مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
جس کی اہمیت کا اندازہ لگانا بھی انسانی طاقت سے باہر ہے۔ اس کام کی ایک ایک شق ایسی
ہے کہ اس کو سر انجام دینے کے لئے صدیوں تک جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ایک چیز پردہ
ہی ہے۔ کیا کوئی انسانی عقل تسلیم کر سکتی ہے کہ یورپ اور امریکہ اور ایشیا کی عورتیں کسی
وقت گھروں میں بیٹھ جائیں گی اور اپنے چہروں پر نقاب ڈال لیں گی؟ اگر ہم اسی کام کے
لئے کھڑے ہو جائیں جو ہمارے سارے کام کا کروڑواں حصہ بھی نہیں تو اسی کے لئے
صدیوں جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے۔ پھر اگر ہم سو دکو مٹانے کے لئے کھڑے ہو جائیں
تو کیا کوئی عقل یہ تسلیم کر سکتی ہے کہ یورپ اور امریکہ اور ایشیا سے ہم اسے مٹا سکتے ہیں؟
غرض ایک ایک اسلامی بات ایسی ہے کہ دُنیا سے اس کا منوانا انسانی عقل کے لحاظ سے
ناممکن اور بالکل ناممکن ہے۔ اگر کوئی خدا تعالیٰ کے وعدوں کو نظر انداز کر کے اس بات کے
لئے ووٹ لے کہ کیا سود دُنیا سے مٹ جائے گا ؟ کیا تمام دنیا کی عورتوں میں پردہ رائج ہو
جائے گا ؟ تو سب سے پہلے اس کے خلاف ووٹ دینے والا میں ہوں گا ۔ خدا تعالیٰ ہی یہ تغیر
لا سکتا ہے مگر یہ کام اُس نے ہمارے سپرد کیا ہے ۔ بیشک انجام اُسی کے ہاتھ میں ہے مگر جو یہ
کام کریں گے وہ ہمارے ہی ہاتھ اور ہماری ہی زبانیں ہوں گی ۔ مگر کیا ہمارے ہاتھ اور
زبانیں اس کوشش اور عمل میں اُسی قوت اور طاقت کے ساتھ لگی ہوئی ہیں جو اس کام کے
لئے ضروری ہے؟ کیا ہم وہی چستی ، وہی ہوشیاری، وہی سرگرمی اور وہی سنجیدگی دکھا رہے
ہیں جو ایسے موقع کے لئے ضروری ہے؟ اگر نہیں تو پھر میں جماعت سے پوچھتا ہوں آلم
يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَن تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللہ ساری دنیا کے مقابلہ میں
اسلام کا تمدن اور ہے، اسلام کی تہذیب اور ہے، اسلام کا علم الاخلاق اور ہے، اسلام کی
معاشرت اور ہے، اسلام کی اقتصادیات اور ہیں ، اسلام کا پیش کردہ مذہب اور ہے غرض
کوئی ایک چیز تو نہیں جس کا رونا ہے دُنیا سر سے لے کر پاؤں تک بگڑی ہوئی ہے اور اس کی
اصلاح کے لئے عظیم الشان جد و جہد اور عظیم الشان قربانی کی ضرورت ہے۔
دین سے بے توجہی کی بیماری جب تک ہم اس کام کی عظمت کو سمجھتے ہوئے کام نہ لک ہم اس کام کی عظمت کو سمجھتے
کریں گے کامیاب نہیں ہو سکیں گے لیکن جہاں تک مجھے کامیاب نہیں ہوئیں ۔
مجھ پر اثر ہے اور مجھ پر اثر متعصبانہ نہیں ہو سکتا جو شخص ایک جماعت کا امام ہو اُس کے متعلق
XXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
یہ تو کہا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی جماعت کی کمزوریوں کی پردہ پوشی کرے مگر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ
وہ اپنی جماعت کی طرف خواہ مخواہ کمزوریاں منسوب کرے۔ پس جہاں تک میرا خیال ہے
ہماری جماعت کے تمام لوگ ابھی تک اس ذمہ داری کو نہیں سمجھے جو ان پر عائد ہوتی ہے اور
تمام لوگوں نے مذہب کی اس حقیقت کو نہیں سمجھا جس کا سمجھنا ان کے لئے ضروری ہے۔
بہت لوگ چند مسائل کو سمجھ کر احمدی ہو گئے ہیں ۔ کئی ایسے ہیں جنہوں نے وفات مسیح کے
مسئلہ کو سمجھا اور احمدیت میں داخل ہو گئے ، کئی ایسے ہیں جنہوں نے جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات
کو دیکھا اور جماعت میں داخل ہو گئے، کئی ایسے ہیں جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے ذریعہ ظاہر ہونے والے نشانات کو دیکھا اور احمدی ہو گئے گویا ان کی چھوٹی چھوٹی
بیماریاں تو دُور ہو گئیں مگر بڑی قائم رہیں جو دین سے بے توجہی کی بیماری ہے۔ ان پر فالج
کے جو ابتدائی حملے ہوئے تھے اُن کا تو علاج ہو گیا اور اس سے اُنہوں نے سمجھ لیا کہ احمدیت
