مجلس مشاورت ۱۹۳۵ ء ۔ تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد اوّل ۔1922ء تا 1935ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد اول
۶۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
بعض کوشش کرتے رہے کہ کم از کم تین اشخاص کو احمدی بنائیں۔ وہ بھی خدا تعالیٰ کے
نزدیک ثواب کے مستحق ہیں۔
-
۴۶۳ نمائندوں میں سے ۸۰ نئے نمائندے ہیں ۔ باقی ۳۸۳ نمائندے ہوتے ہیں
جن میں سے ۸۸ نے اپنے وعدہ کو پورا کرنے کی کوشش کی ہے یعنی ۲۵ فیصدی سے بھی کم
نے ۔ یہ نتیجہ در حقیقت خوش کن نہیں ہے ۔ ہمارے سامنے جو حالات ہیں اُن کے رو سے
ضروری ہے کہ ہم سب حقیقی طور پر کوشش کریں۔ مجھے باہر جا کر تبلیغ کرنے کا موقع نہیں ملتا
اور جن دوستوں نے کام کیا ہے ان کے کام میں میرا بھی تھوڑا بہت حصہ ہے مگر پھر بھی مجھے
وعدہ یا د رہا۔ پچھلے دنوں میں نے لاہور میں لیکچر ؟ دیا تو ایک شخص نے مجھے خط لکھا کہ میں لیکچر
سن کر احمدی ہوا ہوں میں نے اُسے لکھا کہ مجھے یہ سُن کر بڑی خوشی ہوئی کہ میرے ذریعہ
ایک احمدی ہوا۔ اور خدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اُس نے مجھے اس طرح بھی موقع دے دیا۔ دو
اور نوجوانوں نے اس طرح بیعت کی اور میرا وعدہ بھی پورا ہو گیا۔
پس میں پھر مجلس مشاورت کے نمائندوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ یہاں جو باتیں ہوتی
ہیں اُن کو یاد رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ یہ زمانہ ہمارے لئے نہایت نازک ہے۔ مجھ پر
بیسیوں راتیں ایسی آتی ہیں کہ لیٹے لیٹے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنون ہونے لگا ہے اور میں
اُٹھ کر ٹہلنے لگ جاتا ہوں ۔ غرض یہی نہیں کہ واقعات نہایت خطرناک پیش آ رہے ہیں بلکہ
بعض باتیں ایسی ہیں جو ہم بیان نہیں کر سکتے ۔ مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قول یاد آتا
ہے۔ کسی نے اُن سے کہا خالد کو آپ نے کیوں معزول کر دیا ؟ آپ نے فرمایا تم اس کی وجہ
پوچھتے ہو ۔ اگر میرے دامن کو بھی پتہ لگ جائے کہ میں نے اُسے کیوں ہٹایا تو میں دامن کو
پھاڑ دوں ۔ تو سلسلہ کے خلاف ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں کہ جو میری ذات کے سوا کسی کو
معلوم نہیں اور جو کچھ میں بتاتا ہوں وہ بھی بہت بڑا ہے اور اس سے بھی نیند حرام ہو جاتی
ہے اور میں اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی نیند حرام کر دیا کرتا ہوں ۔ تحریک جدید والے کئی
دن سے لکھ رہے ہیں کہ اب گرمیاں آگئی ہیں ، رات کو کام کرنا مشکل ہے لیکن پرسوں میں
یہاں سے کام کر کے گیا تو رات کے ساڑھے بارہ ایک بجے تک ڈاک پڑھی اور پھر صبح
سویرے سے کام شروع کر دیا۔ تو ہمارے ذمہ اتنے کام ہیں کہ انہیں چھوڑ ہی نہیں سکتے۔
