تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوم
۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
خرچ کا جو اندازہ بھیجا ہے وہ یہ ہے کہ اگر دس ہزار قرآن کریم چھپوائیں تو ۹ شلنگ فی قرآن
خرچ آئے گا ۔ یعنی نوے ہزار شلنگ ۴ ہزار پونڈ جو ساٹھ ہزار روپیہ کے قریب بنتا ہے۔
گویا ۶ روپے فی قرآن لاگت آتی ہے۔ ممکن ہے خرچ اس سے بڑھ جائے اور ممکن ہے کم
ہو جائے ۔ دوستوں کو اس کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ اگر ابھی سے اس کے خریدار بنا
لئے جائیں تو قرآن کریم کے چھتے ہی رقم مل سکتی ہے۔
ایک اور تجویز بھی زیر غور ہے اور وہ یہ کہ آکسفورڈ کا ایک مشہور پر لیس ہے۔ اُس نے
اپنے سرمایہ سے قرآن کریم چھاپنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کی طرف سے شرائط
آنے پر فیصلہ ہو سکے گا کہ ہم انہیں منظور کر سکتے ہیں یا نہیں ۔
اخبارات کی اشاعت بڑھائی
بڑھائی جائے (۸)۔ آٹھویں بات یہ ہے کہ کئی بار اخبارات
کی طرف توجہ دلائی گئی ہے مگر اب تک پوری تکہ
توجہ جماعت نے نہیں کی ۔ بعض جگہ الفضل کی ایجنسیاں قائم کی گئی تھیں الفضل والے شکایت
کرتے ہیں کہ ایجنٹ محنت نہیں کرتے اور بعض الفضل“ کی رقم ادا نہیں کرتے۔ یہ نہایت
افسوس ناک بات ہے۔ مومن کے متعلق تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر اس کے پاس قنطار ہوں
تو اُن میں بھی خیانت نہیں کرتا۔ ”الفضل کی بکری کی رقم ہی کتنی بنتی ہے کہ وہ بھی ادا نہیں کی
جاتی ۔ جہاں ”الفضل کی ایجنسی کا بقایا ہو وہاں کے احباب کو اس کے ادا کرنے کی کوشش
کرنی چاہئے اور اخبار کی اشاعت بڑھانی چاہئے ۔ الفضل کی اشاعت کم از کم ۴، ۵ ہزار ہونی
چاہئے ۔ اب ۱۷، ۱۸ سو اس کی عام بکری ہے۔ خطبہ نمبر کچھ زیادہ چھپتا ہے۔
سن رائز والے بھی شکایت کرتے ہیں کہ اشاعت کم ہے حالانکہ اس کے ذریعہ انگریزی
جاننے والے لوگوں میں اچھا کام ہو رہا ہے۔ اور غیر مبائعین ان لوگوں میں جو زہر پھیلاتے
ہیں اس کا علاج سن رائز کے ذریعہ اچھی طرح ہو رہا ہے۔ میں اخبار کی ایجنسیاں قائم
کرنے کی تحریک اخبارات کی ترقی کے لئے ہی نہیں کرتا بلکہ بے کاروں کو کام پر لگانے کے کی
لئے بھی کرتا کرتا ۔ ہوں ۔ میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ اگر کوئی شخص مہینہ میں ایک روپیہ بھی کما
سکتا ہے تو بھی وہ ضرور کام کرے۔ جب تک ہم اس طرف توجہ نہ کریں گے اُس وقت تک
به حیثیت جماعت نہ روحانیت مضبوط ہوگی اور نہ دُنیوی حالت ۔ یہ خیال کہ اتنی آمد ہو تب

خطابات شوری جلد دوم
لد
کام کروں گا ورنہ نہیں بہت نقصان رساں ہے۔
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بیکاروں کو کام پر لگائیں میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اپنے اپنے ہاں جا کر بے کارلوگوں کو کام پر لگانے کی کوشش کریں ۔ خواہ کسی کام
سے کتنی ہی کم آمدنی ہو۔ کتابوں اور اخبارات کی ایجنسیاں قائم کی جائیں اور اپنی اپنی
جماعت کے متعلق اس قسم کے نقشے بھجوائے جائیں کہ کتنے لوگ بے کار ہیں اور کتنے لوگوں کو
کسی نہ کسی کام پر لگایا گیا ہے۔ بے کار خواہ کتنے ہی معمولی کام پر اپنے آپ کو لگا دیں اس
سے اُنہیں آگے چل کر بہت فائدہ ہوگا ۔ ان کے اندر کام کرنے کی اتنی طاقت پیدا ہو
جائے گی کہ دوسرا اس کا اندازہ نہیں کر سکے گا اور اس کے شاندار نتائج نکلیں گے۔
مہمان خانہ کی وسعت میں احباب حصہ لیں (۹)۔ نویں بات یہ ہے کہ مہمان خانہ کی تنگی کی وجہ سے
مہمانوں کو دوسرے مکانوں میں ٹھہرانا پڑتا ہے اور اس ۔ ، اور اس کے متعلق منتظمین کو شکایت ہے کہ زیادہ
ملازم رکھنے پڑتے ہیں اور باوجود اس کے کہ خرچ زیادہ کیا جاتا ہے پھر بھی مہمانوں کو تکلیف
پہنچتی ہے اسلئے کوشش کی گئی ہے کہ مہمان خانہ کا ایک حصہ بنا لیا جائے تا کہ مہمان وہاں ٹھہریں۔
اس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے جس کے خرچ کا اندازہ ۸ ہزار ہے۔ بابوسراج الدین صاحب
