تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
اس کے بغیر وہ عمدگی سے دنیا میں کام نہیں کر سکتے اور اس کے لئے انہیں بورڈنگ میں داخل
کرنا پڑتا ہے۔ لڑکیوں کے لئے بھی مجبوریاں ہیں مگر ان کے دور ہونے کے لئے وقت کا
انتظار کرنا پڑے گا۔“
تیسرا دن
۱۲۔ اپریل ۱۹۳۶ء کو مجلس مشاورت کے تیسرے دن کی کارروائی شروع ہوئی تو
حضور نے احباب جماعت کو مالی قربانیوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ریز روفنڈ قائم کرنے
کی تحریک فرمائی تا کہ جماعت کو ہنگامی اخراجات کے سلسلہ میں مشکلات پیش نہ آئیں۔
آپ نے فرمایا :-
ریز لئے شروع کرنے سے پہلے میں دوستوں کو اس ریز روفنڈ کے لئے تحریک اب بقیہ کارروائی شروع کی جائے گی لیکن اس کے
شروع کرنے سے پہلے میں دوستوں کو اس امر کی طرف
توجہ دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے پہلے دن کہا تھا ہمارے لئے یہ باتیں کرنے کا وقت نہیں
بلکہ عمل کرنے کا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ اپنے تمام محکموں کے تمام نقائص کو دور کرنے کی
کوشش کریں ۔ ان نقائص میں وہ بے پرواہی اور بے تو جہی بھی شامل ہے جس کے ماتحت
بجٹ تیار کرتے ہیں اور اب کے تیار کیا ہے اور کرتے رہے ہیں لیکن اصل کام جو ہمارے
سامنے ہے اُس کے مقابلہ میں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جیسا کہ ناظر بیت المال نے
بتایا ہے کہ اس سال ۷۰ ہزار کی کمی ہو چکی ہے اور خیال ہے کہ یہ رقم ایک لاکھ تک پہنچ جائے
گی پچھلے سالوں کا قرضہ بھی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دو تین سال کے بعد ایک
پورے سال کی ادائیگیاں باقی پڑی ہوں گی اور جب ۱۹۳۷ء کا بجٹ پیش ہو رہا ہوگا اس
وقت تک ۱۹۳۶ء کے ماہ مئی کی تنخواہیں بھی نہ ملی ہوں گی ۔ اس بات کا اندازہ وہ لوگ نہ کر
سکتے ہوں گے جو سرکاری ملازم ہیں اور جنہیں باقاعدہ تنخواہ مل جاتی ہے البتہ ایک حد تک
زمیندار کر سکتے ہیں جو کہ بے حد مقروض ہو رہے ہیں لیکن وہ بھی پوری طرح اندازہ نہیں کر
سکتے کیونکہ وہ مختلف مقامات میں پھیلے ہوئے ہیں اور ایک نظام ملک میں ایسا بن چکا ہے کہ
ان کو قرضہ ملتا رہتا ہے ۔ اور ایک نظام عام طور پر انہوں نے تو ڑا ہوا ہے کہ مدد دیتے رہتے

خطابات شوری جلد دوم
۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہیں اور سود پر قرضہ حاصل کر لیتے ہیں لیکن یہاں جو انجمن کے کارکن ہیں وہ نہ سُو دی
لین دین کر سکتے ہیں اور نہ قرض لے سکتے ہیں۔ ان کی تنخواہوں کا ایک سال تک رُک جانا یا
دفاتر کے سائر اخراجات نہ ملنا اور اس وجہ سے کاموں کا رُک جانا خوشگوار نتائج پیدا نہیں کر
سکتا۔ اور بظاہر وہی نظارہ پیدا ہو سکتا ہے سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ مدد کرے جو حافظ
روشن علی صاحب مرحوم نے ایک ریاست میں دیکھا۔ انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو رات
کو سرکاری وردی پہن کر پہرہ دیتا اور دن کو بھیک مانگتا اُنہوں نے اُس سے پوچھا تمہارے
اس طریق عمل کا کیا مطلب ہے؟ اُس نے کہا میں سرکاری ملازم ہوں مگر دو سال سے مجھے
تنخواہ نہیں ملی ، نہ ملازمت سے علیحدہ کیا جاتا ہے ایسی حالت میں بھیک نہ مانگوں تو اور کیا
کروں؟ مجسٹریٹ رشوتیں لے لیتے ہیں، پولیس والے بھی لوگوں کو لوٹ کھسوٹ لیتے ہیں
مگر ہمارے لئے کوئی صورت نہیں اس لئے میں رات کو پہرہ دیتا ہوں اور دن کو بھیک مانگتا
ہوں ۔ بظاہر ہماری مالی حالت اسی مقام پر پہنچی ہوئی نظر آ رہی ہے۔
میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہم اپنے جاری شدہ کاموں کو بند نہیں کر سکتے ۔ اگر ہم نے