سچی ہے مگر ان کے اندر جو مرض تھا اور جس کی وجہ سے ان کی دین کے متعلق جس مٹ گئی
تھی ، اس کی طرف انہوں نے توجہ نہیں کی اور ہو سکتا ہے کہ اگر اس کی طرف توجہ دلائی جائے
تو کہہ دیں کہ یہ تنگ دلی ہے، اس سے اسلام کا کیا تعلق ہے ۔ یہاں ہی ایک دفعہ ایک بھائی
نے کہا تھا کہ داڑھی منڈانے کا اسلام سے کیا تعلق ہے اور داڑھی نہ منڈانے پر زور دینا
تنگ دلی ہے۔
پس پہلی چیز جو سب سے زیادہ ضروری ہے وہ یہ ہے کہ اپنے آپ کو اسلام کا پابند
بنائیں، ہر ایک اسلامی حکم کی اہمیت کو سمجھیں لیکن اگر ہم خود اسلامی احکام کی پابندی نہیں
کرتے تو کیونکر ممکن ہے کہ دوسروں کو ان کے پابند بناسکیں۔ صرف منہ سے کہہ دینے سے
کوئی کام نہیں ہو جایا کرتا اور ہمارا صرف منہ سے کہہ دینا کہ ہم اسلامی احکام کے پابند ہیں
کافی نہیں ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے اندر وہ حقیقت پیدا ہو گئی ہے جو اسلام پیدا کرنا
چاہتا ہے؟ اگر نہیں تو پھر ہمارے تمام مشورے اور ہماری تمام تجاویز رائگاں جائیں گی ۔
صرف جذباتی محبت کافی نہیں عملی محبت دکھاؤ میرے نزدیک اگر ہماری جماعت
اِس اہمیت کو سمجھ لیتی کہ اسلام کیا
۔
ہے اور احمدیت کی غرض کیا ہے تو پھر ضروری تھا کہ ایک ایک بات جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
خطابات شوری جلد دوم
۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کے منہ سے نکلی یا آپ کے بعد آپ کے خلفاء کے منہ سے نکلی اُس کو وہی عظمت دیتی جس کی
وہ مستحق ہے۔ مگر بہت سے افراد ایسے ہیں جو ہمارے خطبات اور لیکچروں اور تقریروں کو
مزے لے لے کر سنتے اور پڑھتے ہیں ۔ وہ بھی ہیں جو ان سے متاثر بھی ہو جاتے ہیں اور وہ
بھی ہیں جو تعریفیں کرنے لگ جاتے ہیں مگر عمل کرنے کے وقت ان سے ایسے گزر جاتے
ہیں جیسے ہندو سردی کے موسم میں نہاتے وقت گڑوی سے پانی پیچھے گرا دیتے ہیں اور خود
آگے نکل جاتے ہیں مگر ایسی بات کا کیا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ جب تک لوگ ہماری ہدایتیں نہ
سمجھیں اور اُن پر عمل نہ کریں اُس وقت تک ان کو کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰة والسلام جو تعلیم لائے ، وہ اپنے ماننے والوں کے عمل کرنے کے لئے لائے اور
جن لوگوں نے آپ کو قبول کیا انہوں نے اقرار کیا کہ ہم آپ کی تعلیم پر عمل کریں گے، پھر
خلفاء کی احمد یہ جماعت نے اس لئے بیعت کی کہ وہ جو کہیں گے اُس پر عمل کریں گے ۔ پس
اُس وقت تک نیک نتیجہ نہیں نکل سکتا جب تک عمل نہ کیا جائے ۔ اب نبوت کا زمانہ تو گزر گیا
اور خلافت کا زمانہ ہے لیکن اگر خلافت کی حقیقت کو بھی سمجھ لیں تو بہت لوگوں کو اپنی اصلاح
کی توفیق مل جائے گی مگر اس طرف توجہ بہت کم پائی جاتی ہے۔ بیشک جماعت میں خلافت کی
عظمت ، اس کا احترام اور اس کا ادب موجود ۔ ہے مگر وہ جذباتی ہے عملی نہیں ۔ میں یہ تسلیم کرتا
ہوں کہ جو محبت جماعت احمد یہ کو اپنے امام سے اس وقت ہے اس کی مثال کسی اور جگہ ملنا
ممکن نہیں ۔ مگر باوجود اس کے میں یہ کہنے سے نہیں رک سکتا کہ وہ جذباتی ہے عملی نہیں۔
ایسے کم لوگ ہیں جو اس محبت کو اس طرح محسوس کریں کہ جو لفظ بھی خلیفہ کے منہ سے نکلے وہ
عمل کئے بغیر نہیں چھوڑنا۔ بہت لوگ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ خلیفہ کی ہدایات پر عمل کرنا
خوش قسمت لوگوں کا کام ہے ہم اس قابل کہاں کہ ان پر عمل کر سکیں حالانکہ ایسا کہنے والے
ہزار میں سے ۱۹۹۹ ایسے ہوتے ہیں جو عمل کر سکتے ہیں بشرطیکہ عمل کرنا چاہیں مگر کہہ دیتے ہیں
کہ ہم عمل نہیں کر سکتے ، یہ ان کے نفس کا دھوکا ہوتا ہے۔ چونکہ ان کی محبت جذباتی ہوتی ہے
عملی نہیں ہوتی اس لئے وہ عمل نہیں کرتے ۔ ان کی مثال بالکل اُس شخص کی سی ہے جو حنفی
