مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد دوم
۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
غفلت کا ازالہ کیا جا سکے مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ہدایت پر ابھی تک ایک فیصدی
حصہ بھی جماعت کا عامل نہیں ہوا ۔ اکثر حصہ جماعت کا ایسا ہے جس نے ابھی تک تبلیغ کے
لئے وقف اوقات میں کوئی حصہ نہیں لیا۔ یہ تو میں سمجھ سکتا ہوں کہ جماعت کا حصہ یا حصہ
یا حصہ ایسا ہو سکتا ہے جو اپنی مجبوریوں کے ماتحت اپنے اوقات وقف نہ کر سکے لیکن ۱۰۰
میں سے ۹۹ بلکہ اس سے بھی زیادہ حصہ وقف نہ کرے تو اس کے یہی معنی ہو سکتے ہیں کہ ہم
سمجھتے ہیں کہ تبلیغ کرنا ہمارا کام نہیں بلکہ مبلغوں کا کام ہے۔ یا یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں تبلیغ کے لئے
کوئی وقت معین کرنے کی ضرورت نہیں روزانہ جو تبلیغ کرتے رہتے ہیں ۔ مگر یہ کہنا ان کی
غلطی ہوگی ۔ انہیں چاہئے کہ اگر وہ روزانہ تبلیغ کرتے ہیں تو نیکی میں اور ترقی کریں۔ ایسے
لوگ اگر اس تحریک میں حصہ نہ لیں گے تو ان کے ارد گرد کے لوگ سمجھیں گے کہ اس تحریک
میں حصہ لینا کوئی اتنا ضروری نہیں ہے اور اس طرح وہ ایسے لوگوں کے لئے روک کا موجب
بنیں گے ۔ وہ شخص جو روزانہ تبلیغ کرنے میں ان کی نقل نہیں کرتا وہ ان کے تبلیغ کے لئے
اوقات وقف نہ کرنے میں نقل کرے گا اس لئے چاہئے کہ وہ بھی حصہ لیں اور ضرور لیں ۔
تبلیغ ایک ایسا ضروری کام ہے اور ایسے اہم احکام میں سے ہے کہ قرآن کریم میں
اس کا ذکر خاص طور پر کیا گیا ہے اور خدا تعالیٰ نے ہر مسلمان پر اسے فرض قرار دیا ہے۔
چنانچہ فرماتا ہے كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ
عَنِ الْمُنكَرِ نے یعنی تم وہ لوگ ہو جو لوگوں کے نفع کے لئے پیدا کئے گئے ہو۔ یہ زید یا بکر
سے نہیں کہا گیا بلکہ ساری اُمت سے کہا گیا ہے۔ پس ہر مومن کا فرض ہے کہ تبلیغ کرے اور
تبلیغ کے لئے وقت دے۔ مگر ایک فیصدی بھی احمدی نہیں جنہوں نے وقت دیا ہو۔ اگر کوئی
نہ دینے پر مجبور ہو تو اُس کا فرض ہے کہ مجبوریاں پیش کر کے ہم سے اجازت لے۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ جہاد کے لئے تشریف لے گئے تو حضرت علی رضی اللہ عنہ کو
پیچھے چھوڑ گئے ۔ ابھی دو ہی منزل دور گئے تھے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی آ پہنچے اور کہا
يَا رَسُول اللہ! آپ کو جہاد کے لئے جاتے دیکھ کر گھر میں مجھ سے بیٹھا نہیں جاتا۔ سارے
مومن تو آپ کے ساتھ ہیں پھر مجھے کیوں پیچھے رکھا جاتا ہے۔ آپ نے فرمایا پیچھے رہنا کوئی
کم اہم کام نہیں ، تم اسی پر مقرر ہو لیے اسی طرح معذوروں کو اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے

خطابات شوری جلد دوم
۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تا کہ ہم انہیں وہی کہہ سکیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا گیا تھا۔ پس یہ مت خیال کرو کہ
ہم اپنے گھروں پر تبلیغ کر لیتے ہیں اس لئے ہمیں اوقات وقف کرنے کی ضرورت نہیں۔
جب ایک نظام مقرر کیا گیا ہے اور تبلیغی جہاد جماعتی رنگ میں شروع کیا گیا ہے تو ہر شخص کو
اس میں شریک ہونا چاہئے تا کہ اُسے یاد رہے کہ جب خدا تعالیٰ کے لئے اپنے گھروں کو
چھوڑنے کا مطالبہ کیا جائے گا تو اسے پورا کر سکے گا۔
خدمت دین کیلئے اپنی زندگیاں وقف کریں تیسری بات یہ ہے کہ نوجوان
خصوصاً اور دوسرے لوگ عموماً
اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں اور غیر ممالک میں جا کر تبلیغ کریں اس وقت
تک کئی نوجوان جا چکے ہیں اور کئی جانے والے ہیں سٹریٹ سیٹلمنٹ کے میں جو مبلغ گیا ہے وہ
مدرسہ احمدیہ کا مولوی فاضل ہے۔ پہلے اس کے متعلق مجھ پر اثر تھا کہ اس نے چستی سے کام
نہیں کیا مگر اب معلوم ہوا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اچھا اثر پیدا کر رہا اور اپنے لئے مفید ماحول
تیار کر رہا تھا ۔ ہم اُسے کوئی خرچ نہیں دیتے ، وہ پھیری کر کے کماتا ہے اور تبلیغ کرتا ہے اور
بھی کئی نوجوان جا رہے ہیں۔ چین میں ایک مبلغ جا چکا ہے اور دوسرا جانے کے لئے تیار
ہے۔ آسام کو جانے کے لئے ایک نوجوان تیار ہے۔ سپین جا چکا ہے۔ ساؤتھ افریقہ جا چکا
ہے۔ ہنگری جا چکا ہے ۔البانیہ جانے کے لئے تیار ہے۔ یہ سب زندگی وقف کنندگان ہیں ۔
ان کے علاوہ آٹھ دس نوجوان اپنے طور پر مختلف علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں ۔ ان میں سے
بعض یہاں سے کلکتہ تک پیدل گئے ہیں اور پھیری کر کے اپنا زادراہ پیدا کرتے چلے گئے
ہیں۔ یہ شاندار کام جو انہوں نے کیا اور بھی کر سکتے ہیں اور جماعت کی ترقی میں محمد ہو سکتے
ہیں۔ بے شک ہمیں دین کے لئے روپیہ کی ضرورت پیش آتی ہے اور پیش آتی رہے گی لیکن
جہاں تک تبلیغ کا کام ہے وہ روپیہ سے نہیں چل سکتا بلکہ قربانی اور ایثار سے چل سکتا ہے اس
کے لئے نوجوان اپنے آپ کو پیش کریں اور اس میں جماعت اس طرح تعاون کرے کہ ہر
جگہ با اثر لوگ اپنی اپنی جماعتوں میں اس پر تقریریں کریں اور نوجوانوں میں تحریک کریں
کہ وہ اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کریں ۔ میں نے ایک خطبہ میں بیان کیا تھا
کہ ایک لڑکا میرا خطبہ سن کر افغانستان چلا گیا جہاں اسے قید میں ڈال دیا گیا اور وہ قید خانے

خطابات شوری جلد دوم
۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کے افسروں کو تبلیغ کرنے لگ گیا جن میں سے بعض احمدیت کے قریب آ گئے ۔ اس پر علماء
نے فتوی دیا کہ اسے قتل کر دیا جائے لیکن حکومت نے کہا یہ انگریزی رعایا ہے، اس کے قتل
