مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
منعقده ۱۰ تا ۱۲ را پریل ۱۹۳۶ء )
پہلا دن
مجلس مشاورت ۱۰ تا ۱۲ اپریل ۱۹۳۶ء تعلیم الاسلام ہائی سکول کے ہال میں منعقد
ہوئی تلاوت کے بعد حضور نے دعا سے متعلق فرمایا :-
دعا
دوست سب سے پہلے میرے ساتھ دُعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس اجتماع کو
با برکت بنائے اور ا ۔ اور اپنے فضل سے ہماری راہنما راہنمائی ان امور کی طرف کرے جو اس کی
منشاء کے مطابق ہوں اور ان امور سے ہماری توجہ پھیر دے جو اس کی منشاء کے خلاف
-
ہوں ۔
رحضور نے سورہ محمد کی درج ذیل آیات
فاتحہ کے بعد حضور
افتتاحی تقریر تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ
کی تلاوت فرمائی ۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ وَنَبْلُوا
احْبَارَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَ شَاقُوا الرَّسُولَ مِنْ
بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدى لَن يَضُرُّوا اللهَ شَيْئًا وَ سَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ إِنَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارُ فَلَن يَغْفِرَ
اللهُ لَهُمْ فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ
ولن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ إِنَّمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا
يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَ لا يَسْلُكُمْ أَمْوَالَكُمْ إِن يَسْلُكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ

خطابات شوری جلد دوم
لد
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ هَانْتُمْ هَؤُلاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ
اللهِ فَمِنْكُمْ مِّن يَبْخَلُ وَ مَن يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَ اللَّهُ الْغَنِيُّ
وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِل قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا
امْثَالَكُمْ
L
پھر فرمایا :۔
دو
” دُنیا میں نادانی اور کم عقلی کی یہی پہچان ہوتی ہے کہ عقلمند انسان اپنا وقت نفع اور
فائدہ حاصل کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے مگر بے وقوف اپنا وقت بے فائدہ اور بے غرض
خرچ کر دیتا ہے ۔ ہم لوگ سالانہ اس اجتماع کے لئے جمع ہوتے ہیں، باتیں کرتے ہیں،
بعض بحثیں بھی کرتے ہیں، بعض بحث کرتے ہوئے تیز بھی ہو جاتے ہیں، بعض اپنی رائے
پر اتنا زور دیتے ہیں کہ گویا اگر اُسے قبول نہ کیا گیا تو دُنیا اِدھر کی اُدھر ہو جائے گی مگر ان
ساری باتوں کا نتیجہ کیا ہوتا ہے؟ اگر ہماری ان گفتگوؤں اور ہماری ان بحثوں کے نتیجہ میں
خدا تعالیٰ کے دین اور اُس کی مخلوق کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا تو یقیناً یہ اجتماع خدا تعالیٰ کی رضا،
اُس کی خوشنودی اور برکت کے حصول کا ذریعہ نہیں ہو سکتا ۔ اگر ہم محض شغل کے لئے جمع
ہوتے ہیں اور ایک عادت کے طور پر اسے کرتے چلے جاتے ہیں جس طرح ایک افیونی
افیون کھا کر اور ایک بھنگ پینے والا بھنگ پی کر آرام محسوس کرتا ہے اسی طرح سال کے
بعد عادت پوری کر کے ہم بھی اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں تو یقیناً یہ اجتماع ہمارے لئے
فائدہ مند نہیں ہو سکتا اور خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے کا موجب نہیں ہو سکتا۔ نہ سلسلہ کے
لئے اور نہ ہمارے لئے مفید ہو سکتا ہے۔
مجلس شوری کے نتائج یہ معلوم کرنا کہ یہ اجتماع کہاں تک سلسلہ کے لئے اور ہمارے
لئے مفید ہوتا ہے اس کے متعلق ہر جماعت کا ہر نمائندہ سوچ ہوتا
سکتا ہے اور فیصلہ کر سکتا ہے۔ بالکل ممکن ہے کہ یہ اجتماع بعض جماعتوں کے لئے مفید ہو۔