کہلاتا تھا مگر شیخ عبدالقادر صاحب جیلانی سے بڑی عقیدت ظاہر کیا کرتا تھا اُسے کسی نے کہا
وہ تو حنبلی تھے۔ یہ سُن کر وہ کہنے لگا یہ ایمان کا معاملہ ہے اُن کا مذہب اور ہمارا اور ۔ گویا
خطابات شوری جلد دوم
۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
لوگ منہ سے نہیں کہتے مگر عمل سے یہی کہتے ہیں کہ خلیفہ کا مذہب اور ہے اور ہمارا مذہب
اور ۔ ایسی حالت میں نیک نتائج کہاں سے نکلیں ۔
زمانہ قرب نبوت اور موعود خلافت پھر اس وقت ہماری جماعت کے لئے تو
خلافت کا ہی سوال نہیں دو اور سوال بھی ہیں ۔
-
ایک قرب زمانہ نبوت کا سوال اور دوسرا موعود خلافت کا سوال ۔ یہ دونوں باتیں ایسی ہیں
جو ہر خلیفہ کے ماننے والے کو نہیں مل سکتیں ۔ آج سے سو دو سو سال بعد بیعت کرنے والوں
کو یہ باتیں حاصل نہیں ہو سکیں گی۔ اُس زمانہ کے عوام تو الگ رہے خلفاء بھی اس بات کے
محتاج ہوں گے کہ ہمارے قول ، ہمارے عمل اور ہمارے ارشاد سے ہدایت حاصل کریں۔
ہماری بات تو الگ رہی وہ اس بات کے محتاج ہوں گے کہ آپ لوگوں کے قول، آپ لوگوں
کے عمل اور آپ لوگوں کے ارشاد سے ہدایت حاصل کریں۔ وہ خلفاء ہوں گے مگر کہیں گے
کہ زید نے فلاں خلافت کے زمانہ میں یوں کیا تھا ، ہم اتھا، ہمیں بھی اس پر عمل کرنا چاہئے ۔ پس یہ
صرف خلافت اور نظام کا ہی سوال نہیں بلکہ ایسا سوال ہے جو مذہب کا سوال ہے۔ پھر صرف
خلافت کا سوال نہیں بلکہ ایسی خلافت کا سوال ہے جو موعود خلافت ہے۔ الہام اور وحی سے
قائم ہونے والی خلافت کا سوال ہے۔ ایک خلافت تو یہ ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ لوگوں سے
خلیفہ منتخب کراتا ہے اور پھر اُسے قبول کر لیتا ہے مگر یہ ویسی خلافت نہیں ۔ یعنی میں اس لئے
خلیفہ نہیں کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات کے دوسرے دن جماعت احمدیہ کے لوگوں نے جمع
ہو کر میری خلافت پر اتفاق کیا بلکہ اس لئے بھی خلیفہ ہوں کہ حضرت خلیفہ اول کی خلافت
سے بھی پہلے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کے الہام سے فرمایا تھا کہ
میں خلیفہ ہوں گا ۔ پس میں خلیفہ نہیں بلکہ موعود خلیفہ ہوں۔ میں مامور نہیں مگر میری آواز
خدا تعالی کی آواز ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اس
کی خبر دی تھی ۔ گویا اس خلافت کا مقام ماموریت اور خلافت کے درمیان کا مقام ہے اور
یہ موقع ایسا نہیں ہے کہ جماعت احمد یہ اسے رائگاں جانے دے اور پھر خدا تعالیٰ کے حضور
سرخرو ہو جائے ۔ جس طرح یہ بات درست ہے کہ نبی روز روز نہیں آتے اسی طرح یہ بھی
درست ہے کہ موعود خلیفے بھی روز روز نہیں آتے ۔ پھر یہ کہنے کا موقع کہ فلاں بات ہم سے
خطابات شوری جلد دوم
۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تمیں پچیس سال پہلے خدا تعالیٰ کے نبی نے یوں کہی یہ بھی روز روز میسر نہیں آتا ۔ جو روحانیت
اور قرب کا احساس اُس شخص کے دل میں پیدا ہو سکتا ہے جو یہ کہتا ہے کہ آج سے تیس سال
پہلے خدا تعالیٰ کے مامور اور مرسل نے یہ فرمایا تھا اُس شخص کے دل میں کیونکر پیدا ہو سکتا ہے
جو یہ کہے کہ آج سے دو سو سال پہلے خدا تعالیٰ کے فرستادہ نے فلاں بات یوں کہی تھی۔
کیونکہ دوسو سال بعد کہنے والا اس کی تصدیق نہیں کر سکتا لیکن ہمیں تمیں سال بعد کہنے والا
اس کی تصدیق کر سکتا ہے۔
جماعت متحد الخیال ہو جائے پس ضرورت ہے اس بات کی کہ جماعت متحد الخیال ہو کر خلیفہ کو اپنا ایسا استاد سمجھے کہ جو بھی سبق وہ دے
اُسے یاد کرنا اور اس کے لفظ لفظ پر عمل کرنا اپنا فرض سمجھے۔ اتحادِ خیالات کے ساتھ قو میں
بہت بڑی طاقت حاصل کر لیا کرتی ہیں ورنہ یوں نظام کا اتحاد بھی فائدہ نہیں دیتا جب تک
اتحادِ خیالات نہ ہو۔ یورپ کا حال کا تجربہ دیکھ لو۔ اٹلی یورپ میں ذلیل ترین حکومت سمجھی
جاتی ہے لیکن جب مسولینی نے اٹلی میں اتحادِ خیالات پیدا کیا تو آج اٹلی کے لوگ کہتے ہیں
