تک ادا
کرے۔ اس آمد سے جائداد کی آمد مستنے ہوگی ۔ یعنی اُس جائداد کی آمد پر حصہ وصیت
واجب نہیں ہوگا جس کے حصہ کی وصیت کر دی ہو۔ مگر اُس کے سوا باقی جو آمد ہو اُس کا ۱۰ را
حصہ کم از کم دینا ضروری ہوگا ۔
اس کے متعلق بعض دوستوں نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے تجویز کردہ قواعد کے خلاف ہے۔ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وہ قواعد وحی خفی
سے تجویز فرمائے ہیں اس لئے ان کو کوئی وحی خفی کے سوا تبدیل نہیں کر سکتا۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ وحی خفی اگر نہ ہوتی تو بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے قواعد کو
کوئی بدل نہیں سکتا اور بتایا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات واضح کر دی
ہے کہ اصل وصیت جائداد کی ہے، اس کے سوا کوئی اور شق قائم کرنا جائز نہیں ہو سکتا۔
دوسرے فریق نے اس طرز پر اس بات کو رڈ کیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے وحی خفی سے صرف یہ بات پیش کی ہے کہ بعض شرائط عائد کئے جائیں جو صدق اور کامل
راست بازی کو ظاہر کرنے والے ہوں ۔ پس وحی خفی ان شرائط کے عائد ہونے کے متعلق
ہے۔ ورنہ اگر وحی خفی میں یہ بات شامل ہے کہ جائداد ہی وصیت کرنے کی چیز ہے تو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام معاً یہ سوال پیدا ہونے پر کہ جس کی جائداد نہ ہو وہ کیا کرے،
آمد کی وصیت کرنے کے متعلق نہ فرماتے ۔ اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ بھی وحی خفی سے
نے صرف
آپ نے کیا۔ اس کا بھی یہی جواب دیا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
اصول وحی خفی سے تجویز فرمائے ہیں مگر یہ کہ کس طرح وحی خفی سے تجویز کئے وہ سامنے نہیں آئی ۔
بہر حال اصل چیز یہی ہے کہ ایک فریق کہتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ
بات بالوضاحت بیان فرمادی ہے کہ جائداد کی وصیت ہو گی ۔ پھر جب آمد کے متعلق سوال

خطابات شوری جلد اول
۶۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
پیش ہوا تو آمد کی وصیت کرنے کی منظوری دے دی اور جائداد کو شامل کر لیا مگر جہاں
جائداد کا ذکر کیا ہے وہاں آمد کو شامل نہیں کیا۔ یہ نص اس بات کی کہ جو جائداد کی وصیت
کرے اُس کے لئے ضروری نہیں کہ آمد کی بھی کرے ۔
دوسرا فریق کہتا ہے یہ نص نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے سامنے
جب وصیت کا سوال آیا تو آپ نے پہلے جائداد سے آمد کو مستقطے کر دیا ہو اور بعد میں
جائداد کو داخل کر لیا۔ یہ بات عقل میں نہیں آتی ۔
باقی جو کچھ کہا گیا وہ رسہ کشی تھی ، بے فائدہ تکرار تھی ، نوک جھونک بھی ہوئی۔ یہ
دراصل مولویوں کا ورثہ ہے جو ہماری جماعت کے بھی بعض لوگوں کو ملا۔ ابھی تک وہ اسے
دور نہیں کر سکے۔ بہر حال جو دوست اس تجویز کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۲۸۴ را ئیں شمار کی گئیں ۔
دو
جو دوست خلاف ہوں وہ کھڑے ہو جا ئیں ۔“
۲۷ را ئیں شمار کی گئیں ۔
فرمایا :-
66
فیصلہ ” میں اکثریت کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں اور میرے نزدیک وہی بات بات صحیح بھی
ہے۔ چونکہ بہت لمبی بحثیں ہوئی ہیں مگر بعض سوالات کا جواب نہیں دیا گیا جو دیا