اس طرف قدم اٹھایا تو پھر ہمارا کوئی ٹھکانا نہیں رہ سکتا۔ جب ہم کسی ایک کام کو غیر ضروری
قرار دے کر ترک کر دیں گے تو دوسرا کام اس سے بھی زیادہ غیر ضروری نظر آئے گا پس
ہمارے لئے یہ طریق بھی کھلا نہیں اور نہ ہم اسے اختیار کر سکتے ہیں۔ قابلِ غور سوال یہ ہے
کہ ہماری جماعت کو خدا تعالیٰ نے عظیم الشان کام کرنے کے لئے پیدا کیا ہے نہ کہ نکما رہنے
کے لئے ۔ باقی جماعتیں اپنے لئے آپ کام تجویز کرتی ہیں، اس لئے وہ جس کام کو چاہیں
چھوڑ سکتی ہیں مگر ہمارے لئے کام خدا تعالیٰ نے تجویز کیا ہے اور اس کے لئے قربانی کرنا
ہمارے ذمہ رکھی ہے۔ اِس تقسیم عمل کے رو سے : لے رو سے ہمارے لئے ایک ہی رستہ کھلا ہے اور وہ یہ
کہ ہم زیادہ سے زیادہ قربانیاں کریں اور باقاعدہ کریں ۔ جیسا کہ ناظر صاحب نے بتایا ہے
تین ہزار سے زیادہ ایسے افراد ہیں جن کی وجہ سے چندہ میں کمی آئی ہے۔ یہ بہت اہم سوال
ہے جس کی طرف دوستوں کو توجہ کرنی چاہئے ۔ اگر ہم اپنا بہت سا وقت اس پر لگا دیں کہ
پانچ روپے فلاں مد سے کم کر دیئے جائیں اور سات فلاں سے تو اس سے کچھ فائدہ نہیں
ہو سکتا۔ یہ تو ہم خود بھی سب کمیٹی میں کر لیا کرتے ہیں اور اب حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ

خطابات شوری جلد دوم
٦١
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تخفیف چند سو روپیہ سے زیادہ نہیں ہو سکتی اور اس پر بھی زیادہ زور نہیں دیا جا سکتا۔ اس لئے
ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ احباب مشورہ دیں کہ کیا وجہ ہے کہ تمام جماعتیں با قاعدہ
چندہ نہیں دیتیں اور کیوں بجٹ کے پورا ہونے میں کمی رہ گئی ہے۔ کیا یہ عجیب بات نہیں ہے
کہ آٹھ نو سو جماعتوں میں سے چند اور وہ بھی چھوٹی چھوٹی ایسی ہیں جنہوں نے اپنا بجٹ پورا
کیا اور ۵۰ فیصدی ایسی ہیں جن کے لئے امکان ہے کہ اپنا بجٹ پورا کر سکیں اور باقی پچاس فیصدی
ایسی ہیں جن کے لئے ناممکن ہے کہ اپنا بجٹ پورا کر سکیں حالانکہ میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ
آمد کا بجٹ جو تجویز ہوتا ہے وہ کم ہوتا ہے۔ اگر جماعتیں باقاعدگی سے چندہ دیں تو اس سے
ڈیڑھ گنا زیادہ بجٹ ہونا چاہئے ۔ پس جبکہ بجٹ پہلے خود ہی ۳۳ فیصدی کم رکھا جاتا ہے اسے
بھی ۵۰ فیصدی کم کر دیا جائے تو کام کس طرح چلے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے کہا کہ تم
دوسروں کی آنکھ کا تنکا دیکھتے ہو مگر اپنی آنکھ کا شہتیر نہیں دیکھتے ۔ کل آپ لوگوں نے ناظر
بیت المال کی آنکھ کا تنکا دیکھا آج اپنی آنکھ کا شہتیر دیکھو۔ ان کے تیار کردہ بجٹ کی کتابت
کی غلطیاں نکالی گئیں مگر آپ لوگوں کی غلطیاں ایسی ہیں کہ اگر انہیں دُور نہ کیا گیا تو آج
نہیں تو کل کام بند کرنا پڑے گا اس لئے آپ لوگوں کو اس نتیجہ پر پہنچنا چاہئے کہ ہمیں کیا کرنا
چاہئے ۔ اس کے متعلق صدرانجمن احمدیہ کی ذمہ داری یہ ہے کہ جو لوگ نا دہند اور کمزور ہیں
اُن کا بھی خیال رکھا جائے ۔ میں بار بار انجمن سے کہتا رہا ہوں کہ بعض رقوم الگ کر کے جمع
رکھو ۔ ۱۹۲۲ء یا ۱۹۲۳ء میں میں نے مشورہ دیا تھا کہ پانچ سو یا اس سے زیادہ وصیت کی جو
رقم وصول ہو اُسے الگ جمع رکھو ۔ اگر اس مشورہ پر عمل کیا جاتا تو آج اس کمی کو جو ہو گئی ہے
اس فنڈ سے پورا کر سکتے تھے مگر اس مشورہ کی پرواہ نہ کی گئی ۔ عارضی تکلیف جو انجمن کو پیش
آ جاتی اُس کی وجہ سے ایسی رقوم خرچ کر دیتے رہے ہیں۔ آج اس سے بھی بدتر حالت
ہوتی اگر میں زور ڈال کر کئی جائدادیں انجمن کو نہ خرید وا دیتا ۔ اب وہ جائدادیں بڑی قیمت
پر بک رہی ہیں اور ۲۵ ،۳۰ ہزار کا قرضہ اس طرح ادا کیا گیا ہے۔ اب بھی جو جائداد خریدی اور