کرنے سے کوئی اُلجھن نہ پیدا ہو جائے ۔ آخر اسے افغانستان سے نکال دیا گیا۔ وہ یہاں
آ گیا ۔ اب پھر وہ کسی اور ملک کے لئے چلا گیا ہے۔ اسی طرح اور کئی ایک نے ایسا ہی کیا
ہے۔ وہ جس کا میں نے ذکر کیا ہے کہ کلکتہ تک پیدل گیا وہ جالندھر سے روانہ ہوا اور کلکتہ
پہنچ کر آگے سٹریٹ سیٹلمنٹ کے لئے روانہ ہو گیا۔ ا ہو گیا ۔ اور دس کے قریب ایسے لڑکے ہیں جو
ان کے علاوہ ہیں ۔ جن میں سے ؟ بعض کی قلیل مدد کی گئی اور بعض کو کوئی مدد نہیں دی گئی ۔ تو
جماعتیں اپنے نو جوانوں کو بتائیں کہ گھروں میں بیکار بیٹھے رہنے کی بجائے پاؤنیر (PIONEER)
بنو اور باہر جا کر کام کرو۔ اس طرح خود بھی فائدہ اٹھاؤ اور سلسلہ کو بھی فائدہ پہنچاؤ۔
تبلیغی جلسوں کا سلسلہ بڑھائیں چوتھی بات یہ ہے کہ تبلیغی جلسوں کا سلسلہ
بڑھا ئیں مگر یہ نہیں کہ جماعتیں کہیں مرکز سے
مبلغ بھیجے جائیں بلکہ جہاں جلسہ کرنا ہو وہاں کے ارد گرد کے لوگ بُلا لئے جائیں اور اُن
سے تقریریں کرائیں ۔ تبلیغ کے سلسلہ میں مبلغوں کا خیال ہی جانے دو اور خود تبلیغ کرو۔ اپنے
اندر تبلیغ کرنے کا ملکہ پیدا کرو۔ مبلغوں کی وجہ سے کام بہت محدود ہو گیا ہے کیونکہ سمجھا جاتا ہے
کہ جب کوئی مبلغ آئے گا تو تبلیغ کرے گا، یہ سمجھ کر خود کچھ نہیں کیا جاتا۔ پس احباب تبلیغی جلسے
کریں اور کثرت سے کریں اور کوئی جماعت ایسی نہ ہو جو مہینہ میں دو یا کم از کم ایک جلسہ نہ
کرے۔ اگر کوئی سننے کے لئے نہ آئے تو بھی جلسہ کیا جائے ۔ حافظ روشن علی صاحب مرحوم
کا ایک لطیفہ مجھے بہت پیارا لگتا ہے۔ وہ ایک دفعہ مدراس گئے جہاں ایک مقام پر رات کو
جلسہ کیا گیا تا کہ لوگ سننے کے لئے آسکیں کیونکہ اُن دنوں وہ لوگ دن کو دھان کی فلائی کا
کام کرنے میں مصروف رہتے تھے ، رات کو کچھ لوگ آگئے اور حافظ صاحب نے تقریر شروع
کی مگر دورانِ تقریر میں سب سو گئے ۔ اور حافظ صاحب برابر تقریر کرتے رہے آخر ساری
تقریر کر کے اُنہوں نے کہا اے زمین و آسمان ! تو گواہ رہ کہ میں نے خدا کا پیغام یہاں پہنچا
دیا اور یہ کہہ کر لوگوں سے کہا اب اُٹھ بیٹھو تقریر ختم ہو گئی ہے۔ پس اگر کوئی انسان نہ سنے تو
ہوا کو سنا دو اور زمین و آسمان کو گواہ بنالو۔ جب تم میں سنانے کی ایسی لگن پیدا ہو جائے گی تو

خطابات شوری جلد دوم
۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
زمین و آسمان میں درد پیدا ہو گا اور وہ لوگوں کے سینے میں جاگزیں ہو جائے گا اور وہ حق کی
طرف دوڑے آئیں گے ۔ پس جلسے کرو، ان میں تقریریں کرو اور مبلغوں سے بے نیاز ہو
جاؤ۔ جس جلسہ میں مبلّغین شامل ہوں اُسے تعیش یا عید کے دن کی طرح سمجھو جس کی نسبت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وہ کھانے پینے کا دن ہوتا ہے ۔ خدا تعالیٰ