خطابات شوری جلد اول
۶۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کل رات کو جب میں یہاں سے گیا تو جسم مضحل تھا اور صبح کو بخار بھی تھا۔ معلوم نہیں اب
ہے یا نہیں ۔ گو جسم کوفت محسوس کرتا ہے مگر وقت نہیں کہ اس کا خیال رکھیں ۔ شریعت کہتی ہے
کہ اپنے جسم کا بھی خیال رکھو مگر پھر بھی مصروفیت ایسی ہے کہ جسمانی تکلیف کی کوئی پرواہ
نہیں کی جا سکتی اور میرے ساتھ کام کرنے والوں کی بھی یہی حالت ہوتی ہے۔ چوہدری
برکت علی صاحب کو مہینوں رات کے ۱۲ بجے تک تحریک جدید کا کام کرنا پڑا۔ اسی طرح
تحریک جدید کے دفتر کے کام کرنے کا وقت ۱۲ گھنٹے مقرر ہے ۔ اس سے زیادہ ہو جائے تو ہو
جائے کم نہیں کیونکہ یہ اقل مقدار ہے۔
تو میں سمجھتا ہوں کہ وقت ایسا ہے کہ ہمیں اہم قربانی کی ضرورت ہے اس کے لئے
سب سے پہلے ناظر اور دوسرے کا رکن مد نظر ہیں۔ میں نے جن کا رکنوں سے کام لیا وہ
دفتر ڈاک اور تحریک جدید میں کام کرنے والے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ صدر انجمن کے
دفاتر کے کارکنوں نے اتنا تعاون نہیں کیا جتنا اُنہیں کرنا چاہئے تھا۔ اگر ناظر بھی اسی طرح
کام لیتے تو کام بہت زیادہ ہوتا۔ ہاں ایک ناظر کو اس حد تک کام کرنا پڑا ہے یا اس کے
قریب قریب، اور وہ خان صاحب فرزند علی صاحب ہیں ۔ اُنہیں راتوں کو جاگنا پڑا اور ایک
دفعہ تو ساری رات ہی جاگتے رہے مگر عام طور پر نظارتوں نے اس طرح تعاون نہیں کیا۔
اس لئے پہلے میں ان کو نصیحت کرتا ہوں اور پھر جماعت کو کہ ایک احمدی دین کی خدمت
میں پہلے سے زیادہ وقت لگائے ۔
اس وقت ہم جنگ کے میدان میں کھڑے ہیں اور جنگ کے میدان میں اگر سپاہی
لڑتے لڑتے سو جائے تو مر جاتا ہے۔ ہمارے سامنے نہایت شاندار مثال اُن صحابہ کی ہے
جن کے مثیل ہونے کے ہم مدعی ہیں۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا
یہ جھنڈا وہ لے جو اس کا حق ادا کرے ۔ ایک صحابی نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! مجھے دیں ۔ آپ
نے اُس کو دے دیا۔ جنگ میں جب اُس کا وہ ہاتھ کاٹا گیا جس سے اُس نے جھنڈا تھاما ہوا
تھا تو اس نے دوسرے ہاتھ میں تھام لیا اور جب دوسرا ہاتھ بھی کٹ گیا تو لاتوں میں لے
لیا۔ اور جب ٹانگیں کاٹی گئیں تو منہ میں پکڑ لیا ۔ آخر جب اُس کی گردن دشمن اُڑانے لگا تو
اُس نے آواز دی ! دیکھو! مسلمانو اسلامی جھنڈے کی لاج رکھنا اور اسے گرنے نہ دینا۔
خطابات شوری جلد اول
۶۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
نانچه دوسرا حجابی چنانچہ دوسرا صحابی آگیا اور اس نے جھنڈا پکڑ لیا ہے آج ہمارے جھنڈے کو گرانے کی بھی
دشمن پوری کوشش کر رہا ہے اور سارا زور لگا رہا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں جو
جھنڈا دے گئے ہیں اُسے گرا دے۔ اب ہمارا فرض ہے کہ اسے اپنے ہاتھوں میں پکڑے