نے جو مخلص احمدی ہیں اور صیغہ ضیافت میں آنریری کام کرتے ہیں اس میں ایک ہزار روپیہ
دیا ہے۔ باقی خرچ کے متعلق میں تحریک کرتا ہوں کہ جو دوست حصہ لے سکتے ہیں وہ لیں ۔
(۱۰) ۔ دسویں ۔ دسویں بات جو میں بیان کرنا چاہتا کرنا چاہتا ہوں بہت اہم ہے مگر ریز روفنڈ کا قیام افسوس ابھی تک اس کی طرف بہت کم توجہ کی گئی ہے۔ اگر احباب
پوری طرح اس کی طرف توجہ کریں تو اس کے فوائد یقینی ہیں ، مالی ہی نہیں بلکہ تبلیغی بھی ، وہ
ریز روفنڈ کا قیام ہے۔ مجلس مشاورت میں جب میں نے اس کے لئے تحریک کی تو ایک
دوست نے کہا کہ ایک لاکھ روپیہ میں جمع کر کے دوں گا لیکن جہاں تک میرا خیال ہے اُس
کی طرف سے پانچ روپے بھی نہیں پہنچے ۔ ایک بزرگ کے متعلق حضرت خلیفہ اول سناتے کہ وہ
امراء کے گھروں میں جاتے اور اُن سے مانگ کر کچھ نہ کچھ رقم لے آتے ، پھر وہ لوگوں کو
دے دیتے ۔ کسی نے کہا آپ اس طرح بلا ضرورت کیوں مانگتے ہیں؟ تو اُنہوں نے جواب

خطابات شوری جلد دوم
۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دیا کہ امیر لوگ صدقہ نہیں دیتے ۔ میں اُن سے مانگ کر لاتا ہوں اور دوسروں کو دے دیتا
ہوں تا کہ وہ دعا دیں اور اس صدقہ کا ثواب ان امراء کو پہنچے اور وہ عذاب سے بچ جائیں ۔
جب میں نے ریز روفنڈ قائم کیا تھا تو کہا تھا اپنے غیر احمدی دوستوں، رشتہ داروں اور
دوسرے لوگوں سے چندہ لے کر دیا جائے ۔ جماعت کی ایک کافی رقم دوسروں پر خرچ ہوتی
ہے اور دوسری اقوام کی تحریک میں ہم ہمیشہ حصہ لیتے ہیں پھر کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے احباب
اُن سے امداد طلب نہ کریں۔ ہر شخص کے کچھ نہ کچھ دوست ہوتے ہیں ۔ اگر وہ دیانتداری
سے اپنے واقفوں اور دوستوں سے ریز روفنڈ جمع کرے تو یقیناً ہر احمدی ایک دو روپیہ سے
لے کر ایک دو ہزار روپیہ سال تک چندہ جمع کر سکتا ہے۔ اور اگر سب احمدیوں کی اوسط
وصولی پانچ پانچ روپے بھی رکھی جائے اور دس ہزار مرد و عورت یہ کام کریں تو آسانی سے
پچاس ہزار سالانہ رقم جمع کی جاسکتی ہے بلکہ سچ تو یہ ہے کہ اگر دوست اپنی ذمہ داری کو
سمجھیں تو اس طرح ایک لاکھ روپیہ سالانہ سے بھی زائد وہ جمع کر سکتے ہیں مگر افسوس تو یہ
ہے کہ دوست اس طرف توجہ نہیں کرتے۔ مجھے یقین ہے کہ اس مہ اس فنڈ کے قائم ہونے سے عظیم الشان
نتائج دینی بھی اور دنیوی بھی پیدا ہو سکتے ہیں یعنی ثواب کا ثواب اور ملک کی اصلاح
الگ۔ اگر اس فنڈ سے غرباء کی بے روزگاری بھی دور کرنے کی کوشش کی جائے تو ہم ایک
مستقل یادگار قائم کر سکتے ہیں ۔
پس یہ ایک ایسی تجویز ہے کہ جس پر ہر ایک عمل کر سکتا ہے یعنی کچھ نہ کچھ رقم جمع کر سکتا
ہے اور کوئی شخص ایسا نہیں ہو سکتا جو کچھ بھی جمع نہ کرے گا ۔ اگر فرض کر لو کہ کسی کا کوئی بھی
دوست نہ ہو تو وہ واقفوں اور آشناؤں سے مانگ سکتا ہے۔ اگر فرض کرو گو یہ پہلے سے زیادہ
ناممکن ہے کہ اس کا کوئی واقف بھی نہ ہو تو وہ سڑک پر کھڑا ہو کر یا ریل میں مسافروں سے
سوال کر کے کچھ رقم جمع کر سکتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ جو لوگ اس تحریک میں حصہ نہیں کر کے کچھ رقم کر یہ ہے کہ حصہ
لیتے ، اس لئے نہیں لیتے کہ ان کے نفس مرے ہوئے نہیں اور وہ خدا تعالیٰ کی راہ میں فقیر
نہیں بننا چاہتے ۔ اس وقت تک اس فنڈ میں جو رقم جمع ہوئی ہے اس میں سب سے زیادہ
حصہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کا ہے مگر ان کی کوشش میں بھی دو سال سے کمی آگئی
ہے۔ میں پھر دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ چاہے وہ کسی درجہ کے ہوں اس فنڈ کے جمع کرنے

خطابات شوری جلد دوم
۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
میں شرما ئیں نہیں ۔ آپ لوگوں میں سے ہر ایک کو چاہئے کہ اس فنڈ میں کچھ نہ کچھ جمع کرنے
کا عہد کرے۔ خواہ کوئی ایک روپیہ یا ایک پیسہ ہی جمع کر کے لائے اور اگلی مجلس شوری تک