گئی ہے اور جس میں ریتی چھلہ کی زمین بھی شامل ہے جس کے متعلق مقدمہ چل رہا ہے، وہ
بڑی قیمت رکھتی ہے۔ اب چار ماہ کی تنخواہ ابھی تک باقی ہے۔ مبلغ باہر جانے سے اس لئے
ڑکے ہوئے ہیں کہ ان کے لئے کرایہ نہیں۔ ڈاک روانہ کرنے میں مشکلات ہیں کیونکہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ٹکٹوں کا خرچ نہیں۔ اس وقت میں کیا کہوں کہ ہزار یا پانچ سو کی رقم روک کر ریز روفنڈ میں
ڈالتے جاؤ۔ ان مشکلات کو دور کرنا جماعت کا کام ہے۔ نہ صرف ان کو دور کرنا بلکہ آئندہ
مالی حالت کو مضبوط کرنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ جو جائدادیں خریدی گئی ہیں وہ فی الحال
آمدنی کا موجب نہیں بلکہ ان کے لئے بھی خرچ کی ضرورت ہے کیونکہ وہ لاکھوں روپے کی
ہیں اور ان پر رقم ابھی کم خرچ کی جاسکی ہے۔ اس وقت پانچ لاکھ کے قریب کی جائداد ہے
لیکن اس پر رقم تھیں ہزار کے قریب لگائی گئی ہے۔ پس سر دست وہ جائداد بوجھ ہے لیکن
بعد میں سہارا بن سکتی ہے۔ پس جب مشکلات پیش آجائیں تو دو باتوں کا خیال رکھنا ضروری
ہو جاتا ہے۔ ایک یہ کہ ان مشکلات کو کس طرح دور کیا جائے اور دوسرے یہ کہ آئندہ اس
قسم کی مشکلات سے کس طرح بچ سکتے ہیں ۔ ہمارے ہاں اسلامی طریق یہی ہے کہ کوئی
ریز روفنڈ نہیں ہوتا ۔ مگر یہ خیال مد نظر ہے کہ قرضوں میں ایک اور غیر اسلامی طریق برتا جا رہا
ہے اس کی اصلاح ہو جائے ۔ اسلام تو کل سکھاتا ہے مگر اسلام نو کر بھی نہیں بناتا۔ پہلے
اسلام میں کوئی تنخواہ دار کا رکن نہیں رکھے گئے مگر اب زمانہ کے حالات بدلنے کی وجہ سے
رکھنے پڑتے ہیں۔ شریعت نے آگ کا عذاب منع کیا ہے مگر فقہاء نے اس پر اتفاق کیا ہے
اور میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی سُنا ہے کہ چونکہ دشمن آگ کا عذاب
دیتا ہے اِس لئے اُس کا مقابلہ اس سے کرنا جائز ہے۔ اگر ساری دنیا پر اسلامی حکومت ہو تو
بندوق اور توپ کا استعمال ناجائز کر دیا جائے۔ لیکن جب دشمن انہیں استعمال کرتا ہے تو
مسلمانوں کو بھی استعمال کرنی پڑتی ہیں ۔ پس جو طریق ریز روفنڈ کا ہم نے اختیار کیا مجبوراً
کیا۔ چونکہ خرچ کے متعلق پرانے دستور کے خلاف طریق اختیار کیا گیا اس لئے آمد
بڑھانے کے لئے بھی ایسا طریق اختیار کرنا ضروری ہے ۔ گویا جس قسم کا خرچ ہے اس کے
لئے روپیہ مہیا کرنے کے طریق بھی موجودہ زمانہ کے لحاظ سے اختیار کرنے ضروری ہیں۔
پس جماعت کو آج کا کام شروع کرنے سے پہلے اس طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا
ہوں کہ اس پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
اول تو یہ کہ گزشتہ نقصان کو پورا کرے۔
(۲) ۔ آئندہ مستقل فنڈ قائم کرے تا کہ ہنگامی اخراجات کا بار مستقل چندوں پر نہ پڑے۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میں نے اس کے متعلق بتایا ہے کہ میں انتظام کر رہا ہوں لیکن اس کا نتیجہ جلد نہیں نکل سکتا
چند سال کے بعد اس انتظام سے امداد مل سکے گی ۔ پس آپ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں کو
چھوڑ دیں اور بڑی باتوں کو لیں ۔ اور دوسروں کے نقائص کو نہ دیکھیں بلکہ اپنے نقائص کو
دیکھیں ۔
66
آمد بڑھانے سے متعلق سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ کے متعلق کئی احباب نے
اپنی آراء اور تجاویز بیان کیں جو اُن کے نزدیک جماعت
کی آمد بڑھانے میں مفید ثابت ہو سکتی تھیں ۔ ممبران کی اس بحث کے بعد حضور نے احباب
کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا :-
اس وقت آمد کے متعلق معاملہ زیر غور ہے اور مختلف دوستوں نے مختلف تجاویز پیش
کی ہیں۔ انتظام کے متعلق تجاویز کے دو پہلو ہیں۔ ایک یہ کہ جماعتیں پورے طور پر کام نہیں