رہیں اور اگر ہاتھ کٹ جائیں تو پاؤں میں پکڑ لیں اور اگر اس فرض کی ادائیگی میں ایک کی
جان چلی جائے تو دوسرا کھڑا ہو جائے اور اس جھنڈے کو پکڑ لے۔ میں ان نمائندوں کو چھوڑ
کر اُن بچوں اور نوجوانوں سے جو اوپر بیٹھے سُن رہے ہیں کہتا ہوں ممکن ہے یہ جنگ ہماری
زندگی میں ختم نہ ہو۔ گو اس وقت لوہے کی تلوار نہیں چل رہی لیکن واقعات کی ، زمانہ کی اور
موت کی تلوار تو کھڑی ہے ممکن ہے یہ چل جائے۔ تو کیا تم اس بات کے لئے تیار ہو کہ اس
جھنڈے کو گرنے نہ دو گے؟
اس پر سب نے بیک آواز لبیک کہا۔ فرمایا :-
دو
ہمارے زمانہ کو خدا اور اس کے رسولوں نے آخری زمانہ قرار دیا ہے۔ اس لئے
ہماری قربانیاں بھی آخری ہونی چاہئیں ۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے چنا ہے
اور ہم خدا تعالیٰ کی چنندہ جماعت چنندہ جماعت ہیں۔ ہمیں دنیا سے ممتاز اور علیحدہ رنگ میں رنگین ہونا۔ میں رنگین ہونا چاہئے۔
صحابہ ہمارے لئے ادب کی جگہ ہیں مگر عشق میں رشک پیاروں سے بھی ہوتا ہے۔ پس ہمارا
مقابلہ اُن سے ہے جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دوش بدوش جنگیں کیں
اور اپنی جانیں قربان کیں ۔ ہم ان کی بے حد عزت اور توقیر کرتے ہیں لیکن کوئی وجہ نہیں کہ
ان کی قربانیوں پر رشک نہ کریں اور ان سے بڑھنے کی کوشش نہ کریں۔
میں ایک مثال بیان کرتا ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ ایک مجلس
میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ کا طریق یہ تھا کہ اگر کوئی چیز اہلِ مجلس کو دیتے تو دا دائیں طرف
والے کو دیتے ۔ اُس وقت آپ کے لئے دودھ لایا گیا ۔ آپ نے اس وقت حضرت ابوبکر
کی طرف دیکھا جو بائیں طرف بیٹھے تھے اور دائیں طرف ایک بچہ بیٹھا تھا آپ نے شاید
اس خیال سے کہ حضرت ابو بکر بوڑھے ہیں اور دیر سے بیٹھے ہیں ، ، انہیں بھوک لگی ہو گی بچے
سے کہا اگر اجازت دو تو میں یہ دودھ ابوبکر کو دے دوں بچہ نے کہا کیا یہ دودھ لینے کا میرا
حق ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں ۔ اس نے کہا پھر میں یہ نہیں کر سکتا کہ یہ حضرت کا تبرک ابوبکر
خطابات شوری جلد اول
۶۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کو دے دوں ، میں اس برکت کو نہیں چھوڑ سکتا ہے پس ہم صحابہ کرام کو ادب اور احترام کا
مقام دے سکتے ہیں۔ اور ان کے لئے جان بھی دے سکتے ہیں مگر جب قربانی کا موقع آئے
تو ہم کہیں گے کہ ہم آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔ جب تک ہم میں سے ہر ایک کے دل میں یہ
جذبہ نہ پیدا ہو ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنی ذمہ داری کو پوری طرح محسوس کر لیا۔
اب غور کرو، ہم پر ایک طرف تو کام کا اتنا بوجھ اور دوسری طرف سستی کا یہ عالم کہ