جا سکتا تھا اور دیا جا سکتا ہے، اِس لئے ان کا جواب دیتا ہوں ۔
ایک سوال وحی خفی کے متعلق اُٹھایا گیا ہے۔ اس کے متعلق جواب دینے کی کوشش کی
گئی ہے مگر میرے نزدیک جہاں وحی خفی پیش کرنے والوں نے کوئی دلیل نہیں دی ، وہاں رڈ
کرنے والوں نے عمدگی سے جواب نہیں دیا۔
رسالہ الوصیت کے صفحہ ۲۱ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تحریر اردو میں ہے۔ اس کا
مفہوم اردو کے لحاظ سے ہی لیا جائے گا۔ اردو کے لحاظ سے اگر یہ لکھیں کہ یہ بات وحی خفی
سے آئی ہے تو آگے بتانا ہوگا کہ وہ یہ ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس موقع
پر فرماتے ہیں ۔
” ' خدا نے میرا دل اپنی وحی خفی ۔ سے اس طرف مائل کیا کہ ایسے قبرستان کے لئے
دو

خطابات شوری جلد اول
۶۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
ایسے شرائط لگا دیئے جائیں کہ وہی لوگ اس میں داخل ہوسکیں جو اپنے صدق اور کامل
راست بازی کی وجہ سے ان شرائط کے پابند ہوں ۔“
اب اردو کے لحاظ سے اگلی شرطیں اگر وحی خفی سے ہیں تو لفظ ”ایسے“ کا استعمال نہیں
ہونا چاہئے تھا۔ بلکہ لفظ ” وہ ہونا چاہئے تھا۔ ایسے کا لفظ اردو زبان میں نا ممکن قرار دیتا ہے
کہ اگلی شرائط وحی خفی کے ماتحت ہوں ۔ وحی نے اگر بتایا ہوتا کہ یہ شرطیں ہیں تو آگے بتاتی
مگر وہ تو کہتی ہے کہ ایسے ایسے شرائط لگا دو جس کا مفہوم یہ ہے کہ وحی خفی صرف یہ چاہتی ہے
کہ صدق اور کامل راست بازی پائی جائے ۔ آگے یہ کہ کس طرح پائی جائے یہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے خود بیان کیا ہے۔
پھر کہا گیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے یہ سوال پیش ہوا کہ آمد کے
متعلق یہ یہ شرط شرط لگا دی جائے جس کا رسالہ الوصیت الو صفحه ۳۴ پر ذکر ہے۔ اس لئے پہلی شرائط
وحی خفی کے ماتحت نہ تھیں ورنہ ان میں اس طرح اضافہ نہ کیا جاتا۔ میر محمد اسحق صاحب اس
کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ بھی وحی سے لگائی گئی ہے مگر اس کا ہیڈنگ ہی بتاتا ہے کہ یہ بات
نہیں۔ ہیڈ نگ یہ ہے کہ بعض ہدایات درباره وصایا مصدقہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام“۔
اب سوال یہ ہے کہ وحی خفی کا فیصلہ تو نبی کرتا ہے نہ کہ لوگ مگر یہاں فیصلہ انجمن کرتی
ہے اسے یہ حق کہاں تھا کہ وحی کے فیصلہ کو بدل کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے
پیش کرے۔
یہ کہیں مثال نہیں ملتی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کوئی حکم وحی خفی سے
بیان فرمایا ہو اور صحابہؓ نے میٹنگ کر کے ایک فیصلہ کیا ہو اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے پاس لے جائیں اور کہیں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے آپ فرمائیں وحی اس کی تصدیق کرتی
ہے یا نہیں؟ پس اگر وصیت کی شرائط وحی سے ہوتیں تو پھر انجمن فیصلہ نہ کرتی بلکہ انجمن
والے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس جاتے اور کہتے آپ وحی خفی سے بتائیں کہ کیا
کریں؟ مگر صدرانجمن پہلے فیصلہ کرتی ہے اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس جاتی
ہے اس سے معلوم ہوا کہ اُس وقت صدر انجمن یہ نہ بجھتی تھی کہ شرائط کے الفاظ وحی خفی سے
ہیں۔

خطابات شوری جلد اول
