تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد دوم
۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ترقی اور عروج دیکھ سکیں ۔ ہم تو بڑا اعلیٰ مقصد لے کر کھڑے ہوئے ہیں ادنی ادنی باتوں کے
لئے لوگ بڑی بڑی قربانیاں کرتے رہتے ہیں۔
گزشتہ جنگ عظیم کے دوران میں ایک موقع پر انگریزی کیبنٹ مشورہ کر رہی تھی کہ
فلاں محاذ پر گولہ بارود کی جو کمی ہے اس کے متعلق کیا کیا جائے ۔ اس لئے وزراء مشورہ کر رہے
تھے کہ لارڈ ینگ کمانڈر انچیف افواج کا تاروزیر اعظم کو ملا کہ اب آخری وقت آن پہنچا ہے،
جرمنی نے پورے زور سے آخری حملہ کر دیا ہے اور آپ کی امداد کا وقت نہیں رہا ، اب آخری
اور فیصلہ کن جنگ ہو رہی ہے۔ مسٹر لائڈ جارج نے جو اُس وقت وزیر اعظم تھے جب یہ تار
پڑھا تو دوسرے وزراء سے مخاطب ہو کر کہا کہ دوستو ! تدبیروں کا وقت جاتا رہا، اس وقت
ہماری فوج دیوار سے پیٹھ لگائے ( یہ انگریزی محاورہ ہے آخری جد و جہد کے متعلق ) مقابلہ کر
رہی ہے اب سوائے خدا کے ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتا ، آؤ اس سے التجاء کریں اور یہ کہہ کر
وہ گھٹنوں کے بل گر کر دعا میں مشغول ہو گئے ۔ یہ وہ لوگ ہیں جو دہر یہ کہلاتے ہیں اور جن
دا تعالیٰ پر نہایت ہی ایت ہی قلیل ایمان ہے۔ ہمارے لئے اس سے زیادہ خطرناک وقت اور
کون سا آ سکتا ہے ۔ ایمان سے زیادہ قیمتی چیز اور کیا ہو سکتی ہے۔ دشمن اس پر حملہ آور ہو رہا
ہے اور تمام طاقتیں مل کر حملہ کر رہی ہیں ۔ حکام میں سے بھی بعض ان سے مل گئے ہیں اور رعایا
میں سے بھی ، عیسائی بھی سکھ بھی ، ہندو بھی ، امراء بھی اور غرباء بھی، بڑے بھی اور چھوٹے بھی،
پیشہ ور بھی اور علم والے بھی ، کالجوں کے طالب علم بھی اور مدرسوں کے لڑکے بھی۔
کا خدان
آؤ خدا تعالیٰ کے حضور گر جائیں غرض سب نے مل کر اس چھوٹی سی جماعت پر مل ا
حملہ کر دیا ہے۔ اب خدا کے نام پر آؤ ہم بھی
خدا تعالیٰ کے حضور گر جائیں اور کہیں الہی ! جو کچھ ہم کر سکتے تھے وہ ہم نے کیا مگر ہمارے اور نے
ہاتھ ٹوٹ چکے ہیں اور ہماری طاقتیں شل ہوگئی ہیں ۔ اے خدا تو ہی ہماری مدد کر ۔ ہم جو کچھ
کر سکتے ہیں اُس کے لئے تو ہی توفیق دے اور ہماری مدد فرما کیونکہ تیرے سوا اور کوئی طاقت
نہیں جو ہمیں مدد دے سکے۔ پس تو آسمان سے فرشتے ہماری مدد کے لئے بھیج ۔ ہم بے کس
اور بے قومی ہیں لیکن ہماری ذمہ داری بہت بڑی ہے، ہم کمزور اور ناطاقت ہیں لیکن کام
بہت مشکل ہے تو ہی ہماری مدد کر کہ تیرے سوا کوئی مدد کرنے والا نہیں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
آؤ اس نیت اور اس ارادہ سے دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہو جائیں اور جو کچھ
ہمارے پاس ہے وہ سب خدا تعالیٰ کے لئے قربان کر دیں۔ اسلام اور قرآن کی جو عظمت
ہے کیا اس کے مقابلہ میں ہماری جانیں اور مال کچھ بھی عزت رکھتے ہیں؟ اگر قرآن کریم کی
ایک زیر یا ایک زبر مٹنے لگے اور اس کے بچانے کے لئے ہم اپنی جانیں اور اپنے مال اور
اولا د قربان کر دیں تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے کوئی بڑی قربانی کی ۔ پھر اس وقت جب کہ
سارا قرآن ہی خطرہ میں ہے، سارا اسلام ہی چُور چُور ہو رہا ہے تم سمجھ سکتے ہو ہمارے لئے
کس کوشش کی ضرورت ہے۔ سو آؤ ہم پوری طرح عہد کر لیں کہ اب ہم سستی کی گھڑی
اپنے پر آنے نہ دیں گے۔ اپنی جانوں اور اپنے مالوں اور اپنی اولادوں اور اپنی عزتوں کو
بے دریغ اس کے لئے قربان کرتے چلے جائیں گے اور دنیا کے آنے والے تغیر کا سورج دو
باتوں میں سے ایک ہی دیکھے گا یا تو ہماری اور ہماری اولادوں کی لاشوں کو اور یا پھر وسیع
افق سے اسلام کے فتح کی خوشی میں اُڑتے ہوئے جھنڈے کو ۔ اے خدا! تو ہمیں اس عہد
کے باندھنے اور پھر اس کے نباہنے کی توفیق دے۔ اے اسلام کے بھیجنے والے! تُو ہی
ہمارے دل کا اخلاص بن جا اور ہمارے بازؤوں کی طاقت ہو جا کہ تیرے بغیر ہم کچھ نہیں
اور تیرے ساتھ ہم سب ہی کچھ ہیں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ “
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت اپریل ۱۹۳۶ء )
ا محمد : ۳۲ تا ۳۹ الحديد: ١٧
سے مسلم کتاب الایمان باب بيان حكم عمل الكافر (الخ)
السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۱۶۰ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
۵ سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۰-۱۰۱ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
المائدة : ۲۵
الوصیت صفحه ۲۳ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۲۱
مسلم كتاب البر والصلة باب فضل الضُّعَفَاء (الخ)
تذکرہ صفحہ ۵۳۹ ۔ ایڈیشن چہارم
ما ال عمران : ااا
خطابات شوری جلد دوم
۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ال مسلم كتاب فضائل الصحابة باب من فضائل على (الخ)
۱۲ سٹریٹ سیٹلمنٹ : ملایا میں برطانیہ کی سابق شاہی کو آبادی
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۰، ۱۰۱ - مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۱۴ للانی : لالہ کی مؤنث
۱۵ دسہرا: ہندوؤں کا تہوار جو اسوج کی دسویں تاریخ کو راجہ رام چندر جی کے راون پر فتح
پانے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
۱۶ ریال باغ (آگرہ): Dayalbagh Agra ۔ یہ آگرہ (انڈیا) سے ۱۵ کلومیٹر کے
فاصلہ پر واقع ایک معروف جگہ ہے جہاں رادھا سوامی کی یادگار بھی ہے۔