مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تھے۔ یہ تو گندگی اور نجاست ہے جسے زمانہ کی اس مجبوری کی وجہ سے کہ آریوں اور
عیسائیوں نے اس قسم کے لوگ رکھے ہوئے ہیں جن کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، ان
کے مقابلہ کے لئے رکھے ہوئے ہیں۔ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ جس وقت کوئی شخص پاخانہ میں
جا کر بیٹھتا ہے تو وہ اُس کا بہترین وقت ہوتا ہے؟ وہ تو مجبوری کا وقت ہوتا ہے۔ اسی طرح
تبلیغ کے لئے ایسا انتظام تو ایک مصیبت ۔ ہے اور مجبوری ہے پس مبلغوں کو اس حقیقت کو سمجھنا
چاہئے کہ گزارہ لینے میں عیب نہیں مگر گزارہ کے لئے کام کرنا عیب ہے۔ مبلغ وہ ہے کہ اُسے
کچھ ملے یا نہ ملے اُس کا فرض ہے کہ تبلیغ کا کام کرے۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جب خلیفہ
ہوئے تو ایک دن وہ کپڑے کی گٹھڑی لے کر بیچنے کے لئے چل پڑے اس پر صحابہ نے کہا
اگر آپ نے یہ کام جاری رکھا تو خلافت کے فرائض کس طرح ادا ہوں گے؟ اس پر اُنہوں
نے کہا میں پھر گزارہ کیونکر کروں؟ صحابہ نے کہا ہم آپ کے لئے وظیفہ مقرر کر دیتے ہیں ۔
یہ گزارہ ایسا نہ تھا کہ اگر نہ ملتا تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ دین کی خدمات سر انجام نہ دیتے
وہ پھر بھی اُسی طرح کام کرتے ۔ پس ایسے مبلغ رکھنے چاہئیں جن میں نیکی ہو، تقوی ہو، جو
دین کی خدمت تنخواہ کی خاطر نہ کریں بلکہ تنخواہ اس لئے لیں کہ دین کی خدمت کر سکیں۔
ایک شخص جو اس وقت مبلغ نہ تھا مگر اب اُسے بطور مبلغ رکھ لیا گیا ہے اُس کے متعلق ایک
مخلص نے بیان کیا کہ ایک مقدمہ تھا جس میں اُس کے رشتہ دار کی غلطی تھی مگر باوجود اس
کے اُس نے تائید کی۔ جب اسے کہا گیا کہ آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا تو کہنے لگا اس
طرح دنیا نہیں چل سکتی ۔
پرانے مبلغ مثلاً مولوی غلام رسول صاحب وزیر آبادی، مولوی غلام رسول صاحب
را جیکی ، مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری انہوں نے ایسے وقتوں میں کام کیا جبکہ ان کی کوئی
مدد نہ کی جاتی تھی اور اس کام کی وجہ سے ان کی کوئی آمد نہ تھی ۔ اس طرح انہوں نے قربانی سے
کا عملی ثبوت پیش کر کے بتا دیا کہ وہ دین کی خدمت بغیر کسی معاوضہ کے کر سکتے ہیں۔ ایسے
لوگوں کو اگر ان کی آخری عمر میں گزارے دیئے جائیں تو اس سے ان کی خدمات حقیر نہیں ہو
جاتیں بلکہ گزارہ کو ان کے مقابلہ میں حقیر سمجھا جاتا ہے کیونکہ جس قدر ان کی امداد کرنی بلکا
چاہئے اتنی ہم نہیں کر رہے چاہئے اتنی ہم نہیں کر رہے مگر جو نوجوان ہیں ان کو اپنے ماحول کے مطابق اپنے آپ کو بنانا
خطابات شوری جلد دوم
۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
چاہئے اور اس کے مطابق کام کرنا چاہئے ۔ مگر گزشتہ دو سال سے میں دیکھ رہا ہوں کہ نہ
مبلغوں نے خود میری سکیموں پر غور کیا اور نہ انہوں نے جماعت کو توجہ دلائی اور نہ نظارت
نے مبلغوں کو توجہ دلائی ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ ہر مبلغ اپنے آپ کو خلیفہ سمجھتا ہے اور خیال
کرتا ہے کہ یہ اُس کا حق ہے کہ جو اُس کے جی میں آئے سُنائے اور جو نہ چاہے نہ سنائے۔
حالانکہ وہ بانسری ہے جس کا کام یہ ہے کہ جو آواز اُس میں ڈالی جائے اُسے باہر پہنچائے ۔
اگر مبلغ یہ سمجھتے کہ وہ ہتھیار ہیں میرا نہ کہ دماغ ہیں جماعت کا ، تو وہ میرے خطبات لیتے اور
جماعت میں ان کے مطابق تبلیغ کرتے اور اس طرح اس وقت تک عظیم الشان تغیر پیدا ہو
چکا ہوتا۔ مگر ادھر ابھی تک اُن کا خیال ہی نہیں گیا کہ انہیں کس کام کے لئے مقرر کیا گیا ہے
اور اُن کا کیا کام ہے اور نہ ناظر کو خیال آیا کہ مبلغ کس طرف جا رہے ہیں ۔ اُس نے مبلغین