بالکل ممکن ہے کہ بعض افراد کے لئے بھی مفید ہوا اور ممکن ہے کہ بعض جماعتوں کے لئے اور
بعض افراد کے لئے مفید نہ ہو۔ پس اس میں شمولیت کہاں تک روحانی ترقی کا موجب بنتی
اور خدا تعالیٰ کی رضا کا مستحق بناتی ہے اس کا فیصلہ افراد کے لحاظ سے کرنا میرے لئے مشکل

خطابات شوری جلد دوم
♡
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہے۔ یہ فیصلہ خود جماعتیں اور افراد ہی کر سکتے ہیں ۔ ہاں ایک فیصلہ ہے جو ہم میں سے ہر وہ
شخص کر سکتا ہے جو حالات سے واقف ہو اور وہ یہ ہے کہ ہماری مجموعی کوشش اور جد و جہد کا
نتیجہ کیا نکلا ۔ اسے مد نظر رکھتے ہوئے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس مجلس شوری کے
نتائج اتنے شاندار نہیں نکلے جتنے شاندار نکلنے چاہیئے تھے کیونکہ جو بیداری اس کے نتیجہ میں
پیدا ہونی چاہئے تھی اور جو ہوشیاری اس میں شامل ہونے والے نمائندوں کو اپنی اپنی
جماعتوں میں جا کر پیدا کرنی چاہئے تھی وہ اُس حد تک اور اتنی وسعت سے نظر نہیں آتی
جتنی اس مجلس کے نتیجہ میں پیدا ہونی چاہئے تھی ۔ پس مجموعی نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے میں
کہہ سکتا ہوں کہ ہماری یہ مجلس اپنی غرض اُس حد تک پوری نہیں کر رہی جس حد تک اسے
پوری کرنا چاہئے تھی اور جس حد تک پورا کرنے کی ضرورت ہے۔
مومن کی علامت مومن کا ہر کام ہمیشہ سنجیدہ ہوتا ہے۔ وہ کسی کام کو جس میں ہاتھ ڈالتا سے
ہے کبھی بے تو جہی اور بے دلی سے نہیں کرتا۔ جب وہ کسی کام کے
متعلق سمجھتا ہے کہ وہ مفید ہے تو اس میں ہاتھ ڈالتا ہے اور پھر اس کے لئے اپنے آپ کو
وقف کر دیتا ہے اور جب تک اسے پورا نہ کر لے اسے چین نہیں آتا۔
منافق کی علامت یہ منافق کی علامت ہوتی ہے کہ ایک بحث میں لگ جاتا ہے، بڑھ
بڑھ کر باتیں بناتا ہے مگر جب کام کرنے کا وقت آتا ہے تو کہہ دیتا
ہے کہ میں تو یونہی ہنسی کر رہا تھا۔ اگر ہم بھی صرف باتیں کریں اور پھر کہہ دیں کہ ہم تو ہنسی
مذاق کر رہے تھے اور گھروں کو چلے جائیں تو ہم اپنے نفاق کا فتویٰ اپنے قول سے دینے
والے ہوں گے۔
ہمارا عظیم الشان مقصد لیکن اگر ہماری باتیں نہی کے طور پر نہیں ہوتیں بلکہ ہمارے
سامنے ایک مقصد اور مدعا ہے تو ہمیں اپنے اقوال سے اپنے
افعال کو متحد بنانا چاہئے اور ہماری زندگی کے ۳۶۲ دن مجلس مشاورت کے ان تین دنوں کومتحد بنانا چاہے اور ہماری زندگی کے دن مجلس مشاورت کے ان
کے مطابق ہونے چاہئیں۔ اگر ان کے مطابق نہیں ہیں تو اس کے لازمی طور پر معنی یہ ہوں
گے کہ گو قولا ہم نہ کہیں مگر فعلًا اِس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ یہ تین دن ہم محض ہنسی اور کہ ہم یہ نہیں مگر بات کا اقرار کہ یہ دن ہم ہستی
تمسخر میں خرچ کرتے ہیں۔ ہمارے سامنے جو کام ہے وہ معمولی کام نہیں ہے۔ اگر ہم

خطابات شوری جلد دوم
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دیانت دار لوگ ہیں ، اگر ہم امین لوگ ہیں ، اگر ہم سنجیدہ لوگ ہیں تو ہمارا دعوئی ایسا دعویٰ
ہے جو زمین و آسمان کو ہلا دینے والا دعوئی ہے۔ دیکھو اگر کہیں کوئی معمولی نمائش ہونے والی
ہوتی ہے تو لوگ سال بھر یا تو دس ماہ پہلے سے اُس کا انتظار کرنے لگ جاتے ہیں اور جب
اُس نمائش کے کام کو ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ سینکڑوں آدمی اس کی تیاری میں لگے
ہوتے ہیں۔ ہم وہاں ایک خاص قسم کی بیداری اور چستی محسوس کرتے ہیں اور یوں معلوم
ہوتا ہے کہ نمائش میں حصہ لینے والے لوگوں کے سامنے دُنیا ایک اور مقصد لے کر کھڑی ہو گئی
ہے حالانکہ وہ کام جس کے لئے اتنی محنت کر رہے اور اتنی مشقت اُٹھا رہے ہوتے ہیں،