کے لئے وہ دن بہتر ہوتا ہے جس میں فاقہ کیا جائے ۔ مبلغین کو بلا کر جلسہ کرنا سیر و تفریح
ہے، تبلیغی جلسہ نہیں ۔ جلسہ وہی ہے جس میں خود جلسہ کرنے والے لوگوں کو حق و صداقت کا
پیغام پہنچائیں ۔
لٹریچر صحیح طور پر تقسیم کیا جائے پانچویں تجویز یہ ہے کہ لٹریچر کو صح طور پر تقسیم کیا
جائے۔ میں نے اس طرف متواتر توجہ دلائی ہے مگر
ہوں ۔ ان
ابھی تک توجہ نہیں کی گئی۔ اشتہار چھاپ کر یونہی لوگوں کو بھیج دیئے جاتے ہیں جو بالکل ضائع
جاتے ہیں۔ اس پر میں نے ہدایت کی کہ جو اشتہار بھیجنے کے لئے لکھے، اُسے اس شرط پر بھیجو
کہ وہ بعد میں اطلاع دے کہ کس طرح تقسیم کئے اور کیا اثر ہوا۔ اِس پر صرف دس بارہ
جماعتوں نے لکھا۔ چنانچہ تمہیں ہزار اشتہارات میں سے زیادہ سے زیادہ دس بارہ ہزار بھیجے
جا سکے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ پہلے جو اشتہارات بھیجے جاتے تھے وہ یونہی پڑے رہتے تھے۔
چونکہ لٹریچر کی صحیح تقسیم بہت محمدہ نتائج پیدا کر سکتی ہے اس لئے اس کی طرف پھر توجہ دلاتا
اشتہار تقسیم کرنے کے متعلق میں نے کہا تھا کہ تحریک جدید کے اشتہارات کسی
مقررہ قیمت کے نہیں ہونگے ۔ اگر کوئی جماعت ساری قیمت ادا نہیں کر سکتی تو آدھی ادا کر
دے، اگر آدھی نہیں تو تہائی ادا کر دے، اگر تہائی نہیں تو چوتھائی ادا کر دے، اگر یہ بھی نہیں
تو کچھ حصہ ہی ادا کر دے، اگر اتنا بھی نہیں تو مفت منگا لے ۔ اس کے مقابلہ میں صرف یہ
مطالبہ کیا تھا کہ یہ اطلاع دے دی جائے کہ کس طرح اشتہار تقسیم کئے گئے ہیں اور ان کا کیا
اثر ہوا ہے۔ اگر کوئی یہ بھی نہیں کر سکتا تو کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ اشتہارات درست طور پر
تقسیم کئے جاتے ہیں۔ اس وجہ سے میں نے ان کی اشاعت بند کر دی مگر یہ سرزنش کے طور
پر تھا اس لئے پھر کہتا ہوں کہ جو جماعتیں جس قدر قیمت دے سکیں دے کر حسبِ ضرورت
اشتہارات منگا سکتی ہیں لیکن جو یہ بھی نہ کر سکیں وہ لکھ دیں ، اُنہیں مفت بھیج دیں گے اور
XXX

خطابات شوری جلد دوم
۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
صرف ایک قیمت ادا کریں اور وہ یہ کہ مرکز میں یہ رپورٹ بھجوا دیں کہ انہوں نے اشتہارات
کس طرح تقسیم کئے اور ان کا کیا اثر ہوا ۔ یہ ایک چھوٹا سا کام ہے جس کی طرف میں آپ
لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں اور اس لئے توجہ دلاتا ہوں کہ آپ لوگ اس میں بھی فیل ہو گئے ۔
میں بتا چکا ہوں کہ روحانی ترقی کا روپیہ پر انحصار نہیں مگر موجودہ حالات کے لحاظ سے
روپیہ کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے جماعت کو تحریک ہوتی رہتی ہے۔ میں نے تحریک جدید
اور صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے ایسے کام شروع کرائے ہیں کہ ان کے ذریعہ کچھ آمد ہو