کا کام صرف یہ سمجھا کہ دورہ کا ایک پروگرام تجویز کیا اور اُسے پورا کرنے کے لئے مبلغوں
کو یہاں سے بھیج دیا۔ یہ کبھی سوچا ہی نہیں کہ مبلغین کا کام یہ ہے کہ خلافت کی ہر آواز کو خود
سنیں اور سمجھیں پھر ہر جگہ اسے پہنچائیں ۔ مگر نہ مجھے یہ نظر آتا ہے کہ مبلغ دینی رغبت کے نتیجہ
میں مقرر کئے جاتے ہیں نہ مجھے یہ دکھائی دیتا ہے کہ دعائیں کرنا ، نمازوں میں خشوع و خضوع
سے کام لینا اور عجز وانکسار کا اظہار کرنا ان کا معمول ہے، نہ وہ تقویٰ کا کوئی ایسا نمونہ پیش
کرتے ہیں کہ لوگ ان کی شکل دیکھ کر ہی ان کا اثر قبول کر لیں۔ لیکن اگر یہی حالت رہے تو
میں ساری دنیا میں اپنی جماعت کے پھیل جانے اور اس کی حکومت قائم ہو جانے کو خدا تعالیٰ
کی رحمت نہیں سمجھ سکتا۔ جب تک جماعت احمدیہ کے ذریعہ دنیا میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی لائی ہوئی شریعت کو قائم نہ کرلوں میں یہی سمجھوں گا کہ ایک لعنت مٹی اور دوسری اس کی
جگہ قائم ہوگئی ۔
دوسرے محکموں کا ذکر یہی حال دوسرے محکموں کی کمزوریوں کا روریوں کا ہے۔ تین چار سال
ہوئے اسی جگہ ایک سکیم پیش کی گئی تھی جس کی بنیاد پر یہ قرار
دیا گیا تھا کہ تین محکمے مل کر کوشش کریں کہ بجائے اس کے کہ غرباء کو یونہی امداد دی جائے
ان کے لئے کام نکالے جائیں مگر حرام ہے کہ تنکے کے برابر بھی کام کیا گیا۔ انہوں نے
ایک کمیٹی بنا کر مجھے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ فلاں کو دس روپے اور فلاں کو پندرہ روپے بطور
خطابات شوری جلد دوم
۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
امداد دے دیئے جائیں حالانکہ یہ کام تو میں خود بھی کر سکتا تھا۔ مگر یہ دینے کا سوال نہ تھا بلکہ
یہ بات مد نظر تھی کہ بیکاروں کی اِس طرح امداد کرنے کا اخلاقی طور پر بہت بُرا اثر پڑ رہا تھا۔
وہ لوگ جو بغیر کوئی کام کئے بیٹھے بٹھائے کھاتے وہ بے دینی اور منافقت پھیلاتے اور کمزور
ثابت ہوتے ہیں۔ ان کے متعلق کمیٹی بنانے کی غرض یہ تھی کہ وہ ان میں یہ احساس پیدا
کرے کہ اپنی روزی آپ کمائیں گے مگر اس کے لئے کوئی کوشش نہ کی گئی اور لطیفہ یہ ہے کہ
جس ناظر نے اس سکیم کے متعلق مجھے لکھا تھا اُس نے دوسروں سے بھی کم کام کیا۔
اسی طرح متواتر کئی سال سے میں توجہ دلاتا چلا آ رہا ہوں کہ بہشتی مقبرہ ہمارے لئے
روپیہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ اخلاق کے پرکھنے کا ذریعہ ہے۔ مگر مقبرہ بہشتی کی کمیٹی کا یہ
طریق ہے کہ جس کے پاس جائداد ہو اس کی نسبت اِدھر اُدھر سے پوچھ کر لکھ دیتی ہے کہ
اس کی وصیت منظور کی جائے اور اسے مقبرہ بہشتی میں دفن کرنے کی اجازت دی جائے۔
ایک بار ایک ناظر اس قسم کی وصیت لایا تو میں نے اُس سے پوچھا ایمانداری سے کہو فلاں
آدمی متقی ہے؟ اگر اسے مقبرہ بہشتی میں دفن کر دیا گیا تو خدا تعالیٰ تو بیشک اپنے وعدہ کے
مطابق اسے بہشت میں داخل کر دے گا مگر ہم دوزخ کے قریب ہو جائیں گے۔ جو جماعت
اپنے نازک وقت میں اور اس ایسے نازک معاملہ میں احتیاط نہیں کرتی ، اُس کی کامیابی کی کیا
توقع ہو سکتی ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مقبرہ بہشتی کے متعلق لکھا ہے :- وقع ہوسکتی ہے۔
” خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ ایسے کامل الایمان ایک ہی جگہ دفن
ہوں تا آئندہ کی نسلیں ایک ہی جگہ ان کو دیکھ کر اپنا ایمان تازہ کریں۔
اور تا ان کے کارنامے یعنی جو خدا کے لئے اُنہوں نے دینی کام کئے ہمیشہ
،،
کے لئے قوم پر ظاہر ہوں ۔“ کے
پس ہمیں کسی کی وصیت اس لئے قبول نہ کرنی چاہئے کہ وہ جائداد رکھتا ہے یا اُس کی
کافی آمدنی ہے جس کا حصہ مل جائے گا اور نہ کسی کے تقویٰ اور دینداری کے متعلق زید اور