سال یا تو ماہ یا چھ ماہ کے انتظار کا نتیجہ ہوتا ہے ۔ لیکن ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم اُس کام کو کرنے
کے لئے کھڑے ہوئے ہیں جس کے متعلق حضرت نوح علیہ السلام سے لے کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم تک سب انبیاء خبر دیتے چلے آئے ہیں اور جس کا انتظار سب انبیاء کی
جماعتوں کو رہا ہے۔ پھر ہم اس بات کا دعویٰ رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اس جنگ کو فتح
کرنے کے لئے مقرر کیا ہے جس جنگ سے تمام انبیاء اپنی اپنی اُمتوں کو ڈراتے چلے آئے
ہیں۔ اگر واقعہ میں یہ وہی جنگ ہے اور واقعہ میں ہمیں اس جنگ کو فتح کرنے کے لئے کھڑا
کیا گیا ہے تو کیا ہمارے کاموں میں وہی چُستی اور ہوشیاری اور سرگرمی پائی جاتی ہے جو اس
قسم کی جنگ میں کامیابی کے لئے ضروری ہے؟ اگر نہیں تو دو باتوں میں سے ایک ضرور
ہے۔ یا تو یہ کہ یہ جنگ وہ نہیں ہے جس کی پہلے سے خبر دی جاتی رہی ہے یا پھر ہم اس جنگ
کی اہمیت کو نہیں سمجھے اور جب تک ہم خود اپنے کام کی اہمیت کو نہ سمجھیں اُس وقت تک غیروں
کو سمجھانے کا ہمیں حق نہیں پہنچتا۔ اور پھر یہ امید بھی نہیں کی جاسکتی کہ ایسی صورت میں غیر
ہماری باتوں کا کوئی اثر قبول کرے گا۔
امر کی جماعت احمد یہ اپنی ذمہ داری کو سمجھے اس میں آج پھر جماعت کو اس ام
طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داری
کو سمجھے، اپنے کام کی اہمیت کو سمجھے اور اپنے مقصد کو ہر وقت پیش نظر رکھے ۔ منہ کی باتیں قطعاً
کوئی نفع نہیں دے سکتیں ۔ ہم منہ کی باتوں سے انسانوں کو خوش کر سکتے ہیں مگر صرف کچھ
دے ہم منہ کی سے کو کر سکتے
عرصہ کے لئے کیونکہ کب تک لوگ ہم میں عملی قوت کا فقدان دیکھتے ہوئے ہماری باتوں پر
XXXXXXXXXXXXXXX

خطابات شوری جلد دوم
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
اعتبار کرتے چلے جائیں گے مگر خدا تعالیٰ کو تو ایک لمحہ کے لئے بھی دھوکا نہیں دے سکتے ۔ ہم
جس مقصد کے پورا کرنے کا دعویٰ رکھتے ہیں اگر اس پر ہمارا ایمان ہو تو تمام جماعت میں
ایک ایسی آگ لگ جانی چاہئے کہ کسی احمدی کو ایک منٹ کے لئے بھی چین نہ آئے ۔ بڑی
بڑی آگیں جو حالت پیدا کر دیتی ہیں اُس کو جانے دیں۔ پھر اس جنگ کو بھی جانے دیں
جس کے متعلق گزشتہ انبیاء نے پیشگوئیاں کیں اور لوگوں پر اس کی اہمیت واضح کرتے
رہے۔ صرف یہی دیکھ لو کہ کیا ہمارے اعمال اُن لوگوں کے اعمال کے بھی مشابہہ ہیں جن
کے گھروں کو آگ لگی ہوئی ہو جو چُستی ، جو تیزی ، جو سرگرمی اُن کے اعمال میں پائی جاتی ہے
کیا وہ ہمارے اعمال میں ہے؟ اگر ہمارے اعمال میں وہ چستی نہیں جو ان کے اعمال میں
ہے۔ اگر ہمارے اقوال اور افعال میں اُن کے برابر سنجیدگی نہیں تو پھر ہم کیونکر اس عظیم الشان
تغیر کی امید رکھ سکتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعتیں دنیا میں پیدا کیا کرتی ہیں اور
کیونکر اس فضل کی اُمید رکھ سکتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور جس کے بغیر کوئی
بڑا کام نہیں ہو سکتا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کوئی بڑا کام جس کی ابتداء
بِسْمِ اللہ سے نہ کی جائے کامیابی کے ساتھ سرانجام نہیں پاتا ۔ پس جس عظیم الشان کام کے
لئے کھڑے ہونے کا دعوی ہم کرتے ہیں وہ خدا تعالیٰ کی نصرت کے بغیر نہیں ہو سکتا اور
خدا تعالیٰ کی نصرت جن حالات میں آتی ہے مجھے افسوس کے ساتھ اقرار کرنا پڑتا ہے کہ وہ
ابھی تک ہماری جماعت پیدا کرنے سے قاصر رہی ہے۔ مگر جو غلطی ہم پیچھے کر آئے ہیں کیا
آئندہ کے لئے بھی اس کا اعادہ ضروری ہے؟ کسی شخص کے متعلق لکھا ہے کہ وہ بڑا جابر تھا۔
دوسرے لوگ اُسے بہت نصائح کرتے مگر اُس کے دل پر کسی کی بات کا کوئی اثر نہ ہوتا ۔ وہ