کرتیں اور دوسرا یہ کہ مرکز پورے طور پر ان سے کام نہیں لیتا۔ میں نے متواتر توجہ دلائی ہے
کہ اسلامی طریق اور مغربی طریق میں یہ فرق ہے کہ مغرب کہتا ہے تو اپنے حق پر قائم ہو۔
مگر اسلام کہتا ہے تو اپنی ذمہ داری ادا کر ۔ نتیجہ دونوں صورتوں میں ایک ہی نکلتا ہے۔ یعنی
زید نے بکر سے کچھ لینا ہو لیکن مغرب بکر کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے اے بکر ! اگر زید کا
حق مار سکتا ہے تو مار اور زید کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے اگر بکر کا حق مار سکتا ہے تو مارے،
کم از کم یہ کر کہ اپنا حق حاصل کر لے۔ اس طرح بھی زید اور بکر کو اپنا اپنا حق حاصل ہو سکتا
ہے اور اسلام نے جو طریق رکھا ہے اس طرح بھی حق مل سکتا ہے۔ مگر اسلام زید سے یہ کہتا
ہے کہ بکر کا حق ادا کرو اور بکر سے کہتا ہے کہ زید کا حق ادا کرو، بلکہ یہ بھی کہتا ہے کہ بکر کا جس
قد رحق ہے اگر ممکن ہو تو اس سے زائد بھی ادا کرو اور بکر سے کہتا ہے کہ جس قدر زید کا حق ہو
اگر ممکن ہو تو اس سے زیادہ ادا کرو۔ ان دونوں تعلیموں کی شکل مساوی ہے مگر نتیجہ کیا ہوگا ؟
ایک سے غیریت پیدا ہوتی ہے اور دوسری سے محبت ، روحانیت ، صلح اور آشتی پیدا ہوگی ۔
بات ایک ہی ہے مگر اخلاقی طور پر جو اثر چھوڑ جاتی ہے وہ یہ ہے کہ مغربیت نے گندگی
پیدا کی اور اسلامی تعلیم نے پاکیزگی ۔ ہمارے کام اگر اسلام کی اس تعلیم کے مطابق ہوں تو
-

خطابات شوری جلد دوم
۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بہت کچھ اصلاح ہو سکتی ہے۔ مثلاً یہی سوال ہے کہ جماعتیں اپنا حق ادا نہیں کرتیں یا مرکز ادا
نہیں کرتا۔ اس کے لئے جب تک یہ صورت اختیار کی گئی کہ جماعتوں نے کہا ہم سے کوتاہی
ہوئی ، ہم اپنا حق ادا کرنے کی کوشش کریں گی ۔ اسی طرح بیت المال نے کہا کہ ہم سے
کوتاہی ہوئی ، ہم اسے دور کرنے کی کوشش کریں گے اور باقی ایک دوسرے کو نصیحت کرنا مجھ
پر چھوڑ دیا گیا ہوتا تو بہت اچھی فضا پیدا ہو گئی تھی ۔ مگر اسے ناظر صاحب بیت المال نے
کمزور کر دیا۔ وہ جماعتوں کو نصیحت کرنا مجھ پر چھوڑ دیتے۔ میں نہ ناظر ہوں نہ انجمن ، میری
بات کا اور اثر ہوتا ۔
میں سمجھتا ہوں نظارتوں کا میری موجودگی میں یہ کام نہیں ہونا چاہئے کہ نصائح کا پہلو
لے لیں ۔ ان کو اپنی گفتگو شمار و اعداد تک محدود رکھنی چاہئے ۔ پس انہوں نے اس وقت محکمہ
کی خدمت نہیں کی بلکہ کئی ایک جن کی طبائع میں کمزوری ہے وہ اس بحث پر زیادہ زور دیں
گے کہ بیت المال نے یہ سستی کی ، یہ کوتاہی کی ۔
اس وقت مختلف تجاویز پیش ہوئی ہیں اور جن کو پیش کرنے کا موقع نہیں ملا انہوں نے
مجھے لکھ کر دی ہیں۔ ان تجاویز میں اچھی بھی ہو سکتی ہیں ۔ مگر مجلس میں اس جذبہ کو دبانا چاہئے
کہ میری بھی ضرور سنی جائے اس سے بھی فائدہ ہو سکتا ہے۔ اب میں ان تجاویز کا ذکر کرتا
ہوں ۔
(۱)۔ ایک بھائی نے لکھا ہے کہ میں بول نہیں سکتا اس لئے لکھ کر دیتا ہوں کہ جو دکاندار
با قاعدہ چندہ نہ دیں اُن کے متعلق یہ طریق اختیار کیا جائے کہ جو احمدی ان سے سودا
لے وہ قیمت ان کو ادا نہ کرے بلکہ چندہ میں دے دے۔ یہ تجویز بظاہر مفید ہے مگر اس
طرح دُکانداروں کو نا دہند بنانا ہے کہ جب تک گاہک نہ آئے چندہ دینا بند کر دیں۔
میں تو انجمن کو بھی یہ حق نہیں دیتا کہ کسی کا حق بغیر فیصلہ قضاء کے جبراً لیا جائے ، پھر
دُکانداروں کا حق ان کی مرضی کے خلاف کس طرح کسی اور کو ادا کیا جا سکتا ہے۔
(۲) ۔ ایک تجویز یہ پیش کی گئی ہے کہ نادہند لوگوں کے پاس وفود بھیجے جائیں جو بقائے کی
ادائیگی پر زور دیں ۔ چند معززین جائیں اور جا کر سمجھائیں اور بقایا کی ادائیگی پر زور میں اور بقایا کی ادائیگی پر زور