بکر کی گواہی مان لینی چاہئے بلکہ پوری تحقیقات کرنی چاہئے۔ مجھے افسوس ہے کہ ہماری
جماعت میں ایسے بھی لوگ ہیں کہ جب کسی کے سامنے اس کے متعلق انہیں بات کرنی پڑے
تو ان کی آنکھ نیچی ہو جاتی ہے اور وہ سچی گواہی نہیں دے سکتے۔ انہی حالات کی وجہ سے
خطابات شوری جلد دوم
۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میرے سامنے یہ مشکل نہیں کہ روپیہ نہیں ہے بلکہ مجھے یہ مشکل ہے کہ روپیہ کے مقابلہ میں بار
زیادہ ہے اور کمزوروں او اور کمزوروں اور دین سے حقیقی تعلق نہ رکھنے والوں کی وجہ وجہ سے بار بڑھتا ہے ، گھٹتا
نہیں ۔ اگر دس بھی مخلص انسان جماعت میں رہ جائیں تو بار بڑھے گا نہیں بلکہ گھٹے گا لیکن
اگر لاکھوں ہوں مگر مخلص نہ ہوں تو بار بڑھے گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے
تھے اگر مجھے چالیس حقیقی مومن مل جائیں تو میں ساری دنیا کو فتح کر لوں ۔ اگر چالیس
مومنوں کے ذریعہ دنیا فتح کی جاسکتی ہے تو چالیس لاکھ مومنوں سے اور زیادہ آسانی کے
ساتھ فتح ہو سکتی ہے ۔
پس ہمارا کام یہ ہے کہ مومن بنا ئیں نہ کہ کمزوروں کو بھرتی کرتے چلے جائیں ۔ اگر
دعوة و تبلیغ کا محکمہ تبلیغ کے ذریعہ مومن بنائے ، اگر تعلیم و تربیت کا ادارہ تربیت کے ذریعہ
مومن بنائے ، اگر امور عامہ کا محکمہ باہمی معاملات کی اصلاح کے ذریعہ مومن بنائے ، اگر
بیت المال کا صیغہ لوگوں سے مالی قربانی کرا کر انہیں مومن بنائے ، اگر وصایا کا محکمہ وصیتوں
کے ذریعہ مومن بنانے کی کوشش کرے تو بڑی کثرت سے مومن بن سکتے ہیں مگر مصیبت یہ
ہے کہ اس کے لئے کوشش نہیں کیا جاتی اور یہ محکمے اس طرح کام نہیں دے رہے۔ اگر لوگوں
کی وصیتیں اس لئے منسوخ کر دی جائیں کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ تم مصیبت کے وقت سچ
بولنے سے کتراتے ہو، تم نے فلاں پر ظلم کرنے سے دریغ نہیں کیا، تم نے اپنی بیوی سے
انصاف اور عدل کا سلوک نہیں کیا تم نے اپنی دو بیویوں میں سے ایک پر ظلم کر رکھا ہے تو پھر
دیکھو ایسے لوگوں میں اخلاص پیدا ہوتا ہے یا نہیں اور وہ اپنی اصلاح کرتے ہیں یا نہیں؟ اگر
وہ اصلاح نہ کریں تو ان کے روپیہ سے کیا برکت حاصل ہو سکتی ہے اور وہ ہمیں کیا نفع دے
سکتا ہے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تجسس کرتے پھر وہ یہ خود لعنت ہے اور جو تجسس کر کے دوسروں
کی کمزوریاں معلوم کرنا چاہتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا غضب اپنے خلاف بھڑکا تا ہے مگر جو
آنکھوں دیکھی مکھی کھاتا ہے وہ بھی خدا تعالیٰ کے غضب کو بھڑکا تا ہے ۔
قابل اصلاح افراد ایسی طرح افراد کا حال ہے۔ آپ لوگوں میں سے بھی ایسے ہیں جو صحیح طور پر تعاون نہیں کرتے۔ جو وعدہ کرتے ہیں إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ
مخلصین کو چھوڑ کر باقی پورا نہیں کرتے۔ حالانکہ اس وقت تک وہ ایک بھی وعدہ ایسا نہیں کر
خطابات شوری جلد دوم
۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
رہے جو اُن کی طاقت سے بالا ہو۔ اور اگر وہ اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کرتے تو اس لئے نہیں
کہ کر نہیں سکتے بلکہ اس لئے کہ کرنا نہیں چاہتے ۔ پھر تم میں سے کثرت سے ایسی مثالیں مل
سکتی ہیں کہ عورتوں کو ورثہ نہیں دیتے ، ان کے حقوق نہیں ادا کرتے ۔ زمیندار لوگ جب تک
عورتوں کو حصہ نہ دیں گے وہ لعنت جو ان پر پڑی ہوئی ہے دُور نہ ہوگی۔ تم خدا تعالیٰ کا قائم
کردہ حق عورتوں کو دو خواہ اُجڑ جاؤ مگر یاد رکھو جو خدا تعالیٰ کے کسی حکم پر عمل کرتا ہے خدا تعالیٰ
اسے اُجڑنے نہیں دیتا۔ تمہیں کیا پتہ ہے کہ خدا تعالیٰ تمہاری اولا دوں کو ہوش سنبھالنے تک
بادشاہتیں دے دے۔ پہلوں کو اس نے دی ہیں اور وہ اب بھی دے سکتا ہے۔ پس