کہ یورپ کی کوئی بڑی سے بڑی طاقت بھی ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ اور اتنا تو ہم نے بھی
دیکھا ہے کہ شیر انگلستان جس کے چنگھاڑنے سے کسی وقت دُنیا کانپ جاتی تھی، اسے بھی
اٹلی کے مقابلہ میں آکر دُم دبانی ہی پڑی۔ یہ ایک کھلا ہوا راز ہے کہ اُس وقت انگریزی
حکومت لڑائی کو ضروری سمجھتی تھی اور وہ محسوس کرتی تھی کہ اس کی ذلت ہوئی ہے مگر اس کے
افسران نے کہہ دیا کہ اگر اس وقت اٹلی سے لڑائی شروع کی گئی تو اس کا نتیجہ خوش کن نہ ہوگا
اور ہم لڑائی کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ یہ کمزوری صرف اس لئے نہ تھی کہ
اٹلی طاقتور ہے بلکہ اس لئے تھی کہ اور طاقتیں بھی اندرونی طور پر اٹلی کے ساتھ تھیں ۔ مگر
ایک زمانہ کا انگلستان وہ تھا کہ دوسری طاقتوں کی طرف نظر اُٹھا کر بھی نہ دیکھتا تھا۔ اس قدر
طاقت اٹلی کو کہاں سے حاصل ہوئی ؟ اسی سے کہ مسولینی نے اٹلی والوں میں اتحاد خیالات
پیدا کر دیا۔ بے شک اس کے لئے اس نے جبر سے کام لیا۔ اپنے مخالفین کو قتل کرایا ، اُن کی
جائدادیں چھین لیں اور اُن کی اولادوں پر قبضہ کر کے اُن کے خیالات کو ایک طرف لگا دیا اُن
لیکن ذرائع خواہ کچھ ہوں اُس نے یہ کام کیا اور کامیاب ہو گیا۔ یہی بات ہٹلر نے جرمنی
خطابات شوری جلد دوم
۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میں کی ۔ غرض اتحادِ خیالات کمزوروں کو بھی بڑا طاقتور بنا دیتا ہے۔
ڈاکٹر اقبال کا کھیل کھیلنے والے پس جب تک اتحاد خیالات پیدا کرنے کی ہم
کوشش نہیں کرتے، وہ نتائج نہیں دیکھ سکتے جو
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے لئے مقدر ہیں ۔ اس میں شک نہیں کہ وہ آج نہیں تو کل
ضرور رونما ہوں گے مگر وہ کل ہمارے لئے خوشگوار نہیں ہوگا کیونکہ ہم میں سے بہت سے
وہی کھیل کھیل رہے ہیں جو ڈاکٹر اقبال نے حال میں کھیلا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے اگر کوئی
نماز چھوڑ دے تو مسلمان رہ سکتا ہے، اگر کوئی زکوۃ نہ دے تو مسلمان رہ سکتا ہے، اگر عورتیں
پردہ ترک کر دیں تو مسلمان رہ سکتی ہیں۔ غرض اسلام کے ہر حکم کو ترک کرنے والا مسلمان رہ
سکتا ہے لیکن اگر یہ نہ مانے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا تو
پھر مسلمان نہیں کہلا سکتا۔ ہم میں سے بھی کئی ہیں جو کہتے ہیں ہم اگر اسلام کے کسی حکم پر عمل نہیں
کرتے یا کسی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو کیا ہوا ، ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو تو مانتے ہیں ۔ اگر کوئی اپنی بیوی پر ظلم کرتا ہے اور اُس سے اسلامی احکام کے مطابق
سلوک نہیں کرتا تو وہ یہ کہہ دینا کافی سمجھتا ہے کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا
ہوں ۔ اگر کوئی اپنی بہنوں کو حصہ نہیں دیتا تو کہہ دیتا ہے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو
مانتا ہوں ۔اگر کوئی اپنے بچوں کو تعلیم اسلامی طرز کے مطابق نہیں دلاتا تو کہہ دیتا ہے میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا ہوں، اگر کوئی داڑھی منڈاتا ہے تو کہہ دیتا ہے میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو تو مانتا ہوں مگر مانتا کیا ہے خاک، جب وہ تفصیلی احکام نہیں
مانتا۔ اس کی مثال اُس شخص کی سی ہے جس نے گودنے والے سے کہا تھا کہ میری کلائی پر
شیر گود دو ۔ جب اُس نے سوئی ماری اور اُسے درد ہوا تو کہنے لگا کیا کر رہے ہو؟ گودنے
والے نے کہا شیر کا دایاں کان گودنے لگا ہوں ۔ اُس نے کہا اگر دایاں کان چھوڑ دیا جائے
تو پھر شیر رہتا ہے یا نہیں؟ گودنے والے نے کہا رہتا ہے۔ وہ کہنے لگا اچھا اسے جانے دو
اور آگے چلو۔ پھر اس نے سوئی ماری تو کہنے لگا اب کیا کرتے ہو؟ اُس نے کہا شیر کا بایاں