اپنی دولت کے گھمنڈ میں اور حکومت کے نشہ میں جو چاہتا کرتا، نہ غرباء کا خیال کرتا نہ
ہمسائیوں کے آرام کی اسے کوئی پرواہ ہوتی ، دین کے معاملہ میں ہنسی اور تمسخر کرنا اُس کا
معمول تھا ، آخر سب لوگوں نے تنگ آکر اُسے کچھ کہنا چھوڑ دیا۔ ایک دفعہ ایک بزرگ نے
جو اُسے نصیحت کرتے رہتے تھے مگر وہ نہ مانتا تھا اُسے خانہ کعبہ میں دیکھا اور حیران رہ گئے ۔
پوچھا تم کہاں؟ کہنے لگا آپ کو معلوم ہے بہت لوگوں نے مجھے نصیحتیں کیں مگر مجھے کچھ فائدہ
نہ ہوا ۔ اس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک وقت مقدر کیا ہوا تھا۔ ایک دن میں بازار میں سے

خطابات شوری جلد دوم
A
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
گزر رہا تھا کہ کوئی اجنبی قرآن کریم پڑھ رہا تھا ۔ جب اُس نے یہ آیت پڑھی کہ آلم یان
لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ ہے یعنی کیا ابھی وقت نہیں آیا
کہ وہ لوگ جو اپنے آپ کو ایماندار کہتے ہیں اُن کے دلوں میں خشیت اور ڈر پیدا ہو؟ تو
مجھے ایسا معلوم ہوا کہ مجھ پر بجلی گر پڑی ہے۔ میں نے اُسی وقت تو بہ کی ۔ جہاں تک مجھ سے
ہو سکا میں نے ان مظالم کا کفارہ ادا کیا جو دوسروں پر کر چکا تھا اور پھر حج کے لئے چلا آیا۔
قلوب کی
کی اصلاح کے اوقات تو ایسے اوقاء تو ایسے اوقات آتے ہیں جب جب قلوب کی اصلاح ہو جاتی
ہے مگر ان وقتوں کو لانے کی کوشش بھی تو کرنی چاہئے۔
اس کے لئے اپنے ارادوں میں تغیر کرنا ضروری ہوتا ہے، اپنی نیتوں کو بدلنا ضروری ہوتا
ہے، اپنے اندر عجز وانکسار پیدا کرنا ضروری ہوتا ہے۔ بیشک اس شخص کے کان میں اُس
وقت آواز پڑی جب وہ بازار میں سے گزر رہا تھا لیکن اُس نے اپنے آپ کو بازار میں
پہنچایا تو تھا۔ اسی طرح ہماری کامیابی بھی خدا تعالیٰ کے فضل پر ہی منحصر ہے مگر اس فضل کو
جذب کرنے میں ہماری کوشش کا بھی دخل ہے۔ جیسا کہ ایک واقعہ آتا ہے کہ ایک شخص
پرندوں کو دانہ ڈالا کرتا تھا کسی نے کہا اس کو اس کا کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے یہ تو کافر ہے۔ آخر
جب وہ ایمان لے آیا اور اُس سے پوچھا گیا کہ تم کس طرح ایمان لائے؟ تو اُس نے کہا
وہی پرندوں کو دانے ڈالنا میرے کام آ گیا ۔ اسی طرح لکھا ہے ایک صحابی نے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا یا رَسُولَ اللہ! کفر کی حالت میں میں نے جو نیک اعمال
کئے اُن کا بھی مجھے کچھ فائدہ ہوگا؟ فرمایا۔ اَسْلَمْتَ عَلَى مَا أَسْلَفْتَ کے اُس وقت تم
نے جو نیک اعمال کئے اُنہی کا نتیجہ ہے کہ تم اسلام لائے ، اُنہی کی وجہ سے تمہیں ایمان لانے
کی توفیق حاصل ہوئی۔ پس اس شخص کے لئے نصیحت حاصل کرنے کی گھڑی بازار میں آئی
مگر اس کے پیچھے اس کا کوئی عمل ضرور تھا۔ اسی طرح تمہارے لئے بھی کامیابی کی گھڑی
آسکتی ہے مگر اس کے لئے بھی تیاری کی ضرورت ہے۔
دوستوں کے سوال اس وقت میں بھی دوستوں سے پوچھتا ہوں ۔ آلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ امَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذكر الله - کیا ابھی وقت نہیں
آیا جب کہ اسلام کی تباہی اور احمدیت کی بے کسی ان پر اثر کرے اور وہ یہ کہنے کے لئے تیار ہو

خطابات شوری جلد دوم
۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دو
جائیں کہ ہر چہ بادا باد ما هر چه بادا باد ما کشتی در آب انداختیم “ ہم نے کشتی دریا میں ڈال دی ہے اب جو
بھی ہونا۔
ہونا ہے وہ ہو جائے ۔ کیا ابھی وہ وقت نہیں آیا جب ہر سنی ہر شخص اس ارادہ اور اس نیت سے
سلسلہ کے کاموں کی طرف توجہ کرے کہ میں اب نتائج کی قطعاً پر واہ نہیں کروں گا جو ہو
جائے سو ہو جائے؟ یہ بالکل ممکن ہے کہ سب کے سب کی حالت ایسی نہ ہو اور سب کے لئے
وہ وقت نہ آیا ہو مگر جن کے لئے وہ وقت آچکا ہے اور جو اپنے قلب میں اس آیت کا جواب