۶۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
چوہدری اعظم علی صاحب کی تقریر میں ایک بات تھی اگر چہ ا اگر چہ اُنہوں نے معذرت کر
لی ہے مگر میں اسے کافی نہیں سمجھتا کیونکہ اُنہوں نے کہا ہے کہ میں نے یہ بات نہیں کہی
تھی۔ میں انہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ایک مامور کے متعلق کلام کرتے وقت اُس کے درجہ کو
آنکھوں کے سامنے رکھنا چاہئے ۔ ہمارے آ ہمارے ایک اور دوست سے بھی کل غلطی ہوئی تھی مگر وہ
ہمارے ہاں تو وارد ہیں اور وہاں سے آئے ہیں جہاں اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں کہ ظل
کی کچھ حقیقت نہیں ہوتی مگر چوہدری اعظم علی صاحب اس دروازہ پر گئے ہی نہیں وہ یہاں
ہی رہے ہیں اس لئے اُن کی غلطی افسوس کے قابل ہے اور زیادہ افسوس اس وجہ سے ہے کہ
وہ اُن چند لوگوں میں سے ہیں جن کو روکنا پڑتا ہے کہ اس سے زیادہ قربانی نہ کرو اور
اجازت کے بغیر اس حد سے زیادہ قربانی نہ کرو۔ پس وہ مخلص ترین انسان ہیں ۔ جب میں
حج سے آیا تو جہاز کے کپتان کو عربی سیکھنے کا شوق تھا۔ وہ مجھ سے عربی میں باتیں کیا کرتا۔
ایک دن کہنے لگا اب خوب مزا ہو گیا جو چاہو کرتے رہو کیونکہ حج کر لیا ہے اور اس طرح
گناہ معاف ہو گئے ہیں ۔ میں نے کہا صاف ستھرے کپڑے کے متعلق زیادہ احتیاط کی جاتی
ہے یا گندے کپڑے کی؟ کہنے لگا صاف کی۔ میں نے کہا پھر جب گناہ معاف ہو گئے ہیں تو
اب زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ چونکہ چوہدری اعظم علی صاحب کا جامہ صاف تھا اس
لئے اُن کو زیادہ احتیاط کرنی چاہئے تھی۔ اُن کا کہنا اِسی طرح کا تھا جس طرح کوئی کہے
قرآن شریف کے خلاف اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی کہیں تو نہ مانیں گے مگر ہم یہ کہہ
نہیں سکتے۔ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم کے خلاف کہتے ہی کیوں ۔ اور پھر اگر مگر کا ۔
کیا سوال ۔ ما يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى اِس لئے آپ کے متعلق کہا گیا کہ اگر مگر آپ کے
متعلق ہو ہی نہیں سکتا اور یہ بحث ہی غلط ہے۔ امید ہے آئندہ دوست ان امور میں احتیاط
کریں گے کیونکہ بزرگوں کے متعلق کلام کرتے وقت بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔
ہمارے ایک دوست نے بیان کیا ہے کہ لفظوں پر زور نہیں دینا چاہئے ، سپرٹ کو دیکھنا
چاہئے ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے لفظوں کو نظر انداز کرنے سے کوئی ٹھکانا نہیں رہتا کیونکہ لفظوں
میں بہت کچھ ہوتا ہے۔ سپرٹ کے خلاف جہاں الفاظ آجائیں وہاں سپرٹ کو مقدم کرنا
پڑے گا ورنہ الفاظ کو اتنی قدر دینی چاہئے کہ کوئی شوشہ ان کا نظر انداز نہ ہو اور ایک ہی وقت

خطابات شوری جلد اول
۶۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
میں سپرٹ اور الفاظ دونوں پر زور دینا چاہئے اور یہ بات مدنظر رہنی چاہئے کہ جس پہلو پر
بھی ہاتھ ڈالیں خشیت اللہ سے کانپتے ہوئے ڈالیں۔
ہمارے ایک دوست نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ انبیاء کے زمانہ میں مصائب زیادہ
ہوتے ہیں پھر بعد میں کون سا زمانہ ایسا آ سکتا ہے جب قربانی زیادہ کرنی پڑے مگر یہ قاعدہ
گلیہ نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جس کے مثیل تھے یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کے،