اس مارچ تک جماعتوں کے ذمہ ۸۰ ہزار کا بقایا اور موصیوں کے ذمہ ۵۸ ہزار کا بقایا ہے
اس کے معنی یہ ہیں کہ ایک لاکھ اڑتیس ہزار بقایا ہے۔ اور ایک لاکھ تین ہزار کا قرضہ ہے۔
اگر سستی نہ ہوتی اور پوری رقوم ادا کی جاتیں تو قرضہ ادا کرنے کے بعد ۳۵ ہزار روپیہ جمع
ہوتا ۔ میں نے جو تحریکیں کی ہیں ان کے الفاظ نہیں بلکہ ان کی روح کو سمجھ لیں تو پھر بقایا نہیں
رہ سکتا۔
بہر حال یہ ضروری ہے کہ چندہ کا بقایا نہ ہو بلکہ کچھ رقم اپنے لئے پس انداز بھی ہو اور
یہ اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے اخراجات کو کم کر دیں اور کفایت شعاری سے کام لیں اس
طرح کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ میں کیوں آپ لوگوں کو پس انداز کرنے کے لئے کہتا
ہوں اس لئے کہ آئندہ ہمیں اور زیادہ قربانی کی ضرورت پیش آنے والی ہے اور میں چاہتا
ہوں کہ اُس دن ہماری جماعت کے ہر فرد کی جائداد اور آمد آج سے زیادہ ہو۔ جب
چندے بڑھا دیئے گئے ہیں اور ادھر پس انداز کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے تو آج سے چند
سال بعد آج سے زیادہ جائداد ہر احمدی کے پاس ہو گی ۔ اگر ہماری جماعت کے
۸۰ فیصدی لوگ بھی اس پر عمل کریں کیونکہ بعض کے لئے اس پر عمل کرنا ناممکن ہے تو کچھ
عرصہ کے بعد ہم زیادہ آسانی کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر سکیں گے۔
یہ تحریک اقتصادی تجاویز کا مغز ہے۔ اِسے اگر دوست سمجھ لیں اور اس کی تعلیم اپنی
اپنی جماعت کے ہر ایک فرد کو دیں تو بہت شاندار نتائج نکل سکتے ہیں اس کے لئے میں نے
ایک تجویز بھی بتائی تھی کہ مہینہ میں ایک دن ایسا رکھو جب کہ تحریک جدید کے مطالبات بیان
کئے جائیں ۔ ہر مہینے ایک جلسہ ہو جس میں سارے مطالبات ذہن نشین کئے جائیں ۔ ہماری ۔
جماعت جس قدر قربانی کرتی ہے اس کی مثال سکھوں میں نہیں مل سکتی باوجود یکہ وہ قربانی
خطابات شوری جلد اول
۶۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کرنے میں بڑے مشہور ہیں مگر ان میں ہماری جماعت کے مقابلہ میں ۱۰ را حصہ بھی قربانی
نہیں پائی جاتی لیکن سکھ عام طور پر کر پان لگائے پھرتے ہیں اور ہمارے آدمی سوٹا رکھنے
کے بھی عادی نہیں ۔ ان میں اطاعت کی کمی نہیں مگر یہ بات یاد نہیں رہتی۔ اگر یاد دلایا جاتا تو
اس وقت تک کوئی احمدی ایسا نہ ہوتا جو اپنے ہاتھ میں سوٹا نہ رکھتا۔ تو دُہرانے سے بات یاد
آ جاتی ہے۔ اسی طرح جب تحریک کی جائے کہ چندہ با قاعدہ ادا کیا جائے اور اس پر خطبہ
پڑھا جائے اور پھر یہاں سے رپورٹ کی جائے کہ اتنا قرضہ ہے تو اس سے جماعت میں
بیداری پیدا ہوگی ۔
اس کے بعد میں دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے سامنے ایک بہت بڑی