دیں ۔ اس طرح بقایا میں سے معقول رقم دس ہیں ، تمہیں فیصدی وصول ہو سکتی ہے۔ اس

خطابات شوری جلد دوم
۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تجویز پر مالی کمیٹی جو تجویز کی جائے گی غور کرے ۔ اس کمیٹی کے اس سال کے لئے میں
یہ ممبر تجویز کرتا ہوں ۔
(۱)۔ پیرا کبر علی صاحب ایم ایل سی
(۲) ۔ میر محمد اسماعیل صاحب
(۳)۔ خان بہادر چوہدری نعمت خاں صاحب سیشن جج دہلی
(۴) ۔ راجہ علی محمد صاحب افسر مال لاہور
(۵) ۔ ملک غلام محمد صاحب رئیس لاہور
(۶) ۔ چوہدری عطا محمد صاحب نائب تحصیلدار
( ۷ ) ۔ جملہ ناظر صاحبان صدرانجمن احمد یہ
(۸) - محاسب صاحب صدرانجمن احمد یہ
(۹)۔ آڈیٹر صاحب صدرانجمن احمد یہ
بجٹ کے متعلق فیصلہ اس کمیٹی کے ساتھ مل کر غور کرنے کے بعد کروں گا۔ یہ کمیٹی
دوسری تجاویز پر بھی غور کرے گی لیکن قبل اس کے کہ یہ کمیٹی اپنا اجلاس منعقد کرے جن
جماعتوں کے ذمہ گزشتہ بقائے ہیں ان کی لسٹیں تفصیل کے ساتھ تیار ہو جائیں ، خواہ بیت المال
کو اس کے لئے زائد آدمی لگانے پڑیں ۔ اس کمیٹی کے اجتماع کے لئے ۳۰-۳۱ مئی کی
تاریخیں مقرر کرتا ہوں ۔ درمیانی عرصہ کے لئے بجٹ کی عارضی منظوری دے دوں گا۔
(۳) ۔ ملک مولا بخش صاحب نے بیکاری کو دور کرنے اور آمد بڑھانے پر زور دیا ہے۔ یہ
ضروری بات ہے اور حقیقی علاج یہی ہے مگر یہ ایسی صورت ہے کہ تا تریاق از عراق
آورده شود مارگزیده مرده شود والی بات ہوگی ، اس وقت فوری علاج کی ضرورت ہے ۔
(۴) ۔ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب کی تجویز ہے کہ ہر جماعت کو یونٹ قرار دیا جائے اور کی کو !
پھر کا جو بقایا ہو پھر اُس کا جو بقایا ہو اس کی ادائیگی کی ذمہ داری صرف سیکرٹری اور پریذیڈنٹ پر نہ ہو
بلکہ ساری جماعت پر ہو اور اس کے نادہندہ اگر چندہ ادا نہیں کرتے تو مخلص زیادہ ادا
کر کے اُن کی کمی کو بھی پورا کریں۔
اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ اس سے جماعتوں میں سستی پیدا ہوگی ۔ وہ بجٹ تجویز

خطابات شوری جلد دوم
۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کرتے وقت نادہندوں کو نکال دیا کریں گی مگر قانون یہ ہے کہ ہر جماعت کی فہرست میں
تمام ممبروں کے نام دینے پڑتے ہیں یعنی تمام احمدیوں کے نام لکھے جاتے ہیں۔ اگر اس
قانون کی پابندی کرائی جائے تو پھر وہ صورت نہیں پیدا ہو سکتی ۔ گویا جہاں تک ممکن ہے
احتیاط کر لی گئی ہے۔ اب اگر غلطی ہوگی تو اس لئے کہ قانون کی پابندی نہ کرائی جائے گی۔
آئندہ میں اس پر اور بھی زور دوں گا مگر اب بھی کہتا ہوں کہ بہت سے نقائص اس لئے پیدا
ہوتے ہیں کہ قانون کی پابندی نہیں کرائی جاتی ۔ یہ غلطی صدرانجمن سے لے کر نیچے تک چلی
جاتی ہے۔ مجلس شوری میں جو امور منظور کئے جاتے ہیں، صدرانجمن احمد یہ میں جو قواعد پاس
کئے جاتے ہیں، میں جو قواعد منظور کرتا ہوں صدر انجمن ان کی پابندی نہیں کراتی ۔ آگے جو
افسر اپنے اپنے صیغہ کے متعلق قواعد تجویز کرتے ہیں ان کی پابندی نہیں کرائی جاتی ۔ یہ سل
اور دق کے امراض ہیں ، ان کو دور کرنا ہمارا فرض ہے۔ قاعدہ یہ ہونا چاہئے کہ جو بھی قانون
بنایا جائے اُس کی پابندی کرنی چاہئے اور اگر کسی وجہ سے اس کی پابندی نہیں کی جاسکتی تو
اسے پیش کر کے منسوخ کرانا چاہئے ۔ یہ نہیں کہ قانون موجود ہو لیکن اس کی پابندی نہ کی
جائے ۔ مثلاً ہم کہتے ہیں ناظر اعلیٰ تمام دفاتر کا معائنہ کرے اگر وہ نہیں کر سکتا تو لکھے کہ ایسا
نہیں کر سکتا ۔ مگر ہوتا کیا ہے یہ کہ قانون موجود ہوتا ہے اور اس کے متعلق جب پوچھا جاتا
ہے کہ کیا عمل ہوا تو کہہ دیا جاتا ہے کہ کچھ نہیں کیا گیا ۔ یہ قانون شکنی ہے اور اسے کسی صورت