سکے اور اس غرض کے لئے کچھ زمین بھی خریدی گئی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ کچھ عرصہ تک
وہ زمین اپنا بوجھ برداشت کرنے لگ جائے گی اور اس کے بعد خدا تعالیٰ کے فضل سے وہ
آمد دینے لگے گی ۔ گو اس وقت تک صدرانجمن احمدیہ کا پچاس ہزار کے قریب اور تحریک کا
پچاس ہزار کے قریب روپیہ خرچ ہوا ہے لیکن امید ہے کہ آخر یہ جائداد بارہ تیرہ لاکھ کی ہو
جائے گی یا اس سے بھی زیادہ کی ۔ میرا ارادہ ہے کہ اسی طرح کچھ اور جائداد خریدی جائے ،
یہاں تک کہ دفاتر کے مستقل اخراجات کا بار چندہ پر نہ رہے، چندہ صرف تبلیغ و تعلیم وغیرہ پر
خرچ ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ جائداد پچیس لاکھ تک بڑھا دی جائے تا کہ اس طرح ریز روفنڈ
کی تحریک پوری ہو جائے بلکہ ممکن ہو تو بڑھا کر ایک کروڑ تک پہنچا دی جائے تاکہ تبلیغ کے
کام کو زیادہ شدت سے وسیع کیا جا سکے ۔ اس طرح یہ زمین اٹھارہ لاکھ کی بن جاتی ہے اور
ساری سکیم ایک کروڑ کی ہے جس کے لئے خدا کے فضل سے ایسے سامان پیدا ہو گئے ہیں اور
اس طرح پیدا ہوئے ہیں کہ جس کا وہم و گمان بھی نہ تھا۔ مگر اس سکیم کو مکمل کرنے کے لئے
شروع میں غیر معمولی قربانیوں کی بھی ضرورت ہو گی ۔ مگر اس کے بغیر چارہ نہیں کیونکہ اس
وقت ہمارے چندوں کا اکثر حصہ تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا ہے بلکہ تنخواہوں پر خرچ ہو جاتا
ہے اور صرف سائر کے لئے رہ جاتا ہے حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ یا عملہ پر خرچ ہو اور
سائر پر بلکہ ممکن ہو تو اس سے بھی زیادہ فرق ہوتا کہ سلسلہ کا لٹریچر ساری دنیا میں پھیلایا
جائے ۔ حضرت مسیح موعود کی کتب کا دنیا کی ہر زبان میں ترجمہ ہو، ہر ملک میں مبلغ جائیں،
وہاں کے لوگوں کو یہاں بلوا کر تعلیم و بُلوا کر تعلیم دی جائے، ہائے، جماعت کے ناداروں کو کام پر لگانے کی ،
یتامی اور مساکین کی پرورش کی پوری طرح ذمہ داری لی جائے مگر اب تک ہم یہ نہیں کر سکے

خطابات شوری جلد دوم
۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کیونکہ اول تو آمد کم پھر مرکزی دفاتر کا خرچ زیادہ ہے جسے کم کرنے کی کوئی صورت نہیں
کیونکہ اس سے کم کر لیا جائے تو کام بالکل ہی بند ہو جاتا ہے۔ پس ہمارے لئے سوائے اس
کے کوئی چارہ نہیں کہ جس قدر کام کا روپیہ پر انحصار ہے اس کے لئے ہم مستقل آمد کی
صورت پیدا کریں اور تبلیغی کاموں کے لئے بھی مزید رقوم کا انتظام کریں۔ اس وقت
خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے بعض ایسے راستے کھولے ہیں کہ میں سمجھتا ہوں اگر تین چار لاکھ
روپیہ کا انتظام ہو جائے تو غالباً ہم لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد کی جائداد پیدا کرنے
میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ جو پہلی خرید شدہ جائداد کے ساتھ مل کر سلسلہ کو مرکزی دفاتر کے
اخراجات کے بار سے آزاد کرا سکتی ہے اور اس طرح ہم پورے جوش سے تبلیغ کے کام کو
وسیع کر سکتے ہیں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے چند دن میں ہی اعلیٰ سے اعلیٰ نتائج پیدا ہو سکتے
ہیں لیکن اس رقم کا انتظام تو اس وقت مشکل ہے ۔ کم سے کم اگر دوست صدرانجمن احمد یہ
کے بقائے ادا کر دیں اور تحریک کا چندہ اِس خلوص سے ادا کریں جس سے اُنہوں نے وعدہ
کیا تھا تو کم سے کم ایک معقول بنیاد اس کام کی ڈالی جاسکتی ہے۔ گویا مزید قربانی کرنے
کے بغیر اگر جماعت اپنے وعدوں کو ہی جلد سے جلد ادا کر دے تو مجھے اپنی سکیم کے مکمل
کرنے میں سہولت ہو سکتی ہے۔ مگر مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اس سال تحریک جدید کا
چندہ اس سرعت سے نہیں وصول ہو رہا جس سُرعت سے گزشتہ سال وصول ہوا تھا حالانکہ
اس سال چندہ کا وعدہ گزنه وعدہ گزشتہ سال کے وعدے سے زیادہ ہے۔ اگر جماعت اُس چوٹ کو یاد
رکھتی اور اس تکلیف کو بھول نہ جاتی جو اُسے پہنچی ہے تو وہ ریز روفنڈ کو بہت مضبوط کر دیتی۔
اس کے لئے میں تمام مخلد تمام مخلص احباب سے تعاون چاہتا ہوں اور وہ اس طرح کہ :-
ہے اور جسے انہوں نے اس سال
بر کا چندہ ہے اور
( اول ) جن جماعتوں کے ذمہ تحریک جدید کا :
ادا کرنا ہے وہ دو تین ماہ کے اندر اندر بھیج دیا جائے اور یہ انتظار نہ کریں کہ سال کے ختم
ہونے تک ادا کر دیں گے۔
(۲) کئی لوگ ایسے ہوتے ہیں جو مکان بنانے یا کسی اور غرض کے لئے روپیہ جمع کر
رہے ہوتے ہیں اور روپیہ کے جمع ہو جانے تک انتظار کر رہے ہوتے ہیں ایسے لوگ یا وہ
لوگ اپنی ضرورت کو ایک سال پیچھے ڈال سکتے ہیں ، میں اُن سے چاہتا ہوں کہ وہ ایک سال

خطابات شوری جلد دوم
لده
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کے لئے اپنا روپیہ مجھے قرض دیدیں ۔ میں اس کے ذریعہ سے تحریک جدید کے ریز روفنڈ کو
مضبوط کروں گا اور اگلے سال کے چندہ سے ان کی رقم واپس کر دوں گا ۔ ایسی رقوم بہر حال
یکم اپریل ۱۹۳۷ ء تک اِنْشَاءَ اللهُ واپس کر دی جائیں گی ۔ اگر احباب اس ب اس طرح تعاون
کریں تو جماعت پر بغیر کسی قسم کا زائد بوجھ ڈالنے کے کام چلایا جا سکتا ہے اور سلسلہ کی
آمدنی کا بہت بڑا انتظام کیا جا سکتا ہے ۔ اگر ہمارا ریز روفنڈ کامیاب ہو جائے تو سو فیصدی
چندہ تبلیغ کے کام پر اور ان مقاصد پر جو مرکز سے نہیں بلکہ باہر سے تعلق رکھتے ہیں خرچ ہوگا
اور مرکز کے اخراجات ریز رو فنڈ کی آمدنی سے چلائے جاسکیں گے، چندہ میں سے مرکز میں
کچھ نہیں لگے گا ۔
اس وقت جو زمین خریدی جا چکی ہے اُس زمین کا انتظام اس ارادہ کے ساتھ کیا گیا
تھا کہ جماعت کے زمیندار اسے خرید لیں ۔ اس کے لئے ”الفضل“ میں اعلان بھی کیا گیا مگر