خدا تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے کے لئے اپنے دلوں کو کھول دو اور اس کی رضا حاصل کرنے
کے لئے اگر موت بھی آتی ہے تو اسے آنے دو۔
بعض لوگ اپنے بیویوں سے اچھا سلوک نہیں کرتے ۔ بعض جن کی ایک بیوی ہے اس
سے عمدہ سلوک نہیں کرتے ۔ بعض کی دو بیویاں ہیں ان میں کئی لوگ ایک بیوی سے اچھا
سلوک نہیں کرتے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بعض حالتوں میں بعض مرد عورتوں سے گزارہ نہیں کر
سکتے جس طرح بعض عورتیں بعض مردوں سے نباہ نہیں سکتیں مگر خدا تعالیٰ نے اس کا علاج
رکھا ہے۔ مرد اگر عورت سے اچھا سلوک نہیں کر سکتا تو اُسے طلاق دے دے اور عورت اگر
مرد کے ساتھ نہیں رہ سکتی تو ضلع کرالے اور اگر یہ نہ کرنا چاہے تو اپنا حق بخش دے اور اس کا
اعلان کر دے تا کہ اعتراض نہ ہو۔ عورتوں سے بدسلوکی کی مثالیں قادیان میں بھی پائی جاتی
ہیں اور باہر بھی موجود ہیں ۔ اگر جماعت میں احساس پایا جائے کہ جو شخص شریعت کے کسی
حکم کے خلاف کرتا ہے اُس کے ساتھ حقارت کا سلوک کرنا چاہئے تو ایسے لوگ بہت جلد
ٹھیک ہو جائیں مگر اب تو یہ حالت ہے کہ بعض لوگ خدا تعالیٰ کو چھوڑ دیتے ہیں مگر اپنے
دوست کو نہیں چھوڑ سکتے ۔ علی الاعلان شریعت کی بے حرمتی کرنے والوں سے اگر تعلق نہ
رکھیں اور ان پر اخلاقی طور سے دباؤ ڈالیں تو ایسے لوگ بہت جلد اپنی اصلاح کر لیں ۔ مگر
اس میں مجھ سے تعاون نہیں کیا جاتا۔ وہ ایسے لوگوں سے خود قطع تعلق کرنے کی بجائے مجھ
سے سزا دلاتے ہیں اور پھر اُس کے خیر خواہ بن کر میرے پاس آتے اور اس کی سفارش
کرتے ہیں حالانکہ ان کا فرض تھا کہ یہ ذمہ واری مجھ پر آنے ہی نہ دیتے اور اس کا بار خود
خطابات شوری جلد دوم
اُٹھاتے۔
۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تعاون کرنے کے لئے ضروری باتیں پس میں آپ لوگوں سے یہ چاہتا ہوں
کہ مجھ سے تعاون کرنے کے لئے ان
باتوں کو مد نظر رکھیں ۔
(۱) یہ کہ اسلام کی تعلیم ، اسلام کے احکام اور اسلام کی ہدایات کو خود سمجھنے کی کوشش کریں۔
اس سلسلہ میں اگر کوئی صاحب میرے خطبات میں سے خلاصہ کے طور پر ہدایات نکال
لیں اور پھر انہیں کتابی صورت میں اسباق کے طور پر شائع کر دیں تا کہ لوگ انہیں پڑھ
کر فائدہ اٹھا سکیں تو وہ ثواب حاصل کر سکتے ہیں ۔
(۲) میں جو باتیں بیان کرتا ہوں ان کو لوگوں میں پھیلائیں اور انہیں تحریک کریں کہ ان کو
یاد کر لیں اور ان پر عمل کریں۔
(۳) اپنے اندر یہ روح پیدا کریں کہ مغربیت سے ڈرنا نہیں اور خوب اچھی طرح سمجھ لیں کہ
اسلام کی کسی تعلیم کے متعلق کسی موقع پر بھی معذرت کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ کوئی
وجہ نہیں کہ ہم کہیں اسلام میں ایک سے زیادہ بیویاں کرنے کی جو اجازت ہے اس کے
متعلق یہ عذرات ہیں ۔ مغربیت کے مقابلہ میں اسلامی تعلیم کے متعلق معذرت کرنا سخت
غداری ہے۔ اسلام کی وہ کوئی تعلیم ایسی ہے کہ جس کی صداقت کو ہم ثابت نہیں کر سکتے
اور کونسی ایسی تعلیم ہے جس کی صداقت کا ہمارے نفسوں نے مشاہدہ نہیں کیا۔ دشمن تو خود
ادھر لوٹ کر آ رہا ہے پھر معذرت کرنے کا کونسا موقع اور محل ہے۔ جو کچھ اسلام نے کہا
ہے وہی سچ ہے آج اگر ہم اسلام کی کسی بات کو نہیں سمجھ سکتے تو اول تو اس کے سمجھنے کی
کوشش کرنی چاہئے اور اگر یہ نہیں کر سکتے تو جب ہم یہ کہتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو ہمیں یہی کہنا چاہئے کہ اسلام جو کچھ بھی کہتا ہے وہی
درست ہے اور اسی پر عمل کرنا چاہئے اور اس کی حکمت بڑوں سے پوچھنی چاہئے ۔ پس
خصوصیت سے جماعتوں کو چاہئے کہ نوجوانوں کی تنظیم کریں اور ان میں یہ روح پیدا
کریں کہ ہر موقع پر وہ اسلام کی تعلیم کو دلیری سے پیش کریں اور کسی بات سے نہ