سے
کوئی ایسا نہ رہے جو کچھ نہ کچھ جمع نہ کرے۔ اگر کسی کے لئے یہ موقع نہ ہو کہ وہ دوسروں ۔
مانگ سکے تو وہ دوسروں کی کوئی خدمت کر کے ہی کوئی اُجرت وصول کرے اور اُسے اس فنڈ
میں دے دے مگر اس فنڈ میں کچھ نہ کچھ داخل ضرور کرے ۔ چونکہ اس وقت ہر ایک سے
فرداً فرداً پوچھنا مشکل ہے اس لئے میں اعلان کرتا ہوں کہ جنہوں نے اپنے دل میں عہد کر
لیا ہو کہ وہ اس فنڈ کے جمع کرنے میں حصہ لیں گے خواہ وہ حصہ ایک پیسہ ہی ہو یا دس ہزار
روپیہ ہو ، وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر تمام نمائندگان نے کھڑے ہو کر اقرار کیا کہ وہ کچھ نہ کچھ ضرور جمع کریں گے۔
اس پر حضور نے فرمایا:-
”سب کے سب دوست کھڑے ہو گئے ہیں جن کی تعداد ۴۳۷ ہے اور مجھے کم از کم
اتنے پیسوں کی ضرور امید رکھنی چاہئے کہ جمع ہو جائیں گے۔ یہ بھی امید ہے کہ وہ دوسرے
دوستوں میں بھی اس کی تحریک کریں گے اور پھر ہر جماعت مجھے اطلاع دے کہ اتنے
دوستوں نے اس فنڈ میں حصہ لینے کا وعدہ کیا ہے۔ یہ بات یاد رکھو کہ جتنی رقم کا کوئی وعدہ
کرے وہی لکھی جائے اُسے بڑھانے کے لئے نہ کہا جائے ۔ پھر جو دوسری مجلس شوری ہوگی
(اکتوبر ۱۹۳۶ء میں ) اُس وقت میں اس پر تبصرہ کروں گا کہ دوستوں نے اس تجویز کے
متعلق کیا کام کیا ہے۔ میں اس تحریک کے لئے کم از کم ایک پیسہ رکھتا ہوں ۔ اگر کوئی شخص
اس عرصہ میں ایک پیسہ بھی کسی سے حاصل نہ کر سکا تو وہ مجلس مشاورت میں شرکت کے لئے
آتے وقت اسٹیشن پر کھڑا ہو کر مانگ کر لے آئے یہ چندہ احمدی کے سوا ہر ایک سے لیا
جاسکتا ہے خواہ وہ کوئی ہو یہ صدقہ نہیں بلکہ چندہ ہے اور کوئی شخص مجاز نہ ہوگا کہ اپنے پاس
سے یا کسی احمدی سے لے کر یہ رقم ادا کرے ۔
امانت فنڈ میں احباب حصہ لیں (۱۱)۔ گیارہویں بات یہ ہے کہ امانت فنڈ میں حصہ لیا جائے ۔ دوستوں نے پہلے سال کافی حصہ لیا
مگر اس سال اس میں کمی آگئی ہے حالانکہ کمی کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ تین سال کے بعد نقد یا
XXX

خطابات شوری جلد دوم
۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
جائداد کی شکل میں ادا کر دینے کا وعدہ ہے ان کا مال پھر ان کو مل جائے گا ۔ مگر دوستوں کو پھر
اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ اس میں بہر حال فائدہ ہے اور نقصان کی کوئی صورت نہیں اور
ثواب مزید برآں ہے۔ قادیان کی ترقی دشمن کے ضعف کا باعث ہوگی اور اس میں حصہ
لینے والوں کو ثواب ہوگا نیز ان کا روپیہ جمع ہوتا رہے گا ممکن ہے کہ اس سے کچھ زیادہ ہی
واپس ملے ۔
ہمارے ہر کام میں سنجیدگی، اس کے بعد میں پھر جماعت کو ان چند آیات کی
طرف جو میں نے اس وقت پڑھی ہیں توجہ دلاتا متانت اور استقلال ہونا چاہئے ہوں۔ میں نے کل بھی کہا تھا کہ ہمار تھا کہ ہمارے ہر ایک کام
میں سنجیدگی ، متانت اور استقلال ہونا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مومن کے لئے اللہ کا
کلام حبل اللہ ہوتا ہے اور باتوں کو تو جانے دیں اگر کسی کا ہاتھ گورنر کے ہاتھ میں ہو یا اُس
کا ہاتھ وائسرائے کے ہاتھ میں ہو یا اُس کا ہاتھ بادشاہ کے ہاتھ میں ہو تو اُس کی باتوں میں
کتنی متانت اور سنجیدگی ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ رسول کے ہاتھ پر بیعت کرنے کی نسبت فرماتا
ہے کہ وہ ایسا ہی ہے کہ گویا تم نے خدا تعالیٰ کے ہاتھ پر بیعت کی ۔ گویا خدا تعالیٰ بیعت کو خدا
کے ہاتھ میں ہاتھ دینا قرار دیتا ہے اور کلام اللہ کو حبل اللہ کہتا ہے۔ ایسی صورت میں کیسی
سنجیدگی اور کتنا وقار مومن میں ہونا چاہئے ۔
اللہ تعالی مومن کا امتحان لیتا ہے پس میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ دنیا کو فتح کرنے اور دنیا میں صداقت پھیلانے کے ارادوں
کے ساتھ ساتھ یہ بھی یاد رکھیں کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں اپنے ہاتھ دیئے ہیں اور