مصیبت ہے مگر اس میں بھی دوستوں کو ایک بات یاد رکھنی چاہئے اور وہ یہ کہ اس مصیبت کو
ہی ترقی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں۔ موجودہ ابتلاء ایسا ہی ہے جیسے طوفان یا آندھی آ جاتی ہے۔
ہمیں لوگ پیس کر رکھ دینا چاہتے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں یہ طوفان بھی ترقی کا موجب بن سکتا
ہے۔ طوفان کیا کرتا ہے یہ کہ جو سر بلند چوٹیاں ہوتی ہیں اُنہیں نیچے گرا دیتا ہے اور جو پسا ہوا
غبار ہوتا ہے اُسے آسمان کی طرف چڑھا دیتا ہے۔ پس آؤ ہم وہ طریق اختیار کریں کہ اپنے
آپ کو پیس کر خدا تعالیٰ کے سامنے پیش کر دیں کہ لے یہ غبار اور اس طرح سربلندی حاصل
کریں ۔ مگر وہ طوفان جو غبار کو اونچا اٹھا لیتا ہے وہ گرا بھی سکتا ہے اگر ہم تکبر اور خود پسندی
سے کھڑے ہوں گے تو ضرور گریں گے اور اسی بات کا مجھے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور
ہمارے رستہ میں یہی روک ہے۔ معاندین قادیان میں ہر قسم کی شرارتیں کرتے اور ایذائیں
پہنچاتے ہیں۔ اس سے مجھے یہ ڈر نہیں کہ وہ ہمیں مٹا دیں گے بلکہ یہی ڈر رہتا ہے کہ اُن کی
اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے کوئی نوجوان لڑ نہ پڑے۔ مجھے یہ ڈر نہیں کہ وہ ہمیں مارتے ہیں
بلکہ یہ ڈر ہے کہ ہمارا کوئی آدمی ان کے اشتعال دلانے پر ان کو نہ مار بیٹھے۔ اگر مجھے یہ
اطمینان حاصل ہو جائے کہ ہماری جماعت کا کوئی آدمی کسی حالت میں بھی قانون شکنی نہیں
کرے گا تو ہم مخالفین کی تمام شرارتوں کے باوجود بے فکر ہو کر کام میں لگ جائیں ۔ پس مجھ
پر یہ بوجھ نہیں کہ احرار ہمارے آدمیوں کو مارتے ہیں بلکہ یہ بوجھ ہے کہ جب وہ مارنے لگیں
تو ہمارا کوئی آدمی بھی نہ مار بیٹھے۔ میں وثوق سے جانتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ضرور کامیاب
خطابات شوری جلد اول
۶۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کرے گا اور دشمن ہمارا کچھ نہ بگاڑ سکے گا۔ مجھے یہ خطرہ نہیں کہ دشمن کیا کرے گا بلکہ یہ ڈر
ہے کہ اپنے آدمیوں میں سے کوئی غلطی نہ کر بیٹھے۔ جیسے اُحد کی جنگ میں بعض صحابہ نے غلطی
کی تھی ۔ اگر دوست اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کی راہ میں مٹا دینے کے لئے تیار ہو جائیں تو کوئی
انہیں مٹا نہیں سکتا اور وہ خدا تعالیٰ تک پہنچ جائیں گے پس اس طرح یہ طوفان ہمیں اونچا
کرنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اگر سب دوست اس بات کو سمجھ لیں کہ ہمارا نقطہ نگاہ کیا ہے تو
وہ وقت دور نہیں جب ہمیں عظیم الشان کامیابی حاصل ہوگی ۔
دنیا میں کام دو طرح ہوتے ہیں ایک محبت سے دوسرے خوف سے ۔ یہ دونوں چیزیں
ایک دوسری کے ساتھ لگی ہوتی ہیں مگر کبھی باری باری آتی ہیں ۔ کچھ وہ لوگ ہوتے ہیں کہ