کان گودتا ہوں ۔ کہنے لگا اگر بایاں کان نہ ہو تو کیا شیر رہتا ہے یا نہیں؟ اُس نے کہا ہاں رہتا
ہے۔ کہنے لگا پھر آگے چلو ۔ اسی طرح اُس نے ہر عضو کے متعلق کہنا شروع کیا ، آخر گودنے
خطابات شوری جلد دوم
۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دنیا میں
والے نے سوئی رکھ دی اور کہہ دیا کہ اس طرح شیر کا کچھ بھی باقی نہیں رہتا ۔ تو بے شک
انسان کمزور ہے، اس سے قصور ہو جاتا ہے مگر ایک قصور ہو گیا، دو ہو گئے یہ کیا کہ ہر حکم کو
چھوڑ دے۔ پھر اس میں اسلام کا کیا باقی رہ سکتا ہے۔ صرف یہ مان لینا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی قو وسلم کی قوت قدسیہ سے نبی ہو سکتا ہے اور یہ سمجھ لینا کہ اِس طرح اسلام دُنیا :
غالب آجائے گا ایسا ہی ہے جیسا کہ ڈاکٹر اقبال کا یہ کہنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو خاتم التبتين مان لینے کے بعد پھر خواہ کچھ کرو کوئی حرج نہیں اور اسلام غالب آ جائے گا۔
جماعت کا ہر فرد تعاون کرے پس ہمارا فرض اسلام کو اس کی جزئیات سمیت قائم
کرنا ہے اور اپنی اصلاح کے لئے ہر حکم پر عمل کرنا
ضروری ہے۔ مگر یہ اصلاح میرے خطبات اور تقریروں سے نہیں ہو سکتی کیونکہ ہر کان وہ
تقریریں نہیں سن سکتا اور ہر شخص اُس وقت تک نہیں سن سکتا جب تک اس کا کان قبول کرنے
کے لئے تیار ہو۔ بلکہ یہ اسی طرح ہو سکتی ہے کہ جماعت کا ہر فرد میرے ساتھ تعاون کرے۔
ہر خطبہ جو میں پڑھتا ہوں، ہر تقریر جو میں کرتا ہوں اور ہر تحریر جو میں لکھتا ہوں اُسے ہر احمدی
اس نظر سے دیکھے کہ وہ ایک ایسا طالب علم ہے جسے ان باتوں کو یاد کر کے ان کا امتحان دینا ہے
اور ان میں جو عمل کرنے کے لئے ہیں اُن کا عملی امتحان اُس کے ذمہ ہے۔ اس طرح وہ میری
ہر تقریر اور تحریر کو پڑھے اور اس کی جزئیات کو یاد رکھے۔ پھر جب پڑھ چکے تو سمجھے کہ اب
میں اُستاد ہوں اور دوسروں کو سکھلانا میرا فرض ہے۔ پس جو کچھ میں کہتا ہوں وہ ایسا ہی ہے
جیسے ایک کتاب تصنیف کر دی جائے اور سکول کا کورس تیار کر دیا جائے مگر اس سے وہ فائدہ نہیں
اُٹھا سکتا جو اسے یاد نہ کرے اور حفظ نہ کرے جیسا کہ مدرسہ کی کتاب یاد نہ کرنے والا فائدہ
نہیں اُٹھا سکتا۔ پس آپ لوگ اقرار کریں کہ میں جو کچھ کہوں گا آپ طالب علم کی حیثیت سے
اسے سنیں اور یاد کریں گے اور جب یاد کر لیں گے تو پھر استاد کی حیثیت سے دوسروں کو پڑھانا اپنا
فرض سمجھیں گے۔ جب تک ہم یہ صورت اختیار نہ کریں تب تک کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا یعنی
انسانی ہاتھوں کے ذریعہ ۔ ورنہ خدا تعالیٰ تو کرے گا ہی جو کچھ کرنے کا اس نے وعدہ کیا ہوا ہے۔
خلیفہ اُستاد ہے اور جماعت کا ہر فرد شاگرد مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ ۔
نے
خطابات شوری جلد دوم
۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
مجھے ایک نہایت مخلص جماعت دی ہے اور آپ لوگوں میں اتنا اخلاص ہے کہ جس کا نمونہ کسی
اور جگہ نہیں مل سکتا۔ اس نقطۂ نگاہ کے نہ پیدا ہونے کی وجہ سے کہ آپ لوگ شاگرد ہیں اور
خلیفہ اُستاد ہے، پھر پڑھ لینے کے بعد تم استاد ہو اور دوسرے لوگ شاگرد، وہ کامیابی نہیں
حاصل ہو رہی جو ہونی چاہئے ۔ اس کے مقابلہ میں ایک ایک دن جو گزر رہا ہے ہمارے لئے
زیادہ سے زیادہ مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ ایک گزرنے والے دن ہم جس قدر زمانہ نبوت
سے قریب ہوتے ہیں دوسرے دن اُس سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور یہ کوئی معمولی بات
نہیں ۔ بظاہر تو یہ نظر آ رہا ہے کہ ہم ہر روز ترقی کی طرف جا رہے ہیں لیکن اصل بات یہ ہے
کہ ہم روز بروز ساحل عافیت سے دُور ہوتے جا رہے ہیں۔ جن کوششوں، محنتوں اور
قربانیوں سے کل ہم اپنے مقصد اور مدعا میں کامیاب ہو سکتے تھے آج ان سے زیادہ کی