میں جاری نہیں رکھا جا سکتا۔ اسی طرح ناظر اپنے ماتحت دفاتر کا معائنہ نہیں کرتے اور جب
پوچھا جائے تو کہہ دیتے ہیں کہ کام بہت ہے مگر جب یہ ذمہ داری عائد کی گئی تھی اُس وقت
کہنا چاہئے تھا کہ کام بہت ہے اور یہ نہیں ہو سکتا ۔ ورنہ رات دن بیٹھتے اور جو کام ان کے
سپرد کیا گیا تھا اُسے پورا کرتے ۔ میں ان لوگوں کے متعلق جو یہ کہتے ہیں کہ کام کی کثرت کی
وجہ سے ہم فلاں کام نہیں کر سکتے سمجھتا ہوں کہ ان کے اوقات اتنے نہیں کام میں صرف
ہوتے جتنے ہونے چاہئیں ۔ مثلاً ان دفاتر کے آدمی ۴ بجے دفتر بند کر کے چلے جائیں گے
حالانکہ جب کام کرنا ہو تو ۱۲ بجے تک بھی بیٹھنا چاہئے جیسا کہ بعض دفاتر اب بھی دیر تک کھلے
رہتے اور ان میں کام ہوتا ہے۔ مگر ایشیائی عادت کے مطابق جو یہ ہے کہ قانون توڑنے کے
لئے ہوتے ہیں نہ کہ عمل کرنے کے لئے ۔ علماء نے بھی حیلے تراشے ہیں کہ کسی طرح شریعت

خطابات شوری جلد دوم
۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کا قانون توڑنا چاہئے ۔ وہی حالت ہمارے کارکنوں کی ہے۔ وہ قانون کو توڑ نا عیب نہیں
سمجھتے اور عذر تلاش کر کے توڑتے ہیں لیکن ہر حال میں قانون کی پابندی ہونی چاہئے ۔ اگر
پوری طرح پابندی کر دی جائے تو دفاتر میں کام کرنے والے ہوشیار ہو جائیں گے۔ میں جو
کمیشن مقرر کیا کرتا ہوں اس کے سپرد یہ بھی کام کرتا ہوں کہ وہ نگرانی کرے کہ قواعد شکنی
نہ ہو۔ اس کمیشن کے ممبر اب یہ ہوں گے۔
(۱) ۔ راجہ علی محمد صاحب ۔ (۲) ۔ میاں غلام محمد صاحب اختر ۔ (۳) ۔ ملک غلام محمد
صاحب۔ (۴)۔ ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب ۔ (۵)۔ بابو عبدالحمید صاحب آڈیٹر۔
(۶) ۔ چوہدری عطا محمد صاحب ۔ (۷) ۔ پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب ایم ۔اے۔
میں نے اس کمیشن میں ہر قسم کے آدمی شامل کر دیئے ہیں تا کہ وہ سب دفاتر کی نگرانی
کر سکیں ۔ یہ کمیشن دو دفعہ سال میں دفاتر کا معائنہ کرے اور سب سے ضروری بات یہ مدنظر
رکھے کہ کوئی قانون چھوٹے سے چھوٹا ایسا نہ ہو جس کی پابندی نہ ہوتی ہو۔ میں اس کمیشن
کے ممبروں سے بیعت کے طور پر عہد لوں گا کہ کسی کی رعایت نہ کریں گے۔ اور چھوٹے سے
چھوٹا نقص بھی میرے سامنے پیش کر دیں گے تا کہ معلوم ہو کہ جو قانون نا قابلِ عمل ہے اسے
منسوخ کر دیا جائے اور جو قابلِ عمل ہوں ان پر عمل کرایا جائے ۔ ایک آدمی اس کام کے
لئے مقرر کیا جائے کہ مجلس مشاورت کی ساری رپورٹیں پڑھے، صدر انجمن کے فیصلے پڑھے
اور یہ نوٹ کرے کہ ناظروں اور نائب ناظروں اور صیغہ کے افسروں کی کیا ذمہ داریاں
ہیں ۔ پھرد۔ پھر دیکھا جائے کہ وہ پوری پوری : ہو رہی ہیں یا نہیں ؟ یہ ایک بھاری کام ہے مگر جن مشکلات
میں سے ہم گزر رہے ہیں ان کے لئے بھاری قربانیوں کی ضرورت ہے اور یہ قربانی اس
حالت کے مقابلہ میں بھاری نہیں بلکہ حقیر سے حقیر ہے۔
کمیشن کے ممبروں کا یہ کام ہوگا کہ وہ نقائص کو دیکھیں کسی کی مجبوری کو نہ دیکھیں
مجبوری قانون بدلواسکتی ہے مگر قانون شکنی کا موجب نہیں بن سکتی ۔
(۵) ۔ سید ارتضی علی صاحب نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ بقایا کا صیغہ الگ کر دیا جائے جو اس
کی وصولی کا انتظام کرے۔ اعلانات کرے، وفود مقرر کرے، مختلف رنگوں میں پرو پیگنڈا
کرے اس تجویز کو بھی مالی کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں ۔

خطابات شوری جلد دوم
٦٨
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میرے نزدیک یہ مناسب تجویز ہے کہ جو لوگ بقایا دار ہوں تین چار با اثر آدمی وفد
بنا کر ایک دن مقرر کر لیں کہ اس دن ان سے بقایا وصول کریں گے ۔ وہ تمام بقایا داروں
