تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
ا
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
پوری رقم دکھا کر اس کا پورا کیا جانا ٹھیک نہیں ہے۔ مجھے اس سے پورا اتفاق ہے۔ چونکہ
پیر اکبر علی صاحب کہتے رہے ہیں کہ بجٹ کا قاعدہ یہ ہے کہ آمد و خرچ پورا دکھا ئیں اس
لئے پورا کیا جاتا رہا ہے۔ ورنہ یونہی آمد پوری دکھا دینے سے کام کرنے والی انسانی جس
دبی رہتی ہے ۔ اب بہت لوگ جب یہ دیکھتے ہیں کہ بجٹ میں آمد و خرچ پورا درج ہے تو
وہ سمجھتے ہیں چلو کام ہو گیا ہمیں کوشش کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ہمارا کام یہ ہونا چاہئے
کہ اصل خرچ اور اصل آمد دکھائیں اور اگر آمد میں کمی رہے تو پھر پوچھیں کہ اسے پورا
کیا جائے ۔ اس احساس کے ساتھ جو دوست یہاں سے جائیں گے وہ پورا کرنے کی
کوشش کریں گے ۔
اس تجویز کو بھی میں اس کمیٹی کے سپرد کرتا ہوں کہ بجٹ میں آمد و خرچ کی اصل رقوم پیش
کی جائیں اور ان میں جو فرق رہے اُسے مجلس مشاورت میں طے کیا جائے۔ بیت المال کا
دفتر کاغذات میں نہ پورا کر دیا کرے۔ اس طرح ایک اور نقص بھی ہے جو بے برکتی کا
موجب ہوتا ہے۔ ہر سال دفتر بیت المال والے صیغوں میں آمدنی اور خرچ بڑھا کر
دکھاتے ہیں تا کہ یہ ظاہر کریں کہ پچھلے سال اتنی آمدنی تھی اور اتنا خرچ اور اب کے اتنی
آمد ہوگی اور اتنا خرچ ہوگا۔ یہ جھوٹی خوشی دشمن کو دکھانے کے لئے ظاہر کی جاتی ہے جسے
اللہ تعالیٰ پسند نہیں کرتا اور اس سے بے برکتی پیدا ہوتی ہے۔ بیرونی جماعتیں بھی خوش
ہو جاتی ہیں اور ناظر بیت المال بھی پیٹ پر ہاتھ پھیر کر کہہ دیتے ہیں کہ اب کے ہم نے
چار لاکھ روپیہ کا بجٹ بنا دیا۔ ہند و عام طور پر گوشت نہیں کھاتے وہ گوشت کی بوٹی کی
طرح کی بڑیاں بنا لیتے ہیں ۔ اور جب پکاتے ہیں تو لالہ للانی آے سے کہتا ہے کہ بوٹی
دینا ! اِس طرح وہ اپنا دل خوش کر لیتے ہیں ۔ پس اصل حقیقت کو چھپانا نہیں چاہئے ۔ اگر
کمی رہتی ہے تو بے شک دکھاؤ کہ پچھلے سال آمد و خرچ کا بجٹ اتنا تھا مگر اب کے اتنا کم
ہے تا کہ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے شرمندہ ہوں اور اپنی اصلاح کریں ۔
(۱۰) ۔ میرے نزدیک یہ بھی ضروری ہے کہ امانت فنڈ کو الگ رکھا جائے ۔ بینکنگ کو ہمیشہ
الگ رکھا جاتا ہے۔ اس کی آمد اور خرچ دکھایا جائے تاکہ پتہ لگے کہ کام کرنے والے
خرچ آمد سے نکالتے ہیں یا نہیں؟ ہم جو نفع حاصل کرتے ہیں اس میں سے وہ خرچ لیا
خطابات شوری جلد دوم
۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
جاسکتا لتا ہے ہے : جو کارکنوں کی تنخواہ کی صورت میں کرنا پڑے۔ اگر کسی اور کو اتنا روپیہ دیا جاتا
تو وہ اس وقت تک ۱۰ ، ۱۵ ہزار نفع اٹھا چکا ہوتا ۔ ۷۵ فیصدی امانتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو
تجارتوں میں لگا سکتے ہیں ۔ کوئی امانت ایسی ہوتی ہے جو دس سال کے بعد ادا کرنی ہوتی
ہے، کوئی دو چار سال بعد کوئی سال چھ ماہ بعد ۔ اس طرح ہم کافی نفع حاصل کر سکتے
ہیں۔ پس بینکنگ کی مدالگ دکھائی جائے اور اس سے جو نفع ہو وہ بھی ضرور دکھاؤ۔ اس
طرح بھی لوگوں کو اس مد میں روپیہ جمع کرانے کا شوق پیدا ہوگا اور اس کا فائدہ سلسلہ کو
پہنچے گا۔
**
ضياء الحق صاحب نے کہا ہے کہ وصایا کے بقائے زیادہ ہیں ۔ جو کمیٹی مقرر ہو وہ اس
کے متعلق بھی غور کرے۔
(۱۱) ۔ جائدادوں کی فروخت کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اگر انجمن کے پاس ایسی جائدادیں