کسی نے توجہ نہ کی ۔ اس پر نصف سے کچھ زائد صدرانجمن احمد یہ نے خرید لی اور باقی کچھ اور
لوگوں نے جن میں میں بھی شامل ہوں ۔ لیکن میں برابر اس فکر میں، رہا ہوں کہ جماعت کے
زمینداروں کی اصلاح کے لئے اور رقبے حاصل کئے جائیں اور چونکہ دوستوں کو اپنی غلطی کا
احساس ہو رہا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اُنہیں ایسی سکیم میں ،
چاہئے تھا اس لئے
ہے
حصہ لینا چا۔
سنڈیکیٹ جو ایک کمپنی زمیندارہ کے منہ زمیندارہ کے متعلق ہے اور جس میں اس حصہ صدرانجمن احمد یہ کا
اور رقبہ جات کی فکر میں ہے۔ میں دوستوں کو پھر توجہ دلاؤں گا کہ اگر کامیابی ہو تو دوست
اس دفعہ پھر غفلت نہ برتیں بلکہ زمیندار لوگ محنت سے کام لیں ۔ اپنی حالت کو بدلنے کی
کوشش کریں ۔ یوں لکھے اپنے گھروں میں پڑے رہنے سے کچھ نہیں بنتا۔ انہیں چاہئے کہ
جہاں زمین مل سکتی ہو چلے جائیں اور تھوڑی زمینداری پر کئی کئی خاندان نہ پڑے رہیں۔
آج زمینداروں کی حالت بہت ہی قابلِ رحم ہو رہی ہے۔ میں دوستوں کو کئی بار توجہ دلا چکا
ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکل کر اپنی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کریں مگر وہ کچھ
ایسے ضدی واقعہ ہوئے ہیں کہ اپنے وطنوں کو چھوڑتے ہی نہیں ۔
دوسری سکیم دوسری حکیم یہ ہے کہ یہاں کارخانے جاری کئے جائیں۔ جراب سازی کا
کارخانہ تو اپنے طور پر قائم ہو چکا ہے اور وہ اس سکیم کے ماتحت نہیں گو

خطابات شوری جلد دوم
۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میری تحریک سے ہی جاری ہوتا ہے ۔ اس سکیم کے ماتحت جو کارخانے جاری کئے گئے ہیں وہ
یہ ہیں ۔
(1) لوہے کا کام کرنے کا کارخانہ۔
(۲) لکڑی کا کام کرنے کا کارخانہ۔ اب چمڑے کے کام کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ (اس
دوران میں یہ کارخانہ بھی جاری ہو چکا ہے۔ )
(۳) دوا سازی کا کام بھی شروع کیا جائے گا ۔ جس کی ایک شاخ دہلی میں کھولی جائے گی ۔
(۴) گلاس فیکٹری کا کام ہے۔ ایک مخلص دوست نے اپنی جائداد بیچ کر جاری کیا ہے۔
چونکہ وہ اکیلے اس کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتے تھے اس لئے اس میں بھی تحریک جدید کا حصہ رکھ
دیا گیا ہے۔ بیرونی ممالک میں جو مبلغ گئے ہیں اُن کے ذریعہ وہاں کئی قسم کا ہندوستان کا
سامان فروخت ہو سکتا ہے اس لئے ایک اس قسم کی دکان جاری کرنے کی تجویز ہے۔
اس کے علاوہ اور کار خانے بھی مد نظر ہیں ۔ اصل بات بیکاروں کو کام پر لگانا ہے اور یہ
بھی کہ جماعت کی مالی حالت بھی اچھی ہو اور تحریک جدید کی مالی تحریک جب بند کر دی
جائے تو اس کا کام ان کارخانوں کی آمدنی سے چلے ۔
ان کارخانوں کے متعلق احباب ان طریقوں سے مدد کر سکتے ہیں ۔