دوسروں میں اور ان میں کوئی نسبت ہی نہیں۔ ایک چھوٹا بچہ جب ہاتھ اُٹھا کر کسی بڑے
انسان سے کہتا ہے کہ میں چپیڑ ماروں گا تو وہ مسکراتا ہے کہ کیا بیہودہ بات کہتا ہے۔ اسی
طرح مومن کے خلاف جب دنیا کہتی ہے کہ اسے مٹا دیا جائے گا تو وہ اسے بچہ سے بھی حقیر
ہستی سمجھتا ہے۔ پس یہ روح اور یہ معرفت ہونی چاہئے اور اس معرفت کے لئے اللہ تعالیٰ
امتحان لیتا ہے۔ دیکھو! ماں جب بچہ کو اٹھانے لگتی ہے تو دیکھ لیتی ہے کہ اس نے پاخانہ تو
نہیں کیا ہوا ؟ اگر کیا ہو تو صاف کر لیتی ہے یا گرد اور مٹی لگی ہو تو اُسے جھاڑ دیتی ہے۔ اگر

خطابات شوری جلد دوم
۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ماں بچہ کو اُٹھاتے وقت یہ احتیاط کرتی ہے تو سمجھ لو قد وس خدا نجس انسان کو اٹھاتے وقت کتنی
احتیاط کرے گا ۔ پس وہ بھی صفائی کرنا چاہتا ہے۔ اس کے متعلق فرماتا ہے۔ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ
حَتَّى نَعْلَمُ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ وَنَبْلُوا أَحْبَارَكُمْ کہ اے مومنو!
ہمارے اندر تمہاری محبت ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ تمہیں اپنے قریب کریں لیکن چونکہ ہماری
ذات مقدس ہے اس لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ تمہیں نجاست تو نہیں لگی ہوئی تاکہ اسے
جھاڑ کر تمہیں اپنی گود میں اٹھا لیں ۔ پس جب ہم تمہیں جھاڑیں تو گھبرانا نہیں ۔ اس کی
صورت یہ ہوگی کہ وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ ۔ ہم تمہارا امتحان لیں گے، تمہاری آزمائش کریں گے۔
حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجْهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّبِرِينَ یہاں تک کہ ہم جان لیں اور دنیا پر
یہ کھل جائے اور روشن ہو جائے کہ تم میں سے کون مجاہد ہے اور کون صابر ۔
مومن کے دو درجے خدا تعالیٰ نے مومن کے دو درجے بتائے ہیں۔ ایک مجاہد اور
دوسرا صابر ۔ پہلا درجہ مجاہد ہے اور دوسرا صابر ۔ مجاہد کے معنے
ہیں خدمت کرنے والا ، قربانی کرنے والا ۔ فرمایا جب تک یہ پتہ نہ لگے کہ تم خدمت کرنے
والے اور قربانی کرنے والے ہو ہم تمہیں اُٹھا نہیں سکتے ۔
جیسا کہ جماعت سے مطالبے کئے گئے ہیں کہ خاص چندے دو، تبلیغ کرو، اپنی روحانی
اور اخلاقی اصلاح کرو۔ ان مطالبات کو پورا کرنے والے مجاہد ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
مومن کے لئے پہلا امتحان یہ ہے کہ اپنے آپ کو مجاہد ثابت کر سکے اور اس طرح خدا تعالیٰ
کے قریب ہو جائے ۔ مگر یہ قرب عارضی ہوتا ہے کچھ دیر گود میں بٹھایا جاتا ہے اور پھر اُٹھا دیا
جاتا ہے لیکن ایک قُرب وہ ہوتا ہے جو مستقل ہوتا ہے۔ وہ صابر کا قرب ہوتا ہے۔ صابر کے
معنی ہیں ایک بات پر قائم ہو جانے والا یعنی جو نیکیاں بھی اختیار کرے وہ اُس کی جزو بدن
بن جائیں ، اُس سے الگ نہ ہوسکیں ۔ صابر بننے کے بعد ہر وقت خدا تعالیٰ اس کے ساتھ
رہتا ہے۔ جس طرح یہ مجاہدہ میں مستقل رہ کر صابر بنتا ہے خدا تعالیٰ بھی اُسے مستقل جلوہ
دکھاتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کا عجیب نقشہ کھینچا ہے۔ ایک کاپی
پر آپ کا لکھا ہوا ایک نوٹ تھا جس میں لکھا تھا۔ دنیا مجھ سے چاہتی ہے کہ میں خدا تعالیٰ کو
چھوڑ دوں اور سب لوگ کوشش کرتے ہیں کہ میں اُس سے الگ ہو جاؤں مگر یہ کس طرح ہو

خطابات شوری جلد دوم
۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
سکتا ہے۔ جب سارے کے سارے لوگ مجھے چھوڑ کر الگ ہو جاتے ہیں اور سب دنیا سو
رہی ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ میرے پاس آتا ہے اور مجھے اپنا جلوہ دکھاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں
تیرے ساتھ ہوں ۔ پس وہ خدا جو مصائب کے اندھیروں اور مصیبتوں کی تاریکیوں میں میرا
ساتھ نہیں چھوڑتا اُسے میں کس طرح چھوڑ دوں ۔