ہیں جو سلہ جو سلسلہ کی ضروریات سے زائد ہیں اور فروخت ہو سکتی ہیں مگر فروخت نہیں ہوئیں تو
اس پر بھی کمیشن غور کرے تا کہ فروخت کرنے کی ہدایت دی جائے ۔
پیراکبرعلی صاحب نے کہا ہے کہ اگر چندہ با قاعدہ وصول ہوتا رہے بقایا نہ ہو تو پھر
شرح چندہ بڑھانے کی ضرورت نہیں۔ بات یہ ہے کہ حکومت طاقت کے ذریعہ ٹیکس
وصول کرتی ہے مگر ہم تجارت کے طور پر لیتے ہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے خدا کی راہ میں دو
اس کے بدلے تمہیں جنت دی جائے گی۔ یہ ترغیب کی حد تک بات درست ہے مگر
حقیقت کے لحاظ سے درست نہیں کہ اگر دوسرے چندہ ادا نہ کریں تو مخلصین کو بھی زیادہ
بار نہ اُٹھانا چاہئے ۔ اگر کوئی ایک ہی احمدی رہتا ہے تو اُس کا بھی فرض ہے کہ سارا بوجھ
اُٹھائے ۔
پیرا کبر علی صاحب نے یہ بھی کہا ہے کہ بقائے اُڑا دیئے جائیں۔ چوہدری فقیر محمد صاحب
نے اس کی مخالفت کی ہے مگر بات اہم ہے۔ بقایا بالکل تو چھوڑا نہیں جا سکتا ۔ یہ ہو سکتا
ہے کہ بین بین صورت اختیار کریں اور وہ اس طرح کہ کم سے کم اصول یہ ہو کہ بقایا کی
لسٹ الگ ہو۔ ماہوار چندہ با قاعدہ وقت پر وصول کیا جائے اور اگر کوئی اس سے زائد دے
تو اُسے بقایا میں شمار کیا جائے۔ گویا آئندہ ماہوار چندہ کی وصولی مقدم ہو اور بقایا بعد میں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دوسری صورت یہ ہے کہ جو بقایا زیادہ عرصہ کا ہو اُس کے متعلق جماعت سے سمجھوتا کر
لیا جائے کہ اُس کا ۳۳ فیصدی یا ۲۵ فیصدی ادا کر دیا جائے گا بشرطیکہ ماہوار چندہ
با قاعدہ ادا کیا جائے ۔ تو سمجھ لیا جائے گا کہ بقایا ادا ہو گیا ۔ اور آئندہ بقایا ہونے ہی نہ
دیا جائے ۔ لیکن جب تک سابقہ بقایا کا تصفیہ نہ ہو جائے ہر سال بجٹ کے ساتھ ہی بقایا
کی لسٹ ہو جسے پیش کر کے کہا جائے کہ ادا کرو۔ اس کی تفصیلات بھی میں مالی کمیٹی کے
سپرد کرتا ہوں ۔
(۱۲) ۔ بعض دوستوں نے تجویز پیش کی ہے کہ کمیشن پر محصل رکھے جائیں ۔ اس پر بھی
مالی کمیٹی غور کرے ۔
(۱۳) ۔ شیخ صاحب دین صاحب کی تجویز ہے کہ تاجر کے لئے چندہ کی رقم یکبار دینا مشکل
ہوتی ہے اگر ان کے ہاں صندوقچیاں رکھ دی جائیں تو وہ روزانہ کچھ پیسے ڈالتے جائیں اس
طرح ان کے لئے آسانی ہوگی ۔ میں سمجھتا ہوں یہ تجویز بھی مفید ہو سکتی ۔ ہے۔ روزانہ آمد کا
حساب کر کے چندہ کی رقم صندوقچی میں ڈال دیا کریں تو ان کے لئے بہت آسانی رہے۔
ہندو تاجر جو بہت بخیل ہوتے ہیں صندوقچیوں کے ذریعہ ہر سال بڑا چندہ نکال دیتے
ہیں۔ وکلاء بھی اسی طرح کر سکتے ہیں۔ بچوں میں بھی چندہ ادا کرنے کی عادت ڈالی جاسکتی
ہے۔ اس سے مالی نفع گو اتنا نہ ہو مگر بچوں پر اثر بہت عمدہ پڑے گا۔ میں اپنے گھر میں اسی
طرح کرتا ہوں ۔ جب بچوں کو کچھ دیتا ہوں تو کہہ دیتا ہوں پہلے چندہ دے آؤ پھر باقی
خرچ کرنا۔ پیچھے جب چندہ تحریک جدید کا اعلان کیا گیا تو چوہدری اسد اللہ خاں صاحب کا
بچہ دوڑا آیا کہ میرے اتنے پیسے جمع ہیں یہ جمع کرا دو۔ غرض اس طرح بچوں پر اچھا اثر
پڑتا ہے اور ماں باپ پر بھی کہ بچہ دے رہا ہے تو ہم بھی دیں ۔
صوفی عبد الرحیم صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ جب میں لاہور جاتا ہوں تو نادہند آگے
بڑھ بڑھ کر بیٹھتے ہیں ۔ میں اُنہیں یقین دلاتا ہوں کہ دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کی طرف
سے کسی کے لئے کوئی ممانعت نہیں کہ وہ آگے نہ آئے پس وہ بھی آگے آسکتے ہیں۔
عبدالرحیم صاحب کی یہ تجویز معقول ہے کہ افراد جو عذر پیش کریں بقایا کے متعلق ۔ کہ ان