کے پاس جائیں اور محبت و پیار ، نرمی اور عمدگی سے حقیقت سمجھا کر وصول کریں۔
(۶) ۔ اختر صاحب نے کہا ہے کہ تاجر عام طور پر پورا چندہ نہیں دیتے ۔ یہ بڑی حد تک صحیح
ہے۔ زمیندار بہت حد تک چندہ با قاعدہ ادا کرتے ہیں اور ملازمت پیشہ بہت بڑی حد
تک ، مگر تا جر سب سے پیچھے ہیں ۔ وہ اپنی پوری آ ا۔ وہ اپنی پوری آمد نہیں بتاتے ، وہ سب سے کم چندہ ادا
کرتے ہیں اور آمد کم لکھاتے ہیں ۔ مگر جب مکان بناتے یا شادی کرتے ہیں تو بہت
زیادہ خرچ کر دیتے ہیں۔ یہ خرچ کہاں سے آتا ہے ان کا معاملہ بھی قابلِ غور ہے۔
(۷)۔ بعض نے کہا ہے کہ اگر محصل اور سیکرٹری اچھی طرح کام کریں تو پورا چندہ وصول
کر سکتے ہیں لیکن چونکہ ان کے لئے کام زیادہ ہوتا ہے اس لئے وہ پوری کوشش نہیں کر سکتے۔
یہ بات بھی قابلِ غور ہے۔ پیچھے جب ایک دفعہ یہ سوال اُٹھایا گیا تھا کہ پیڈ (PAID) محصل
رکھے جائیں تو جماعتوں نے اس پر بُرا منایا تھا مگر اب محسوس کیا جا رہا ہے کہ پیڈ (PAID)
نہ رکھنے کی وجہ سے نقص پیدا ہو رہا ہے۔ بعض جگہ جماعتیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ وہاں
با قاعدہ وصولی کا کوئی نہ کوئی انتظام ہونا چاہئے ۔ مثلاً لا ہور کی جماعت ہے وہ چونکہ پھیلی
ہوئی ہے اس کے حلقے مقرر کر دیئے گئے ہیں اور اس کا اچھا نتیجہ نکلا ہے اور یہ جماعت بھی
فرض شناس جماعتوں میں شامل ہونے کے قابل ہوتی جا رہی ہے۔ قادیان میں محلہ وار جو
انتظام کیا گیا ہے یہ بھی مفید ثابت ہوا ہے۔ تو اس قسم کی کسی تجویز کی ضرورت ہے۔ خواہ
اس کے لئے چندہ میں سے کمیشن مقرر کر کے یا حلقے مقرر کر کے علیحدہ علیحدہ محصل رکھ کر
عمل میں لائی جائے ۔ اس تجویز کو بھی میں مالی کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں جو اس پر غور کرے
اور جہاں بقایا ہو وہاں ہنگامی خرچ کے لئے اجازت دی جائے جو بقایا کی وصولی کے
متعلق کرنا پڑے۔
(۸)۔ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ لجنہ کے ذریعہ عورتوں کو توجہ دلائی جائے کہ تمہارا میاں پورا
چندہ نہیں دیتا اُسے پورا چندہ دینے کی تحریک کرو۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہر جگہ
لجنہ اماء اللہ قائم ہو اور عورتوں میں بیداری پیدا ہو پھر وہ مردوں کو بیدار کرنے میں مفید

خطابات شوری جلد دوم
۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ثابت ہوسکیں گی۔ قادیان اور سیالکوٹ کی لجنہ بہت مفید کام کر رہی ہیں ۔ سیالکوٹ کی
لجنہ کو قادیان کی لجنہ پر اس لحاظ سے فضیلت حاصل ہے کہ وہ مرکز کی امداد سے محروم ہے
لیکن قادیان کی لجنہ کو تحریک وغیرہ کی امداد ہوتی رہتی ہے اس لئے اسے میں دوسرے
درجہ پر رکھتا ہوں ۔ تو لجنات کے ذریعہ بہت مفید کام ہو سکتا ہے۔ قادیان میں غرباء کی
خبر گیری اور چندہ کی وصولی کے متعلق لجنہ بہت اچھا کام کر رہی ہے اور میرا ارادہ ہے کہ
بعض اور کام بھی اس کے سپرد کئے جائیں ۔ بیرونی جماعتوں کو چاہئے کہ ہر جگہ لجنہ قائم
کریں جو مردوں کو دینی خدمت کے لئے اُبھاریں ۔ پھر عورتیں خود زائد اخراجات سے
مردوں کے ہاتھ روکیں گی اور انہیں با قاعدہ چندہ ادا کرنے کے لئے مجبور کریں گی۔
مجھے معلوم ہے بعض مخلص عورتیں ہماری جماعت میں ایسی ہیں جو مردوں سے کہہ دیتی ہیں
کہ پہلے باہر چندہ دے آؤ اور پھر تنخواہ گھر میں لاؤ اور جس سے دوطرف سے مطالبہ ہو
با ہر محصل چندہ طلب کرے اور گھر میں عورت چندہ دینے پر زور دے وہ نادہند نہیں رہ
سکتا ۔ تو عورتوں میں اخلاص ہے اور وہ بہت کام کر سکتی ہیں بشرطیکہ ان کو کام کرنے کا
موقع دیا جائے ۔
احد کی جنگ کے موقع پر جب یہ مشہور ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شہید