ضرورت ہے کیونکہ کل ہم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ کے جس قدر قریب
تھے آج اُس سے دور ہیں۔ پس تم لوگ اس ظاہری کامیابی اور شان و شوکت کو نہ دیکھو جو
نصیب ہو رہی ہے۔ یہ مت دیکھو کہ کل جہاں ایک سو احمدی تھے، وہاں آج ایک ہزار ہو
گئے ہیں اور یہ مت خیال کرو کہ کل جہاں سے چندہ ایک ہزار آتا تھا، آج دو ہزار آتا ہے
بلکہ یہ سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی برکت کل ہمیں کتنی حاصل تھی اور آج کتنی حاصل ہے۔ کیا کل جتنی
ہی ہے یا آج کم ہے؟ یقیناً ہر گزرنے والا دن اسے کم کرتا جا رہا ہے۔ اس کے لئے یہی
صورت ہے کہ ہم اپنی جدوجہد کو بڑھاویں تا کہ جو کمی روحانی طور پر ہو رہی ہے اس کا ازالہ
اپنی جدو جہد میں اضافہ کر کے کر سکیں ۔ مگر میں دیکھتا ہوں کہ جو باتیں زیادہ سے زیادہ چھ ماہ
میں پوری ہو سکتی ہیں، وہ سال بھر میں بھی نہیں ہوتیں ۔ ہمیں اس سے کیا خوشی ہو سکتی ہے کہ
فلاں سکیم پیش کی گئی ہے جبکہ اُس پر عمل نہ کیا جائے ۔
میں نے تعاون نہ کرنے کے متعلق شکایت کی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ
خدانخواستہ جماعت میں اخلاص نہیں ۔ اخلاص ہے مگر جب تک جماعت کے لوگ اس نقطہ کو
نہ سمجھیں گے کہ ان کا تعلق مجھ سے شاگرد کا ہے اور وہ دُنیا کے استاد ہیں ، اُس وقت تک ترقی
نہ کر سکیں گے اور اگر وہ اس نکتہ کو سمجھ لیں گے تو خدا تعالیٰ کے فضل سے روز بروز ترقی کرتے
جائیں گے۔
خطابات شوری جلد دوم
صدر انجمن سے
۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
سے شکایت تعاون کے متعلق مجھے پہلے مرکز سے شکایت ہے۔ میں دیکھتا
ہوں اور محسوس کرتا ہوں کہ صدر انجمن مجھ سے وہ تعاون
نہیں کر رہی جس کی اس وقت ضرورت ہے۔ مثلاً یہی کہ اسی مجلس مشاورت میں یہ بحث ہو
چکی ہے کہ جب تک ہم عورتوں کی تعلیم کو اسلام کے مطابق نہ کر دیں گے اُس وقت تک
کامیابی نہ ہوگی ۔ اس پر بڑے زور شور سے اظہار خیالات کیا گیا ، عورتوں کی تعلیم کے متعلق
سکیم تیار کی گئی اور یہ قرار دیا گیا کہ یہ ضروری نہیں کہ ہم اپنی لڑکیوں کو انٹرنس کا امتحان
دلائیں سوائے اُن کے جو ڈاکٹری وغیرہ کے لئے آگے جانا چاہیں مگر آج تک صدرا انجمن احمد یہ
نے اس پر قطعاً عمل نہیں کیا حالانکہ اس پر یہ تیسرا سال گزر رہا ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں اگر
آج اس تقریر میں یہ ذکر نہ آجاتا اور اس کا کوئی نتیجہ نہ ہوا تو دس سال تک بھی اس طرف
توجہ نہ کی جاتی اور دس سال کے بعد کہہ دیا جاتا کہ تعلیمی کورس بنا رہے ہیں۔ پھر میں سال
بعد بھی یہی کہا جاتا اور تمیں سال کے بعد بھی یہی ، مگر ایسے بنانے اور سوچنے کے رسوچنے کو کیا کرنا
جو کبھی ختم ہی نہ ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی کا یہ شعر ایسے ہی مواقع پر
کے بعد ؟
ہے جو۔
پڑھا کرتے تھے۔
جب مر گئے تو آئے ہمارے مزار پر
پتھر پڑیں صنم ترے ایسے پیار پر
پس اس سوچ اور غور و فکر کو ہم نے کیا کرنا ہے کہ جب اسلام شکست کھا کر لوٹ رہا
ہو اُس وقت وہ کام شروع کیا جائے ۔ اگر صدر انجمن سمجھتی کہ وہ خلیفہ کا بازو ہے، خلیفہ کے
احکام کی تعمیل کرنا اُس کا فرض ہے، خلیفہ افسر اور وہ اس کے ماتحت ہے، خلیفہ استاد اور وہ
شاگرد ہے تو اس فیصلہ کی تعمیل آج سے کئی سال پہلے ہو چکی ہوتی مگر فیصلے ہوتے ہیں جو رڈی
کاغذ کی ٹوکری میں ڈال دیئے جاتے ہیں ۔ میں نے صرف اتنا سُنا ہے کہ انٹرنس کے کورس
میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں مگر ان کا کوئی فائدہ نہیں ۔ اتحادِ خیالات کے لئے ضروری ہے کہ عمران
ہم عورتوں کے خیالات ایک نقطہ پر لے آئیں لیکن جب وہ موجودہ طریق تعلیم کو بدلنا موت
سمجھتے ہوں، اس میں تبدیلی کرتے ہوئے ہاتھ کا چیتے ہوں اور پھر جب مرکزی ادارہ ہی