پاتے ہیں اُن کو تو چاہئے کہ اس وقت سے فائدہ اُٹھا ئیں تا کہ وہ آگے بڑھیں اور اُن کی
جگہ لینے کے لئے اور آگے آجائیں ۔ جس طرح اگر کسی محکمہ کے ایک عہدہ دار کو ترقی ملتی
ہے تو دوسروں کے آگے آنے کے لئے جگہ نکل آتی ہے، ایسا ہی روحانیت میں بھی ہوتا
ہے۔ پس اگر ہم میں سے سب کے سب لوگ نہ سہی کچھ ہی ہوں جو آلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ
امَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ الله کا جواب اپنے دِل میں پاتے ہوں تو وہ
آگے آجائیں ۔ اس سے کچھ اور لوگوں کو ان کی جگہ لینے کا موقع مل جائے گا اور وہ آگے
بڑھ آئیں گے۔
پس سب سے پہلے میں اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا کام معمولی نہیں ۔ اس
کے لئے جس اخلاص ، جس سنجیدگی اور جس صفائی قلب کی ضرورت ہے وہ بہت بڑی قربانی،
بہت پختہ ارادہ اور بہت بڑا عزم چاہتی ہے۔ جب تک ہم اس ارادہ، اس نیت اور اس عزم
کے ساتھ قلب کی اصلاح میں لگ نہ جائیں یہ کام معمولی کوششوں سے طے نہیں پاسکتا۔
دل کی صفائی کس قدر مشکل کام ہے س قدر مشکل کام ہے ہمارے ذمہ کتنا عظیم الشان کام ہے۔ اور پہلوؤں کو جانے دو صرف اپنی ذات کی
اصلاح کا پہلو ہی لے لیں تو دُنیا کا کوئی کام اس کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتا۔ بڑے بڑے
شہروں کی صفائی کرنا آسان ہے ایک دل کی صفائی کرنے کی نسبت ۔ کیونکہ شہر کی گندگی
آنکھوں کو نظر آجاتی ہے لیکن دل کی گندگی نظر نہیں آتی ۔ جن شہروں میں گندگی پھیلی رہتی ہے
اُن کے باشندے اُسے محسوس کرتے اور اُسے سخت نا پسند کرتے ہیں لیکن جس دل میں گندگی
ہو وہ اُسے محسوس نہیں کرتا ۔ اس سے ظاہر ہے کہ دل کی صفائی کتنا بڑا اور کتنا مشکل کام ہے
مگر ہمارا کام ایک دل کی اصلاح کرنا نہیں بلکہ سب دنیا کے دلوں کی اصلاح کرنا ہے۔ غور تو

خطابات شوری جلد دوم
۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کرو، شریعت اسلام کا کون سا حکم ہے جسے لوگ آسانی سے اور بخوشی ماننے کے لئے تیار ہیں۔
کیا لڑکیوں کو ترکہ میں سے اُن کا حق غیروں کو جانے دو، اپنوں کہ میں سے اُن کا حق دیا جاتا ہے کہ مل ہی جا کر راس المال
متعد بتاؤ کہ
کو قائم ہوئے پچاس سال ہو چکے ہیں کیا ہماری جماعت کے تمام لوگ لڑکیوں کو ترکہ میں سے
اُن کا حق دیتے ہیں؟ ہماری جماعت میں ۸۰ فیصدی پنجاب کے لوگ زمیندار ہیں جن کے
نمائندے اس وقت یہاں بیٹھے ہیں ۔ وہ اپنے آپ سے پوچھ لیں کیا ان میں سے سب نے
اپنی بہنوں کو ورثہ میں سے حصہ دیا ؟ یہ کوئی ایسا حکم نہیں جس کے متعلق کسی قسم کا اختلاف ہو یا کسی
اجتہاد کی ضرورت ہو۔ سب فرقوں کے لوگ اسے درست تسلیم کرتے ہیں اور نسلاً بعد نسل
پہنچایا گیا ہے مگر آج تک جماعت کا اِسے دوسروں میں قائم کرنا تو الگ رہا اپنے اندر بھی
نہیں قائم کر سکی۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک اعتراض کیا جاتا ہے کہ مرزا صاحب نے
اپنی لڑکیوں کو حصہ نہیں دیا۔ یہ بات کیوں پیدا ہوئی ؟ اس لئے کہ لوگ ایسے احمد یوں کو
دیکھتے ہیں جنہوں نے اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیا اور وہ کہتے ہیں ایسا ہی حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے بھی کیا ہوگا ۔ حالانکہ فرض کر لو ۔ ( میں اللہ تعالیٰ کی حفاظت طلب کرتا ہوا اور
استعاذہ طلب کرتا ہوا کہتا ہوں ) اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اولاد اپنی
بہنوں کو حصہ نہ دیتی تو اس میں قصور اولاد کا ہوتا نہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ۔
مگر یہ خلاف واقعہ بات ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد اپنے