وجوہات سے ادا نہیں ہوا اُن کو بھی قبول کیا جائے ۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
(۱۴) ۔ ملک عبد الرحمن صاحب خادم نے بیان کیا ہے کہ مرکز میں سستی ہوتی ہے۔ یہ عام طور
پر احساس پایا جاتا ہے کہ جو چٹھیاں باہر کے دوست لکھتے ہیں اُن کا جواب نہیں دیا جاتا۔
تحقیقاتی کمیشن اس کو بھی مدنظر رکھے اور اعلان کرے کہ جس جس جماعت کو ایسی شکایت
ہو ا طلاع دے اور پھر تحقیقات کی جائے ۔
(۱۵)۔ ایک تجویز یہ ہے کہ چندہ کی وصولی کے متعلق مبلغین بھی تعاون کریں ۔ اس کی
طرف میں پہلے بھی توجہ دلا چکا ہوں ۔ مبلغین جہاں جائیں وہاں وہ تمام مرکزی صیغوں
کے نمائندے ہوتے ہیں ۔ نظارت تعلیم و تربیت، نظارت امور عامه، نظارت بیت
المال، تحریک جدید وغیرہ ہر صیغہ کے کام کو دیکھنا ان کا فرض ہے۔ ورنہ ایک آدھ تقریر
کرنے کے بعد ان کا کام کیا ہوتا ہے ۔
(۱۶) ۔ ایک تجویز یہ ہے کہ قریب کے شہروں کے آدمی دوسرے مقامات کے احمدیوں کے
پاس جائیں اور چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلائیں کیونکہ مقامی سیکرٹری مال کو دیکھ کر
بعض لوگ بھاگ جاتے ہیں ۔ اگر یہ درست ہے تو پھر دوسرے مقامات کے احمدیوں کو
بھیجنے سے بھاگنا بہت زیادہ ہو جائے گا۔ جہاں کسی احمدی کو دیکھا بھاگ گئے کہ شاید
چندہ کی وصولی کے لئے ہی آ رہا ہے۔
(۱۷)۔ ایک تجویز یہ ہے کہ محصل عام طور پر ماہر فن نہیں ہوتے اس لئے ان کے بار بار کے
تقاضا سے لوگ چڑ جاتے ہیں۔ چندہ وصول کرنے والے اصحاب معاملہ فہم اور طبیعت شناس
ہونے چاہئیں ۔ یہ معقول بات ہے بعض ایسی طبائع ہوتی ہیں کہ اگر لوگوں کے سامنے
ان سے مانگا جائے تو چڑ جاتی ہیں اور بعض اس طرح بڑھ چڑھ کر دیتی ہیں ۔ پس طبائع
کا خیال رکھنا چاہئے ۔ موقع اور محل کو مد نظر رکھا جائے اس کے ماتحت چندہ طلب کیا
جائے ۔
پھر دیکھا گیا ہے کہ بعض کا رکن عام طور پر طنز کرتے ہیں، اس سے کشیدگی پیدا
ہو جاتی ہے۔ اس کے متعلق کم از کم امید یہ ہے کہ خلیفہ کی موجودگی میں تو کسی پر طنز نہ ہو ہے۔ اس سے متعلق کم ازکم امید یہ ہے کہ خلیفہ میں تو
کیا جائے مگر بعض اوقات اس کی بھی پرواہ نہیں کی جاتی ، خصوصاً لاہور میں تو بعض کی ،
اوقات مجلس میں بیٹھنا مشکل ہو جاتا ہے اور جب میں بیٹھتا ہوں تو دل دھڑکتا رہتا ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
مجھے سب سے محبت ہے خواہ کوئی نادہند ہو یا دہند۔ خدا تعالیٰ نے سب کو میرے لئے
بمنزلہ اولاد بنایا ہے اس لئے طنز خواہ کسی پر کیا جائے مجھے بُرا لگتا ہے۔ یہ مرض لاہور کی
جماعت میں زیادہ ہے۔ اس سے بُرے نتائج پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر دوست اس بات
کی عادت ڈال لیں کہ دوسروں کی طبائع میں اشتعال نہ پیدا ہونے دیں گے تو دُگنا
کام کر سکتے ہیں اور یہ مومنانہ صفت بھی ہے۔
(۱۸)۔ ایک تجویز یہ ہے کہ وصیت کا بقایا نہ ہونے دیا جائے ۔ اگر کسی کے ذمہ بقایا ہو جائے
تو اُسے نوٹس دے کر وصیت منسوخ کر دینی چاہئے کیونکہ جو شخص بقایا ادانہیں کرتا وہ کس
طرح مخلص کہلا سکتا ہے؟ جب تک مقبرہ بہشتی کی کمیٹی ایسا نہ کرے گی وہ ہرگز اپنا فرض
دیانت داری کے ساتھ ادا نہ کرے گی ۔
بابو عبد الحمید صاحب نے جو تجاویز بتائی ہیں وہ اچھی ہیں اور اس قابل ہیں کہ امراء
اور پریزیڈنٹ صاحبان ان پر عمل کرائیں ۔
(۱۹)۔ ایک تجویز یہ ہے کہ وقف کنندگان کی خدمات بقایا وصول کرنے پر لگائی جائیں ۔
مالی کمیٹی اس پر بھی غور کرے گی ۔
آخر میں میں اس تجویز کا ذکر کرتا ہوں جو چوہدری صاحب نے پیش کی ہے۔ جب تک