یہ صابرین کا حال ہوتا ہے کہ جو نیکی اختیار کی اُس پر قائم ہو مجاہد اور صابر میں فرق سا نہیں کر بھی چنار گئے ۔ یہ نہیں کہ کبھی چندہ دیا کبھی نہ دیا، کبھی تبلیغ کی کبھی نہ کی ،
یہ مجاہد کا حال تو ہو سکتا ہے صابر کا نہیں۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَنَبْلُوا أَحْبَارَكُمْ ۔ پھر ہم
ظاہر کر دیں گے تمہارے اخبار کو ۔ خبر کے معنی ہیں وہ بات جو کسی چیز کے متعلق پھیل جائے ۔
اور خبر محاورہ میں اُسے بھی کہتے ہیں جو مستقل بات ہو کیونکہ کسی کے متعلق وہی بات پھیلتی ہے
جس پر وہ مستقل طور پر قائم ہو اس لئے خبر محاورہ کے طور پر مستقل اخلاق کو بھی کہہ سکتے ہیں۔
تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے ہم تمہارے پوشیدہ اخلاق کو اس طرح تمہارے جسم پر جاری کر دیں
گے کہ لوگوں میں ان اخلاق کی وجہ سے تمہارے خاص نام پڑ جائیں گے ۔ جیسے حاتم اور رستم
وغیرہ کو سخاوت اور شجاعت کے نام مل گئے ہیں یا جیسے مذہبی دنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کا نام امین اور صدوق بعثت سے پہلے مشہور ہو گیا تھا۔ جب رسوا رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے دعوی کیا تو آپ نے لوگوں کو جمع کر کے فرمایا بتاؤ کبھی میں نے جھوٹ
بولا ؟ سب نے کہا نہیں ۔ گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس قدر صداقت کا اظہار
کیا کہ دشمن کو بھی اس کا اقرار کرنے کے سوا چارہ نہ رہا۔ تو فرمایا دنیا میں اعلیٰ اخلاق کی وجہ
سے تمہیں شہرت دی جائے گی ۔ سب لوگ کہیں گے یہ بڑے غریب پرور، بڑے رحم دل،
بڑے عادل اور بڑے راست باز ہیں۔ خدا کی راہ میں بڑی فراخ دلی سے خرچ کرتے اور
نیکی کے کام بڑے جوش سے کرتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کی جماعت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا آگے فرمایا ۔ اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ وَ
شَاقُوا الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُمُ الْهُدَى ، لَن يَضُرُّوا اللَّهَ شَيْئًا
وَ سَيُحْبِطُ اعْمَالَهُمْ - مذکورہ بالا جماعت کے خلاف جو لوگ ہماری باتوں کو رڈ کریں
ط

خطابات شوری جلد دوم
۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
گے اور اللہ کے رستہ سے روکیں گے اور رسول سے اختلاف کریں گے بعد اس کے کہ
ہدایت ظاہر ہو گئی اس سے وہ لوگ بھی مراد ہیں جو منکر ہیں مگر وہ بھی ہیں جو جماعت میں
داخل ہو گئے مگر عملی طور پر انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو نیک اعمال سے روکتے ہیں۔ کہتے
ہیں یونہی روپیہ ضائع کیا جا رہا ہے۔ کیوں خرچ کرتے ہو؟ اس سے کیا فائدہ ہے؟ غرض
ایسے لوگ بھی مراد ہیں جنہوں نے ایمان لا کر عملی رنگ میں کفر کیا وہ لوگ لن يَضُرُّوا
الله شيئًا - اللہ تعالیٰ کو ہرگز کوئی نقصان نہ پہنچا سکیں گے اور اُس کی جماعت کا وہ کچھ بھی
نہیں بگاڑ سکتے ۔ وہ اپنا ہی نقصان کریں گے۔
ابھی تھوڑا عرصہ ہوا ایک شخص کے متعلق اعلان کرایا گیا تو سُنا ہے اُس نے کہا میں یہ
کروں گا وہ کروں گا مگر اس کے ایک بھائی نے لکھا کہ ہمیں اس کی علیحدگی کی کوئی پرواہ نہیں
اور ہم اسے کچھ وقعت نہیں دیتے ۔ غرض ایسے لوگ سمجھتے ہیں کہ ہمارے نکلنے سے سلسلہ کو
نقصان ہوگا ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے یہ غلط ہے ان کا اپنا ہی نقصان ہوگا۔ عبداللہ بن ابی بن سلول
کے متعلق جب اُس کے بیٹے کو معلوم ہوا کہ اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
بے ادبی کی ہے۔ تو اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ! اگر اسے سزا دینی ہو تو مجھے حکم دیا جائے۔
میں خود اسے سزا دوں گا تا تا کہ کسی اور کے سزا دینے سے شیطان مجھے نہ ورغلائے ۔ تو فرمایا
وَ سَيُحْبِطُ اعْمَالَهُمْ ۔ اللہ ان کے اعمال گرا دے گا ۔ بعض لوگ نیکیاں کرتے ہیں وہ