خاندان کے لحاظ سے ہم نے سب سے پہلا کام یہ کیا کہ بہنوں کو حصہ دیا اور والدہ صاحبہ کا
حصہ نکالا ۔ اُس وقت ایک سرکاری افسر آیا جس نے آکر کہا کہ آپ قانون کے رو سے ایسا
نہیں کر سکتے ۔ میں نے اُسے کہا اگر ایسا نہیں ہو سکتا تو ہم ایسی جائداد اپنے پاس رکھنے کے
لئے تیار نہیں اور اسے لعنت سمجھتے ہیں۔ لیکن اس وجہ سے کہ احمدی عام طور پر لڑکیوں کو حصہ
نہیں دیتے مخالفین نے نتیجہ نکال لیا کہ یہی مرکز میں ہوا ہوگا۔
یہ جو میں نے مثال دی ہے ایسی ہزاروں اور لاکھوں مثالیں پیش کی جا سکتی ہیں۔
اسلام اس قدر وسعت رکھتا ہے اور اتنا وسیع ہے کہ جس کی جُزئیات کا اندازہ لگانا ناممکن نام
ہے۔ اس کے اسرار روز بروز کھلتے جاتے ہیں اور دُنیا کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ وہ اسلام کی

خطابات شوری جلد دوم
11
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہر بات کو پس پشت ڈالے ہوئے ہے ۔ خود مسلمان کہلانے والے اسلامی احکام کو نظر انداز
کئے ہوئے ہیں اور غیر مذاہب کے لوگ اسلام پر ہنسی اُڑا رہے ہیں۔ جہاں چلے جاؤ یہی نظر
آئے گا کہ اسلام کی خاک اُڑائی جا رہی ہے۔ ان حالات میں یہ قیاس کرنا اور یہ باور کرنا
کہ اسلامی احکام دُنیا میں قائم ہو جائیں گے، انسانی لحاظ سے بالکل ناممکن اور محال ہے۔
غیروں میں کہاں قائم ہو سکتے ہیں جبکہ ابھی تک اپنوں میں بھی قائم نہیں ہوئے ۔ وہ ہاتھ جو
اسلام کے لئے چندہ دیتے ہیں اُس جائداد سے جس میں سے اُنہوں نے اپنی بہنوں اور
بیٹیوں کا حصہ نہیں دیا ، اُن میں اتنی طاقت کہاں آ سکتی ہے کہ شیطان کا سر کچل سکیں ۔ ایسے
کا نپتے ہوئے ضعیف ہاتھوں نے کیا کرنا ہے اور کیا چوٹ لگانی ہے جبکہ وہ لرز رہے ہیں اور
ان ہاتھوں والے یہ خیال کر رہے ہیں کہ اگر ہم نے بہنوں کو جائداد میں سے حصہ دیا تو ہم
تباہ ہو جائیں گے مگر کیا وہ خاندان محفوظ رہ گئے جنھوں نے پہلے ایسا کیا ؟
عزت
غدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہے اُن خاندانوں کا کیا ذکر کیا اسلام کے
خلاف چلنے والی سلطنتیں قائم رہ گئیں؟
سب سے بڑی عظمت رکھنے والے روسی حکمران تھے مگر آج وہ کہاں ہیں؟ وہ شاہی محلوں اور
بادشاہی درباروں میں نظر نہیں آئیں گے ، دنیاوی جاہ و جلال رکھنے والوں کی مجالس میں نظر
نہ آئیں گے، سیاسی جماعتوں میں نظر نہ آئیں گے بلکہ ہوٹلوں میں برتن مانجتے ہوئے،
شراب خانوں میں شراب پلاتے ہوئے اور قحبہ خانوں میں فحش کی بکری کرتے ہوئے نظر
آئیں گے کیا اُن کے قوانین نے ، اُن کی حکومت نے ، ان کی دولت وثروت نے ، اُن کی
عزت کو قائم رکھا ؟ اور کیا خدا تعالیٰ کا قانون توڑ کر وہ اپنی عزت محفوظ رکھ سکے؟ پس یا د رکھو
یہ محض خیال اور وہم ہے کہ فلاں چیز عزت محفوظ رکھ سکے گی اور فلاں چیز خاندان کو تباہی سے
بچالے گی ۔ عزت خدا تعالیٰ کی فرمانبرداری میں ہی مل سکتی ہے اور اُسی کی فرمانبرداری میں
قائم رہ سکتی ہے۔ اگر ہم بھی ان امور پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے لئے تیار نہیں تو پھر میں
نہیں سمجھتا کہ مجلس مشاورت قائم کرنے اور اس میں بحثیں کرنے کی کوئی ضرورت ۔ رورت ہے۔
صحابہ کا قول اور عمل اگر ہم وہ جرات نہیں دکھا سکتے جو رسول کریم صلی صلی الہ اللہ علیہ علیہ و و وآلہ آلہ وسلم
کے صحابہ نے بدر کے موقع پر دکھائی ۔ جو رسول کریم صلی اللہ علیہ

خطابات شوری جلد دوم
الم
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
و آلہ وسلم نے اس خیال سے کہ مدینہ والوں نے یہ اقرار کیا تھا کہ اگر دشمن مدینہ پر حملہ
کرے گا تو لڑیں گے باہر جا کر نہیں لڑیں گے ، صحابہ سے مشورہ پوچھا مہاجرین یکے بعد
دیگرے کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ ہم لڑائی کے لئے تیار ہیں لیکن آپ اپنا سوال