اُن کے زمانہ میں اُن کے ماننے والوں پر وہ مصائب نہیں آئے جو بعد میں آئے ۔ حضرت
مسیح علیہ السلام کو مارا پیٹا گیا مگر اُن کو قتل نہیں کیا گیا مگر اُن کے بعد دوسو سال تک حضرت
مسیح علیہ السلام کے ماننے والوں کو سالہا سال تک غاروں کے اندر رہنا پڑا جہاں روشنی تک
کا گزر نہیں ہوتا تھا۔ میں نے وہ غاریں دیکھی ہیں اور اس دوست نے بھی دیکھی ہیں انہوں
نے ہی وہاں سے واپس آنے کے لئے اس لئے کہا تھا کہ دل کا نپتا ہے۔ سو سو فٹ بلکہ اس
سے بھی زیادہ گہری زمین کے اندر غاریں تھیں جن میں سے پانی رستا تھا اور سیدھا کھڑا نہیں
ہوا جاتا تھا ان میں لمبے عرصہ تک وہ لوگ رہے ۔ وہاں ہی ان کی قبریں بنی ہوئی ہیں۔
پولیس وہاں بھی جا پہنچی اور ان کو قتل کر دیا گیا ۔ یہ مصائب حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے
وقت کہاں تھے۔ جب کسی قوم کے پاس تلوار ہوتی ہے تو پہلے ہی مقابلہ شروع ہو جاتا ہے مگر
جب تلوار نہ ہو تو پہلے لوگ انبیاء کے ماننے والوں پر ہنستے ہیں لیکن جب ان کی تعداد بڑھنے
لگتی ہے تو دشمن ان پر ظلم کرنا شروع کر دیتا ہے ۔ اب احراری جو ہماری مخالفت کر رہے ہیں
تو کیا اس لئے کہ اب ہم نے کوئی نیا مسئلہ ایجاد کر لیا ہے؟ نہیں بلکہ ان کو یہ فکر پڑ گئی ہے کہ
جس بات میں بھی احمدی دخل دیتے ہیں اُس میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ پہلے لوگ ہمارے
متعلق کہتے تھے کہ ان کی حقیقت ہی کیا ہے اور ان کی کون سنتا ہے مگر اب سمجھتے ہیں کہ لوگ
ہماری باتیں سننے لگے ہیں اور اسی بات کا انہیں غصہ ہے۔ یہ حالات بتا رہے ہیں کہ
ہمارے اوپر بھی بہت سی مشکلات آنے والی ہیں۔ ان سے بھی زیادہ حضرت مسیح موعود علیہ
الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں پیش آئیں ۔ آپ کی تکالیف کو اس لحاظ سے ہم بڑا کہہ سکتے
ہیں کہ آپ اُس وقت اکیلے تھے مگر ساتھ ہی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو الہام ہوتے وہ ان
تکالیف کا ازالہ کر دیتے ۔ جب آپ کو یہ الہام ہوتا کہ خدا تمہارے ساتھ ہے تو کوئی مشکل

خطابات شوری جلد اول
۶۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
آپ کے لئے مشکل نہ رہتی ۔ اسی طرح سارا دن آپ مخالفین کی طرف سے گالیاں سنتے مگر
جب سوتے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتا کہ خدا کی فوجیں تمہاری امداد کے لئے
آ رہی ہیں ۔ اس طرح آپ کو وہ قوت حاصل ہو جاتی جو اور کسی طرح ممکن ہی نہیں کہ حاصل
ہو سکے۔
باقی یہ امر غلط ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت جو وصیتیں ہوتی
تھیں اُنہیں آپ دیکھا کرتے تھے۔ قواعد دیکھ لینا اور بات ہے ورنہ آپ کو اتنی فرصت نہ
تھی کہ خود ہر وصیت کو دیکھتے اگر چہ آپ امید رکھتے تھے کہ وصیت کرنے والے اخلاص سے
وصیت کریں گے مگر ایسے بھی ہو سکتے تھے جو صحیح رنگ میں وصیت نہ کریں ۔
میں سمجھتا ہوں وہ امور جن پر روشنی ڈالنی ضروری تھی وہ میں نے بیان کر دیئے ہیں
اور کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور میری بھی یہی رائے ہے۔ ایسے موقع پر
یہ سوال بنا لینا غلط طریق ہے کہ یہ بات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خلاف ہے یا نص