ڈریں ۔ دیکھو لوگ دنیا میں نہایت غلط بلکہ نہایت شرمناک تعلیمیں لے کر کھڑے ہوتے
خطابات شوری جلد دوم
۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہیں اور لوگوں کو اپنے پیچھے چلا لیتے ہیں ۔ یورپ کے لوگ ایک وقت کہتے تھے ہندوستانی
وحشی ہیں کیونکہ وہ ننگے رہتے ہیں ۔ ہندوستانیوں کو ننگے سر یا بغیر گرتے کے دیکھ کر ان پر
ہنسی اُڑاتے تھے لیکن اب ان میں ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو مادر پدر آزاد بن گئے
ہیں اور بغیر کسی حجاب کے ننگے پھرتے ہیں اور ان لوگوں پر ہنسی اُڑاتے ہیں جو ان کی
طرح ننگے نہیں پھرتے اور دنیا ان سے مرعوب ہو رہی ہے۔ ایسے رسالے ہیں جن میں
ان کی ننگی تصویریں ان کے ناموں کے ساتھ شائع ہوتی ہیں اور اس طرح شائع ہوتی
ہیں کہ ننگے باپ کے سامنے اُس کی لڑکی اور بیوی ننگی کھڑی ہیں ۔ وہ کہتے ہیں دوسرے
لوگ بزدل ہیں جو کپڑے اُتار کر ننگے نہیں ہو سکتے ۔ یہ بالکل الٹ ہے یا نہیں؟ دنیا میں
کپڑے اُتار کر دوسروں کے سامنے ننگا ہو جانے والے کو بے حیا کہتے ہیں مگر یہ لوگ
کپڑے نہ اُتارنے والوں کو بے حیا کہتے ہیں ۔ ایک لڑکی لکھتی ہے مجھے پہلے پہل کپڑے
اُتار کر ننگے ہونے میں بہت تکلیف ہوئی خصوصاً اُس وقت جب کہ میرا باپ ہمارے
احاطہ میں داخل ہو ا مگر اب میں سمجھتی ہوں ہم بیوقوف تھے جبکہ کپڑے نہیں اُتار سکتے
تھے۔
پس جبکہ لوگ نا پاک تعلیم کے لئے اتنی دلیری دکھاتے ہیں تو کیا تم سمجھتے ہو کہ خدا تعالیٰ
کی تعلیم میں اتنی بھی کشش نہیں کہ ہم اسے پیش کر کے منواسکیں ۔ ہماری جماعتوں کا فرض
ہے کہ نو جوانوں کی تنظیم کریں اور اُن میں جرات پیدا کریں تا کہ دلیری سے وہ اسلام کی
تعلیم دنیا میں پیش کر سکیں اور کسی سے نہ ڈریں ۔
(۴) جس وقت آپ مجلس شوری میں بیٹھیں ، اُس وقت جو سکیمیں غور کے لئے پیش ہوتی
ہیں اُن پر اُن اصول کو مد نظر رکھ کر غور کریں جو آپ کی ہدایت کے لئے خلافت کی طرف
سے جاری ہوتے ہیں اور آپ کے مشورے اس بنیاد پر ہوں کہ جو ہدایت بھی خلیفہ کی
طرف سے آئے کامیابی اسی پر عمل کرنے میں ہے۔
(۵) مالی لحاظ سے سلسلہ پر جو بوجھ پڑا ہوا۔ جو بوجھ پڑا ہوا ہے اُسے دُور کریں۔ بجٹ ہر سال مجلس مشاورت
میں پیش ہوتا ہے۔ اس پر بڑی بڑی بحثیں ہوتی ہیں پھر وہ باہر جماعتوں کے پاس جاتا
ہے اور جماعتوں کی طاقت سے بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی پورا نہیں کیا جاتا۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
(۶) عورتوں کی تعلیم و تربیت کا ہر جگہ انتظام کریں ۔ میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے مدارس ایسا
انتظام کریں کہ اسلامی تعلیم کی صحیح روح قائم کر دیں تا کہ عورتیں پردہ میں رہ کر اسلامی
علوم کی عورتوں میں اشاعت کریں اور اسلام کی برتری ثابت کریں ۔ چونکہ دشمن کا اسلام
پر ایک بڑا حملہ عورتوں کے ذریعہ ہو رہا ہے اس لئے جب تک ہماری عورتوں میں یہ روح
نہ ہوگی کہ وہ اسلامی تعلیم پر عمل کرتی ہوئی دنیا کی عورتوں کو اسلام کی خوبیوں کی قائل
کریں اُس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ عورتوں میں اخلاص
نہیں ہوتا مگر عام طور پر صحیح تعلیم اخلاص کو بڑھا دیتی ہے۔ تاہم میں نے ایک عورت
دیکھی جس نے ایسا اخلاص دکھایا جو کسی تعلیم یافتہ عورت سے کم نہ تھا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ایک عورت روتی ہوئی آپ کے پاس آئی اور آ کر کہا
میرا لڑکا عیسائی ہو گیا ہے۔ وہ لڑکا مسلول تھا مگر وہ عورت بار بار کہتی میں یہ نہیں چاہتی کہ
یہ لڑکا بچ جائے بلکہ میں یہ چاہتی ہوں کہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے، پھر خواہ مر جائے۔