ان کے کاموں پر محبت غالب ہوتی ہے اور کچھ وہ ہوتے ہیں جن کے کاموں پر خوف غالب
ہوتا ہے۔ یعنی انسان بعض کام خوف سے کرتا ہے اور بعض کام محبت سے۔ یہ دو دائرے
ہیں۔ ان کے متعلق ایک بات یاد رکھنی چاہئے اور وہ یہ کہ جن کا دائرہ محبت کا ہوتا ہے وہ
خواہش کے ماتحت ہوتا ہے کہ یہ بھی ہو جائے اور یہ بھی حاصل ہو جائے اور جن کا دائرہ
خوف کا ہوتا ہے اُس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایسا نہ ہو جائے ۔ آجکل جب کہ ایک قسم کا خوف
پیدا ہے، میں دیکھتا ہوں بعض کی حالت ایسی ہے کہ وہ کہتے ہیں ایسا نہ ہو جائے یعنی احرار
ہمیں تباہ نہ کر دیں مگر کام کرنے کا یہ محرک اولی ہے ۔ مومن کا محرک یہ ہوتا ہے کہ یہ بھی لینا
ہے اور وہ بھی لینا ہے۔ اس کی مثال بچہ کی سی ہوتی ہے جس کی ترقی محبت کے ماتحت ہوتی
ہے اس کی بڑی بڑی اُمنگیں ہوتی ہیں ۔ وہ کبھی کہتا ہے میں بہت بڑا تاجر بنوں گا ، کبھی کہتا
ہے بادشاہ بنوں گا لیکن اگر کسی بوڑھے سے پوچھو کہ تمہاری کیا خواہش ہے تو وہ کہے گا بس
یہی کہ انجام بخیر ہو جائے ۔ بچہ یہ کوشش کرتا ہے کہ یہ بھی لے لوں مگر بوڑھا یہ کوشش کرتا ہے
کہ اس بلا سے بچ جاؤں اور اُس بلا سے بھی بچ جاؤں ۔ بوڑھا آخرت کی فکر میں ہوتا ہے
مگر بچہ نئی دنیا پیدا کر رہا ہوتا ہے۔ بڑھے کا محرک گرنے والا ہوتا ہے مگر بچے کا بڑھنے
والا ۔ میں اُن بڑھوں کا ذکر نہیں کرتا جو مرنے کے وقت تک بھی جوان ہی ہوتے ہیں۔
حضرت انس ایک سو دس برس کی عمر میں جب فوت ہونے لگے اور ان کے دوست ان کے
پاس آئے اور پوچھا کوئی خواہش ہے تو انہوں نے کہا شادی کرا دو سے پس مومن کبھی بوڑھا
خطابات شوری جلد اول
۶۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
نہیں ہوتا کیونکہ جسم کے بڑھاپے کی وجہ سے بڑھا پا نہیں آتا بلکہ روح کے بڑھاپے سے آتا
ہے۔ بچہ جب باتیں کرنے لگتا ہے تو اُس زمانہ میں کہتا ہے چاند لینا ہے، تارا لینا ہے۔
میرے متعلق ہی آتا ہے کہ رات کو میں رو رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
مجھے اُٹھا لیا اور چپ کرنے کے لئے کہا دیکھو وہ تارا ہے۔ اُس وقت میں نے یہ کہنا شروع کر
دیا کہ تارا لینا ہے۔ تو بچہ کی نظر اس طرف جاتی ہے کہ وہ لینا ہے۔ یہی روح ہمارے اندر
ہونی چاہئے ۔ پس ہم کام اس لئے نہ کریں کہ دشمن ہمیں مار دے گا کیونکہ یہ مومن کی شان
نہیں بلکہ مومن کی شان یہ ہے کہ کام اس لئے کرتا ہے کہ یہ بھی لینا ہے اور وہ بھی لینا ہے۔
دیکھو قرآن کریم میں کیسے لطیف پیرایہ میں یہ بات بیان کی گئی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے۔ وَلَقَدْ خَلَقْنَا الإِنْسَانَ مِنْ سُللَةٍ مِّن طین کا ہم نے انسان کو مٹی سے
پیدا کیا۔ طین پانی ملی ہوئی مٹی کو کہتے ہیں اس سے مراد یہ ہے کہ دو محرک کام پر لگانے والے