قائم نہیں رہتیں کیونکہ بعد میں وہ ایسے اعمال کرتے ہیں کہ ان کی وجہ سے نیکیاں گر جاتی
ہیں۔ فرمایا یہ طریق بالکل غلط ہے کہ کچھ اعمال کرنے کے بعد جب بدلہ ملنے کا وقت آئے تو
بیہودہ حرکت کر دیتے ہیں اور اپنے پہلے عمل یونہی ضائع کر دیتے ہیں ۔ اے مومنو! تمہارا
کام یہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو مگر یاد رکھو کبھی انکار کر کے ساری
اطاعت کو ہی نہ بگاڑ لینا ۔ دنیا میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بڑی بڑی خدمات کے بعد
اجر سے محروم رہ جاتے ہیں جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک کا تب وحی تھا جو
مرتد ہو گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بھی ہم دیکھتے ہیں بعض لوگ
بڑے اخلاص کا اظہار کرتے تھے مگر بعد میں مرتد ہو گئے ۔ غیر مبائعین کو ہی دیکھ لو۔ پہلے ان
کی حالت اچھی تھی مگر جب انہوں نے ٹھوکر کھائی تو وہی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو

خطابات شوری جلد دوم
۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
حضور حضور کہا کرتے تھے انہی میں سے کہنے والے پیدا ہو گئے کہ ظل پر تو جوتیاں مارنی بھی
جائز ہیں۔ پھر فرماتا ہے۔ اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا وَ صَدُّوا عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ مَاتُوا
وَهُمْ كُفَّارَ فَلَنْ يَغْفِرَ اللهُ لَهُمْ ۔ وہ لوگ جو کفر کرتے اور اللہ تعالیٰ کے رستے
سے روکتے ہیں پھر اسی حالت میں مر جاتے ہیں اللہ ان کو معاف نہیں کرتا ۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ مومن کوئی وقت اپنے اوپر ایسا نہ آنے دے جبکہ وہ نیکی نہ کر رہا ہو۔
کبھی کمزوری نہ دکھاؤ پھر فرمایا۔ فَلَا تَهِنُوا وَ تَدْعُوا إِلَى السَّلْمِ وَ أَنْتُمُ
الأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَن يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ ۔ اگر
تم چاہتے ہو کہ کامیابی حاصل کرو تو تم کو چاہئے کبھی کمزوری نہ دکھاؤ۔ کیونکہ مومن جب نیچے
گرتا ہے تو کفر کی طرف جاتا ہے ۔ پس کبھی کمزوری نہ دکھاؤ اور دشمن کو صلح کیلئے نہ بلاؤ۔
جب لڑائی شروع ہو جائے تو تمہارا یہی کام ہے کہ فتح حاصل کرو یا موت ۔ اِس کے درمیان
ٹھہرنے کی کوئی جگہ نہیں ۔ مومن خود لڑائی شروع نہیں کرتا بلکہ پوری کوشش کرتا ہے کہ لڑائی
نہ ہو لیکن جب لڑائی شروع ہو جائے تو پھر فتح یا موت کے سوا پیچھے نہیں ہٹتا۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے تم میں سے دشمن کو کوئی صلح کے لئے نہ بلائے ۔ تم نے منتیں سماجتیں کر لیں کہ لڑائی نہ کرو،
مگر کوئی پرواہ نہ کی گئی ۔ اب دو ہی صورتیں ہیں فتح یا شہادت تیسری کوئی صورت نہیں ۔
دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ جو روحانی ، اقتصادی اور بعض حالتوں میں نیم سیاسی
جنگ شروع ہے اس میں ہرگز جائز نہیں کہ ہم صلح کا پیغام دیں ۔ جب دشمن نے لڑائی شروع
کر دی تو پھر پوری طاقت سے مقابلہ کرو اور مومن بنو۔ مومن وہی ہوتا ہے جو یا تو میدانِ جنگ
میں کامیابی حاصل کرتا ہے یا مر جاتا ہے۔ وہ یا تو شہادت کا درجہ پالیتا ہے یا اسلام کی فتح کا
جھنڈا لہراتا ہوا واپس لوٹتا ہے ۔ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ ۔ پھر تمہارے
لئے خدا کی مدد ہے ۔ خدا تمہارے ساتھ ہے ۔ اس نے اپنا ہاتھ تمہارے ہاتھ پر رکھا ہے اور
پھر اس کا وعدہ ہے کہ تمہارے اعمال میں کمی نہ آئے گی پھر تمہیں کس بات کا ڈر ہے۔
دنیا کی زندگی کیا ہے اِنَّمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا لَعِب وَ لَھو ۔ یہ یاد رکھو کہ دنیا کی زندگی لہو و لعب ہے یعنی جس طرح ورزش ہوتی ہے اسی طرح
ہے۔
یہ زندگی ہے۔ ورزش ناجائز نہیں ہوتی لیکن اس کا فائدہ محدود ہوتا ہے۔ وہ خود مقصود نہیں ہوتی