میری اُس وقت دس بارہ سال کی عمر ہو گی مگر ابھی تک مجھے اُس کی شکل یاد ہے۔ وہ لڑکا
بھی کوئی ایسا ضدی تھا کہ بیماری کی حالت میں رات کو اُٹھ کر چوری بھاگ گیا۔ جب
اُس کی ماں کو معلوم ہوا تو وہ اکیلی اس کے پیچھے بھاگی ہوئی گئی اور بٹالہ کے قریب سے
پکڑ کر لے آئی۔ آخر اس کی جدو جہد اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا نے
اثر دکھایا اور وہ مسلمان ہو گیا۔ پھر دوسرے تیسرے دن مر گیا ۔ وہ عورت ان پڑھ تھی مگر
ایسی ہزار پڑھی ہوئی عورتیں اُس پر سے قربان کی جاسکتی ہیں جو اپنے مذہب اور اپنی
اولاد سے اس قسم کی پاک محبت نہیں رکھتیں ۔ تو ایسی ان پڑھ عورتیں بھی ہوتی ہیں مگر
عام طور پر تعلیم سے اخلاص بڑھ جاتا ہے ۔ پس ہر جگہ عورتوں کی تنظیم ہونی چاہئے اور
لجنہ اماء اللہ قائم کی جائیں۔ جہاں عالم مرد لیکچر دیں اور عورتوں کو اُن کے فرائض
بتائیں ۔ اسلام کے خلاف جو اعتراضات کئے جاتے ہیں اُن کے جواب سکھائیں اور
خدمت دین کی طرف توجہ دلائیں اور قربانی کی روح پیدا کریں ۔
(۷) سادہ زندگی بسر کرنے کا جو اصل ہے اُس پر کار بند ہونا بھی ضروری ہے۔ جہاں تک
مجھے معلوم ہے ہماری جماعت کے آسودہ حال لوگ بھی اس پر عمل کر رہے ہیں اور کئی ایک
خطابات شوری جلد دوم
۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کا حیرت کے ساتھ بیان ہے کہ ہماری جماعت کے لوگ اس پر جس قدر عمل کر رہے ہیں اُتنا
سکیم کی کسی اور شق پر نہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ابھی اس کی طرف توجہ کرنے کی اور ضرورت
ہے۔ مغربیت کے حملہ کی ایک صورت پر تکلف زندگی بھی ہے اس سے وہ ہمارے اندر گھن
لگا رہا ہے اور ہم جس قدر اس سے دور ہوں گے اُسی قدر اپنی طاقت کو بچا سکتے ہیں۔ کپڑوں
کا اچھا ہونا اور اور سر سر کا کا بنانا بھی ایک حد تک جائز ہے ہے مگر مگر رسول رسول کا کریم صلی اللہ: اللہ علیہ و آلہ وسلم
نے صفائی اور قلبی صفائی کا کیا لطیف رنگ میں مقابلہ کیا ہے ۔ فرمایا کئی لوگ ایسے ہوتے
ہیں جن کے سر کے بال بکھرے ہوتے ہیں اور اُن کے چہروں پر مٹی پڑی ہوتی ہے لیکن
اگر وہ کسی بات پر قسم کھا لیں تو خدا تعالیٰ نہیں صبر کرتا جب تک اُسے پورا نہ کر لے ہے تو
ہمارے لئے خصوصاً ایسے وقت میں جب کہ جنگ عظیم کے لئے ہم تیاری کر رہے ہیں
ایسا موقع کہاں ہے کہ ان باتوں کے پیچھے پڑیں ۔
کچھ دنوں کی بات ہے کہ میں نے اپنی ایک عزیز کو روتے دیکھا۔ اُس وقت بے ساختہ
مجھے خیال آیا اور میں نے اُسے کہا کہ ہماری موجودہ حالت ایسی نہیں کہ جو ہمیں رونے کی
بھی اجازت دے۔ ہمیں رونے کی کب فرصت ہے۔ کیا تم نے کبھی سنا کہ لڑائی میں
لڑتے ہوئے کوئی سپاہی رونے کی فرصت نکال سکا۔ ہم تو دنیا میں اسلام کے لئے لڑنے
اور مرنے کے لئے ہیں ۔ رونا بھی چونکہ عیش کے سامانوں میں سے ایک سامان ہے اس
لئے یہ ہمیں میسر نہیں اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ظاہری حالات کے لحاظ سے ہم ایسے
مغلوب اور اتنے ستم رسیدہ ہیں کہ کئی باتیں جو اوروں کے لئے جائز ہیں وہ ہمارے لئے
منع ہیں۔ کجا وہ چیزیں استعمال کرنا کہ جن قوموں کو عروج حاصل ہوتا ہے جب وہ بھی
استعمال کرتی ہیں تو تنزل کے گڑھے میں گرنے لگ جاتی ہیں ۔
(۸) ایک اور بات جو اس سکیم سے تعلق رکھتی ہے وہ اپنے ہاتھ سے کام کرنے کی عادت
ڈالنا ہے ۔ جب تک یہ نہ ہو اُس وقت تک اسلام جو برادری قائم کرنا چاہتا ہے قائم نہیں
ہو سکتی۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک شخص موٹر میں بیٹھا جا رہا ہو، اُس کی کوٹھی پر پہرے
لگے ہوں ، دوسرے لوگوں کا اُس کے قریب پہنچنا بھی مشکل ہو، اُس کی کسی صورت میں
ایک مزدور برابری کر سکے ۔ یہ اُسی صورت میں ہو سکتا ہے جبکہ وہ کسی نہ کسی وقت ایک
خطابات شوری جلد دوم
۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
جگہ جمع ہو کر ایک ہی قسم کا کام کریں ۔ نماز میں احمدی بے شک اکٹھے ہوتے ہیں مگر وہ
عبادت کی جگہ ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اکٹھے مل کر کام بھی کریں تا کہ سب یہ
سمجھیں کہ ہم ایک ہی جیسے ہیں۔ یہاں یہ کام شروع کیا گیا ہے، راستے ٹھیک کئے جاتے
ہیں، گڑھوں میں مٹی ڈالی جاتی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ باہر بھی اس قسم کے کام دوست
مل کر کریں ۔ یہاں راستوں کی درستی کے بعد یہ نیت ہے کہ شہر کی صفائی کی جائے ، خود
روڑیاں اُٹھائی جائیں ۔ خدا تعالیٰ نے جس کو جس مقام پر رکھا ہے وہ اُس پر رہے لیکن
اصل میں ہم سب ایک جیسے انسان ہیں اور ہمیں عملی طور پر اس کا اقرار کرنا چاہئے کہ
سب برابر ہیں تا کہ ایک چوہڑا بھی محسوس کرے کہ بڑے سے بڑا درجہ رکھنے والے بھی
انسانیت میں میرے برابر ہیں ۔ جب تک ہماری جماعت کے ہر فرد میں یہ روح نہ پائی
جائے وہ اسلامی برادری قائم نہیں ہو سکتی جو اسلام قائم کرنا چاہتا ہے اور جس کے لئے
خدا تعالیٰ کی طرف سے دین آیا ہے۔ دین کی غرض جہاں یہ ہے کہ وہ روحانیت کو
اُبھارے اور بلند کرے وہاں یہ بھی ہے کہ جسمانیت کو گرائے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوة والسلام کا الہام ہے کہ کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی
بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جائیں گے، پس خوف کا مقام ہے۔
اس کا یہ بھی مفہوم ہے کہ جماعت احمد به احمد یہ کو جو ذلیل سمجھی جاتی ہے اسے خدا تعالیٰ
بڑھائے گا اور ترقی دے گا اس کے مقابلہ میں دشمنوں کو گھٹائے گا اور ذلیل کرے گا لیکن
اس کے یہ بھی معنی ہیں کہ خدا تعالیٰ تمام لوگوں کو ایک سطح پر لے آئے گا۔ جو بڑے ہیں
انہیں نیچے اور جو چھوٹے ہیں انہیں اوپر اٹھا کر برابر کر دے گا۔ اپنے ہاتھ سے کام کرنے
میں ذلت سمجھی جاتی ہے، خاص کر مشقت کا کام کرنا اور مزدوروں کے رنگ میں کام کرنا کے
معیوب سمجھا جاتا ہے اور جس کام کی عادت نہ ہو اُس کا کرنا دو بھر ہو جاتا ہے۔ مجھے یاد
ہے بچپن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بوجہ شدید مخالفت کے ہمیں باہر جانے کی
اجازت نہیں دیا کرتے تھے اس لئے خرید و فروخت کے معاملہ سے ہم بالکل نابلد تھے۔
ایک دفعہ ایک عورت نے جو ہمارے گھر میں مہمان آئی ہوئی تھی دو پیسے اور گلاس دیا کہ
دُکان سے جا کر دودھ لا دو۔ مجھے یاد ہے کہ یہ سن کر میرے کان اور آنکھیں انگارے کی
خطابات شوری جلد دوم
۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
طرح گرم ہوگئیں۔ میں اپنی اس کمزوری کی وجہ سے کہ اگر کوئی مجھے کام کہے تو مجھ میں اس
سے انکار کرنے کی ہمت کم ہے، گلاس اور پیسے لے کر باہر تو چلا گیا مگر میرا سارا جسم کانپ
رہا تھا کیونکہ مجھے اس قسم کے کام کی عادت نہ تھی ۔ غرض عادت کا بہت بڑا اثر ہوتا ہے۔
ہمارا فرض ہے کہ ان عادتوں کو توڑ کر اپنے آپ کو اُس مقام پر لے جائیں جہاں کوئی بھی
کام کرنے میں مشکل نہ پیش آئے ۔ آج اگر اس قسم کی عادت نہ ڈالیں تو ممکن ہے کہ
وقت پڑنے پر غدار ثابت ہوں۔ میں نے دیکھا ہے کہ مٹی کھودنے کے لئے جب میں
نے کدال پکڑی تو کئی احمدی اَسْتَغْفِرُ اللهَ اَسْتَغْفِرُ اللهَ کہتے ہوئے آگے بڑھے کہ گدال
مجھ سے لے لیں۔ اس کی وجہ بھی یہی تھی کہ اس حالت میں مجھے دیکھنے کا انہیں موقع نہ ملا
تھا ورنہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت ایسا نہ ہوتا تھا ؟ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے خود دست مبارک میں گدال پکڑی اور چلائی ۔ اب اگر کوئی ساری دنیا