(۱)۔ جن احباب کو ان کاموں میں سے کسی کا تجربہ ہو، وہ مفید تجاویز بتائیں اور سودمند
مشورے دیں ۔
(۲) ۔ ما ہر فن احباب کارخانوں میں آ کر کام ہوتا دیکھیں اور مشورے دیں کہ کس طرح کام
کرنا چاہئے ۔
(۳)۔ اس طرح بھی اس بارے میں مدد کی جاسکتی ہے کہ جماعت کے لوگ ان کارخانوں
کی بنی ہوئی چیزیں خریدیں ۔ ہوزری سے خریدنے کے لئے میں نے کہا تھا۔ گو مجھے
افسوس ہے کہ اس طرف پوری توجہ نہیں کی گئی ۔ مگر مجھے ہوزری سے بھی شکایت ہے کہ
اُس نے کام اُس طرح سے شروع نہیں کیا جس طرح اسے کرنا چاہئے تھا۔ اسی طرح
لکڑی کا سامان ہے جو دوست یہ سامان اور جگہوں سے خریدتے ہیں وہ یہاں سے خریدا
کریں ۔

خطابات شوری جلد دوم
۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
امداد دینے کے طریق ان کارخانوں میں کام سکھانے کے متعلق ہم یتیم لڑکوں کو
مقدم رکھیں گے اور جن لڑکوں کو ہم لیتے ہیں ان کا سارا خرچ
برداشت کرتے ہیں ۔ ساتھ ہی دینی اور دنیوی تعلیم بھی دلاتے ہیں تا کہ گو وہ کہنے کو تو
مستری ہوں لیکن اصل میں انجینئر ہوں اور اعلیٰ پیشہ ور ہوں ۔ یہ بھی ارادہ ہے کہ سرکاری
ورکشاپوں سے معلوم کیا جائے کہ اُنہیں کن کاموں اور پیشوں کے جاننے والوں کی
ضرورت ہوتی ہے۔ پھر ان کے مطابق کام سکھایا جائے۔
پس جماعت کے دوست خود ان کارخانوں کی اشیاء خریدیں اور اپنے اپنے ہاں ان
کی ایجنسیاں قائم کریں ۔ امرتسر ، لاہور، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی، پشاور وغیرہ مقامات
ایسے ہیں کہ وہاں کے دوست سامان منگائیں تا فروخت کر کے خود بھی فائدہ اُٹھائیں اور
یہاں بھی فائدہ پہنچائیں ۔
اسی طرح بیرونی تجارتوں کا سلسلہ مد نظر ہے جو مبلغ بیرونی ممالک میں گئے ہوئے ہیں
اُن کے ذریعہ وہاں کی تجارتی اشیاء یہاں منگائی جائیں اور یہاں کی وہاں بھیجی جائیں۔
اس کے متعلق لاہور اور دہلی دو جگہ جماعتوں نے انتظام کیا ہے جو جماعتیں اپنی ضمانت پر
کسی جگہ دوکان کھلوا دیں وہاں چند ہفتوں کے اُدھار پر بھی مال بھجوایا جا سکتا ہے۔ ان تمام
تجویزوں سے مقصود یہ ہے کہ جماعت کی مالی حالت کو مضبوط کیا جائے۔
دعا یہ باتیں جو اس وقت میں نے بیان کی ہیں ان کو مد نظر رکھ کر احباب کو کام کرنا چاہئے
تا کہ ہم کامیاب ہوں ۔ اب میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمیں توفیق دے ہم
اس ارادے کے ساتھ کھڑے ہوں کہ یا تو مٹ جائیں گے یا پھر اسلام کی اشاعت کر کے
چھوڑیں گے۔ میں پناہ مانگتا ہوں اس وعید کے پورا کرنے والے سے جو دین سے غداری
کرنے اور سستی و کوتاہی سے کام لینے والوں کے متعلق ہے۔ میں پھر دعا کرتا ہوں کہ
خدا تعالیٰ نے جو ترقی کی راہیں رکھی ہیں وہ ہمارے ہی ہاتھوں سے کھول دے اور ہمارے
ہی ذریعے اپنے وعدوں کو پورا کرے۔“

آج 10 میں سے 10 باقی