خطابات شوری جلد دوم
۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بلکہ بڑے کاموں کا ذریعہ ہوتی ہے۔ اس میں یہ مقصود نہیں کہ دنیا کھیل ہے اسے چھوڑ دو۔ بلکہ
یہ مقصد ہے کہ دنیا میں اس حد تک مشغول ہو جس حد تک ورزشوں میں مشغول ہونا جائز ہے۔
۱۴، ۱۵ سال کا عرصہ گزرا میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب
اور ایک اور شخص ایک جگہ بیٹھے ہیں۔ وہ تیسرا شخص اب یاد نہیں رہا کہ چوہدری صاحب پر یا
مجھ پر یا اور کسی تیسرے شخص پر اعتراض کرتا ہے کہ وہ ورزش کیوں کرتا ہے؟ اس طرح تو
وقت ضائع ہوتا ہے۔ اس پر میں اُسے جواب دیتا ہوں کہ بعض خدا تعالیٰ کے بندے ایسے
ہوتے ہیں جن کے لئے ورزش ضروری ہوتی ہے ورنہ دین کو نقصان پہنچتا ہے اور اگر وہ
ورزش نہ کریں تو گنہگار ہوں ۔ اُس وقت میرے دل میں خیال گزرتا ہے کہ میں بھی تو
ورزش میں سستی کر جاتا ہوں اور یہ نہیں چاہئے ۔ غرض ورزش ضروری ہے لیکن ایک حد تک ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بھی موگریاں رکھی ہوئی تھیں ۔ آپ سیر کے لئے
بھی با قاعدہ جایا کرتے تھے۔ تو لعب کلی طور پر منع نہیں صرف اس پر ایک حد بندی ہے۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ دنیا کی طرف توجہ بھی منع نہیں لیکن لعب کی حدود کے اندر اس میں
مشغول ہونا چاہئے اور اسے اصل مقصود نہیں قرار دینا چاہئے ۔ اصل مقصود دین ہے۔ دوسری
تشبیہہ دنیا کو لہو سے دی ہے۔ اس میں غفلت پائی جاتی ہے۔ انسان چاہتا ہے آرام ملے ۔
جیسے نیند ہے، مرد و عورت کے تعلقات ہیں ، بچوں اور بیوی کی محبت ہے، یہ امور بھی جائز ہیں
مگر جو شخص رات دن ان کاموں میں لگا ر ہے عیاش کہلاتا ہے۔ اسی طرح جو شخص دین کو چھوڑ
کر دنیا میں لگ جائے عیاش کہلائے گا ۔ وَاِنْ تُؤْمِنُوا وَتَتَّقُوْا يُؤْتِكُمْ أُجُورَكُمْ
وَ لا يَسْلُكُمْ آمُوا لَكُمْ ۔ اگر تم اس طرح کرو گے تو انعام ملے گا۔ اللہ تم سے اموال
نہیں مانگتا بلکہ تجارت کے طور پر معاملہ کرتا ہے۔ ان يَسْلُكُمُوهَا فَيُحْفِكُمْ تَبْخَلُوا
وَ يُخْرِجُ آشغا تكُمْ ۔ اگر وہ اصرار سے تمہارے مال مانگے تو بے شک تم نخل کرنے
لگ جاؤ گے اور اس طرح وہ تمہارے اندرونی گندوں کو ظاہر کر دے گا لیکن وہ ایسا نہیں کرتا
بلکہ تم کو اصلاح کا موقع دیتا ہے ۔ انتُمْ هَؤُلاء تُدْعَوْنَ لِتُنْفِقُوا فِي سَبِيلِ
اللہ ۔ فرمایا تم وہ ہو جن کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کے لئے بلایا جاتا ہے۔ فَمِنكُمْ
من يَبْخَلُ وَ مَنْ يَبْخَلُ فَإِنَّمَا يَبْخَلُ عَن نَّفْسہ ۔ پھر بھی تم میں سے بعض لوگ نخل

خطابات شوری جلد دوم
۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کرتے ہیں اور جو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے سے نخل کرتا ہے اس کا نخل اسی کے لئے
مضر ہوگا کیونکہ دین کی راہ میں خرچ کرنا تو ایک تجارت کی طرح ہے اور بڑھ بڑھ کر اس سے
نفع حاصل ہوتا ہے۔
مومن کو گر یاد مومن کے لئے قربانی اس دنیا میں بھی مفید ہوتی ہے ہاہاہا کیا ہے تیری بیٹی
قربانیوں کا اُس سے مطالبہ کیا جاتا ہے وہ اس دُنیا میں بھی اس کے لئے مفید ہوتی ہیں اور
کوئی قربانی اسلام کی ایسی نہیں جس کا دُنیا میں ہی فائدہ نہ ہو۔ مثلاً جہاد کے لئے روپیہ مانگا
تو اس سے کتنا عظیم الشان انقلاب مال دینے والوں پر آگیا ۔ اُن کی حالت بالکل بدل گئی
وہ دُنیا کے حکمران بن گئے ۔ اسی طرح اب جب ہم تبلیغ پر روپیہ خرچ کرتے ہیں تو اس کا
نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جماعت ترقی کرتی جاتی ہے۔ تعلیم و تربیت پر روپیہ صرف کرتے ہیں تو
جماعت میں دینی ودنیوی تعلیم پھیلتی جاتی ہے۔ غرض کوئی ایک پیسہ بھی ایسا خرچ نہیں ہو رہا
جس کے متعلق سمجھیں کہ ضائع ہو گیا یا اس سے کئی گنا بڑھ کر فائدہ نہ ہو رہا ہو۔ فرمایاد الله