خاص ذمہ داری عائد نہ ہو جماعتوں کی توجہ وصولی کی طرف پوری طرح نہیں ہو سکتی۔ بے شک
دفاتر میں بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں لیکن زیادہ توجہ بیرونی اصحاب کی درکار ہے۔ ان حالات
میں ایک دو سال تک یہ تجربہ مفید ہوگا کہ چند چند جماعتوں کو یونٹ قرار دے کر ان پر چندہ
ڈالا جائے جسے ادا کرنے کی وہ ذمہ دار ہوں ۔ اس طرح جماعتوں میں پوری طرح احساس
پیدا ہو جائے گا اور اس طرح وہ جماعتیں یا تو سُست افراد کو بیدار کریں گی یا پھر ان کو
پکڑوائیں گی ۔ اب تو نہ بیدار کرتی ہیں اور نہ پکڑواتی ہیں۔ یہ شتر مرغ والی بات ہے اور یہ گی۔ نہ
اچھا نتیجہ نہیں پیدا کر سکتی ۔
اس کے لئے میں نے یہ تجویز کیا ہے کہ اس کی تفصیلات کمیٹی میں طے ہوں گی اور اس
کے لئے ضروری ہے کہ مجلس شوری کا ایک اور اجلاس آج سے چار پانچ ماہ بعد منعقد کیا ہے کہ اور سے
جائے اُس سے قبل بقائے کی فہرستیں جماعتوں کے پاس چلی جائیں اور اجلاس میں آمد پر ہی
خطابات شوری جلد دوم
۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بحث ہو اور بقائے کی وصولی کے متعلق پوچھا جائے ۔ یہ اجلاس دسہراہ کی چھٹیوں میں ہو۔
یعنی ۲۳ ۲۴ ۲۵ اکتوبر کو دوسری مجلس شوری ہوگی کہ اس میں پھر نمائندے آئیں۔ جن
سے پوچھا جائے گا کہ بقائے صاف ہوئے یا نہیں؟ چندے با قاعدہ ادا ہوئے یا نہیں؟ اور
اگر نہیں تو کیا مشکلات پیش آئیں؟ اس طرح آپ لوگوں کو ذمہ داری یاد دلائی جائے گی اور
چونکہ اُس موقع کے لئے صرف یہی مضمون ہوگا اس لئے احباب اس کے متعلق پوری تیاری
کر کے آئیں گے کیونکہ ہر نمائندہ کا فرض ہوگا کہ اپنی جماعت کے متعلق جواب دے ۔“
66
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کے تیسرے روز ۱۲۔ اپریل کو بحث آمد و خرچ پاس
ہونے پر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہوئی تو حضور نے حاضرین کو
الوداعی خطاب سے نوازا۔ آپ نے سورة محمد کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی ۔
وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى تَعْلَمُ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ وَنَبْلُوا
احْبَارَكُمْ إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَصَدُّوا عَن سَبِيلِ اللَّهِ وَ شَاقُوا الرَّسُولَ مِنْ
بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدى لَن يَضُرُّوا اللهَ شَيْئًا وَ سَيُحْبِطُ أَعْمَالَهُمْ
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ إِنَّ
الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا وَهُمْ كُفَّارُ فَلَن يَغْفِرَ
اللهُ لَهُمْ فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ
ولَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ إِنَّمَا الْحَيُوةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَ لَهُوَ وَإِنْ تُؤْمِنُوا وَ تَتَّقُوا
يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ وَ لَا يَسْلُكُمْ أَمْوَالَكُمْ إِن يَسْلُكُمُوهَا فَيُحْفِكُمُ
تَبْخَلُوا وَ يُخْرِجُ أَضْغَانَكُمْ فَانْتُمْ هَؤُلَاءِ تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ
اللهِ فَمِنْكُمْ مِّن يَبْخَلُ وَ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسِهِ وَ اللَّهُ الْغَنِيُّ
وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلَ قَوْمًا غَيْرَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُونُوا
امثالَكُمْ -
اس کے بعد جماعت کی ترقی سے تعلق رکھنے والے بعض نہایت ہی اہم امور کی طرف
توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
خطابات شوری جلد دوم
44
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
مجلس شوری کا کام خدا تعالیٰ کے فضل سے ختم ہو چکا ہے لیکن پیشتر اس کے کہ آخری
چند نصائح کر کے میں احباب کو رخصت کروں چند باتیں پھر دُہرا دیتا ہوں تا کہ دوست
واپسی پر اپنی اپنی جماعت کے دوستوں کو ان کی طرف توجہ دلا سکیں اور خود ان کے ذہنوں
میں بھی یہ باتیں حاضر رہیں ۔
صنعت و حرفت کے کام پہلی بات یہ ہے ہے کہ میں نے کل دوستوں کو بتایا تھا کہ
جماعت کے لوگوں میں سے بیکاری کو دور کر کے جماعت
کی مالی حالت مضبوط کرنے کے لئے کچھ کام یہاں جاری کئے گئے ہیں ۔ ان کاموں کے
جاری کرنے میں یہ بات مدنظر ہے کہ ہم آہستہ آہستہ اس مقام پر پہنچ جائیں کہ اپنی ساری
ضرورتیں خود پوری کر سکیں اور دوسری اقوام کی ضرورتیں پوری کرنے میں بھی حصہ لے
سکیں۔ اس وقت غیر ہندوستانی طاقتیں ہندوستان میں اتنی قوت پکڑ چکی ہیں کہ تجارتی طور
پر ہمارا ملک ان کے مقابلہ میں عاجز آ رہا ہے اور یہ بات انسانی طاقت سے بالا معلوم ہوتی
ہے کہ کوئی جماعت اس کی اصلاح کی کوشش کرے کہ ہندوستانی تجارت وصنعت دوسری
قوموں کی تجارت اور صنعت کے مقابلہ میں ٹھہر سکے لیکن ہماری جماعت کو اللہ تعالیٰ کے فضل
اور احسان سے دوسری اقوام پر ایک فضیلت حاصل ہے اور وہ یہ کہ یہ منظم جماعت ہے ایک
ہاتھ پر اس نے بیعت کی ہوئی ہے۔ ہماری جماعت میں بہت سے مخلص ہیں لیکن سب کے
سب نے یہ اقرار کیا ہوا ہے کہ ہر قسم کے احکام کی فرمانبرداری کریں گے۔ مگر سب سے
زیادہ مشکلات بھی ہماری جماعت کے لئے ہی ہیں اور جتنی روکیں ہمارے رستے میں حائل
ہیں کسی اور کے رستہ میں اتنی نہیں۔ کہتے ہیں نزلہ بر عضو ضعیف مے ریزد۔ ہم چونکہ کمزور
ہیں اس لئے دوسری طاقتیں ہمارے خلاف جتھہ کر کے ہمارے خلاف کھڑی ہیں اور ہمیں
تجارت میں، ملازمت میں، صنعت و حرفت میں سخت دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ اہلِ ہند میں
سے مسلمان گرے ہوئے ہیں اور ہم مسلمانوں میں سے سب سے زیادہ مشکلات میں گھرے
ہوئے ہیں۔ دوسری قوموں نے مسلمانوں سے بائیکاٹ کر رکھا ہے اور دوسروں سے مار
کھائے ہوئے مسلمان ہم پر حملہ کر رہے ہیں ۔ ایسی صورت میں ہمارے لئے زیادہ ضروری
ہے کہ ہم ان مشکلات کا مردانہ وار مقابلہ کریں ۔ اِن امور کو مدنظر رکھتے ہوئے لو ہے اور
خطابات شوری جلد دوم
۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
لکڑی اور چمڑے اور شیشے کے کام شروع کئے گئے ہیں اور آئندہ کپڑا بننے کا کام اور دوا سازی
کا کام شروع کرنے کا ارادہ ہے۔
کارخانوں کے حصے خریدے جائیں ان کاموں کے لئے اصول یہ رکھا ہے کہ میں جن کاموں کی ابتداء تحریک جدید کی طرف
سے ہو ان میں کم سے کم ۵۰ فیصدی سرمایہ تحریک جدید کا ہو اور باقی ۵۰ فیصدی تک دوستوں
کو شامل ہونے کی اجازت دی جائے اور جو دوست حصہ لینا چاہیں ان میں سے غرباء کو اس
طرح حصہ لینے کی اجازت دی جائے کہ وہ دس روپیہ ماہوار کر کے حصہ لے لیں تا کہ غرباء
بھی شامل ہو سکیں بلکہ کارخانہ کے کاریگروں کو اس سے کم قسط میں حصہ ڈالنے کی بھی اجازت
دی جائے۔ اس طرح ان دوستوں کو کارخانوں سے دلچسپی بھی پیدا ہو جائے گی اور زیادہ
سے زیادہ احباب حصہ لے سکیں گے ۔
پس ایک تو میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ ان کارخانوں میں جو تحریک جدید نے چلائے