دماغ کے ماتحت چلنے اور اس کے تجویز کردہ طریق پر کام کرنے کے لئے تیار نہ ہو تو ان
خطابات شوری جلد دوم
۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
نتائج کو ہم کس طرح دیکھ سکتے ہیں جن کے دیکھنے کے ہم امیدوار ہیں ۔ کیا ایک مفلوج اور
شل ہاتھ بھی کچھ کر کے دکھا سکتا ہے؟
سکول اور کالج کی حالت اسی طرح میں دیکھتا ہوں جو سکیمیں اور تجویزیں پاس کی
جاتی ہیں، صدر انجمن ان پر عمل کرنے کے لئے اقدام نہیں
کرتی ۔ افراد کر لیتے ہیں لیکن انجمن غافل رہتی ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ سکول اور کالج
اور طرف جا رہے ہیں اور جماعت اور طرف ۔ مثلاً عملہ رکھتے ہیں تو ایسا نہیں رکھا جاتا کہ
جس میں سے ہر ایک کی نگاہ اور کان ہر وقت خلیفہ کی طرف لگا رہے ۔ پچاس فیصدی عملہ ایسا
ہے کہ جو خلیفہ کی باتوں کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔ ایسے لوگوں کے سپر د اپنے بچوں کو کر کے ماں
باپ کس طرح تسلی پا سکتے ہیں اور ان بچوں میں وہ روح فکر کیونکر پیدا ہو سکتی ہے جنہیں یہ
احساس ہو کہ دنیا میں کیا ہو جائے گا اور جب تک یہ نہ ہو قطعاً ترقی حاصل نہیں ہو سکتی ۔
کچھ دن ہوئے مجھے کسی نے اطلاع دی کہ دینیات کے کالج اور مدرسہ کے بعض
لڑکے داڑھی منڈاتے ہیں حالانکہ ہم یہ قانون بنا چکے ہیں کہ ہائی سکول کے لڑکے بھی داڑھی
رکھیں ۔ جب میں نے متعلقہ دفتر کو توجہ دلائی تو مجھے جواب دیا گیا کہ ان لڑکوں کو تنبیہ کر دی
گئی ہے، وہ آئندہ داڑھی رکھیں گے مگر سوال یہ ہے کہ کیا پڑھانے والے مدرس اور
پروفیسر نا بینا ہیں؟ یہ سوال نہیں تھا کہ آئندہ کیا ہو گا بلکہ سوال یہ تھا کہ اس وقت تک کیا ہوتا
رہا اور کیوں ہوتا رہا ہے؟ کہاں تھی صدر انجمن ، کہاں تھے ناظر، کہاں تھے ہیڈ ماسٹر اور کہاں
تھے مدرس ؟ پھر جو کچھ ہوا اس پر کیا ایکشن لیا گیا ؟ کیا ہیڈ ماسٹر سے جواب طلب کیا گیا ؟
اگر اس شکایت کا تعلق سکول سے تھا تو کیا اُسی شان سے جواب طلب کیا گیا جس کا تقاضا یہ
معاملہ کرتا تھا ؟ اور اگر اس کا تعلق کالج سے تھا تو کیا جامعہ کے پرنسپل سے جواب طلب کیا
گیا ؟ اور اُسی شان سے کیا گیا جو ضروری تھی؟ اگر آئندہ بننے والے مبلغ اپنی شکل بھی ویسی
نہیں بنا سکتے جیسی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے ہیں تو انہوں نے اسلام کی تبلیغ کیا
کرنی ہے۔ وہ جواب یہ ظاہر کرتا تھا کہ اس معاملہ کی اہمیت نہ نظارت تسلیم کرتی ہے اور نہ
جامعہ والے اور نہ مدرسہ احمدیہ والے ۔ سوال تو یہ تھا کہ یہ بات کیوں جاری رہی؟ اگر وہ
میرے احکام کی کوئی قیمت سمجھتے تھے اور اگر انہیں مجھ سے تعاون کرنے کا احساس تھا۔ اگر
خطابات شوری جلد دوم
۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
صدر انجمن کے ناظر دیانت داری سے قسم کھا کر یہ کہہ دیں کہ تعلیمی ادارے سارے دن میں
پانچ منٹ بھی ان سکیموں کے ماتحت کام کرتے ہیں جو میں جماعت کے سامنے پیش کر چکا
ہوں تو میں ان کی بات ماننے کے لئے تیار ہوں۔ میں سمجھتا ہوں ان اداروں میں کام
کرنے والے کم از کم پچاس فیصدی ایسے ہیں جو ان سکیموں کی طرف لڑکوں کو کوئی توجہ نہیں
دلاتے اور خود کوئی توجہ نہیں کرتے اسی لئے میں نے تحریک جدید کا بورڈ نگ علیحدہ بنایا ہے۔
میں سمجھتا ہوں ابھی تک اس کے وہ نتائج نہیں نکلے جو نکلنے چاہئیں اور ان سے بھی شاکی ہوں
مگر ایک حد تک وہ عمدگی سے چل رہے ہیں ۔ گو وہی لوگ جن کی میں شکایت کر رہا ہوں اس
بورڈنگ اور ہر اُس تجویز کی جو تحریک جدید کے ماتحت میں نے جاری کی ہے اندر ہی اندر
مخالفت کر رہے ہیں اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں ۔
اس وقت کس بات کی ضرورت ہے۔ یاد رکھو اس وقت ہم میدانِ جنگ میں ہیں
اور میدان جنگ میں چلنا پھرنا برداشت