دہراتے چلے گئے تا انصار بھی بولیں ۔ تب انصار میں سے ایک صحابی کھڑے ہوئے اور
انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! آپ نے بار بار دریافت فرمایا اور صحابہ نے جواب دیا مگر پھر بھی
آپ سوال کو دہراتے چلے جا رہے ہیں اس سے مجھے خیال ہوتا ہے کہ شاید آپ کا شاید آپ انصار سے
دریافت فرما رہے ہیں ۔ غالباً آپ کے مدنظر وہ معاہدہ ہے جو ہم نے آپ کے تشریف
لانے پر کیا تھا کہ مدینہ پر حملہ ہو گا تو ہم آپ کے ساتھ مل کر دشمن کا مقابلہ کریں گے لیکن
مدینہ سے باہر جا کر لڑنا ہمارے لئے ضروری نہ ہوگا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا ہاں ۔ اس پر اس صحابی نے کہا یا رسول اللہ ! وہ اُس وقت کی بات ہے جب ہم نے
آپ کو اچھی طرح نہ پہچانا تھا لیکن اب تو ہم آپ کو خوب پہچان چکے ہیں اس لئے ہم کہتے
ہیں یا رَسُولَ اللہ ! یہ سامنے سمندر ہے اگر آپ حکم فرمائیں کہ اس میں گھوڑے ڈال دو تو ہم
ایک لمحہ کا توقف بھی نہیں کریں گے اور اگر دشمن آپ پر حملہ کرے تو وہ آپ تک نہیں پہنچ سکے
گا جب تک ہماری لاشوں پر سے گزر کر نہ آئے گا ۔ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور
بائیں بھی ، آگے بھی لڑیں گے اور پیچھے بھی اور جب تک جان میں جان رہے گی دشمن کو
آپ تک نہیں پہنچنے دیں گے۔ ہے یہ تو ان کا قول تھا مگر عمل سے بھی انہوں نے اس کو درست
ثابت کر دیا۔ دُنیا میں بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جو منہ سے تو بڑے بڑے دعوے کرتے
ہیں مگر عمل سے انہیں پورا نہیں کرتے ۔ انصار نے (اللہ تعالیٰ کی بڑی بڑی رحمتیں اور برکتیں
اُن پر ہوں ) جو کہا اُسے اپنے عمل سے پورا بھی کر دیا۔
ہمیشہ میرا قلب اس صحابی کا ذکر آنے پر اس کے لئے دُعائیں کرنے میں لگ جاتا ہے۔
جس نے اُحد کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اخلاص کا ایسا قابلِ رشک نمونہ
پیش کیا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال قائم رہے گی ۔ وہ واقعہ یہ ہے کہ احد کی جنگ میں جب
کفار میدان سے چلے گئے اور مسلمان اپنے زخمیوں اور شہیدوں کی تلاش میں نکلے تو ایک
انصاری نے دیکھا کہ ایک دوسرے انصاری بہت بُری طرح زخمی ہو کر میدانِ جنگ میں پڑے

خطابات شوری جلد دوم
۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہیں اور چند منٹ کے مہمان معلوم ہوتے ہیں۔ وہ صحابی ان کے پاس گئے اور کہا اپنے گھر
والوں کو کوئی پیغام دینا چا ہو تو دے دو ، میں پہنچا دوں گا ۔ اُس وقت اس صحابی نے جو جواب
دیا وہ نہایت ہی شاندار تھا۔ اس حالت میں کہ وہ موت کے قریب تھے اور اپنی موت کے
بعد اپنی بیوی بچوں کی حالت کا نظارہ اُن کی آنکھوں کے سامنے تھا اُنہوں نے جو ایمان کا
نمونہ دکھایا وہ بتاتا ہے کہ انصار نے جو کہا سچے دل سے کہا تھا اور اُسے پورا کر کے دکھا دیا۔
اُنہوں نے کہا میں پہلے ہی اس بات کی انتظار میں تھا کہ کوئی دوست ملے تو اس کے ذریعہ
اپنے رشتہ داروں کو پیغام بھیجوں ، اچھا ہو ا تم آ گئے ۔ پھر کہا وہ پیغام یہ ہے کہ میرے مرنے
کے بعد میرے رشتہ داروں اور میرے دوستوں سے کہہ دینا کہ جب تک ہم زندہ تھے ہم نے
اپنی جانیں قربان کر کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حفاظت کی مگر اب ہم اس دنیا سے
رُخصت ہوتے ہیں اور یہ قیمتی امانت تمہارے سپرد کرتے ہیں امید ہے ہے کہ آپ ہم سے بھی
بڑھ کر اس کی حفاظت کریں گے ۔ یہ کہا اور جان اپنے پیدا کرنے والے کے سپرد کر دی ہے
حضرت موسی کے ساتھیوں والا جواب ہی دے دو سیرا یہ ایسا شاندار ایمان کا مظاہرہ ہے
کہ جس کی مثال صحابہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سوا کسی اور جگہ بہت کم مل سکتی ہے۔ اب اگر ہم وہ جواب نہیں