کے خلاف ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کو وصیت کرنے سے مستثنیٰ قرار
دیا ہے لیکن میں یہاں تک احتیاط کرتا ہوں کہ قرض لے کر بھی اگر کوئی رقم خرچ کروں تو
اُس میں سے دس فیصدی چندہ دیتا ہوں ۔ کسی نے اس کی وجہ پوچھی تو میں نے کہا شکرانہ
کے طور پر میں دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے بغیر وصیت کے مقبرہ بہشتی میں دفن ہونے کا موقع
دیا۔ پس وہ جو یہ کہتے تھے کہ جائداد اور آمد دونوں کی وصیت ہونی چاہئے وہ خود بھی وصیت
کرنے والے تھے۔ پھر گفتگو میں یہ رنگ اختیار کرنے کی کیا ضرورت تھی اور دوسری طرف
سے بھی اتنا زور نہیں دینا چاہئے تھا کہ نص صریح کے خلاف ہے۔ وہ اسے علمی مسئلہ تک
رکھتے ۔ سب کمیٹی کی یہ تجویز کہ :۔
دو
جو شخص وصیت کرے اسے اپنی ہر قسم کی آمد کی بھی وصیت کرنی چاہئے ۔ اور یہ
قاعدہ پہلی وصیتوں پر بھی حاوی ہوگا ۔ مگر اس قاعدہ کی رو سے پہلے کی وصیتوں پر گزشتہ بقایا
کا مطالبہ قائم نہ ہو گا کیونکہ اس کا ادا کرنا مشکل ہوگا ۔“
66
یہ تجویز اتنی واضح ہے کہ اکثر دوست اس سے متفق ہوں گے۔ پس میں کثرت کے
ساتھ یا تمام کے ساتھ اتفاق کرتا ہوا اسے منظور کرتا ہوں ۔“

خطابات شوری جلد اول
۶۳۷
اختتامی تقریر اختتامی تقریر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:-
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
” جس حد تک مشورہ کا تعلق تھا آج کا کام ختم ہو گیا ہے۔ اب میں
دوستوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا یہ اجا یہ اجتماع کسی نہ کسی رنگ میں معنی خیز ہونا
چاہئے ۔ احباب اس موقع پر آئے ، یہاں مجلس میں بیٹھے، باتیں کرتے رہے اور دوسروں کی
باتیں سنتے رہے اور جواب دیتے رہے، تعریف کرتے رہے یا کسی بات کا انکار کرتے رہے
لیکن بہت ہیں جو یہاں سے جا کر اس اثر کو بھول جاتے ہیں جو یہاں سے لے کر جاتے
ہیں۔ میں اس وقت دوستوں کے سامنے ایک سوال رکھتا ہوں ۔ وہ مجھے اس کا جواب دیں
اور جواب دیتے وقت اس بات کی پرواہ نہ کریں کہ ان کی سبکی ہو گی کیونکہ میرا یہ سوال
تربیت کے لئے ہے۔
کچھلی مجلس مشاورت کے موقع پر نمائندگان نے عہد کیا تھا کہ ہر ایک نمائندہ مجلس شوری
کا سال میں کم از کم تین احمدی بنانے کی کوشش کرے گا یہ اور بات ہے کہ کسی نے کوشش کی
مگر کوئی احمدی نہ ہوا۔ میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کس حد تک انہوں نے اس طرف توجہ کی ۔
گو دوسری دُنیا میں یہ عجیب بات سمجھی جائے کہ دل کی بات کس طرح معلوم ہو سکتی ہے مگر
مجھے یقین ہے کہ احباب صحیح بات کہیں گے۔ چونکہ ممکن ہے کہ اس سال کچھ نئے نمائندے
آئے ہوں اس لئے جو نمائندے پچھلی دفعہ مقرر کئے گئے تھے خواہ جماعتوں کی طرف سے
خواہ میری طرف سے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
تعمیل ارشاد میں ایسے احباب کھڑے ہو گئے
” اس سال جو نئے نمائندے آئے ہیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس کی تعمیل میں بھی کچھ احباب کھڑے ہوئے اب بھرے ہو
66
اب وہ دوست جنہوں نے سال بھر اس وعدہ کو یاد رکھ کر کوشش کی وہ کھڑے ہو
جائیں خواہ ان کے ذریعہ تین آدمی احمدی ہوں یا نہ ۔“
فرمایا:-
ایسے احباب کھڑے ہو گئے
۸۸ دوست ایسے ہیں جنہوں نے کوشش کی ۔ اُن میں سے بعض کامیاب ہو گئے اور

آج 10 میں سے 10 باقی