نہیں کیا جا سکتا بلکہ دوڑنا چاہئے ۔ اس وقت ضرورت تھی اس بات کی کہ جماعت کے بچے
بچے کے ذہن میں یہ بات بٹھا دی جاتی کہ ہم اسلام کے لئے قربان ہونے والی بھیڑیں اور
بکریاں ہیں اور ہم اس بات کے لئے تیار ہیں کہ ہماری گردنوں پر چھری چلا دی جائے۔
پھر انہیں رات اور دن یہ بتایا جاتا کہ مغرب کے مذبح پر اپنے آپ کو قربان نہیں کرنا بلکہ
مغرب کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دروازہ پر لا کر ذبح کرنا ہے۔ یہ روح ان
میں پیدا کرنی چاہئے تھی مگر ہمارے تعلیمی اداروں نے نہیں کی اور سالہا سال سے ناظروں
نے اپنے اداروں کا معائنہ نہیں کیا۔
پھر مبلغین ہیں ان کی حالت مدرسوں اور استادوں سے بھی زیادہ قابلِ افسوس ہے۔
تبلیغ کا کام کرنے کے لئے ان کا انتخاب اس لئے نہیں کیا جاتا کہ ان میں دوسروں کی نسبت
دین کی روح اور قربانی کا مادہ زیادہ پیدا ہو چکا ہے بلکہ اس لئے کہ ان کا کوئی لحاظ مد نظر ہوتا
ہے۔ ان کو جو سرٹیفکیٹ دیئے جاتے ہیں وہ ۹۹ فیصدی حقیقت سے خالی ہوتے ہیں حالانکہ
مبلغ ایسے ہونے چاہئیں جن میں دین کی روح دوسروں کی نسبت زیادہ قوی اور طاقتور ہو
اور وہ دین کے لئے ہر وقت قربان ہونے کے لئے تیار ہوں۔ وہ ملک کے ایک سرے سے
خطابات شوری جلد دوم
۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
سے
دوسرے سرے تک لٹو کی طرح چکر لگائیں لیکن مجھے یہی نظر آتا ہے کہ پانچ سے دس پھر دس
ے تمھیں مبلغ ہو گئے ، مگر یہی شکایت آتی رہی ہے کہ پندرہ اور پندرہ سے بیس اور بیس سے تمہیں
ہمارے ہاں مبلغ نہیں آتے صرف بڑی بڑی جماعتوں میں آتے ہیں اور اب میں اس نتیجہ
پر پہنچا ہوں کہ یہ درست ہے۔ پھر انتخاب کے وقت یہ نہیں دیکھا جاتا کہ مبلغ کا کام
مباحثات کرنا نہیں بلکہ دین اور تقویٰ قائم کرنا ہے ۔ ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام کی سادگی کو دیکھا ہے۔ میں بچہ تھا مگر مجھے یاد ہے ہم آپ کا چہرہ دیکھ کر سمجھتے کہ معلوم
نہیں آپ سوال کا جواب دے سکیں گے یا نہیں مگر جب جواب دیتے تو سائل کو مطمئن
کر کے خاموش کر دیتے ۔ پس ہمیں وہ تیز طرار مبلغ نہیں چاہئیں جو خم ٹھونک کر میدانِ مباحثہ
میں نکل آئیں اور کہیں آؤ ہم سے مقابلہ کر لو۔ ایسے مبلغ آریوں اور عیسائیوں کو ہی مبارک
ہوں ہمیں تو وہ چاہئیں جن کی نیچی نظریں ہوں جو شرم وحیا کے پہلے ہوں ، جو اپنے دل میں
خوف خدا رکھتے ہوں ، لوگ جنہیں دیکھ کر کہیں کہ یہ کیا جواب دے سکیں گے۔ ہمیں اُن
فلسفیوں کی ضرورت نہیں جو مباحثوں میں جیت جائیں بلکہ اُن خادمان دین کی ضرورت
ہے جو سجدوں میں جیت کر آئیں ۔ اگر وہ مباحثوں میں ہار جائیں تو سو دفعہ ہار جائیں۔ ہمیں
اس کی کیا ضرورت ہے کہ زبانیں چٹخارہ لیں مگر ہمارے حصہ میں کچھ نہ آئے ۔ سر جنبش
کریں اور ہم محروم رہیں ۔ میں مانتا ہوں کہ اس میں بیرونی جماعتوں کا بھی قصور ہے۔ وہ
لکھتی ہیں کہ فلاں مبلغ کو بھیجا جائے ، فلاں کا آنا کافی نہیں کیونکہ وہ چٹخارہ دار زبان میں
بات نہیں کر سکتا ۔ یہ صحیح ہے مگر لیڈر وہ ہوتا ہے جو لوگوں کو پیچھے چلائے نہ کہ لوگ جدھر چاہیں
اُسے لے جائیں ۔ جو شخص تقویٰ و طہارت پیدا کرتا ہے جو قلوب کی اصلاح کرتا ہے وہی
حقیقی مبلغ ہے لیکن جو یہ سمجھے کہ میں نوکر ہوں اور جو وہاں جائے جہاں اُسے حکم دیا جائے
ایسے کو ہم نے کیا کرنا ہے۔ اسے تو کل اگر کہیں اس سے اچھی نوکری مل گئی تو وہاں چلا جائے
گا۔ ہمیں وہ مبلغ چاہئیں جو اپنے آپ کو ملازم نہ سمجھیں بلکہ خدا تعالیٰ کے لئے کام کریں اور
اُسی سے اجر کے متمنی ہوں ۔ جو ایسا نہیں کرتا وہ ہمارا مبلغ نہیں بلکہ ہمارے دشمن کا مبلغ ہے،
وہ شیطان کا مبلغ ہے کیونکہ اُس کو تقویت دے رہا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے، حضرت موسی علیہ السلام نے ، حضرت عیسی علیہ السلام نے کون سے مبلغ رکھے ہوئے