ہیں جو دوست چاہیں حصہ دار بن سکتے ہیں۔ مگر کم از کم سو روپیہ کا حصہ ڈالنا ضروری ہوگا جو
قسط وار بھی لیا جا سکتا ہے اور دس مہینے میں وہ حصہ ادا کر دیا جائے یعنی جتنے حصے کوئی دوست
خریدیں اُن کے روپیہ کے دس حصے کر کے دس ماہ میں ادا کر دیں ۔ ہوزری اور شیشے کے کام
دوسروں کے ہیں۔ یعنی وہ تحریک جدید کے ماتحت نہیں گو اُن میں حصہ تحریک جدید کا ہے
اس لئے اُن کے حصے اُن کے تجویز کردہ قواعد کے ماتحت لئے جاسکتے ہیں ۔
-
ضروریات قادیان کے کارخانوں سے خریدیں دوسری بات یہ ہے کہ میں
دوستوں کو پھر اس طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ اپنی ضرورتیں جہاں تک ممکن ہو ان کارخانوں کے ذریعہ پوری کریں۔ اس
طرح سلسلہ کی مدد بھی ہوگی اور غرباء کی بھی۔ کیونکہ ان کارخانوں میں غرباء کو اچھے اور اعلیٰ پایہ
کے پیشے سکھائے جائیں گے اور جو لوگ اپنے کاموں میں ماہر ثابت ہوں گے اُن کو ملازم رکھ
لیا جائے گا یا حصہ دار بنا لیا جائے گا اور جو ملازمت کرنا چاہیں گے اُنہیں باہر ملازم کرانے کی
کوشش کی جائے گی ۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دل کی ایک حسرت میں نہیں جانتا کہ دوسرے دوستوں کا کیا حال ہے لیکن میں تو
جب ریل گاڑی میں بیٹھتا ہوں میرے دل میں حسرت ہوتی ہے
کہ کاش! یہ ریل گاڑی احمدیوں کی بنائی ہوئی ہو، اور اس کی کمپنی کے وہ مالک ہوں ۔ اور
جب میں جہاز میں بیٹھتا ہوں تو کہتا ہوں کاش ! یہ جہاز احمدیوں کے بنائے ہوئے ہوں اور
وہ ان کمپنیوں کے مالک ہوں ۔ میں پچھلے دنوں کراچی گیا تو اپنے دوستوں سے کہا کاش! کوئی
دوست جہاز نہیں تو کشتی بنا کر ہی سمندر میں چلانے لگے اور میری یہ حسرت پوری کر دے اور
میں اُس میں بیٹھ کر کہہ سکوں کہ آزاد سمندر میں یہ احمدیوں کی کشتی پھر رہی ہے۔ دوستوں سے
میں نے یہ بھی کہا کاش! کوئی دس گز کا ہی جزیرہ ہو جس میں احمدی ہی احمدی ہوں اور ہم کہہ
سکیں کہ یہ احمدیوں کا ملک ہے کہ بڑے کاموں کی ابتداء چھوٹی ہی چیزوں سے ہوتی ہے۔
یہ ہیں میرے ارادے اور یہ ہیں میری تمنائیں ۔ ان کو پورا کرنے کے لئے ضروری
ہے کہ ہم کام شروع کریں مگر یہ کام ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ ان جذبات کی لہریں ہر
ایک احمدی کے دل میں پیدا نہ ہوں اور اس کیلئے جس قربانی کی ضرورت ہے وہ نہ کی
جائے ۔ دنیا چونکہ صنعت و حرفت میں بہت ترقی کر چکی ہے، اِس لئے احمدی جو اشیاء اب
بنائیں گے وہ شروع میں مہنگی پڑیں گی مگر باوجود اس کے جماعت کا فرض ہے کہ انہیں
خریدے۔ ایک دفعہ دیال باغ " آگرہ والے لاہور اپنی اشیاء کی نمائش کرنے کے لئے
آئے تو اُنہوں نے مجھے بھی دعوت دی۔ گورنر پنجاب کو اُنہوں نے ٹی پارٹی دینے کا انتظام
کیا ہوا تھا اور اس موقع پر چیزیں بھی فروخت کرتے تھے۔ اُس وقت ان کی چیزیں نسبتاً
مہنگی تھیں مگر وہ کہتے تھے بے شک ہماری اشیاء مہنگی ہیں مگر ان کے خریدنے سے غرباء کی
مدد بھی ہو جاتی ہے ۔ چنانچہ لوگ اُن کا مال شوق سے خریدتے تھے اور خود میں نے بھی ایک
اٹیچی کیس ان سے خریدا تھا ۔ اگر دوسری قومیں اپنی جماعت کو بڑھانے کے لئے یہ قربانی
کر سکتی ہیں تو کیوں احمدی ایسا نہیں کر سکتے جبکہ ان کی ضرورت دوسرے لوگوں سے بھی اہم
ہے کیونکہ ہمارے کارخانوں کی اشیاء خریدنے سے نہ صرف غرباء کو امداد ملے گی بلکہ سب
سے بڑے غریب اسلام کو بھی مدد ملے گی جس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرماتے ہیں :-
خطابات شوری جلد دوم
۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بے کسے شد دین احمد پیچ خویش و یار نیست
ہر کسے درکار خود با دین احمد کار نیست
پس اس وقت اسلام سب سے زیادہ امداد کا محتاج ہے اور اس طرح مدد کرنے سے نہ
صرف افراد کی مدد ہو گی بلکہ اس عظیم الشان صداقت کی بھی مدد ہو گی جو بے کس ہے ۔ پس یہ
نہایت ثواب کا کام ہے دُنیوی لحاظ سے بھی اور دینی لحاظ سے بھی اور میں سمجھتا ہوں تھوڑے
عرصہ میں ایسے ماہر پیدا ہوسکیں گے جو باہر نکل کر اچھے کام کر سکیں گے ۔ ہم کارخانوں میں
کام سیکھنے والوں کو ساتھ تعلیم بھی دیں گے اور اس طرح انہیں صرف مستری نہیں بلکہ انجینئر
بنائیں گے۔
پس ایک بات تو میں جماعت کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ وہ ان کارخانوں کے حصے
خریدے اور یہ بات مد نظر رکھ کر خریدے کہ کوئی چیز دنیا کی بڑی سے بڑی اور چھوٹی سے
چھوٹی ایسی نہ ہو جو احمدیوں کی بنائی ہوئی نہ ہو۔ اس طرح خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ
جب ہماری جماعت ترقی کرے گی تو ساتھ اسلام کی بھی ترقی ہوگی ۔
دوسرے یہ بھی یاد رکھیں کہ چونکہ ارادہ یہ ہے کہ ہر سہ ماہی یا ششماہی کے بعد نئے
لڑ کے داخل کئے جاتے رہیں اس لئے باہر کی جماعتوں میں جو اچھے لڑکے ہنر سیکھنے کے
شوقین ہوں ان کے متعلق اطلاع دیتے رہیں ۔ تا ان میں سے مناسب تعدا د لڑکوں کی منتخب
کر کے اسے اس کام پر لگایا جائے مگر یاد رہے کہ ایسے ہی لڑکے ہونے چاہئیں جو ہوشیار،
محنتی اور پڑھے لکھے ہوں ۔
تیسری بات میں یہ کہنی چاہتا ہوں کہ احباب اس نصیحت کو بھی یاد رکھیں جو میں پہلے
کر چکا ہوں کہ جن کے پاس کچھ سرمایہ پڑا ہو اور ابھی اسے استعمال نہ کرنا ہو یا اس کے استعمال
کرنے میں کچھ وقفہ ڈال سکتے ہوں ، وہ اسے اپنے پاس رکھنے کی بجائے یہاں بھیجوا دیں۔
انہیں چھ ماہ یا ایک سال تک انشاء اللہ واپس کر دیا جائے گا ۔ ( یکم اپریل ۱۹۳۷ء تک ) کل
اسی فنڈ میں چوہدری غلام حسین صاحب سرگودھا نے دوسو روپے دیئے ہیں اور ایک بہن
جو ملازمت سے رب ریٹائر ہو کر آئی ہیں اور اُنہیں ۷۷۴ روپیہ پراویڈنٹ فنڈ کا ملا ہے وہ
انہوں نے بھجوا دیا ہے۔ پس جو دوسرے دوست یہاں بیٹھے ٹن رہے ہیں اگر ان کے پاس
نے جو
خطابات شوری جلد دوم
M
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ایسی رقوم ہوں جنہیں سال یا چھ ماہ تک کے لئے بھیج سکیں تو مجھے بھجوا دیں اور اپنی اپنی
جماعتوں میں جا کر تحریک کریں ۔ اگر اس کے لئے پوری کوشش کی جائے تو میں سمجھتا ہوں کہ
چند دنوں کے اندر اندر ۵۰،۴۰ ہزار روپیہ کا جمع ہو جانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
جلد سے جلد چندہ تحریک جدید ادا کیا جائے مالی وقت کو دور کرنے کے لئے دوست اس طرح بھی امداد کر سکتے
ہیں کہ چندہ تحریک جدید میں جوشستی نظر آتی ہے اُسے چُستی سے بدل دیں۔ اگر کافی رقم
آگئی تو اخراجات سے جو زائد ہوگا اُسے سلسلہ کی جائداد کے قیام پر لگا دیا جائے گا۔ پس
احباب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جلد سے جلد تحریک جدید کا چندہ ادا ہو ۔ اس کی ادائیگی سال
کے آخر تک نہ رہنی چاہئے ۔ اس کا بقایا ایسا ہی شرمناک ہے جیسی کہ ناک کٹ جائے کیونکہ
اس کے متعلق بار بار کہا گیا ہے کہ جس نے جس قدر ادا کرنا ہو اُسی قدر وعدہ لکھائے اور
وعدہ لکھانے یا نہ لکھانے کا اسے اختیار ہے۔ پس جن لوگوں نے اس قدر احتیاط کے بعد
چندہ لکھوایا ہو اگر وہ مستی کریں تو انتہاء درجہ کی غفلت پر یہ امر دلالت کرے گا۔ پس دوست
تحریک جدید چندے سب کے سب پورے کریں اور جلد سے جلد پورے کریں۔ سوائے
اشد مجبوری کے سال تک انتظار نہ کریں ۔ اور میں پھر ایک دفعہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ جس
نے یوں ہی چندہ لکھوا دیا تھا اور وہ ادا نہیں کر سکتا وہ اب بھی اپنا نام کٹوا دے۔ ورنہ میں تو
ایسے شخص کو منافق سمجھنے پر مجبور ہوں گا جس نے اپنی آزاد مرضی سے چندہ لکھوایا بغیر اس کے
کہ اُس پر کسی قسم کا جبر کیا گیا ہو اور پھر اپنے وعدہ کو پورا نہ کیا اور اپنے پیدا کرنے والے خدا
سے دھوکا کیا۔ یا پھر اُسے ثابت کرنا ہوگا کہ اُس پر کوئی ایسی ناگہانی آفت گری کہ جس کی
وجہ سے اس کے لئے چندہ ادا کرنا ناممکن ہو گیا ۔ مگر معمولی عذر اور ایسی مالی تنگی جو عام طور پر
ہو ہی جایا کرتی ہے ہرگز کافی عذر تسلیم نہ ہوگا ۔
تبلیغ کے لئے کچھ نہ کچھ عرصہ وقف کیا جائے بتاتا ہوں کے لیے ہمیں
یہ
چاہتا ہوں تبلیغ کے لئے کچھ
نہ کچھ عرصہ وقف کرنے کی تحریک میں نام لکھانے میں غفلت نہ کی جائے سوائے اس کے کہ نہ پھر وہ وقف کرنے کی میں نہ کے کہ
جسے چھٹی نہ مل سکے ۔ جیسے چوہدری ظفر اللہ خان صاحب ہیں ۔ باقی سب کو اس میں حصہ لینا
خطابات شوری جلد دوم
۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
چاہئے ۔ جو زیادہ رخصت لے سکیں وہ تین ماہ کے لئے اپنے آپ کو پیش کریں لیکن کم سے کم
جس قدر رخصت مل سکے وہ بھی لے لینی چاہئے ۔ ہر ایک جماعت اپنے اپنے ممبروں کی
فہرستیں بھجوا دے اور کوئی فرد ایسا باقی نہ رہے جو کچھ نہ کچھ وقت نہ دے۔سوائے اس کے جو
دے ہی نہ سکے ۔ یعنی جس کے پاؤں نہ ہوں یا اس رنگ کی کوئی اور معذوری ہو۔
نیشنل لیگ کور کا قیام (۵) نیشنل لیگ کور کے قیام کی طرف بھی احباب کو توجہ کرنی
چاہئے ۔ اس کی اصل غرض نو جوانوں کو کام کرنے کی طرف توجہ
کرنا چاہئے ۔
دلانا ہے۔ جہاں نیشنل لیگ کور نہ ہو وہاں احمد یہ کور میں نو جوانوں کو داخل کر کے منظم کرنا چا۔
پنشنر اصحاب ب قادیان میں میں دینی دینی کام کام کریں! یا میں آ (۱) کر جو سلسلہ دوست کا پنشنر کام تری کرنے ہیں دی وہ کی قادیان کوشش
کریں کیونکہ اس وقت کام بہت زیادہ ہے اور کام کرنے والے کم ہیں۔ پانچ سات ایسے
دوست اب بھی کام کر رہے ہیں جن کا بیان ہے کہ تھوڑے سے عرصہ میں اُنہیں اتنا کام کرنا
پڑا جتنا اُنہوں نے ساری عمر نہ کیا تھا۔ خان صاحب فرزند علی صاحب اور خان صاحب
برکت علی صاحب کی شہادت ہے کہ انہیں یہاں سرکاری ملازمت کی نسبت بہت زیادہ کام
کرنے کی توفیق حاصل ہو رہی ہے۔ دراصل دین کا کام ہی ایسا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں
پنشنز احباب اگر یہاں آجائیں اور سلسلہ کے کام سرانجام دیں تو ان کے لئے بھی اور سلسلہ
کے لئے بھی بہت مفید ہو سکتا ہے۔ چوہدری صادق علی صاحب پنشن لینے کے بعد جب
یہاں آگئے تو بیمار تھے۔ اب بھی ان کی صحت کوئی ایسی اچھی نہیں لیکن ان کے سپرد درس کے
مرتب کرنے کی نگرانی کا کام کر دیا گیا ہے جسے وہ بڑے شوق اور سرگرمی سے کر رہے ہیں ۔
پس یہ ثواب کے کام یادگار رہ جاتے ہیں ۔ جب بھی کام کرنے والوں کا نام سامنے
آ جاتا ہے تو پڑھنے والے شکر گزار دل کے ساتھ اُن کے لئے دعا کرتے ہیں ۔ پس اس
طرف بھی احباب کو توجہ کرنی چاہئے ۔
قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت (۷)۔ ساتویں بات یہ ہے کہ
قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ
کی اشاعت کے لئے مولوی شیر علی صاحب کو ولایت بھیجا گیا ہے اُنہوں نے طباعت کے