دے سکتے جو ان صادقوں اور راست بازوں والا جواب ہے جنھوں نے کوئی شرط نہ رکھی تھی
اور جنھوں نے معاہدہ کو توڑ کر اپنی جانیں پیش کر دی تھیں تو کم از کم حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے ساتھیوں والا جواب تو دے دینا چاہئے کہ کسی نے کہا ہے سخی سے شوم بھلا جو ثرت
دے جواب ۔“ ہم ملامت کرتے ہیں حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کو، ہم اُن کے
اس فعل پر اظہار نفرت کرتے ہیں۔ جب انھوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ
فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ کہ جاؤ موسیٰ تم اور تمہارا خدا ان
سے لڑو ہم تو یہ بیٹھے ہیں ۔ مگر ذرا غور تو کرو کیا ہم میں سے کئی ایسے نہیں جن کی حالت حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے ان ساتھیوں سے بھی بدتر ہے؟ وہ کہتے تو یہ ہیں کہ ہم لڑنے کے لئے
تیار ہیں لیکن عین موقع پر کھسک جاتے ہیں ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ساتھیوں نے جو یہ
کہا کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلَا إنَّا هُهُنَا قَاعِدُون ۔ تو انہوں نے اس طرح بتا

خطابات شوری جلد دوم
۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دیا کہ ہم لڑنے کے لئے تیار نہیں تمہیں جو انتظام کرنا ہو خود کر لو۔ گویا انہوں نے وقت پر
آگاہ اور ہوشیار کر دیا مگر ہم میں سے کئی ایسے ہیں جو آگاہ کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ۔
ان کی مثال اُس امیر کی سی ہے جس نے اپنے بھائی سے کہا تھا کہ تم کو اپنے لئے کسی جائداد
کی ضرورت نہیں میرے کھجوروں کے اتنے باغ کھڑے ہیں، ایک درخت کی کھجوریں تم
لے جانا۔ اُس کے بھائی نے کہا وقت پر میں آپ کو یہ بات کہاں یاد دلاتا رہوں گا ، ایک
درخت میرے لئے مقرر کر دو میں اُس کی حفاظت بھی کروں گا اور وقت پر کھجوریں لے
جاؤں گا۔ امیر نے کہا کہ یہ تو بڑے شرم کی بات ہے کہ میرے اتنے نوکر ہوں اور تم اپنے
درخت کی حفاظت کرو اسی طرح رہنے دو اس کی ضرورت ہی کیا ہے۔ آخر جب وقت آیا تو
غریب بھائی نے کہا کہ اپنے مالیوں سے کہہ دیں کہ مجھے ایک درخت بتا دیں تا کہ میں اُس
کی کھجوریں مڑ والوں ۔ تو پھر امیر نے کہا کہ کیا میرے نوکر تمہارا یہ کام نہیں کر سکتے ؟ پھر جب
کھجوریں گھر میں لے جانے کا وقت آیا تو غریب بھائی نے کہا اب مجھے کھجور میں دے دی
جائیں تا کہ میں گھر لے جاسکوں ۔ امیر بھائی نے کہا یہ بھی میرے لئے مناسب نہیں۔ جہاں
اتنی کھجوریں جائیں گی وہاں یہ بھی چلی جائیں گی میرے نوکر تمہارے گھر پہنچا دیں گے۔
آخر جب سب کھجوریں اُس کے گھر پہنچ گئیں اور بھائی خالی کا خالی رہ گیا اور اُس نے
شکایت کی تو اُس نے جواب دیا کہ اب کے تو نوکروں سے غلطی ہو گئی ہے تم کو اگلے سال
کھجوریں دیں گے۔ یہ بظاہر ہنسی کی بات ہے مگر دُنیا میں ہو رہی ہے اور ہم میں بھی ہو رہی
ہے۔ ہر موقع پر ہماری جماعت کے بعض لوگ اقرار کرتے ہیں کہ جس قربانی کی بھی
ضرورت ہو گی وہ ہم کریں گے لیکن جب کسی قربانی کے پیش کرنے کا وقت آتا ہے تو
ادھر اُدھر ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے متعلق میں کہتا ہوں کاش ! وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام
کے ساتھیوں والا یہ جواب ہی دے دیتے کہ فَاذْهَبْ أنت وَرَبُّكَ فَقَاتِلًا إِنَّا هُهُنَا
قاعدون ۔ تا ہمیں اپنے دُنیوی سامانوں کا صحیح اندازہ لگانے کا موقع تو مل جاتا اور ہم ان
لوگوں کی وجہ سے جو قربانی کرنے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر قربانی کرتے نہیں دھوکا میں نہ رہتے ۔
اسلامی احکام اور دنیا کی موجودہ حالت غرض ایک نہایت ہی عظیم الشان کام ہمارے سامنے ہے، اتنا عظیم الشان کہ

آج 10 میں سے 10 باقی