ہیں۔ پھر فرماتا ہے یہ دو چیزیں رکھیں۔ پھر کیا کیا ثُمَّ جَعَلْنَهُ نُطْفَةً فِي قَرَارٍ
مكين ها نطفہ بنا دیا۔ یعنی پانی رہ گیا اور مٹی غائب ہو گئی ۔ دوسری جگہ فرماتا ہے۔
وَجَعَلْنَا مِنَ الماءِ كُلَّ شَيْءٍ حَي " ہر چیز کو پانی سے زندہ کیا۔ یعنی ہر چیز جذبات اور
اُمنگ والی ہوتی ہے اس میں بڑھنے کی طاقت ہوتی ہے۔ پانی حیاتِ نامیہ ہے۔ آخر جب
پانی کم ہو جاتا ہے تو ہر چیز مٹی بن جاتی ہے گویا ابتداء ماء سے ہوتی ہے اور انجام تراب پر
ہوتا ہے۔ یہی مومن اور غیر مومن کی حالت ہوتی ہے ۔ مومن اس لئے کام کرتا ہے کہ دنیا بسا
جاؤں لیکن غیر مومن اس لئے کرتا ہے کہ فلاں خطرہ سے بچ جاؤں ، فلاں مصیبت سے بیچ
جاؤں۔“
اس کے بعد حضور نے بورڈ پر دائرے بنا کر مومن کی ترقی اور مخلوق خدا کی ہمدردی
کے متعلق قرآن کریم کی آیات کے نکات بیان فرمائے اور نہایت وضاحت کے ساتھ بتایا
کہ:-
دو
بندہ ترقی کر کے جب خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی سامنے آ جاتا ہے
اور اس کو مل جاتا ہے۔ پھر بندہ کو نیچے بھیج دیتا ہے کہ جاؤ جا کر میرے بندوں کی خدمت
کرو۔ جب بندہ نیچے آتا ہے تو خدا تعالیٰ بھی اس لئے نیچے آ جاتا ہے کہ دنیا میرے اس بندہ
خطابات شوری جلد اول
الده
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
کو نقصان نہ پہنچائے ۔ جیسے ماں بچہ کو کہیں اکیلے بھیجتی ہے تو پھر اس کے پیچھے بھاگتی ہے کہ
کوئی اُسے نقصان نہ پہنچائے ۔“
آخر میں حضور نے فرمایا ۔
دو
یاد رکھو خدا تعالیٰ کے لئے مرنے والے کو کوئی مار نہیں سکتا ۔ اس بات کو پلے باندھ لو
اور جب تم یہ ارادہ کر لو گے کہ خدا تعالیٰ کے لئے مرنا ہے تو پھر دُنیا کی کوئی طاقت تم کو مارنہ
سکے گی۔ ہاں تم پر وہ موت آئے گی جو نبیوں کو سچے دل سے ماننے والوں پر آتی ہے مگر
ناکامی کی موت نہیں آسکتی کیونکہ تم جس پر گرو گے وہ چکنا چور ہو جائے گا اور جو تم پر گرے گا
وہ بھی چکنا چور ہو جائے گا ۔ یہ مقام تم یقینی طور پر حاصل کر لو گے مگر اسی طرح کہ اس راستہ
سے خدا تعالیٰ کے پاس جائیں جو میں نے بتایا ہے۔
پرسوں میں نے جو تقریر کی اُس کے بعد میں نے رات کو خواب میں دیکھا کہ قاری
سرفراز حسین جو دہلی کے تھے اور اب فوت ہو چکے ہیں اور میں نے ان کی شکل کبھی نہیں
دیکھی وہ آئے اور میرے پاس بیٹھ گئے ۔ اس کی تعبیر میری سمجھ میں یہ آئی کہ جو سرفراز ہونا
چاہتا ہے وہ حسینی نمونہ دکھا کر عزت حاصل کرے۔ میں سمجھا اِس سے خدا تعالیٰ کا یہی بتانا
مقصود تھا۔ گویا خدا تعالیٰ نے جماعت کو یہ پیغام دیا ہے کہ جماعت اگر سرفراز بننا چاہتی ہے
تو حسینی نمونہ دکھا ئیں اور اس ابتلاء میں سے کامیابی کے ساتھ گزر جائیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمایا ہے
کر بلا ئیست
سیر
ہر
آنم
صد حسین است در گریبانم!
جب تک ہم یہ مثال پیش نہیں کرتے کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ ہمیں یہ نمونہ دکھانا ہو گا تب ترقی
ہوگی ۔ پس خدا تعالیٰ کا ارادہ یہ ہے کہ تم دنیا کے سامنے اس نیت سے جاؤ کہ خدا کی راہ میں
مارے جائیں گے مگر خدا تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ اس زمانہ میں مارے نہیں جائیں گے۔
ہم میں سے ہر ایک کو موت قبول کر کے یزید کے لشکر کے سامنے جانا اور کر بلا سے گزرنا ہے مگر
نتیجہ وہی ہوگا جو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت ہوا کہ چھری حضرت اسمعیل علیہ السلام
کی گردن کی بجائے مینڈھے کی گردن پر چلی ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ابراہیم بھی کہا
خطابات شوری جلد اول
۶۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
دو
گیا ہے اور اسمعیل بھی۔ آپ کو غم تھا اور آپ نے دُعائیں کیں۔ آپ نے جب یہ کہا کہ
صد حسین است در گریبانم تو اس کا مطلب یہ تھا کہ آپ کی جماعت حسین بننے والی
ہے۔ تب آپ نے دُعا کی اور آپ کو بتایا گیا کہ آپ کی جماعت حسین بنے گی مگر ہم اسمعیل
بنا کر بچالیں گے۔
میں اُمید کرتا ہوں کہ دوست اپنی ذمہ داری کو سمجھیں گے اور دوسروں کو سمجھائیں گے
کہ اس سال کے ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے کے بھی تمام بقائے صاف کر دیئے جائیں اور
مجھے اُمید ہے کہ دین کی تبلیغ کے لئے بھی اپنے آپ کو وقف کر کے دست در کار و دل بایار
کی مثال پیش کریں گے ۔ زمیندار کا ہاتھ ہل پر ہو مگر دماغ میں یہ چکر چل رہا ہو کہ اسلام کو
غالب کر کے رہیں گے۔ دفتروں میں کام کرنے والوں کی قلمیں کا غذات کا لے کر رہی ہوں
مگر اُن کے دل میں یہی ہو کہ خدا تعالیٰ کے دفتر میں اُن کے نام لکھے جائیں ۔ تجارت والے
اپنا بہی کھاتا لکھ رہے ہوں مگر اُن کی توجہ اس طرف ہو کہ خدا تعالیٰ کے کھاتہ میں ان کا حساب
لکھا جائے ۔ ہم یہ سارے کام کرتے جائیں گے جب تک یہ آواز نہیں آتی کہ سب کچھ
چھوڑ چھاڑ کر نکل آؤ۔ جب ہم سچے دل سے ارادہ کرلیں گے تو خدا تعالیٰ ہمیں ضرور
کامیاب کرے گا۔ خدا تعالیٰ شکور ہے۔ بندہ اگر اس کی طرف چل کر جاتا ہے تو وہ اس کی
طرف دوڑ کر آتا ہے۔
اس کے بعد میں دُعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں اپنی راہ میں کام کرنے کی توفیق عطا
کرے اور محض اپنے فضل سے کامیابی بخشے ۔“
ال عمران: ۸۰
66
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء)
مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۲۳۰ تا ۲۳۲ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۱۶۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ه بخاری کتاب الرقاق ۔ باب يَدْخُلُ الْجَنَّةَ سَبْعُونَ الْفًا (الخ)
مجاني الادب جزء ثانی صفحہ ۴۳ مطبوعہ بیروت ۔
خطابات شوری جلد اول
۶۴۷
ک سیرت ابن هشام جلد ۴ صفحہ ۸۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
کپٹ: کینہ، بغض
و کمیاں: کمین کی جمع ، زراعتی معاون ، نوکر چاکر
ا النجم: ۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء
الى السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۷۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
بخارى كتاب المساقاة باب مَنْ رَأَى صَدَقَةَ الماء (الخ)
۱۳
المؤمنون : ١٣ ۱۵ المؤمنون : ۱۴
الانبياء : ٣١