ہو گئے ہیں تو مدینہ کے بچے اور عورتیں گھبرا کر گھروں سے باہر نکل آئیں۔ ایک صحابی
میدانِ جنگ سے خبر دینے آ رہے تھے کہ ایک عورت نے اُن سے پوچھا رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا کیا حال ہے صحابی چونکہ ابھی ابھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
دیکھ کر آیا تھا اُس نے جواب دیا تمہارا باپ مارا گیا ہے۔ عورت نے کہا میں نے تم سے
یہ نہیں پوچھا بلکہ یہ پوچھا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے۔ اُس
نے پھر کہا تمہارا بھائی بھی مارا گیا ہے۔ عورت نے کہا مجھے یہ بتاؤ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا کیا حال ہے صحابی نے پھر کہا تمہارا خاوند بھی مارا گیا ہے۔ عورت نے کہا مجھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق بتاؤ ۔ اُس نے کہا آپ خیریت سے ہیں ۔ اس
پر عورت نے کہا جب آپ زندہ ہیں تو پھر مجھے کسی کی موت کی پرواہ نہیں ہے یوں اگر اُس
کا خاوند مرتا اور اُسے اُس کی موت کی خبر پہنچتی تو وہ مہینوں مہینوں غم والم میں لم میں مبتلا رہتی ، یوں

خطابات شوری جلد دوم
۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
اگر اسے اپنے بھائی یا باپ کے مرنے کی اطلاع ملتی تو رونے دھونے میں لگ جاتی لیکن
وہ چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کی خبر سن چکی تھی اس لئے اس کے بعد
ہر ایک کی موت کی خبر سننا اس کے لئے آسان ہو گئی ۔
مجھے بتایا گیا ہے کہ ہماری جماعت میں بھی اس قسم کا ایک واقعہ ہوا۔ پچھلے دنوں سیالکوٹ
میں جب ہماری جماعت کا جلسہ ہوا تو اس میں شریک ہونے کے لئے نیشنل لیگ کور کے
کچھ والنٹیئرز ایک گاؤں کے قریب سے گزرے کہ وہاں کے لوگوں نے ان پر حملہ کر
دیا۔ کور والوں میں سے کچھ نے بزدلی دکھائی کہ بھاگ گئے ۔ اس کے متعلق مجھے تار آیا
اس میں لکھا تھا کہ ایک والنٹیئر گم ہے اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ اُس وقت میرے دل پر
جو اثر تھا وہ یہ تھا کہ مجھے اس کی فکر نہیں کہ ایک مارا گیا یا کئی ، مجھے یہ معلوم ہونا چاہئے کہ
وہ اپنی جگہ پر قائم رہے یا نہ اور مجھے یہ معلوم کر کے بے حد افسوس ہوا کہ وہ قائم نہ رہے۔
گو اس کی انہوں نے توجیہہ کی کہ لوگوں سے نہیں ڈرتے تھے بلکہ قانون سے ڈرے مگر
بات ایک ہی ہے اور ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ۔ لیکن کل ہی مجھے اطلاع پہنچی ہے کہ
پھر جب ڈسکہ میں جلسہ ہوا اور وہاں کور کے جو نوجوان گئے تو ایک کی ماں نے جو صحابیہ
ہیں اپنے بچے سے کہا بیٹا ! میں یہ خبر بڑی خوشی سے سُن لوں گی کہ تمہیں مار دیا گیا ، مگر میں
یہ نہیں سن سکوں گی کہ تم دشمن کے مقابلہ سے بھاگ گئے ہو ۔ اس اخلاص کو د اخلاص کو دیکھ کر وہ رنج
جاتا رہا جو مردوں کی غلطی کی وجہ سے ہوا تھا ۔ دوسر اتھا۔ دوسری عورتوں نے بھی اپنے بچوں
۔
سے
یہی کہا۔ مگر جس کا ذکر کیا گیا ہے اُس کا اکلوتا بیٹا تھا اِس لئے اُس نے زیادہ اخلاص کا
ثبوت دیا۔ بعض نے کہا اگر تمہارے مرنے کی خبر آئے گی تو خوشی ہوگی لیکن تمہارے
بھاگنے کا سُن کر رنج ہوگا۔ تو ہماری جماعت کی عورتوں میں اخلاص ہے اِسے صرف
اُبھارنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہر جگہ لجنہ قائم ہو جائے ، مستورات کو ان کی ذمہ داری
سمجھا دی جائے تو یقیناً چندہ کی نادہندگی میں کمی آجائے گی ۔
کمیشن کے متعلق ایک بات رہ گئی تھی اور وہ یہ کہ انفرادی یا مجموعی طور پر کام کے
متعلق مجھ سے ہدایات لے لیں اور پھر کام شروع کریں۔
(۹) - بابوضياء الحق صاحب نے ایک تجویز یہ پیش کی ہے کہ بجٹ میں آمد وخرچ کے مطابق

آج 10 میں سے 10 باقی