کی حکومت کے تخت پر بھی بیٹھ جائے اور کہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو
کام کیا ہے وہ معیوب ہے تو وہ مسلمان نہیں کہلا سکتا۔
(۹) آخری چیز دُعا ہے جس کے ذریعہ آپ لوگ مجھ سے تعاون کر سکتے ہیں اور ان دنوں
جبکہ میں نے ہر پیر کو روزہ رکھنے کا حکم دیا ہوا ہے دعا پر خاص طور پر زور دینا چاہئے کیونکہ
ہمارا آخری ہتھیار دعا ہی ہے۔ اس سے ہم وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جو کروڑوں
روپیہ خرچ کر کے حاصل نہیں کر سکتے ہیں اور لوگ اس طاقت کو محسوس کر سکتے ہیں ۔ ابھی
ایک مخالف کے متعلق مجھے معلوم ہوا کہ وہ کسی احمدی سے کہتا تھا کہ پچھلے سال تم نے
یہ
روزے رکھے تو کوئٹہ تباہ ہوا تھا اب کے کیا کرانا ہے؟ گو اس کی نیت ہنسی کی ہو مگر حق
ہے کہ دعا اپنے اندر بہت بڑی طاقت رکھتی ہے اور ہمیں یہی دعا کرنی چاہئے کہ
خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو جو ہمارے دشمن ہیں ہدایت دے لیکن اگر ان کے لئے ہدایت
مقدر نہیں تو انہیں دین کے رستہ میں روک نہ بننے دے اور اس روک کو ہٹا دے ۔ مگر یہ
صرف زبان سے کہہ دینا کافی نہیں اس کے لئے دلوں میں اخلاص اور جوش اور یقین
ہونا چاہئے کہ دعا ایک بہت زبردست اور بڑا کارآمد ہتھیار ہے اور میں دیکھ رہا ہوں کہ
ابھی دو ہی روزے ہوئے ہیں کہ دنیا میں بہت بڑے تغیرات ہونے کے سامان پیدا ہو
خطابات شوری جلد دوم
۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
رہے ہیں۔ کل کی خبر ہے کہ روس اور جاپان میں جنگ کے آثار پیدا ہو رہے ہیں ۔ ادھر
انگریزوں میں ایسا ہی ہو رہا ہے اور یہ ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ پچھلے سال جو تغیرات رونما
ہوئے ، اُس کی مثال سابقہ سالوں میں نہیں مل سکتی ۔ لوگ اس بات کا اقرار کر رہے ہیں
کہ جنگ عظیم کے ۱۷ سال بعد دنیا کی حالت اتنی خطرناک نہیں ہوئی تھی جتنی ۱۹۳۵ء
میں ہو گئی اور ہوتی چلی جا رہی ہے۔ یہ تغیرات یکدم شروع ہو گئے ۳۴ ۱۹۳۳ء کے
اخبارات کے فائل اُٹھا کر دیکھ لو۔ اُن میں لکھا ہوگا کہ اب امن کا دور دورہ ہے اور
لڑائیوں کا خاتمہ ہو گیا ہے ۔ مگر ۳۶-۱۹۳۵ء میں ایسی حالت ہوگئی ہے کہ ہر شخص جنگ
کو اپنے دروازہ پر دیکھ رہا ہے۔
پس اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزی اور انکسار کے ساتھ گرو اور دعائیں کرو کیونکہ دعائیں
بہت کچھ کر سکتی ہیں۔ اس طرح بھی مجھ سے تعاون کیا جائے۔ ہر جماعت کے لوگ ایک
وقت مقرر کر کے اور مل کر دعائیں کریں یا بعض نمازوں کے وقت مل کر دعائیں کریں
اور اس طرح کوشش کریں کہ یہ دعا ئیں اور روزے عرشِ الہی کو ہلا دیں تا کہ عظیم الشان تغیر
پیدا ہو۔ پھر یہ بھی دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ ہمارے اندر بھی غیر معمولی تغیر پیدا کرے تا کہ
دنیا میں جو جگہ خالی ہو اُس کے لینے کے ہم اہل ثابت ہوں ۔ ابھی ہمارے اندر اس قسم کی
اہلیت کم ہے اور بہت اصلاح اور بڑے تغیر کی ضرورت ہے۔
پس جماعت کو چاہئے کہ اس تعاون کو اُس درجہ پر پہنچا دے کہ وہ اس مثل کے مطابق
نہ ہو کہ مردہ بدست زندہ بلکہ زندہ بدست زندہ کے مطابق ہو۔
تمام
افراد جماعت تبلیغ میں حصہ لیں دوسری بات یہ ہے کہ نقطہ نگاہ کی اصلاح
کے بعد بیرونی مقابلہ کے لئے تیاری کریں
اس کے لئے تمام افراد جماعت کو تبلیغ میں حصہ لینا چاہئے ۔ اگر آج ہم سب یہ فرض ادا کر رہے
ہوتے تو پھر الگ مبلغوں کی کوئی ضرورت نہ تھی اور جب تک جماعت یہ خیال اپنے دل سے
نکال نہیں دیتی کہ تبلیغ کرنا مبلغین کا کام ہے افراد کا کام نہیں اُس وقت تک کامیابی نہیں
ہو سکتی۔ اس کے لئے میں نے یہ تحریک کی ہے کہ ہر احمدی زندگی کا کچھ حصہ اس کام کے لئے
وقف کر دے تا کہ اگر سارے سال میں تبلیغ کرنے میں غفلت ہو گئی ہو تو اس عرصہ میں اس
XXX