الغَنِيُّ وَ انْتُمُ الْفُقَرَاء - یاد رکھو تم فقیر ہو اور اللہ غنی ہے ۔ اور جب غنی فقیر سے مانگے
تو بڑھا کر دینے کے لئے ہی مانگے گا ۔ وَإِن تَتَوَلَّوْا يَسْتَبْدِلَ قَوْمًا غَيْرَكُمْ
ثُمَّ لَا يَكُونُوا آمنا لَكُمْ ۔ اور یاد رکھو اگر تم پیٹھ پھیر کر چلے جاؤ گے تو اللہ ایک اور
قوم کو کھڑا کر دے گا جو تمہارے جیسی نہ ہوگی بلکہ تم سے بہتر ہو گی کیونکہ خدا تعالیٰ جب کسی
چیز کو بدلتا ہے تو اس سے بہتر لاتا ہے۔
یا در کو دوسرا دھگا نہ لگے جماعت کے ہرفرد کو یاد رکھنا چاہئے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ
کی راہ میں اور اس کے دین کی خدمت کے لئے کام کرتے
ہیں ان کو بہتر بدلا ملنے کی امید ہے لیکن جو اس میں روک بنتے ہیں خدا تعالیٰ پہلے ان کو تباہ
کرے گا اور پھر دشمن پر تباہی لائے گا ۔ يشتبدِل قَوْمًا غَيْرَكُمْ کا یہ مطلب نہیں
کہ خدا تعالی ساری قوم کو تباہ کر دیتا ہے بلکہ یہ ہے کہ جو کمزور اور نکتے ہوں ان کو نکالتا جاتا
ہے اور مخلصین اور کام کرنے والوں کو داخل کرتا جاتا ہے۔ جیسا کہ غیر مبائعین کے متعلق
ہوا، اُن کو نکال کر خدا تعالیٰ نے اُن سے ہر طرح سے بہتر داخل کر دیئے ۔ اب جماعت کو

خطابات شوری جلد دوم
۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
یاد رکھنا چاہئے کہ دوسرا دھگا نہ لگے جب کہ پہلے لگ چکا ہے کہ کچھ لوگوں کو جو احمدیت کی
اشاعت اور ترقی میں روک بن رہے تھے، الگ کر دیا۔
صدر انجمن سے خطاب پھر میں صدر انجمن کو وجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے آپ کو خلیفہ کا ہاتھ سمجھے، پورا پورا تعاون کرے۔ ایسے لوگوں کو سلسلہ
کے کام پر لگایا جائے جو خلیفہ کا پورا ادب اور احترام کرنے والے ہوں ، تعاون کرنے والے
ہوں اور جو ایسا نہ ہو اُس کی اصلاح کی جائے اور اگر اصلاح نہ ہو تو اُنہیں نکال دیا جائے ۔
اسی طرح جو کا رکن ہیں اُنہیں سمجھنا چاہئے کہ وہ ہتھیار ہیں اُن کا اپنا کوئی وجود نہیں،
جب خلافت قائم ہو تو سارے وجود اس میں مدغم ہو جاتے ہیں کیونکہ خلیفہ دماغ ہوتا ہے اور
تمام جوارح کا فرض ہوتا ہے کہ دماغ کے تابع چلیں اور اگر کوئی شخص نہیں چل سکتا تو وہ کام
چھوڑ دے اور تفرقہ یا سستی سے اس سکیم کو نقصان نہ پہنچائے جو جاری کی گئی ہو۔
بیرونی جماعتوں سے خطاب اسی طرح میں بیرونی جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ
جو سکیم ان کے سامنے پیش کی جا رہی ہے اسے
قرآن کریم سے پرکھ کر دیکھ لیں ایک لفظ بھی اس سے باہر نہ ہو گا جو کچھ کہا گیا ہے اسی کی روشنی
میں کہا گیا ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ میں نہیں بولتا بلکہ بالا ہستی میری زبان سے بولتی ہے۔
غور کر کے دیکھ لو کہ جب بھی میری باتوں کو یاد نہیں رکھا گیا یا اُن پر عمل نہیں کیا گیا جماعت کو
سخت نقصان پہنچا ہے۔ اگر تبلیغ کے متعلق میری ہدایات کو مد نظر رکھا جاتا اور ریز روفنڈ کی سکیم
پر عمل کیا جاتا تو احراری فتنہ نہ اُٹھتا ۔ میری ان باتوں کو نہ سمجھے تو یہ سزا ملی اور اگر اس سزا پر
بھی نہ سمجھو گے تو پھر کوئی اور عذاب نازل ہوگا ۔ پس یا د رکھو ہماری ترقی کے دروازے کھل
چکے ہیں جب کہ خدا تعالیٰ نے فرما دیا ہے کہ آنتُمُ الْأَعْلَوْنَ وَاللَّهُ مَعَكُمْ وَلَنْ
يَتِرَكُمْ أَعْمَالَكُمْ ۔ لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے آپ کو ان دروازوں میں
داخل ہونے کے قابل بنائیں ۔ میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ تمہیں یاد دلاتے دلاتے
بڑی عمر گزر چکی ہے۔ اب قطعاً سستی اور کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور سب قوت اجتماعی اور
انفرادی کو اکٹھا کر کے سلسلہ کے لئے لگا دینا چاہئے اور یہ تہیہ کر لینا چاہئے کہ اب یا تو فتح
حاصل کریں گے یا پھر موت ۔ تا کہ شیطان کا سر کچلا جائے اور ہماری آنکھیں بھی اسلام کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی